یوسف کولنکاکیخلاف قومی ٹیم کی جیت کی بڑی امید

لاہور(آئی این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان سری لنکا کے خلاف سیریز آسانی سے جیت لے گا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد یوسف کا کہنا تھا کہ یو اے ای کی پچز پاکستان سے ملتی جلتی ہیں اور کنڈیشنز گرین کیپس کیلیے انتہائی سازگار ہیں، پاکستانی بیٹسمینوں کو رنز بنانے میں کوئی دشواری نہیں ہونی چاہیے۔ یونس خان پاکستان کیلیے بڑے اسکور کرتے رہے ہیں، ان کی کمی محسوس ہو گی تاہم اسد شفیق اور بابر اعظم بھی قابل بھروسہ بیٹسمین ہیں اور اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں، امید ہے کہ توقعات کا بوجھ اٹھانے میں کامیاب ہوں گے۔سابق کپتان نے کہا کہ یو اے ای میں پاکستان نے ساری فتوحات اسپنرز کے بل بوتے پر حاصل کی ہیں، اس بار بھی آئی لینڈرز کا شکار کرنے کیلیے سلو بولرز کا کردار اہم ہو گا۔

لندن روانگی بارے نوا زشہباز ملاقا ت اہم فیصلہ

لاہور (ویب ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف اور شہباز شریف میں 4گھنٹوں طویل ملاقات ہوئی ،جس میں سیاسی صورتحال پر غو ر کیا گیا۔جاتی امراءمیں ہونیوالی ملاقات نیب ریفرنسز پر بھی غور کیا گیا ۔ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ نواز شریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی علالت کے باعث ممکنہ روانگی ملتوی کر دی ہے ،فی الحال لاہور میں ہی قیام کرینگے ۔۔

10سال کا ویزہ جاری ۔۔مگر کیوں ؟؟

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا ریڈ پاسپورٹ ختم ہونے کے بعد انہیں بلیو پاسپورٹ جاری کردیا گیا جس پر انہوں نے انگلینڈ کا دس سال کا ویزہ حاصل کیا ہے، ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف وزیراعظم ہوتے ہوئے ریڈ پاسپورٹ استعمال کررہے تھے جس کی مدت اب ختم ہوچکی تھی لندن سے وطن واپسی پر انہوں نے بلیو پاسپورٹ کے اجراءکے بعد برطانوی ایمبیسی سے دس سال کے ویزے کیلئے درخواست دی تھی جسے منظور کرلیا گیا ہے اور گزشتہ روز انہیں پاسپورٹ بھی واپس کردیا گیا ہے

ایم کیو ایم کیلئے پی ٹی آئی خود رشتہ لے کرآئی،اب بڑی بہن کی شادی ہوگی یا چھوٹی کی ،فاروق ستار کا دلچسپ تبصرہ

اسلام آباد(اے این این)”ایم کیو ایم کیلئے پی ٹی آئی خود رشتہ لے کرآئی، اب جھگڑا یہ ہے کہ پہلے بڑی بہن کی شادی ہوگی یا چھوٹی کی “۔یہ دلچسپ باتیں متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے رہنما فاروق ستار نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہیں۔میزبان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف خود ہمارے پاس رشتہ لے کر آئی اور اب یہ ان کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ اپوزیشن لیڈر کس کو چنتی ہے تاہم اب تحریک انصاف میں اس بات پر جھگڑا چل رہا ہے کہ پہلے چھوٹی بہن کا رشتہ ہوگا یا پھر بڑی بہن کا ، اس بارے عمران خان کو فیصلہ کرنا ہے ۔اس سوال پر دلہا عمران خان ہے یا شاہ محمود قریشی ؟ڈاکٹر فاروق ستار کا جواب تھا ”آج کل لڑکی والے خود رشتہ لے کر لڑکے والوں کے گھر آتے ہیں“۔

