اسٹاک ایکسچینج؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار 60500 پوائنٹس کی سطح عبور

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 814 پوائنٹس کی تیزی آگئی جس کے نتیجے میں ملکی تاریخ میں پہلی بار 100 انڈیکس نے 60500پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی عبور کرلی اور بڑھ کر 60626 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر آگیا۔

خلیجی ممالک کی جانب سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی اطلاعات کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو بھی تیزی رہی جس سے تمام سابقہ ریکارڈز ٹوٹ گئے اور ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس 60 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا۔

تیزی کے سبب 63فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 100 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔
فنڈامینٹلز مضبوط ہونے سے کم قیمتوں پر شعبہ جاتی بنیادوں پر حصص کی خریداری سرگرمیوں نے مارکیٹ کا گراف بلندی کی جانب گامزن ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دسمبر 2024 تک انڈیکس 30فیصد کی نمو کے ساتھ 75ہزار پوائنٹس کی سطح پر آنے کی پیشگوئی مارکیٹ کے لیے حوصلہ افزاء ثابت ہورہی ہے۔

سرمایہ داروں کا مورال بلند ہورہا ہے کیونکہ ملٹی ڈونرز سے بھی ڈیڑھ ارب ڈالر فنانسنگ کی امید کی خبریں زیرگردش ہیں جو مارکیٹ کے گراف کو بلندی جانب گامزن کررہی ہیں۔

سندھ پولیس نے قومی کرکٹرزکو بھی نہ بخشا، رشوت لینے پر صہیب مقصود اور عامریامین برس ہڑے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی صہیب مقصود اورعامریامین کراچی سے بذریعہ سڑک ملتان جاتے ہوئے رشوت لینے پر سندھ پولیس پر برس پڑے، کرکٹرز نے سندھ پولیس کو اپنا تلخ تجربہ قرار دے ڈالا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر دونوں کرکٹرز نے سندھ پولیس پر خاصا برہمی کا اظہار کیا

صہیب مقصود نے پوسٹ میں لکھا کہ ’ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ ہم پنجاب میں رہتے ہیں، میں زندگی میں پہلی بار کراچی سے ملتان براستہ روڈ سفر کر رہا ہوں‘۔

کرکٹرنے کہا کہ ’سندھ پولیس اتنی بدعنوان ہے کہ وہ آپ کو 50 کلومیٹر کے بعد روک کر پیسے مانگتی ہے یا بلا وجہ تھانے لے جانے کی دھمکی دیتی ہے‘۔

صہیب مقصود نے بتایا ’ہم نے ان سے کہا کہ ہم بین الاقوامی کرکٹرز ہیں جو کراچی میں میچ کھیلنے کے بعد ملتان کا سفر کر رہے ہیں، لیکن پھر بھی انہوں نے 8000 ہزار روپے لیے اور پھر ہمیں جانے دیا‘۔

بلے باز عامر یامین سے بھی پوسٹ میں بتایا کہ سندھ پولیس نے رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے، عام شہری تو اس سے پریشان ہیں اب انٹرنیشنل کرکٹرز کو بھی نہیں بخشا جارہا۔

عامر یامین نے سندھ پولیس کو کرپٹ قراردیتے ہوئے بتایا کہ کراچی سے 50 کلو میٹر سفر طے کرنے کے بعد پولیس اہلکاروں نے گاڑی کو روکا، میں نے اپنا تعارف کروایا اس کے باوجود اہلکاروں نے رشوت طلب کی اور رشوت لینے کے بعد ہی جان چھوڑی۔

عامر یامین نے سارا معاملہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا اور ساتھ ہی کہا کہ شکر ہے میں پنجاب میں رہتا ہوں سندھ میں نہیں، زندگی میں پہلی بارکراچی سے ملتان بذریعہ روڈ سفر کیا۔

دوسری جانب آئی جی سندھ رفعت مختار نے پوسٹ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد کو فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

آئی جی سندھ نے ہدایت جاری کی ہے کہ واقعے میں ملوث اہلکاروں کےخلاف سخت کارروائی کی جائے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی تبصروں کا طوفان امد آیا۔

ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’سندھ پولیس میں کرپشن کو بے نقاب کرنے پر شکریہ، میرے کزن نے مجھے بتایا کہ کراچی انٹرنیشنل ائرپورٹ پر 3 گھنٹے قیام کے دوران انہوں نے ایک سیکیورٹی اہلکار سے پوچھا کہ واش روم کہاں ہے۔ سکیورٹی اہلکار نے پہلے پیسے کا مطالبہ کیا اور اس کے بعد معلومات فراہم کیں‘۔

ایک صارف نے سندھ پولیس کے بجائے پنجاب پولیس سے متعلق ایک انکشاف کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم پنجاب میں نہیں بلکہ سندھ میں رہتے ہیں۔ بصورت دیگر میں تصور بھی نہیں کر سکتی کہ پنجاب پولیس سندھ سے تعلق رکھنے والے اقلیتی حقوق کے کارکنوں کے ساتھ کیسا سلوک کرے گی جو جڑانوالہ متاثرین کی مدد کے لیے آتے ہیں‘۔

انہوں نے اسی حوالے سے واضح کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’پنجاب پولیس نے ہمارے دو کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جو جڑانوالہ متاثرین کی مدد کے لئے فیصل آباد گئے تھے، ان پر حملہ کیا اور انہیں حراست میں لے لیا۔ مجھے اطمینان ہے کہ ہمیں سندھ میں اس طرح کے حالات کا سامنا نہیں ہے‘۔

چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے خواہشمند آئس لینڈ کی دلچسپ درخواست وائرل

کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان کو آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی نہیں دی جائے گی جس کے بعد آئس لینڈ کرکٹ نے ٹورنامنٹ میزبانی میں دلچسپی ظاہر کردی۔

آئس لینڈ کرکٹ نے سوشل میڈیا پر چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے ایک مزاحیہ پوسٹ میں کہا کہ بھارت کے سفر نہ کرنے کے موقف کی وجہ سے پاکستان کو میزبانی کے حقوق سے محروم ہونا پڑ رہا ہے۔

اپنی ٹویٹ میں آئس لینڈ کرکٹ نے لکھا کہ بھارت اور پاکستان نے سیاسی کشیدگی کی وجہ سے تقریبا ایک دہائی سے دو طرفہ سیریز نہیں کھیلی اور متعدد رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ ٹورنامنٹ کو دبئی منتقل کیا جاسکتا ہے۔

آئس لینڈ کرکٹ نے ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لئے اپنے مشکل موسمی حالات اور معیاری کرکٹ گراؤنڈز کی کمی کے بارے میں کرکٹ کونسل کے چیئرمین کریگ بارکلے کو خط لکھا۔

ٹویٹ میں لکھا گیا کہ ہم ایسے لوگ نہیں جو پیچھے ہٹیں، ہم نے 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے اپنی بولی جاری کی اور ہم اس بات کو سننے کے منتظر ہیں کہ آئی سی سی چیئرمین گریگ بارکلے اس بارے میں کیا کہتے ہیں۔

اس سے قبل آئس لینڈ کرکٹ نے ورلڈ کپ 2023 کے دوران کئی کھلاڑی پر تنقید کی تھی جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اسے آڑے ہاتھوں لیا گیا تھا۔

اس سے قبل آئس لینڈ کرکٹ نے سابق کپتان اور اسٹار بلے باز بابر اعظم کو ایک بار پھر ہدف بنایا تھا جنہوں نے حال ہی میں تمام فارمیٹس کی کپتانی سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔

سی ایس ایس افسر بلال پاشا کی موت نے سوشل میڈیا پر طُوفان اٹھا دیا

بنوں کنٹونمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال پاشا کے انتقال کی المناک خبرسوشل میڈیا پر وائرل ہے، ان کا نام ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹاپ ٹرینڈز میں ہے۔

سوشل میڈیا پر متحرک بلال پاشا کے اچانک چل بسنے سے ان کے فالوورز اور سی ایس ایس کمیونٹی گہرے غم میں ڈوب گئی ہے۔

فیس بک اور انسٹاگرام کے ساتھ ساتھ ایکس پر بھی سوشل میڈیا صارفین بلال پاشا کی شخصیت سے جڑی عاجزی بتاتے ہوئے افسوسناک پوسٹس شیئر کررہے ہیں۔

