تازہ تر ین
zia shahid kk.jpg

حسین خانوالہ میں 300بچوں سے زیادتی ہوئی،ایک بھی ملزم نہیں پکڑا گیا :ضیا شاہد

قصور (جاویدملک / تصاویر بوبی) چیف ایگزیکٹیو خبریں ضیاشاہد نے کہا ہے کہ روزنامہ خبریںکی اشاعت کا پہلا اور بنیادی مقصد درمیانے طبقے اور عام آدمی کے مسائل کو پیش کرنا تھا اور میں نے ہمیشہ اپنے اخبارات اور ٹی وی چینل پر انہی طبقات کی مشکلات کو اجاگر کیا ہے۔ یہ بات انہوںنے روزنامہ خبریں، نیا اخبار، چینل ۵اور ورکنگ جرنلسٹ کونسل پریس کلب قصور کے زیر اہتمام منعقدہ بعنوان قصور کے عوامی مسائل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر چیئرمین بلدیہ قصور ایاز احمد خاں، وائس چیئرمین احمد لطیف ایڈووکیٹ، صدر بار ایسوسی ایشن قصور ملک ریاض احمد خاں، جنرل سیکرٹری بار میاں منور حیات ایڈووکیٹ، ایم این اے وسیم اختر شیخ کے بھائی میاںیوسف ثقلین، تحریک انصاف کے رہنماءقیصر ایوب شیخ، سینئر صحافی الحاج ڈاکٹر فضل رحیم شیخ محمد حسین، محمد شفیق سہجریا، محمد افضل انصاری، میاں محمود احمد ایڈووکیٹ، ڈاکٹر سلیم الرحمن، قصور ٹریڈر فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اعجاز احمد شیخ اور دیگر نمائندہ شخصیات نے شہر کے مسائل کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے ضیاشاہد کی قصور آمد پر انہیں خوش آمدید کہا ضیاشاہد نے اس موقع پر اپنی بات رکھتے ہوئے کہاکہ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں مگر میں سمجھتا ہوںکہ اخبار مالکان اور صحافی کو نہ تو کسی کےخلاف ہونا چاہیے اور نہ ہی کسی کی خوشامد کرنی چاہیے بلکہ اخبار کو اپنا کام کرتے رہنا چاہیے اور وہ کام یہ ہے کہ عوام کے مسائل کو متعلقہ اداروں اور حکمرانوں تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میںکافی دیر پہلے قصور آنا چاہتا تھا یہ پرامن لوگوںکا شہر ہے ٹیکسٹائل اور لیدر یہاںکی بڑی انڈسٹریاںہیں۔ میں پہلے کی طرح عوام کے پاس جاکر انکے مسائل سننے پر یقین رکھتا ہوںکیونکہ اجتماعی مسائل کو ہم مضامین اور خبروںکی صورت میں شائع کر سکتے ہیں۔ میرا قصور میں آنے کا ایک بڑا مقصد اس بات کا پتہ چلانا ہے کہ آخر قصور میں ہی معصوم بچوںکو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے یا بچوں کے قتل کرنے کے واقعات کیوں ہو رہے ہیں ایسے واقعات سرگودھا اور پھر ملتان بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں مگر جس تسلسل سے قصور سے گاﺅں حسین خانوالہ میں معصوم بچوںکو جنسی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا وہ انتہائی شرمناک ہے اس سے بھی زیادہ شرم کی بات یہ ہے کہ گذشتہ چند ماہ سے قصور میں معصوم بچوںکو بھیڑ بکریوںکی طرح ذبح کیا جا رہا ہے ان بچوںکو زیادتی کا شکار بنایا جاتا اور پھر قتل کرکے ویرانوںمیں پھینکا جاتا ہے ایسی خبریں پڑھ کر انسان کا دل دہل جاتا ہے اب تک ان واقعات میں ملوث کسی ملزم کا بھی نہ پکڑے جانا متعلقہ اداروں اور پولیس کے لیے بہت بڑا سوالیہ نشان ہے ضیاشاہد نے کہاکہ اس مجلس میں عوامی