چیف الیکشن کمشنر سے تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کی ملاقات

(فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے انٹرا پارٹی الیکشن کا تحریری فیصلہ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کی ملاقات ہوئی جس میں بیرسٹر گوہر اوربابر اعوان موجود تھے۔ ملاقات میں آئندہ عام انتخابات سمیت اہم امور پر گفتگو ہوئی۔

پی ٹی آئی وفد نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کو انتخابی مہم میں رکاوٹوں سے آگاہ بھی کیا۔

چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی قانونی ٹیم کے رکن بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے بابر اعوان اور میں نے ملاقات کی جوکہ ہماری درخواست پر ہوئی۔

بیرسٹر گوہر علی نے بتایا کہ تقریبا 45 منٹ کی ملاقات ہوئی جس میں چیف الیکشن کمشنر اور ممبرز موجود تھے، ہم نے چارٹر آف ڈیمانڈ الیکشن کمیشن کو دیا۔ ہم نے کہا کہ ہمیں میٹنگ کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے جھنڈے اور بینرز پرنٹ نہیں ہونے دیے جا رہے۔

بیرسٹر گوہر علی نے بتایا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کو کہا ہے ایک نوٹیفیکیشن جاری کریں جس میں ہمیں فیئر اینڈ فیئر الیکشن کی مہم کی اجازت دی جائے، ہم نے یہ بھی کہا کہ نگراں حکومت فنڈز جاری کر رہی ہے جو نہیں کرسکتی۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرک کمپنیز کے ڈسکوز جاری کرنے والے ن لیگ کے امیدوار ہیں، ہمارا انتخابی نشان کا آرڈر ابھی تک ریلیز نہیں کیا گیا ان کو کہا ہے کہ تفصیلی آرڈر جاری کیا جائے۔

بیرسٹر گوہر علی نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے کہا کہ بیٹ کا نشان پی ٹی آئی کا ہی ہوگا، کوئی چیئرمین مائنس نہیں ہوگا جو چیئرمین پی ٹی آئی ہیں وہ رہیں گے، الیکشن کمیشن کی آئینی ذمے داری ہے لیول پلیئنگ فیلڈ کے لیے کردار ادا کرے گا۔

پاکستان نے ایکسٹرنل فنانس گیپ پر آئی ایم ایف کو نئی تجاویز سے آگاہ کردیا

فوٹو — فائل

وزارت خزانہ نے ایکسٹرنل فنانس گیپ پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو نئی تجاویز دے دی ہیں۔

پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان چھٹے روز بھی تکنیکی مذاکرات جاری ہیں، ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پر وزارت خزانہ سے بریفنگ مانگ کر سوال کیا کہ کونسل کے اقدامات سے ٹیکس وصولی اور سبسڈیز پر کیا اثرات مرتب ہوں گے۔

ذرائع وزرت خزانہ کے مطابق پاکستان نے ایکسٹرنل فنانس گیپ پر آئی ایم ایف کو نئی تجاویز سے آگاہ کردیا ہے، ایکسٹرنل فنانس گیپ کو براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے پورا کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور قطر نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے، عرب ممالک توانائی، ایوی ایشن، معدنیات اور زراعت کے شعبوں میں بڑی سرمایہ کاری کریں گے۔

وزارت خزانہ ذرائع نے کہا کہ خلیج تعاون تنظیم کے ساتھ آزاد تجارت معاہدہ ہوگیا، اب باہمی سرمایہ کاری معاہدہ طے کیا جا رہا، معاہدہ طے پانے پر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کی کمپنیاں پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کریں گی۔

آئندہ سال جنوری سے توانائی، ایوی ایشن، معدنیات اور زراعت میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی جب کہ فرانس جرمنی اور جنوبی کوریا ڈسکوز سے متعلق طویل مدت معاہدوں میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔

پی سی بی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کو عبوری چیف سلیکٹر مقرر کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کو عبوری چیف سلیکٹر جبکہ وجاہت اللہ واسطی کو عبوری جونئیر چیف سلیکٹر مقرر کردیا۔

پی سی بی کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کے مستعفی ہوچکے ہیں اور ورلڈ کپ کے بعد دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا انتخاب کرنا ہے، لہذا قومی سلیکشن کمیٹی کے سنئیر رکن توصیف احمد کو عبوری چیف سلیکٹر بنا دیا گیا ہے۔

قومی جونئیر ٹیم کے ٹورز کی بناء پر وجاہت اللہ واسطی کو عبوری جونئیر چیف سلیکٹر کی اضافی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

توصیف احمد کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی کا پہلا اسائنمنٹ دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم کا انتخاب ہے۔

توصیف احمد اور وجاہت اللہ واسطی دونوں سلیکشن کمیٹی کے اراکین ہیں، اراکین میں سینئرز کو عبوری چیف سلیکٹرز کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

قومی مینز سلیکشن کمیٹی میں وجاہت اللہ واسطی اور وسیم حیدر شامل ہیں۔

جونئیر سلیکشن کمیٹی میں عامر نذیر، جاوید حیات، محمود حامد، نوید لطیف، سلمان احمد اور ثناء بلوچ شامل ہیں جبکہ نئی سلیکشن کمیٹی 6 اکتوبر کو تشکیل دی گئی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے خود پر لگنے والے الزامات پر استعفیٰ دے دیا تھا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے انہیں کھلاڑیوں کی میڈیا کمپنی کے حوالے سے سامنے آنے والی خبروں پر وضاحت کے لیے بلایا تھا تاہم انضمام الحق نے ملاقات اور وضاحت کے بجائے استعفیٰ دے دیا۔

انضمام الحق کا کہنا تھاکہ لوگ بغیر تحقیق کے باتیں کرتے ہیں، مجھ پر سوال اٹھے تو استعفیٰ دینا بہتر سمجھا، مجھ پر سوال اٹھے گا تو بہتر ہے سائیڈ پر ہوجاؤں۔

انضمام الحق کا کہنا تھاکہ میرا پلیئرز ایجنٹ کمپنی سے کسی قسم کا تعلق نہیں، اس طرح کے الزامات سے دکھ ہوتا ہے۔

اسموگ،لاہور سمیت پنجاب کے 6 اضلاع کے تعلیمی اداروں اور دفاتر میں جمعرات سے اتوار تک چھٹی پنجاب حکومت نے مارکیٹیں ہفتے اور اتوار کو بند رکھنے کا فیصلہ بھی کیا، ذرائع

اسموگ کی بڑھتی صورتحال کے پیش نظر نگراں پنجاب حکومت نے لاہور شمیت چھ اضلاع میں کے تعلیمی اداروں اور دفاتر میں جمعرات سے اتوار تک چھٹی دینے کا فیصلہ کر لیا۔ مارکیٹیں ہفتے اور اتوار کو بند رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایک بیان میں کہا کہ ’آج ہم 10 نومبر کو لاہور ڈویژن، گوجرانوالہ، وزیر آباد، قصور، ننکانہ صاحب اضلاع اور حافظ آباد میں دفاتر اور اسکولوں کے لیے کاروباری تعطیل کا اعلان کر رہے ہیں، جبکہ 9 نومبر کو پہلے ہی عام تعطیل کا اعلان کیا جا چکا ہے‘۔

منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ’تعلیمی ادارے جمعرات سے اتوار تک بند رہیں گے جبکہ ہفتہ اور اتوار کو بازار بند رہیں گے۔‘

خیال رہے کہ جاڑے کی آمد کے ساتھ پنجاب میں اسموگ کی صورتحال بھی بڑھ گئی ہے۔ گزشتہ روز دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور کا دوسرا نمبر تھا۔

پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں فصائی آلودگی اور دھند کے باعث دمے کے کیسز روزانہ اوسطاً 10ہزار تک اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

گزشتہ روز ایئر کوالٹی انڈیکس کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ شہر کی ہوا صحت کے لیے خطرناک حد تک نقصان دہ ہے، جو281 پارٹکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

اس ساری صورتحال میں پنجاب کی نگراں حکومت نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑھتی اسموگ پر لاہور کے تعلیمی اداروں میں جمعرات سے اتوار تک چھٹی کا فیصلہ کیا گیا،جبکہ لاہور کی مارکیٹیں ہفتے اور اتوار کو بند رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

 

نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بھارت کی وجہ سے پنجاب میں اسموگ بڑھ رہی ہے، بھارت میں فصلیں جلانے کی وجہ سے پاکستان میں مسائل بڑھ گئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت لاہور دنیا کا سب سے آلودہ شہر ہے، کوشش کررہے ہیں کہ فضائی آلودگی میں کمی لائی جائے، ہم ایمرجنسی نافذ کرچکے ہیں جبکہ تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ فصلیں جلانے پر بھی دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، 10 نومبر بروز جمعہ پورے پنجاب کے دفاترمیں بھی چھٹی ہوگی، اعلان لاہور ڈویژن، گوجرانوالا، ننکانہ اور وزیرآباد کیلئے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارکس کھلے رہیں گے اور پبلک ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق چلے گی ، تعلیمی ادارے، مارکیٹس اور سینیما ہالز بند رہیں گے، عوام سے اپیل ہے کہ غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں، احتیاطی تدابیر کے تحت عوام ماسک کا استعمال لازمی کریں، تمام تر اقدامات ہیلتھ ایمرجنسی کے تحت کیے جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ یکم نومبر کو پنجاب بھر میں اسموگ ایمرجنسی بھی نافذ کی گئی تھی جبکہ ایک ماہ کے لیے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں طلبا و طالبات کے لیے ماسک لازمی قرار دے دیا گیا تھا۔

خیال کیا جارہا ہے کہ لاہور اور گرد و نواح میں اسموگ پھیلنے کی ایک وجہ بھارتی پنجاب بھی بن رہا ہے۔

3 نومبر کو ناسا کی سیٹلائٹ تصاویر نے بھارتی پنجاب کے کھیتوں میں آگ لگانے کے واقعات میں اچانک اضافے کو اسموگ کی وجہ قرار دے دیا تھا۔

ماہرین ماحولیات کے مطابق شمالی ہندوستان اور پاکستانی پنجاب میں ہوا کا معیار انتہائی خطرناک ہوگیا ہے۔

ناسا کی سیٹلائٹ تصاویر کے بعد نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ناسا کی رپورٹ اور تصویریں بھارت کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

دوسری طرف 3 نومبر کو ہی لاہور ہائیکورٹ نے آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کو سیل کرنے کا حکم دیا۔

جسٹس شاہد کریم نے حکم دیا تھا کہ بیان حلفی کے باوجود دوبارہ خلاف ورزی ہو تو فیکٹری کو مسمار کر دیا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواست پر جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق کی درخواست پر سماعت کی تھی۔

دوران سماعت عدالت نے حکم دیا تھا کہ جو فیکٹریاں کالا دھواں چھوڑ رہی ہیں، انہیں سیل کیا جائے، جب تک وہ بیان حلفی نہیں دیں گے تو ان فیکٹریوں کو ڈی سیل نہیں کیا جائے گا۔ فیکٹری مالکان سے یہ بیان حلفی لیں کہ اگر دوبارہ خلاف ورزی ہوئی تو فیکٹری کو مسمار کر دیا جائے گا۔

سائفر کیس؛ ٹرائل کی عمارت ایسے نہ کھڑی کریں کہ تاش کے پتوں کی طرح بکھر جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے اٹارنی جنرل کو مخاطب کر کے ریمارکس دیے یقینی بنائیں کہ غیرمناسب طریقے سے ٹرائل آگے نہ بڑھایا جائے۔

عدالت نے کہا کہ ٹرائل کی عمارت کو ایسے کھڑا نہ کریں کہ وہ تاش کے پتوں کی طرح بکھر جائے۔ اب ٹیکنالوجی کا دور ہے وقت بدل چکا ہے، انصاف نا صرف ہونا چاہیے بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے۔

اٹارنی جنرل نے کہا میں یقینی بناؤں گا کہ سائفر کیس کے ملزم کے حقوق متاثر نا ہوں ۔ عدالت نے کہا کہ اٹارنی جنرل کو سنے بغیر جیل ٹرائل پر حکمِ امتناع نہیں دیں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیازپر مشتمل ڈویژن بنچ میں زیر سماعت چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج کی تعیناتی کے خلاف انٹراکورٹ اپیل میں دلائل جاری رہے۔

سماعت کے دوران اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ سے کہاکہ آپ اپنے موکل سے ہدایات لے کر عدالت کو آگاہ کر دیں،اگر آپکو اس عدالت پر اعتماد نہیں تو بھی ہمیں بتا دیں.

وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ ہمیں اس عدالت پر مکمل اعتماد ہے،وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ وزارت قانون نے عدالت اٹک جیل منتقل کرنے کا این او سی جاری کیا، ہائیکورٹ نے جیل سماعت کے خلاف درخواست پر 12 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کر لیا،محفوظ فیصلہ 16 اکتوبر کو سنایا گیا اس دوران وزارت قانون نے مزید دو نوٹیفکیشنز جاری کر دیے، ہم وہ دونوں نوٹیفکیشنز بھی عدالتی ریکارڈ پر لانا چاہتے ہیں،وزارت قانون نے لکھا کہ انہیں چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل پر کوئی اعتراض نہیں۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ وزارت قانون نے تو جیل ٹرائل کا این او سی جاری کیا،ٹرائل جیل میں چلانے سے متعلق اجازت دینے کا اختیار کس کے پاس ہے؟

جس پر سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ وزارت قانون نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر جیل ٹرائل کیلئے خط لکھا، چیئرمین پی ٹی آئی کو اس دوران اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا،خصوصی عدالت نے شاہ محمود قریشی کے بچوں کی جیل سماعت میں موجودگی کی درخواست خارج کر دی،2 اکتوبر کو سائفر کیس کا چالان عدالت میں پیش کیا گیا،اگلے روز ایک دستاویز سامنے آیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سیکیورٹی کیلئے جیل ٹرائل کیا جا رہا ہے

عدالت نے کہاکہ بعد میں جاری ہونے والے نوٹیفکیشنز سے متعلق سنگل بنچ کے فیصلے میں کیا لکھا گیا؟، جس پر وکیل نے بتایاکہ سنگل بنچ کے فیصلے میں بعد میں جاری ہونے والے نوٹیفکیشنز سے متعلق کچھ نہیں لکھا گیا،وزارت قانون کے بعد کے نوٹیفیکیشنز بھی پہلے نوٹیفکیشن کا تسلسل ہے،جیل کے ایک چھوٹے سے کمرے میں چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹرائل کیوں ہو رہا ہے؟، پراسیکیوشن کو اسکی کوئی ٹھوس وجہ بیان کرنی ہو گی،

عدالت نے کہاکہ کیا ڈویژن بنچ وزارت قانون کے بعد میں جاری ہونے والے نوٹیفکیشنز کو دیکھ سکتا ہے،کیا عدالت کو آپ کو بعد میں جاری ہونے والے نوٹیفکیشنز چیلنج کرنے کا موقع نہیں دینا چاہیے، انٹراکورٹ اپیل تو سنگل بنچ کی سماعت کا ہی تسلسل ہوتا ہے،

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے وکیل سلمان اکرم راجہ سے کہاکہ اس نکتے پر عدالت کی معاونت کریں،اس کیس میں کتنے گواہوں کے بیانات قلمبند ہو چکے ہیں؟ جس پر پراسیکیوٹر نے کہا کہ آج تین گواہ پیش کئے گئے لیکن ابھی تک بیان ریکارڈ نہیں ہو سکے،جیل میں ایک ہال ہے کرسیاں لگی ہوئی ہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے،

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ آپ کیلئے تو کوئی مسئلہ نہیں ہو گا،اگر شہری جیل ٹرائل دیکھنا چاہتے ہیں تو ان پر پابندی کیوں ہے؟اور اگر ملزم کی سیکیورٹی کا مسئلہ ہے تو سیکیورٹی تھریٹ کی جگہ کوئی بھی کیسے داخل ہو سکتا ہے؟،ہم نے جیل کے دورے کے دوران وہاں ایک بڑا ہال دیکھا تھا،

وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ سائفر جیل ٹرائل میڈیا ، فیملی ، جنرل پبلک اگر دیکھنا چاہے تو ان کو اجازت ہونی چاہیے،سب دیکھیں گے کہ اس کیس میں جرم موجود ہی نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی پر سائفر کا متن پبلک کرنے کا الزام ہے،سائفر کی کاپی کو چالان کا حصہ ہی نہیں بنایا گیا،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے سائفر کیس کے اوپن ٹرائل کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ ستر سال پہلے جو ہوتا رہا وہی کچھ آج بھی ہو رہا ہے،ہمیں اب اس سب کو چھوڑ کر آگے بڑھنا چاہئے،

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ اب ٹیکنالوجی کا دور ہے وقت بدل چکا ہے،وکیل نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ایف ایٹ کچہری میں طلب کیا گیا تو ہم نے مقام تبدیلی کی درخواست دی،اہم سیاسی شخصیت کیلئے ایف ایٹ کچہری میں پیش ہونے پر شدید سیکیورٹی خدشات تھے،ہماری درخواست پر عدالت کا مقام تبدیل کر کے جوڈیشل کمپلکس منتقل کیا گیا،جیل ٹرائل کی محض ایک وجہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سیکیورٹی کو قرار دیا گیا،محض سیکیورٹی کو وجہ بنا کر جیل ٹرائل نہیں کیا جا سکتا،

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیاکہ اٹارنی جنرل صاحب آپ آج ہی دلائل دینا چاہتے ہیں؟ جس پر اٹارنی جنرل نے کہاکہ مجھے کچھ وقت دیدیا جائے آئندہ سماعت پر دلائل دونگا،

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ یہ عدالت چاہتی ہے کہ اس کیس کا فیصلہ جلد کر دیا جائے،بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ عدالت جیل ٹرائل پر حکمِ امتناعی جاری کر دے،

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ اٹارنی جنرل کو سن لیں، ابھی حکم امتناعی جاری نہیں کرینگے،اٹارنی جنرل نے عدالت کی آبزرویشنز اور آپکے تحفظات بھی سن لئے ہیں،

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اٹارنی جنرل سے کہاکہ اٹارنی صاحب غیر مناسب انداز میں ٹرائل آگے نہ بڑھایا جائے ، جس پر اٹارنی جنرل منصور اعوان نے کہاکہ میں یقینی بناؤں گا کہ ملزم کے حقوق متاثر نہ ہوں ،

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ انصاف نہ صرف ہونا چاہیے بلکہ ہوتا ہوا دیکھائی بھی دینا چاہیے،عدالت نے کیس کی مزید سماعت منگل تک کیلئے ملتوی کردی۔

سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن ن لیگ سندھ کے صدر مقرر

لاہور: مسلم لیگ (ن) نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کو پارٹی کی جانب سے سندھ کے صدر مقرر کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی صوبہ سندھ میں بڑی تنظیمی تبدیلی کے حوالے سے لاہور میں اجلاس ہوا جس میں بشیر میمن کو مسلم لیگ (ن) صوبہ سندھ کا صدر بنا دیا گیا جب کہ شاہ محمد شاہ مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر مقرر کیے گئے ہیں۔

ن لیگ نے دونوں تقرریوں کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

واضح رہے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے بعد بشیر میمن کو 29 ستمبر 2023ء کو استقبالیہ کمیٹی سندھ کا کنوینر بنایا گیا تھا، یہ استقبالیہ کمیٹی نواز شریف کے 21 اکتوبر کو استقبال کے لئے صوبہ سندھ کے لئے تشکیل دی گئی تھی۔

سابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے (فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی) بشیر میمن نے صرف ڈیڑھ ماہ پہلے ہی مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی ہے۔

چکلالہ،وادی تیراہ میں وطن پر قربان ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر شہید کی نماز جنازہ ادا

ضلع خیبر کی وادی تیراہ کے عام علاقے میں شہادت قبول کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر (عمر 42 سال، ساکن DHA-2، اسلام آباد) کی نماز جنازہ آج چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔

شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ اسلام آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

نماز جنازہ میں وزیراعظم پاکستان، وزیر دفاع، CJCSC، COAS اور اعلیٰ سول و فوجی افسران، فوجیوں، شہریوں اور شہید کے لواحقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نائیک خوشدل خان (عمر 31 سال، ساکن ضلع لکی مروت)، نائیک رفیق خان (عمر 27 سال، ساکن ڈسٹرکٹ چارسدہ) اور لانس نائیک عبدالقادر (عمر 33 سال، ساکن ڈسٹرکٹ مری) کی نماز جنازہ بھی کراچی میں ادا کی گئی۔ ان کے متعلقہ آبائی شہر۔

 پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم اور پرعزم ہیں۔

Community Verified icon

آئین میں ترمیم ہونے تک نواز شریف کی نااہلی ختم نہیں ہو سکتی ، اعتزاز احسن

سینئر سیاستدان اور قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف تاحیات نااہل ہیں ، جب تک آئین میں ترمیم نہیں ہوتی ، نواز شریف کی نااہلی ختم نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے کہا کہ ترامیم کے بغیر سپریم کورٹ کی سزا میں رعایت نہیں ہو سکتی ،جس ہائی کمشنر نے نواز شریف کو سی آف کیا، اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے ۔ ایک مجرم کو پروٹوکول دینا قانونا جرم ہے۔

اسلام آباد میں طوطوں کے شناختی کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: جنگلوں میں طوطوں کی تعداد کم ہونے سے بچانے کیلئے اسلام آباد میں طوطوں کے شناختی کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پالتو طوطوں اور ان کے مالکان کو خصوصی شناختی نمبر جاری کئے جائیں گے۔ چوزوں کو ٹانگوں کی ایک قریبی انگوٹھی سے باندھا جائے گا۔

طوطوں کی رجسٹریشن نہ کروانے والے مالکان کو 25ہزار تک جرمانے کئے جائیں گے اور ان کے طوطے ضبط کرلئے جائیں گے۔ طوطوں کے چوزے فروخت کرنے والوں کو 5ہزار فی چوزہ جرمانہ کیا جائیگا۔

 

اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ طوطوں کو رجسٹر کرکے شناختی کارڈ جاری کرے گا۔

ترجمان وائلڈ لائف بورڈ نے کہا ہے کہ اپنے طوطے کو اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے ساتھ رجسٹر کروائیں، غیر رجسٹرڈ پرندوں کے لیے ضبطی اور جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ جنگلی طوطوں کو پکڑنے والوں بھی جرمانہ کیا جائے گا۔

طوطوں کی رجسٹریشن 31 دسمبر 2023 تک مفت ہے۔ یکم جنوری سے 29 فروری رجسٹریشن فیس5000 روپے ہوگی۔ بالغ پرندوں کے لیے رجسٹریشن 28 فروری 2024 کو بند ہو جائے گی۔

رجسٹرڈ بریڈرز اور پرندوں کے شوقین افراد قانونی طور پر جنگلی پرندوں کو حاصل کرنے سے گریز کرنے کے پابند ہیں۔

اسلام آباد میں طوطوں کے شناختی کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: جنگلوں میں طوطوں کی تعداد کم ہونے سے بچانے کیلئے اسلام آباد میں طوطوں کے شناختی کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پالتو طوطوں اور ان کے مالکان کو خصوصی شناختی نمبر جاری کئے جائیں گے۔ چوزوں کو ٹانگوں کی ایک قریبی انگوٹھی سے باندھا جائے گا۔

طوطوں کی رجسٹریشن نہ کروانے والے مالکان کو 25ہزار تک جرمانے کئے جائیں گے اور ان کے طوطے ضبط کرلئے جائیں گے۔ طوطوں کے چوزے فروخت کرنے والوں کو 5ہزار فی چوزہ جرمانہ کیا جائیگا۔
اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ طوطوں کو رجسٹر کرکے شناختی کارڈ جاری کرے گا۔

ترجمان وائلڈ لائف بورڈ نے کہا ہے کہ اپنے طوطے کو اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے ساتھ رجسٹر کروائیں، غیر رجسٹرڈ پرندوں کے لیے ضبطی اور جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ جنگلی طوطوں کو پکڑنے والوں بھی جرمانہ کیا جائے گا۔

طوطوں کی رجسٹریشن 31 دسمبر 2023 تک مفت ہے۔ یکم جنوری سے 29 فروری رجسٹریشن فیس5000 روپے ہوگی۔ بالغ پرندوں کے لیے رجسٹریشن 28 فروری 2024 کو بند ہو جائے گی۔

رجسٹرڈ بریڈرز اور پرندوں کے شوقین افراد قانونی طور پر جنگلی پرندوں کو حاصل کرنے سے گریز کرنے کے پابند ہیں۔

دھوکا دہی کیس: فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے فواد چوہدری کے خلاف مقدمے میں مزید جسمانی ریمانڈ سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو دھوکا دہی کیس میں دو روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش کیا گیا۔

اس موقع پر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری بھی کمرہ عدالت میں موجود تھی، جب کہ ملزم کے وکیل فیصل چوہدری اورعلی بخاری بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

پولیس نے کیس میں فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تو فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری نے سابق وزیر کو کیس سے ڈسچارج کرتے ہوئے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کردی۔

عدالت نے فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ سے متعلق استدعا پر فیصلہ محفوظ کیا۔

بعد ازاں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پولیس کی استدعا پر سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کردی۔

20 کلو آٹے کا تھیلا مزید 100 روپے مہنگا

ملک میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔

فلور ملز کے مطابق سرکاری گندم کی فراہمی میں تاخیر کے باعث آٹے کے دام میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں فی من گندم کی قیمت 200 اضافے کے بعد 4800 روپے تک پہنچ گئی جب کہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی ایکس مل قیمت 100 مزید روپے بڑھ کر 2800 روپے ہوگئی۔

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اس اضافے کے بعد پرچون میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2900 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

ورلڈکپ؛ افغانستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

آئی سی سی ورلڈکپ کے 39ویں میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ممبئی کے وانکھڈے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں کو برقرار رکھیں۔

افغان کپتان نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے فضل الحق فاروقی کی جگہ نوین الحق کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
اس موقع پر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ میچ میں کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ کنفرم کرنا چاہتا ہوں، انہوں نے کہا کہ مچل مارش اور گلین میکسویل کی پلئینگ الیون میں واپسی ہوئی ہے۔

آسٹریلیا کا اسکواڈ

کپتان پیٹ کمنز، ٹریوس ہیڈ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، مارنس لیبوشگن، جوش انگلس، گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ

افغانستان کا اسکواڈ

کپتان حشمت اللہ شاہدی، رحمان اللہ گربز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، عظمت اللہ عمر زئی، رحمت شاہ، وکٹ کیپر اکرام علی خیل، محمد نبی، راشد خان، مجیب الرحمان، فضل الحق فاروقی۔