نئی دہلی(ویب ڈیسک ) بالی وڈ اداکارہ و برانڈ ایمبیسیڈراداکارہ شلپا شیٹھی نے کہا ہے کہ انہوں نے فلموں میں متعدد کردار ادا کئے لیکن مجھے ماں بن کر زیادہ خوشی محسوس ہو رہی ہے اور یہ احساس سب چیزوں پر حاوی ہے۔بھارتی زرائع ابلاغ کے مطابق شلپا شیٹھی کا کہنا ہے کہ انہیں ماں بن کر زیادہ خوشی محسوس ہو رہی ہے ،خدا نے انہیں ویوان کی شکل میں اولاد عطا کر کے قیمتی تحفے سے نوازا ہے۔شلپا شیٹھی نے 2014 ءمیں ” دی گریٹ انڈین ڈائٹ” لانچ کر نے کے بعد اب یوٹیوب فٹنس چینل شروع کیا ہے جس میں وہ کام کرنے والی ماﺅں کو یوگا سانس لینے کے طریقوں ، سلاد اور صحت مند غذاﺅں سے اپنے آپ کو فٹ رکھنے کی تراکیب سکھا رہی ہیں۔
Monthly Archives: March 2017
نرگس 6 ماہ بعد اپنا جلوہ دکھائیں گی …. مگر کہاں ؟ جان کر آپ بھی حیران ہونگے
فیصل آباد(ویب ڈیسک )پاکستان کی نامور سٹیج اداکارہ نرگس چھ ماہ کے بعد فیصل آباد میں پرفارم کریں گی۔تفصیلات کے مطابق کل جمعے کے روز اداکارہ نرگس چھ ماہ بعد فیصل آباد میں شروع ہونیوالے اسٹیج ڈرامہ ” جوڑی 98“ میں پرفارم کر رہی ہیں۔اسٹیج ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں ظفری خاں ، شیزا بٹ ، وفا علی ، مالہ ، راشد کمال ، اسلم چٹا ، شری خان ، شبیر آکاش ، شاہد ہاشمی ، تسلیم عباس اور غفور کوڈو شامل ہیں۔ڈرامے کے رائٹر و ڈائریکٹر ایم صفدر اور پروڈیوسر شہزاد ملک ہیں۔
شوبز فنکاروں کا دبنگ اعلان …. دہشتگردوں اور آرمی چیف بارے اہم خبر
لاہور(ویب ڈیسک ) شوبز فنکاروں نے پارہ چنار دہشت گردی کی شدےد مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک اور قوم کے دشمن ہےں انکو نشانہ عبر ت بنانے کےلئے پوری قوم سےکورٹی فورسز کےساتھ ہےں۔ جمعہ کے روز خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فلم سٹار مےگھا ‘صائمہ خان ‘فلم سٹار مےرا ‘رےشم ‘ندا ملک ‘پر ےا خان ‘ندا چوہدری ‘ہنی شہزادی ‘گلوکار راگنی ‘ماڈل رابعہ مہناس ‘اداکارہ سنہری خان ‘نگار چوہدری ‘شانز ہ خان ‘ثوبےہ خان اور مہک نور نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعے کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے اور شوبز انڈسڑی بھی متاثرہ خاندانوں کے غم مےں برابر کی شر ےک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ملک مےں امن تباہ کر نے چاہتے ہےں مگر ہمےں ےقےن ہے کہ افواج پاکستان جنرل قمر جاوےد باجوہ کی قےادت مےں ملک مےں امن کی جنگ جس کامےابی کےساتھ لڑ رہی ہے وہ وقت دور نہےں جب ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہوجائےگا اور ملک مےں مکمل امن بھی آئےگا ۔
رینجرز کی کاروائیاں …. سیاسی جماعت کے کارکن اور صولت مرزا بارے بڑا انکشاف
کراچی(ویب ڈیسک )کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے کارکن سمیت 23افراد کو گرفتار کرلیا۔ پنجاب چورنگی کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی۔پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے کارکن کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار کارکن صولت مرزا کا قریبی ساتھی ہے۔ نیو کراچی بلال کالونی میں پولیس نے دو اسٹریٹ کرمنلز جبکہ درخشاں پولیس نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران دس ملزمان کو گرفتار کرلئے۔ شارع فیصل پولیس نے کارروائی کرکے جیب کترا گروپ کے سات کارندوں کو گرفتار کرلیا جبکہ دو کارندے فرار ہوگئے۔ ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر مقیم افغانی باشندہ جبکہ گلبرگ پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالے دو ملزمان گرفتار کرلئے۔ پنجاب چورنگی کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی۔ لاش کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق رینجرز نے باغ کورنگی قبرستان میں کارروائی کے دوران زیر زمین چھپائے گئے اسلحے میں ایس ایم جی، ایل ایم جی رائفل، نائن ایم ایم پستول اور سیکڑوں گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ ذرائع کے مطابق کارروائی سیاسی جماعت کے گرفتار کارکن کی نشاندہی پر کی گئی۔
پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابی …. پاک فضائیہ کے کردار کو سلام
رسالپور (ویب ڈیسک )برطانیہ کے ایئر چیف مارشل سر سٹیفن جان نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل کی ہیں‘پاک فضائیہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے جس نے خود انحصاری حاصل کرنے کی کامیاب کوششیں کیں‘دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاک فضائیہ کے کردار کو سلام پیش کرتا ہوں‘ برطانیہ کے پاکستان سے ہمیشہ مضبوط تعلقات رہے ہیں۔ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں 118 کمبیٹ سپورٹ کورس کی گریجویشن تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ جمعہ کو پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی رسالپورمیں کیڈٹس کی پاسنگ آو¿ٹ پریڈ کی تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی برطانوی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سر سٹیفن ہلیر تھے جنہوں نے پاس آﺅٹ ہونے والے 43 کیڈٹس کو بیجز لگائے ان میں 9 لیڈی کیڈٹس بھی شامل تھیں۔تقریب سے خطاب میں برطانوی فضائیہ کے سربراہ نے پاسنگ آو¿ٹ تقریب میں شرکت کو اپنے لئے اعزاز قرار دیتے ہوئے پاس آﺅٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارک باد پیش کی اور ان کے بہتر مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ایئر چیف مارشل سر سٹیفن ہلیر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل کی جس میں پاک فضائیہ کی متاثر کن کارکردگی بھی شامل تھی انہوں نے پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ خدمات اور کارکردگی کی بھی تعریف کی برطانوی ایئرچیف کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے جس نے خود انحصاری حاصل کرنے میں کامیاب کوششیں کیں۔سر سٹیفن نے کہا کہ پاسنگ آﺅٹ پریڈ تقریب میں شرکت میرے لئے اعزاز ہے۔ برطانیہ کے پاکستان سے ہمیشہ مضبوط تعلقات رہے ہیں کیڈٹس نے اپنی تربیت کا پہلا مرحلہ مکمل کیا ہے مستقبل میں بھی ان کی تربیت کا عمل جاری رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف پاک فضائیہ کے کردار کو سلام پیش کرتا ہوں۔ (ن غ)
آپریشن ضرب کی کامیابی بارے ائیر چیف مارشل کا اہم اعلان
رسالپور (ویب ڈیسک )ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ ملک کو درپیش ہر طرح کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار ہے‘ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے‘ پاکستان اور برطانیہ کی فضائی افواج میں بہترین تعلقات ہیں‘ مستقبل میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔ جمعہ کو پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں 118 کمبیٹ سپورٹ کورس کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ برطانوی ایئرچیف کی پریڈ میں شرکت دونوں ملکوں کے بہترین تعلقات کی عکاس ہے۔ مستقبل میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔ پاکستان اور برطانیہ کی فضائی افواج میں بہترین تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیڈٹس فیلڈ میں اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ پاک فضائیہ قوم کی توقعات پر پورا اترے گی۔ سہیل امان نے کہا کہ پاک فضائہ ملک کے دفاع میں مرکزی ستون کی حیثیت حاصل ہے۔ پاک فضائیہ ملک کو درپیش ہر طرح کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔ پاک فضائیہ کی شیڈول فارمیشن اپنی مہارت کا مظاہرہ کررہی ہے۔
ڈاکٹر عاصم حسین کو رہا ئی کا پروانہ مل گیا۔۔۔
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما پر کرپشن کے دو کیسز سمیت دہشتگردوں کے علاج کا مقدمہ بھی درج تھا۔ ا?ج صبح ڈاکٹر عاصم حسین کی رہائی کے ا?رڈرز انتظامیہ کو موصول ہوئے جس کے بعد ان کو رہا کر دیا گیا۔ ڈاکٹر عاصم حسین رہائی کے بعد پولیس کی بھاری نفری میں ضیا الدین ہسپتال روانہ ہوگئے۔
پارا چنار میں بڑا دھماکہ, 22افراد جاں بحق
ہنگو(ویب ڈیسک) شہر کے مرکزی بازار میں دھماکے کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق جب کہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔اپارا چنار کے مرکز میں واقع بازار میں عین اس وقت دھماکا ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد خریداری میں مصروف تھی۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ زخمیوں کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر اسپتال پارا چنار منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ اسپتال حکام نے اب تک 22 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کی اپیل پر لوگ خون کے عطیات جمع کرارہے ہیں جب کہ پاک فوج کےہیلی کاپٹرز کے ذریعے 12 انتہائی شدید زخمیوں کو پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔
پٹرول کی قیمتوں میں بڑی تبدیلی۔۔۔
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) حکومت نے حالیہ مہنگائی کے باوجود پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی ایک بار پھر اضافے کیلئے کمرکس لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں دو روپے اورلائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 75 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 13 روپے فی لٹر اضافے سفارش کی گئی ہے۔گزشتہ ماہ بھی حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 52 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا تھا۔ اوگرا نے پٹرولیم منصوعات میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کردی، تاہم قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزارت خزانہ دے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ آج جمعہ کی شام تک قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے گی۔
این جی او کی چھتری تلے قومی سلامتی کیخلاف کام, وزیرداخلہ نے خبردار کردیا
اسلام آباد(آئی این پی ) وزارت داخلہ نے نئی پالیسی کے تحت مجموعی طور پر 70غیرملکی این جی اوز کو پاکستان میں کام کرنے کی اجازت دے دی،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ غیرملکی این جی اوز کی اجازت ناموں کے حصول کیلئے زیر التوا درخواستوں کو جلداز جلد نمٹایا جائے،جہاںغیرملکی این جی اوز کو پاکستان میں آزادانہ اور خودمختار طور پر کام کرنے کی اجازت دیں گے وہاں کسی این جی او کے پاس اجازت نامے کو غلط طور پر استعمال کرنے کی گنجائش نہیں ہوگی،کسی کو غیرملکی این جی او کی چھتری تلے ملکی مفاد کے خلاف کام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔جمعرات کو وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزارت داخلہ،پولیس انتظامیہ اور نادرا کے افسران نے شرکت کی،اجلاس میں غیرملکی این جی اوز کو پاکستان میں کام کرنے کی اجازت سے متعلق کیسوں پر غور کیا گیا،مجموعی طور پر 70غیرملکی این جی اوز کو کام کرنے کی اجازت دے دی گئی۔وزیرداخلہ نے غیرملکی این جی اوز کی زیرالتوا درخواستوں کو تیزی سے مکمل کرنے اور وزارت داخلہ میں ایک خصوصی سیل قائم کرنے کی ہدایت کی تاکہ نادرا کی مدد سے غیرملکی این جی اوز کو ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کی جاسکے۔وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ جہاں ہم غیرملکی این جی اوز کو پاکستان میں آزادانہ اور خودمختار طور پر کام کرنے کی اجازت دیں گے وہاں کسی این جی او کے پاس دیئے گئے اجازت نامے کو غلط طور پر استعمال کرنے کی گنجائش نہیں ہوگی،ہم کسی کو این جی او کی چھتری تلے ملکی مفاد کے خلاف کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔وزیرداخلہ نے پاکستانیوں کی غیرملکی بیگمات کیلئے پاکستان اوریجن کارڈ کے اجراءکی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کی جو غیرملکی بیگمات یہاں موجود ہیں ان کو نئے کارڈ جاری کرنے کا کام شروع کیا جائے۔