نمائندہ ایازاحمدخاں احمد لطیف اور ملک ریاض احمد جیسے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں یہ ذہین لوگوںکی مجلس ہے اور ہمیں اس حوالے سے عوامی سطح پر بھی اپنی ذمے داری کو ادا کرنا چاہیے انہوںنے کہاکہ جب قصو رمیں بچوں سے زیادتی اور قتل کے واقعات کے متعلق سنتا ہوںتو لگتا ہے کہ قانون یہاںمظلوموںکی بجائے مجرموںکی مدد کررہا ہے ہمیں اس مسئلے پر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ضیاشاہد نے کہاکہ گزشتہ چند دھائیوںسے معاشرے کے اندر رشتے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئے ہیں اور انفرادیت نے سماج کو بکھیر کر رکھ دیا ہے جس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ عام آدمی اپنی اجتماعی ذمے داری کو ذمہ داری ہی نہیں سمجھتا اگر ہم ایک دوسرے کا خیال رکھیں برے آدمی کا احتساب کریں اس کا حقہ پانی بند کریںتو ماضی قریب کی طرح نہ صرف ذاتی احتساب ممکن ہوگا بلکہ ہم گلی محلے اور گاﺅںشہر میں رہنے والے برے لوگوںکو بھی عبرت کے قابل بنا سکیںگے۔ اسی طرح ہمارا معاشرہ ایک بہتر اور قابل برداشت معاشرہ بن سکتا ہے انہوںنے کہاکہ اگر ہم اپنی سوسائٹی کو چھوٹے پیمانے پر درست نہیں کریںگے تو یہ بڑے پیمانے پر بھی درست نہیں ہوگی انہوںنے کہاکہ ہم سب کو ایک دن خدا کے حضور پیش ہونا ہے اور ہر کسی نے اللہ کو حساب دینا ہے ہمیں اپنی سماجی ذمے داریوںکو ادا کرنا چاہیے میںبھی سوچ سکتا ہوں کہ میں آرام سے اپنا اخبار اور چینل چلاﺅںمجھے کیاضرورت پڑی ہے کہ میں شہر شہر جاکر اپنی بات رکھتا ہوںمیںنے کسی سے ووٹ نہیں لینے میرا کوئی مفاد نہیں ہے لیکن میں سمجھتا ہو ں کہ یہ میرا فرض ہے کہ مظلوم کی آواز کے ساتھ آواز ملائی جائے اور ظالموںکو احتساب کرنے کے لیے دوسرے لوگوںکو ساتھ ملایاجائے قبل ازیں ضیاشاہد قصور کی حدود میں داخل ہوئے تو مصطفی آباد/للیانی میں خبریں کے نمائندہ سارنگ جاوید ،چیئرمین بلدیہ مصطفی آباد میاںعبدالخالق ،منیر احمد زیلدار وائس چیئرمین صدر انجمن تاجراںاور عوامی نمائندوں کی بڑی تعداد نے انکا پرتپاک استقبال کیا اس موقع پر چیئرمین بلدیہ مصطفی آبا د میاںعبدالخالق جن کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے نے چیف ایگزیکٹیو خبریںکو مصطفی آباد کے مسائل سے آگاہ کیا ضیاشاہد نے عوامی نمائندگان کی گفتگو کو غور سے سننے کے بعد کہاکہ وہ مصطفی آباد کے مسائل اور مشکلات پر تسلسل سے ایک تفصیلی رپورٹ شائع کروائیںگے لوگوںکی بڑی تعداد نے اس موقع پر ضیاشاہد زندہ با د کے نعرے لگاتے ہوئے انہیں قصور کے لیے روانہ کر دیا ضیاشاہد قصور کے مقامی ہال میں پہنچے تو ڈسٹرکٹ بار کے صدر چیئرمین بلدیہ ،تاجر رہنماءسینئر وکلاء،صحافیوں سماجی تنظیموںکے عہداداروںسمیت سینکڑوں افراد نے انکا استقبال کیا اور انہیں جلوس کی شکل میںمتعلقہ ہال میں لیکر گئے جہاںپر بھرے ہال میں موجود لوگوںنے ضیاشاہد زندہ باد اور روزنامہ خبریں زندہ با د کے نعرے لگا کر انہیں خوش آمدید کہا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv