Tag Archives: shahbaz-sharif

شہباز شریف کا مستقبل بھی داﺅ پر لگ گیا ،اہم وجہ سامنے آگئی

لاہور (خصوصی رپورٹ) سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی رپورٹ کو منظر عام پر لانے سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے محفوظ کئے گئے فیصلے نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے مستقبل پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ پنجاب حکومت نے گزشتہ تین سال سے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی رپورٹ کو طاقت کے بل بوتے پر منظر عام پر نہیں آنے دیا۔ اس انکوائری رپورٹ کو منظر عام پر لانے کے لئے متاثرین نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد جسٹس مظاہر نقوی نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو کہ اسی ہفتے کے دوران سنائے جانے کا امکان ہے۔ فاضل جج کی طرف سے گزشتہ روز سماعت کے دوران ریمارکس دیئے گئے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅ ن میں لوگ جان سے گئے مگر ٹربیونل کی رپورٹ چھپا لی گئی۔ یہ انتہائی اہم اور عوامی مفاد کا معاملہ ہے۔ جاننا مقتولین کے ورثاءکا حق ہے کہ انکے پیاروں کو کیوں مارا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور انکے ساتھی مسلسل سانحہ ماڈل ٹاﺅ ن کی انکوائری رپورٹ سے نظریں چراتے رہے ہیں کیونکہ مسلم لیگ (ن) کے اندر یہ بات یقین کی حد تک پائی جاتی ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی انکوائری رپورٹ جب بھی منظر عام پر آئے گی وہ میاں شہباز شریف کے سیاسی مستقبل کو تاریک کر دے گی۔

احتساب پاناما پر ختم ہوگیا تو یہ احتساب کی موت ہے، شہباز شریف

 لاہور: وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اگر احتساب پاناما پر ختم ہوگیا تو یہ احتساب کی موت ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ یہ منصب پھولوں کی سیج نہیں کانٹوں کی مالا ہے، میں نے ایک مزدور اور خادم کی طرح اس قوم کی خدمت کی ہے، ہم جعلی ادویات کاخاتمہ کر کے مریضوں کو بہترین دوائیں دے رہے ہیں، ہم نے کسانوں کو سستی کھاد اور آسان قرضے دیے، جس کی وجہ سے لاکھوں خاندان آج خود اپنا بوجھ برداشت کرنے کے قابل ہوچکے ہیں، ملک میں لوڈ شیڈنگ میں بہت بڑی کمی آئی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہ قرض خوروں اور قبضہ مافیا کا نہیں 21 کروڑ عظیم پاکستانیوں کا ملک ہے، گندی سوچ کے باعث دوست ممالک کو بھی نہیں بخشا جارہا، ملتان میٹرو بس منصوبے کے حوالے سے غلط بیانی کی جارہی ہے، پنجاب حکومت اور مجھ پر 3 ارب روپے کی رشوت لینے کا بےبنیاد الزام لگایا گیا ہے، مجھ پر الزامات کے پیچھے اربوں روپے کی زمینوں پر قبضہ کرنے والے ہیں۔ میں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگا، ایک دھیلےکی کرپشن ثابت ہوجائے تو قوم کا ہاتھ اور میرا گریبان ہوگا۔شہباز شریف نے کہا کہ الزامات لگانے والے قائداعظم کی روح کو تڑپا رہے ہیں، میٹرو بس کے مختلف پیکجز میں 9 کنٹریکٹرز تھے، کیپٹل انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام سے جس کمپنی کا نام لیا جارہا ہے اس کا کوئی وجود ہی نہیں، نا تو ایسی کوئی کمپنی رجسٹرڈ ہے اور نا ہی اس کا کوئی بینک ریکارڈ ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ این آئی سی ایل میں اربوں روپے کی ڈاکہ زنی کی گئی اس پر کوئی بات نہیں کرتا، احتساب بلا امتیاز، کڑا اور شفاف ہونا چاہیے، آصف زرداری  نے 60 ملین ڈالر لوٹے اور وہ صدرکےاستثنیٰ میں رہ کر ہضم کرجائیں،کیایہ احتساب ہے۔ پاناما میں جن سیاستدانوں کے نام آئے ان کا احتساب کہاں گیا، یہ لمحہ فکریہ ہے، اگر احتساب پاناما پر ختم ہوگیا تو یہ احتساب کی موت ہے۔ پاناما کیس میں عدالتی فیصلے پر نواز شریف گھر چلے گئے، انہیں سزا پاناما نہیں اقامہ پر ملی، نواز شریف نے اپنا سیاسی مقدمہ عوام کےسامنے رکھ دیا ہے۔

تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ رپورٹ میں کہا گیا کہ نندی پوری پاور منصوبے میں بابر اعوان ملوث ہیں، آج وہی 62 اور 63 کو ثابت کرنے کے لیے پی ٹی آئی میں شامل ہیں، عمران خان اتنے بھولے نہ بنیں، کچھ ہوش سے باتیں کریں، اپنے گریبان میں جھانکیں اور اللہ سے معافی مانگیں۔ جہانگیر ترین نے قرضےمعاف کرائے اور لندن میں جائیدادیں بنائیں، ان پر ہتک عزت کا دعویٰ کیا لیکن وہ بھی عدالت نہیں آتے۔ الزام لگانے والے ثبوت دیں ورنہ منہ بند کریں۔ 48 گھنٹے میں ثبوت لائے گئے تو قوم میری گردن اڑا دے، اگرثبوت نہیں آئےتوقوم الزام لگانےوالوں کا محاسبہ کرے۔

”سزا بھگتنے کو تیار “

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام افراتفری اور انتشار نہیں بلکہ ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں،سیاسی تماشا بگانے والوں کے عزائم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، ملک کی ترقی
اور عوام کی خوشحالی کی قیمت پر تماشا لگانے والوں کو قوم پر رحم کرنا چاہئے، اپنے صوبے میں بدترین کارکردگی دکھانے والے صرف جھوٹ اور بے بنیاد الزامات کی سیاست کر رہے ہیں، جھوٹ کو ہر قدم پر ندامت کا سامنا کرنا پڑا اور سچ ہر موقع پر سرخرو ہوا، نیازی صاحب پاکستان میں انتشار، جھوٹ اور منافقت کی سیاست کے بانی ہیں، ان کی تمام تر سیاست دشنام طرازی اور جھوٹ پر مبنی ہے، بیان دے کر تردید کرنا اور بات کہہ کے پیچھے ہٹ جانا جھوٹ بولنے کے اس ماہر سیاستدان کا شیوہ ہے، منفی سیاست کے علمبرداروں کو عام انتخابات کے بعد ہر موقع پر شکست کا سامنا کرنا پڑا، شکست خوردہ عناصر کی بیمار ذہنیت قوم کے سامنے عیاں ہوچکی، مخلص اور خدمت خلق سے سرشار قیادت پر بے بنیاد الزامات کی بوچھاڑ کرنے والوں کی ساری سیاست جھوٹ پر مبنی ہے، یہ عناصر ہوس اقتدار میں ملک کی ترقی کا سفر خراب کرنے کے درپے ہیں۔ پاکستان کو معاشی ترقی سے محروم کرنے کی سازشیں کرنے والے اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔ تفصیلات کے مطابق مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے شفافیت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ ریکارڈ مدت میں منصوبے مکمل کرکے نئے رجحان کی داغ بیل ڈالی ہے، ایک بار پھر محاذآرائی کی کوشش کرنے والے عوام کی ترقی پر حملہ آور ہیں، منفی حربوں کے ذریعے ان کا حصول اقتدار کا خواب پورا نہیں ہوگا، ملک کو مشکلات سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالنا ہمارا جرم ہے تو اس کے لئے ہر سزا بھگتنے کو تیار ہیں، منصوبوں میں اربوں روپے کی بے مثال بچت کرنا ہمارا قصور ہے تو بھی ہر سزا کیلئے تیار ہیں، توانائی منصوبوں کی ریکارڈ مدت میں تکمیل ہمارا گناہ ہے تو اس کیلئے بھی سزا بھگتنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین جتنا چاہیں چیختے چلاتے رہیں ، عوام کی خدمت کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اورعوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کریں گے، محب وطن اور دیانتدار قیادت پربے بنیاد الزامات لگانے والے عوام کے ووٹ کی حرمت کو پامال نہ کریں، انتہائی افسوسناک امر ہے کہ کرپشن اور بدعنوانی کی داستانیں رقم کرنے والے بھی احتساب کا شور مچا رہے ہیں، جھوٹ کے مصنوعی سہارے کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت ہمارا مشن ہے اور اسے ہر قیمت پرپورا کریں گے اور پاکستان کے باشعور عوام ملک کو آگے بڑھنے سے روکنے والوں کو اپنے عزائم میں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والے اراکین قومی اسمبلی میں محسن شاہنواز رانجھا، طاہر بشیر چیمہ اور محمداصغر شامل تھے۔لاہور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز پر بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے نتےجہ مےں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان اور دو شہریوں کو خراج عقیدت پےش کےا ہے ۔ وزےراعلیٰ نے شہداءکے لواحقےن سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزےت کےا ہے۔

تاریخ اس وزیر اعظم کا کردار کبھی فراموش نہیں کر سکے گی

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ وزےراعظم محمد نوازشرےف نے جے آئی ٹی کے سامنے پےش ہوکرنئی تارےخ رقم کی ہے ۔پاکستان مسلم لےگ(ن) نے ہمےشہ قومی اداروں کا احترام کےا ہے۔ انہوںنےکہاکہ قانون اور آئےن کی بالادستی اور اداروں کے استحکام کے حوالے سے وزیراعظم نواز شرےف نے تارےخ ساز کردارادا کےا ہے اورتارےخ وزیراعظم نوازشریف کے قانون کے احترام کے حوالے سے اس بے مثال کردار کو کبھی فراموش نہےں کرسکتی ۔عوام کے منتخب وزےراعظم محمدنوازشرےف نے خود کو اور اپنے خاندان کو احتساب کےلئے پےش کےا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ےہ وزےراعظم ہی تھے جنہوںنے پاناما کےس کی تحقےقات کےلئے عدالتی کمےشن کے قےام کی تجوےز دی تھی۔وزےراعظم نوازشرےف کادامن ہر قسم کی کرپشن سے پاک ہے اوربدترےن مخالفےن بھی ان پر کوئی کرپشن کا الزام نہےں لگاسکتے ۔انہوںنے کہاکہ وزےراعظم نے حقےقی معنوں مےں ترقےاتی منصوبوں مےں قوم کے اربوں ر وپے کی بچت کی ہے ۔حکومت کی شفافےت کی پالےسی کو عالمی اداروں نے بھی سراہا ہے اورحکومت کی شفافےت کی پالےسی کے باعث ہی ملک مےں اربوں ڈالر کی غےر ملکی سرماےہ کاری آئی ہے ۔انہوںنے کہاکہ نوازشرےف اےک نڈر اور بے باک لیڈرہیں جنہوںنے ملک کو مسائل سے نکالا ہے اورملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی شاہرا ہ پر ڈالنا بھی ان کا جراتمندانہ اور تارےخی کارنامہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ نوازشرےف عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار اور قوم کا درد رکھنے والے عظےم لےڈر ہےں اوران کا ہر قدم عوام کی ترقی اور خوشحالی کےلئے اٹھ رہا ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ شعبہ تعلیم کا پائیدار فروغ ہی کسی بھی ملک وقوم کی ترقی کی بنیاد ہوتا ہے اورتعلیم کی بدولت ہی ترقی یافتہ ممالک نے اقوام عالم میں اپنا نام پیدا کیاہے۔ علم ایک ایسا زیو ر ہے جو کسی کی میراث نہیں ہے بلکہ ہر کسی کا بنیاد ی حق ہے اور یہی وجہ ہے کہ پنجاب حکومت نے فروغ تعلیم کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے اور شعبہ تعلیم میں انقلابی اصلاحات کے جامع پروگرام پر عملدرآمدکیا جارہا ہے۔ پنجاب حکومت ہمہ وقت شعبہ تعلیم میں بہتری کے لیے متحرک ہے کیونکہ غربت ، بے روزگاری اور جہالت جیسے مسائل سے نمٹنے کا واحد ذریعہ تعلیم ہے اور اسی لئے پنجاب حکومت نے گزشتہ برسوں کی طرح آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بھی فروغ تعلیم کیلئے نئے اقدامات تجویز کئے ہیں اور اس مقصد کیلئے خطیر فنڈز مختص کئے گئے ہیں اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شعبہ تعلیم میں مجموعی طور پر 345 ارب روپے کی رقم رکھی گئی ہے اوریہ رواں مالی سال کے مختص کردہ فنڈز سے تقریباً 33 ارب روپے زیادہ ہے اور صوبے کی تاریخ میں شعبہ تعلیم کیلئے پہلی بار وسائل میں اتنا زیادہ اضافہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے لئے 230ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ زیور تعلیم پروگرام کے تحت پنجاب کے 16 پسماندہ اضلاع میں لڑکیوں کے وظائف میں اضافہ کیا گیا ہے اور اس پروگرام سے قوم کی 4 لاکھ 62 ہزار بیٹیاں تعلیم سے مستفید ہو رہی ہیںجبکہ آئندہ مالی سال میں اس پروگرام کیلئے 6 ارب 50 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں،اس پروگرام کے باعث سکولوں مےں شرح داخلہ مےں نہ صرف اضافہ ہوا ہے بلکہ شرح داخلہ برقرار بھی رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ ”خادم پنجاب سکول پروگرام“ کے تحت سکولوں میں ہزاروں اضافی کمرے تعمیر کئے جا رہے ہیں۔اس منصوبے کیلئے 6 ارب 50 کروڑ روپے کی خطیر رقم رکھی گئی ہے اور مجموعی طور پر صوبے کے پرائمری سکولوں میں 36 ہزار نئے کلاس روم تعمیر کئے جائیں گے اوراس اقدام سے سکولوں میں شرح داخلہ میں اضافہ ہوگا، اسی طرح سرکاری سکولوں میںمفت کتابوں کی فراہمی کے لئے ساڑھے 3 ارب روپے فراہم کئے جارہے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ خادم پنجاب اجالاپروگرام کے تحت بجلی سے محروم 20ہزار سکولوں کو سولر پےنلز دےئے جائےں گے جس پر اربوں روپے کے وسائل فراہم کئے جائیں گے۔خادم پنجاب اجالاپروگرام کا آغاز جنوبی پنجاب کے سکولوں سے کےا جائے گا اور اس پروگرام کے تحت جنوبی پنجاب کے ہزار وںسکول شمسی توانائی کے ذرےعے روشن ہوں گے اور لاکھوں بچوں اوربچےوں کو اس شاندار پروگرام سے فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے حوالے سے ےہ پاکستان کی تارےخ کا پہلااورمنفرد منصوبہ ہے ۔بجلی سے محروم دوردراز علاقوں کے سکولوں کو سولر پےنلز کی فراہمی سے تعلےمی ماحول مےں بہتری آئے گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پرائیویٹ سکولوں میں سرکاری خرچ پر تعلیم دلانے کے پروگرام کا بجٹ 16ارب روپے کر دیا گیا ہے اور اب تک پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کی ووچر سکیم کے تحت سکولوں میں 25 لاکھ بچے داخل ہوئے ہیں۔ 2018 تک مزید 3 لاکھ بچوں کو ووچر سکیم کے تحت سکولوں میں داخلہ دیا جائے گا اوراس بے مثال اقدام نے صوبے میں تعلیمی منظرنامہ بدل کر رکھ دیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت پنجاب نے صوبے میں تعلیمی شعبے کو عصر حاضر کے جدید چیلنجز سے نبرد آزما و جدید خطوط پر استوارکرنے کیلئے ایک منظم و ٹھوس پالیسی اپنائی ہے۔ اساتذہ کی میرٹ پر تقرری ،زیور تعلیم پروگرام ، اساتذہ کی تربیت کا پروگرام،فیسوں کی واپسی ، سکولوں و کالجوں کی تعداد میں اضافہ و اپ گریڈیشن ،سائنس و کمپیو ٹر لیبارٹریوںکی تعدا د میں اضافہ،ٹیکنکل تعلیم کے لیے ٹیوٹا کے ذریعے آئی ٹی کا فروغ، ہونہار طلبہ میں لیپ ٹاپ کی تقسیم،تعلیم کے مختلف شعبہ جات جیسے ٹیکنکل تعلیم ،ا نجینئرنگ کی تعلیم ،ڈاکٹری تعلیم اور دیگر جدید علوم میں بہتری، طلبہ کی اعلی کارکردگی کی بناپر ان کے اعترا ف میں غیر ملکی مطالعاتی دورے اور ادبی مقابلہ جات سمیت متعدد اقدامات حکومت پنجاب کی تعلیم دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چین کے صدر شی جن پنگ کو 64 ویں سالگرہ پر مبارکباددی ہے۔ وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے سالگرہ کے موقع پر چین کے صدر کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے اور ان کی صحت اور درازی عمر کیلئے دعا کی ہے ۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ پاک چین تعلقات کو مضبوط بنانے میں چینی صدر کی ذاتی دلچسپی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اورچینی صدرکی جانب سے پاکستان کیلئے عظیم الشان سرمایہ کاری پیکیج سے ملکی معیشت مستحکم ہوئی ہے۔انہوںنے کہاکہ چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے ویژن کے باعث چین کو قلیل عرصے میں دنیا کی مضبوط معیشت بنا دیا ہے اورصدر شی جن پنگ کی قیادت میں بہترین معاشی پالیسیوں اور شبانہ روز محنت کی بدولت چین دنیا کی بڑی معاشی قوت بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ شی جن پنگ کا بیلٹ اور روڈ اقدام نہ صرف مستقبل کا آئینہ دار ہے بلکہ یہ ایک تاریخ ساز اقدام ہے اور انہوں نے بیلٹ اور روڈ کے جرات مندانہ اقدام کے ذرےعے محفوظ مستقبل کی بنیاد رکھی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ چینی صدر شی جن پنگ کابیلٹ اورروڈ کا ویژن خطے میں دیر پا امن، استحکام اور معاشی مضبوطی لائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے معروف عالم دین و سربراہ جمعیت مشائخ اہلسنت پیر سیف اللہ خالد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

29ممالک کے سربراہان کے درمیان صرف ایک وزیر اعلیٰ کو خطاب کا اعزاز ۔۔

لاہور(خصوصی رپورٹ ) وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے کلیدی خطاب کیا-وزیراعلی محمد شہبازشریف نے لکھی ہوئی تقریر کی بجائے انتہائی مدلل انداز میں زبانی خطاب کیا اور چین کے صدر شی جن پنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ ویژن کودنیا کے مستقبل کو خوبصورت بنانے کے لئے ایک شانداراقدام قراردیا- شہبازشریف اس فورم میں شرکت کرنے والے ممالک کے کسی بھی صوبے کے واحد وزیراعلی ہیں جنہیں بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے خطاب کا اعزاز حاصل ہواہے-چین کی حکومت کی جانب سے وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف کو بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے خطاب کی خصوصی دعوت دی گئی تھی او ربلاشبہ یہ نہ صرف پنجاب حکومت بلکہ پورے پاکستان کے لئے ایک اعزاز کی بات ہے کہ وزیراعلی شہبازشریف نے ایک بہت بڑے فورم کے سامنے اظہار کیا اور کئی ممالک کے سربراہان مملکت او ررہنماﺅں نے وزیراعلی شہبازشریف کی تقریر سنی اور دنیا کے مختلف سربراہان مملکت اور رہنماﺅں نے وزیراعلی محمد شہبازشریف کے خطاب کو خصوصی طو رپر سراہا – وزیراعلی کو بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے خطاب کی دعوت پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور سی پیک کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے انتہائی تیز رفتاری سے اقدامات کرنے کے حوالے سے چین کی قیادت کی جانب سے ان کی ذاتی کاوشوںکا برملا اعتراف ہے-واضح رہے کہ اس فورم سے کسی بھی صوبے کے رہنما نے خطاب نہیں کیا تاہم وزیراعلی شہبازشریف کو خصوصی دعوت پر خطاب کااعزاز حاصل ہواہے۔

پاناما فیصلہ سے چند گھنٹے قبل شہباز شریف نے ایسی بات کہہ دی ہر طرف شور مچ گیا

شیخوپورہ(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 2014 کے دھرنے نے پاکستانی معیشت تباہ کرنے میں کسرنہیں چھوڑی تھی جب کہ قوم کو لوٹنے اور برباد کرنے والے گلے پھاڑ پھاڑ کر ہم پر الزامات لگا رہے ہیں۔شیخوپورہ میں بھکھی پاورپلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ 18 ماہ کی رکارڈ مدت میں بھکی پاور پلانٹ منصوبہ مکمل ہوا ہے، اس منصوبے کا فیصلہ وزیراعظم نہ کرتے توتوانائی بحران زیادہ ہوتا، بھکی پاور پلانٹ گڈوپاورپلانٹ منصوبے کی نقل ہے جس کی قیمت گڈو پاور پلانٹ سے نصف ہے جب کہ 70سالہ تاریخ میں منصوبوں میں ایسی بچت نہ دیکھی نہ سنی گئی۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں میں کسی کو ایک پائی کی کرپشن کرنے کی جرات نہیں ہوئی اورکوئی مبالغہ نہیں کہ وزیراعظم نے 112 ارب روپے بچت کی جسے کسی بھی فورم پرچیک کرایا جاسکتا ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ 2014 کےدھرنے نے پاکستانی معیشت تباہ کرنے میں کسرنہیں چھوڑی تھی، اگر دھرنوں میں ترقی کے فیصلے دب جاتے تو ملک کا کیا ہوتا، قوم کو لوٹنے اور برباد کرنے والے گلے پھاڑ پھاڑ کر ہم پر الزامات لگا رہے ہیں جب کہ ملک کاپیسا لوٹ کرسوئس بینکوں میں لے جانے والے منصوبوں میں تاخیر کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کا فیصلہ اگر 20 سال تو ہمارے منصوبے کی شفافیت 40 سال یاد رکھی جائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سال کے شروع میں لوڈشیڈنگ مکمل ختم ہوجائے گی اور عوام کو بھی یقین آ گیا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ جلد ختم ہو جائے گی تاہم کاوشوں کے باوجود لوڈ شیڈنگ بڑھی تو ذمے داروں کو وزیراعظم کٹہرے میں لائیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا مخالفین پر کڑی تنقید

لاہور (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ مخالفین نے پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ‘ باشعور عوام کی تائید حمایت سے شکست خوردہ عناصر کی ہر سازش ناکام ہو ئی ‘ ہمارا ہر قدم عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اٹھ رہا ہے ‘ پاکستان میں کرپشن میں کمی ا عتراف پوری دنیا کر رہی ہے۔ ہفتہ کو سابق رکن قومی اسمبلی عمر ایوب خان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ و زیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی اور خوشحالی کی منزل کی طرف رواں دواں ہے۔ جامع اقتصادی پالیسیوں کے باعث معیشت مضبوط ہوئی ہے۔ معروف بین الاقوامی ادارے مضبوط معیشت کا برملا اعتراف کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن میں کمی کا اعتراف پوری دنیا کر رہی ہے۔ ہمارا ہر قدم عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اٹھ رہا ہے۔ مخالفین نے پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی باشعور عوام کی تائید و حمایت سے شکست خوردہ عناصر کی ہر سازش ناکام ہوئی۔ ….(رانا)