- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے
Author: admin
لاہور(کلچرل رپورٹر)گلوکارتنویرآفریدی نئی فلم”بینڈ بج گئی“کا میوزک تیارکریں گے جنہیں چندروز قبل میوزک ڈائریکٹرکے طورپر سائن کیا گیا ہے ۔تنویرآفریدی موسیقار نثاربزمی کے شاگردہیں جو اس سے قبل فلم”نوپیسہ نوپرابلم“کا میوزک دینے کے ساتھ ساتھ بہت سے مقبول گیت بھی گائے ہیں جبکہ اب وہ کئی سال بعد دوبارہ فلم کے لئے میوزک تیارکریں گے۔اس بارے میں تنویرآفریدی کا کہنا ہے کہ ایکشن اور کامیڈی موضوع کی حامل اس فلم کے لئے شاندارمیوزک تیارکیا جائے گا جسے ہرفلم بین پسندکرے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ”بینڈ بج گئی“کے ڈایکٹر جمشیدجان محمد بہترین صلاحیتوں کے مالک ہیں…
لاہور(کلچرل رپورٹر)پروڈیوسرسہیل خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اداکارہ شبنم نے پاکستان سے عزت کمائی لیکن ان کی تمام وفاداریاں اپنے ملک بنگلہ دیش سے ہیں جہاں بہت سے لوگ اب بھی پاکستان کی مخالفت کرتے ہیں۔ شبنم نے اپنی مرضی سے عروج کے دنوں میں انڈسٹری چھوڑی تھی جس کے بعد وہ بنگلہ دیش چلی گئیں ۔ بعدمیں وہ جب بھی پاکستان آئیں ہمارے میڈیا نے اسے سرپربٹھایا اور یہ ثابت کرنے کی کوشش کی شبنم نے کوئی شاندارکارنامہ سرانجم دیا ہے۔سہیل خان نے مزیدکہا کہ اگر شبنم ہماری انڈسٹری سے مخلص تھیں تو انہیں بحران…
لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ ارمینا خان کی برٹش فلم کی شوٹنگ لندن میں شروع ہوگئی ہے جسے مکمل کرانے کے بعدوہ دوبارہ پاکستان آئیں گی ۔اس بارے میں ارمینا خان نے بتایا کہ یہ برٹش فلم میں نے کافی عرصہ پہلے سائن کی تھی لیکن اس کی شوٹنگ اب شروع ہوئی ہے لیکن ابھی اس بارے میں تفصیلات نہیں بتاسکتی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ فلم کی تکمیل کے بعد دوبارہ پاکستان آﺅں گی جہاں ایک نیا پراجیکٹ شروع ہوگا۔ارمیناخان نے مزیدبتایا کہ کچھ عرصہ قبل میں نے لاہورمیں ڈرامہ سیریل”رسم دنیا“میں کام کیا تھا جو گزشتہ دنوں آن…
ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کی شادی کی افواہیں گردش میں ہیں ۔سونم کپور کے بارے کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے اپنے بوائے فرینڈ آنند آہوجہ کے ساتھ شادی کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے لئے سونم کی والدہ سنیتا نے بڑا کردار ادا کیا ہے جن کو اپنی بیٹی کو پیا گھر سدھارنے کی بہت جلدی ہے۔سونم کپور نے عوامی سطح پر آہوجہ سے اپنے تعلق کے بارے کبھی بات نہیں کی ہے لیکن کہا جا رہا ہے کہ ان کے والدین آہوجہ سے بہت خوش ہیں،سونم نے حال ہی میں آہوجہ کے ساتھ…
لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) ایڈونچر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”کانگ۔۔ اسکل آئی لینڈ“ ریلیز کے پہلے ہی ہفتے باکس آفس پر چھا گئی اور تمام میگا بجٹ فلموں کو پیچھے چھوڑ کر باکس آفس کی ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی۔ہالی وڈ ایکشن اور سائنس فکشن فلم ”لوگن“ دوسرے ہفتے تین کروڑ اناسی لاکھ ڈالر سمیٹ کر باکس آفس میں دوسرے نمبر پر رہی۔ ہارر فلم ”گیٹ آو¿ٹ“ ریلیز کے تیسرے ہفتے دو کروڑ گیارہ لاکھ ڈالر بزنس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔ہالی وڈ ڈرامہ اور فینٹسی فلم ”دی شیک“ مزید ایک کروڑ ایک لاکھ ڈالر کمانے کے بعد چوتھے…
لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ دیدارکے نئے بیوٹی سیلون کی افتتاحی تقریب اقبال ٹاﺅن میں ہوئی جس میں شوبزکے مختلف شعبوں سے وابستہ افرادکی کثیر تعدادنے شرکت کی ۔اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے دیدادکا کہنا تھا کہ میری پوری توجہ بزنس پر ہے جو بہت کامیابی سے چل رہا ہے یہی وجہ ہے کہ میں نے جوہرٹاﺅن کے بعداب اقبال ٹاﺅن میں بھی سیلون بنالیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں دیدارنے کہا کہ وہ ازدواجی زندگی اطمینان سے گزاررہی ہیں جس کے ساتھ ساتھ انہیں شوبزمیں کام کی آفرزبھی موصول ہوتی رہتی ہیں تاہم ابھی ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
ملتان، لاہور (وقائع نگار خصوصی، اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کڈنی انسٹی ٹیوٹ ملتان کا دورہ کیا اور یہاں دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے ہسپتال میں زیرعلاج مریضوں کی خیریت دریافت کی اوران سے طبی سہولتوں کے بارے میںدریافت کیا-وزیراعلی نے ہسپتال کے آپریشن تھیٹر اور ڈائلسز سنٹر کا بھی معائنہ کیا اور ہسپتال میں صفائی کی صورت حال کا بھی جائز ہ لیا- وزیراعلیٰ نے ایکسرے روم میں گندی چادر دیکھ کر سخت برہمی کا اظہار کیا اور سی ٹی سکین روم میں غیر تربیت یافتہ عملے کی تعیناتی پر…
کراچی، اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ‘مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کوئی کسی دوسرے کو کوئی خاص مذہب اختیار کرنے کے لیے مجبور نہیں کر سکتا۔کراچی میں ہندو برادری کے مذہبی تہوار ہولی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے ملک میں بسنے والی ہندو برادری کی ترقی کے لیے 50 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ ہندو برادری کی ترقی کے لیے کام کی ابتدا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’خدا حکمران سے یہ نہیں پوچھے گا کہ کسی خاص مذہب کے پیروکاروں کے لیے…
لاہور (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نئے عزم ، ولولے اور بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے ، پیپلز پارٹی پسے ہوئے طبقات کی آواز ہے اور انکے حقوق کے لئے ہر سطح پر جنگ لڑیں گے ، تنظیم سازی کا عمل پیپلز پارٹی کو مضبوط بنیادیں فراہم کرے گاسب کو اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول ہاﺅس لاہور میںاوور سیز کوارڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت اورپیپلزپارٹی لاہور اور قصور کے نئے عہدیداروں کے امیدواروں سے انٹر…
لاہور (این این آئی) پاکستان میں چھٹی خانہ و مردم شماری کا آغاز آج سے ہوگا جودو مراحل میں 15مارچ سے 25مئی تک مکمل کیا جائے گا، 19سال بعد ہونے والی مردم شماری کےلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، پاکستان کے قیام کے بعد پہلی مرتبہ خواجہ سراﺅں افراد کو علیحدہ سے شمار کیا جائے گا، پاکستان میںموجودہ دہری شہریت والوں کو بھی گنا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق مردم شماری کا پہلا مرحلہ 15مارچ سے شروع ہوکر 15اپریل تک جاری رہے گا۔ جس کے بعد لاجسٹک کی منتقلی کے لئے 10روز کا وقت ہوگا اور اس کے…
لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ جمہوریت کو نقصان پہنچانے اور شریف خاندان کی بادشاہت قائم کرنے کی ہر کوشش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور اس کے لئے حکومت کی کسی دھمکی سے مرعوب نہیں ہوں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ مخالف سیاسی جماعتوں کو قانون کے غلط استعمال کے ذریعے ڈرا دھمکا کر نواز شریف کی بادشاہت قائم کرنے کی مسلم لیگ (ن)کی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)نے دھاندلی کے خلاف ہمارے…
انڈین ویلز (اے پی پی) لوسی سفارووا اور بیتھانی میٹک سانڈز پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے انڈین ویلز ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹرفائنل میں داخل ہو گئیں۔ ویمنز ڈبلز ایونٹ کے پری کوارٹرفائنل میں امریکن کھلاڑی میٹک سانڈز اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی کوہرا کر کوارٹرفائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔
لاہور(آئی این پی) پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے دوہرا معیار دکھادیا ۔شرجیل خان اور خالد لطیف کو فوری معطل کر دیا گیا جبکہ فاسٹ باو¿لر محمد عرفان کو پوری لیگ کھیلنے کے بعد معطل کیا گیا ہے۔تفصیلات کےمطابق دبئی میں پی ایس ایل ٹو کا آغاز ہوا تو اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل نے کرکٹ کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا پی ایس ایل انتظامیہ نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے افتتاحی میچ کے بعد مبینہ طور پر ملوث شرجیل خان اور خالد لطیف کو فوری طور پر معطل کرتے ہوئے لیگ چھوڑ کر…