وزیرداخلہ نے نادرا اور پاکستان پوسٹ کے درمیان تعاون سے متعلق فریم ورک کی منظوری دی جس کے تحت ملک کے مختلف حصوں میں موجود پوسٹ آفسز کو نادرا کی مدد سے مزید بہتر بنایا جائے گا اور نادرا ڈاکخانوں میں سہولیات فراہم کرے گی،اس کے تحت پہلے مرحلے میںمجموعی طور پر 10ڈاکخانوں میں سہولیات فراہم کی جائیں گی ان میں سے ہرصوبے میں دو شہری اور دو دیہی علاقوں میں موجود ڈاکخانوں اورآزادکشمیر کے دوڈاکخانے شامل ہوں گے،دوسرے مرحلے میں نادرا ملک کے 1500ڈاکخانوں میں سہولیات فراہم کرے گی۔
”نظام عدل پرسوال اُٹھ رہے ہیں اربوں ڈکارنے والے بڑھکیں مارتے ہوئے رہا ہوجاتے ہیں“ نامور تجزیہ کار ضیا شاہد کی چینل ۵ کے مقبول پروگرام میں گفتگو
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوںاور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی اور تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ ملک میں جاری عدل و انصاف کی فراہمی کا نظام خود ایک سوالیہ نشان بنتا جا رہا ہے۔ ملزم پکڑے جاتے ہیں اربوں کی کرپشن کا الزام ہوتا ہے، چند لاکھ روپے کے مچلکوں پر ضمانت ہو جاتی ہے۔ جے آئی ٹیز بنائی جاتی ہیں جن میں پولیس حساس اداروں کے افسر شامل ہوتے ہیں جو مکمل تحقیقات کرتے ہیں رپورٹس تیار کرتے ہیں، اعترافی ویڈیوز بنائی جاتی ہیں لیکن یہ رپورٹس سامنے ہی نہیں آتی طرح طرح کی رکاوٹیں بیچ میں آ جاتی ہیں قوم کا وقت ضائع کیا جا رہا ہے۔ عدالتیں یہ کہنے پر مجبور ہیں کہ حکومتیں کرپٹ ہیں، فلاں ادارے میں کرپشن ہوئی، بھرتیوں میں کرپشن کی گئی تاہم یہ معاملات بھی صرف بیان کی حد تک ہی رہ جاتے ہیں۔ قوم کو سمجھ ہی نہیں آ رہی کہ کس بات پر یقین کرے کس پر نہ کرے، وقت ضائع کیا جا رہا ہے۔ کروڑوں اربوں کی کرپشن میں پکڑے گئے بڑے بڑے عہدیدار سال دو سال بعد باعزت بری کر دیئے جاتے ہیں۔ قوم کس سے پوچھے کہ کون غلط تھا، جے آئی ٹی والے، عدالتیں یا متعلقہ ادارے آخر خرابی پیدا کرنے والا بیچ میں ہی کہیں موجود ہوتا ہے۔ ان حالات کے باعث نظام عدل و انصاف داغدار ہو رہا ہے۔ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس حضرات سے درخواست کرتا ہوں کہ صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لیں اور ایک دو کیسز کی تفصیلات منگوا کر خود ٹیسٹ کیس کے طور پر جائزہ لیں کہ خرابی کہاں ہے تا کہ اسے دور کیا جا سکے۔ بار ایسوسی ایشنز بھی ان معاملات میں مکمل معاونت کریں کیونکہ یہی وطیرہ جاری رہا کہ بڑے بڑے ملزمان پکڑے جائیں اور پھر کچھ عرصہ بعد بڑھکیں لگاتے وکٹری کا نشان بناتے باہر آ جائیں تو نظام عدل پر بڑے سنجیدہ سوالات کھرے ہو جاتے ہیں، معاشرے اس طرح سے نہیں چل سکتے۔ ملزمان کی صرف ضمانت ہوئی ہے اور وہ باہر بھااگ جاتے ہیں پھر واپس ہی نہیں آتے۔ حقانی اور ایان علی کیس اس کی مثال ہے۔ وزیر داخلہ چودھری نثار کو بھی چاہئے کہ اپنا ٹریک ریکارڈ سیدھا کریں۔ پریس کانفرنس میں بڑے بڑے دعوے کرنا اور بعد میں کچھ بھی نہ کر پانا ایسا کرنے پر ان کی اپنی ساکھ متتاثر ہوئی ہے۔ اپنے محکمہ میں انہوں نے بہرحال بہتر اصلاحات کی ہیں۔ بڑے کیسز پر کمپنیاں بنائی جاتی ہیں جو تحقیقات کر کے رپورٹس تیار کرتی ہیں تو وہ سامنے نہیں لائی جاتی۔ حکومت یا عدالتیں اس طرح ان رپورٹس کودبا کر یا فیصلہ غیر معینہ مدت کے لئے محفوظ نہیں کر سکتی۔ سینئر صحافی نے کہا کہ ان معاملات پر ہم خود تو کچھ نہیں کر سکتے تاہم قوم کے احساسات تو حکومت یا عدالت تک پہنچا سکتے ہیں کہ اگر کوئی فیصلہ کر لیتا ہے تو اسے کتنی دیر تک محفوظ رکھنا ہے۔ وزارت خارجہ کی ہفتہ وار میڈیا کانفرنس میں صرف ایک دو جملے مزید شامل کر کے پرانا بیان دہرایا جاتا ہے صرف ایک تبدیلی نظر آتی ہے کہ کانفرنس کرنے والے چہرے بدل بدل کر آتے ہیں۔ پاکستان کو بھارت میں جناح ہاﺅس بارے کلیم کرنا چاہئے اور وہاں بنانی پاکستان کی یادگار پر مشتمل چھوٹا میوزم بنانا چاہئے چودھری شجاعت نگران وزیراعظم بنے تو پوچھنے لگے کہ کیا یادگار کام کر جاﺅں تو میں نے کہا کہ لندن میں جناح ہاﺅس کو خرید کر میوزیم بنا دیں، وہ چلے گئے مزید حکومتیں آتی جاتی رہیں، موقف یہ دیا گیا کہ لندن میں جناح ہاﺅس کے مالک پیسے بہت مانگتے ہیں، یہ بات اس ملک کے حکمران کر رہے تھے جو اپنی ذاتی رہائش گاڑی تک سڑکیں لے جانے اور سہولیات پر اس رقم سے ہزاروں گنا زیادہ خرچ کر دیتے ہیں۔ کشمیر میں مقامی طور پر تحریک آزادی ابھری ہے جسے دبایا جانا ممکن نہیں ہے۔
اے پی این ایس کے انتخابات۔۔۔عہدیداران کا انتخاب کرلیا گیا
کراچی (پ ر) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی جنرل کونسل کا سالانہ اجلاس مورخہ 30 مارچ 2017ءکو جناب سرمد علی کی صدارت میںاے پی این ایس ہاو¿س، کراچی میں منعقد ہوا۔جس میں سال 2017-18ءکے لئے مجلس عاملہ کے اراکین کا انتخاب ہوا۔ مجلس عاملہ نے جناب سرمد علی (روزنامہ جنگ) صدر، قاضی اسد عابد(روزنامہ عبرت) سینئر نائب صدر، جناب مہتاب خان (روزنامہ اوصاف) نائب صدر، جناب عمر مجیب شامی (روزنامہ پاکستان) سیکرٹری جنرل، جناب ایس ایم منیر جیلانی (روزنامہ پیغام) جوائنٹ سیکرٹری اوروسیم احمد (روزنامہ عوام) کو فنانس سیکرٹری منتخب کیا ۔جنرل کونسل میںملک بھر سے آئے ہوئے 172 اراکین نے شرکت کی۔ سالانہ اجلاس میں گزشتہ سال کی ایگزیکٹو کمیٹی کی رپورٹ اور سالانہ حسابات کی رپورٹ منظور کی گئی۔ جنرل باڈی نے جناب سجاد بخاری کو چیف الیکشن کمشنر، جناب ناصر داد بلوچ اور جناب عثمان عرب ساطی پر مشتمل الیکشن کمیشن منتخب کیا۔ الیکشن کمیشن نے سال 2017-18ءکی ایگزیکٹو کمیٹی کے لئے الیکشن منعقد کرائے اور مندرجہ ذیل اراکین بلامقابلہ منتخب ہوئے۔
وزیراعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات, اہم تحقیقات پر بڑا اعلان
اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم نوازشریف سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ملاقات کی جس میں ملکی سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق وزیراعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات میں ملکی سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز پر تبادلہ خیال کے علاوہ ڈان لیکس کے حوالے سے جاری تحقیقاتی عمل کے امور بھی زیر غور آئے۔ ملاقات میں وزیراعظم نے دہشت گردی کے خاتمے کی کوششوں میں سکیورٹی فورسزاور انٹیلی جنس اداروں کے کردار کو سراہا۔ علاوہ ازیں ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ امریکیوں کو ویزوں کے اجرا کے معاملے میں کوئی نرمی نہیں برتی جارہی۔ اس حوالے سے پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک کا بیان سراسر غلط اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے چند روز قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کی جانب سے ہم پر تو تنقید کی جاتی ہے لیکن امریکیوں کو ویزے دینے کا سلسلہ تو اب بھی جاری ہے، ایک طرف اتحادی سپورٹ فنڈ لیا جارہا ہے اور جب تک امریکہ سے امداد لی جائے گی امریکیوں کو ویزے بھی ملتے رہیں گے۔ وزارت داخلہ نے رحمان ملک کے ویزوں کے اجرا سے متعلق بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیرداخلہ کا بیان غلط اورجھوٹ پر مبنی ہے۔ ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ ویزوں کے اجرا کا اتحادی سپورٹ فنڈز سے کوئی تعلق نہیں جب کہ رحمان ملک کو یہ بھی علم نہیں کہ کولیشن سپورٹ فنڈ بند ہو چکا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ویزوں کے اجرا میں کسی قسم کی کوئی نرمی نہیں برتی اور ویزوں کے اجرا سے متعلق قابل ذکر اور ٹھوس اقدامات اٹھائے جن میں غیرملکیوں کا ڈیٹا بینک بنانا، ڈیجیٹلائز ویزا سسٹم اور سفارت خانوں کو غیرقانونی طور پر دیئے گئے اختیارات کی واپسی ہے اور اگر سابق وزیرداخلہ کے پاس خاموشی سے ویزا جاری ہونے کا ایک بھی ثبوت موجود ہے تو عوام کے سامنے لائیں۔