وفاقی حکومت کا یوم اقبال پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

وفاقی حکومت نے یوم اقبال کے موقع پرملک بھرمیں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے اقبال ڈے کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق 9 نومبر بروز جمعرات کو ملک بھرمیں عام تعطیل ہوگی۔

واضح رہے کہ 9 نومبرکو پورے پاکستان میں شاعرمشرق کا یومِ پیدائش منایا جائے گا۔

ALLAMA IQBAL

“3 مرتبہ خودکشی کا سوچا” محمد شامی کا کپتان کے سامنے حیران کُن انکشاف

بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد شامی نے انکشاف کیا ہے کہ اپنی زندگی میں وہ تین مرتبہ خودکشی کا سوچ چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ انکشاف انہوں نے تین سال قبل بھارتی ٹیم کے موجودہ کپتان روہت شرما کے سامنے کیا تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ گھریلو تنازعات کی وجہ سے وہ خودکشی کا سوچنے لگے تھے۔

محمد شامی نے روہت شرما کو بتایا کہ گھریلو تنازعات کی وجہ سے انہوں نے تین مرتبہ خودکشی کا سوچا لیکن اب وہ دوبارہ معمول کی زندگی کی طرف لوٹ چکے ہیں۔

سائنسدان نے زمین پر قدیم ترین پانی دریافت کرلیا

ایک سائنسدان نے زمین پر دریافت ہونے والا اب تک کا سب سے پرانا پانی دریافت کرلیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پروفیسر باربرا شیر ووڈ لولر 2016 میں کینیڈین کان کا مطالعہ کرنے والے ماہرین ارضیات کی ایک ٹیم کی قیادت کر رہی تھیں جب انہوں نے یہ حیرت انگیز پانی دریافت کیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ زمینی سطح سے تقریبا تین کلومیٹر نیچے بہنے والا پانی 1.5 ارب سے 2.6 ارب سال پرانا تھا، جس سے یہ دنیا میں پایا جانے والا سب سے پرانا پانی بنا ہے۔

اس ضمن میں پروفیسر شیر ووڈ لولر کا کہنا تھا کہ جب لوگ اس پانی کے بارے میں سوچتے ہیں تو انہیں لگتا ہے کہ کم یہ چٹان کے اندر موجود کم مقدار میں پانی ہوگا لیکن ایسا ہرگز نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس قدیم پانی کا ذائقہ کڑوا اور سمندری پانی کے مقابلے انتہائی نمکین بھی تھا، البتہ بوڑھا اور اربوں سال پرانا پانی نمکین ہونا کوئی تعجب کی بات نہیں۔

مینجمنٹ کمیٹی کے رکن کا سربراہ پر غیر آئینی فیصلے اور بیٹے کو اختیار دینے کا الزام

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی انتظامی کمیٹی کے رکن نے بورڈ کے سربراہ پر غیر آئینی فیصلے کرنے اور بیٹے کو اختیار دینے کا الزام عائد کردیا۔

معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ انتظامی کمیٹی کے رکن ذوالفقار ملک نے اپنے الزامات کی کاپی وزیراعظم کے دفتر کے علاوہ وزارت بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) کو بھی ارسال کردی ہے۔

ذوالفقار ملک کی جانب سے ذکا اشرف کے خلاف ای میل ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کچھ روز بعد یعنی 5 نومبر کو ان کی بطور قائم مقام چیئرمین پی سی بی کی 4 ماہ کی مدت ختم ہونے جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: حساس معاملات پر گفتگو مستقبل میں لیک ہوسکتی ہے، بابراعظم کو خدشہ

انہوں نے اپنی ای میل میں میجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف پر الزامات لگائے ہیں کہ

چیئرمین بورڈ کے روز مرہ معاملات کو چلانے میں مقررہ قانونی تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہے۔
ذکا اشرف نے وزارت بین الصوبائی رابطے کے احکامات کو نظر انداز کیا اور انتخابات نہیں کروائے، جس سے بورڈ کے مستقل چیئرمین کا انتخاب ہونا تھا۔
انہوں نے اپنے سرٹیفکیٹس بھی فراہم نہیں کیے جو چیئرمین پی سی بی کے لیے لازمی ہیں۔
ذکا اشرف نے اپنے بیٹے چوہدری محمد خان کو بورڈ کے معاملات میں غیر قانونی مداخلت کی اجازت دی۔

مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نے پی سی بی الیکشن کمشنز کے آفس کا اپنے مخالفین کے خلاف غلط استعمال کرتے ہوئے ریجنز کے بوگس انتخابات کروائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ “میں نے انتظامیہ کی طرف سے کچھ واضح غلط کاموں اور غیر آئینی فیصلوں کو نوٹ کیا ہے جنہیں میں ریکارڈ پر لانا چاہتا ہوں جبکہ خود کو غیر آئینی فیصلوں اور غلط کاموں سے بری کرنے کی ایک کوشش ہے جو زیادہ تر اراکین کی مشاورت یا منظوری کے بغیر کیے گئے ہیں”۔

ذوالفقار ملک نے مزید کہا کہ کہ ذکا اشرف نے کچھ ایسے طویل المدتی فیصلے کیے جس کا انہیں اختیار نہیں تھا، ان فیصلوں میں چیف سلیکٹر کی 3 سال کے لیے 25 لاکھ روپے ماہانہ پر تعیناتی، متعدد ڈائریکٹرز، کنسلٹنٹس، آفیشلز، دیگر کمیٹیوں کی تعیناتی، متعدد پراجیکٹس کی منظوری، بڑے پیمانے پر اخراجات، لیگل کونسلر کی مہنگے داموں تعیناتی اور متعدد حکام کو عہدے سے ہٹانا مینجمنٹ کمیٹی کے دائرہ کار کی صریح خلاف ورزی ہے۔

افغان شہریوں کا سامان واپس نہ کرنے کی شکایت پر آئی جی اسلام آباد کا نوٹس

افغان شہریوں کا سامان واپس نہ کرنے کی شکایت پر آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر نے نوٹس جاری کرتے ہوئے افسران کیخلاف محکمانہ انکوائری کا حکم دے دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں اسلام آباد پولیس نے کہا کہ ایس ایچ او تھانہ شالیمار، ایڈمن آفیسر اور اے ایس آئی کو معطل کردیا گیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ ملزمان کے خلاف محکمانہ انکوائری کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، ’انتخابات آزادانہ اور منصفانہ ہونے کی امید کا اظہار‘

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینیٹ میں قائد ایوان اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ہے۔

سابق وفاقی وزیر خزانہ اور ڈونلڈ بلوم کی ملاقات میں پاک امریکا دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اہم بیٹھک میں پاکستان میں آئندہ عام انتخابات آزادانہ اور منصفانہ ہونے کی امید کا اظہار کیا گیا۔

ملاقات میں پاکستانی معیشت، افغان مہاجرین اور آئی ایم ایف پروگرام پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ تارکین وطن کے معاملے پر پاکستان کی خود مختاری تسلیم کرتے ہیں۔

ورلڈکپ؛ افغانستان کیخلاف نیدرلینڈز کی 2 وکٹیں گرگئیں

آئی سی سی ورلڈکپ کے 34ویں میچ میں نیدرلینڈز نے افغانستان کے خلاف 12 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 74 رنز بنالیے۔

لکھنؤ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیدرلینڈز کے اوپنر ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، ویزلی بیریسی ایک رن بناکر پویلین لوٹے جبکہ میکس او ڈاؤڈ 42 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کولن ایکرمین 23 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں نیدرلیںڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں کو برقرار رکھیں۔

اس موقع پر افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ کوشش ہوگی فتح سمیٹیں اور چیمپئینز ٹرافی کیلئے براہ راست کوالیفائی کریں۔

دوسری جانب دونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی کی گئی ہے، افغان ٹیم نے نوین الحق کی جگہ رحمت شاہ جبکہ نیدرلینڈز نے وکرم جیت سنگھ کی جگہ

نیدرلینڈز کا اسکواڈ

کپتان اسکاٹ ایڈورڈز، میکس او ڈاؤڈ، کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈز، تیجا ندامانورو، سائبرینڈ اینجلبرچٹ، ثاقب ذولفقار، روئیلوف وین ڈیر مروے، لوگن وین بیک، آرین دت، پال وین میکرن

افغانستان کا اسکواڈ

رحمان اللہ گربز، ابراہیم زدران، کپتان حشمت اللہ شاہدی، رحمت شاہ، عظمت اللہ عمر زئی، رحمت شاہ، وکٹ کیپر اکرام علی خیل، محمد نبی، راشد خان، مجیب الرحمان، فضل الحق فاروقی۔

سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ میں درخواست ضمانت دائر

اسلام آباد: سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سپریم کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی۔

درخواست میں موقف دیا گیا کہ چیئرمین تحریک انصاف کو ضمانت نہ ملی تو نا قابل تلافی نقصان ہوگا، غیر معینہ تک کسی کو آزادی سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔

چئیرمن پی ٹی آئی مکمل یقین دہانی کرواتے ہیں کہ وہ ضمانت ملنے کے بعد مفرور نہیں ہوں گے اور وہ عدالت کی تسلی کے لیے معقول ضمانت دینے کو تیار ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی یقین دہانی کرواتے ہیں کہ وہ استغاثہ کے گواہان کے ساتھ جعل سازی نہیں کریں گے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 16 اکتوبر کے فیصلے کے خلاف اپیل منظور کی جائے اور چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں بعد از گرفتاری ضمانت منظور کی جائے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ نے مسترد کر دی تھی، جس کے بعد عمران خان نے درخواست ضمانت سپریم کورٹ میں دائر کی۔

سائفر کیس کے ملزمان میں عمران خان کے علاوہ شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور اعظم خان شامل ہیں۔ ملزمان پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں۔

منال خان کے بیٹے کی پہلی تصویر وائرل

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرم کے بیٹے کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یکم نومبر 2023 کی صبح دس بج کر 48 منٹ پر منال خان اور احسن محسن اکرم کے ہاں پہلے بیٹے ’حسن اکرم‘ کی پیدائش ہوئی، یہ خوشخبری اُنہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کو سُنائی۔

مداحوں اور ساتھی فنکاروں نے منال، احسن محسن کو مبارکباد پیش کی اور ننھے مہمان کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تاہم، اب منال خان کی جڑواں بہن ایمن خان نے حسن اکرم کی پہلی جھلک مداحوں کو دکھا دی ہے۔

ایمن خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر چند تصاویر پوسٹ کیں جن میں اُنہوں نے منال خان کے بیٹے کو گود میں لیا ہوا ہے اور ساتھ ہی چند غبارے بھی پکڑے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ احسن محسن اور منال خان ستمبر 2021 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، اس جوڑے نے پہلے اگست 2023 میں اپنے گھر ننھے مہمان کی متوقع آمد کے حوالے سے پوسٹ کر کے مداحوں کو خوش خبری سنائی تھی۔

مینجمنٹ کمیٹی کے رکن نے سربراہ پر غیر آئینی فیصلے، بیٹے کو اختیار دینے کا الزام لگادیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی انتظامی کمیٹی کے رکن نے بورڈ کے سربراہ پر غیر آئینی فیصلے کرنے اور بیٹے کو اختیار دینے کا الزام عائد کردیا۔

معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ انتظامی کمیٹی کے رکن ذوالفقار ملک نے اپنے الزامات کی کاپی وزیراعظم کے دفتر کے علاوہ وزارت بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) کو بھی ارسال کردی ہے۔

ذوالفقار ملک کی جانب سے ذکا اشرف کے خلاف ای میل ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کچھ روز بعد یعنی 5 نومبر کو ان کی بطور قائم مقام چیئرمین پی سی بی کی 4 ماہ کی مدت ختم ہونے جا رہی ہے۔

مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نے پی سی بی الیکشن کمشنز کے آفس کا اپنے مخالفین کے خلاف غلط استعمال کرتے ہوئے ریجنز کے بوگس انتخابات کروائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ “میں نے انتظامیہ کی طرف سے کچھ واضح غلط کاموں اور غیر آئینی فیصلوں کو نوٹ کیا ہے جنہیں میں ریکارڈ پر لانا چاہتا ہوں جبکہ خود کو غیر آئینی فیصلوں اور غلط کاموں سے بری کرنے کی ایک کوشش ہے جو زیادہ تر اراکین کی مشاورت یا منظوری کے بغیر کیے گئے ہیں”۔

ذوالفقار ملک نے مزید کہا کہ کہ ذکا اشرف نے کچھ ایسے طویل المدتی فیصلے کیے جس کا انہیں اختیار نہیں تھا، ان فیصلوں میں چیف سلیکٹر کی 3 سال کے لیے 25 لاکھ روپے ماہانہ پر تعیناتی، متعدد ڈائریکٹرز، کنسلٹنٹس، آفیشلز، دیگر کمیٹیوں کی تعیناتی، متعدد پراجیکٹس کی منظوری، بڑے پیمانے پر اخراجات، لیگل کونسلر کی مہنگے داموں تعیناتی اور متعدد حکام کو عہدے سے ہٹانا مینجمنٹ کمیٹی کے دائرہ کار کی صریح خلاف ورزی ہے۔

