لاہور( ویب ڈیسک) پی سی بی نے اپنے وکلا کے توسط سے آئی سی سی کو ایک نوٹس بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ معاہدے کے باوجود سیریز نہ کھیلنے پر پاک بھارت کرکٹ سیریز کے لئے تنازعات کمیٹی کے سامنے کیس رکھا جائے، آئی سی سی پاک بھارت کرکٹ سیریز نہ ہونے پر 3 رکنی کمیٹی کے چیئرمین مائیکل بیلوف ہوں گے، ایک نمائندہ پی سی بی جبکہ ایک بھارتی کرکٹ بورڈ کا نامزد کردہ ہو گا۔ کیس کا فیصلہ برطانوی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔بگ تھری کی حمایت کے بدلے میں بھارت نے پاکستان کو 2015 سے 2023 تک 6 باہمی سیریز کھیلنے کا ایم او یو سائن کیا جن میں سے 4 کی میزبانی پاکستان کو دی گئی۔ تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ ہر بار سیکیورٹی خدشات اور حکومتی اجازت کو جواز بناتے ہوئے سیریز کھیلنے سے انکار کرتا رہا اور معاہدے کے مطابق ایک بھی باہمی سیریز اب تک نہیں کھیلی جا سکی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ سیریز نہ ہونے سے اسے447 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے، اس لئے بھارتی کرکٹ بورڈ اس زر تلافی ادا کرے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کا موقف ہے کہ ان کی حکومت انہیں پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں دے رہی تاہم اس حوالے سے کرکٹ بورڈ نے اب تک کوئی دستاویزات پیش نہیں کیں۔
Monthly Archives: November 2017
وزیراعظم نے دہشت گردوں کو پناہ دینے کے امریکی الزامات مسترد کر دیے
ا سلام آباد( ویب ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرحدوں میں تمام دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کررہا ہے جن میں طالبان سے وابستہ حقانی گروپ بھی شامل ہیں جب کہ ہمارے لیے افغانستان سے دراندازی سب سے بڑا مسئلہ ہے، ملک میں تمام تر حملوں کی منصوبہ بندی سرحد پار کی جاتی ہے اور ہم وہاں دہشت گردوں کی آماجگاہوں کی نشاندہی بھی کرچکے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے امریکی انتظامیہ سے واضح طور پر کہا ہے کہ ہمیں جو بھی انٹیلی جنس معلومات فراہم کی جائیں گی ان پر فوری ایکشن لیا جائے گا کیوں کہ یہ ان کی نہیں بلکہ ہماری جنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے افغان حکومت کی مدد اور فوج میں اضافہ افغان جنگ میں ناکامی کو دور کرسکتا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے افغان حکومت پر طالبان سے مذاکرات بحال کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’ ہم نے انہیں یقین دلایا ہے کہ پاکستان افغان حکومت کی ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہے“ لیکن معاملات بہت پیچیدہ ہیں جب کہ پاکستان نے اس ضمن میں دو مرتبہ مذاکرات کی کوشش بھی کی لیکن اسے سبوتاڑ کردیا گیا۔جماعت الدعو کے امیر حافظ سعید کی رہائی سے متعلق سوال پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کا اپنا ایک قانون اور عدالتی نظام ہے جب کہ عدالت کے تین رکنی بینچ نے عدم ثبوتوں کی بنا پر انہیں رہا کیا اور ان پر ممبئی حملوں کے حوالے سے لگائے جانے والے الزامات میں کوئی صداقت ہے تو بین الاقوامی طور پر مقدمات چلانا چاہیے لیکن یہ محض الزامات ہی ہیں، اس ضمن میں بھارت نے کوئی ٹھوس ثبوت فراہم نہیں کیے۔
الیکشن ایکٹ کی دفعات 202اور 204معطل
اسلام آباد (ویب ڈیسک) انتخابی اصلاحات بل 2017 میں سیاسی جماعتوں کے لیے 2 ہزار ممبران کی لازمی شرط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن ایکٹ کی دفعات 202 اور 204 معطل کر دیں۔ عدالت نے الیکشن کمیشن سیمت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس عامر فاروق نے سیاسی جماعتوں کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ ایڈووکیٹ حافظ محمد سفیان اور چوہدری حامد سیاسی جماعتوں کی جانب سے پیش ہوئے۔ وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ بل میں شامل یہ دفعات آئین پاکستان اور بنیادی انسانی حقوق کے متصادم ہے۔ جس پر عدالت نے الیکشن کمشنن کی جانب سے جاری کیا گیا نوٹس معطل کر دیا۔ نوٹس میں الیکشن ایکٹ 2017 کی شقوں کے تحت سیاسی جماعتوں کو 2 لاکھ روپے اور 2 ہزار سے زائد ممبران کے شناختی کارڈز کی کاپی دستخط کیساتھ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 9 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔
دھرنا شہادتوں کی ذمہ دار حکومت، شیخ رشید
اسلام آباد (ویب ڈیسک )پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نا موس رسالت کے خلاف کوئی بات قبول نہیں ، اس ملک میں گستاخ رسول کسی صورت نہیں ہونگے۔ان کا کہنا تھا کہ سب کچھ نواز شریف کی ایما پر ہو رہا ہے ،ن لیگ کا وطیرہ ہے کام ہوتو پاﺅں ورنہ گلے پڑ جاﺅ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ دھرنے والوں سے معاہدہ پہلے دن بھی ہو سکتا تھا لیکن حکومت نے دھرنے کے ساتھ نا اہلی اور بھونڈے طریقے سے نمٹا۔ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر شہید ہسپتال میں 2نوجوانوں کی حالت ابھی بھی تشویشنا ک تھی ،ہسپتالوں پر میڈ یکل رپورٹ نہ دینے کے لیے دباﺅ ہے۔انہوں نے کہا کہ شہد افراد کی میڈیکل رپورٹ نہیں دی گئی ،کن طاقتوں کی وجہ سے میڈ یکل رپورٹ نہیں دی جا رہی ، آپریشن کے دوران شہادتوں کی ذمہ دارحکومت ہے۔
ناراض لیگی اراکین اسمبلی کی سنی گئی ،منانے کا فیصلہ
لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے مسلم لیگی رہنماو¿ں سے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر خواجہ ریلوے خواجہ سعد رفیق اور سینیٹر آصف کرمانی سمیت اہم رہنماو¿ں نے شرکت کی۔ اس اہم ملاقات میں ناراض لیگی ارکان اسمبلی کے استعفوں، احتساب عدالت میں پیشی پر گفتگو، دسمبر میں جنوبی پنجاب کے دوروں سمیت دیگر اہم ملکی معاملات پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ ناراض ارکان ن لیگ کا حصہ ہیں، ان کے تحفظات جلد دور کریں گے۔ نواز شریف نے سینئر رہنماو¿ں کو ناراض اراکین اسمبلی سے فوری رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع مرکزی لیگی رہنما 15 دسمبر کے بعد جنوبی پنجاب کے دورے کرینگے اور ناراض اراکین کو منائیں گے۔
نواز شریف دسمبر کے پہلے ہفتے میں لندن
لاہور (ویب ڈیسک )سابق وزیر اعظم نواز شریف دسمبر کے پہلے ہفتے میں لندن جائیں گے۔نجی نیوز چینل کے مطابق نواز شریف لندن میں اپنی اہلیہ کی تیمار داری کے لیے جائیں گے۔سابق وزیراعظم ایک ہفتے تک لندن میں قیام کریں گے۔واضح رہے کہ نواز شریف پاکستان میں نیب ریفرنسز کے کیس میں احتساب عدالت کا سامنا کر رہے ہیں۔
”دنگل “گرل فاطمہ کی کترینہ کیف سے مشابہت ‘ سوشل میڈیانے تصاویر نے ہلچل مچادی
بالی وڈ فلم ‘(ویب ڈیسک ) دنگل’ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی فاطمہ ثنائ کو مداحوں نے خوبرو اداکارہ کترینہ کیف کی جھلک قرار دے دیا۔اداکارہ فاطمہ ثناءاپنی تصاویر اکثر و بیشتر انسٹاگرام پر مداحوں سے شیئر کرتی رہتی ہیں، جسے مداح کافی پسند کرتے ہیں اور ان کے لیے نیک تمناو¿ں کا اظہار بھی کرتے ہیں۔حال ہی میں فاطمہ ثناءنے اپنی کچھ تصاویر انسٹاگرام پر مداحوں سے شیئر کیں، جس میں انہوں نے نیلے رنگ کی ساڑھی زیب تن کی ہوئی تھی۔اس تصویر پر جہاں متعدد مداحوں کی جانب سے لائیکس ملے، وہیں کچھ فینز نے تبصرے کیے کہ فاطمہ ثنائ بالی وڈ کی دوسری کترینہ کیف ہیں جب کہ کچھ نے لکھا کہ فاطمہ ثناءمیں کترینہ کیف کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔اگر فاطمہ ثناءکی تصاویر دیکھی جائیں تو مداحوں کی بات سے اتفاق کیا جاسکتا ہے کہ ان میں کترینہ کی جھلک نظر آتی ہے، خاص طور پر دونوں اداکارائیں مسکراتے ہوئے ایک جیسی دکھتی ہیں۔
تحریک انصاف نیا محاذ کھولنے کیلئے تیار ،کلثوم نواز کے حلف نہ اٹھانے پر کاروائی کا مطالبہ ،ن لیگ پھنس گئی
تیل ختم ،پی آئی اے بحران کا شکار
ا سلام آباد ( ویب ڈیسک) قومی ایئرلائن پی آئی اے نے پاکستان اسٹیٹ آئل ( پی ایس او) کو گزشتہ ایک سال سے واجبات کی ادائیگی نہیں کی جس کے باعث پی آئی اے کے اوپر پی ایس او کے 16 ارب روپے واجب الادا ہیں۔پی ایس او ذرائع کے مطابق پی آئی اے اور پی ایس او کے درمیان 16 ارب روپے کے واجبات کی بعد میں ادائیگی لیکن روزانہ ساڑھے تین کروڑ روپے ادا کرنے کی بات ہوئی تھی مگر پی آئی اے کی جانب سے یہ ادائیگی بھی نہیں کی جارہی جس کے باعث پی ایس او نے تیل کی سپلائی جزوی طور پر معطل کردی ہے۔پی ایس او ذرائع کا کہنا ہے کہ وعدے کے باوجود واجبات ادا نہیں کیے گئے، مالی دباو¿ کے سبب بدھ کے روز بھی سپلائی بند کی گئی تھی تاہم مسافروں کی مشکلات کے سبب پوری سپلائی نہیں روک ہے۔دوسری جانب ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق تیل کی عدم فراہمی پر پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد اور لاہور جانے والی پروازیں تاخیر کا شکارہوگئیں۔ذرائع نے بتایا کہ پی کے 308 کو 3 بجے اسلام آباد سے روانہ ہونا تھا لیکن پرواز 4 بجے کے بعد بھی روانہ نہ ہوسکی جب کہ لاہور جانے والی پرواز پی کے 304 بھی روانہ نہیں ہوسکی اور دونوں پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔
بھارت کیساتھ کرکٹ کی منسوخی پر 447 کروڑ روپے کا نقصان ،کس کی نا اہلی،دیکھئے خبر
اسلا م آباد (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاہدے کے باوجود بھارت سے سیریز نہ ہونے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو نوٹس بھیج دیا۔پی سی بی نے اپنے وکلا کے توسط سے ایک نوٹس بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ معاہدے کے باوجود سیریز نہ کھیلنے پر پاک بھارت کرکٹ سیریز کے لئے ‘ڈس پیوٹ ریزرویشن کمیٹی’ قائم کی جائے۔ا?ئی سی سی پاک بھارت کرکٹ سیریز نہ ہونے پر تین رکنی ڈسپیوٹ پینل بنانے کا پابند ہے جو دبئی یا برطانیہ میں سماعت کرے گا جب کہ ڈسپیوٹ پینل برطانوی قوانین کے مطابق کام کرے گا۔بھارت نے پاکستان کے ساتھ بگ تھری کے بعد جو ایم او یو سائن کیا اس کے تحت 2015 سے 2023 کے درمیان دونوں ٹیموں کے درمیان 6 سیریز ہونا تھیں، جن میں سے 4 کی میزبانی پاکستان کو دی گئی۔ تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ ہر بار سیکیورٹی خدشات اور حکومتی اجازت کا بہانہ بنا کر سیریز کھیلنے سے انکار کرتا رہا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ سیریز نہ ہونے سے اسے447 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے، اس لئے بھارتی کرکٹ بورڈ اس نقصان کی تلافی کرے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کا مو¿قف ہے کہ ان کی حکومت انہیں پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں دے رہی تاہم اس حوالے سے کرکٹ بورڈ نے اب تک کوئی دستاویزات پیش نہیں کیں۔
ماہ نور ،میرا اور اب بے باک رقاصہ شین کے گھر چھاپہ ،والدہ 5 لڑکیوں 9 مردوں سمیت گرفتار، کیا کچھ ہو رہا تھا
لاہور (ویب ڈیسک) گارڈن ٹاﺅن پولیس نے اداکارہ شین کے بیوٹی پارلر پر چھاپہ مار کر ۵ لڑکیوں سمیت ۹ افراد کو مشکوک حالت میں گرفتار کر لیا۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ شین اور ان کی والدہ مسز جاوید بیوٹی پارلر کے ساتھ ساتھ مساج سنٹر چلاتی ہیں۔ پولیس نے مسز جاوید سمیت دیگر تمام افراد کو گرفتار کر لیا۔
جنگ کی صورت میں نام و نشان مٹادیں گے،بڑی دھمکی نے سب کو ششدر کر دیا
واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکا نے ایک مرتبہ پھر دھمکی دی ہے کہ اگر شمالی کوریا سے جنگ ہوئی تو اس کی وجہ پیانگ یانگ کی اشتعال انگیزی ہوگی تاہم جنگ کی صورت میں شمالی کوریا کی حکومت کا نام و نشان مٹادیں گے۔شمالی کوریا کے حالیہ بیلسٹک میزائل تجربے کے بعد ہونے والے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے دوران امریکی سفیر نکی ہیلے نے عالمی برادری کو مشورہ دیا کہ وہ شمالی کوریا کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کردیں۔ امریکی سفیر نے کہا کہ شمالی کوریا کے بیلسٹک اور جوہری ہتھیاروں کے پروگرام سے نمٹنے کے لئے فوجی سمیت تمام ا?پشنز زیرغور ہیں تاہم ٹرمپ انتظامیہ سفارتی ا?پشن کو ترجیح دے رہی ہے۔نکی ہیلے نے کہا کہ اگر جنگ ہوئی تو اس کی وجہ شمالی کوریا کی اشتعال انگیزی ہوگی جس کی مثال گزشتہ روز کا بیلسٹک میزائل تجربہ ہے تاہم جنگ شروع ہوئی تو پیانگ یانگ حکومت کو تباہ کرنے میں کوئی غلطی نہیں کی جائے گی۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز چینی ہم منصب کو بھی فون کیا اور زور دیا کہ بیجنگ شمالی کوریا کو اشتعال انگیزی سے روکنے کے لئے تمام ذرائع استعمال کرے اور خاص طور پر شمالی کوریا کو تیل کی فراہمی بھی بند کرے۔خیال رہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ روز بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا جس کے بارے میں بتایا جارہا تھا کہ وہ امریکا میں کسی بھی مقام کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے پر شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا نے جوہری ریاست بننے کا تاریخی مقصد حاصل کرلیا ہے۔
ہزارو ں مسلمانو ں کے قا تل نے بھری عدا لت میں زہر سے بھری شیشی پی لی،سب دنگ رہ گئے
ہیگ (ویب ڈیسک)ہزاروں بوسنیائی مسلمانوں کے قتل میں ملوث مجرم سلوبوڈن پرالجاک نے سزا کے خلاف اپیل مسترد ہونے پر بھری عدالت میں زہر پی لیا۔سلوبوڈن پرالجاک بوسنیا کے ان 6 سابق سیاسی رہنماو¿ں اور فوجی افسران میں شامل ہیں جنہیں ہزاروں بوسنیائی مسلمانوں کے قتل عام اور نسل کشی کے جرم میں سزا دی گئی ہے۔ سلوبوڈن پرالجاک کو عالمی عدالت انصاف نے 2013 میں 20سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف مجرم نے اپیل دائر کررکھی ہے۔ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں سزا کے خلاف اپیل مسترد ہونے پر سلوبوڈن پرالجاک نے عدالت میں زہر پی لیا۔ کٹہرے میں کھڑے مجرم نے دوران سماعت جج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ مجرم نہیں ہیں اور وہ اپنی سزا پر زہر پی رہے ہیں۔ جس کے بعد انہوں نے پہلے اپنے ہاتھ بلند کیے اور پھر زہر سے بھری شیشی پی لی، جس پر جج نے فوری طور پر سماعت ملتوی کرتے ہوئے ایمبولینس منگوا کر مجرم کو اسپتال لے جانے کی ہدایت کی۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے جنگی جرائم ٹریبونل نے 1993میں بوسنیائی مسلمانوں کی نسل کشی رکوانے میں ناکامی اور ٹھوس اقدامات نہ کرنے پر سلوبوڈن پرالجاک کو مجرم قرار دیا تھا جب کہ اطلاعات کے باوجود منظم منصوبہ بندی کے تحت مساجد پر حملوں اور مسلمانوں کے قتل ِ عام پر خاموشی اختیار کی