Tag Archives: shahrukh khan

دبئی میں شاہ رخ خان کے نام پر دنیا کا پہلا کمرشل ٹاور

ریئل اسٹیٹ انڈسٹری میں پہلی بار کسی عالمی شہرت یافتہ فلمی شخصیت کے نام پر ڈینوب پراپرٹیز نے ایک نئے تجارتی منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ ’’Shahrukhz by Danube‘‘ کے نام سے یہ 55 منزلہ پریمیم کمرشل ٹاور دبئی کے مرکزی کاروباری خطے شیخ زاید روڈ پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ منصوبہ اپنے تصور اور برانڈ ویلیو کے اعتبار سے بین الاقوامی پراپرٹی مارکیٹ کا ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ شاندار منصوبہ ڈینوب گروپ کے بانی اور چیئرمین رضوان سجن اور بالی ووڈ کے عالمی اسٹار شاہ رخ خان کے درمیان 33 سالہ سفر کی باہمی کامیابیوں اور مسلسل جدوجہد کا علامتی اشتراک بھی ہے۔ منصوبے کا باقاعدہ اعلان ممبئی میں ایک اعلیٰ سطحی گالا ایونٹ کے دوران کیا گیا، جس میں کاروباری رہنماؤں، سرمایہ کاروں، صنعتکاروں اور معروف شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کی نوعیت اور شاندار شرکت نے اسے رواں سال بھارت کی سب سے نمایاں رئیل اسٹیٹ لانچ میں شامل کر دیا۔


دبئی کے جدید کاروباری نقشے میں نیا سنگِ بنیاد

10 لاکھ مربع فٹ پر محیط یہ جدید ٹاور، تعمیراتی معیار اور عالمی کارپوریٹ ضروریات کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے، جس کا ہدف کاروباری ادارے، اسٹارٹ اپس، سلیکن ویلی طرز کے انوویٹرز اور تیز رفتاری سے بڑھتی کاروباری برانڈز ہیں۔ منصوبے کی ابتدائی قیمت 460,000 امریکی ڈالر سے شروع ہوگی، جو اسے خطے کے ہائی ویلیو پرائم کمرشل ایسٹ میں شامل کرتی ہے۔

منصوبے میں اسکائی پول، ایگزیکٹو بزنس لاؤنجز، مستقبل کی فضائی ٹرانسپورٹ کے لیے ہیلی پیڈ اور 40 سے زائد پریمیم سہولیات شامل ہوں گی۔ ڈینوب کی معروف 1 فیصد ماہانہ ادائیگی پلان پالیسی اس منصوبے میں بھی برقرار رکھی گئی ہے، جسے جائیداد کے حصول کا ایک جدید اور قابلِ رسائی ماڈل سمجھا جانے لگا ہے۔


تقریبِ رونمائی پر شاہ رخ خان کا بیان

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا:

“یہ میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ میری والدہ اگر آج زندہ ہوتیں تو بے حد خوش ہوتیں۔ جب میرے بچے اس جگہ آئیں گے تو میں فخر سے کہوں گا کہ دیکھو یہاں تمہارے والد کا نام لکھا ہے۔ میں گزشتہ دو ماہ سے اس منصوبے کی تفصیلات کا بغور جائزہ لے رہا ہوں، یہ واقعی جدید ترین تعمیرات کی ایک شاندار مثال ہے۔”

شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ دبئی ہمیشہ سے ان کے لیے خواب، جذبے اور امکانات کا مرکز رہا ہے، اور اس منصوبے کو وہ محنت اور یقین کی علامت کے طور پر دیکھتے ہیں۔


ڈینوب گروپ کے چیئرمین رضوان سجن کا مؤقف

رضوان سجن نے اس منصوبے کو شاہ رخ خان اور ڈینوب کے مشترکہ وژن، ثابت قدمی، خود اعتمادی اور مسلسل جدوجہد کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں نے اپنے سفر کا آغاز نہایت سادہ بنیادوں سے کیا اور آج عالمی سطح پر شناخت حاصل کی۔


بین الاقوامی اعزاز

اس منصوبے کے ساتھ شاہ رخ خان دنیا کے پہلے ایسے سلیبریٹی بن گئے ہیں جن کے نام پر کمرشل بزنس ٹاور تعمیر کیا جا رہا ہے۔ منصوبے کی لوکیشن اسے دبئی کے اہم ترین مقامات — برج خلیفہ، دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور گولڈ سوک — کے بالکل قریب ایک نمایاں عالمی بزنس ایڈریس بناتی ہے۔

شارخ خان نے میری زندگی تباہ کر دی “خاتون کے انکشاف سے بالی ووڈ میں بھونچال

aممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اداکاری کے تو بے تاج بادشاہ ہیں ہی، لیکن وہ لاکھوں لوگوں کے دلوں میں بھی بستے ہیں اور لوگ ان کی اداکاری، ڈائیلاگز اور جذبات کے اظہار کو عام زندگی میں بھی نقل کرتے نظر آتے ہیں۔بنگال سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون بھی شاہ رخ کی اتنی ہی بڑی فین تھیں کہ انہوں نے شاہ رخ خان کے اسٹائل میں اپنے دوست کو شادی کی پیشکش کر ڈالی، لیکن ساتھ ہی اس بات کا بھی برملا اظہار کیا کہ شاہ رخ خان کی وجہ سے ان کی زندگی تباہ ہوگئی۔دونوں کچھ متضاد باتیں لگ رہی ہیں ناں! چلیں آئیے پس منظر کی طرف چلتے ہیں۔حال ہی میں ہیومنز آف بمبئے نامی انسٹاگرام پیج پر ایک بنگالی خاتون کی پوسٹ شائع ہوئی، جس میں انہوں نے لکھا:

شاہ رخ کی فلم ”زیرو“ میں سلمان خان کی دبنگ انٹری

ممبئی (شوبز ڈیسک )بالی ووڈ سلطان سلمان خان شاہ رخ خان کی فلم زیرو میں مختصر کردار میں دکھائی دیں گے۔ بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کو باکس آفس کنگ کی حیثیت حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ ہر ہدایت کار سلو میاں کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں لیکن وقت کی کمی کے باعث ایسا ممکن نہیں ہوتا لہذا وہ کسی نہ کسی طرح دبنگ خان کو اپنی فلم میں مختصر کردار کے لیے آمادہ کرتے ہیں جب کہ شاہ رخ خان کے ساتھ دوستی کے بعد وہ ان کی فلم فین میں بھی مختصر کردار میں دکھائی دیے تھے اور اب ان کی نئی فلم زیرو میں بھی ان کی انٹری ہوگی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم زیرو میں سلمان خان خصوصی کردار میں نظر آئیں گے۔،سلمان اور شاہ رخ کی جوڑی پر گیت فلمانے کے لئے سکھوندر سنگھ کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔

شاہ رخ خان سب سے زیادہ رومانوی اداکار قرار

 ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ خان نے اپنے کیریرمیں مختلف قسم کے کردارادا کیے اورخوب پزیرائی بھی حاصل کی لیکن ان کے مداحوں نے ان کے رومانوی کرداروں کو سب سے زیادہ پسند کیا اورشاید یہی وجہ ہے کہ انہیں بالی ووڈ کی ’بے بو‘ کی جانب سے بھی سب سے زیادہ رومانوی اداکار قرار دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپورخان اورکنگ شاہ رخ خان ایک ٹاک شو میں شریک تھے جہاں وہ ایک دوسرے کے حوالے سے سوالات کے جوابات دے رہے تھے۔ اسی دوران جب اداکارہ سے شاہ رخ خان کے بارے میں پوچھا گیا کہ توان کا کہنا تھا کہ کنگ خان بالی ووڈ کے سب سے زیادہ رومانوی اداکارہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ جب آپ دنیا کے کسی کونے پرجائیں اور وہاں کوئی بھارت کا نام لے تو سب سے پہلے آپ کے ذہن میں اداکارشاہ رخ خان ہی آئیں گے۔کرینہ کپورنے مزید کہا کہ شا ہ رخ خان اپنے کرداروں کی ہی بدولت لوگوں کے بہت قریب ہوئے، ان کی ایمانداری، لوگوں سے محبت کرنے کے جذبے اورخوش مزاجی نے انہیں اپنے مداحوں کے بہت قریب کیا، یہ عادتیں اورہنرکسی اوراداکار کے پاس نہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ انہیں بذات خود شاہ رخ سے خوب باتیں کرنا پسند ہیں کیونکہ وہ ایسے اداکار ہیں، جو مختلف چیزوں اور معاملات کو بہترین اندازمیں سمجھتے ہیں۔

گوگل پلے پر سال کی سب سے زیادہ مقبول فلموں کی فہرست جاری،شاہ رخ کی کس فلم نے اول نمبر کامیدان مار لیا،دیکھئے خبر

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی ایک سال قبل ریلیز فلم بارے حیرت انگیز رد عمل ،گوگل پلے پر مقبول ترین ہدایت کارہ گوری شندے کی فلم ’ڈیئر زندگی‘ ایک سال قبل نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی جس میں شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔عالیہ اور شاہ رخ خان کی جوڑی پہلی بار کسی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئی، اگرچہ فلم باکس ا?فس پر کوئی کمال نہیں کرسکی تھی لیکن اب ایک سال بعد فلم کو منفرد اعزاز حاصل ہوا ہے۔گوگل انڈیا نے ’گوگل پلے‘ پر سال کے دوران سب سے زیادہ مقبول فلموں کی فہرست جاری کی، جس کے مطابق شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ کی ’ڈیئر زندگی‘ سب سے مقبول فلم ہے۔گوگل پلے انڈیا میں مقبول فلموں میں دوسرے نمبر پر ہالی وڈ فلمیں ’مونا‘ اور ’ونڈر ویمن‘ شامل ہیں۔بھارتی فلم ’باہوبلی‘ کے حوالے سے بنی گیم نے عالمی شہرت یافتہ گیمز ’ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئنز‘، ’سپر ماریو رن‘ اور پوکی مین ڈیول‘ کو بھی مقبولیت میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔گوگل پلے انڈیا کے مطابق بھارت میں 2017 کے دوران سب سے زیادہ فلمساز کرن جوہر کی کتاب ’این اَن اسٹیبل بوائے‘ پڑھی گئی، جب کہ رشی کپور کی ’کھلم کھلا‘ تیسرے نمبر پر ہے۔

شاہ رخ کا ویڈیو پیغام، کینسر کی مریضہ سے ملنے کا وعدہ

ممبئی: (نیٹ نیوز) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے کینسر کی مریضہ ارونا کیلئے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ پپیغام میں شاہ رخ نے ارونا کی جلد صحت یابی کی دعا کرنے کیساتھ ساتھ ان سے بہت جلد ملنے کا وعدہ بھی کیا ہے۔
یاد رہے کینسر کی مریضہ ارونا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا تھا کہ وہ شاہ رخ خان سے زیادہ اس دنیا میں کسی کو بھی نہیں چاہتیں۔ اگر کنگ خان اُن سے ملاقات کر لیں تو وہ ٹھیک ہو سکتی ہیں۔

شاہ رخ اہم ترین مشن پر دبئی روانہ

ممبئی(ویب ڈیسک )بولی ووڈ ہدایتکار کبیر خان نے اداکار شاہ رخ خان کو اپنی مختصر فلم میں اہم کردار کے لئے کاسٹ کر لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کا موضوع دبئی کی سیاحت ہے ،اس حوالے سے ہدایتکار کبیر خان نے اپنے تازہ انٹرویو میں کہا کہ اداکار شاہ رخ خان چونکہ دبئی سیاحت کے برینڈ ایمبیسیڈر بھی ہیں اس لئے وہ اس کردار کے لئے موضوع انتخاب ہیں۔فلم کی دیگر کاسٹ کے لئے آڈیشن کئے جارہے ہیں،فلم کی عکس بندی کا آغاز مئی سے ہو گا۔

شاہ رخ خان بھی جیکی چن کے مداح نکلے

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کنگ کے ہزاروں فین ہیں اور شاید ہی ان کے مداحوں نے سوچا ہو کہ شاہ رخ خود بھی کسی کے مداح ہو سکتے ہیں اور اتنے بڑے مداح کہ ان کے لیے اپنا نام تک بد ل لیں لیکن جناب کنگ خان نے چینی سپر اسٹار سے متاثر ہو کر اپنا نام شاہ رخ چن رکھ لیا ہے۔بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان 60 ویں سان فرانسسکو انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے ہالی ووڈ فلمساز بریٹ ریٹنر کے ساتھ سیشن کے دوران بڑے بڑے انکشافات کیے جب کہ ایک سیشن کے دوران ہالی ووڈ فلمساز نے دنیا کے مقبول اسٹار جیکی چن کو بذریعہ ویڈیو کال شامل کیا تو کنگ خان حیران ہوئے بغیر نہ رہ سکے اور خود کو چینی اسٹار کا بڑا مداح قرار دیا۔شاہ رخ خان نے دلچسپ انکشاف کیا کہ جس نے حال میں موجود تمام افراد کو قہقہے لگانے پر مجبور کردیا۔ کنگ خان کا کہنا تھا کہ میں نے آج سے پہلے کسی کو نہیں بتایا کہ میرا بڑا بیٹا آریان خان پیدائش کے وقت جیکی چن سے مشابہت رکھتا تھا جس کے بعد میں نے بھی اپنا نام تبدیل کرکے شاہ رخ چن رکھ لیا ہے اور میں ان کا سب سے بڑا مداح ہوں اسی لیے یہ لمحہ میری زندگی کے لئے یادگار ترین لمحات میں سے ایک ہے۔