اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وفاقی دارالحکومت میں اپلائیڈ فار اور مشکوک نمبر پلیٹس کی حامل گاڑیوں کے داخلے کا نوٹس لے لیا۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیرداخلہ نے ہدایت کی ہے کہ بغیر رجسٹریشن گاڑی چلانا نہ صرف قانونا جرم ہے بلکہ اس سے سیکیورٹی سے متعلق کئی مسائل بھی جنم لیتے ہیں۔انھوں نے مزید کہاکہ اس لئے اس روش کی قطعا اجازت نہیں دی جا سکتی۔ وزیر داخلہ نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کو غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے مالکان کو پندرہ دنوں کی مہلت دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معینہ مدت کے بعد قانون شکنی کے مرتکب گاڑی مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی اور بھاری جرمانے کے ساتھ ساتھ ایسی گاڑیاں بلا تفریق و امتیاز بند کر دی جائیں گی۔
Monthly Archives: April 2017
اپریل میں ن لیگ یا قانون کا جنازہ ….اہم شخصیت کا ایان علی ،زرداری اور شرجیل میمن بارے بڑے انکشافات
واہ کینٹ(ویب ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 15اپریل کو مسلم لیگ (ن) یا قانون کا جنازہ نکلے گا۔اپریل کا مہینہ سیاسی اعتبار سے نہایت ہی اہم ہے۔پانامہ پر مخالف فیصلہ آنے پر نواز شریف کے پاس وزیر اعظم رہنے کا اخلاقی جواز باقی نہیں رہتا۔ڈیل کے زریعے مادل ایان علی باہر گئی۔اور ڈیل کے زریعے ہی آصف علی زرداری اور شرجیل میمن پاکستان آئے ہیں۔ان خیا لات کا اظہار انھوں نے واہ کینٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ ڈیل کے ھمام میں سارے ننگے ہیں اور بد قسمتی سے پاکستان کو لوٹنے والے اس قدر مضبوط ہیں کہ انھیں پوچھنے والا بھی کوئی نہیں ہے۔اس وقت پاکستان تاریخ کے اہم ترین دور سے گذر رہا ہے۔اور انشاءاللہ پاکستان آگے بڑھتا اور ترقی کرتا رہے گا۔
حکومت کا بڑا معرکہ ….ملک بھر میں ریلوے کے نظام بارے بڑا اقدام شروع
لاہور(ویب ڈیسک)حکومت نے ملک بھرمیں ریلوے کے نظام کو وسعت دینے کامنصوبہ شروع کر دیا جس کا مقصد تمام علاقوں خصوصاً بلوچستان کو آپس میں ملانا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں 2965کلومیٹر طویل نئی ریلوے لائن بچھائی جائیں گی جس میں سے 1761کلومیٹر طویل پٹڑیبلوچستان میں بچھائی جائے گی۔منصوبے کے تحت 2617کلومیٹرطویل پٹڑی کوجدیدخطوط پراستوارکیاجائے گاجس میں بلوچستان میں 1064کلومیٹرطویل پٹڑی بھی شامل ہے۔حکومت نے بناﺅ،چلاﺅاورحوالے کروکی بنیادپرمختلف سیکشن پرنئی ریلوے پٹڑیاں بچھانے ،ان کی مرمتی اورجدیدخطوط پراستوارکرنے کیلئے اظہاردلچسپی کی پیشکش کی ہے۔اس منصوبے سے وزیراعظم نوازشریف کے ترقی یافتہ اور معاشی طورپرمضبوط پاکستان کے خواب کو عملی جامہ پہنانے میں مدد ملے گی۔
پارٹی فیڈ میں کرپشن ….سیاسی رہنما کا عمران خان سے بڑا مطالبہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جب کرپشن کی گئی ہو تب ہی استثنٰیٰ اور دائرہ کار چیلنج کیا جاتاہے ۔پارٹی فنڈنگ میں کرپشن پر عمران خان پوری قوم کو جواب دیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز فنڈنگ کیس میں عمران خان کے وکیل کی طرف سے الیکشن کمیشن کو چیلنج کرنے کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو میں کیا ۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پونے 2سال سے کیس الیکشن کمیشن میں ہے اور اتنے عرصے بعد آج الیکشن کمیشن کو چیلنج کرنے کا مطلب ہے عمران خان نے چوری کی ہے تبھی وہ تلاشی نہیں دے رہے۔ انہوں نے کہا ہے عمران خان پارٹی فنڈنگ میں کرپشن پر پوری قوم کو جواب دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ادارے مستحکم ہورہے ہیں کسی کی خواہش پر فیصلہ نہیں دیا جاسکتا اور ادارے کی تضحک کرنے سے کسی کا چہرہ صاف نہیں ہوگا۔ زکواة اور خیرات کو زمینوں کے کاروبار میں استعمال کرنے کاحساب دینا ہوگا۔خان صاحب سینہ زوری سے چوری نہیں چھپاسکتے ۔
کالی وردی کا 59سالہ سفر ختم….پنجاب پولیس اہلکاروں بارے اہم خبر
لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب پولیس کے آئی جی مشتاق سکھیر سمیت تمام اہلکاروں نے زیتون رنگ کی وردی زیب تن کرلی جبکہ کالی وردی کا59 سالہ سفر ختم ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان بننے کے کچھ سالوں بعد سے سیاہ شرٹ اور خاکی پینٹ پنجاب پولیس کا یونیفارم تھا۔ 59 سال بعد کالی وردی ختم، پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے نئی یونیفارم پہن لی ۔ سیاہ شرٹ اور خاکی پینٹ کی جگہ زیتون رنگ کی نئی وردی نے لے لی۔ لاہور پولیس کو بیالیس ہزار کے قریب وردیاں فراہم کر دی گئی ہیں۔ اہلکار نئی وردی کو زیادہ عمدہ اور آرام دہ قرار دیتے ہیں جبکہ عوام امید رکھتے کہ وردی کے ساتھ پولیس کا روایتی کلچر بھی تبدیل ہو گا۔
فیس بک پر براہ راست جنسی حملے کی ویڈیو جاری
شکاگو سٹی(ویب ڈیسک)شکاگو میں پولیس نے 15 سالہ لڑکی پر جنسی حملہ کرنے اور اس واقعے کو فیس بک پر لائیو نشر کرنے کے الزامات کے تحت چودہ سالہ لڑکے کو گرفتار کیا ہے۔جنسی حملے کے علاوہ ‘چائلڈ پورنوگرافی’ یا بچوں کی فحش ویڈیوز بنانے اور انہیں عام کرنے کے الزامات کا سامنا کرنے والے اس لڑکے کا نام کم عمر ہونے کی وجہ سے ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ پانچ سے چھ افراد نے مبینہ طور پر اس لڑکی پر جنسی حملہ کیا تھا۔اطلاعات کے مطابق فیس بک پر اس مبینہ جنسی حملے کی ویڈیو چالیس لوگوں نے دیکھی لیکن کسی نے بھی پولیس کو اس واقعے سے آگاہ نہیں کیا۔لیکن ایک نوجوان نے اس لڑکی کے ایک رشتہ دار کو واقعے کی اطلاع دی۔اس رشتے دار کا کہنا تھا کہ بالغ افراد نے یہ ہوتے دیکھا لیکن کسی نے اس واقعے کو رپورٹ کرنے کی زحمت نہیں کی۔یہ لڑکی 19 مارچ کو اپنی فیملی کے ساتھ چرچ گئی جس کے بعد اسے اس کے گھر کے پاس اتارا گیا تھا لیکو وہ اس کے بعد لاپتہ ہوگئی۔ اسے 21 مارچ کو مبینہ جنسی حملے کے بعد تلاش کر لیا گیا تھا۔اس کے خاندان کو دھمکیاں ملنے کے بعد انہیں کسی دوسری جگہ پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اس سلسلے میں مزید گرفتاریاں کرنے کی توقع کر رہی ہے۔فیس بک کی ترجمان کے بقول ‘اس طرح کے جرائم خوفناک ہیں اور ہم فیس بک پر ایسے مواد کی اجازت نہیں دے سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم فیس بک پر لوگوں کو محفوظ رکھنے کے ذمہ دار ہیں اور وہ تمام ویڈیوز ہٹائیں گے جن میں جنسی تشدد دکھایا گیا ہو اور جو ویڈیوز تشدد کو پھیلانے کے لیے شیئر کی جا رہی ہوں۔
لوڈ شیڈنگ وہاں ہو رہی ہے جہاں 90فیصد رکوری نہیں خواجہ آصف کا اہم اعلان
وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جہاں بجلی چوری ہورہی ہے، وہیں 10سے12گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے،جو جاری رہے گی۔میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ کچھ موسم بھی گرم ہوا، کچھ طلب بھی بڑھ گئی، اسی لیے لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیا، صرف اپریل میں2 ہزار میگاواٹ کی طلب بڑھی ہے، اوسط درجہ حرارت بھی بڑھا ہے، بجلی چوری بھی جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بجلی چوری کے مسکن تمام صوبوں میں ہیں، شہروں میں 3 سے4 جبکہ دیہات میں 5گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ جن علاقوں میں بجلی چوری ہورہی ہے وہاں سے ٹرانسفارمرز بھی اتارے جائیں گے، 31 مارچ تک سرکلر ڈیٹ 385 ارب روپے تک پہنچ گیا۔انہوں نے میڈیا کو بتایاکہ ایک ماہ میں بجلی کی زیادہ سے زیادہ پیداوار 15 ہزار میگاواٹ تک پہنچی ہے، آئندہ سال سے نیلم جہلم پروجیکٹ سے بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی، اکتوبر دو ہزار پندرہ سے صنعتوں کو بلاتعطل بجلی فراہم کی جارہی ہے۔
پی ٹی آئی کی اہم وکٹ گر گئی
سکھر / ڈہرکی (خصوصی رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم کرکٹ کھیلنے نہیں عوامی سیاست کرنے والے ہیں اور ہمیشہ عوامی خدمت سرخرو ہوئے ہیں کیونکہ ہمارے بانی قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوامی خدمت کا درس دیا۔ پیپلزپارٹی عوامی و وفاقی پارٹی ہے جو کراچی سے کشمیر تک پھیلی ہوئی ہے۔ انہوں نے تحریک انصاف سندھ کے سابق صدر بردار نادر اکمل خان لغاری کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ نادر اکمل لغاری سے یرا پرانا تعلق ہے۔ گھوٹکی کے عواام کو فائدہ ہوگا۔ وہ ڈہرکی میں سردا ر نادر اکمل خان لغاری کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی فریال تالپور نے کہا کہ پیپلزپارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے اور شہید زندہ اور ہمارے ساتھ ہیں ۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر نثاراحمد کھوڑو نے کہا کہ پورے ملک کے عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں۔ سردار نادر اکمل خان لغاری نے کہا کہ سندھ میں صرف پیپلزپارٹی کی سیاست ہے میں نے کبھی بھی مطلب کی سیاست نہیں کی اور نہ کروں
لڑکے اور لڑکیوں کے سکولوں بارے اہم خبر
لاہور (خصوصی رپورٹ) محکمہ سکول ایجوکیشن نے موسم گرما کے پیش نظر سرکاری سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی ہے۔ نئے اوقات کار کا اطلاق کل سے ہو گا۔ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ لڑکیوں کا سکول 7:30پر لگے گا اور چھٹی ایک بجے ہو گی۔ لڑکوںکا سکول 7:45پر لگے گا جبکہ چھٹی 1:15پر ہوگی۔ ڈبل شفٹ سکولوں میں پہلی شفٹ صبح سات بجے اور سیکنڈ شفٹ دوپہر 12بجکر تیس منٹ پر لگا کرے گی۔ جمعہ کے روز لڑکیوں کو 12بجے اور لڑکوں کو 12:30پر چھٹی ہو گی۔ ص
اقبال ٹاﺅن دھماکہ
لاہور (کرائم رپورٹر) اقبال ٹاﺅن کے علاقہ میں سیوریج کا مین ہول زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں 35سالہ شخص جاں بحق‘ 2زخمی ہو گئے۔ اہل علاقہ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ قلعہ گجر سنگھ سے 30سالہ نوجوان کی نعش برآمد۔ پولیس نے نعش کو مردہ خانہ جمع کروا کر ورثاءکو اطلاع کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ اقبال ٹاﺅن کے علاقہ ستلج بلاک کا رہائشی 35سالہ نوید گھر کا سیوریج خراب ہونے کے باعث اسے ٹھیک کر رہا تھا کہ مین ہول میں بھری گیس سے زوردار دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجہ میں نوید بھٹی موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ 2افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ دھماکے کی آواز سن کر مقامی رہائشی گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں واقع ہوٹل میں جہلم کا رہائشی الیاس نامی شخص ٹھہرا ہوا تھا جس کا علاج مقامی ہسپتال سے جاری تھا‘ رات گئے اچانک دم توڑ گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے نعش کو قبضہ میں لے کر مردہ خانہ جمع کروا دیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کافی عرصہ سے بیمار تھا اور لاہور میں علاج کروانے کیلئے آیا ہوا تھا۔
پنجاب پولیس یونیفارم بدل گیا لیکن حرکتیں نہ بدلیں ، محرر کی خاتون سے زیادتی
لاہور (کرائم رپورٹر) گارڈن ٹاﺅن کے ماڈل تھانہ کے نائب محرر نے خاتون کو مبینہ طور پر تفتیش کے دوران زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ خاتون کو تفتیش کیلئے ماڈل تھانہ لایا گیا تھا جہاں نائب محرر اعجاز نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعدازاں افسران کے سامنے پیش کر کے درخواست کی کہ یہ خاتون مکروہ دھندا چلا رہی تھی‘ اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ تفتیش کے دوران متاثرہ خاتون نے ایس پی ماڈل ٹاﺅن کو اپنی کہانی سنا دی اور بتایا کہ گزشتہ رات محرر اعجاز نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر مذکورہ ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے گئے۔ جب پولیس کا پی ایس او نائب محرر کی گرفتاری کیلئے تھانے پہنچا تو وہ تھانے کی دیوار پھلانگ کر فرار ہو چکا تھا تاہم تاحال اسے گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ اے ایس پی عائشہ بٹ کا کہنا تھا کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کے بعد تمام حقائق جلد سامنے لائیں گے۔ دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز نے بھی کہا تھا کہ واقعے کا علم ہوا ہے جس کی مکمل انکوائری کی جائے گی۔
مریم نواز کا اپنے والد کیلئے اہم موقع پر دلچسپ ٹوئیٹ
لاہور (خصوصی رپورٹ) وزیراعظم محمد نواز شریف اور انکی اہلیہ کلثوم نواز نے اپنی شادی کی 46ویں سالگرہ منائی اور کیک بھی کاٹا، وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا والدین کی شادی کی سالگرہ پر اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ محبت کی ہر کہانی خوبصورت ہے لیکن میرے لئے اپنے والدین کا پیار سب سے خوبصورت اور پسندیدہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو وزیراعظم محمد نواز شریف اور انکی اہلیہ کلثوم نواز نے اپنی شادی کی 46ویں سالگرہ منائی اور کیک بھی کاٹا اس موقع پر وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف بھی موجود تھے۔ بعد ازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم کی صاحبزادی نے نوازشریف اور خاتون اول کلثوم نواز کی شادی کی سالگرہ کی تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ محبت کی ہر کہانی خوبصورت ہے لیکن میرے لئے اپنے والدین کا پیار سب سے خوبصورت اور پسندیدہ ہے اوراس دنیا میں کوئی شے مکمل (پرفیکٹ) نہیں لیکن آپ دونوں کا معاملہ مختلف ہے۔ ماشا اللہ 46 سال تک ایک ساتھ۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ رسول خدا حضرت محمد مصطفی کا فرمان ِعظیم ہے کہ اس شخص کا ایمان سب سے بہترین ہے جس کا کردار عمدہ ترین ہو اور جو اپنی بیوی سے نرم رویہ رکھتا ہو۔ نوازشریف کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ والدین نے اپنے شادی کی 46 ویں سالگرہ دادی کے گھر میں منائی جس میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف بھی موجود تھے اور شادی کا کیک نوازشریف کے بہن بھائی لائے تھے۔
اوباش نوجوانوں نے بھارتی وزیر کو بھی نہ بخشا
نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) بھارت میں مرکزی وزیر بھی اوباش نوجوانوں کی چھیڑ چھاڑ اور دست درازی کا نشانہ بن صگئیں، دارالحکومت نئی دہلی میں اوباش نوجوانوں نے مرکزی وزیر سمرتی ایرانی کو بھی چھیڑ دیا اور گاڑی میں پیچھا کرتے رہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز بھارتی وزیر ٹیکسٹائل اور ساس بھی کبھی بہو تھی فیم سمرتی ایرانی دفتر سے اپنی رہائشگاہ جانے کیلئے گاڑی میں نکلیں تو ایک کار میں سوار نشے میں دھت 4 نوجوانوں نے ان سے چھیڑ چھاڑ کی، آوازیں کسیں اور گاڑی کا کئی کلومیٹر تک پیچھا کیا۔ سمرتی نے پولیس کو مطلع کیا تو چانکیا پوری تھانے کی ٹیم نے پیچھا کرکے 18 سے 20 سال کے ان نوجوانوں کو گاڑی سمیت قابو میں کرلیا اور حوالات میں بند کر دیا۔


