ٹوکے سے لاشوں کے ٹکڑے،کہاں دفن کیں ،متحدہ کے گرفتار دہشتگرد کے انکشافات نے سنسنی پھیلا دی

کراچی (آئی این پی) کراچی میں گرفتار ایم کیو ایم لندن کے گرفتار دہشت گردوں کی تفتیشی رپورٹ میں لرزہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں، جن میں ملزمان کا کہناہے کہ انہوں نے کئی افراد کو ٹارچر سیل لے جا کر بغدے سے کاٹ کر ہلاک کیا اور لاشیں ٹکڑوں کی صورت میں پہاڑی میں دفنائیں، کئی کو پھانسی گھاٹ اتارا گیا ۔ کراچی میں گرفتار ایم کیو ایم لندن کے گرفتار دہشت گردوں کی تفتیشی رپورٹ میں لرزہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ملزمان سلیم چودھری اور ظہیربابر نے تفتیش کے دوران بتایا کہ انہوں نے کئی افراد کو بغدے سے قتل کیا۔ 22 اگست کی تقریر کے موقع پر وہ پریس کلب پر موجود تھے،ملزمان نے 22 ساتھیوں کے نا م بھی بتاد یئے ۔ملزم سلیم نے اورنگی ٹاون سے آزاد حسن نامی شخص کو اغوا کرکے ہلاک کرنےکااعتراف کیاہے۔ملزم کے مطابق آزاد حسن کو ٹارچر سیل لے جا کر بغدے سے کاٹ کر ہلاک کیا اور آزاد کی لاش ٹکروں کی صورت میں پہاڑی میں دفنائی۔ملزم سلیم نے انکشاف کیا کہ اورنگی ٹاﺅن سے ہی ایک اور شخص کو اغوا کے بعد قتل کیا۔تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ اقبال نامی شخص واردات کے لیے بغدا فراہم کرتا تھا۔ملزم ظہیر بابر کے مطابق 2008 میں ایک شخص کو اغوا کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات میں نور الدین، حیات، کامران، آصف بھایا اور دیگر شریک تھے۔تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم ظہیر بابر نے بتایا کہ ہارون گوٹھ میں جھگڑے کے دوران مخالف پارٹی پر فائرنگ کی۔ملزم ظہیر کا کہنا ہے کہ وہ 22 اگست کی تقریر کے موقع پر پریس کلب پر موجود تھا، اسلحہ یونٹ آفس سے فراہم کیا جاتا تھا۔تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش 22 ساتھیوں کے نا م بتائے ہیں۔

حافظ سعید کی نئی سیاسی جماعت ملی مسلم لیگ الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن ہوگی یا نہیں ،وزارت داخلہ نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)وزارت داخلہ نے ملی مسلم لیگ کو رجسٹرڈ نہ کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کو مراسلہ بھیج دیا۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ دفترخارجہ نے ملی مسلم لیگ رجسٹرڈ نہ کرنے کی سفارش کی ہے۔ وزارت داخلہ نے ملی مسلم لیگ کو رجسٹرڈ نہ کرنے کا فیصلہ وزارت خارجہ اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی سفارشات پر کیا ہے۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ سے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن کیلئے این او سی طلب کیا تھا جبکہ 7اگست کو جماعت الدعوة نے ملی مسلم لیگ کے نام سے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کیا تھا۔ اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالدنے کہا تھا کہ پاکستان کو حقیقی اسلامی اور فلاحی ملک بنانے کے لئے ملی مسلم لیگ بنائی گئی ہے اور 2018ءکے انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے۔ یاد رہے کہ اقوام متحدہ ، امریکہ اور بھارت، جماعت الدعوة کو دہشت گرد تنظیم قرار دے چکے ہیں۔ جبکہ تنظیم کے سربراہ حافظ سعید ان دنوں نظر بند ہیں۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے وضاحت کی ہے کہ الیکشن کمیشن میں ملی مسلم لیگ نام کی کوئی سیاسی جماعت رجسٹرڈ نہیں، ملی مسلم لیگ نے پارٹی رجسٹریشن کیلئے 9اگست 2017ءکو درخواست جمع کرائی جس کا کیس ابھی زیر سماعت ہے اور اس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس سلسلے میں وزارت داخلہ سے چند وضاحتیں مانگی گئیں تھیں جن کا جواب موصول ہوچکا ہے

عدم برداشت یا کچھ اور۔۔طلاق کی شرح میں اضافہ کیوں ہوا ؟؟

لاہور (خصوصی رپورٹ )خواتین بالخصو ص پڑھی لکھی ملازمت پیشہ خواتین کی جانب سے خلع لینے کا رحجان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ رواں سال لاہورکی فیملی عدالتوں میں 6578خلع کے دعوے دائر ہوئے جبکہ فیملی عدالتوں نے 2145 خواتین کو خلع کی ڈگریاں جاری کر دیں۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ طلاق کی شرح میں اضافہ کی بڑی وجہ خاندانی نظام میںفریقین کے درمیان عدم برداشت ہے۔ ماہرین قانون کا یہ بھی کہنا ہے اگر میاں بیوی اپنی ذاتی اناءکو چھوڑ دیں تو طلاق سے بچا جا سکتا ہے۔قانونی ماہرین نے خلع میں اضافے کے رحجان کو معاشرے کے لیئے خطرناک قرار دیتے ہوئے مستقبل میں خاندانی نظام کو بری طرح متاثر کرنے کا پیش خیمہ قرار دیا ہے ۔ ماہر ین نفسیات کا کہنا ہے کہ پڑھے لکھے طبقے میں خود سری اور ضدی پن کا عنصر بڑھتا جا رہا ہے جو معاشرے کے لیئے نقصان دہ ہے ۔ایک اندازے کے مطابق روزانہ پندرہ سے بیس خواتین حصول طلاق کے لیے فیملی عدالتوں میں درخواستیں دائر کرتی ہیں جن میں پڑھی لکھی خواتین کی شرح زیادہ ہے۔

ایسے وزرائے خزانہ جن کا تعلق غریب گھرانوں سے تھا, مگر عہدہ ملتے ہی کیسے عرب پتی بنے؟تہلکہ خیز رپورٹ

لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان کے تقریباً تمام وزیرخزانہ کاتعلق مڈل کلاس سے تھا لیکن جب وہ وزیر خزانہ بنے تو پھر دولت کی دیوی ان پر مہربان ہوتی گئی۔ ڈاکٹر محبو الحق ایسے وزیرخزانہ تھے جو صحیح معنوں میں اقتصادی ماہر تھے، باقی نے پی ایچ ڈی کی اور پھر کسی تعلق واسطے سے قسمت کی دیوی ان پر مہربان ہوگئی۔ ڈاکٹرمحبوب الحق سمیت ڈاکٹر مبشر حسن ایسے وزیرخزانہ رہے جن پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگا۔ ڈاکٹر مبشر حسن اب بھی مڈل کلاس والی زندگی گزار رہے ہیں۔ لیکن دوروز قبل جن پر نیب کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے حوالے سے فرد جرم عائد کی وہ لوئر مڈل کلاس سے اٹھے اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے امیر ترین خاندانوں کی فہرست میں شامل ہوگئے۔ وفاقی وزراءخزانے میں سے ایوب دور میں وزیرخزانہ رہنے والے شعیب ایسے شخص ہیں جن پر سب سے پہلے کرپٹ ہونے کا الزام لگا۔ یہ الزام کسی اور نے نہیں لگایا بلکہ اس وقت کے وزیرخارجہ ذوالفقار علی بھٹو نے لگایا وہ کہا کرتے تھے کہ شعیب بہت کرپٹ آدمی ہے۔ نیب کورٹ نے اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے ان کے نوے کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے پکڑ لیے ہیں۔ نیب نے یہ الزام بھی لگایا کہ ان کے اثاثوں میں گزشتہ تین چار برس کے دوران بہت ہی زیادہ اضافہ ہوا۔ ان کی پراپرٹی نہ صرف پاکستان میں ہے بلکہ لندن اور دبئی میں بھی ہے۔ دبئی میں ان کے بڑے بڑے پلازے، ٹاور اور دنیا کی مہنگی گاڑیوں کو رائے پر دینے والا شو روم بھی ہے۔ ایوب دور میں ان کے وزیرخزانہ شعیب تھے ان پر بھی کرپشن کا الزام تھا۔ ان کے بعد بھٹو کازمانہ آیا تو انہوں نے ڈاکٹر مبشر حسن کو اپنا وزیرخزانہ لگایا۔ ان کے بارے میں کسی طرف سے الزام نہیں کہ انہوں نے اپنی ذات کیلئے کرپشن کی ہو اور نہ ہی کسی ادارے کے لیے۔ ذوالفقار علی بھٹو کے بعد ضیاءالحق کا دور آیا تو ان کے دور میں ڈاکٹر محبوب الحق کو خزانے کی کنجی دی گئی۔ ڈاکٹر محبوب الحق کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ اصل میں پاکستان کے پہلے اقتصادی ماہر تھے۔ ڈاکٹر محبوب الحق دو ادوار میں وزیر خزانہ رہے۔ انہوں نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا اور پھران کو ورلڈ بینک میں اعلیٰ عہدے پر نوکری مل گئی۔ ضیاءالحق دور کے بعد محترمہ بے نظیر بھٹو کا دور آیا تو ان کے دور میں مخدوم شہاب الدین وزیرخزانہ بنے۔ ان کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ زمیندار تھے اور ایک بہت بڑے پیر کی اولاد میں سے تھے لیکن ان پر بھی گرین ٹریکٹر سکیم لانے کے حوالے سے کرپشن کاالزام لگا۔ صدر زرداری کے دور حکومت میں ان پر ایفیڈرین منگوانے کے سکینڈل کا الزام بھی لگا جو ابھی تک بھگت رہے ہیں۔ بے نظیر کے بعد میاں نواز شریف کا دور آیا تو اسحاق ڈار ان کے

محمد ﷺ کی نظرمیں یوم عاشور ایمان افروز بیان

حضرت جابرؓ سے روایت ہے کہ میں نے حجة الوداع میں عرفہ کے دن امام الانبیاءﷺ کو دیکھا کہ آپ اپنی اونٹنی پہ سوار تھے اور ارشاد فرما رہے تھے اے لوگو میں نے تمہارے درمیان وہ چیز چھوڑ دی ہے کہ اگر تم اس کو مضبوطی سے پکڑے رہو گے تو کبھی گمراہ نہیں ہو گے وہ چیز اللہ تعالیٰ کی کتاب (یعنی قرآن پاک) اور میری عترت میرے اہل بیت ہیں۔

مودی کیلئے لابنگ کرنیوالی فرم سے نواز شریف کیا کام لینا چاہتے ہیں؟دیکھئے خبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نوازشریف نے امریکہ میں جس لابنگ فرم کی خدمات حاصل کیں وہی فرم بھارتی وزیراعظم مودی کیلئے بھی لابنگ کرتی ہے۔ یہ انکشاف سینئر صحافی نے نجی ٹی وی پروگرام میں کیا انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے اپنی سیاسی بحالی کیلئے عالمی سطح پر لابنگ کیلئے امریکہ کی معروف فرم رابرٹی گلوبل کی خدمات حاصل کی ہیں اور یہی فرم نریندر مودی نے بھی بھارت کی لابنگ کیلئے کررکھی ہے افغان صدر اشرف غنی بھی اسی فرم کے ذریعے مخالفوں کے خلاف لابنگ کراتے ہیں۔

خوفناک ٹریفک حادثات 5افراد چل بسے، 38زخمی

فیصل آباد‘ ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) آج صبح 2ٹریفک حادثات میں 5افراد جاں بحق جبکہ 38زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ روڈ پر کاہنہ پل کے قریب ٹریکٹر ٹرالی مسافر وین سے ٹکرا گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 5افراد جاں بحق جبکہ 5زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا جبکہ ملتان کے علاقے بہاولپور روڈ پر مسافر بس الٹ گئی۔ مسافر بس الٹنے سے 33افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ میں زخمی ہونے والے 20افراد کو طبی امداد دے کر موقع پر فارغ اور 13کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حادثہ کا شکار ہونے والی مسافر بس سیالکوٹ سے صادق آباد جا رہی تھی۔ حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔

پاکستان کو نیچا دکھانے کی کوشش ،خواجہ آصف کیخلاف اہم قدم اُٹھا لیا

لاہور ( این این آئی) تحریک انصاف نے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کو برطرف کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی۔ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید کی طرف سے جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف کے بیانات سے پاکستان بھر کی عوام میں شدید تشویش اور غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے ، وزیر خارجہ نے بھارت اورامریکہ کو خوش کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی اور پاکستان کو نیچا دکھایا گیا جو کہ پاک فوج کی قربانیوں کی بھی نفی ہے ، معلوم نہیں کہ وزیر خارجہ پاکستان کے بجائے کس کے مفادات کا تحفظ کررہے ہیں اور وہ مسلسل بھارت کی حمایت میں بول رہے ہیں ۔ لہٰذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف سے وضاحت طلب کی جائے اور ان کو وزیر خارجہ کے عہدے سے برطرف کیا جائے ۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے بعد قومی اسمبلی میں سب سے زیادہ نشستیں پاکستان پیپلزپارٹی کے پاس ہیں، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو ہٹانا آسان نہیں اس لیے یہ کہا جا سکتا ہے کہ دہلی ابھی دور بلکہ بہت دور ہے ۔یہ بات انہوں نے پارٹی کی فیڈرل کونسل و منشور کمیٹی کے رکن عبدالقاد رشاہین کے ہمراہ میڈیا آفس سے جاری اپنے مشرکہ بیان میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو ریموٹ کنٹرولڈ کوششوں کے ذریعے حزب اختلاف میں اکثریت حاصل کرنے کے در پے ہیں وہ در حقیقت جمہوری نظام کی روح کیخلاف کام کر رہے ہیں لیکن ہم ایسے عناصر پر یہ بات واضح کر دینا چاہتے ہیں۔ کہ پیپلز پارٹی سسٹم کو ڈی ریل نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اقتدار میں ہو یا اپوزیشن میں اس نے ہمیشہ پارلیمان کو مضبوط بنانے میں کلیدیکردار ادا کیا اور ہر بحران میں اس کے تقدس کی حفاظت کی خورشید شاہ اپوزیشن لیڈر ہیں اور رہیں گے۔ انہیں ہٹانے کی کوشش کی بھرپور مخالفت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم دونوں ایک دوسرے کو ملک دشمن قرار دیتی رہی ہیں لیکن اب اپنے مفادات کی خاطر دونوں جماعتیں قوم کو دھوکا دے رہی ہیں جبکہ عوام دونوں جماعتوں کی حقیقت اور نیت سے با خوبی آگاہ ہو چکے ہیں کہ یہ دونوں جماعتیں موقع پرست اور مفاد پرستوں کا گروپ ہے۔ عبدالقادر شاہین نے کہا کہ نا اہل حکمرانوں کی غلط پالیسیوں اور غیرذمہ دارانہ اقدامات کی وجہ سے ملک کا سیاسی منظر نامہ بدل چکا ہے اب صرف لاہور یا پنجاب ہی نہیں پورا ملک پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زراری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا ساتھ دیکر آمریت کی باقیات کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔ ن لیگ کی قیادت جس راہ پر چل رہی ہے اس کے نتائج خطرناک ہوں گے۔

پاک فوج کیخلاف پراپیگنڈا کرنیوالے کون،سپہ سالار نے حقائق واضح کردئیے

راولپنڈی(آئی این پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک مخالف پروپیگنڈا میں ملک دشمن غیر ملکی ایجنسیاں ملوث ہیں، پاک فوج ہر قسم کے اندرونی وبیرونی چیلنجز سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور کوئی بھی پاکستان کو بری نظر سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتا ، بلوچستان کے بغیر پاکستان نامکمل ہے ،بلوچستان میں ترقی ،استحکام اور امن کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا ، نوجوان نسل پاکستان کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں ، نوجوان اپنے مثبت کردار سے قومی یکجہتی وترقی میں کردارادا کریں، نوجوان نسل ملک مخالف پراپیگنڈا سے کبھی بھی متاثر نہ ہوں، پاک فوج نے پوری قوم کی حمایت سے ملک کو دہشت گردی اور تشدد سے پاک کرنے کےلئے بہت اہم کامیابیاں حاصل کیں، قومی مقاصد کے حصول کے لئے اپنی تمام صلاحتیں بروئے کار لائیں گے۔جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز ڈائریکٹوریٹ (آئی ایس پی آر) میں بلوچستان کے مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے طلباءاور اساتذہ کے 173رکنی وفد نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بلوچستان کے بغیر پاکستان نامکمل ہے ،بلوچستان میں ترقی ،استحکام اور امن کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا ، نوجوان نسل پاکستان کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں ، نوجوان اپنے مثبت کردار سے قومی یکجہتی وترقی میں کردارادا کریں ۔ آرمی چیف نے کہا کہ نوجوان نسل ملک مخالف پراپیگنڈا سے کبھی بھی متاثر نہ ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ملک مخالف پروپیگنڈا میں ملک دشمن غیر ملکی ایجنسیاں ملوث ہیں ۔ آرمی چیف نے طلباءکو تعلیم پر توجہ ، سخت محنت کرنے اور منفی سرگرمیوں سے بچنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہماری قومی ترجیحی ہے ۔ کوئٹہ میں نسٹ یونیورسٹی کا قیام اسی سلسلے کی کڑی ہے ، بلوچستان متحرک اور صلاحیتوں سے مالا مال نوجوان نسل رکھنے والا صوبہ ہے ، پاکستان کا مستقبل بلوچستان کی قابل اور باصلاحیت نوجوان نسل سے وابستہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ قومی مقاصد کے حصول کے لئے اپنی تمام صلاحتیں بروئے کار لائیں گے ۔آرمی چیف نے کہا کہ مجھے اس بات پر بہت فخر ہے کہ میرا تعلق بلوچ رجمنٹ سے ہے اس لئے مجھے بلوچستان کے ساتھ بہت پیار ہے ، یہ ہمارا ملک ہے ہم اس میں رہتے ہیں اور ہم نے یہیں مرنا ہے ۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج ہر قسم کے اندرونی وبیرونی چیلنجز سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور کوئی بھی پاکستان کو بری نظر سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتا ۔آرمی چیف نے طلباءکو یقین دہانی کرائی کہ پاک فوج انہیں ایک محفوظ اور مستحکم پاکستان دینے کے لئے پرعزم ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے پوری قوم کی حمایت سے ملک کو دہشت گردی اور تشدد سے پاک کرنے کےلئے بہت اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ آرمی چیف نے صوبے میں حکومت کے تعاون سے شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں کا بھی ذکر کیاجس میں مواصلات ، انفراسٹرکچر، سکولز اور کیڈٹ کالجز شامل ہیں ۔اس موقع پر طلباءنے پاک فوج کے بلند مورال اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے پرامن اور خوشحال پاکستان کےلئے کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