رشمیکا، کترینہ کے بعد سارہ ٹنڈولکر اور شبمن گل کی بھی جعلی تصویر وائرل

معروف بالی ووڈ اداکارائیں رشمیکا مندانا اور کترینہ کیف کے بعد اب سابق لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر اور بھارتی کرکٹر شبمن گِل کی بھی جعلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

گزشتہ کچھ دنوں سے بھارتی اسٹارز آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) سے تیار کردہ نامناسب جعلی تصاویر اور ویڈیوز کا شکار ہورہے ہیں، جن میں سب سے پہلے تامل فلموں کی خوبرو اداکارہ رشمیکا مندانا کی نامناسب ڈیپ فیک (جعلی) ویڈیو وائرل ہوگئی۔

 

 

رشمیکا مندانا کی ویڈیو وائرل ہونے کے دو روز بعد ہی بالی ووڈ کوئین کترینہ کیف کی بھی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) سے تیار کردہ نامناسب جعلی تصویر منظرِ عام پر آئی۔

 

 

 

 

جعلی تصاویر اور ویڈیوز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ابھی  بھارتی حکومت حرکت میں آئی ہی تھی کہ اب سارہ ٹنڈولکر اور بھارتی کرکٹر شبمن گِل کی بھی جعلی تصویر منظرِ عام پر آگئی ہے۔

s1

فوٹو: سوشل میڈیا

سارہ ٹنڈولکر اور شبمن گِل کی سوشل میڈیا پر وائرل تصویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کو یہ لگا کہ ان دونوں نے اس تصویر کے ذریعے اپنے رشتے کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے جبکہ کچھ صارفین نے نشاندہی کی کہ یہ تصویر جعلی ہے جوکہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔

صارفین نے وائرل تصویر کی حقیقت سامنے لاتے ہوئے بتایا کہ سارہ ٹنڈولکر نے یہ تصویر اپنے بھائی ارجن ٹنڈولکر کے ساتھ بنوائی تھی۔

s3

فوٹو: سوشل میڈیا

دوسری جانب بھارتی وزارت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور الیکٹرانکس نے ایڈوائزری جاری کی ہے کہ کسی بھی شخص کی کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی مدد سے جعلی ویڈیوز بنانے والوں کو 3 سال جیل اور 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے جبکہ ڈی ٹیکنالوجی ایکٹ 2000 کے سیکشن 66 کے تحت کارروائی بھی کی جائے گی۔

آئی ایم ایف کا منی لانڈرنگ اور مشکوک ٹرانزکشنز پر سخت پالیسی بنانے کا مطالبہ

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے درآمدات کی آڑ میں منی لانڈرنگ اور مشکوک ٹرانزکشنز پر سخت پالیسی بنانے کا مطالبہ سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 71 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کیلئے مذاکرات کا آج چھٹا روز ہے جس میں آج بھی آئی ایم ایف کا ایک نیا مطالبہ سامنے آیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اینٹی منی لانڈنگ اور مشکوک ٹرانزکشنز پر اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر حکام کے آئی ایم ایف مشن سے مذاکرات ہوئے اور ایف بی آر نے ٹیکس کرائم پر ستمبر تک رپورٹ اور آئی ایم ایف مشن کو بریفنگ بھی دی۔

ایف بی آر نے بریفنگ میں بتایا کہ منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے پر ملوث عناصر کے اکاؤنٹس بلاک، سخت سزائیں اور کڑی نگرانی کی جاتی ہے۔

آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک ٹیکس کرائم اور مشکوک ٹرانزکشنز کیلئے واضح پالیسی بنائے، آئندہ بجٹ میں مشکوک ٹرانزکشنز کیلئے مزید سخت سزائیں فنانس بل میں منظور کرائی جائیں اور مشکوک ٹرانزکشنز میں اگر منی لانڈرنگ کے عناصر ہیں تو قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

پی آئی اے کی نجکاری کے سوا کوئی چارہ نہیں، فواد حسن فواد

 اسلام آباد: نگراں وزیر نجکاری فواد حسن فواد نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے سوا کوئی چارہ نہیں، پی آئی اے کے نقصان کی فہرست بہت لمبی ہے۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کی کوئی ڈید لائن نہیں ہے تاہم نجکاری پر کافی کام مکمل کرلیا گیا ہے، کل بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں معاملات کو دیکھا جائے گا۔

ورلڈکپ : افغانستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

آئی سی سی ورلڈکپ میں   افغانستان  نے جنوبی افریقا کیخلاف  ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ 

احمد آباد میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے 42 ویں میچ میں  افغانستان کے کپتان حشمت اللہ زیدی نے ٹاس جیت بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

دھڑکنوں سے چارج ہونے والا پیس میکر متعارف

سیٹل، امریکا: سائنسدانوں نے ایک ایسا پیس میکر بنایا ہے جو دل کی دھڑکنوں کا استعمال کرتے ہوئے اپنی بیٹری کو جزوی طور پر ری چارج کرنے کے قابل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سائنسدانوں کی جانب سے ایسا پیس میکر بنانے کا مقصد تازہ برقی توانائی پیدا کرنا ہے۔ یہ آلہ ایک اور دل کی دھڑکن کو متحرک کرنے کے لیے درکار توانائی کا تقریباً 10 واں فیصد دوبارہ پیدا کر سکتا ہے۔ علاوہ ازیں یہ پیس میکر ایک عام پیس میکر کے مقابلے میں بیٹری کی 6 سے 15 سالہ مدت کو بڑھا بھی دیتا ہے۔

اس تجرباتی پیس میکر کے نتائج امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ اجلاس میں پیش کیے جائیں گے جو 11-13 نومبر تک فلاڈیلفیا میں اور آن لائن منعقد ہوگا۔
سیئٹل میں واشنگٹن یونیورسٹی میں میڈیسن کے ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر، ڈاکٹر بابک نذیر نے اس حوالے سے نیوز ریلیز میں بتایا کہ اس پیس میکر میں مکینیکل اور برقی توانائی آپس میں منسلک ہیں اور ان کا تبادلہ آگے پیچھے کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح الٹراساؤنڈ برقی وولٹیج کو دباؤ یا آواز میں تبدیل کرتا ہے، اسی طرح ہم پیوند کاری کے قابل طبی آلات پر انجنیئرنگ کر سکتے ہیں تاکہ دل کے قدرتی دباؤ کو کم وولٹیج میں تبدیل کر کے بیٹری کی زندگی کو طویل کیا جا سکے۔

لاہور میں اسموگ لاک ڈاؤن کے دوران کھلنے والی دکانیں پولیس نے بند کرا دیں

لاہور میں اسموگ لاک ڈاؤن کے دوران کھلنے والی تمام دکانیں پولیس کی جانب سے بن کرا دی گئی ہیں۔

گزشتہ روز اسموگ کی بگڑتی صورتحال کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے 8 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ ہوا تاہم نگراں حکومت نے جمعرات اور جمعے کے لیے مارکیٹس کھولنے کی اجازت دی تھی۔

محکمہ پرائمری ہیلتھ کئیر پنجاب نے دو دن کے لیے مارکیٹس کھولنے کی اجازت دینے سے متعلق ترمیمی نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا جس کے مطابق شاپنگ مالز سمیت مارکیٹس ہفتے اور اتوار کو بند رہیں گی جب کہ دو روز شاپنگ مالز، مارکیٹس، ریسٹورنٹ، سینما اور جمنیزیم بھی معمول کے مطابق کھلیں گے۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا تھا کہ فیصلےکا اطلاق لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالا، نارووال، حافظ آباد اور سیالکوٹ پر ہوگا۔

ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق نگراں صوبائی حکومت نے میڈیکل و پرچون اسٹورز، تندور، بیکری، سمیت سبزیوں کی دکانوں کو مستثنیٰ قرار دیا تھا۔

تاہم حکومت کی جانب سے جزوی لاک ڈاؤن میں تبدیلی کرنے اور میڈیکل، ایشیائے ضروریہ کی دکانوں لاک ڈاؤن سے مستثنیٰ قرار دیے جانے کے باوجود پولیس نے آج زبردستی مال روڈ سمیت لاہور بھر کی دکانیں بند کرادی ہیں۔

اس ضمن میں تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہم سے ہفتہ اور اتوار کو دکانیں بند کرنے کا کہا گیا تھا مگر پولیس نے آج ہی آکر دکانیں بند کرائی ہیں۔

اقوام متحدہ کو غزہ میں امن کیلیے فوری اقدامات کرنے چاہیے ہیں، پاکستان

 اسلام آباد: دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو غزہ میں امن کے لیے فوری اقدامات کرنا چاہیے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتا ہے۔ بطور قابض طاقت اسرائیل کو چوتھے جینیوا کنونشن کا احترام کرنا چاہیے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو غزہ میں امن کے لیے اقدامات کرنا چاہیے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ نگراں وزیر اعظم نے تاشقند میں ای سی او اجلاس میں شرکت کی اور غزہ میں اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کی۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین حل کرنے پر زور دیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے نا قابل تنسیخ حق خودارادیت کا احترام کرے۔ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ اس ہفتے کے شروع میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں ڈوگرا راج,  آر ایس ایس کے ہاتھوں کشمیریوں کا قتل عام ہوا۔ اس واقعہ کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمدکی 9 مئی کے 4مقدمات میں 18 نومبر تک عبوری ضمانت منظور

سپشل جج انسداد دھشت گردی راولپنڈی نے آج شیخ رشید اور راشد شفیق کی مزید چار مقدمات میں عبوری ضمانتیں ذاتی مچلکوں پر منظور کرلیں شیخ رشید اور راشد شفیق سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ کے ہمراہ آج پھر عدالت میں پیش ہوئے اور تھانہ آرآے بازار جی ایچ کیو حملہ کیس ،ٹیکسلا ، واہ کینٹ اور صدر کنٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی استدعا کی شیخ رشید کے خلاف سیاسی انتقام ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا سردار عبدالرازق شیخ رشید اور راشد شفیق کے نام ان گنت مقدمات میں ڈال دئیے گئے ہیں ہر روز نئے مقدمے کی خبر ملتی ہے سردار عبدالرازق شیخ صاحب لگتا ہے آپ کا چلہ الٹا پڑھ گیا ہے جج ملک اعجاز آصف میرے خلاف سابقہ کوئی مقدمہ نہیں تمام مقدمات چلے کے بعد کے ہیں شیخ رشید احمد آئی جی پنجاب ہائیکورٹ میں لکھ کر دے چکے ہیں کہ شیخ رشید کے خلاف پنجاب میں کوئی مقدمہ نہیں اب 9 مئی کے مقدموں میں تتمہ بیانات کے ذریعے ملوث کیا جارہا ہے سردار عبدالرازق عدالت نے شیخ رشید احمد اور شیخ راشد شفیق کی عبوری ضمانت 18 نومبر تک منظور کرلی اور ان کی تمام درخواستیں یکجا کردیں

سائفر کیس: استغاثہ کے گواہوں کے بیانات قلمبند نہ ہوسکے، سماعت ملتوی

چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت میں استغاثہ کے تین گواہوں کے بیانات قلمبند نہ ہوسکے۔

آفیشل سیکریٹ ایکٹ سے متعلق سائفر کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں کی، چیئرمین پی ٹی آئی اورشاہ محمود قریشی کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔

سائفر کیس میں عدالت نے دونوں ملزمان چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی فیملیز کے پانچ پانچ ممبران کو سماعت سننے کی اجازت دے دی۔

شاہ محمود قریشی کی اہلیہ اور بیٹی نے پہلی بار جیل عدالت کی کارروائی دیکھی جبکہ آئندہ تاریخ پر چیئرمین پی ٹی آئی کی فیملی ممبران بھی کمرہ عدالت آئیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے سے متعلق عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو بلا کر حکم دیا کہ ہفتے میں ایک دن چیئرمین پی ٹی آئی سے بچوں کی گفتگو کرائی جائے۔

سائفر کیس کی سماعت کے دوران لاہور سے وکلاء صفائی عدالت پیش نہ ہو سکے جبکہ استغاثہ کے 3 گواہوں کے بیانات بھی قلمبند نہ ہوسکے، عدالت نے سائفر کیس کی سماعت 14 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مزید 3 گواہ طلب کر لیے۔

سماعت کا احوال

قبل ازیں ایف آئی اے پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی، شاہ خاور، رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے سلمان صفدر، علی گوہر، عمیرنیازی اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔

شاہ محمود قریشی کی اہلیہ اور بیٹی بھی آج کی سماعت کے دوران اڈیالہ جیل میں موجود تھیں، سابق وزیر خارجہ کی جانب سے بیرسٹر تیمور ملک اور فائزہ شاہ عدالت میں پیش ہوئی تھیں۔

مہربانو قریشی

اڈیالہ جیل جاتے ہوئے شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہربانو قریشی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امید ہے آج ہمیں سماعت میں شامل ہونے کی اجازت مل جائے، اس حوالے سے ہم نے ہائیکورٹ سے درخواست کی تھی ، لہٰذا امید ہے آج جج صاحب اجازت دیں گے اسی لئے ہم آئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر وزرات خارجہ کے 3 گواہوں کے بیانات قلمبند کیئے گئے تھے، سابق وزیراعظم اور شاہ محمود قریشی کے وکلاء نے سرکاری گواہان پر جرح مکمل کی تھی۔

کیس کو 14 سال طوالت دینے پر چیف جسٹس کا درخواستگزار پر 10 لاکھ کا جرمانہ

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مقدمات کو طولت دینے پر ایک درخواست گزار پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ کردیا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے زمین ملکیت کیس کی سماعت کی، اس دوران مقدمات کو طوالت دینے پر عدالت عظمیٰ نے درخواست گزار پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ مقدمات کو جان بوجھ کر دیر تک چلانا وطیرہ بن گیا ہے، اس طریقے سے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرکے سالہا سال تک لوگوں کو ان کے حق سے محروم کیا جاتا ہے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ سارے عدالتی نظام کو تباہ کر دیا گیا تاہم آہستہ آہستہ تمام معاملات کو بہتر کریں گے، اس کیس کو 14 سال تک طوالت دی گئی اور درخواست گزار طویل عرصے تک زمین پر قابض رہا، من گھڑت درخواستوں کے ذریعے عدالتوں کا وقت ضائع کیا جاتا ہے۔

عدالت عظمیٰ نے زمین ملکیت کیس کو خارج کرتے ہوئے جرمانہ بھی کیا۔ واضح رہے کہ درخواست گزار نے زمین ملکیت کیس میں لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔

انوشکا شرما کے حاملہ ہونے کی تصدیق، ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کے حاملہ ہونے کی افواہوں کے دوران نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گزشتہ چند دنوں سے انوشکا شرما کے حاملہ ہونے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں، بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ کہا جا رہا تھا کہ اداکارہ اور ویرات کوہلی اپنی بیٹی وامیکا کے بعد اپنے دوسرے بچے کی توقع کر رہے ہیں۔

انہی افواہوں کے درمیان، انوشکا شرما کی نئی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ سیاہ رنگ کے ٹاپ میں ملبوس ہیں اور اُُنہیں اپنے شوہر ویرات کوہلی کا ہاتھ تھامے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دیکھ کر اس جوڑے کے مداحوں کا کہنا ہے کہ اب انوشکا شرما کے حاملہ ہونے کی خبر کی تصدیق ہوگئی ہے۔

دوسری جانب حاملہ ہونے کی خبر پر ابھی تک ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

میاں صاحب سیدھے 4 دن کیلئے جیل جاتے تو سیاستدانوں کا قد بڑھ جاتا، خورشید شاہ

رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عام انتخابات 2024 میں زور زبردستی کی گئی تو ملک کا نقصان ہوگا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ سلیکشن ہوئی تو ملک کا فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہوگا، اگر میاں صاحب سیدھے 4 دن کے لئے جیل چلے جاتے تو سیاستدانوں کا قد بڑھ جاتا۔

غزہ میں جنگ پر حکومتی کردار کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت کو فلسطین کے مسئلے پر آواز بلند کرنی چاہئے۔

دوسری جانب کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پیپلز پارٹی سندھ عاجز دھامرا نے کہا کہ اتحاد کے بغیر پی پی سے مقابلہ نہیں کیا جا سکتا، پارٹیوں کا اتحاد دلیل ہے، پیپلز پارٹی بڑی جماعت ہے، بلاول بھٹو نے بار بار الیکشن کی تاریخ پر زور دیا۔

 

 

عاجز دھامرا کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا اس بار یوم تاسیس کوئٹہ میں ہوگا، یہ دن ہر پارٹی کے لیے اہم ہوتا ہے، پی پی نے ہمیشہ جمہوریت کی بات کی اور بھٹو ایسی جماعت وجود میں لے آئے جس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔

پی پی رہنما نے کہا کہ الیکشن کا ماحول ہے اور اس دوران پیپلز پارٹی کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، البتہ پی پی میں شمولیت کا سلسلہ مخالفین کو منہ توڑ جواب ہے۔

ورلڈکپ؛ پاکستان زندہ بھاگ! سہواگ کا طنز

آئی سی سی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں سری لنکا کی ہار کے بعد پاکستان کیلئے سیمی فائنل کے راستے ناممکن کیا ہوئے سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ طنز کرنے لگے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر سری لنکا کی شکست کے بعد ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ “پاکستان زندہ بھاگ! محفوظ پرواز کے ساتھ گھر جائیں۔
گزشتہ روز کیویز نے سری لنکا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں اور 160 بالز سے شکست دی تھی جسکے بعد پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں کو بھی تقریباً ختم کردیا تھا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اہم معرکہ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں 11 نومبر کو کھیلا جائے گا، اگر پاکستان جیت کر پہلے بیٹنگ کرتا ہے تو معاملہ کچھ یوں گا! پاکستان مقررہ 50 اوورز میں 400 رنز بنائے جواب میں انگلش سائیڈ کو محض 112 رنز تک محدود رکھے۔

مثال کے طور پر انگلینڈ پہلے بیٹنگ کرتا ہے تو پاکستان کیلئے مشکلات مزید بڑھ جائیں گی، پاکستان کو یہ 284 بالز یا یہ سمجھیں کہ 47.2 اوورز پہلے ہدف حاصل کرنا ہوگا، جو کرکٹ کی تاریخ میں ناممکن ہے۔