دوبارہ انتخاب کی ضرورت نہیں ،نواز شریف خود بخود”ن“ لیگ کے سربراہ ،حیرت انگیز خبر

لندن( خصوصی رپورٹ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صدارت میں گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنماو¿ں کا جو اہم اجلاس ہوا اس میں نواز شریف اور اسحقٰ ڈار کی واپسی کے علاوہ پارٹی امور کے بارے میں بھی اہم فیصلے کئے گئے۔ ان فیصلوں کی ضرورت اس لئے پیش آئی کہ نواز شریف کے دوبارہ پارٹی سربراہ بننے کی راہ ہموار ہوگئی ہے اور پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے دوبارہ انتخاب کی ضرورت نہیں، صدر پاکستان کی طرف سے قانون کی توثیق کے بعد وہ خود بخود دوبارہ پارٹی کے صدر بن جائینگے، اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی امور پر غور ہوا اور بعض فیصلے بھی کئے گئے۔

اسلام آباد میں داعش کے جھنڈے،وزیر داخلہ کا اہم اقدام

اسلام آباد( کرائم رپورٹر ) وفاقی دارالحکومت اسلا م آباد میں کالعدم دہشتگرد تنظیم داعش کے جھنڈے لہرا دیئے گئے،جھنڈوں پر”خلافت آرہی ہے“ کے نعرے درج تھے۔ وزیر داخلہ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی جبکہ حساس اداروں نے جھنڈے اتار کر تحقیقات شروع کر دیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز اسلام آبادایکسپریس وے پرداعش کے جھنڈے لگادیے گئے۔جھنڈوں کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہوگئے۔ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جھنڈے اتارلیے ہیں۔ جھنڈوں پرداعش کا لوگواور نعرے درج تھے جس پر کلمہ طیبہ لکھا گیا ہے اور ”خلافت آرہی ہے“ کے نعرے درج تھے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جھنڈے لگانے سے متعلق تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔دوسری جانب سے معاملے کی اطلاع ملتے ہی وزارت داخلہ میں کھلبلی مچ گئی ، وزارت حکام نے فوری طور پر وزیر داخلہ احسن اقبال کو بذریعہ فون اطلاع دی جس پر وزیر داخلہ نے حساس اداروں اور پولیس کو فوری کارروائی کرنے کا حکم دیا جبکہ آئی جی اسلام آباد معاملے کی جلد از جلد تحقیقات کر کے تفصیلی رپورٹ وزارت داخلہ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔

اسحاق ڈار کے حکم پر44 ارب روپے کس کو دیئے گئے،تہلکہ مچ گیا،دیکھئیے خبر

لاہور(سپیشل رپورٹر)روزنا مہ خبریں کو دستیاب معلومات کے مطابق عالمی عدالت انصاف میں این ٹی ڈی سی اور آئی پی پیز کے درمیان ہونے والے معاہدے کے حوالے سے اس سے قبل بھی مالی سال 2013ءمیں آئی پی پی پیز کو ادا کئے جانے والے 480ارب روپے کے گردشی قرضے میں وزارت خزانہ کی طرف سے 44.32ارب روپے کی ادائیگیاں ایسے بجلی گھروں کو کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے جنہوں نے نہ پاور ہاﺅس چلایا اور نہ ہی ایک یونٹ بجلی پیدا کی جبکہ پیسے بھی انہیں بلوں‘ رسیدوں اور کسی ریکارڈ کے بغیر ادا کئے گئے۔ آڈیٹر جنرل اسدامین بھی وزارت خزانہ سے یہ بل کلیئر کرواتے کرواتے ریٹائر ہو گئے۔دستیاب دستاویزات کے مطابق وزارت خزانہ نے گیارہ نجی بجلی گھروں کو 44.32ارب روپے کی ادائیگی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے حکم پر کی۔ ان نجی بجلی گھروں نے ایک یونٹ بجلی پیدا کی اور نہ ہی پلانٹ چلایا لیکن بل حکومت کو بھجوا دیا۔ وزارت پانی و بجلی کی طرف سے ان بلوں پر کوئی اعتراض نہیں کیا گیا اور انہیں وزارت خزانہ کو ادائیگی کیلئے بھجوا دیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ نے بھی ان بلوں پر کوئی اعتراض نہیں لگایا بلکہ ان کمپنیوں کو ساڑھے بتیس ارب روپے کی خطیر رقم کی ادائیگیاں کر دیں۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے وزارت خزانہ سے کہا ہے کہ وہ اس طرح سے ان بلوں کو کلیئر نہیں کر سکتے۔ جن بجلی گھروں کو ادائیگیاں کی گئی ہیں ان میں وزیراعظم کے قریبی دوست اور ملک کے ایک معروف بینکار کا نجی بجلی گھر بھی شامل ہے۔ جن بجلی گھروں کو 2002ءکی پاور پالیسی کے تحت بغیر بلوں کی ادائیگیاں کی گئیں ان میں نشاط پاور لمیٹڈ‘ نشاط چونیاں‘ حبکو‘ لبرٹی پاور‘ سفائر الیکٹرک‘ اورینٹ پاور‘ سیف پاور لمیٹڈ‘ اٹلس پاور‘ ہالمور فاﺅنڈیشن‘ اٹک پاور جنریشن شامل ہیں۔ کچھ پاور ہاﺅسز کو 1994ءکی پاور پالیسی کے تحت ادائیگیاں کی گئیں جن میں ایچ سی پی سی ایل‘ فوجی‘ روش‘ کیپکو‘ آلٹرن‘ پاک چین‘ کے ای ایل‘ لال پیر شامل ہیں۔ تحقیقات کے مطابق عالمی ثالثی عدالت میں جانے والے نو کمپنیوں کے مالکان پاکستانی سیاست دانوں کے بے حد قریب ہیں اور ان گروپس کو ملکی سیاست میںاہم متصور کیا جاتا ہے۔جن کمپنیوں نے یہ کیس جیتا ان میںملک کے معروف صنعتکار میاں منشا کے صاحبزادے حسن منشا کی نشاط پاور اور نشاط چونیاں پاور لمیٹڈ،سیف پاور لمیٹڈ کے سیلم سیف اللہ جو معروف سیاست دان ہیں،حب کمپنی کے چیرمین حسین داﺅد،ہال مور پاور جنریشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد ظہیر جو خود واپڈا میں بطور الیکٹریکل انجینئر کے کام کچکے ہیں۔سفائر پاور جنریشن لمیٹڈ کے چیرمین محمد عبداللہ،لبرٹی پاور ٹیک کمپنی کے مالکان نور محمد حاجی محمد گروپ،اٹلس پاور کمپنی کے یوسف حسین شیرازی شامل ہیں۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ بااثر صنعتکار خاندان نہ صرف موجودہ بلکہ ہر آنے والی حکومت میں اپن اثر رسوخ استعمال کرتے ہیں اور ملک کے خلاف عالمی ثالثی عدالت میں بھی کیس لیجانے کی وجہ 2013ءمیں ان پاور جنریشن کمپنیوں کو حکومتی سطح پر کی جانے والی غیر قانونی ادائیگیاں ہیں۔

کل کا دن پاکستان کی سیاسی تاریخ کا نیا باب رقم کرنے کو تیار

اسلام آباد:26ستمبر ملکی سیاست میں اہمیت کر گیا ۔ تفصیلات کے مطابق 26ستمبر کو شریف فیملی کی نیب عدالت میں طلبی ہے اور پیش نہ ہونے کی صورت میں سابق وزیراعظم اور ان کے بچوں کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو سکتے ہیں۔26ستمبر کو ہی وزیر خارجہ خواجہ آصف کے اقامہ کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ لارجر بنچ میں زیر سماعت آئے گا اور اسی تاریخ کو تحریک انصاف اور ایم کیو ایم نےچیئرمین نیب کی تقرری سے قبل اپوزیشن لیڈر کو تبدیل کرنے کیلئے اجلاس بلا رکھا

سیاستدانوں کی موجیں ،الیکشن فارم سے اہم خانہ ختم کرنیکا فیصلہ

لاہور (خصوصی رپورٹ) پانامہ لیکس اور عدالتی فیصلے کے بعد حکومت نے آزاد و غیرجانبدار اور شٹاف کمیشن کے پر کاٹنے کے لئے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ الیکشن کمیشن سے اختیارات لینے کے لئے انتخابی قوانین میں اپنی مرضی کی ترمیم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ قانون سازی کے بعد امیدواروں کی نامزدگی فارم کی مندرجات میں الیکشن کمیشن کوئی تبدیل کرنے کا مجاز نہیں ہوگا۔ مزیدبرآں الیکشن کمیشن کو حکومت کا تابع بنانے کے لئے اب الیکشن کمیشن کو اپنی کارکردگی رپورٹ ہر سال حکومت کو جمع کرانا ہوگی۔ ذرائع کے مطابق پانامہ کیس کے بعد نامزدگی فارم میں عوامی نمائندوں کے اثاثوں کی تفصیلات چھپانے کے باعث نااہلی کے مقدمات قائم ہونے سے حکمرانوں نے مستقبل میں اثاثے مکمل طور پر چھپانے کے لئے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ نامزدگی فارم میں اثاثوں کی تفصیلات کا کالم شامل کرنے یا نہ کرنے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس نہیں رہے گا۔ ایکٹ کا حصہ بننے کے بعد فارم میں تبدیلی ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے ہی ممکن ہوگی۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے نامزدگی فارم سے اثاثوں کی تفصیلات کا کام نکالنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسے یونیفائیڈ الیکشن لاز میں شامل کردیا ہے۔ اب امیدواروں کو کاغذات نامزدگی میں اثاثے ظاہر کئے گئے گوشوارے ہی فائنل تصور ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کے اختیارات میں کمی کے لئے نئے قانون کا مسودہ پہلے ہی تیار کرکے سے حکومت کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔

ویب سائٹس پر کریڈٹ کارڈ کا ڈیٹا برائے فروخت،انکشافات نے کھلبلی مچادی

لاہور(کرائم رپورٹر)انٹر نیٹ کی دنیا میں تیزی سے کی گئی ترقی میں جہاں بہت سی سہولتیں حاصل ہوئی ہیں وہی جرائم نے بھی جنم لیا ہے ۔ہیکرز کی جانب سے کھلے عام انٹرنیٹ پر مختلف ویب سائٹس بنا کر دنیا بھر کے ممالک میں موجود کارڈ ڈیوائس کے ذریعے ڈیٹا ہیک کرنے والوں سے انتہائی کم ر یٹ پر ڈیٹا خریدا جاتا ہے جبکہ بغیر کسی کا ڈیٹا چوری کیئے ڈوپلیکیٹ کریڈٹ کارڈ بنانے والوں کو یہی ڈیٹا اپنی مرضی کے ریٹ پر فروخت کیا جاتا ہے اور اس طرح کی درجنوں ویب سائٹس آن لائن لوگوں کے کریڈٹ کارڈ ز کا ڈیٹا کی خریدو فروخت کر رہی ہیں ۔

پر کشش تنخواہ کے نام پر نیا فراڈ

لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں اے ٹی ایم مشینوں پر ہیکنگ ڈیوائس نصب کرکے ڈیٹا چوری کرنے والے گروہ ایک مرتبہ پھر متحرک ،متعدد شاپنگ مالز اور پیٹرول پمپس پرنصب مشینوں پرکھڑے ورکرز 100ر وپے فی کارڈ کے عوض ہیکنگ ڈیوائس نصب کرنے لگے،کارڈ کا مکمل ڈیٹا ڈیوائس کے ذریعے کاپی کر کے ڈوپلیکیٹ کریڈٹ کارڈز تیار کیئے جانے لگے ،تعلیم یافتہ بیروز گارنوجوان سائبرکرائم کی طرف مائل ہونے لگے۔ذرائع کے مطابق شہر لاہور سمیت پاکستان بھر میں کریڈٹ کارڈ ز کا ڈیٹا چوری کر کے ڈوپلیکیٹ کریڈٹ کارڈز تیار کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ یہ جرائم پیشہ عناصر مختلف ہوٹلز، شاپنگ مالز اور پیٹرول پمپس سمیت دیگر ایسی جگہیں جہاں خرید اری کیلئے اے ٹی ایم کارڈ کا استعمال ہوتا ہے وہاں مشین پر کھڑے آپریٹر کوفی کارڈ 100روپے حساب سے مک مکا کر لیا جاتا ہے اور اس طرح مقررہ وقت تک ہیکرز کی جانب سے ہیکنگ ڈیوائس اس مشین کے ساتھ منسلک رہتی ہے جس میں کارڈگزار کر رقم ادا کی جاتی ہے ۔ ہیکرز کی جانب سے اس ڈیوائس کو اتار کر اس میں محفوظ ہونے والے اس تمام ڈیٹا کو اپنے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ میں کاپی کر لیا جاتا ہے جس کے بعد بلینک اے ٹی ایم کارڈ لیکر ان میں ان تمام کارڈز کا ڈیٹا انسال کرکے نئے ڈوپلیکیٹ کارڈز تیار کر لئے جاتے ہیں جن میں موجود رقم سے کوئی نہ کوئی قیمتی چیز خرید کر اور پھر اسے کسی دوسری جگہ کم ریٹ پر فروخت کر کے شہریوں کے پیسے لوٹے جاتے ہیں ۔اس تمام کام کو ان پڑھ یا کم پڑھا لکھا شخص کبھی بھی نہیں کرسکتا تاہم اس کیلئے ان پڑھے لکھے نوجوانوں کا انتخاب کیا جاتا ہے جو کالج اور یونیورسٹیز سے تعلیم حاصل کر نے کے بعد حصول روزگار کیلئے مارے مارے پھرتے ہیں ۔ ان جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے گلی ، محلوں اور بازروں میں پرکشش تنخواہ بتا کر نوکری کی آفر کے پمفلٹ دیواروں پر چسپاں کیئے جاتے ہیں جن کو پڑھنے کے بعد جوق در جوق پڑھے لکھے نوجوان ان سے رابطہ کر تے ہیں جن میں سے ان کے ساتھ مکمل رازداری کے ساتھ شمولیت کرنے والے نوجوانوں کا انتخاب کر کے باقیوں کو مسترد کر دیا جاتا ہے جبکہ متعدد تو ایک دوسرے کے ساتھ روابط کی بنیاد پر اس جرم کی دنیا میں آتے ہیں۔

کراچی سے خیبر تک ہاہا کار،وجہ کیا ؟

لاہور (خصوصی رپورٹ) ٹماٹر سستے نہ ہوسکے‘ کراچی سے خیبر تک ہاہاکار مچ گئی۔ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ کر 230 سے 260 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا۔ ملک میں 260 روپے فی کلو میں فروخت ہونے والا ٹماٹر ایشیائی‘ یورپین اور دیگر ملکوں میں ہر گھر کی ضرورت جانا جاتا ہے۔ دوسری طرف ڈی سی او لاہور سمیر احمد سید کی ہدایت پر گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے اشیائے ضروریہ اور خاص کر ٹماٹر پر اوورچارجنگ پر 82 دکاناروں کو حراست میں لے لیا اور ان کو مجموعی طور پر چالیس ہزار کا جرمانہ بھی کیا۔ ڈی سی او لاہور سمیر احمد سید کے مطابق شہر میں ٹماٹر کی سپلائی جارہی ہے اور شہر میں آنے والے ٹماٹر کے ٹرکوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہں نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو بھی فیلڈ میں متحرک رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ شہبازشریف نے نوٹس یتے ہوئے منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف فوری کارروائی کا حکم دیا ہے۔

آرمی چیف کا ملک دشمنوں کو واضح پیغام

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مادروطن کا دفاع کرتے رہے ہیں، کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے، پاکستان کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں، پاکستان کی باہمت قوم دشمنوں کی سازشیں ناکام بناتی جارہی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دشمنوں کی پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی سازشیں بے نقاب ہوچکی ہیں، مادروطن کا دفاع کرتے رہے ہیں، کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے، پاکستان کی باہمت قوم دشمنوں کی سازشیں ناکام بناتی جارہی ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ ہر قیمت پرمادر وطن کے دفاع کا حلف لیاہے، پاک فوج کے شہداءکو سلام پیش کرتے ہیں۔

جنوبی پنجاب میں کیا کرنیوالے ہیں؟دیکھئے خبر

لاہور (خبر نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے جنوبی پنجاب میںجلسوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بلاول بھٹو زرداری کے جلسوں کاشیڈول مرتب کیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زردای 5 نومبر کو لیہ اور 17 نومبر کو ہارون آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔جبکہ3دسمبر کو رحیم یارخان اور 17دسمبر کو میلسی میں جلسے کا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔

منحرف پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی آئندہ کس جماعت کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑینگی؟, اعلان کردیا

نوشہرہ (خصوصی رپورٹ) تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑوں گی‘ ضلع بھر میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے‘ فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کیا جائے۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ ضلع بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ آئندہ الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑوں گی فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کیا جائے۔

ٹیکسوں کے باعث انڈسٹری تباہ ہو رہی ہے: عمران خان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو نہیں ہونا چاہئے، عمران خان کا اعلان، کہتے ہیں نیب کا چیئرمین اپوزیشن لیڈر اور حکومت نے مل کر بنانا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ نیب کا مضبوط چیئرمین لگایا جائے، الیکشن کمیشن پر بھی ہمیں اعتماد نہیں، حکومت متنازعہ بل منظور کرا کے جمہوریت کو نقصان پہنچا رہی ہے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے شہر اقتدار میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ قرض لئے گئے، نواز شریف اور اسحاق ڈار نے ملک کو صرف اشتہاروں میں ترقی دی، ملک کی ایکسپورٹ کم ہو رہی ہیں، انڈسٹری تباہ اور کسان کا برا حال ہے، ملک میں سرمایہ کاری نہیں آ رہی، مشرف اور پیپلز پارٹی کے ادوار سے بھی کم سرمایہ کاری آ رہی ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ ملک کے قرض اتارنے کیلئے بھی قرض لئے جا رہے ہیں، ٹرمپ نے پاکستان کے خلاف تقریر کی، کیا وزیر خارجہ کو نہیں پتہ تھا کہ ٹرمپ پاکستان کیخلاف بات کرے گا؟ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو کو پانامہ کی فکر تھی، ملک کی نہیں، ٹیکسوں کے باعث انڈسٹری تباہ ہو رہی ہے، ان کی پالیسیوں سے امیر اور غریب میں فاصلے بڑھ رہے ہیں۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے نئے الیکشن کا مطالبہ کیا اور کہا کہ حکمران جماعت کو نیا مینڈیٹ لینا چاہئے، پاکستان میں تازہ مینڈیٹ کیلئے بہترین وقت ہے۔ عمران خان نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، کہتے ہیں شاہد خاقان کے ذریعے شریف خاندان کو پروٹیکٹ کرایا جائے گا۔

نواز شریف کل اسلام آباد پہنچیں گے

لندن(ویب ڈیسک)نواز شریف صبح 8 بجے اسلام آباد پہنچیں گے، ذرائع کا دعویٰ، وطن واپسی کا فیصلہ اعلیٰ قیادت کے ساتھ ملاقات میں کیا گیا، نواز شریف عدالت میں مقدمات کا بھی سامنا کرینگے۔ پی آئی اے اور لندن ہائی کمیشن ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف آج رات لندن سے پاکستان روانہ ہونگے۔ نواز شریف پی آئی اے کی پرواز پی کے 786 کے ذریعے کل وطن پہنچیں گے۔ ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ نواز شریف کی پرواز کل صبح 8 بجے اسلام آباد لینڈ کرے گی۔ وہ اپنے ایک ملازم عابد جان کے ہمراہ واپس لوٹ رہے ہیں۔ وطن واپسی کا فیصلہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور شہباز شریف کے ساتھ آج صبح ناشتے پر نواز شریف کی ملاقات میں کیا گیا۔ ذرائع نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ واپس آ کر نواز شریف احتساب عدالتوں میں اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کرینگے۔ نواز شریف کل اسلام آباد پہنچنے پر اپنے لیگل ایڈوائزرز سے ملیں گے اور بھرپور قانونی جنگ لڑیں گے۔
ذرائع کے مطابق، وزیر اعلیٰ پنجاب کے لندن پہنچنے سے قبل لیگی قیادت نے فیصلہ کیا تھا کہ نواز شریف اور اسحاق ڈار تاحال وطن واپس نہیں آئیں گے لیکن شہباز شریف کی لندن آمد کے بعد منظر مکمل طور پر تبدیل ہو گیا اور نواز شریف اور اسحاق ڈار نے وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا۔ دوسری جانب، تیسری سرجری کے بعد کلثوم نواز کی حالت بھی کافی بہتر ہو چکی ہے جس کے بعد اب نواز شریف کیلئے وطن واپسی ناممکن نہیں رہی۔