ہولڈنگ کیمپوں میں سہولتیں بہتر ہوگئیں، افغان مہاجرین کی اپنے سفیر سے گفتگو

پاکستان سے واپس جانے والے افغان مہاجرین نے اپنے سفیر سے گفتگو میں کہا کہ ہولڈنگ کیمپوں میں سہولتیں بہتر ہوگئی ہیں لیکن اب بھی پارکنگ کے مسائل ہیں۔

پاکستان میں تعینات افغانستان کے قائم مقام سفیر مولوی سردار احمد شکیب کی قیادت میں وفد نے افغان مہاجرین کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے طورخم بارڈر کا دورہ کیا۔

افغان سفارتخانے کے مطابق سردار احمد شکیب نے طورخم کے دورے پر افغان حکام کے علاوہ مہاجرین سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سنے۔

افغان مہاجرین نے پاکستان میں تعنات سفیر سے کہا کہ خاص طور پر خواتین اور بچوں کے انخلاء کے لیے کچھ سہولیات موجود تھیں لیکن اب بھی پارکنگ میں بہت سے مسائل ہیں۔

بعدازاں افغان سفیر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تارکین وطن کی واپسی کا عمل آسان ہونا چاہئے جب کہ رقم اور جائیداد کی منتقلی سمیت یہ معاملہ پاکستان کے ساتھ سنجیدگی سے اٹھاتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے دی گئی ڈی لائن ختم ہونے کے بعد غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی جا رہی ہے جنہیں پاکستان سے ان کے ممالک منتقل کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا حکومت نے بعض غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کو گرفتاری سے مستثنی بھی قرار دیا ہے۔

اعلامیے میں صوبائی حکومت کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جنہوں نے دیگر ممالک کے سفارت خانوں کو ویزے کے لیے درخواستیں دے رکھی ہیں انہیں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

شاہ رخ خان کی 58 ویں سالگرہ کی تصاویر بالآخر سامنے آ گئیں

بالی ووڈ اداکار اپنے ہر دن کو بڑے اہتمام سے مناتے ہیں اور پھر ان مواقع کی تصاویر مداحوں کے لیے سوشل میڈیا ہینڈل پر بھی شیئر کرتے ہیں ہیں لیکن حال ہی میں ہونے والی شاہ رخ خان کی سالگرہ کے حوالے سے سب ہی تصاویرکے منتظر رہے ۔

شاہ رخ خان نے اپنی 58 ویں سالگرہ شاندارانداز میں منائی اور اس وقع پر اپنی رہائش گاہ منت کے باہر جمع ہونے والے مداحوں کو دو بار مبارکباد دی۔

انھوں نے شام میں اپنےمداحوں کی تقریب میں شرکت کی اور رات میں اپنے دوستوں اورساتھیوں کے لئے ایک پارٹی کی بھی میزبانی کی۔

پارٹی کی بہت سی تصاویرآن لائن منظر عام پر آئیں لیکن ان میں سے کسی میں بھی شاہ رخ خان نظر نہیں آئے۔

ٹیلی ویژن اداکارہ مونا سنگھ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پربرتھ ڈے بوائے کے ساتھ دوتصاویرشیئر کی ہیں۔

پہلی تصویر میں شاہ رخ خان کو مونا کے سر پر بوسہ دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور اداکار کیمرے کے سامنے مسکراتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ کیپشن میں مونا نے لکھا کہ ’آپ نے مجھ پر جو پیار برسایا اس سے بہت متاثر ہوں۔

ہنڈی حوالہ میں ملوث عناصر کیخلاف کاروائیاں، 308 ملزمان گرفتار

رواں سال ایف آئی اے خیبر پختونخواہ زون نے ہنڈی حوالہ میں ملوث عناصر کے خلاف 237 چھاپہ مار کاروائیاں کیں، جن میں چھاپہ مار کاروائیوں میں 308 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے نے چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران 308 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ 258 مقدمات درج کئے گئے،اس دوران ایک لاکھ 26 ہزار930 امریکی ڈالر، 5 کروڑ 63 لاکھ روپے مالیت کی دیگرغیرملکی کرنسی برآمد کی گئی۔

چھاپوں کے دوران 73 کروڑ 63 لاکھ روپے بھی برآمد کئے گئے، جبکہ ہنڈی حوالہ میں ملوث ڈیلروں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔

بنگلورو اسٹیڈیم میں ’’سب ایئر سسٹم‘‘ نصب، میدان میں پانی جمع نہیں ہوگا

بنگلورو: چناسوامی اسٹیڈیم بنگلورو کا خصوصی نظام پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ورلڈکپ میچ کو بارش سے بچانے کیلیے تیار ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات کی جانب سے صبح 10 بجے شروع ہونے والے مقابلے کے دوران دوپہر 2بجے بارش کی پیشگوئی ہوئی ہے، اسٹیڈیم میں نصب ’’سب ایئر سسٹم‘‘ میدان میں پانی جمع نہیں ہونے دے گا۔

اسٹاف کے مطابق بارش شروع ہوتے ہی یہ سسٹم خود بخود کام کرنا شروع کردے گا، بارش رکنے کے 15 سے 20 منٹ میں گرائونڈ کو کھیل کے قابل بنا دیا جائے گا،’’سب ایئر سسٹم‘‘ سے پانی کی نکاسی 36 گنا تیز ہوتی ہے، پائپس ایک منٹ میں 10 ہزار لیٹر پانی نکال سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ بنگلورو کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں سب ایئر سسٹم 2016 میں نصب کیا گیا تھا۔

سموگ اور زلزلہ، دہلی والوں نے میمز بنا ڈالیں

نیپال میں آنیوالے زلزلے کے جھٹکوں سے سے دہلی بھی لرز اُٹھا، دہلی والوں نے زلزلے کے ساتھ ساتھ فضائی آلودگی سے پیدا ہونے والی خوفناک صورتحال کے بارے میں میمز بنا ڈالیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعہ کی رات نیپال میں 6.4 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے شدید جھٹکے شمالی بھارت میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے سے دہلی، بہار، اتر پردیش اور مدھیہ پردیش میں محسوس ہوئے تھے۔

نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 32 منٹ پر آیا، جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

ایک منٹ سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں اور بلند عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کے اس واقعے نے دہلی میں رہنے والوں کی پریشانیوں کو مزید بڑھا دیا، جو پہلے ہی فضائی آلودگی کی بڑھتی ہوئی سطح سے دوچار تھے۔

شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس مختلف علاقوں میں 500 سے 400 تک پہنچ گیا، جس نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

زلزلے اور فضائی آلودگی کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاط کررہے ہیں، دہلی کے باسیوں نے اس مشکل صورتحال کے جواب میں حالات سے نمٹنے کے لیے مزاح کا رخ کرلیا، میمز بنا ڈالیں ہیں۔

اسحاق ڈار مسلم لیگ ن کے الیکشن سیل کے چیئرمین مقرر

کراچی: شاہد آفریدی ملک کیلیے پاور ہٹرز سمیت نیا ٹیلنٹ تلاش کریں گے، انھوں نے مختلف مقامات میں ٹرائلز و کیمپس کے ذریعے باصلاحیت کرکٹرز دریافت کرنے کا بیڑا اٹھا لیا۔

سابق کپتان شاہد آفریدی کی گزشتہ روز لاہور میں چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر انھوں نے جونیئر لیول پر ٹیلنٹ کی تلاش میں دلچسپی کا اظہار کیا، وہ آئندہ ہفتے بورڈ کو خصوصی پریذینٹیشن دے کر اپنے منصوبے سے آگاہ کریں گے.

شاہد آفریدی کا کام نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا، وہ اپنے ساتھ کوچز، ٹرینرز و دیگر اسٹاف کو ساتھ لے کر آئیں گے، سب کا انتخاب خود ہی کریں گے، ملک بھر میں ٹرائلز کا انعقاد کیا جائے گا،باصلاحیت کرکٹرز کو اکیڈمی میں پاور ہٹنگ سمیت جدید کرکٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا،مختلف اوقات میں کیمپس بھی لگیں گے، اس کے بعد بھی کھلاڑیوں کو مصروف رکھا جائے گا، انھیں انگریزی زبان میں بات چیت کی تربیت بھی دی جائے گی۔

سابق آل راؤنڈر کو امید ہے کہ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ کچھ عرصے میں ملک سے بہترین ٹیلنٹ تلاش کرنے میں کامیاب رہیں گے،کوچز صلاحیتیں مزید نکھار کر انھیں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کے قابل بنا دیں گے۔

ذکا اشرف انھیں ہر ممکن سپورٹ کرنے کے لیے تیار ہیں، گوکہ ابھی فائنل نہیں ہوا لیکن شاہد آفریدی کی پوزیشن ڈائریکٹر کے برابر ہی ہوگی، وہ پی سی بی کے لیے کْل وقتی خدمات انجام دیں گے،انھیں ٹیلی ویژن و دیگر مصروفیات کو ترک کرنا پڑے گا۔

یاد رہے کہ نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے شاہد آفریدی سے گذشتہ دنوں ملاقات کر کے انھیں ملکی کرکٹ کیلیے خدمات انجام دینے کا کہا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ شاہد آفریدی چیف سلیکٹر کا عہدہ دوبارہ سنبھالنے میں دلچسپی نہیں رکھتے، ان کا خیال ہے کہ وہ گراس روٹ لیول پر کام کر کے ملک کے کام آ سکتے ہیں،یاد رہے کہ انضمام الحق نے برطانوی کمپنی کا اسکینڈل سامنے آنے پر استعفیٰ دے دیا تھا۔

شاہد آفریدی پاور ہٹرز سمیت نیا ٹیلنٹ تلاش کریں گے

کراچی: شاہد آفریدی ملک کیلیے پاور ہٹرز سمیت نیا ٹیلنٹ تلاش کریں گے، انھوں نے مختلف مقامات میں ٹرائلز و کیمپس کے ذریعے باصلاحیت کرکٹرز دریافت کرنے کا بیڑا اٹھا لیا۔

سابق کپتان شاہد آفریدی کی گزشتہ روز لاہور میں چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر انھوں نے جونیئر لیول پر ٹیلنٹ کی تلاش میں دلچسپی کا اظہار کیا، وہ آئندہ ہفتے بورڈ کو خصوصی پریذینٹیشن دے کر اپنے منصوبے سے آگاہ کریں گے.

شاہد آفریدی کا کام نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا، وہ اپنے ساتھ کوچز، ٹرینرز و دیگر اسٹاف کو ساتھ لے کر آئیں گے، سب کا انتخاب خود ہی کریں گے، ملک بھر میں ٹرائلز کا انعقاد کیا جائے گا،باصلاحیت کرکٹرز کو اکیڈمی میں پاور ہٹنگ سمیت جدید کرکٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا،مختلف اوقات میں کیمپس بھی لگیں گے، اس کے بعد بھی کھلاڑیوں کو مصروف رکھا جائے گا، انھیں انگریزی زبان میں بات چیت کی تربیت بھی دی جائے گی۔

سابق آل راؤنڈر کو امید ہے کہ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ کچھ عرصے میں ملک سے بہترین ٹیلنٹ تلاش کرنے میں کامیاب رہیں گے،کوچز صلاحیتیں مزید نکھار کر انھیں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کے قابل بنا دیں گے۔

ذکا اشرف انھیں ہر ممکن سپورٹ کرنے کے لیے تیار ہیں، گوکہ ابھی فائنل نہیں ہوا لیکن شاہد آفریدی کی پوزیشن ڈائریکٹر کے برابر ہی ہوگی، وہ پی سی بی کے لیے کْل وقتی خدمات انجام دیں گے،انھیں ٹیلی ویژن و دیگر مصروفیات کو ترک کرنا پڑے گا۔

یاد رہے کہ نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے شاہد آفریدی سے گذشتہ دنوں ملاقات کر کے انھیں ملکی کرکٹ کیلیے خدمات انجام دینے کا کہا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ شاہد آفریدی چیف سلیکٹر کا عہدہ دوبارہ سنبھالنے میں دلچسپی نہیں رکھتے، ان کا خیال ہے کہ وہ گراس روٹ لیول پر کام کر کے ملک کے کام آ سکتے ہیں،یاد رہے کہ انضمام الحق نے برطانوی کمپنی کا اسکینڈل سامنے آنے پر استعفیٰ دے دیا تھا۔

ورلڈکپ؛ افغانستان نے نیدرلینڈز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

آئی سی سی ورلڈکپ کے 34 ویں میچ میں افغانستان نے نیدرلینڈز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

لکھنؤ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے 180 رنز کا مطلوبہ ہدف 32 ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔

افغانستان کی جانب سے کپتان حشمت اللہ شاہدی 56 رنز بنا کر نمایاں رہے اور ناقبلِ شکست پویلین لوٹے۔ رحمت شاہ 52، ابراہیم زدران 20 جبکہ رحمان اللہ گربز 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

عظمت اللہ عمرزئی 31 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے لوگن وین بیک، وین ڈر مرو اور ثاقب ذالفقار نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل نیدرلینڈز کی پوری ٹیم 46.2 اوورز میں 179 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، اوپنر  ویزلی بیریسی ایک رن بناکر پویلین لوٹے جبکہ میکس او ڈاؤڈ 42، کولن ایکرمین 29، کپتان اسکاٹ ایڈورڈز صفر، باس ڈی لیڈز اور ثاقب ذولفقار 3، 3، لوگن وین بیک 2 اور روئیلوف وین ڈیر مروے 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ سائبرینڈ اینجلبرچٹ سب سے زیادہ 58 رنز بناکر نمایاں رہے۔

افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے 3، نور احمد نے 2 جبکہ مجیب الرحمان ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں نیدرلیںڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں کو برقرار رکھیں۔

اس موقع پر افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ کوشش ہوگی فتح سمیٹیں اور چیمپئینز ٹرافی کیلئے براہ راست کوالیفائی کریں۔

دوسری جانب دونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی کی گئی ہے، افغان ٹیم نے نوین الحق کی جگہ رحمت شاہ جبکہ نیدرلینڈز نے وکرم جیت سنگھ کی جگہ

نیدرلینڈز کا اسکواڈ

کپتان اسکاٹ ایڈورڈز، میکس او ڈاؤڈ، کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈز، ثاقب ذولفقار، سائبرینڈ اینجلبرچٹ، باس ڈی لیڈز، روئیلوف وین ڈیر مروے، لوگن وین بیک، آرین دت، پال وین میکرن

افغانستان کا اسکواڈ

رحمان اللہ گربز، ابراہیم زدران، کپتان حشمت اللہ شاہدی، رحمت شاہ، عظمت اللہ عمر زئی، رحمت شاہ، وکٹ کیپر اکرام علی خیل، محمد نبی، راشد خان، مجیب الرحمان، فضل الحق فاروقی۔

عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی تحریک انصاف نے جلسوں کی اجازت مانگ لی

لاہورپاکستان تحریک انصاف نے گوجرانوالہ ، سیالکوٹ اور شیخوپورہ میں جلسوں کی اجازت مانگ لی۔عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے مختلف شہروں میں جلسے کرنے کی اجازت مانگی گئی۔ذرائع کے مطابق تینوں اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کو درخواستیں جمع کروا دی

گئیں۔پی ٹی آئی نے گوجرانوالہ میں 10نومبر، سیالکوٹ میں 17 نومبر کو جلسے کی اجازت مانگی۔پی ٹی آئی نے شیخوپورہ میں 19 نومبر کو جلسے کی اجازت مانگی۔خیال رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے 8 فروری کی تاریخ طے پا گئی ہے۔ ایوان صدر کے

مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے کل کے حکم پر چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سکندر سلطان راجہ کی اٹارنی جنرل برائے پاکستان منصور عثمان اعوان اور الیکشن

کمیشن آف پاکستان کے چار ممبران کے ہمراہ ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں ملک میں آئندہ عام انتخابات کے انعقاد کیلئے تاریخ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدرمملکت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندیوں

اور انتخابات کے حوالے سے کی گئی پیش رفت کوسنا۔ تفصیلی بحث کے بعد اجلاس میں متفقہ طور پر ملک میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو کرانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس سے

قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کیلئے 11فروری کی تاریخ مقرر کی۔الیکشن کمیشن نے حتمی تاریخ سے متعلق صدر مملکت کو خط بھیجا، خط میں الیکشن کمیشن نے تجویز دی کہ عام انتخابات 11 فروری کو کرائے جائیں گے۔ یاد رہے سپریم

کورٹ آف پاکستان کے حکم پر صدر مملکت عارف علوی سے ایوان صدر میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں اٹارنی جنرل بھی شریک تھے، صدر سے مشاورت میں الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران اور ڈی جی لاء شریک تھے۔

نوے دن میں الیکشن ضرور ہوں لیکن نئی حلقہ بندیاں بھی آئینی تقاضا ہیں، اسحاق ڈار

 اسلام آباد: سینیٹ میں قائد ایوان اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نوے دن میں الیکشن ضرور ہوں لیکن ہمیں آئین کی باقی شقیں بھی یاد رکھنی چاہئیں اور حلقہ بندیاں بھی آئینی تقاضا ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں قائد ایوان اسحاق ڈار نے اظہار خیال کیا کہ آئین کہتا ہے نوے دن میں الیکشن ضرور ہوں لیکن ہمیں آئین کی باقی شقیں بھی یاد رکھنی چاہئیں، مردم شماری ہوجائے مشترکہ مفادات کونسل اس کی منظوری دے تو حلقہ بندیاں بھی آئینی تقاضا ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ نئی مردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں ضروری ہیں، جب بجٹ پیش کیا تو الیکشن کمیشن کے لیے صرف پانچ ارب تھے، الیکشن کمیشن 54 ارب مانگ رہا تھا پھر بات چیت سے 46 ارب روپے پر اتفاق ہوا اس کے باوجود سولہ ارب روپے مزید درکار تھے۔

انہوں ںے بتایا کہ ہم اُس وقت آئی ایم ایف کے پروگرام میں تھے پھرقومی اسمبلی نے قرارداد کے ذریعے مجھے پابند کردیا تھا، میں نے وزیراعظم کو تجویز دی تھی کہ پیرس کلب سے قرضہ ری شیڈول نہیں کرانا، گزشتہ حکومت کے ایک سنیئر رکن نے کہا ہم بارودی سرنگ بچھا کر جارہے ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں نوجوانوں کو زیادہ ٹکٹ والی تجویز اچھی ہے، ہمیں بھی کسی بھی الیکشن میں لیول پلیئنگ فلیڈ نہیں ملی، 35 پینکچر والی بات سے بعد میں چیئرمین پی ٹی آئی مکر گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں فیئر اینڈ فری الیکشن ضروری ہیں جس کے لیے سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے۔

سب کو الیکشن کا چاند مبارک ہو، پیپلزپارٹی کو کسی الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو کسی الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی، سب کو الیکشن کا چاند مبارک ہو، انتخابات کا اعلان ہونا بہت بڑی کامیابی ہے، بہتر ہوتا سپریم کورٹ کو مداخلت نہ کرنی پڑتی، پیپلزپارٹی اگلی بار پھر حکومت بنائے گی۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ سیلاب کے دوران سب نے مل کر کام کیا، پیپلزپارٹی کی کوشش رہی صحت کے شعبے عوام کے لیے مفت ہوں، مشکل وقت میں غریب عوام تک سہولتیں فراہم کیں۔

انتخابات کے حوالے سے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آپ سب کو الیکشن کا چاند مبارک ہو، انتخابات کا اعلان ہونا بہت بڑی کامیابی ہے، بہتر ہوتا کہ الیکشن کے لیے سپریم کورٹ کو مداخلت نہ کرنی پڑتی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کو کسی الیکشن میں لیول پلئنگ فیلڈ نہیں ملی، اس الیکشن میں بھی کیسے لیول پلئنگ فیلڈ کی توقع کرسکتے ہیں، پیپلزپارٹی کی الیکشن مہم جاری ہے، میں نے الیکشن کمیشن کو تجویزدی تھی کہ تاریخ دے دیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اصولی طور پر ہر سیاسی جماعت کو لیول پلئنگ فیلڈ ملنی چاہیئے، پیپلزپارٹی اگلی بار پھر حکومت بنائے گی، تحریک انصاف کو کوئی تکلیف ہے تو ویلکم ٹو دی کلب، اچھی بات ہوگی پی ٹی آئی بھی میثاق جمہوریت میں آئے، دیگر سیاسی جماعتوں کی مرضی ہے کہ اپنا بیانیہ کیا بنائیں، غیرقانونی غیر ملکیوں کے لیے قانون پر عمل ہونا چاہیئے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ غزہ میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی جارہی ہیں، مسئلہ کشمیر پر مختلف ممالک کے صدر اور وزیراعظم خاموش ہیں، ہم فلسطینیوں کی نسل کشی کو سوشل میڈیا پر دیکھ رہے ہیں، مختلف ممالک میں لوگ غزہ کی صورتحال پر احتجاج کررہے ہیں۔

