Tag Archives: bilawal

عوام کس سے نجات چاہتے ہیں ۔۔بلاول نے واضح کر دیا

ہر نا ئی+کراچی(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زر داری کہا کہ مومودہ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی،بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا عوام حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں اور ان سے نجات چاہتے ہیں ۔وہ بلاول ہاوس کراچی میں پیپلز پارٹی ہرنائی کے صدارت کے امیدوار محمد یاسین ترین کی قیاد ت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کررہے تھے ۔اس موقع پر پارٹی کے رہنماءسندھ حکومت کے مشیراطلاعات مولا بخش چانڈیو، صوبائی صدر علی مدد جتک ، سربلندخان جوگزئی ،حاجی سلاک آقا ، ملک شین گل ترین سمیت دیگر مرکزی و صوبائی قائدین موجود تھے محمد یاسین ترین نے پارٹی کے مرکزی چیئرمین بلاول بھٹو کو ضلع ہرنائی میں پارٹی اور دیگر مسائل کے حوالے سے انہیں آگا کیا گیا پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں پارٹی کو فعال بنانے اور شہید بے نظیر بھٹو کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کےلئے جدوجہد تیز کریں انہوں نے کہاکہ کارکن ہی پارٹی کا اصل سرمایہ ہے بلکہ کارکن پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی اپنے جیالوں کو مایوس نہیں کرے گی بلکہ جیالوں کے قربانیوں کو مدنظر رکھ ان کی بھر پور حوصلہ افزائی کرینگے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیپلز پارٹی ایک جمہوری سیاسی جماعت ہے اور پرامن سیاسی جدوجہد کر رہی ہے پارٹی عوام کے حقوق کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی پیپلز پارٹی ضلع ہرنائی کے صدارت کےلئے نامزد امیدوار محمد یاسین ترین نے پارٹی چیئرمین کو ضلع ہرنائی کا دورہ کرنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبال کرتے ہوئے کہاکہ ہرنائی سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع کا جلد تفصیلی دورہ کرونگا اور کارکنوں سے ملونگا انہوں نے کہاکہ آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہوگا اور آئندہ ملک کا وزیراعظم پیپلز پارٹی کا جیالہ ہی ہوگا ۔

بھٹو کو کیوں پھانسی د ی گئی ؟؟جرم کیا تھا ؟؟ بلاول بھٹو کا بڑا انکشاف

گڑھی خدا بخش(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ 40 سال قبل سامراج اور اس کے حواریوں نے سازش کی جس کے تحت مذہبی انتہا پسندی کا بیچ بویا گیا، لیکن اس انتہا پسندی کے خلاف ہماری جنگ کل بھی جاری تھی اور آج بھی جاری ہے۔گڑھی خدا بخش میں ذوالفقار علی بھٹو کی 38ویں برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’4 اپریل پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، کیونکہ اس دن بانی جمہوریت اور پاکستان کو متفقہ آئین دینے والے کو پھانسی دی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ ’آج بھی ہر زبان پر ایک ہی سوال ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی پر کیوں چڑھایا گیا، بھٹو نے پاکستان کو آزاد خارجہ پالیسی دی او رسامراج سے آزادی دلائی، لیکن آج تک بھٹو کو انصاف ملا نہ ہی ان کے وارثوں کو۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’40 سال پہلے سامراج اور اس کے حواریوں نے سازش کی جس کے تحت مذہبی انتہا پسندی کا بیچ بویا گیا، لیکن اس انتہا پسندی کے خلاف ہماری جنگ کل بھی جاری تھی اور آج بھی جاری ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’حکمرانوں میں درست وقت پر درست فیصلہ کرنے کی صلاحیت نہیں ہے، حکمران صرف کرپشن کی کمائی کو بچانے کی فکر میں ہیں، حکمرانوں کو صرف پاناما کیس کی پریشانی ہے، جبکہ پاکستان 2 سال پہلے جہاں کھڑا تھا آج بھی وہیں کھڑا ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’میں وزیر اعظم نواز شریف سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ نیشنل ایکشن پلان پر کیوں عمل نہیں کیا گیا؟ 2 سال بعد بھی دوبارہ فوجی عدالتوں کی ضرورت کیوں پڑی؟ میاں صاحبان ملک بھر میں ترقی کا ڈھول پیٹ رہے ہیں، میاں صاحب سے پوچھتا ہوں کہ ترقی کہاں ہورہی ہے؟ اگر ترقی ہورہی ہے تو بیرونی قرضے کیوں بڑھ رہے ہیں؟ اگر ترقی ہورہی ہے تو بجلی اور گیس کی قلت کیوں ہوتی جارہی ہے؟ اور اگر ترقی ہورہی ہے تو قوم آپ سے نجات کیوں پانا چاہتی ہے؟‘ان کا کہنا تھا کہ ’میاں صاحب کی ترقی صرف اشتہارات تک محدود ہے، سالانہ اربوں روپے اشتہارات پر خرچ کیے جارہے ہیں، میاں صاحب آپ اپنے آپ کو دھوکا دے سکتے ہیں 20 کروڑ عوام کو نہیں۔‘چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ’میاں صاحب! سندھ کے لوگ آپ کو اچھی طرح پہچان چکے ہیں، ٹھٹھہ اور حیدر آباد کے لوگوں کو میاں صاحب کے جھوٹے وعدوں کی ضرورت نہیں، ملک بھر میں گیس کے منصوبوں پر پابندی ہے لیکن حواریوں میں گیس کنکشن بانٹے جارہے ہیں، جبکہ میاں صاحب چند نشستیں جیتنے کے لیے چھوٹے صوبوں کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں۔‘

تعلیم یافتہ قوم بارے بلاول بھٹوزرداری نے اہم بات کہہ دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ قوم کا کوئی بھی مقابلہ نہیں کرسکتا ، ملک کے نوجوان قوم کے ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو ہیں کیونکہ نوجوانوں کو تعلیم سے آراستہ کرنا بے نظیر کا خواب تھا اور نوجوان ہی ملک کو چیلنجز سے نکال سکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو شہید یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کانووکیشن سے خطاب کرنا فخر کا لمحہ ہے اور تعلیم مکمل کرنے پر طلباءو طالبات اساتذہ اور والدین مبارکباد کے مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی تعلیم زندگی کے ہر شعبے میں کام آتی ہے اور سیکھنے کا عمل ساری زندگی جاری رہتا ہے تعلیم سے بہتر معاشرہ تشکیل دینے میں مدد ملتی ہے یہی وجہ ہے کہ تعلیم یافتہ قوم کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا اور طلباءکو آگے بڑھ کر ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈال کر ملک کو درپیش چیلنجز سے نکا لنا ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ میری والدہ پاکستانیوں کے عزم وحوصلے سے واقف تھی تبھی وہ عوام کی طاقت سے آمریت کیخلاف کھڑی ہوئیں اسی وجہ سے میرے اہلخانہ کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا نوجوانوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے کا بے نظیر کا خواب پورا ہوتا دیکھ رہا ہوں اور دیگر تعلیمی اداروں کو بھی اسلام آباد کیمپس کی تقلید کرنی چاہیے تاکہ قوم کے معماروں کی بہتر تربیت ہوسکے ۔۔