سلمان خان کا چینی اداکارہ کیلئے قیمتی تحفہ

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ دبنگ کے سپر اسٹار سلمان خان نے نئے آنے والی فلم ”ٹیوب لائٹ“ میں کام کرنے والی چینی اداکارہ ڑو ڑو کو اعلیٰ نسل کے کتے کا بچہ تحفے میں دے دیا۔ سلمان خان اپنے ساتھی اداکاروں اور اداکاراو¿ں کا خاص خیال رکھتے ہیں اور فلم کی شوٹنگ کے دوران پارٹیاں بھی منعقد کرتے رہتے ہیں جب کہ سلو میاں اداکاروں میں تحفے تحائف دینے میں بھی کسی سے پیچھے نہیں لیکن اب سلو میاں نے چینی اداکارہ کو بھی قیمتی تحفہ دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایتکار کبیر خان کی فلم ”ٹیوب لائٹ“ میں بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اور چینی اداکارہ ڑو ڑو مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جب کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران دونوں اداکاروں کی آپس میں گہری دوستی ہوگئی ہے ۔لہٰذا سلو میاں نے فلم کی شوٹنگ کے اختتام پر اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے چینی اداکارہ کواعلیٰ نسل کے کتے کا بچہ تحفے میں بھیجا ہے جس پر چینی اداکارہ بھی ان کی معترف ہیں۔واضح رہے کہ فلم ”ٹیوب لائٹ“ میں سلمان خان، سہیل خان اورچینی اداکارہ ڑو ڑوایکشن میں نظر آئیں گے جب کہ فلم میں شاہ رخ خان بھی مختصر کردار میں جلوہ گر ہوں گے اور فلم رواں سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

رابی پیرزادہ کا اسلام آباد میں بیوٹی سیلون بنانے کا فیصلہ

لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ نے لاہور کے بعد اسلام آباد میں بھی اپنا بیوٹی سیلون بنانے کا فیصلہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق رابی پیرزادہ نے لاہور کے علاقہ گارڈن ٹاﺅن میں واقع رابی بیوٹی سیلون کی کامیابی کے بعد اب اسلام آباد میں بھی اپنے سیلون کی برانچ بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور عید الفطر سے قبل وہ اسلام آباد میں اپنا بیوٹی سیلون بنا لیں گی ۔ جس کے بعد وہ ملک کے دیگر بڑے شہروں میں بھی اپنے بیوٹی سیلون کی چین بنائیں گی ۔ رابی پیرزادہ ہر ہفتے کے مخصوص دنوں میں اپنے بیوٹی سیلون میں خود جا کر میک اپ بھی کیا کریں گی ۔جس کے بعد وہ ملک کے دیگر بڑے شہروں میں بھی اپنے بیوٹی سیلون کی چین بنائیں گی۔

مخالفین کی الزام تراشیاں, وزیراعلیٰ کا دبنگ اعلان

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت خالی نعروں سے نہیں ہوتی۔ عوام کی خدمت کیلئے مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے۔میرا جینا مرنا اپنے عوام کے ساتھ ہے۔جب تک جان میں جان ہے عوام کی بے لوث خدمت کرتا رہوں گا۔مخالفین کی بے بنیاد الزام تراشیاں کوئی حیثیت اور وقعت نہیں رکھتیں۔پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے خلاف سازشیں کرنے والے عناصر ایک بار پھر جھوٹ کی سیاست کر رہے ہیں۔جھوٹ کی بیساکھی ان کی منفی سیاست کو سہارا نہیں دے سکتی۔باشعور عوام نے الزام لگانے والوں کو ہر موقع پر ووٹ کی طاقت سے آئینہ دکھایا ہے۔2018 کے عام انتخابات میں بھی یہ شکست خوردہ عناصر ناکام رہیں گے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔باشعور عوام جانتے ہیں کہ کس نے ان کی بے لوث خدمت کی ہے ۔انہوںنے کہا کہ عوام کو یہ بھی علم ہے کہ کن سیاسی عناصر نے ذاتی مفادات کی خاطر ملک و قوم کے مفادات کو داﺅ پر لگایا۔بے بنیادالزامات اور جھوٹ پر مبنی سیاست کے دن گنے جاچکے ہیں۔پاکستان کے عوام نے الزام تراشی اور دروغ گوئی کی سیاست کو ہر موقع پر رد کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ شکست خوردہ عناصر اپنی بچی کھچی سیاست کو زندہ رکھنے کیلئے بے بنیاد الزامات کا سہارا لے رہے ہیں۔2018 کے عام انتخابات میں بھی منفی سیاست کرنے والوں کو عوام ایک بار پھر مسترد کردیں گے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ مسلم لےگ(ن) کی حکومت نے زراعت کے فروغ اورچھوٹے کاشتکار وں کی ترقی کے لئے تاریخ ساز کسان پیکیج دیا ہے اور ملک کی تاریخ میں پہلی بارچھوٹے کاشتکاروں کو 100 ارب روپے کے بلا سود قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں، اسی طرح 100ارب روپے کے تارےخی کسان پےکےج کے زرعی شعبے کی ترقی پرمثبت ثرات مرتب ہو رہے ہیں۔زرعی لوازمات اورکھادوں پر سبسڈی سے چھوٹا کاشتکار مستفےد ہورہا ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزےرنےشنل فوڈ سکےورٹی سکندر حےات بوسن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اللہ تعالی کے بے پایاں فضل وکرم او رکاشتکاروں کی محنت کے باعث گندم کی شاندار فصل ہوئی ہے -حکومتی اقدامات اور زرعی مداخل پر سبسڈیز کی فراہمی کے باعث گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہواہے- پنجاب حکومت نے رواں سال 40 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا ہدف مقرر کیا ہے اور گندم خریداری مہم کے دوران کاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گندم خریداری مہم زور و شور سے جاری ہے اورکاشتکاروں کو گندم خریداری مراکز پر بہترین سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ شفاف اور جدید میکانزم کے تحت کاشتکاروں میں باردانہ تقسیم کیا جا رہا ہے۔میں گندم خریداری مہم کی ذاتی طور پر نگرانی کررہا ہوں اورکسی کو کاشتکاروں کا استحصال نہےں کرنے دوں گا۔انہوں نے کہا کہ وزےراعظم محمد نوازشرےف کی سربراہی مےںپاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت نے کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ پہلے بھی کےاہے اور آئندہ بھی کرےں گے۔ چھوٹے کاشتکار کو اپنے پا¶ں پر کھڑا کرنا ہمارا مشن ہے اور اسی مقصد کیلئے اربوں روپے کے پیکیج کے تحت کسانوں کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے راولپنڈی میں میٹرو بس سے گر کر طالبہ کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے اور غفلت یا کوتاہی کے ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی عمل میں لائی جائے۔وزیراعلیٰ نے طالبہ کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

طالبان کا نیا مشن ”منصوری“….تہلکہ خیز انکشافات

کابل(نیوز ایجنسی)افغان طالبان نے رواں برس موسم بہار کے حملے شروع کرنے کا اعلان کر دیا ۔ طالبان نے اس برس اپنے حملوں کو اپنے سابق رہنما م±لا اختر منصور کے نام پر ”آپریشن منصوری“ کا نام دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغان طالبان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ آپریشن منصوری‘ نامی ان نئے حملوں میں افغان اور غیر ملکی فورسز کو نشانہ بنایا جائے گا، جن میں ان کی ملٹری اور انفراسٹرکچر پر حملے شامل ہوں گے۔افغان طالبان کی طرف سے رواں برس موسم بہار میں شروع کیے جانے والے ان حملوں کو ”آپریشن منصوری“ کا نام اپنے سابق رہنما م±لا اختر منصور کے نام پر دیا گیا ہے جو مئی 2016ء میں ایک امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں ہلاک ہو گیا تھا۔طالبان کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق رواں برس کا آپریشن اپنی نوعیت میں گزشتہ برسوں کے حملوں کے مقابلے میں مختلف ہو گا اور اس میں دوہرا یعنی سیاسی اور فوجی طریقہ کار اپنایا جائے گا۔ طالبان باغی ہر سال موسم سرما کے بعد منظم حملوں کا سلسلہ شروع کرتے ہیں۔ تاہم اس سال ان باغیوں نے سردیوں میں بھی اپنی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا تھا۔ ابھی ایک ہفتہ قبل ہی طالبان نے مزار شریف میں واقع فوجی اڈے پر ایک خونریز کارروائی میں ایک سو چالیس افغان فوجیوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔طالبان کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ان کے کنٹرول والے علاقوں میں وہ ریاستی ڈھانچہ کھڑا کریں گے اور ”ادارے بنائے جائیں گے تاکہ شہریوں کے تحفظ اور قانونی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ طالبان کا کہنا تھا کہ افغانستان کا نصف سے زائد حصہ ا±ن کے قبضے میں ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں ایک امریکی رپورٹ کا حوالہ بھی دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ افغان حکومت کے پاس ملک بھر کے صرف 52 فیصد علاقوں کا کنٹرول ہے۔

اپنی تاریخ کی سب سے بڑی ایٹمی آبدوز تیار کرلی

لندن(ویب ڈیسک)برطانوی بحریہ نے اپنی تاریخ کی جدید ترین اور سب سے بڑی ایٹمی آبدوز ”ایچ ایم ایس آڈیشیئس“ سمندر میں اتارنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق”ایچ ایم ایس ایڈیشیئس“ نامی یہ برطانوی ایٹمی آبدوز ”ایسٹیوٹ کلاس“ سے تعلق رکھنے والی چوتھی آبدوز ہے جبکہ انہیں تیار کرنے کا ٹھیکہ ”بی اے ای سسٹمز“ کے سپرد کیا گیا ہے۔ ایچ ایم ایس ایڈیشیئس کو برطانیہ کے شمال مغرب میں بیرو اِن فرنیس، کمبریا میں بنایا گیا ہے جس کے شپ یارڈ سے باہر ٓنے کی تصاویر گزشتہ روز ایک برطانوی اخبار نے جاری کی ہیں لیکن اس بارے میں برطانوی وزارتِ دفاع اور برطانوی بحریہ نے کوئی تبصرہ نہیں کیا ۔ایسٹیوٹ کلاس کی پہلی ایٹمی آبدوز 2010 میں برطانوی بحریہ کے سپرد کی گئی تھی جبکہ مجموعی طور پر ایسی 7 ایٹمی آبدوزیں بنانے کا منصوبہ ہے جو اندازاً 2022 تک مکمل ہوجائے گا۔ ایسی ہر آبدوز پر ایک ارب 37 کروڑ برطانوی پاو¿نڈ (تقریباً 185 ارب پاکستانی روپے) لاگت آئی ہے۔

شمالی کوریامیں فوجی پریڈ اور اسلحہ کی نمائش، امریکا پر ہیبت طاری

واشنگٹن(نیوز ایجنسیاں)امریکا پرشمالی کوریا میں فوجی پریڈ کے دوران اسلحہ کی نمائش کی ہیبت طاری ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ماہردفاع نے بعض میزائلوں کو نقلی اور کھلونا ہتھیار قرار دے دیاجبکہ پندرہ اپریل کو شمالی کوریا میں ہونے والی فوجی پریڈ میں اسلحہ کی نمائش پر امریکی ماہر دفاع مائیکل پریگینٹ نے دعویٰ کیا کہ پریڈ میں شمالی کوریا نے جن ہتھیاروں کی نمائش کی وہ نقلی تھے۔امریکی ماہر دفاع نے ہتھیاروں کے کور پلاسٹک اورفوجیوں کے جنگی چشموں کے غیر معیاری ہونے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

کہیں جا کر آج بھی مجھے اپنا تعارف کرانا پڑے تو برا نہیں لگے گا

ممبئی(ویب ڈیسک ) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے صرف ہندوستان میں ہی نہیں بلکہ اپنی شاندار اداکاری سے دنیا بھر میں ایک اہم مقام حاصل کرلیا ہے تاہم پریانکا چوپڑا آج بھی خود کو بہت بڑا اسٹار نہیں مانتی۔پریانکا کا کہنا تھا کہ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ اگر ہم ہندوستان میں اسٹار ہیں تو ہم دنیا بھر میں اسٹار مانے جائیں گے، یہ ٹھیک نہیں ملک کے اسٹارز الگ ہوتے ہیں، اس لیے میں نے ایسی کوئی امید نہیں رکھی۔اداکارہ نے مزید کہا کہ مجھے آج بھی اس بات سے کوئی مسئلہ نہیں کہ میں کسی کمرے میں جاوں اور خود اپنا تعارف کراؤ اور بتاوں کہ میں ایک انڈین اداکارہ ہوں، اس میں کوئی چھوٹی بات نہیں۔ ان کی فلم بے واچ 19مئی کو سینما گھروں میں پیش کی جائیگی۔

لاہور کے شہریوں میں موت سر عام بٹنے لگی ….تہلکہ خیز انکشافات

لاہور (خصوصی رپورٹ) گندے کارخانے‘ زنگ آلودہ لوہے کے بلاک اور گندے پانی سے بننے والی برف لاہور میں کھلے عام فروخت ہونے لگی جو کہ شہریوں میں موذی امراض بانٹ رہی ہے لیکن متعلقہ حکام کا دھیان اس سنگین مسئلے کی طرف نہیں جا رہا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام برملا اس امر کا اعتراف کر رہے ہیں کہ کارخانوں میں بننے والی گندی برف بارے بہت سی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ واسا کے اکثر پمپ ایک طرف شہریوں کو گندا پانی فراہم کر رہے ہیں تو دوسری طرف ان کارخانوں میں استعمال ہونے والا پانی برف کی صورت میں موت تقسیم کر رہا ہے۔ ایک سروے کے مطابق واسا کے 392ٹیوب ویلز میں سے 253سے وصول ہونے والا پانی کسی حد تک پینے کے قابل نہیں رہا۔ ایسے گندے پانی کے استعمال سے کینسر جیسا موذی مرض ہو سکتا ہے۔ پانی میں موجود آرسینک کی موجودگی انسانی جسم کیلئے زہر قاتل ہے۔ ماہرین کے نزدیک 10فیصد آرسینک کی مقدار بھی خطرناک ہے مگر لاہوریوں کو ملنے والے پانی میں 50فیصد آرسینک پایا جاتا ہے۔ ایسے پانی کے برف بننے سے خطرات کا تناسب اور بھی بڑھ جاتا ہے۔ پی ایف اے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ خطرناک برف بنانے والے کارخانوں کے خلاف گرینڈ آپریشن پنجاب بھر میں جلد شروع ہو گا۔ 10دن کا الٹی میٹم صفائی اور بہتری کیلئے دیا گیا ہے بصورت دیگر سخت کارروائی کیلئے مالکان تیار رہیں۔

بھارتی کرکٹر نے خود کشی کر لی

ممبئی (آئی این پی) بھارت کے 38سالہ فرسٹ کلاس کرکٹر امول جچکر نے اپنے گھر میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وہ اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ساتھ سول لائنز میں رہائش پذیر تھے جہاں صبح پانچ بجے یہ واقعہ پیش آیا۔ بادی النظر میں انتہائی اقدام کے محرکات مالی مسائل ہو سکتے ہیں کیونکہ جائے وقوعہ سے خودکشی کا کوئی نوٹ نہیں ملا۔

محبوبہ کو قتل کرکے لاش کتوں کو کھلانے والے فٹ بالر کیلئے عبرتناک سزا

ریو ڈی جنیرو(بی این پی ) برونو فرنانڈیس نے اپنی گرل فرینڈ الیزا سموڈیو کو قتل کرنے کے بعد اس کے جسم کے ٹکڑے کیے اور اپنے کتوں کو کھلایا۔ اس پر اسے 22 برس جیل کی سزا سنائی گئی تھی تاہم وہ 7 برس سے قبل کم عرصہ جیل میں گزارنے کے بعد رہا ہوا بلکہ مقامی فٹبال کلب سے 2 برس کا معاہدہ بھی کر لیا تھا۔اس معاملے پر برازیل کے نظام انصاف پر انگلیاں اٹھنے لگیں تھیں۔ گزشتہ روز ججز کے پینل نے ووٹنگ کے بعد برونو کی خصوصی رعایت ختم کرتے ہوئے اسے دوبارہ جیل میں ڈالنے کا حکم دیا۔

میٹرو بس ٹریک پر خوفناک حادثہ….لوگوں کی چیخیں نکل گئیں

راو لپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) رحمن آباد میٹرواسٹیشن پربس سے گرکر ایک اور لڑکی جاں بحق ہوگئی۔راولپنڈی میں میٹرو بس کے رحمان آباد اسٹیشن پر جاری مرمتی کام کی بدولت بس ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگائی جس کے نتیجے میں بس میں سوار ایک لڑکی باہر جاگری اور موقع پر ہی دم توڑ گئی۔لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت سمیرا کے نام سے ہوئی، سمیرا سر سید چوک کی رہائشی اور میڈیکل کالج میں تھرڈ ایئر کی طالبہ تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ قبل راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس میں سفرکے دوران پیش آنے والے حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