تازہ تر ین
shahbaz-sharif

وزیراعلیٰ کی کور کمانڈر ملتان سے ملاقات, اندرونی کہانی سامنے آگئی

ملتان، لاہور (وقائع نگار خصوصی، اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کڈنی انسٹی ٹیوٹ ملتان کا دورہ کیا اور یہاں دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے ہسپتال میں زیرعلاج مریضوں کی خیریت دریافت کی اوران سے طبی سہولتوں کے بارے میںدریافت کیا-وزیراعلی نے ہسپتال کے آپریشن تھیٹر اور ڈائلسز سنٹر کا بھی معائنہ کیا اور ہسپتال میں صفائی کی صورت حال کا بھی جائز ہ لیا- وزیراعلیٰ نے ایکسرے روم میں گندی چادر دیکھ کر سخت برہمی کا اظہار کیا اور سی ٹی سکین روم میں غیر تربیت یافتہ عملے کی تعیناتی پر متعلقہ حکام کی سرزنش کی۔ انہو ںنے لانڈری پلانٹ کی تنصیب کیلئے گیس کی فراہمی میں تاخیر پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لانڈری مشین کیلئے گیس کی فراہمی یقینی نہ بنانا افسوسناک ہے۔ ہسپتال میں منعقدہ اجلاس کے دوران پریزنٹیشن کے نہ چلنے پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا او رہسپتال کے ایم ایس و انتظامیہ کی سرزنش کی -انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کی سرمایہ کاری مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے کی گئی ہے اور عام آدمی کو سہولتوں کا نہ ملنا کہاں کا انصاف ہے؟ انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کی سرمایہ کاری کو کسی صورت ضائع نہیں ہونے دوں گا۔انہوں نے کہاکہ ہسپتال مریضوں کو طبی سہولتوں کی فراہمی کےلئے ہوتے ہیں اورجوہسپتالوں کو شفا خانے نہیں بنا سکتے وہ اپنے گھروں کو چلے جائیں-انہوںنے کہاکہ ہسپتالوں میں علاج معالجے کو بہتر سے بہتر بنانا میرا مشن ہے۔ عوام کو معیاری اور جدید طبی سہولتوں کی فراہمی ان کی دہلیز تک پہنچانے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔ جب تک ہسپتالوں میں عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی نہیں ہو جاتی، چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ انہوںنے کہاکہ ایسے فرسودہ نظام کو بدلنے کے خلاف میری جنگ جاری رہے گی اور ہسپتالوں میں علاج معالجہ کو بہتر بنا کرہی دم لوں گا -وزیراعلیٰ نے ایکسرے مشین کیلئے یو پی ایس نہ لگانے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل ایکسرے مشین کیلئے یو پی ایس نہ لگانا مریضوں سے سنگین مذاق ہے اورسی ٹی سکین مشین چلانے کیلئے غیر تربیت یافتہ عملہ تعینات کرنا کہاں کا انصاف ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر مناسب چیک اینڈ بیلنس ہوتا تو یہ صورتحال نہ ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ جونیئر سٹاف کو سی ٹی سکین پر تعینات کیا گیا ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔سی ٹی سکین چلانے کی ذمہ داری اس کمپنی کی ہونی چاہیئے جس نے مشین مہیا کی ہے۔ مشین توشیبا کی ہے ، پیسہ غریب قوم کا اور چلانے والا غیر تربیت یافتہ عملہ،یہ غیر انسانی رویہ ہے۔وزیراعلیٰ نے سی ٹی سکین مشین کا معاہدہ بھی طلب کر لیا۔ ہسپتال کے دورے کے دوران بعض مریضوں سے دوائی کے پیسے لینے کی شکایت سامنے آنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مریضوں کے مفت علاج کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری ہماری اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کیلئے اربوں روپے کے وسائل مہیا کئے گئے ہیں۔ ان وسائل کے ثمرات ہر حال میں عوام تک پہنچنے چاہئیں۔بعدازاں وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے چلڈرن ہسپتال اینڈ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ ملتان کا اچانک دورہ کیا اور چلڈرن ہسپتال کی تعمیر ہونے والی نئی عمارت کا معائنہ کیا – وزیراعلی نے تعمیراتی کام میں بعض غیر معیاری تعمیر پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے چھتوں کی سیلنگ معیاری نہ ہونے پر تشویش کا بھی اظہارکیا-وزیراعلی نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ادارے کےلئے اربوں روپے کی مشینری خریدی گئی ہے لیکن اس مشینری کا اب تک ہسپتال میں نصب نہ ہونا بھی افسوسناک ہے-وزیراعلی نے کہاکہ ہسپتال کی مشینری کی خریداری کے لئے صرف کئے گئے اربوں روپے کے ثمرات ہر صورت مریضوں تک پہنچنے چاہئیں-انہوںنے کہاکہ چلڈرن ہسپتال کے توسیع منصوبے پر 2ارب روپے خرچ کئے جا رہے ہیںاور اس توسیع منصوبے کے تحت ہسپتال میں 150بستروں کا اضافہ ہوگا-وزیراعلی نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت او رانہیں بہتر سے بہتر علاج معالجہ فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے-عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کارلائے جا رہے ہیں-کڈنی سنٹر کو جلد مکمل طو رپر فعال کردیاجائے گا- چلڈرن ہسپتال کا توسیع منصوبہ بھی جلد فنکشنل ہوگا- انہوں نے کہاکہ عوام کو بہتر سے بہتر طبی سہولتوں کی فراہمی میرا مشن ہے – نشتر میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دیا جارہاہے اور اس میں تعلیمی سہولتوں کو مزید بہتر بنائیں گے-انہوں نے کہاکہ نشتر ہسپتال کے توسیع منصوبے کے لئے زمین خرید لی گئی ہے اور بجٹ میں فنڈ مختص کر دئےے جائیں گے-سرکاری ہسپتالوں کو پرائیویٹائز کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیراعلی نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں کو پرائیویٹائز کرنے کا تاثر بالکل غلط ہے ، بعض ہسپتالوں کے انتظامی امور این جی اوز کے حوالے کئے جا رہے ہیں جنہیں حکومت پنجاب فنڈز فراہم کرتی ہے اور یہ این جی اوز سرکاری ہسپتالوں سے بہتر طو رپر ان ہسپتالوں کو آپریٹ کر رہی ہیں-وزیراعلی نے کہاکہ جنوبی پنجاب میں صحت کے بہت سے منصوبے شروع کئے گئے ہیں جن میں ڈیرہ غازی خان میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن ، گورنمنٹ رجب طیب اردوان ہسپتال کی توسیع و میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر اور ساہیوال میں میگا ہسپتال کے منصوبے شامل ہیں-انہوں نے کہا کہ رجب طیب اردوان ہسپتال مظفر گڑھ کے انتظامی امور غیر سرکاری سماجی تنظیم انڈس ٹرسٹ کے حوالے کئے گئے ہیں۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ پنجاب نے ملتان کے دورہ کے دوران کور کمانڈرملتان لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار سے ملاقات کی اوران سے پیشہ ورانہ امور، سکیورٹی معاملات اور آپریشن ردالفساد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج تحسین کیا۔انہو ںنے پولیس افسروں، جوانوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی لازوال قربانیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا-وزیراعلیٰ پنجاب اور کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستارکی زیر صدارت کور ہیڈ کوارٹر ملتان میں اجلاس منعقد ہوا ، جس میں چھٹی خانہ و مردم شماری کے لئے کئے گئے انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی-بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ مردم شماری کے پہلے مرحلے کے لئے تمام انتظامات کرلئے گئے ہیں-اجلاس کے شرکاءنے مردم شماری کے لئے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہارکیا-وزیراعلی کوگیریژن پبلک لائبریری کے منصوبے پر پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی-وزیراعلی محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری بہتر مستقبل کی منصوبہ بندی کے لئے اہم قومی ذمہ داری ہے -ہر سطح پر فعال منصوبہ بندی کرنے کے لئے مردم شماری کی اہمیت اپنی جگہ مسلمہ ہے -انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے پنجاب حکومت نے انقلابی اقدامات کئے ہیں- وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئین کے تحت صارفین کے حقوق کا تحفظ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ صارفین کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور پنجاب حکومت صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے صارفین کے حقوق کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا کہ صارفین کے حقوق کے تحفظ کا عالمی دن منانے کا مقصدصارفین کے حقوق کی حفاظت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کو بھی اپنے حقوق و فرائض سے شناسائی حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ صارف کے حقوق میں اطمینان، انتخاب، معلومات اور شکایت کی صورت میں شنوائی اور ازالے کا حق شامل ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک میں صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لئے کنٹریکٹ ایکٹ، سیلز اینڈ گڈز ایکٹ سمیت دیگر قوانین موجود ہیں اور صوبہ بھر میںکنزیومر پروٹیکشن ایکٹ نا فذ کیا جا چکا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے لیڈی ولنگڈن ہسپتال کے باہر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے سی سی پی او لاہور کو ہدایت کی ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv