حسان نیازی کو فرارکروانے کا کیس، علی زیدی اشتہاری قرار

کراچی کی عدالت نے حسان نیازی کو فرار کرنے کے مقدمے میں استحکام پارٹی کے رہنما علی زیدی کو اشتہاری قرار دے دیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبروعدالت میں پیشی پر لائے گئے پی ٹی آئی کے رہنما حسان نیازی کو فرار کرانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ملزم حسان نیازی کو فرار کرانے کے مقدمے میں استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما علی زیدی کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے خاکے آویزاں کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے تفتیشی افسر سے ملزم کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔ مقدمے میں نامزد حلیم عادل شیخ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے حلیم عادل پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 9 دسمبر کی تاریخ مقرر کردی۔

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ

ڈھاکا: بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن وزیراعظم حسینہ واجد کی حکمران جماعت عوامی لیگ کے ٹکٹ پرانتحابات میں حصہ لیں گے۔ شکیب الحسن 7 جنوری کو ہونے والے انتخابات میں اپنے آبائی ضلع ماگورا-1 حلقے سے الیکشن لڑیں گے۔

شکیب الحسن فی الحال ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران ہونے والی انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور ابھی یہ واضح نہیں کہ وہ کھیل کے میدان میں کب واپس آئیں گے۔ شکیب سے قبل بنگلا دیش کے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ گذشتہ انتخابات میں پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے۔c

190 ملین پاؤنڈ کیس؛ عمران خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد

راولپنڈی: احتساب عدالت نے عمران خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کی۔ نیب حکام نے عمران خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے چیرمین پی ٹی آئی کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

عدالت نے نیب کو 190 ملین پاؤنڈ کیس کا ریفرنس بھی پیش کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ نیب نے عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں گرفتار کیا ہے اور حکومت نے ان کے جیل میں ٹرائل کی منظوری دی ہے۔

سموگ کی روک تھام کیلئے مصنوئی بارش،جہازمیں خرابی کا انکشاف،منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا،ذرائع

پنجاب حکومت کا مصنوعی بارش کرنے کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا

29 نومبر کو ہونے والی مصنوعی بارش کی تیاریاں نہ ہوسکیں

ٹینکی والا جہاز خراب ، اڑان نہیں بھر سکتا – ذرائع

پنجاب کے پاس ایک ہی ٹینکی والا جہاز ہے – ذرائع

ٹڈی دل سے نمٹنے کے لئے جہاز استعمال ہوتا تھا – ذرائع

جہاز کے بغیر کوئی ٹیکنالوجی پاکستان کے پاس موجود نہیں – ذرائع

ترقی پذیر ممالک میں ڈرون بھی مصنوعی بارش کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں-

پاکستان کے پاس کیمیکل برسانے والا ڈرون بھی موجود نہیں-

محبت کی پرواز: بوئنگ 747 میں 350 مہمانوں کے ساتھ انوکھی شادی

شادی کا دن یادگار بنانے کی خواہش ہر جوڑے کے دل میں ہوتی ہے اور مالی آسودگی کے حامل افراد باآسانی اسے پورا بھی کرلیتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے بھی اپنی شادی کچھ منفرد طریقے سے یادگار بنائی۔

اس جوڑے نے دوران پرواز ہوائی جہاز میں شادی کی۔ دلہن کے والد جو متحدہ عرب امارات ایک تاجر ہیں، شادی کو منفرد بنانے کے انتظامات کیے۔

دلیپ پوپلے نے بوئنگ 747 کرایہ پر لیا اور تین گھنٹے میں دبئی سے عمان کے لیے اڑان بھری۔ ان کی بیٹی ودھی پوپلے کی شادی اسی دوران ہردیش سائینی سے ہوئی ۔

میڈیا کے ارکان، قریبی دوستوں اور اہل خانہ سمیت تقریبا 350 مہمانوں نے اس شادی میں شرکت کی۔

بارات دبئی کے جیٹیکس وی آئی پی ٹرمینل پر پہنچی جو المکتوم ہوائی اڈے کے قریب ہے تو جشن کا آغاز ہو گیا۔

طیارے میں سوار ہونے سے قبل مسافروں نے اپنے بورڈنگ پاسز کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

ہوائی جہاز کو شادی کے مطاب اپنی مرضی سے سجایا گیا تھا۔ ہر سیکشن میں ایک چھوٹا سا پروٹیکٹر نصب کیا گیا تھا تاکہ مہمان رسومات دیکھ سکیں۔

پرجوش مہمان انوکھی شادی سے خاصے خوش دکھائی دہے اور بالی ووڈ گانوں پررقص بھی کیا۔

تقریب کے دوران مہمانوں کو روایتی بھارتی پکوان پیش کیے گئے جن میں مشروم پلاؤ، پالک پنیر اور دال مصالحہ سمیت دیگر شامل تھے۔

وقار ذکا نے نِدا یاسر کو آڑے ہاتھوں لے لیا، کارٹون پروگرام شروع کرنے کا مشورہ

پاکستان کے معروف یوٹیوبر وقار ذکا نے مارننگ شو میزبان نِدا یاسر کی جانب سے عائد کیے جانے والے الزامات کا جواب دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وقار ذکا نے اس حوالے سے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے نِدا یاسر سے متعلق الزامات کی تردید کی ہے۔

وقار ذکا نے ویڈیو میں کہا کہ انہوں نے نِدا یاسر کو ایک معقول وجہ کے سبب نجی چینل سے نکلوانے کیلئے کہا تھا۔

وقار ذکا نے نِدا یاسر کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے ان کے 2020 میں آن ائر ہونے والے ایک شو کا حوالہ دیا ہے۔

نِدا یاسر نے 2020 میں کراچی میں ریپ کا نشانہ بننے والی 5 سالہ بچی کے والدین کو اپنے مارننگ شو میں مدعو کیا تھا، شو کے دوران پوچھے گئے نامناسب سوالات پر صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

جس کے بعد نِدا یاسر نے جھوٹ بولتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے متاثرہ بچی کے والدین سے خود رابطہ نہیں کیا تھا بلکہ ایک سماجی تنظیم کے تحت ان والدین نے ان سے رابطہ کیا تھا۔

وقار ذکا نے ویڈیو میں نِدا یاسر کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے میزبانی چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے کارٹون جیسا کوئی پروگرام شروع کرنے کا کہا ۔

واضح رہے کہ نِدا یاسر نے ایک شو میں وقار ذکا سے متعلق کہا تھا کہ انہوں نے مجھے چینل سے نکلوانے کی کوششیں کی تھیں۔

نِدا یاسر کا شمار پاکستان کی مشہور مارننگ شو کی کامیاب ترین میزبان میں ہوتا ہے۔ وہ تقریباً 14 سال سے شو کی میزبانی کر رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پران کے شو سے آئے دن ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں، جن پر صارفین کی جانب سے مزاحیہ تبصرے سامنے آتے ہیں۔

نیب نے احد چیمہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں کلین چٹ دیدی

احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر نیب کی جمع کرائی گئی رپورٹ خبریں نے حاصل کرلی

احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کانیب ریفرنس نہیں بنتا۔ نیب رپورٹ

احد چیمہ کے تمام اثاثے انکی آمدن سے مطابقت رکھتے ہیں۔نیب رپورٹ

احد چیمہ کے مبینہ بے نامی داروں نے اپنی ذاتی انکم سے پراپرٹیز بنائیں۔رپورٹ

احد چیمہ کے مبینہ بے نامی داروں کی پراپرٹیز کو احد چیمہ سے لنک نہیں کیا جا سکتا۔ رپورٹ

احد چیمہ کے رشتہ داروں سعدیہ منصور،منصور احمد اور نازیہ اشرف کے اکاونٹس احد چیمہ کے بے نامی اکاونٹس نہیں۔رپورٹ

ری انوسٹی گیشن کے مطابق احد چیمہ کی کل آمدن 213 ملین اور اخراجات 131 ملین ہیں۔رپورٹ

احد چیمہ کے بنائے گئے اثاثے انکی آمدن کے مطابق ہی ہیں۔رپورٹ

ری انوسٹی گیشن کے دوران احد چیمہ نے اپنی انکم اور منافع سے متعلق ریکارڈ نیب کو فراہم کیا۔رپورٹ

احد چیمہ کی جانب سے جمع کرائے گئے ریکارڈ کی تصدیق کی گئی، ریکارڈ درست ثابت ہوا۔ رپورٹ

احد چیمہ کے اثاثے انکی آمدن سے مطابقت رکھتے ہیں،نیب کیس نہیں بنتا۔ نیب رپورٹ

نیب نے احتساب عدالت سے احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی استدعا کردی

بابر اعظم نے امام الحق کو ولیمے پر کیا مشورہ دیا؟

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق اپنی بیسٹ فرینڈ ڈاکٹر انمول محمود کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے تو سابق کپتان بابر اعظم نے اپنے دوست کو اہم مشورہ دے دیا۔

گزشتہ روز (26 نومبر کو) لاہور میں امام الحق اور انمول محمود کے ولیمے کی تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں سابق کپتان بابر اعظم سمیت دیگر قومی کرکٹرز نے بھی شرکت کی تھی۔

ولیمے کی تقریب کے بعد بابر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر امام الحق کے ہمراہ لی گئی اپنی تصویر پوسٹ کی۔

بابر اعظم نے اپنی پوسٹ میں امام الحق سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ “زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے کا وقت آگیا ہے، اس نئے سفر کے لیے میری دُعائیں آپ کے ساتھ ہیں، آپ کو دُنیا کی تمام خوشیاں ملیں”۔

اُنہوں نے امام الحق کو اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ “براہ کرم! اب اپنے دوستوں کے ساتھ بھی کچھ وقت گزارنے کی کوشش کریں، ہمیں بھول نہ جانا”۔

واضح رہے کہ انمول اور امام کے ولیمے کی تقریب میں سابق کپتان بابر اعظم، سرفراز احمد، مصباح الحق، چیف سلیکٹر وہاب ریاض، انضمام الحق، ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہین آفریدی، ٹیسٹ کپتان شان مسعود، حسن علی، عثمان قادر، عابد علی، کامران اکمل، سابق ڈائریکٹر پی سی بی ذاکر خان اور قومی ٹیم کے اسسٹنٹ منیجر منصور رانا سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔

25 نومبر کو امام الحق اور انمول محمود نکاح کی تقریب منعقد ہوئی تھی جس کی تصاویر اور ویڈیوز اس جوڑے نے اپنے سوشل میڈیا اکاوْنٹس پر پوسٹ کی تھیں۔

عالیہ بھٹ کی بھی غیراخلاقی “ڈیپ فیک” ویڈیو وائرل

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی حسینائیں رشمیکا مندانا، کترینہ کیف اور کاجول کے بعد اب عالیہ بھٹ کی بھی “ڈیپ فیک” (جعلی) ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گزشتہ کچھ دنوں سے بھارتی اسٹارز آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) سے تیار کردہ نامناسب جعلی تصاویر اور ویڈیوز کا شکار ہورہے ہیں، جن میں سب سے پہلے تامل فلموں کی خوبرو اداکارہ رشمیکا مندانا کی نامناسب ڈیپ فیک (جعلی) ویڈیو وائرل ہوئی، پھر کترینہ کیف کی جعلی تصویر منظرِ عام پر آئی۔

رشمیکا مندانا اور کترینہ کیف کے بعد ماضی کی مقبول ترین بھارتی اداکارہ کاجول کی بھی جعلی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، ویڈیو میں کاجول کو کیمرے کے سامنے لباس تبدیل کرتے ہوئے دِکھایا گیا تھا۔

اب بھارتی میڈیا کے مطابق “گنگو بائی” کے کردار سے مشہور بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی بھی ڈیپ فیک سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ بولڈ لباس میں ملبوس ہیں اور وہ فحش اشارے کررہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں عالیہ بھٹ کا چہرہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے تبدیل کیا گیا ہے، جو ویڈیوز اور تصاویر میں کسی بھی انسان کے چہروں کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

عالیہ بھٹ کی ڈیپ فیک ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا جارہا ہے، تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا، یہ ویڈیو اصل میں کس خاتون کی ہے۔

دوسری جانب عالیہ بھٹ اور اُن کے شوہر رنبیر کپور کا ڈیپ فیک ویڈیو سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا کی لفٹ میں نازیبا لباس پہنے داخل ہوتے ہوئے ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں نامناسب انداز میں کپڑے تبدیل کرتے ہو ئے دکھایا گیا تھا، جو ویڈیو زارا نامی خاتون کی تھی، رشمیکا مندانا نے جعلی ویڈیو کو ’ انتہائی خوف زدہ ‘ کرنے والا عمل قرار دیا تھا۔

رشمیکا مندانا کی ویڈیو وائرل ہونے کے دو روز بعد ہی بالی ووڈ کوئین کترینہ کیف کی بھی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) سے تیار کردہ نامناسب جعلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

اڈیالا جیل کے باہر بشریٰ بی بی کے خلاف نعرے بازی

راولپنڈی: اڈیالا جیل آمد پر ایک گروپ نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف نعرے لگا دئیے۔

راولپنڈی کی اڈیالا جیل میں 190 ملین پاؤنڈ القادریونیورسٹی کیس کی سماعت ہوئی۔ تحریک انصاف کے چئیرمین کی اہلیہ عدالت میں پیشی کے لیے پہنچیں تو درجن بھر افراد نے ان کو دیکھتے ہی ‘کالا جادو نامنظور’ کے نعرے لگائے۔

مزید پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈز کیس میں نیب کی عمران خان سے 13 گھنٹے طویل تفتیش
گروپ کی نعرے بازی کے موقع پر اڈیالا جیل کی چوکی میں موجود پولیس اہلکار خاموش تماشائی بنے رہے اور لوگوں کو نعرے لگانے سے روکنے کی کوشش نہیں کی۔

بشریٰ بی بی القادر ٹرسٹ اور توشہ خانہ نیب کیس میں پیشی کےلیے لاہور سے اسلام آباد پہنچی تھیں۔ ان کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات متوقع ہے۔

پرائیویٹ سیکٹر برآمدات بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے

کراچی: پرائیویٹ سیکٹر برآمدات کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، اس مقصد کے حصول کیلیے پرائیویٹ سیکٹر کو پیداواری شعبے میں تبدیل کرنا ضروری ہے، لیکن مالیاتی مارکیٹوں تک عدم رسائی، غیر تربیت یافتہ لیبر اور بیوروکریسی کی رکاوٹیں اس راستے کی بڑی رکاوٹیں ہیں۔

برآمدات کے فروغ کیلیے تجارتی عمل اور طریقہ کار کو ڈیجیٹیلائز کرنا ضروری ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ فرمیں عالمی تجارت میں حصہ لے سکیں، چھوٹی فرموں کیلیے سب سے بڑا چیلنج مطلوبہ مارکیٹوں اور تجارتی طریقہ کار کے متعلق معلومات کا فقدان ہے، تاہم اس مشکل کو حل کرنے کیلیے پاکستان سنگل ونڈو سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

اسی طرح پرائیویٹ سیکٹر کی دو طرفہ تجارت کیلیے بھی حوصلہ افزائی کرنا ضروری ہے اور اس مقصد کے حصول کیلیے حکومت کو درآمدات پر پابندیاں نرم کرنا ہوں گی، تاکہ تاجر کم قیمتوں پر بہتر مصنوعات تیار کرسکیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی گلوبل ویلیو چین میں شراکت بھی بہت کم ہے جبکہ تھائی لینڈ، ویت نام اور بھارت گلوبل ویلیو چین میں اپنا حصہ نمایاں طور پر بڑھا چکے ہیں، حکومت کو مصنوعات پر ریگولیٹری بوجھ کم کرنا چاہیے تاکہ تاجر مقامی مارکیٹوں کی بجائے عالمی منڈیوں کا رخ کرنے کو ترجیح دیں۔

مقامی کمپنیوں کومصنوعات کی تیاری میں اعلیٰ معیار کو ترجیح دینے کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، یاد رہے کہ ایس ایم ایز پرائیویٹ سیکٹر کا ایک بڑا حصہ ہیں۔

مسابقی کمیشن پاکستان کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایس ایم ایز کی تعداد 5 ملین سے زیاد ہے، جو کہ پرائیویٹ سیکٹر کا 90 فیصد بنتی ہیں، ان کا جی ڈی پی میں حصہ 40 فیصد، ایکسپورٹ میں حصہ 35 فیصد اور ملازمتوں میں 80 فیصد حصہ ہے، لیکن ان کا برآمدی سیکٹر میں حصہ حجم سے بہت کم ہے، جس کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

اداکارہ مدیحہ امام کا بھارت میں ولیمہ، تصاویر وائرل

غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے ساتھ عارضی جنگ بندی کا دورانیہ بڑھانے کو تیار ہیں۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق حماس کے اہلکاروں نے ثالثوں کو آگاہ کیا ہے کہ حماس غزہ میں عارضی جنگ بندی مزید 2 سے 4 روز کے لیے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ جنگ بندی میں توسیع کا مقصد مزید 20 سے 40 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نتن یاہو نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنگ بندی میں توسیع کے بجائے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ فتح تک جنگ رکھیں گے۔ امریکا اور دیگر ممالک اسرائیل سے جنگ بندی میں اضافے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

اسرائیل کے حملوں میں 7 اکتوبر سے اب تک ہزاروں بچوں سمیت 15 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

عارضی جنگ بندی کا دورانیہ بڑھانے کو تیار ہیں، حماس

غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے ساتھ عارضی جنگ بندی کا دورانیہ بڑھانے کو تیار ہیں۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق حماس کے اہلکاروں نے ثالثوں کو آگاہ کیا ہے کہ حماس غزہ میں عارضی جنگ بندی مزید 2 سے 4 روز کے لیے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ جنگ بندی میں توسیع کا مقصد مزید 20 سے 40 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نتن یاہو نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنگ بندی میں توسیع کے بجائے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ فتح تک جنگ رکھیں گے۔ امریکا اور دیگر ممالک اسرائیل سے جنگ بندی میں اضافے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

اسرائیل کے حملوں میں 7 اکتوبر سے اب تک ہزاروں بچوں سمیت 15 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