پاکستان، چین، کرغستان، قازقستان کے مابین ’ٹی آئی آر‘ ٹرک سروس شروع

اسلام آباد: پاکستان سے پہلا ٹی آئی آر ٹرکوں کا قافلہ تورو گروٹ بندرگاہ سے قازقستان کیلیے روانہ ہو گیا، یہ چین میں 4 ممالک میں پھیلی پہلی ٹی آئی آر سروس بن گئی۔

گوادر پرو کے مطابق پاکستان سے ایکسپورٹ سامان لے جانیوالا پہلا ٹرک حال ہی میں ٹرانسپورٹ انٹرنیشنل روٹر (ٹی آئی آر) سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے روانہ ہوا، قازقستان پہنچنے سے پہلے ٹرک سنکیانگ میں تورو گروٹ سرحدی کراسنگ کے ذریعے کر غزستان میں داخل ہوا، آم کے جوس، چھوٹے گھریلو آلات اور دیگر سامان سے لدے ٹرکوں نے پاکستان، چین، کرغزستان اور قازقستان کا سفر کیا، جس سے یہ چین میں چار ممالک میں پھیلی پہلی ٹی آئی آر سروس بن گئی۔

ٹی آئی آر، ایک بین الاقوامی کسٹم سہولت کا نظام ہے جو تجارت کی کارکردگی اور سلامتی میں نمایاں اضافہ کرتا ہے، ٹوروگارٹ کسٹمز کے ایک عہدیدار نے وضاحت کی کہ یہ منصوبہ کاروباری اداروں کو کسٹمز کلیئر کرنے کیلیے درکار وقت کو بہت کم کرتا ہے اور کسٹم کلیئرنس کے عمل کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے۔

آئی ایم ایف کا پاکستان کو قرض پروگرام کی تمام شرائط پر سختی سے عمل کرنے پر زور

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان نے قرض پروگرام کی تمام شرائط پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان مذاکرات کا آج دوسرا روز ہے جس میں دونوں فریقین کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام آئی ایم ایف جائزہ مشن کو محصولات کے معاملات پر بریف کریں گے۔

گزشتہ روز آئی ایم ایف اور معاشی ٹیم کے درمیان تعارفی سیشن ہوا تھا جس میں عالمی ادارے کے حکام کو ابتدائی طور پر اہداف پر عملدرآمد رپورٹ پیش کی گئی تھی۔

آئی ایم ایف جائزہ مشن نے پاکستان کی معاشی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کو تمام اہداف پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پاکستان نے آئی ایم ایف کی ہدایت کے بعد قرض پروگرام کی تمام شرائط پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں 53 ہزار کی حد بحال، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں 6 سال بعد پہلی بار 53 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔

100 انڈیکس آج 53 ہزار کی سطح کو عبور کرتے ہوئے مئی 2017 میں انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران 53 ہزار 179 کی تاریخ کی بلند ترین سطح کو بھی عبور کر گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی کا تسلسل جاری ہے، سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری کے باعث 100 انڈیکس 522 پوائنتس بڑھ گیا ہے۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس کاروبار کے دوران 522 پوائنٹس اضافے بعد 53 ہزار 46 پر پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 314 پوائنٹس اضافے کے بعد 52 ہزار 656 پر بند یوا تھا۔

اس سے قبل 25 مئی 2017 کو کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 53 ہزار 127 پوائنٹس پر جا پہنچا تھا تاہم کے ایس ای 100 انڈیکس کبھی بھی 53 یا اس سے زائد پوائنٹس پر بند نہیں ہوا ہے۔

100 انڈیکس کی ریکارڈ حد 52 ہزار 876 ہے جو اس نے 24 مئی 2017 کو درج کی تھی۔

مارکیٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں موجودہ تیزی کی وجہ متعدد عوامل ہیں۔

عارف حبیب لمیٹڈ (اے ایچ ایل) کی تجزیہ کار ثنا توفیق کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے حکومتی اقدامات کے اعتراف سے اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

تجزیہ کار نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے کامیاب جائزے کے درمیان یہ رفتار جاری رہے گی جس سے مزید سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