تازہ تر ین

چوہدری نثار کھل کر سامنے آگئے ،وزرائے خارجہ و داخلہ کو کھڑی کھڑی س±نا دیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دنیا سے جبکہ وزرا پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کررہے ہیں۔سابق وزیرِ داخلہ کے ترجمان کے مطابق چوہدری نثار نے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں عجیب صورتحال ہے آرمی چیف کہتے ہیں کہ پاکستان نے بہت قربانیاں دیں اب دنیا ڈو مور کرے جبکہ وزرائے خارجہ و داخلہ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کو ڈو مور کرنا چایئے، وزیر موصوف کو علم ہے کہ ان کے بیان کی ہندوستان میں کتنی پذیرائی اور تشہیر ہوئی اور اسے بھارت کے اس بے بنیاد موقف کی تصدیق کے طور پر پیش کیا گیا کہ سارا مسئلہ پاکستان میں ہے۔
چوہدری نثار نے کہا کہ وزیرخارجہ خواجہ آصف اور وزیر داخلہ احسن اقبال ساڑھے چار سال سے وزیر ہیں، کیا انہوں نے کبھی کابینہ یا قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں یہ بات کہی؟، وزراءکا کام بیان دینا نہیں بیماری کا علاج کرنا ہے، انہیں چاہیے تھا کہ کابینہ یا قومی سلامتی کمیٹی میں مسئلہ اٹھاتے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ انتہائی اہم اور حساس معاملات پر اظہار خیال کرتے ہوئے پہیلیوں اور مفروضوں کی بجائے حقائق اور ریکارڈ کے مطابق بات ہونی چاہیے، دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کے باوجود دنیا بھر میں ہم پر نکتہ چینی کی وجہ ہی یہ ہے کہ ہم خود اپنے بیانات اور رویوں کی وجہ سے اپنے پیچھے پڑے ہیں، ہم خود بیرونی طاقتوں کو موقع دیتے ہیں کہ وہ ہمارا مذاق اڑائیں اور اپنی ناکامیوں کا بوجھ بھی ہم پر ڈال دیں۔
چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کیا پاکستان کی داخلی سلامتی کی صورتحال میں جون 2013 اور آج زمین آسمان کا فرق نہیں؟، یہ ہماری مشترکہ کوششوں کی وجہ سے ہوا، کسی بیرونی مدد یا دباو¿ کی وجہ سے نہیں، اب اگر وزیر موصوف کو کسی کی کوئی کمی یا کمزوری نظر آتی ہے تو وہ بیان دینے کی بجائے اس کا مداوا کریں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv