اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم نوازشریف سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ملاقات کی جس میں ملکی سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق وزیراعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات میں ملکی سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز پر تبادلہ خیال کے علاوہ ڈان لیکس کے حوالے سے جاری تحقیقاتی عمل کے امور بھی زیر غور آئے۔ ملاقات میں وزیراعظم نے دہشت گردی کے خاتمے کی کوششوں میں سکیورٹی فورسزاور انٹیلی جنس اداروں کے کردار کو سراہا۔ علاوہ ازیں ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ امریکیوں کو ویزوں کے اجرا کے معاملے میں کوئی نرمی نہیں برتی جارہی۔ اس حوالے سے پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک کا بیان سراسر غلط اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے چند روز قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کی جانب سے ہم پر تو تنقید کی جاتی ہے لیکن امریکیوں کو ویزے دینے کا سلسلہ تو اب بھی جاری ہے، ایک طرف اتحادی سپورٹ فنڈ لیا جارہا ہے اور جب تک امریکہ سے امداد لی جائے گی امریکیوں کو ویزے بھی ملتے رہیں گے۔ وزارت داخلہ نے رحمان ملک کے ویزوں کے اجرا سے متعلق بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیرداخلہ کا بیان غلط اورجھوٹ پر مبنی ہے۔ ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ ویزوں کے اجرا کا اتحادی سپورٹ فنڈز سے کوئی تعلق نہیں جب کہ رحمان ملک کو یہ بھی علم نہیں کہ کولیشن سپورٹ فنڈ بند ہو چکا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ویزوں کے اجرا میں کسی قسم کی کوئی نرمی نہیں برتی اور ویزوں کے اجرا سے متعلق قابل ذکر اور ٹھوس اقدامات اٹھائے جن میں غیرملکیوں کا ڈیٹا بینک بنانا، ڈیجیٹلائز ویزا سسٹم اور سفارت خانوں کو غیرقانونی طور پر دیئے گئے اختیارات کی واپسی ہے اور اگر سابق وزیرداخلہ کے پاس خاموشی سے ویزا جاری ہونے کا ایک بھی ثبوت موجود ہے تو عوام کے سامنے لائیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