ورلڈکپ : افغانستان کی شاندار بولنگ ، نیدرلینڈز کی ٹیم 179 رنز پر ڈھیر

آئی سی سی ورلڈکپ کے 34 ویں میچ میں نیدرلینڈز نے افغانستان کو جیت کیلئے 180 رنز کا ہدف دے دیا۔

لکھنؤ میں کھیلے جارہے میچ میں نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

افغان بولرز کے سامنے نیدرلینڈز کی ٹیم جم کرنہ کھیل سکی اور 47 ویں اوور میں 179 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، سائبرانڈ 58 رنزبناکرٹاپ اسکورر رہے۔

ورلڈکپ کا پوائنٹس ٹیبل دیکھا جائے تو افغانستان چھٹے اور نیدرلینڈز آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔
نیدرلینڈز کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپننگ بیٹر ویسلے بیریسی اور میکس اوڈاؤڈ نے کیا تاہم ویسلے بیریسی میچ کے پہلے اوورز میں ہی مجیب الرحمان کی پانچویں گیند پر ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد رحمت اللہ عمر زئی نے میکس اوڈاؤڈ کو 42 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ کردیا۔

اس کے بعد نیدرلینڈز کے کولن ایکرمین 29 رنز، اسکاٹ ایڈورڈز صفر ، بیسڈی لیڈی 3 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، وین ڈر مروے11، وین میکرین 4 اور ثاقب ذوالفقار نے 3 رنز اسکورکیے جبکہ آریان دت 10 رنزبناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیدرلینڈز کی طرف سے سائبرانڈ 58 رنزبناکرٹاپ اسکورر رہے۔افغان بولرز کے سامنے نیدرلینڈز کی پوری ٹیم 46.3 اوورز میں آل آؤٹ ہوگئی۔

افغانستان کے محمد نبی نے 3 وکٹیں حاصل کیں، نوراحمد نے 2 اور مجیب الرحمان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

نامناسب لباس: عرفی جاوید کو پولیس نے گرفتار کرلیا

بھارتی اداکارہ و ماڈل  عرفی جاوید اپنے بے باک انداز کی وجہ سے آئے روز خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں لیکن یہی  بے باک انداز اب  ان کے پولیس اسٹیشن جانے کی وجہ بن گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 3 نومبر کی صبح عرفی جاوید  ممبئی میں نامناسب کپڑے پہنے  ایک ریسٹورنٹ میں موجود تھیں جس کے بعد اداکارہ کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔

عرفی جاوید کی گرفتاری کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے،  جس میں بھارت کی خواتین پولیس اہلکاروں کو عرفی کو زبردستی ریسٹورنٹ سے لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں  دیکھا جاسکتا ہے کہ ریسٹورنٹ کے باہر خاتون پولیس نے عرفی سے سوال کیا کہ   ‘ اتنا چھوٹے کپڑے پہن کر کون  گھومتا ہے؟’، جس پر عرفی نے کہا کہ میری مرضی، اداکارہ نے مزید سوال کرتے ہوئے کہا کہ آپ کس کے کہنے پر مجھے گرفتار کرنے آئی ہیں  میں نہیں جاؤں گی جس کے بعد خاتون  پولیس نے  انہیں زبردستی پکڑ کر گاڑی میں بٹھا دیا۔

 عرفی جاوید کی گرفتاری کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں کوئی اسے نیا ڈرامہ قرار دے رہا ہے تو کوئی اسے عرفی کی جانب سے کیے جانے والا مذاق سمجھ رہا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں سیاسی جماعت بی جے پی رہنما چترا واگھ نے  عرفی جاوید کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرواتے ہوئے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔

بی جے پی کی رہنما چترا واگھ نے ممبئی کی سڑکوں پر بے حیائی پھیلانے پر پولیس کو عرفی کیخلاف شکایت درج کرنے اور گرفتار کرنے کا کہا تھا۔

مزید برآں  اداکارہ کو نامناسب لباس پر ایک ریسٹورینٹ میں بھی جانے سے روکا جاچکا ہے۔