تاہم بہت سے لوگ یہ نہیں جانتے کہ سی ایس ایس افسر بننے کے لیے بلال کو کیا جدوجہد کرنی پڑی تھی۔

بلال پاشا کون تھا؟ ایکس ہینڈل پر بتایا گیا ہے کہ ان کا تعلق ایک نچلے متوسط گھرانے سے تھا، تعلیم مکمل کرنے کے بعد نجی ملازمت کرنے والے بلال نے والد کی خواہش پر سی ایس ایس کا امتحان دیا اور 2018 میں بنوں کنٹونمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر تعینات ہوئے۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ بلال نے اپنے والد کے ساتھ پہلا انٹرویو دیتے ہوئے بھی اپنا پسِ منظر کبھی نہیں چھپایا، تاہم سرکاری عہدے پر رہتے ہوئے جو ڈپریشن انہیں مل رہا تھا وہ ناقابلِ برداشت تھا جو ان کی زندگی ختم کرنے کا باعث بن گیا۔

سوشل میڈیا صارفین بلال کی کہانی جان کر گہرے صدمے کا اظہار کر رہے ہیں۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’موت اس وقت زندگی پر قبضہ کر لیتی ہے جب معمولی لوگ کامیابی تک پہنچتے ہیں۔‘

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ ’وہ ماں کے پاس گیا ہے‘۔

بلال کے انسٹاگرام پر 37 ہزار سے زائد فالوورز ہیں، ان کے مداحوں نے بلال کی آن لائن پوسٹس پر ان کے فلسفیانہ خیالات کو خراج عقیدتِ پیش کیا ہے۔

سوشل میڈیا تعزیتی اور دعائیہ پوسٹس سے بھرپور ہے۔

پی ٹی آئی کا جمعہ کو انٹر پارٹی انتخابات کرانے کا فیصلہ

تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے انٹر پارٹی انتخابات کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے جمعہ کو انٹر پارٹی الیکشن کروائے جائیں گے، کور کمیٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کی مشاورت سے انٹرا پارٹی الیکشن کا فیصلہ کیا ہے۔

کور کمیٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف پارٹی کے بلا مقابلہ چیئرمین رہیں گے، لہٰذا پارٹی میں باقی عہدوں پر انتخابات کروائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ 23 نومبر کو الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ سنایا تھا اور پی ٹی آئی کو مشروط طور پر عام انتخابات میں بلے کا انتخابی نشان برقرار رکھا تھا۔

ممبر نثار درانی کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے محفوظ دیا جس میں کہا گیا کہ 20 دن کے اندر دوبارہ الیکشن کروائے جائیں اور الیکشن کے بعد 7 دن میں رپورٹ جمع کروائیں۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق 13 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کیا تھا۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے منحرف بانی رہنما اکبر ایس بابر نے انٹرا پارٹی الیکشن کی ملک گیر مہم کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ کارکن انٹرا پارٹی الیکشن کو یقینی بنانے کیلئے متحرک ہوں، انہیں پارٹی کو تباہی سے بچانے کے لئے آگے آنا ہوگا۔

اسٹاک ایکسچینج؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار 60500 پوائنٹس کی سطح عبور

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 814 پوائنٹس کی تیزی آگئی جس کے نتیجے میں ملکی تاریخ میں پہلی بار 100 انڈیکس نے 60500پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی عبور کرلی اور بڑھ کر 60626 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر آگیا۔

خلیجی ممالک کی جانب سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی اطلاعات کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو بھی تیزی رہی جس سے تمام سابقہ ریکارڈز ٹوٹ گئے اور ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس 60 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا۔

تیزی کے سبب 63فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 100 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔
فنڈامینٹلز مضبوط ہونے سے کم قیمتوں پر شعبہ جاتی بنیادوں پر حصص کی خریداری سرگرمیوں نے مارکیٹ کا گراف بلندی کی جانب گامزن ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دسمبر 2024 تک انڈیکس 30فیصد کی نمو کے ساتھ 75ہزار پوائنٹس کی سطح پر آنے کی پیشگوئی مارکیٹ کے لیے حوصلہ افزاء ثابت ہورہی ہے۔

سرمایہ داروں کا مورال بلند ہورہا ہے کیونکہ ملٹی ڈونرز سے بھی ڈیڑھ ارب ڈالر فنانسنگ کی امید کی خبریں زیرگردش ہیں جو مارکیٹ کے گراف کو بلندی جانب گامزن کررہی ہیں۔

چیمپیئنز ٹرافی 2025؛ بھارت نے ایونٹ کی منتقلی اور ہائبرڈ ماڈل کا واویلا شروع کردیا

پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے قبل ہی بھارتی میڈیا نے ٹورنامنٹ کی منتقلی اور ہائبرڈ ماڈل پر واویلا شروع کردیا۔

بھارتی اخبار روزنامہ جاگرن نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025 ایشیاکپ کی طرح ہائبرڈ ماڈل میں کھیلی جائے گی جبکہ بھارت کے میچز یو اے ای میں کھیلے جائیں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر بھارتی حکومت نے پاکستان میں نہ کھیلنے کا موقف تبدیل نہ کیا تو چیمپیئنز ٹرافی 2025 یا تو متحدہ عرب امارات منتقل کردی جائے گی یا پھر بھارت ہائبرڈ ماڈل کے تحت میچز کھیلے گا۔

پاکستان کرکت بورڈ کو 2025 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرنی ہے، بھارتی بورڈ نے بھی اس ایونٹ کیلئے پاکستان اپنی ٹیم بھیجنے کی تصدیق کر رکھی ہے۔

بھارتی بورڈ نے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ایشیاکپ کو پہلے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی مدد سے ہائبرڈ ماڈل کے تحت کروایا، بعدازاں پھر آئی سی سی کے ذریعے پاکستانی ٹیم کو ورلڈکپ میں شرکت پر مجبور کیا۔

ورلڈکپ کے دوران پاکستانی کرکٹ فینز اور میڈیا کو ویزے نہ دے کر آئی سی سی قوانین اور اخلاقی اقدار کی دھجیاں اڑائی گئیں، بھارتی بورڈ کی من مانیوں پر آئی سی سی نے بھی آنکھیں بند کررکھی ہیں۔

دوسری جانب ورلڈکپ میں پاکستان کی سیکیورٹی اور آئی سی سی ایونٹ میں شرکت کے حوالے سے پاکستان کو بلانے کے بعد اب بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان سے واپس لینے یا پھر ہائبرڈ ماڈل کے تحت کرانے کا شور مچا دیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ چیمپئنز ٹرافی کا نواں ایڈیشن ہوگا، جو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام 8 ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ایونٹ فروری سے مارچ 2025 کے درمیان شیڈول ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پنجاب کیلئے 18کروڑ ڈالر قرضے کی منظوری

 اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 18کروڑ ڈالر قرضے کی منظوری دیدی۔

قرضہ  صوبہ پنجاب کے دو تیزی سے ترقی کرنے والے شہروں راولپنڈی اور بہاولپور میں پانی کی فراہمی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے  منظور کیا گیا ہے۔

اے ڈی بی اعلامیہ کے مطابق منصوبے سے پندرہ لاکھ لوگوں کو مستفید ہونے کی توقع ہے ڈیولپنگ ریزیلینٹ انوائرمنٹس اور ایڈوانسنگ میونسپل سروسز ان پنجاب پروجیکٹ راولپنڈی میں شہری پانی کی فراہمی اور بہاولپور میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو وسعت اور جدید بنا کر زیر زمین پانی کے ضرورت سے زیادہ اخراج اور شہری ماحول کی تباہی کو کم کرے گا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے وسطی اور مغربی ایشیا کے لیے کے ڈائریکٹر جنرل یوگینی زوکوف کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ ان دو شہروں میں میونسپل سروسز کو زیادہ پائیدار، لچکدار، اور کم کاربن سے محفوظ بنانے میں مدد کرے گا۔

قابل اعتماد پانی کی فراہمی اور فضلہ کے انتظام کو بہتر بنانے میں مدد کرنے سے، ہم راولپنڈی اور بہاولپور میں لوگوں کی زندگیوں میں نمایاں بہتری کی توقع رکھتے ہیں راولپنڈی میں اس منصوبے سے سطح کے پانی کے نئے اخراج اور 54 ملین لیٹر یومیہ کی گنجائش والا واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ بنانے میں مدد ملے گی۔

منصوبے کے تحت میٹرڈ کنکشن والے 82,000 گھرانوں کی خدمت کے لیے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن پائپ بچھائی جائے گی جبکہ فنانسنگ سے پانی کے پمپس اور ٹرانسمیشن مینز کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا تاکہ سطحی پانی کی سپلائی کو بڑھایا جا سکےآپریشنل کارکردگی کو بڑھانے کے لیے تین پائلٹ ڈسٹرکٹ میٹرنگ ایریاز قائم کیے جا ئیں گے۔

بہاولپور میں کچرے کو جمع کرنے کے آلات کی خریداری کے ذریعے سالڈ ویسٹ کو بہتر بنایا جائے گا اور سروس کوریج کو بڑھانے کے لیے ایک نئے بیڑے کو بہتر بنایا جائے گا جس کی مدد سے نئے فلیٹ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کی مدد کی جائے گی۔ یہ منصوبہ ری سائیکلنگ کے ساتھ ساتھ فلڈ پروف لینڈ فل کی سہولت بھی تعمیر کرے گا جبکہ موجودہ ڈمپ سائٹ کی بحالی کی جائے گی۔  فنانسنگ غیر رسمی شعبے کے کارکنوں کے لیے ذاتی حفاظتی سامان کی فراہمی کو بھی قابل بنائے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے شہری ترقی کے ماہرشی جی لیو( Xijie Lu) نے کہا ہےکہ بنیادی ڈھانچے کی خدمات کو بہتر بنانے کے علاوہ ایشیائی ترقیاتی بینک کا منصوبہ راولپنڈی واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی اور بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی آپریشنل کارکردگی، شمولیت اور مالی استحکام کو بڑھانے میں مدد کرے گاہمارا مقصد بھی اختراعی ہونا تھا، جس میں پروجیکٹ کے کچھ اج قابل تجدید ٹیکنالوجیز، لاگت کی وصولی کی مداخلت، اور رویے میں تبدیلی اور مواصلاتی عناصر شامل تھے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک جمہوریہ کوریا ای ایشیاء اور نالج پارٹنرشپ فنڈ کی طرف سے فراہم کردہ دس لاکھ ڈالر تکنیکی امداد کا انتظام بھی کرے گاتاکہ شہر کے پانی کی فراہمی کے نیٹ ورک میں رساو کو دور کرنے کے لیے راولپنڈی کے پانی اور صفائی کے ادارے کی صلاحیت کو مضبوط کیا جا سکے۔

میرے سسرنے کبھی میری تعریف نہیں کی، رنبیر کپور

ممبئی: بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے انکشاف کیا ہے کہ ان سسر مہیش بھٹ نے کبھی ان کی تعریف نہیں کی۔

بھارتی چینل کے رئییلٹی شو میں بات کرتے ہوئے اداکارہ رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ ان کی بیوی اداکارہ عالیہ بھٹ کے والد اور بالی ووڈ کے سینئر ہدایت کار اور پروڈیوسر مہیش بھٹ نے کبھی میرے سامنے میری تعریف نہیں کی۔

بالی ووڈ کے سپر اسٹار نے شو میں چلائے گئے مہیش بھٹ کے رنبیر کپور کے لیے تعریفی ویڈیو پیغام پرکہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ انہوں نے میری تعریف کی ہے۔ میں سسر جی سے پاس ہوگیا۔
مہیش بھٹ کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ رنبیر کپور دنیا کے سب سے اچھے باپ ہیں اور ان کی اپنی بیٹی راہا سے محبت مثالی ہے۔ رنبیر کپور جب اپنی بیٹی کے ساتھ ہوتے ہیں تو اس کے لیے پیار رنبیر کی آنکھوں اورپوری شخصیت سے چھلکتا نظر آتا ہے۔

اعظم خان پر جرمانہ؛ راشد لطیف نے کرکٹر کو ’’دلیر‘‘ قرار دیدیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف اور اسپورٹس تجزیہ کار نعمان نیاز نے نوجوان کرکٹر اعظم خان کی نیشنل ٹی20 کپ میں بلے پر فلسطین کا اسٹیکر لگاکر کھیلنے پر انکی جرت کی داد دیدی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر سابق کپتان راشد لطیف اور اسپورٹس تجزیہ کار نعمان نیاز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اعظم خان کی جرت کی تعریف کروں گا، جس نے یہ اقدام اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ لیگز کھیلے والا کرکٹر جب انٹرنیشنل کھیلنے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ پر منحصر کرتا ہو، اس طرف سے اسی دلیری کا مظاہرہ کرنا بڑی بات ہے۔

نعمان نیاز نے بتایا کہ اعظم خان کو ریفری کی جانب سے خبردار کیا گیا تھا کہ بلے کو تبدیل کرلیں لیکن انہوں نے جرمانہ قبول کیا، اس موقع پر راشد لطیف نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کے دوران انہیں خیال کرنا پڑے گا۔

سابق کپتان نے انکشاف کیا کہ ورلڈکپ کے دوران پلئیرز نے جب فلسطین کی حمایت میں ٹوئٹ کیا تھا تو بورڈ نے کھلاڑیوں کو دباؤ ڈالا تھا کہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کریں۔

خیال رہے کہ نیشنل ٹی20 کپ کے میچ کے دوران اپنے بلے پر فلسطینی پرچم کا اسٹیکر لگانے پر کرکٹر اعظم خان پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا تھا، جس پر پی سی بی کو کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

بورڈ کو مداحوں نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اعظم خان پر جرمانے کی شدید مذمت کی ہے جبکہ صارفین نے ذکا اشرف کی برطرفی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

عالمی بینک پاکستانی معیشت پر ماہرین کی رپورٹ آج جاری کرے گا

اسلام آباد: عالمی بینک پاکستان میں معیشت کے مختلف شعبوں میں پائیداریت اور نمو کیلیے ماہرین کے مباحث پر مبنی رپورٹ آج جاری کرے گا۔

عالمی بینک نے گزشتہ کئی ماہ کے دوران پاکستان کے روشن معاشی مستقبل کیلئے مختلف شعبوں میں اصلاحات کی تجاویز اور سفارشات کے حصول کیلئے مباحث کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

ان مباحث میں ماہرین نے مختلف شعبوں میں کلیدی اصلاحات کیلیے تجاویز اور سفارشات مرتب کیں جن میں مالی استحکام، نجی شعبہ کی نمو، توانائی، بچوں میں اسٹنٹنگ کے مسائل، تخفیف غربت، زراعت اور ماحولیاتی شعبہ جات کا احاطہ کیا گیا ہے۔

سائفر کیس؛ خصوصی عدالت کا جیل میں ہی عمران خان کے اوپن ٹرائل کا فیصلہ

اسلام آباد: آفیشل سیکریٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ٹرائل جیل میں ہی کرنے کا فیصلہ سنادیا۔

خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں سائفر کیس کی سماعت کی۔

عدالتی حکم کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے جوڈیشل کمپلیکس میں پیش نہیں کیا گیا۔

جیل حکام نے عدالت میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملزمان کو پیش نہیں کرسکتے، اسلام آباد پولیس کو اضافی سیکورٹی کے لیے خط لکھا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کو سنجیدہ نوعیت کے سیکورٹی خدشات ہیں۔

عمران خان کے وکیل سلمان صفدر ایڈووکیٹ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش کرنا جیل حکام کی ذمہ داری ہے، ہم جان پر کھیل کر عدالت میں پیش ہوتے رہے ہیں، کیا چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں محفوظ نہیں یا راستے میں کوئی خطرہ ہے تو بتا دیں ؟ جوڈیشل کمپلیکس کو مکمل طور پر بند کرکے بھی لایا جاسکتا ہے، اس عدالت میں کس سے خطرہ ہے؟ یہاں فیملی سے خطرہ ہے یا قانون کی پاسداری کرنے والے وکلاء سے خطرہ ہے؟ آپ کی بات نہیں مان رہے یا اسلام آباد ہائیکورٹ کی بات نہیں مان رہے تو کیا ہم سپریم کورٹ جائیں ؟۔

سلمان صفدر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم کہتے رہے ابھی آگے نہ بڑھیں طے ہو لینے دیں کہ یہ کیس کیسے چکنا ہے، کبھی کوئی کیس اتنی جلدی میں چلا؟اس کیس کو ہم پانچ ہفتوں میں مکمل کرنے کے لیے نکلے ہوئے تھے۔

شاہ محمود کے وکیل علی بخاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہ اوپن ٹرائل ہے ملزم کو عدالت میں پیش کرنا ضروری ہے، اگر عدالتی احکامات نہیں مانی جاتے تو سرکاری ملازم کو جیل میں بھیجنے کا اختیار آپ کے پاس ہے۔

جج ابولحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ عوام کو رسائی ہونی چاہیے ، میڈیا کو عدالت تک رسائی ہونی چاہیے۔

ایف آئی اے پراسکیوٹر نے اوپن ٹرائل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے جیل میں ٹرائل کیا جاسکتا ہے، عدالت میں جیل حکام دستاویزی شواہد کیساتھ بتایا کہ سیکورٹی خدشات کی بنیاد پر پیش نہیں کرسکتے۔

علیمہ خانم نے کہا کہ والد سے بچوں کی بات ںہیں کروا رہے۔

جج ابولحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ جیل حکام کہتے ہیں ایس او پیز میں بیروں ملک بات کروانے کی اجازت نہیں ہے۔ عدالت نے جیل سپرٹنڈنٹ سے بیروں ملک بات کروانے سے متعلق جیل ایس او پی طلب کرلیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی بچوں سے ٹیلی فونک گفتگو کی درخواست پر خصوصی عدالت نے سپریڈنٹ اڈیالہ جیل اور جیل ایس او بھی آئندہ سماعت پر طلب کر لیے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی خدشات کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی کا جیل میں ہی ٹرائل ہوگا ، میڈیا کو بھی جیل ٹرائل کور کرنے کی اجازت ہوگی، جو بھی ٹرائل دیکھنے کی خواہش رکھتا ہو اسے بھی اجازت ہوگی۔

سائفر کیس کی آئندہ سماعت جمعہ کو جیل میں ہو گی۔ عوام اور میڈیا کو آئندہ سماعت کے دوران جیل میں موجودگی کی اجازت ہو گی۔ جیل اتھارٹیز ان تمام آنے والوں کو سہولت فراہم کریں گے جو سماعت میں آنا چاہتے ہیں۔

فلسطینی پرچم پر اعظم خان پر جرمانے کیخلاف احتجاج، ذکا اشرف کی برطرفی کا مطالبہ

  کراچی: نیشنل ٹی 20 میچ میں فلسطینی پرچم بلے پر بنوانے پر اعظم خان پر جرمانہ عائد کرنے کے خلاف نوجوانوں نے احتجاج کیا اور پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔

جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے درجنوں کارکنان اعظم خان سے اظہار یکجہتی کیلیے نیشنل اسٹیڈیم کے باہر مظاہرہ کرنے پہنچے تو پولیس کی بھاری نفری وہاں پہنچ گئی۔

شرکا نے کہا کہ اعظم خان کے خلاف جرمانہ واپس نہ کیا گیا تو پی ایس ایل کے موقع پر احتجاج کریں گے۔

جماعت اسلامی کراچی یوتھ ونگ کے ہاشم ابدالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر اعظم خان کے خلاف کیا گیا فیصلہ واپس نہ لیا تو احتجاج کا سلسلہ ملک گیر سطح پر بڑھانے کا فیصلہ کریں گے۔

شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ذکا اشرف کی برطرفی کے نعرے درج تھے۔

ہاشم ابدالی نے کہا کہ جرمانہ واپس نہ لینے کی صورت میں تمام تر حالات کی ذمہ دار پی سی بی کی انتظامیہ ہوگی،انہوں نے ذکا اشرف سے فوری طور پر اپنے عہدے سے مستفی ہونے کا بھی مطالبہ کیا۔