لاہور(آئی این پی)پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں پی سی بی کے اینٹی کرپشن ٹریبونل نے شرجیل خان کو پانچ سال کی پابندی کی سزا سنائی تھی۔ جسے شرجیل خان اور ان کے وکیل نے مسترد کردیا تھا۔ شرجیل خان نے پابندی کیخلاف پی سی بی گورننگ بورڈ میں اپیل کردی ہے۔ بورڈ چودہ روز میں آزادانہ حیثیت میں کام کرنے والے ثالث کا تقرر کرے گا۔شرجیل خان کے وکیل شیغان اعجاز کا کہنا ہے کہ شرجیل خان کو سزا مفروضوں کی بنیاد پر دی گئی۔ ہم نے شرجیل پر لگائے گئے پانچوں الزامات کو چیلنج کیا ہے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی ٹریبونل کی جانب سے شرجیل کو کم سزا دینے کیخلاف اپیل کردی۔ بورڈ نے اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ شرجیل خان نے کوڈ آف کنڈکٹ کی پانچ خلاف ورزیاں کی جن کی سزا زیادہ بنتی ہے شرجیل خان کی سزا کو بڑھایاجائے۔
Monthly Archives: September 2017
گیل کی انگلینڈ کےخلاف تیسرے ون ڈے میں شرکت مشکوک
لندن (اے پی پی) کرس گیل کی فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ کے خلاف شیڈول تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا۔ اور میزبان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ گیل دوسرے ون ڈے سے قبل ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے۔ ویسٹ انڈین ٹیم کوچ سٹورٹ لا نے اپنے بیان میں بتایا کہ گیل کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے تاہم اس وقت ان کی تیسرے میچ میں شرکت کے بارے کچھ نہیں کہا جا سکتا، ڈاکٹرز باقاعدگی سے ان کی انجری کا جائزہ لے رہے ہیں اور مجھے پوری امید ہے کہ گیل جلد ہی سو فیصد فٹ ہو جائیں گے اور سیریز کے بقیہ تمام میچز میں ٹیم کو دستیاب ہوں
جاویدآفریدی کامیران شاہ میں زلمی ٹیلنٹ ہنٹ شروع کرنیکا اعلان
اسلام آباد(آئی این پی) پشاور زلمی اور بینونی زلمی کے چیئر مین جاوید فریدی نے یونس خان اسٹیڈیم میران شاہ میں جلد زلمی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے انعقاد کا اعلان کردیا۔پشاور زلمی اور بینونی زلمی کے چیئر مین جاوید آفریدی نے میران شاہ میں پاکستان الیون اور یو کے میڈیا الیون کے درمیان کامیاب میچ کے انعقاد پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں جاوید آفریدی کا کہنا ہے فاٹا وزیرستان اور میران شاہ میں امن کی بحالی پاک فوج کی محنت اور قربانیوں سے ممکن ہوئی۔ کھیلوں کے ذریعے امن کے فروغ اور قبائلی عوام کو صحت مندانہ سرگرمیاں فراہم کرنے کے لئے پشاور زلمی پاک فوج اور حکومت کے شانہ بشانہ موجود رہے گی۔جاوید آفریدی نے مزید کہا کہ یونس خان اسٹیڈیم میران شاہ میں جلد زلمی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا اور یہاں کے با صلاحیت کرکٹرز کو بھرپور مدد فراہم کی جائے گی۔
ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا سامنا کیا ہے اب بھی کریں گے۔ حسین نواز
حسین خانوالہ میں 300بچوں سے زیادتی ہوئی،ایک بھی ملزم نہیں پکڑا گیا :ضیا شاہد
قصور (جاویدملک / تصاویر بوبی) چیف ایگزیکٹیو خبریں ضیاشاہد نے کہا ہے کہ روزنامہ خبریںکی اشاعت کا پہلا اور بنیادی مقصد درمیانے طبقے اور عام آدمی کے مسائل کو پیش کرنا تھا اور میں نے ہمیشہ اپنے اخبارات اور ٹی وی چینل پر انہی طبقات کی مشکلات کو اجاگر کیا ہے۔ یہ بات انہوںنے روزنامہ خبریں، نیا اخبار، چینل ۵اور ورکنگ جرنلسٹ کونسل پریس کلب قصور کے زیر اہتمام منعقدہ بعنوان قصور کے عوامی مسائل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر چیئرمین بلدیہ قصور ایاز احمد خاں، وائس چیئرمین احمد لطیف ایڈووکیٹ، صدر بار ایسوسی ایشن قصور ملک ریاض احمد خاں، جنرل سیکرٹری بار میاں منور حیات ایڈووکیٹ، ایم این اے وسیم اختر شیخ کے بھائی میاںیوسف ثقلین، تحریک انصاف کے رہنماءقیصر ایوب شیخ، سینئر صحافی الحاج ڈاکٹر فضل رحیم شیخ محمد حسین، محمد شفیق سہجریا، محمد افضل انصاری، میاں محمود احمد ایڈووکیٹ، ڈاکٹر سلیم الرحمن، قصور ٹریڈر فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اعجاز احمد شیخ اور دیگر نمائندہ شخصیات نے شہر کے مسائل کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے ضیاشاہد کی قصور آمد پر انہیں خوش آمدید کہا ضیاشاہد نے اس موقع پر اپنی بات رکھتے ہوئے کہاکہ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں مگر میں سمجھتا ہوںکہ اخبار مالکان اور صحافی کو نہ تو کسی کےخلاف ہونا چاہیے اور نہ ہی کسی کی خوشامد کرنی چاہیے بلکہ اخبار کو اپنا کام کرتے رہنا چاہیے اور وہ کام یہ ہے کہ عوام کے مسائل کو متعلقہ اداروں اور حکمرانوں تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میںکافی دیر پہلے قصور آنا چاہتا تھا یہ پرامن لوگوںکا شہر ہے ٹیکسٹائل اور لیدر یہاںکی بڑی انڈسٹریاںہیں۔ میں پہلے کی طرح عوام کے پاس جاکر انکے مسائل سننے پر یقین رکھتا ہوںکیونکہ اجتماعی مسائل کو ہم مضامین اور خبروںکی صورت میں شائع کر سکتے ہیں۔ میرا قصور میں آنے کا ایک بڑا مقصد اس بات کا پتہ چلانا ہے کہ آخر قصور میں ہی معصوم بچوںکو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے یا بچوں کے قتل کرنے کے واقعات کیوں ہو رہے ہیں ایسے واقعات سرگودھا اور پھر ملتان بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں مگر جس تسلسل سے قصور سے گاﺅں حسین خانوالہ میں معصوم بچوںکو جنسی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا وہ انتہائی شرمناک ہے اس سے بھی زیادہ شرم کی بات یہ ہے کہ گذشتہ چند ماہ سے قصور میں معصوم بچوںکو بھیڑ بکریوںکی طرح ذبح کیا جا رہا ہے ان بچوںکو زیادتی کا شکار بنایا جاتا اور پھر قتل کرکے ویرانوںمیں پھینکا جاتا ہے ایسی خبریں پڑھ کر انسان کا دل دہل جاتا ہے اب تک ان واقعات میں ملوث کسی ملزم کا بھی نہ پکڑے جانا متعلقہ اداروں اور پولیس کے لیے بہت بڑا سوالیہ نشان ہے ضیاشاہد نے کہاکہ اس مجلس میں عوامی نمائندہ ایازاحمدخاں احمد لطیف اور ملک ریاض احمد جیسے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں یہ ذہین لوگوںکی مجلس ہے اور ہمیں اس حوالے سے عوامی سطح پر بھی اپنی ذمے داری کو ادا کرنا چاہیے انہوںنے کہاکہ جب قصو رمیں بچوں سے زیادتی اور قتل کے واقعات کے متعلق سنتا ہوںتو لگتا ہے کہ قانون یہاںمظلوموںکی بجائے مجرموںکی مدد کررہا ہے ہمیں اس مسئلے پر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ضیاشاہد نے کہاکہ گزشتہ چند دھائیوںسے معاشرے کے اندر رشتے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئے ہیں اور انفرادیت نے سماج کو بکھیر کر رکھ دیا ہے جس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ عام آدمی اپنی اجتماعی ذمے داری کو ذمہ داری ہی نہیں سمجھتا اگر ہم ایک دوسرے کا خیال رکھیں برے آدمی کا احتساب کریں اس کا حقہ پانی بند کریںتو ماضی قریب کی طرح نہ صرف ذاتی احتساب ممکن ہوگا بلکہ ہم گلی محلے اور گاﺅںشہر میں رہنے والے برے لوگوںکو بھی عبرت کے قابل بنا سکیںگے۔ اسی طرح ہمارا معاشرہ ایک بہتر اور قابل برداشت معاشرہ بن سکتا ہے انہوںنے کہاکہ اگر ہم اپنی سوسائٹی کو چھوٹے پیمانے پر درست نہیں کریںگے تو یہ بڑے پیمانے پر بھی درست نہیں ہوگی انہوںنے کہاکہ ہم سب کو ایک دن خدا کے حضور پیش ہونا ہے اور ہر کسی نے اللہ کو حساب دینا ہے ہمیں اپنی سماجی ذمے داریوںکو ادا کرنا چاہیے میںبھی سوچ سکتا ہوں کہ میں آرام سے اپنا اخبار اور چینل چلاﺅںمجھے کیاضرورت پڑی ہے کہ میں شہر شہر جاکر اپنی بات رکھتا ہوںمیںنے کسی سے ووٹ نہیں لینے میرا کوئی مفاد نہیں ہے لیکن میں سمجھتا ہو ں کہ یہ میرا فرض ہے کہ مظلوم کی آواز کے ساتھ آواز ملائی جائے اور ظالموںکو احتساب کرنے کے لیے دوسرے لوگوںکو ساتھ ملایاجائے قبل ازیں ضیاشاہد قصور کی حدود میں داخل ہوئے تو مصطفی آباد/للیانی میں خبریں کے نمائندہ سارنگ جاوید ،چیئرمین بلدیہ مصطفی آباد میاںعبدالخالق ،منیر احمد زیلدار وائس چیئرمین صدر انجمن تاجراںاور عوامی نمائندوں کی بڑی تعداد نے انکا پرتپاک استقبال کیا اس موقع پر چیئرمین بلدیہ مصطفی آبا د میاںعبدالخالق جن کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے نے چیف ایگزیکٹیو خبریںکو مصطفی آباد کے مسائل سے آگاہ کیا ضیاشاہد نے عوامی نمائندگان کی گفتگو کو غور سے سننے کے بعد کہاکہ وہ مصطفی آباد کے مسائل اور مشکلات پر تسلسل سے ایک تفصیلی رپورٹ شائع کروائیںگے لوگوںکی بڑی تعداد نے اس موقع پر ضیاشاہد زندہ با د کے نعرے لگاتے ہوئے انہیں قصور کے لیے روانہ کر دیا ضیاشاہد قصور کے مقامی ہال میں پہنچے تو ڈسٹرکٹ بار کے صدر چیئرمین بلدیہ ،تاجر رہنماءسینئر وکلاء،صحافیوں سماجی تنظیموںکے عہداداروںسمیت سینکڑوں افراد نے انکا استقبال کیا اور انہیں جلوس کی شکل میںمتعلقہ ہال میں لیکر گئے جہاںپر بھرے ہال میں موجود لوگوںنے ضیاشاہد زندہ باد اور روزنامہ خبریں زندہ با د کے نعرے لگا کر انہیں خوش آمدید کہا۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی سالگرہ۔۔۔کتنے برس کے ہوگئے ،دیکھیں خبر
وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف چھیاسٹھ برس کے ہو گئے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پرشہبازشریف کے مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں اور نیک تمناو¿ں کے اظہار کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے،اور دیکھتے ہی دیکھتے چند لمحات میں#HBDShehbazSharif ٹوئیٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔انیہا انم چوہدری اپنے پیغام میں لکھتی ہیں کہ انہوں نے کینسر کو ہرایا، ڈینگی کو ہرایا، میٹرو بنائی، اورنج لائن بنائی، یہ ہمیشہ ا±ن کے ساتھ نظر آتے ہیں جن کو اِنکی ضروت ہوتی ہے
https://twitter.com/anihachaudhary/status/911313843271405569
ابو بکر کا کہنا ہے کہ وہ شخص جسکی انرجی، کمٹمنٹ مجھے روزانہ متاثر کرتی ہے وہ شہبازشریف ہیں۔ اللہ انکا حامی و ناصر ہو
https://twitter.com/abubakarumer/status/911312684288823298
ماریہ چوہدری نے اپنے پیغام میں شہبازشریف کو پاکستان کا اصل سپاہی قراردیتے ہوئے ،لمبی زندگی کی دعا دی ہے
https://twitter.com/ambrinmaria/status/911305545906343936
خرم بھٹی اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہتے ہیں کہ ہم ہردلعزیز شخصیت خادم پنجاب کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہیں
تیمور ملک نے شریف برادان کو آرکیٹکٹ آف ماڈرن پاکستان قرار دیا ہے
https://twitter.com/Taymurmalik/status/911310364993867777
پیغامات کا سلسلہ جاری ہے،جو دن بھر جاری رہے گا،اِس موقع پر چاہنے والے صوبہ پنجاب میں شہباز شریف کے انقلابی اقدامات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اِس خواہش کا بھی اظہار کرتے نظر آ رہے ہیں کہ شہبازشریف نے اپنے ویڑن کے مطابق جیسے صوبہ پنجاب کو ایک آئیڈیل صوبہ بنا دیا ہے ،دعا گوہ ہیں کہ اِن کے عزم،جرات،جفاکشی،دل جوئی کو مزید تقویت ملے،عمردراز ہو اور انہیں پاکستان کی خدمت کا بھی بھرپور موقع ملے۔گزشتہ برس بھی دوست احباب کے علاوہ سیاست،کھیل،شوبز،سفارتکاری سمیت ہرشعبہ فکر سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات کی جانب سے شہبازشریف کی سالگرہ کے موقع پر مبارکبادوں کے ڈھیروں پیغامات سوشل میڈیا ،اخبارات اور خبروں کی زینت بنے تھے۔ ٹوئٹر پر اپنی والدہ محترمہ شمیم اختر کا ویڈیو پیغام شیئربھی کیا جس میں وہ کہہ رہی تھی کہ ” شہباز صاحب ، آپ کو بہت بہت سالگرہ مبارک ہو، آپ سب بھائیوں اور عزیزو اقارب کو اللہ لمبی زندگیاں عطا فرمائے۔ اور آپ کو اسلام اور ملک و قوم کی خدمت کرنے کی لمبی زندگی تک توفیق عطا فرمائے“۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے اپنی والدہ کی جانب سے ملنے والے انتہائی خوشگوار سرپرائز ویڈیو پیغام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاتھا” اپنی بہت ہی پیاری ماں جی کی جانب سے نہایت خوشگوار پیغام موصول ہواجوباعث مسرت ہے۔ میری زندگی ، میری دنیا ، میرا سب کچھ ، ماں جی میں آپ سے بہت پیار کرتا ہوں“۔ دریں اثنائ مریم نواز شریف نے بھی اپنے چچاشہباز شریف کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ کیلئے دعائیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خدا کرے ملک کو اور بھی شہباز شریف ملیں۔ میں بیٹی اور بھتیجی کے طور پر آپ کیلئے دعاگو ہوں۔
روس کی امریکہ سے کشیدگی خطر ناک حد تک جا پہنچی،تیسری عا لمی جنگ کا بگل بجنے کیلئے تیار
ماسکو (ویب ڈیسک)روس نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر شام میں اس کی خصوصی فورسز اور اس کی حمایت یافتہ کرد عرب ملیشیا نے اپنے زیر قبضہ علاقوں سے روسی فورسز پر حملہ کیا تو پھر جواب میں انھیں بھی فوری حملوں میں نشانہ بنایا جائے گا۔روس کرد اور عرب ملیشیاو¿ں پر مشتمل اتحاد شامی جمہوری فورسز ( ایس ڈی ایف ) کا حوالہ دے رہا تھا۔امریکا کی قیادت میںداعش مخالف اتحاد ان فورسز کی حمایت کررہا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے کہاکہ اس اتحاد نے داعش کے گڑھ الرقہ پر کنٹرول کے لیے لڑائی کا رخ اب دیر الزور کی جانب موڑ دیا ہے جہاں روس کے خصوصی دستے شامی فوج کی داعش کے خلاف لڑائی میں مدد دے رہے ہیں۔روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ ایس ڈی ایف نے دریائے فرات کے مشرقی کنارے میں امریکی خصوصی فورسز کے ساتھ پوزیشنیں سنبھال رکھی ہیں۔انھوں نے مارٹروں اور توپ خانے سے شامی فوجیوں کی جانب دو مرتبہ فائرنگ کی ہے۔روسی فوج کے میجر جنرل آئیگور کوناشینکو ف نے ایک بیان میں کہا کہ ” العدید (قطر میں امریکی آپریشنز سنٹر) میں امریکی فوجی کمان کے نمائندے کو دوٹوک الفاظ میں بتا دیا گیا ہے کہ ایس ڈی ایف کے جنگجو جن علاقوں میں موجود ہیں، اگروہاں سے روسی اور شامی دستوں پر فائرنگ کی کوشش کی گئی تو انھیں تما م فوجی ذرائع سے خاموش کرادیا جائے گا۔روس کا یہ سخت انتباہ شام میں جاری جنگ کے معاملے پر ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان پائی جانے والی سخت کشیدگی کا بھی غماز ہے۔دونوں ممالک اپنی اپنی گماشتہ فورسز کے ذریعے شام میں داعش کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں اور اس کے ساتھ ہی ساتھ تزویراتی اثرورسوخ اور تیل کے کنووں کی صورت میں مادی وسائل پر قبضےکے لیے بھی کوشاں ہیں۔شام کے مشرقی قصبے دیر الزور میں داعش بیک وقت ایک جانب ایس ڈی ایف سے نبرد آزما ہیں اور دوسری جانب شامی فوج اور اس کے اتحادیوں کے خلاف لڑرہے ہیں۔ ایس ڈی ایف کو امریکی اتحادیوں کی فضائی مدد حاصل ہے اور روسی لڑاکا طیارے شامی فوج کی حمایت میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کررہے ہیں۔
ایٹم بم سے بھی زیادہ خطرناک ہتھیار تیار،شمالی کوریا کے اعلان سے دنیابھر میں کھلبلی مچ گئی
ٹوکیو(ویب ڈیسک)جاپان نے شمالی کوریا کی جانب سے ہائیڈروجن بم کے تجربے کی دھمکی پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپانی وزیر دفاع نے خدشے کا اظہار کیاکہ شمالی کوریا اس تجربے کے لیے جاپانی فضائی حدود بھی استعمال کر سکتا ہے۔ ان کے بقولپیانگ یانگ کے پاس درمیانے درجے کے بیلسٹک میزائل پر ہائیڈروجن بم نصب کرنے کی صلاحیت بھی ہے۔ اس قبل بھی شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل ٹیسٹ کرنے کے لیے شمالی جاپانی جزیرہ ہوکائیڈو کی بالائی فضا استعمال کی تھی۔ شمالی کوریائی وزیر خارجہ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ یہ تجربہ بحر الکاہل کے اوپر سے کیا جا سکتا ہے۔ اس اعلان کے بعد جزیرہ نما کوریا اور مشرق بعید کے ممالک میں پیدا شدہ بحران مزید سنگین صورت اختیار کر گیا ہے۔دریں اثنائ صدارتی حکم نامے سے امریکی وزارت خزانہ کو کوریائی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے نیوکلیئر پروگرام کو محدود کرنے کے لیے نئی پابندیوں کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدارتی حکم نامے سے امریکی وزارت خزانہ کو کوریائی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کی اجازت دی گئی ہے تاکہ پیانگ یانگ کو اس کےایٹمی میزائل پروگرام سے روکا جا سکے۔ نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ شمالی کوریا کا ایٹمی پروگرام عالمی امن کے لیے تباہ کن ہے۔ کسی شخص، کمپنی یا مالیاتی ادارے کو شمالی کوریا کے ساتھ کاروبار کی اجازت نہیں ہو گی۔ امریکی صدر کی سختی کی وجہ شمالی کوریاکا ایٹمی پروگرام ہے، جو بار بار انتباہ کے باوجود بند نہیں کیا گیا۔
رنبیرکیساتھ ماہرہ خان کی عریاں تصاویر ، سابقہ محبوبہ ماورا نے ایسی بات کہہ دی کہ شرم سے پا نی پانی ہو گئیں
لندن (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کے ساتھ امریکہ سے منظر عام پر آنے والی تصاویر کے بعد پاکستانیوں کی جانب سے اداکارہ پر سخت تنقید کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں ماہرہ خان کی انتہائی قریبی دوست اور مبینہ طور پر رنبیر کپور کی سابقہ محبوبہ ماورہ حسین بھی میدان میں آگئیں اور دبے لفظوں میں بڑی بات کہہ گئیں۔
جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ماہرہ خان کی نیو یارک سے پاپا رازی فوٹوگرافراز کی کھینچی ہوئی تصاویر منظر عام پر آئیں تو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔ ان تصاویر کے منظر عام پر آنے کے بعد شوبز کی شخصیات نے ماہرہ خان کا ساتھ دیا لیکن حیران کن طور پر ان کی قریبی ترین دوست ماورہ حسین اس معاملے پر خاموش رہیں اور جب بولیں بھی تو دبے لفظوں میں بڑی بڑی باتیں سنا گئیں۔ماہرہ خان امریکہ میں رنبیر کپور کے ساتھ ’رنگے ہاتھوں‘ پکڑی گئیں ایسی تصاویر منظر عام پر آ گئیں کہ دیکھ کر آپ کی آنکھیں بھی پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی ۔
ماورہ حسین نے سوشل میڈیا پر اپنی انتہائی افسردہ قسم کی ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ میں شعر داغ دیا کہ ” اس کی وہ جانے اسے پاسِ وفا تھا کہ نہ تھا۔۔۔ تم فراز اپنی طرف سے تو نبھاتے جاتے“۔ ماورہ حسین نے اس میں واضح تو نہیں کیا کہ انہوں نے یہ شعر کس نشانے پر داغا لیکن سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ان کا ہدف ماہرہ خان ہی ہیں۔
اس شعر کے بعد ماہرہ خان نے ایک قول بھی شیئر کیا ” وقت نہ ہی گزارا جاتا ہے اور نہ ہی ضائع ہوتا ہے، یہ کوئی چیز نہیں ہے، صرف لمحات ہوتے ہیں اس لیے ان میں ڈوب جا?“۔ اس قول کے ساتھ ماورہ نے معنی خیز انداز میں ” افسوسناک لمحات“ بھی لکھا۔اس کے بعد ماورہ نے ایک اور تصویر شیئر کی جس میں انہیں کار میں بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ، انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے جمعہ کی مبارکباد دی لیکن یہاں بھی مسئلہ پہلی تصویر والا ہی نظر آتا ہے، جھکی ہوئی نظریں اور افسردہ چہرہ لوگوں کو بہت سی باتیں کرنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔
دنیا کے 7 بڑے شہروں کی تباہی، صرف 24 گھنٹے باقی
اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ سات بڑے شہر آوارہ سیارے نبیرو کی زد میں ہیں، تفصیلات کے مطابق آوارہ سیارہ نبیرو، جسے پلینٹ ایکس بھی بولا جاتا ہے، کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ وہ زمین کی طرف بڑھ رہا ہے اور ظاہر ہونے کے بعد تباہی پھیلا دے گا اس کی پیش گوئیاں کئی عرصے سے کی جاتی رہی ہیں ہیں مگر اب بتایا جا رہا ہے کہ یہ سیارہ ہفتہ 23 ستمبر 2017 کو کرہ ارض سے ٹکرانے جا رہا ہے، اور اس سے امریکہ کے سات بڑے شہر متاثر ہوں گے،واضح رہے کہ شہر تباہی کا زیادہ سامنا کریں گے۔
علم النجوم واعداد کے ماہر ڈیوڈ میڈ کا ڈیلی سٹار کی رپورٹ میں کہنا ہے کہ سیارہ نبیرو پہلی دفعہ 23 ستمبر کے روز ظاہر ہوگا جس کے بعد زمین پر تباہی و بربادی کا خوفناک سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ اس سیارے نبیرو کی وجہ سے آنے والی تباہی کی پیشگوئیاں کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اگر یہ زمین سے براہ راست نہ بھی ٹکرایا تو اس کی کشش ثقل اتنی زیادہ ہوگی کہ زمین کے قطبین کا رخ تبدیل ہوجائے گا اور دنیا بھر میں زلزلے اور سونامی آئیں گے جبکہ آتش فشاں بھی پھٹ پڑیں گے۔ زمین کی جانب بڑھتے ہوئے اس تباہ کن سیارے کی تباہی کا دعوٰی کرنے والوں کا کہنا ہے کہ یورپ اور امریکہ کے کچھ حصے زیادہ متاثر ہوں گے اور خصوصاً نیویارک، شکاگو، سان فرانسسکو، لاس اینجلس، اوکلینڈ اور سیاٹل اس تباہی کا نشانہ بنیں گے۔ ڈیوڈ میڈ نے سیارے نبیرو کی وجہ سے آنے والی تباہی سے بچنے کے لئے بھی کچھ مشورے دئیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ آفت نازل ہونے سے پہلے آپ کو یقینی بنانا چاہیے کہ آپ کسی بھی بڑے شہر کے آس پاس نہ ہوں۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خصوصاً لاس اینجلس، نیویارک یا شکاگو جیسے شہروں میں رہنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ ڈیوڈ میڈ نے دیگر خطرناک شہروں میں سان فرانسسکو اور واشنگٹن کو بھی شامل کیا ہے۔یاد رہے کہ سیارے نبیرو کے ظہور کے متعلق اس سے پہلے بھی کئی تاریخیں دی جا چکی ہیں مگر اب تک وہ ظاہر نہیں ہو سکا اس کے علاوہ خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا نے اس سیارے کے وجود کی کبھی تصدیق نہیں کی ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل بھی دنیا کے خاتمے کی متعدد پیش گوئیاں کی جاتی رہیں کہ جن پر ضعیف العتقاد لوگوں کا شدید ردعمل سامنے آتا رہا ہے، ایسی پیش گوئیوں پر یقین رکھنے والے افراد میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے اور ہزاروں کی تعداد میں ان شہروں سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔
سب دیکھتے ہی رہ گئے ۔۔۔نواز شریف کو بڑی خوشخبری مل گئی
اسلام آباد: سینٹ نے الیکشن اصلاحات بل 2017ءکثرت رائے سے منظو رکرلیا اور شق 203 میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے پیش کی جانے والی ترمیم صرف ایک ووٹ سے مسترد کردی گئی، ترمیم کے حق میں 37 ووٹ پڑے جبکہ 38 سینیٹرز نے اس ترمیم کی مخالفت میں رائے دی، جس کے بعد نااہل قراردیئے گئے سابق وزیراعظم نوازشریف کے دوبارہ پارٹی صدر بننے کی راہ ہموار ہوگئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے شق 203ءکی ترمیم سینیٹر اعتزاز احسن کی جانب سے پیش کی گئی جس کے بعد اس ترمیم کے حق میں37اور اس کی مخالفت میں 38ووٹ پڑے ، یوں اس شق میں پیپلز پارٹی کی ترمیم مسترد ہونے کے بعد اب نوازشریف نااہلی کے باوجود ایک مرتبہ پھر پارٹی کے صدر بن سکتے ہیں۔۔ اعتزاز احسن کی جانب سے پیش کی گئی ترمیم میں مئوقف اختیار کیا گیا تھا کہ اگرکوئی ایم این اے نہیں بن سکتا وہ پارٹی سربراہ بھی نہیں بن سکتا جب کہ کوئی دہشتگردی اورشہریت چھوڑنے والا پارٹی سربراہ نہیں بن سکتا۔لیکن اب صرف ایک ووٹ سے اعتزاز احسن کی ترمیم مسترد کردی گئی ہے، جبکہ سینٹ نے انتخابی اصلاحات بل 2017 کی منظوری دے دی ہے۔ انتخابات بل کے مطابق کسی شہری کو سیاسی جماعت سے وابستگی کا اختیار ہوگا، شہری جوسرکاری ملازمت میں نہ ہو، اسے اختیارہوگا کہ کوئی سیاسی جماعت بنائے۔بل کے مطابق الیکشن کمیشن 90 دن کے اندر الیکشن اخراجات کی جانچ پڑتال کرسکے گا، مقررہ وقت میں پڑتال نہ کی گئی تو جمع کرائے گئے اخراجات درست تسلیم کیےجائیں گے جب کہ اثاثوں اور ذمے داریوں کی تفصیلات غلط ثابت ہوئیں تو 120 دن کے اندرکارروائی ہوگی۔یادرہے کہ قومی اسمبلی پہلے ہی الیکشن اصلاحات بل 2017ءکی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے اور اب سینٹ سے بھی منظور ہوگیا، صدر مملکت کے دستخطوں کے بعد یہ بل بھی قانون کا حصہ بن جائے گا۔
ماہرہ خان کی نیویارک میں رنبیر کپور کیساتھ عریاں تصاویر کے بعد ۔۔۔
لاہور :پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی امریکی شہر نیویارک میں بھارتی اداکار رنبیر کپور کے ساتھ تصاویر منظر عام پر آنے سے تو ہنگامہ برپا ہوا ہی مگر اب انہیں تصاویر میں سے ایک تصویر میں ان کی کمر اور کندھے پر نظر آنے والے نشان نے بھی سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا ہے اور پاکستانیوں نے آسمان سر پر اٹھا رکھا ہے۔
رنبیر کپور اس وقت نیو یارک میں سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کی شوٹنگ کیلئے موجود ہیں جبکہ اس موقع پر ماہرہ خان کو بھی ان کے ساتھ دیکھا اور ان کی تصاویر بھی سامنے آ گئیں۔
ان تصاویر میں ماہرہ خان نے سفید رنگ کا انتہائی خوبصورت لباس پہن رکھا ہے جبکہ رنبیر کپور بھارتی اداکار سنجے دت کی لک میں نظر آ رہے ہی اور دونوں کو ان میں تمباکو نوشی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ تصاویر منظرعام پر آئیں تو پاکستانی صارفین حیران بھی ہوئے اور اپنے اپنے جذبات کا اظہار کرنے لگے لیکن اب چند لوگوں نے ایک تصویر، جس میں ماہرہ خان کی کمر نظر آ رہی ہے، میں کچھ ایسا دیکھا ہے کہ نیا ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان کی کمر اور کندھے پر ایسے نشان ہیں جیسے انہیں کوئی زخم آیا ہو جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ نشان ’حجامہ‘ کا بھی ہو سکتا ہے تاہم زیادہ تر لوگوں کا خیال ہے کہ یہ نشان زخم کا ہے جو ان کی کمر اور کندھے پر بھی موجود ہے۔
پلیز مجھے معاف کردیں
نیو یارک(خصوصی رپورٹ) پاکستانی نژاز برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے سوشل میڈیا پر عامر خان اور ان کے گھر والوں سے معافی مانگ کر اپنی شادی بچانے کی آخری کوشش کی ہے۔ فریال مخدوم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے مشکل وقت میں ان کا ساتھ نہیں چھوڑا، انہوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میرے اور میرے سسرالیوں کے درمیان ہونے والی لڑائی کا اثر عامر خان پر پڑا لہٰذا میں اپنی ساس، سسر اور ان تمام لوگوں سے جن کا میں نے دل دکھایا ہے معافی مانگنا چاہتی ہوں۔




















