پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلوی شہر سڈنی سے کینبرا پہنچ گئی، پاکستان ٹیم کے کینبر اپہنچنے پر آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البنیز نے پاکستان کرکٹ اسکواڈ کو دعوت دے دی۔
اس بارے میں ذرائع کا بتانا ہے کہ آسٹریلوی وزیر اعظم نے کینبرا میں پاکستان اسکواڈ کو خصوصی طور پر مدعو کیا ہے اور قومی کر کٹ اسکواڈ 5 دسمبر کو پرائم منسٹر ہاؤس جائے گا۔
واضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے پی سی بی چیئر مین منجمنٹ کمیٹی زکاء اشرف کو بھی مدعو کیا ہوا
ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ زکاء اشرف باکسنگ ڈے ٹیسٹ دیکھنے میلبرن جائیں گے اور زکاء اشرف آسٹریلوی کرکٹ حکام سے مختلف امور پر بات بھی کریں گے۔
علم میں رہے کہ پاکستان ٹیم نے 6 دسمبر سے پرائم منسٹر الیون کے خلاف فرسٹ کلاس میچ کھیلنا
Monthly Archives: December 2023
معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کی شادی کی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا
پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی شادی کی خبر گردش کررہی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا ہے۔
مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ پر 23 ملین سے زائد فالوورز کے ساتھ پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاکر کا اعزاز رکھنے والی سوشل میڈیا اسٹار جنت مرزا کی شادی کی خبر نے اُن کے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں مرون اور گولڈن رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس دلہن جنت مرزا کو اپنے دولہے میاں کا ہاتھ تھامے اسٹیج پر آتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں نظر آنے والی جنت مرزا محبت بھری نظروں سے اپنے دولہے کو دیکھ رہی ہیں جبکہ تقریب میں موجود مہمان بھی دولہا دلہن کی ویڈیوز بنا رہے ہیں۔
یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو جنت مرزا کے مداح دنگ رہ گئے کیونکہ ٹک ٹاکر نے اپنی شادی کے حوالے سے کوئی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر نہیں کی تھی۔
وائرل ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے مداحوں نے جنت مرزا کے سابق منگیتر عُمر بٹ کو بہتر قرار دیا جبکہ صارفین نے پوچھا کہ “کیا یہ واقعی جنت مرزا ہیں؟”
کچھ صارفین نے یہ بھی کہا کہ “ویڈیو میں نظر آنے والی دلہن جنت مرزا کی ٹک ٹاکر بہن علیشبہ انجم لگ رہی ہیں”۔
جنت مرزا کی شادی کی ویڈیو پر اُن کے مداح افسردہ بھی نظر آئے کیونکہ مداح جنت مرزا اور عُمر بٹ کی شادی کے خواہشمند تھے، تاہم بعد ازاں اس ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی۔
دراصل سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں نظر آنے والی دلہن جنت مرزا نہیں بلکہ کوئی اور ہے، دلہن کی ٹک ٹاک اسٹار سے حیرت انگیز مماثلت کی وجہ سے مداحوں نے اُنہیں جنت مرزا سمجھ لیا تھا۔
امریکا نے بھارت پر دباؤ بڑھا دیا، خفیہ اہلکار کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
کینیڈا میں ایک سکھ رہنما کے قتل اور واکنگٹن میں ایک اور رہنما کے قتل کی سازش کے بعد مغربی ممالک نے اپنے یہاں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے آپریشنز لپیٹ دیے ہیں، دو بڑے شہروں سے را کے اسٹیشن چیف کو بے دخل کر دیا گیا ہے جبکہ واشنگٹن ڈی سی میں بھارتی خفیہ ایجنسی اب نیا اسٹیشن چیف تعینات نہیں کر سکتی۔
یہ انکشافات بھارت کے معروف ان لائن جریدے پرنٹ نے اپنی تازہ رپورٹ میں کیے ہیں
دی پرنٹ کا کہنا ہے کہ امریکا، کینیڈا اور برطانیہ نے بھارت سے ناراضگی کا اظہار کیا ہے کیونکہ بھارتی خفیہ ایجنسی نے خالصتانی رہنماؤں کو نشانہ بنا کر ان ممالک کی سر زمین پر اپنے آپریشنز کے حوالے سے غیر اعلانیہ معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
بھارتی جریدے کے مطابق جن افسران کو بے دخل کیا گیا ہے ان میں سے ایک سان فرانسسکو میں را کا اسٹیشن چیف تھا اور دوسرا لندن میں را کے آپریشنز کا سربراہ تھا۔
واشنگٹن ڈی سی سے را کا اسٹیشن چیف سمنت گوئل ریٹائرمنٹ کے سبب کچھ عرصہ قبل واپس آچکا ہے اور اب بھارت کو وہاں نیا اسٹیشن چیف لگانے سے روک دیا گیا ہے۔
اس سے پہلے کینیڈا نے اٹوا میں را کے اسٹیشن چیف پون رائے کو اعلانیہ طور پر بے دخل کر دیا تھا۔
پرنٹ کا کہنا ہے کہ 1968 میں را کے قیام کے بعد پہلی مرتبہ شمالی امریکا میں اس کے آپریشنز بند ہوئے ہیں۔
بھارتی خفیہ ایجنسی کے خلاف یہ بڑی کارروائی کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کے بعد شروع ہوئی۔ اسی دوران امریکا میں سکھ رہنما پتونت سنگھ پنون کے قتل کی سازش کا معاملہ بھی سامنے آگیا۔
امریکا اب بھارت سے اس کے خفیہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنی ایک حالیہ پریس کانفرنس میں مطالبہ کیا ہے کہ بھارت اس حوالے سے تحقیقات کے بعد نتائج دے۔
دی پرنٹ کے مطابق سان فرانسسکو سے را کے اسٹیشن چیف کو بے دخل کر کے امریکا نے پیغام دیا ہے کہ اگر را نے خطے میں جارحانہ آپریشن جاری رکھے، تو اس کے ساتھ تعاون نہیں کیا جائے گا۔
چیف جسٹس نے اپنے لیے مختص 2 لگژری گاڑیاں واپس کردیں، نیلامی کا فیصلہ
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے اپنے استعمال کے لیے مختص 2 قیمتی سرکاری گاڑیاں واپس کردیں۔ دونوں گاڑیاں اب نیلام کی جائیں گی۔
رجسٹرار سپریم کورٹ نے سیکریٹری کابینہ اور چیف سیکریٹری پنجاب کو خط لکھ کر آگاہ کیا کہ چیف جسٹس کے علم میں آیا ہے کہ سپریم کورٹ نے اُن کے لیے ستمبر 2020 میں لگژری گاڑی خریدی تی جس کی مالیت 61 ملین( 6 کروڑ 10 لاکھ روپے) ہے۔
خط کے مطابق مرسڈیز کے علاوہ چیف جسٹس کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے دی گئی نئی بلٹ پروف لگژری گاڑی بھی نیلام کی جائے گی۔
دونوں گاڑیوں کی نیلامی کے لیے سیکرٹری کابینہ اور چیف سیکرٹری پنجاب کو خط ارسال کردیا گیا ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان کے لیے مختص یہ دونوں لگژری گاڑیاں جی او آر لاہور میں سپریم کورٹ ریسٹ ہاؤس میں کھڑی ہیں۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ آئینی عہدوں کیلئے لگژری گاڑیاں درآمد کرنامناسب نہیں، چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نےدونوں گاڑیاں استعمال نہیں کی ہیں۔ ان دونوں گاڑیوں کی نیلامی سے حاصل رقم پبلک ٹرانسپورٹ پرخرچ کی جائے گی۔
شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شیریں مزاری کا نام کنٹرول لسٹ سے نکالنےکی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے سابق وفاقی وزیر کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنا غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈی جی امیگریشن پاسپورٹ ایک ہفتے میں نام نکال کر رپورٹ پیش کریں۔
واضح رہے کہ 21 نومبر کو عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شیریں مزاری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
اسلام آباد پولیس کی سفارش پر شیریں مزاری کا نام پی سی ایل لسٹ میں ڈالا گیا تھا۔