پولنگ کے دوران تحریک انصاف کیلئے افسوسناک خبر, کھلاڑی بھی سوگوار

لاہور(ویب ڈیسک) نوازشریف کی نااہلی سے خالی ہونیوالی نشست این اے 120کے ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے لیکن اسی حلقے میں موجود پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 140سے دو مرتبہ رکن اسمبلی رہنے والے تحریک انصاف کے ٹکٹ کے امیدوار خواجہ محمد آجاسم شریف کی اہلیہ انتقال کرگئی ہیں ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق آجاسم شریف کی اہلیہ کی نماز جنازہ اداکردی گئی جس میں تحریک انصاف کے رہنماﺅں جہانگیرخان ترین، عبدالعلیم خان اور اعجاز چوہدری سمیت معززین علاقہ اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ یادرہے کہ گزشتہ رات کو آجاسم کی اہلیہ انتقال کرگئی تھیں جو شدید علیل تھیں۔

ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ, مایہ ناز افسر سمیت 5افراد شہید, متعدد اہلکار زخمی

باجوڑ ایجنسی(ویب ڈیسک) تحصیل لوئی ماموند کے علاقے تنگی گڑیگال میں سڑک کنارے ہونے والے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں پولیٹیکل تحصیلدار فواد علی سمیت 5 افراد شہید جب کہ متعدد لیویز اہلکار زخمی ہوگئے۔باجوڑایجنسی میں تحصیل لوئی ماموند کے علاقے تنگی گڑیگال میں سڑک کے کنارے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 5 افراد شہید ہوگئے ہیں۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق ریموٹ کنٹرول دھماکے میں لیویز کو نشانہ بنایا گیا جس میں پولیٹکل تحصیلدار ماموند فواد علی سمیت 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ لیویز کے متعدد اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوا کہ جاں بحق ہونے والوں میں لیویز اہلکار شامل ہیں یا نہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہیں سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

پولنگ سٹیشنوں میں جاری کشیدگی، مریم نواز کا ٹویٹ, کارکنوں کو اہم ہدایات جاری

لاہور (ویب) مریم نواز نے پولنگ سٹیشنوں پر جاری کشیدگی بارے کارکنوں کو اہم ہدایات جاری کردی ۔انہوں نے کہا ہے کہ کارکن پریشان مت ہوں، جیت ہماری ہی ہوگی۔اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنیوالے منہ کی کھائیں گے۔

این اے 120 کا انتخابی میدان سج گیا، پولنگ شروع

لاہور  میں حلقہ این اے 120 کا تاریخی ضمنی انتخابی معرکہ شروع ہوگیا ہے اور ووٹرز کی بڑی تعداد حق رائے استعمال کرنے پولنگ اسٹیشن پہنچ گئی، جب کہ پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنان زبردست جوش وخروش کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ ووٹرز کو جامع تلاشی کے بعد پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے دیا جارہا ہے اور شناختی کارڈ کے بغیر کسی کو داخلے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس اور فوج کا مشترکہ گشت بھی جاری ہے۔حلقے کے 3 لاکھ 21 ہزار 786 ووٹروں کیلئے 220 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 79 ہزار 642 اور خواتین ووٹرزکی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار 144 ہے۔ پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گی، جس کیلیے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر فوج و رینجرز تعینات ہے جب کہ سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کردیئے گئے ہیں۔ فوجی جوان ا?ج رات بھر پولنگ اسٹیشنوں پر موجود رہیں گے۔(ن) لیگ کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ڈاکٹر یاسمین راشد امیدوار ہیں، پیپلز پارٹی کے فیصل میر اور جماعت اسلامی کے امیدوار ضیا الدین انصاری سمیت 44 امیدوار میدان میں ہیں۔ مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے امیدواروں میں کانٹے دار مقابلہ کی توقع ہے۔
الیکشن کمیشن نے پریذائیڈنگ افسران کو پولنگ کے بعد نتائج فوری جمع کرانے کا حکم دیا ہے، 39 پولنگ اسٹیشنوں پر آزمائشی بنیادوں پر بائیومیٹرک مشینوں کا استعمال کیا جائیگا۔ حلقے میں 70 پولنگ سٹیشنوں کو حساس قرار دیدیا گیا۔

شیر دھاڑے گا یا بلّاچلے گا،فیصلہ آج

لاہور (خبر نگار) این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے لیے میدان آج سجے گا جس کے لیے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی لاہور کی نشست این اے 120 پر ضمنی انتخاب
آج ہوگا۔نشست کے لیے کل 43 امیدوار میدان میں ہیں جن میں سے 8 امیدوار سیاسی جماعتوں کے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) نے اس حلقے میں کلثوم نواز کو امیدوار نامزد کیا ہے جب کہ تحریک انصاف نے یاسمین راشد اور پیپلزپارٹی نے فیصل میر کو میدان میں اتارا ہے تاہم اس مقابلے میں پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔این اے 120 میں انتخابی مہم گزشتہ رات ختم ہوچکی، تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے حلقے میں بھرپور انتخابی مہم چلائی گئی، تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد نے گھر گھر جاکر مہم چلائی تو اپنی والدہ کلثوم نواز کی مہم چلانے والی مریم نواز بھی پیچھے نہ رہیں اور انہوں نے بھی حلقے کے دورے کیے اور ریلیاں نکالیں۔این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے لیے بیلٹ پیپرز گزشتہ روز فوج کی نگرانی میں الیکشن کمیشن کے سپرد کیے گئے تھے جب کہ اب الیکشن کمیشن نے والی پولنگ کے لیے سامان کی ترسیل شروع کردی ہے۔بیلٹ پیپرز فوج کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشنز تک پہنچائے جائیں گے جب کہ پرایزائیڈنگ افسران کو بیلٹ پیپرز اور دوسرا سامان ا?ج دیا جائے گا۔حلقے میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کل صبح 8 بجے شروع ہوگی جو شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔این اے 120 میں پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد 220 ہے جن میں 102 مردانہ ، 98 زنانہ اور 19 مشترکہ پولنگ اسٹیشن ہیں۔حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 786 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 79 ہزار 642 اور خواتین کی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار 144 ہے۔ترجمان کا کہنا ہےکہ انتخاب کے لیے 220 پریزائیڈنگ ا?فیسر، 568 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ ا?فیسر اور 568 ہی پولنگ افسر ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقے کے 39 پولنگ اسٹیشنوں پر بائیومیٹرک مشینوں کے تجربے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ مشینوں کے استعمال سے انتخاب کے نتائج پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔انتخاب کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے فوجی جوان ا?ج سے ہی اپنی ڈیوٹیوں پر پہنچیں گے اور رات بھر پولنگ اسٹیشن پر ہی موجود رہیں گے۔الیکشن کمیشن نے پریزائیڈنگ افسران کو پولنگ کے بعد نتائج فوری جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق حلقے میں لڑائی جھگڑوں کے خدشے کے سبب تمام 220 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ پولیس اور اسپیشل برانچ نے متفقہ طور پر تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا، پولنگ کے روز تمام اسٹیشنز پر پولیس کی اضافی نفری، رینجرز اور فوج تعینات کی جائے گی۔پولیس نے این اے 120 سے متعلق سیکیورٹی پلان بھی جاری کردیا ہے۔ ڈی ا?ئی جی ا?پریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے مطابق حلقے میں اسلحے کی نمائش پر مکمل پابندی ہوگی، 220 پولنگ اسٹیشنز پر7 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہوں گے جن میں 6 ایس پیز، 18 ڈی ایس پیز اور46 ایس ایچ اوز تعینات ہوں گے، 105 عمارتوں میں 220 پولنگ اسٹیشن ہیں جنہیں 5 زون میں تقسیم کردیا گیا ہے اور ہرزون کا انچارج اے ایس پی ہوگا۔ڈی ا?ئی جی نے بتایا کہ ایلیٹ فورس کی 30 گاڑیاں، پیرو اور ڈالفن فورس گشت کرےگی، روف ٹاپ سیکیورٹی اور فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔ادھر چیف ٹریفک ا?فیسر رائے اعجاز نے بھی ٹریفک پلان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ایس پی آصف صدیق ٹریفک کی نگرانی کریں گے۔سی ٹی او کے مطابق الیکشن کےدوران 580 وارڈنز اور افسران ڈیوٹی دیں گے، 4 ڈی ایس پیز، 13 انسپکٹرز اور 14 پٹرولنگ افسران ڈیوٹی دیں گے، 480 وارڈنز، 86 لیڈی وارڈنز بھی حلقےمیں تعینات ہوں گی جب کہ 2 ٹریفک رسپانس یونٹ،6 لفٹرز اور 2 بریک ڈاو¿ن بھی تعینات کیے جائیں گے۔

نواز شریف کی گرفتاری کا حکم آیا تو عمل کرینگے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سیاست میں تبدیلی عوام سے آتی ہے عدالتوں سے نہیں۔ 63,62 دو تہائی نہیں اتفاق رائے سے تبدیل کرینگے۔ اسحاق ڈار کو مستعفی ہونے کا نہیں کہوں گا وہ لڑیں گے۔ اگلا الیکشن نواز شریف کے نام کا ہوگا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم کی گرفتاری کا حکم آتا ہے تو عمل کرینگے۔ نواز شریف اور دوسروں کےلئے پیمانہ ایک ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز نے انتخابی مہم بڑے اچھے طریقے سے چلائی۔ ووٹ کی توہین کی بات ان کی تقریر کا ایک پہلو ہے۔ جلسے، انٹرویو اور پارلیمان میں تقریر کا انداز الگ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ سے ملاقات طے نہیں۔ امریکی پالیسی پر جواب کو سب نے سراہا۔ بھارت کے ساتھ بریک تھرو کا امکان نہیں تاہم کشیدگی بڑھے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی فیصلہ کرے تو وہ سب کی رائے ہوتی ہے۔ فواد حسن فواد رائے ونڈ کا فیصلہ میرے پاس لیکر نہیں آئے۔ چودھری نثار سے کہوں گا کہ پارٹی فیصلے کا احترام کریں۔ کوئی بھی معاملات کا حل لیکر آئے معاون بنا دونگا، نومبر کے بعد لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

رضا ربانی نے قائم مقام صدر مملکت کا عہدہ سنبھال لیا

اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے قائم مقام صدر پاکستان کا عہدہ سنبھال لیا ۔ آج سے وہ قائم مقام صدر کے فرائض سرانجام دیں گے ۔ جبکہ مولانا عبدالغفور  حیدری قائم مقام چیئرمین سینیٹ کی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے ۔ اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین کے بیرون ملک دورے پر روانہ ہونے کے باعث چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے قائم مقام
صدر پاکستان کا عہدہ سنبھال لیا ۔ آج سے وہ قائم مقام صدر کے فرائض سرانجام دیں گے ۔ جبکہ مولانا عبدالغفور حیدری قائم مقام چیئرمین سینیٹ کی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے ۔ اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

ترکی کے تعاون سے دہشتگردی کی جنگ پر جلد قابو پالیں گے

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ترکی کے وزےراعظم بن علی ےلدرم نے آج اےوان وزےراعظم،استنبول مےںوزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کے اعزاز مےں ظہرانہ دےا ،جس مےں ترکی کے ڈپٹی وزےراعظم رجب اکدغان (Mr.Recep Akdag) کے علاوہ دےگر اعلی ترک حکام نے شرکت کی۔ترکی کے وزےراعظم نے اس موقع پر بات چےت کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اورپاکستان کے رشتے مثالی رشتے ہےں اوردنےا کی کوئی طاقت ان مےں رخنہ نہےں ڈال سکتی۔انہوںنے کہاکہ ترک حکومت پاکستانی قےادت کے ساتھ ملکر دونوں ملکوں کے تعلقات کو ٹھوس اقتصادی روابط کی شکل دےنے کےلئے تےزی سے کام کررہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کے بدخواہ ترکی کے بدخواہ ہےں اورترکی کے دوست پاکستان کے دوست ہےں۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ مےں بے شمار قربانےاں دی ہےںاورکسی ملک کو ےہ حق حاصل نہےں کہ وہ اس حوالے سے پاکستان کو تنقےد کا نشانہ بنائے۔ترک وزےراعظم نے اس موقع پر پنجاب حکومت کے ساتھ کم آمدنی والے افراد کےلئے رہائشی سہولتےں ،ٹرانسپورٹ،صحت ،امن وعامہ اوردےگر شعبوں مےں مدد اورتعاون فراہم کرنے کی ےقےن دہانی کرائی۔ترک وزےراعظم نے وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی اس تجوےز سے اتفاق کےا کہ ترکی اورپاکستان کے درمےان تجارتی مراسم کو فروغ دےنے کےلئے اےک ورکنگ گروپ تشکےل دےا جائے جس مےں دونوں ممالک کے متعلقہ حکام اورافراد شامل ہو۔انہوںنے کہا کہ مےں آپ کو ترک حکومت اورترکی کے عوام کی طرف سے استنبول آمد پر دل کی اتھاہ گہرائےوں سے خوش آمدےد کہتا ہوں اورآپ کا ےہ دورہ پاک ترک دوستی کو مزےد استحکام دےنے مےں مددگار ثابت ہوگا۔وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اورپاکستانی عوام عالمی مسائل پر اےک ہی طرح سوچتے ہےں اور دونوں ملکوںکے عوام کے دل اےک ساتھ دھڑکتے ہےں۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ چار برسوں کے دوران ترکی کے ساتھ تعلقات کو فروغ دےنا مسلم لےگ(ن) کی حکومت کی اولےن ترجےحات مےں شامل رہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ جنگ ہو ےا سےلاب ےا زلزلے ےا کوئی اورقدرتی آفت ترکی نے ہمےشہ پاکستان کا ہر موقع پر بھر پور ساتھ دےا ہے اورپاکستان کے عوام ترکی کے اس بے پاےاں تعاون کو کبھی فراموش نہےں کرسکتے۔ انہوںنے کہاکہ دونوں ملکوں کے مابےن دوستی کارشتہ پہلے سے کہےں زےادہ مضبوط ہوچکا ہے ۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ مےں پاکستان کی لازوال قربانےاں اقوام عالم کی تارےخ مےں اپنی مثال آپ ہےں۔پاکستان نے اتحاد اوراتفاق کی قوت سے دہشت گردی کے خلاف جنگ پر کافی حد تک قابو پالےا ہے اورترکی جےسے دوستوں کی مدد اورتعاون سے اس جنگ پر بہت جلد مکمل قابو پالےںگے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون اور پاکستان الیون کے میچوں کے دوران پنجاب حکومت نے سکیورٹی اور دیگر امور کے حوالے سے بہترین انتظامات کئے جس کا بنیادی مقصد عوام اور شائقین کرکٹ کو بھرپور سہولتیں فراہم کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون او رپاکستان الیون کے کھلاڑیوں نے میدان میں بہترین کھیل پیش کیا جس سے شائقین کرکٹ اور عوام بہت محظوظ ہوئے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان میچوں کا پرامن اور پرسکون ماحول میں انعقاد پرامن پاکستان کی جیت اور امن دشمنوں کی شکست ہے۔ٹیموں کی ہار اورجےت سے قطع نظر پرامن پاکستانی قوم کو فتح ملی ہے اور دشمن چاروں شانے چت ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے بہترین کھیل سے شائقین کرکٹ بھرپورطریقے سے لطف اندوز ہوئے اور میں شاندار کھیل پیش کرنے پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میچوں کے لئے پنجاب حکومت نے عوام کی سہولت اور شائقین کرکٹ کیلئے شاندار انتظامات کئے جبکہ سکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کئے گئے اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور پنجاب حکومت کے اداروں کی دن رات محنت کے باعث پورا ایونٹ بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوا۔ بلاشبہ پنجاب حکومت کے آزادی کپ کے میچوں کے دوران سکیورٹی و دیگر انتظامات انتہائی شاندار رہے اور سب نے مل کر شائقین کرکٹ کو پرسکون اور بہترین ماحول میں کھیل سے لطف اندوز ہونے کے مواقع فراہم کئے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے استنبول میں ترکی زبان سیکھنے والے پاکستانی طلبا و طالبات نے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر پاکستانی طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ میں سے ہر طالب علم پاکستان کا سفیر ہے اور آپ اپنے عمل اور محنت سے ثابت کریں کہ پاکستانی بہترین قوم ہیںاور آپ نے اپنے طرز عمل سے ملک و قوم کا نام روشن کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے طلبا و طالبات سے کہا کہ محنت سے ترک زبان سیکھیں کیونکہ محنت ہی کامیابی کا راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت مزید طلبا و طالبات کو ترک زبان سکھانے کیلئے ترکی بھیجے گی اورآپ کی طرح ان طلبا و طالبات کے تمام اخراجات پنجاب حکومت برداشت کرے گی۔ اس موقع پر طلبا و طالبات نے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف اور پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ کی ذاتی دلچسپی کے باعث ہمیں ترک زبان سیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ترکی میں جہاں بھی جاتے ہیں، محبت کے مظاہرے دیکھنے میں آتے ہیں۔ طلبا و طالبات نے وزیر اعلیٰ سے وعدہ کیاکہ ہم آپ کے فراہم کئے گئے موقع کا بہترین فائدہ اٹھائیں گے۔اس موقع پر پاکستانی قونصلیٹ ڈاکٹر یوسف جنید نے کہا کہ ترک زبان سیکھنے والے بچوں کو ہر طرح کی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں اور طلبا و طالبات کو آئندہ بھی سہولتوں کی فراہمی جاری رہے گی۔ ترکی میں پاکستان کے سفیر سائرس سجاد قاضی (Mr.Syrus Sajjad Qazi) بھی اس موقع پر موجود تھے۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت کے ترکش زبان سکالرشپ پروگرام کے تحت پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 30 طلبا و طالبات کا وفد ترکی کی معروف یونیورسٹی آف استنبول میں ترک زبان سیکھ رہا ہے اوران طلبا و طالبات کے ترک زبان سیکھنے کے تمام اخراجات پنجاب حکومت نے برداشت کئے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے آج فتح سلطان محمد ہسپتال، استنبول کا دورہ کےا۔وزیراعلیٰ کو ہسپتال حکام نے ہسپتال کے نظام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔وزےراعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ صحت کے شعبہ میں ترکی کے تجربات اور اقدامات قابل تقلید ہیں۔انہوںنے کہاکہ ترکی کا ہےلتھ کےئر نظام شاندار ہے اوراس سے فائدہ اٹھارہے ہےں ۔وزیراعلیٰ نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کرکے متعلقہ معلومات حاصل کیں۔وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے آج استنبول میں ترک سرمایہ کاروں کے مختلف وفود سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چار برسوں کے دوران پاکستان کو توانائی کے بحران سمیت مختلف سنگین مسائل سے نمٹنے کیلئے ترکی کے تعاون کو پاکستان کی آئندہ نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاک ترک تعلقات کی جڑیں تاریخ میں دور تک پیوستہ ہیں لیکن ان تعلقات کو ٹھوس اقتصادی تعاون کی شکل دینے پر ہم ترکی کی موجودہ قیادت کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کی کامیابیاں دنیا کے دوسرے ترقی پذیر ممالک کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر موجود پنجاب میں سولرپاور پراجیکٹ لگانے والے ترک سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ اپنا پراجیکٹ نومبر کے وسط تک مکمل کرلیں۔ واضح رہے کہ ذورلو (Zorlu)کمپنی کے تحت بہاولپور میں 300 میگاواٹ فی یونٹ بجلی کی قیمت کے لحاظ سے پاکستان میں پہلا پلانٹ ہوگا۔ پراجیکٹ کا 200 میگا واٹ کا حصہ صرف 5.15 سینٹ فی یونٹ بجلی مہیا کرے گا جو کہ پاکستان کےلئے ایک ریکارڈ ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کو جلد از جلد اور سستی بجلی مہیا کرنا میرا مشن ہے اور میں اس مشن کی تکمیل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھوں گا۔ ترکی میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی غیرمعمولی پذیرائی کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان، وزیراعظم بن علی یلدرم، وزراءاور اعلیٰ ترین حکام سے ملاقاتیں کیں۔ترکی کے وزےراعظم بن علی یلدرم کی جانب سے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔ ترک قیادت کی ہدایات پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کےلئے مختلف ہسپتالوں اور عوامی خدمت کے اداروں کے خصوصی دوروں کا اہتمام کیا گیا۔

عرفان پابندی ہٹنے پر کرکٹ کھیلنے کیلئے بے چین

کراچی (یو این پی) محمد عرفان نے پابندی کے خاتمے کے بعد کم بیک کیلئے سری لنکا کیخلاف سیریز پر نگاہیں مرکوز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آئندہ ماہ سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی کرکٹ اسکواڈ کا حصہ بننے کیلئے پرامید ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ میں بکیز سے رابطے کی اطلاع متعلقہ اتھارٹیز کو نہ دینے کے سبب ان پر ایک سالہ پابندی عائد کی گئی تھی جس میں چھ ماہ کی معطل سزا بھی شامل تھی۔یو این پی کے مطابق محمد عرفان خود پر عائد پابندی کے خاتمے پر خوشی کے ساتھ ہی مایوس بھی ہیں کہ انہیں پابندی کی وجہ سے ورلڈ الیون کیخلاف کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا اور وہ بدقسمتی سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا حصہ نہ بن سکے۔ دراز قامت فاسٹ بالر کا کہنا تھا کہ بحیثیت کرکٹر اس وقت بڑا دکھ ہوتا ہے جب ایسے مواقع سے محروم رہنا پڑے جن کیلئے ساری زندگی محنت کی ہو کیونکہ ہر کھلاڑی اپنی عوام کے سامنے خود کو ثابت کرنا چاہتا ہے اور ملک میں ایسا موقع مل جانے کا تو کوئی ثانی ہی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کا دیرینہ خواب ہے کہ اپنے لوگوں کے سامنے ہوم گراو¿نڈ پر انٹرنیشنل کرکٹ کھیلیں اور انہیں بہت دکھ ہے کہ یہ سنہری موقع ان کے ہاتھوں سے نکل گیا۔ محمد عرفان کے مطابق پی سی بی آفیشلز کی ورلڈ الیون کے ساتھ مصروفیت کے سبب انہیں ابھی تک وہ لیٹر نہیں مل سکا جس کی بنیاد پر وہ ایک مرتبہ پھر کرکٹ کھیلنے کے اہل ہو سکتے ہیں۔

پی سی بی نے تاریخی فتح کویقینی بنایا،سابق کرکٹرز

لاہور (اے پی پی )پاکستان نے آزادی کپ کے فائنل میں ورلڈ الیون کو 33 رنز سے شکست دے کر میچ کے ساتھ پوری قوم کے دل بھی جیت لئے۔ پاکستان کی جیت پر پوری قوم کے ساتھ قومی کھلاڑیوں نے اپنی خوشی کا اظہار سوشل میڈیا پر پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔ بوم بوم آفریدی نے آزادی کپ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی نے اس جیت کو یقینی بنایا۔ اس کے علاوہ انہوں نے جیت کا سہرا سرفراز احمد کے سرسجاتے ہوئے پاکستان زندہ باد کہا۔ راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے لکھا کہ پاکستان اور ورلڈ الیون ٹیم کا شکریہ جنہوں نے کرکٹ کے مداحوں کے چہرے پر خوشی بکھیری۔شعیب ملک نے لکھا کہ ہماری دعائیں رنگ لے آئیں یہ سیریز بہت شاندار تھی۔کرکٹر محمد حفیظ نے پاکستان آرمی اور پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ جیت صرف آپ کی وجہ سے ممکن ہوسکی۔عمراکمل نے ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اہم کردارا دا کیا۔مصباح الحق نے پی سی بی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور پی سی بی نے بہت محنت سے کام کیا اور اس سیریز کو کا میاب بنایا۔وقاریونس نے قومی ٹیم کو آزادی کپ جیتنے پر شابا ش دیتے ہوئے پی سی بی اور سیکیورٹی اداروں کی کوششوں کو سراہا۔ کرکٹر محمد عامر نے بھی ٹوئٹر پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی۔وہاب ریاض نے احمد شہزاد اور بابراعظم کو مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی ساتھ ہی سیکیورٹی اداروں اور آرمی کی کاوشوں کو بھی سراہا۔بابر اعظم نے مین آف دی میچ سیریز کا خطاب ورلڈ الیون کے نام کرتے ہوئے پاکستان آمد پر ان کا شکریہ ادا

