تازہ تر ین

این اے 120 کا انتخابی میدان سج گیا، پولنگ شروع

لاہور  میں حلقہ این اے 120 کا تاریخی ضمنی انتخابی معرکہ شروع ہوگیا ہے اور ووٹرز کی بڑی تعداد حق رائے استعمال کرنے پولنگ اسٹیشن پہنچ گئی، جب کہ پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنان زبردست جوش وخروش کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ ووٹرز کو جامع تلاشی کے بعد پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے دیا جارہا ہے اور شناختی کارڈ کے بغیر کسی کو داخلے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس اور فوج کا مشترکہ گشت بھی جاری ہے۔حلقے کے 3 لاکھ 21 ہزار 786 ووٹروں کیلئے 220 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 79 ہزار 642 اور خواتین ووٹرزکی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار 144 ہے۔ پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گی، جس کیلیے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر فوج و رینجرز تعینات ہے جب کہ سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کردیئے گئے ہیں۔ فوجی جوان ا?ج رات بھر پولنگ اسٹیشنوں پر موجود رہیں گے۔(ن) لیگ کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ڈاکٹر یاسمین راشد امیدوار ہیں، پیپلز پارٹی کے فیصل میر اور جماعت اسلامی کے امیدوار ضیا الدین انصاری سمیت 44 امیدوار میدان میں ہیں۔ مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے امیدواروں میں کانٹے دار مقابلہ کی توقع ہے۔
الیکشن کمیشن نے پریذائیڈنگ افسران کو پولنگ کے بعد نتائج فوری جمع کرانے کا حکم دیا ہے، 39 پولنگ اسٹیشنوں پر آزمائشی بنیادوں پر بائیومیٹرک مشینوں کا استعمال کیا جائیگا۔ حلقے میں 70 پولنگ سٹیشنوں کو حساس قرار دیدیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv