سنجے دت فلم ”بھومی“ کی تشہیر کے لئے سرگرم

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکار سنجے دت نے فلم ”بھومی“ کی تشہیر کے لئے ٹی وی شو ”سارے گا ماپا لٹل چیمس2017“ میں شرکت کی۔ ہفتہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق شو میں اپنی شرکت کے دوران سنجے دت نے 1990ءمیں بننے والی فلم ”تھانیدار“ کا معروف گایا ”تاما تاما“ گایا اور کہا کہ مجھے ابھی تک یاد ہے کہ اس گانے پر مادھوری ڈکشت کے ساتھ پرفارم کرنے کے لئے میں نے 16دن ریہرسل کی۔

کنگنا رناوت کاعامر خان کی فلم میں کام کرنے سے انکار

ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کنگنا رناوت نے عامر خان کے ساتھ کسی بھی فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ”اپنے دم پر“ بالی ووڈ میں جگہ بنانے والی کنگنا رناوت کسی کو بھی خاطر میں نہیں لاتیں ،اس سے قبل انہوں نے سلمان خان اور شارخ خان کے ساتھ کسی فلم میں کام سے انکار کر کے سب کو حیران کر دیا تھا تو اب انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری میں ”مسٹر پرفیکشنسٹ “ کہلانے والے عامر خان کی نئی فلم ”ٹھگ آف ہندوستان “ میں کام سے انکار کر دیا ہے۔اس فلم میں عامر خان کے ساتھ امیتابھ بچن ،کترینہ کیف اورفاطمہ ثنا شیخ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ واضح رہے کہ کنگنا رناوت اس سے قبل سلمان خان کی” سلطان“ اور ” بجرنگی بھائی جان“ جیسی فلموں کو بھی ٹھکرا چکی ہیں جبکہ آنند ایل رائے کی شاہ رخ خان کے ساتھ بنائی جانے والی فلم میں بھی کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ عامر خان اپنے آنے والی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ میں ایک حیران کن روپ میں نظر آئیں گے۔عامر خان کی ’ٹھگ آف ہندوستان‘ وہ پہلی فلم ہوگی، جس میں وہ بولی وڈ ’بگ بی‘امیتابھ بچن کے ساتھ ایکشن دکھاتے نظر آئیں گے۔اس فلم کی پہلے لیک ہونے والی تصاویر میں بھی عامر خان کا منفرد روپ دیکھ کر شائقین حیران رہ گئے تھے، تاہم اب عامر خان کی مزید تصاویر سامنےآئیں ہیں، جن میں حیران کن طور پر ان کا روپ منفرد ہے۔عامر خان فن اور بیئنگ بولی وڈ کے نام سے چلائے جانے والے انسٹاگرام اکاو¿نٹس پر عامر خان کی تصاویر شیئر کی گئیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔تصاویر میں عامر خان کو ایک نئے روپ میں دیکھا گیا پہلی نظر میں انہیں پہنچاننا مشکل ہے ،تاہم اگر بہت زیادہ غور کیا جائے گا تو راز عیاں ہوگا ،فلم کو 2018 میں دیوالی کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا#/h#

پریانکا کو بھارت کی سچائی ظاہر کرنے پر معافی مانگنی پڑ گئی

ممبئی(شوبز ڈیسک)پریانکا کو بھارت کی سچائی ظاہر کرنے پر معافی مانگنی پڑ گئی ،نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھارتی حکومت سے خوفزدہ ہوکر معافی نامہ جاری کیا ہے جس میں انہوں نے بھارتی ریاست سکم سے متعلق اپنے بیان پر معافی مانگی ہے۔حال ہی میں پریانکا چوپڑا کی فلم پہونا کینیڈا میں منعقد ہونےو الے ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2017 میں ریلیز کی گئی، اس موقع پر بین الاقوامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے پریانکا نے اپنی فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پہونا شمالی بھارت کی چھوٹی سی ریاست سکم کی پہلی فلم ہے، اس سے قبل اس ریاست میں کوئی فلم نہیں بنائی گئی کیونکہ وہاں وسائل ہی نہیں ہیں، سکم بغاوت سے بھرپور تشدد زدہ ریاست ہے جہاں اس سے قبل کبھی کسی نے فلم بنانے کا سوچا ہی نہیں تھا تاہم اب پہلی بار ہدایت کارہ پاکھی ٹائر والا نے کوشش کی ہے اور ان کی یہ کوشش کامیاب ہوئی ہےکیونکہ ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں فلم کو نہ صرف پسند کیا گیا ہے بلکہ اس کی تعریف بھی کی گئی ہے۔ پریانکا کے اس بیان پرسوشل میڈیا صارفین کے ساتھ سکم کے وزیرگیاتسو نے بھی انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اورریاست سکم کو بغاوت سے بھرپور تشدد زدہ ریاست کہنے پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا، سکم حکومت کے دبا ﺅکے باعث پریانکا نے معافی بھی مانگ لی۔

کوک سٹوڈیو کی چھٹی قسط تمام ٹی وی چینلز پر ریلیز کر دی گئی

کراچی(شوبز ڈیسک) کوک اسٹوڈیو نے اپنے تاریخی سیزن 10 کی چھٹی قسط کا اجراء کر دیا جس میں مومنہ مستحسن کا گانا ‘گھومتنا’، علی ظفر اور نتاشا خان کا گانا ‘یہ سوچ’، حمیرا ارشد، ریچل ویکاجی اور عائمہ بیگ کا گیت ‘کاٹے نہ کٹے’ اور جبار عباس اور عمیر جسوال کا کلام ‘دم مست قلندر’ شامل ہیں۔ یہ قسط گزشتہ روز ڈیجیٹل میڈیا پر نشر کی گئی ہے جبکہ ہفتہ 16ستمبر کو تمام بڑے ٹی وی چینلز پر نشر کی گئی ہے ۔اس قسط کے پہلے گیت گھومتنا کی میوزک ڈائریکشن اور کمپوزیشن سلمان احمد نے کی جبکہ اسے اسٹرنگز نے پیش کیا ہے۔ اس گیت میں تاریک وقت پر روشنی کی اہمیت اجاگر کی گئی ہے۔ اس گانے نے مومنہ مستحسن کے ساتھ نوجوان خواتین کی کورس کی شکل میں بھی آوازیں شامل ہیں۔

سلمان خان نے جلد دورہ پاکستان کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مشہور بھارتی اداکار اوربالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان خان نے پاکستان آنے کا اشارہ دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک تقریب میں بات کرتے ہوئے پاکستان جانے سے متعلق سوال کے جواب میں سلمان خان کاکہنا تھا کہ ہم اپنی فلم کی پروموشن کے لیے کئی ممالک جاتے ہیں ۔اگر فلم کی پروموشن کے لیے مجھے پاکستان بھی جانا پڑا تو میں ضرور جاو¿ں گا کیونکہ وہاں پر بھی میرے کافی مداح موجود ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ جلد ہی پاکستان کا دورہ کروں۔

حمزہ علی عباسی فلم ”پروازہے جنون“ کی شوٹنگ میں مصروف

لاہور (شوبز ڈیسک )اداکار حمزہ علی عباسی لاہورمیں ہدایتکارحسیب حسن کی فلم پروازہے جنون کی شوٹنگ میں مصروف ہوگئے ،گزشتہ روزفلم کی شوٹنگ ایک نجی سکول میں ہوئی جسکاسپیل پانچ روزسے لاہورمیں جاری ہے اس دوران حمزہ علی عباسی نے حلقہ این اے 120کی انتخابی مہم کے دوران عمران خان کی ریلی میں بھی شر کت کی۔

امام مسجد نے 6بار طلاق دیکر 6مرتبہ ایسا کام کیا کہ۔۔۔, دیکھئے رونگھٹے کھڑے کر دینے والی آپ بیتی

لاہور (ویب ڈیسک) بعض افراد نے طلاق کو مذاق بناکر رکھ دیا ہے وہ طلاق کے بعد حلالہ کے ذریعے بیوی کو نکاح میں لے لیتے ہیں ایسی ایک مثال ایک امام مسجد جس نے 6مرتبہ اپنی بیوی کو طلاق دی اور 6مرتبہ حلالہ کروایا، نجی ٹی وی پروگرام میں شمع کی اب بیتی سن کر ہر انکھ اشکبار ہو گئی۔ شمع نامی خاتون نے بتایا کہ اس کا خاوند امام مسجد تھامیرا خاوند غصیلہ، جھگڑالو اور قوم پرست شخص تھا۔کیونکہ متعلق اس کی برادری سے نہ تھا جس کی وجہ سے اس کے خاندان میں بھی اس چیز کو لےکر لڑائی جھگڑے چلے جن کا بہانہ بنا کر اس نے شادی کے 2یا ڈھائی سال بعد مجھے طلاق دیدی اس وقت میرا ایک بچہ تھا۔ طلاق کے بعد میں اپنے والدین کے گھر واپس اگئی اور اپنے بچے کے حصول کیلئے بے چین رہی، اسی دوران مجھے میرے خاوند نے پیغام بھیجا کہ میں بچہ نہیں لے جانے دوں گا اور جہاں جاﺅ گی وہاں چین سے بیٹھنے بھی نہیں دوں گا اور مجھ پر دباﺅ ڈال کر حلالہ کا کہا گیا اور حلالہ کیلئے میرا نکاح اپنے ایک دوست سے کر دیا جس کے ساتھ میں ایک دن رہی ، اس کے بعد اس کے دوست نے مجھے طلاق دی اور میں نے عدت پوری ہونے کے بعد اپنے پہلے شوہر سے شادی کر لی۔شمع نے اپنی اپ بیتی سناتے ہوئے بتایا کہ اس طرح مجھے میرے امام مسجد شوہر نے 6مرتبہ طلاق دی اور 6مرتبہ مجھے حلالہ کے عمل سے گزرنا پڑا۔ شمع نے ا?خر کار تنگ اکر صارم برنی ٹرسٹ میں پناہ لے لی اور ٹرسٹ کے بانی صارم برنی جو پروگرام میں شریک تھے نے بتایا کہ شمع دماغی طور پر بہت متاثر ہو چکی تھی جب یہ ہمارے پاس ائی۔ اس نے تنگ اکر ہمارے پاس پناہ لی اور اب اس نے اپنے بچوں سے دوری صرف اس وجہ سے برداشت کی ہوئی ہے کہ یہ نکاح اور حلالہ کا سلسلہ ختم ہواور شمع اب ہمارے پاس ہے۔ ہم نے اس کے شوہر کے خلاف علاقہ مکینوں کو تمام حالات بتائے جنہوں نے اس کے امام مسجد شوہر جو وہاں مسجد میں فرائض سر انجام دے رہا تھا کو مسجد سے نکال دیا اور اب وہ کسی اور علاقے کی مسجد میں امامت کروا رہا ہے۔

پولنگ سٹیشنوں میں ووٹ ڈالنے سے کون روک رہا ہے؟ ایسی ویڈیوز آگئیں کہ سب دنگ رہ گئے

لاہور(ویب ڈیسک)  2013ءکے انتخابات ہوں یا اس کے بعد ہونے والے ضمنی انتخابات، ان سب میں حصہ لینے والی سیاسی جماعتیں مسلم لیگ (ن) پر دھاندلی کے الزامات لگاتی آئی ہیں لیکن اب تاریخ میں پہلی مرتبہ لاہور کے حلقہ این اے 120میں ضمنی انتخاب کے موقع پر ایسی ویڈیوز سامنے آ گئی ہیں کہ ہر پاکستانی دنگ رہ گیا ہے۔ ان ویڈیوز میں ایک خاتون اور ایک مرد شہری یہ الزامات عائد کر رہے ہیں کہ وہ مسلم لیگ (ن) کے ووٹرز ہیں لیکن انہیں یا تو اندر جانے سے منع کر دیا جاتا ہے اور اگر وہ مسلم لیگ (ن) کی پرچی کیساتھ پولنگ سٹیشن میں داخل ہوتے ہیں تو ووٹ ہی ڈالنے نہیں دیا جاتا اور کہا جاتا ہے کہ آپ کا ووٹ کہیں اور پر ہے۔  ویڈیو میں موجود خاتون نے کہا کہ ”وہ کہہ رہے ہیں کہ میرا شناختی کارڈ اصلی نہیں ہے اس لئے آپ ووٹ نہیں ڈال سکتیں۔ میں نے ان سے کہا کہ اس کی لیمی نیشن اتری ہوئی ہے اور کچھ بھی تو نہیں ہوا جبکہ اس کی معیاد بھی 2021ء میں ختم ہونی ہے۔ میں پھول منڈی سے شیر کو ووٹ ڈالنے کیلئے آئی ہوں۔“

کل آپ کو بتانا ہے کہ آپ ملک کی عدلیہ یا سب سے بڑے ڈاکو کے ساتھ ہیں : عمران خان

خوشاب(ویب ڈیسک) چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کو سلام پیش کرتا ہوں جس سے ہمیں نئے پاکستان کی امید ملی جب کہ پورے پاکستان کی نظریں کل لاہور کے حلقے این اے 120 میں ہونے والے ضمنی الیکشن پر جمی ہوئی ہیں۔خوشاب میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کل این اے 120 لاہور میں زبردست میچ ہونے والا ہے، ایک طرف یاسمین بی بی ہیں تو دوسری طرف ایم این اے، ایم پی ایز اور مریم بی بی، جس میں وفاق اور پنجاب حکومت کے وسائل بھی شامل ہیں۔
انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ این اے 120 کے لوگو پیسہ دینا مسلم لیگ (ن) کا پرانا وطیرہ ہے اور اگر ضمنی الیکشن کے لئے یہ لوگ پیسہ دیں تو لے لو لیکن ووٹ بلے کو ہی دینا کیونکہ سارا پاکستان آپ کی طرف دیکھ رہا ہے، کل آپ کو دکھانا ہے کہ آپ اس ملک کی عدلیہ کے ساتھ ہیں یا سب سے بڑے ڈاکو کے ساتھ ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ آج تک جیلوں میں غریب آدمی جاتا تھا اور چھوٹا چور چوری کرتا ہے تو پیسا ملک میں خرچ کرتا ہے لیکن بڑے بڑے ڈاکو اقتدار میں آکر قوم کا پیسا باہر بھیجتے ہیں تو قرضے لینے پڑتے ہیں اور حکمران قرضوں کا پیسا واپس کرنے کیلیےعوام پر ٹیکس لگاتے ہیں جس کی وجہ سے بجلی اور گیس مہنگی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان سمجھ گئے ہیں کرپشن کے کینسر کو ختم کرنا ہو گا، سپریم کورٹ کو سلام پیش کرتا ہوں جس سے ہمیں امید ملی جب کہ کل لاہور کے لوگ فیصلہ کریں گے وہ عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
چیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ برصغیر میں پاکستان سب سے غریب ملک ہے اور ہم بنگلادیش اور بھارت سے بھی پیچھے رہ گئے ہیں جب کہ پاکستان کو نقصان پہنچانے والے اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں، قوم غربت میں ڈوب گئی اور ان کے بچوں کے بچے بھی ارب پتی بن گئے، کرپشن سے چھوٹا سا طبقہ ارب پتی بن جاتا ہے جب کہ عوام غربت اور افلاس میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سنگاپورکے وزیراعظم نے 3 وزیروں کو جیل میں ڈالا اور سنگاپورمیں ایماندار وزیراعظم نے کرپشن سے بچنے والا پیسا تعلیم پر خرچ کیا جب کہ ہمارے ڈھائی کروڑ بچے اسکول جانے سے محروم ہیں

چوہدری نثار کھل کر سامنے آگئے ،وزرائے خارجہ و داخلہ کو کھڑی کھڑی س±نا دیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دنیا سے جبکہ وزرا پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کررہے ہیں۔سابق وزیرِ داخلہ کے ترجمان کے مطابق چوہدری نثار نے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں عجیب صورتحال ہے آرمی چیف کہتے ہیں کہ پاکستان نے بہت قربانیاں دیں اب دنیا ڈو مور کرے جبکہ وزرائے خارجہ و داخلہ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کو ڈو مور کرنا چایئے، وزیر موصوف کو علم ہے کہ ان کے بیان کی ہندوستان میں کتنی پذیرائی اور تشہیر ہوئی اور اسے بھارت کے اس بے بنیاد موقف کی تصدیق کے طور پر پیش کیا گیا کہ سارا مسئلہ پاکستان میں ہے۔
چوہدری نثار نے کہا کہ وزیرخارجہ خواجہ آصف اور وزیر داخلہ احسن اقبال ساڑھے چار سال سے وزیر ہیں، کیا انہوں نے کبھی کابینہ یا قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں یہ بات کہی؟، وزراءکا کام بیان دینا نہیں بیماری کا علاج کرنا ہے، انہیں چاہیے تھا کہ کابینہ یا قومی سلامتی کمیٹی میں مسئلہ اٹھاتے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ انتہائی اہم اور حساس معاملات پر اظہار خیال کرتے ہوئے پہیلیوں اور مفروضوں کی بجائے حقائق اور ریکارڈ کے مطابق بات ہونی چاہیے، دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کے باوجود دنیا بھر میں ہم پر نکتہ چینی کی وجہ ہی یہ ہے کہ ہم خود اپنے بیانات اور رویوں کی وجہ سے اپنے پیچھے پڑے ہیں، ہم خود بیرونی طاقتوں کو موقع دیتے ہیں کہ وہ ہمارا مذاق اڑائیں اور اپنی ناکامیوں کا بوجھ بھی ہم پر ڈال دیں۔
چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کیا پاکستان کی داخلی سلامتی کی صورتحال میں جون 2013 اور آج زمین آسمان کا فرق نہیں؟، یہ ہماری مشترکہ کوششوں کی وجہ سے ہوا، کسی بیرونی مدد یا دباو¿ کی وجہ سے نہیں، اب اگر وزیر موصوف کو کسی کی کوئی کمی یا کمزوری نظر آتی ہے تو وہ بیان دینے کی بجائے اس کا مداوا کریں۔

حدیبیہ پیپرز کیس شریف خاندان کے تمام مقدمات کی ماں ہے :شیخ رشید

لاہور(ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکمرانوں نے گزشتہ 4 سال میں 35 ارب ڈالر قرضہ لیا اس لیے شریف خاندان کو جیل میں بھیج کر آئی ایم ایف کا قرضہ چکایا جائے۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی نااہلی کے فیصلے میں حدیبیہ پیپرز کا ذکر کیا گیا اور یہ کیس شریف خاندان کے تمام مقدمات کی ماں ہے، اسحاق ڈار نے خود اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے نوازشریف کو 4 ہزار 212 ملین بیرون ملک بھجوائے، میں حیران ہوں کہ اسحاق ڈار کو نااہل کیوں نہیں کیا گیا عدالتی فیصلے کے بعد اسحاق ڈار کو مستعفیٰ ہوجانا چاہیے تھا انہیں چاہئے کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوکر گواہ بن جائیں اور اگر وہ اپنے بیان سے انحراف کریں گے تو مجرم ہوں گے اب ان پر ہے کہ انہوں نے گواہ بننا ہے یا مجرم بن کر جیل جانا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکمران پاکستان کے ساتھ مذاق کررہے ہیں منی لانڈرنگ کرنے والوں کومالیاتی اداروں کاسربراہ بنا دیا گیا، گزشتہ 4 برس میں 35 بلین ڈالرز کا قرضہ لیا گیا اور تاریخ کی سب سے مہنگی ایل این جی کا معاہدہ بھی اسی حکومت نے کیا، شریف خاندان نے ٹیکسٹائل کے کاروبار کو تباہ کردیا اورتاثر یہ دیا جا رہا ہے کہ نوازشریف کے بغیرملک چل نہیں سکتا، سپریم کورٹ کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی کے والیم 10 میں مزید کھاتے سامنے آرہے ہیں نوازشریف پر 21 مقدمات ہیں جن میں سے 17 مقدمات التوا میں ہیں۔ اسی لئے سپریم کورٹ نے کہا کہ اداروں کے چیئرمین سیاسی بنیادوں پر نہیں اہلیت پر لگائے جائیں تو ملک ٹھیک ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف لندن میں گھٹنے ٹیک کر بیٹھ گئے ہیں اور این آر او چاہتے ہیں جب کہ دوسرا بھائی ترکی میں بیٹھ کر این آر او کی تیاری میں ہے لیکن اب ملک میں این آراوکی کوئی گنجائش نہیں، ہمارا مطالبہ ہے نوازشریف اور ان کے خاندان کوجیلوں میں ڈال کر ملک کے قرضے اتارے جائیں۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نہ صرف پارٹی توڑے گی بلکہ خاندان بھی توڑدے گی نوازشریف کے اقتدارمیں سب سے بڑی تباہی کا ہاتھ مریم کا ہے جی ٹی روڈ ریلی میں اٹھائے گئے سوالات مریم نواز کے تحریر شدہ تھے۔ وزیرداخلہ کے بیان پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ منہ اورمسورکی دال، ضیاالحق کی تقریبات میں تلاوت کرنے والے آج ملک کے وزیرداخلہ بن گئے ہیں۔

امریکا کا پاکستان پر سخت پابندیاں عائد کرنے پر غور، برطانوی اخبار

 واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت پاکستان کو حاصل اتحادی کی حیثیت ختم کرنے پر غور کررہی ہے۔برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کا اتحادی کا درجہ ختم کرنے سمیت اس کے خلاف دیگر سخت اقدامات پر غور کررہی ہے۔ امریکا کا الزام ہے کہ پاکستان میں مبینہ طور پر 20 دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں جن کے خلاف موثر کارروائی کی ضرورت ہے۔فنانشل ٹائمز کے مطابق امریکا کی نئی افپاک پالیسی سے واقف ذرائع نے بتایا کہ ٹرمپ حکومت پہلے ہی پاکستان کی 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی فوجی امداد روک چکی ہے اور اب دیگر اقدامات پر غور کررہی ہے جن میں سویلین امداد میں کٹوتی، پاکستان پر یکطرفہ طور پر ڈرون حملے کرنا اور خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے بعض افسران پر سفری پابندیاں عائد کرنے جیسے سخت اقدامات شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت پاکستان کا غیرنیٹو اتحادی کا درجہ ختم اور اسے دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والا ملک بھی قرار دے سکتی ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان کو نہ صرف ہتھیار فروخت کرنے پر پابندی ہوسکتی ہے، بلکہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک سے اربوں ڈالر کے قرضے لینے اور عالمی مالیاتی مراکز تک رسائی میں بھی مشکلات پیش آسکتی ہیں۔واضح رہے کہ امریکا اور پاکستان کے تعلقات اس وقت کافی کشیدہ ہیں جس کا اندازہ اس بات سے ہوسکتا ہے کہ ٹرمپ کی تنقید کے بعد اسلام آباد حکومت نے احتجاجاً گزشتہ ماہ امریکی دفتر خارجہ کی جنوبی ایشیا پالیسی کی سربراہ ایلس ویلس کو پاکستان آنے سے روک دیا تھا، تاہم ایلس ویلس نے رواں ہفتے امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری سے ملاقاتیں کیں اور امریکی حکام کے مطابق دونوں سفارتکار مستقل رابطے میں ہیں۔یاد رہے کہ پچھلے ماہ ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے متعلق نئی پالیسی متعارف کراتے ہوئے پاکستان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اداکار فہد مصطفی نے ماہرہ خان کو ایسی بات کہہ دی وہ تلملا اُٹھی

لاہور (خصوصی رپورٹ) اداکار فہد مصطفی نے ماہرہ خان کو باجی کہا تو ماہرہ نے بھی تگڑا جواب دے دیا۔ ٹی وی ڈراموں سے بھرپور شہرت حاصل کرنے کے بعد فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی باصلاحیت اداکارہ ماہرہ خان کی نئی آنے والی فلم ”ورنہ“ ہے جس کےلئے اداکار فہد مصطفی نے ٹویٹر پر ماہرہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں باجی کہہ دیا۔ فہد نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ”آل دا بیسٹ ماہرہ باجی“ ماہرہ خان سے لفظ باجی شاید مشکل سے ہی ہضم ہوا۔ انہوں نے جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ ”فہد بھائی اب تو فلم میں آپ کی بہن کا کردار ادا کرنا ہی پڑے گا۔“