میکسویل ون ڈے میں 2 ہزار رنزکاسنگ میل عبور کرنے کے قریب

چنائی(اے پی پی) آسٹریلوی ٹیم کے آل راﺅنڈر گلین میکسویل کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 2 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 23 رنز درکار ہیں، توقع ہے کہ وہ آج اتوار کو بھارت کے خلاف شیڈول پہلے ون ڈے میں یہ اعزاز حاصل کر لیں گے۔ میکسویل نے 77 میچز میں ایک سنچری اور 15 نصف سنچریوں کی مدد سے 1977 رنز بنا رکھے ہیں۔

بھارتی بورڈ میں کوئی دوست نہیں اس لیے ٹیم کا کوچ نہیں بن سکا

نئی دہلی(آئی این پی ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق جارح مزاج بیٹسمینوریندر سہواگ نے کہا ہے کہ میں اس لئے ہندوستانی ٹیم کا کوچ نہیں بن سکا کیونکہ میری بھارتی کرکٹ بورڈ میں کسی سے نہ تو دوستی تھی اور نہ ہی کسی بورڈ عہدے دار کے ساتھ سیٹنگ ۔بھارتی میڈیاکے مطابق اپنی کھری باتوں اور بورڈ حکام پر نکتہ چینی کے حوالے سے مشہور سابق انڈین کرکٹر اور جارح مزاج اوپنر بلے باز وریندر سہواگ نے بھارتی ٹیم کا کوچ نہ بننے پر کچھ عرصے بعد اپنا دل کھولتے ہوئے کہا کہ میری بورڈ کے کسی عہدے دار سے نہ تو دوستی تھی اور نہ ہی سیٹنگ ، اسی لئے میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا کوچ نہیں بن سکا انہوں نے کہا اگر میری بھی دوسروں کی طرح بورڈ میں دوستیاں اور خصوصی تعلقات ہوتے تو میں آج ٹیم کا کوچ ہوتا۔واضح رہے کہ وریندر سہواگ کو ٹیم انڈیا کے کوچ کے عہدے کی دوڑ میں سب سے آگے مانا جارہا تھا لیکن کپتان ورا ت کوہلی کی پسند روی شاستری ٹیم انڈیا کے نئے کوچ بن گئے۔ سہواگ نے کہا کہ میں نے سوچا ہی نہیں تھا، میرے پاس آفر آیا تھا ، بی سی سی آئی کے سکریٹری امیتابھ چودھری اور ڈاکٹر شری دھر آئے تھے،انہوں نے خواہش ظاہر کی اور میں نے اس کے لئے وقت مانگا۔ سہواگ نے کہا کہ میں نے وقت لینے کے بعد پھر اس کے لئے درخواست دی، ورات کوہلی سے بھی میری بات ہوئی تھی وہ یہ بھی کہہ رہے تھے ، تب جاکر میں نے درخواست دی، اگرمجھ سے پوچھیں کہ میرا من تھا، تو میری بھارتی ٹیم کا کوچ بننے میں بالکل بھی کوئی دلچسپی نہیں

آزادی کپ سکیورٹی انتظامات ڈیرن سیمی کا پاک فوج کو خراج تحسین

لاہور( آن لائن)پاکستا ن آنےوالی ورلڈ الیون کی ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے پاکستانی سکیورٹی فورسز کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ورلڈ الیون کی سکیورٹی پر مامور کمانڈو کی طرح چہرے پر ماسک چڑھاکر انہیں خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ ورلڈ الیون کی ٹیم نے 3ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا جہاں اسے میزبان ٹیم سے سیریز میں 2-1سے شکست ہوئی۔