نگراں وزیراعلیٰ کے پی کی تقرری کا معاملہ، پی ٹی آئی کا عدالت جانیکا اعلان

فوٹو:فائل

پشاور: پی ٹی آئی نے سابق وزیراعلی محمود خان اور اکرم درانی کی جانب سے نگراں وزیراعلی کے انتخاب کی صورت میں عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔

نائب صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا ظاہر شاہ طورو نے گفتگو میں کہا کہ محمود خان اور اکرم درانی کا منتخب کردہ نگراں وزیراعلیٰ کسی صورت قبول نہیں ہوگا، انہوں نے نگراں وزیراعلی کا انتخاب کیا تو اس کے خلاف عدالت جائیں گے۔

ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ گورنر نے کس قانون کے تحت محمود خان اور اکرم درانی کو وزیراعلیٰ کے انتخاب سے متعلق خط لکھا ہے، محمود خان وزیراعلی ہیں اور نہ ہی اکرم درانی اپوزیشن لیڈر، یہ معاملہ آئینی کے تحت حل کیا جائے گورنر اپنے فارمولیں نا بنائیں۔

نائب صدر پی ٹی آئی نے کہا کہ گورنر غلام علی، محمود خان اور اکرم درانی کا منتخب کردہ وزیراعلیٰ سیاسی ہی ہوگا، ان کے منتخب کردہ وزیراعلیٰ سے لیول پلاینگ فیلڈ کی توقع نہیں ہے۔

لاہور: (دنیا نیوز) تیز رفتار گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں تیز رفتار گاڑیوں میں تصادم کے باعث 6 افراد شدید زخمی ہوئے، تمام افراد کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں رخسانہ، عنابیہ، حذیفہ، محمد حسین، سجاد، عائشہ شامل ہیں۔

پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر تصادم کا شکار گاڑیوں کو مین روڈ سے ہٹایا، جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے تاہم واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔

حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور شاداب کالونی کے رہائشی تھے۔

علاوہ ازیں رائیونڈ روڈ پر ٹریلر اور وین میں تصادم کا واقعہ پیش آیا، حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق میت اور زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت ندیم کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ڈیفنس میں ٹریفک کے المناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

وزیراعلیٰ نے افسوسناک واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے غفلت کے مرتکب ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔

 

سلمان خان اور کترینہ کیف کی “ٹائیگر 3” ریلیز ہوگئی

ممبئی: بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان اور کٹرینہ کیف کی سب سے زیادہ منتظر جاسوس تھرلر ایکشن فلم “ٹائیگر 3″ اب بڑے پردے پر ریلیز کر دی گئی ہے۔

منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم “ٹائیگر 3″ کو آج دیوالی کے موقع پر ریلیز کردیا گیا ہے، فلم کو تین زبانوں ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز کیا گیا ہے۔

فلم میں جہاں سلمان خان نے جاسوس ایجنٹ کا کردار ادا کیا ہے تو وہیں کترینہ کیف بھی زویا نامی جاسوس کے کردار میں نظر آئیں جبکہ عمران ہاشمی نے فلم میں وِلن کا کردار نبھایا ہے۔

تھرلر ایکشن فلم “ٹائیگر 3″ میں ناصرف سلمان خان بلکہ شاہ رخ خان اور ہریتھک روشن بھی نظر آئے، ان دونوں اسٹارز کو فلم میں مختصر کردار کے لیے شامل کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی دیوالی پر ریلیز کے بارے میں سلمان خان نے کہا کہ “دیوالی کے دن فلم کا ریلیز ہونا ہمیشہ ہی خاص ہوتا ہے، میں نے اور کترینہ کیف نے ایسی فلمیں کی ہیں جنہیں بہت سے لوگوں نے پسند کیا ہے، لہٰذا، دیوالی کے موقع پر مداحوں کو “ٹائیگر 3″ کا تحفہ دے کر ہمیں بہت خوشی ہورہی ہے”۔

سلمان خان نے مزید کہا کہ “میرے لیے دیوالی ہمیشہ سے ہی وہ تہوار رہا ہے جو خاندانوں کو اکٹھا کرتا ہے لہٰذا میں بھی اس دیوالی پر اپنے پورے خاندان کے ساتھ “ٹائیگر 3″ دیکھوں گا”۔

دوسری جانب کترینہ کیف نے کہا کہ “یہ دیوالی بہت خاص ہے کیونکہ یہ میری فلم “ٹائیگر 3″ کی ریلیز کا دن ہے اور سلمان خان کے ساتھ یہ میری پہلی فلم ہے جو دیوالی پر ریلیز ہوئی ہے، مجھے اُمید ہے کہ یہ مداحوں کے لیے دیوالی کا شاندار تحفہ ثابت ہوگا”۔

واضح رہے کہ ٹائیگر فرنچائز کی یہ تیسری فلم ہے اور اس سے قبل 2012 میں ’ایک تھا ٹائیگر‘ اور 2017 میں ’ٹائیگر زندہ ہے‘ ریلیز کی جاچکی ہے۔

یش راج فلم کی اسپائے یونیورس بالی وڈ کی بلاک بسٹر سیریز بن چکی ہے جس میں ہریتھک روشن کی ’وار‘ اور شاہ رخ خان کی ’پٹھان‘ ہندی سینما میں دھوم مچا چکی ہے۔

ورلڈکپ؛ بھارت کا نیدرلینڈز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

آئی سی سی ورلڈکپ کے آخری گروپ میچ میں بھارت نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

بنگلورو کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر جیت کر تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔

اس موقع پر نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے کہا کہ میگا ایونٹ کے آخری میچ میں کامیابی کے ساتھ ٹورنامنت میں سفر اختتام پذیر کرنا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب دونوں ٹیموں نے پلئینگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

بھارت کا اسکواڈ

کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول، رویندرا جڈیجا، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو اور محمد سراج

نیدرلینڈز کا اسکواڈ

کپتان اسکاٹ ایڈورڈز، میکس او ڈاؤڈ، کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈز، ثاقب ذولفقار، سائبرینڈ اینجلبرچٹ، روئیلوف وین ڈیر مروے، لوگن وین بیک، آرین دت، پال وین میکرن

جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ نئے نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا نامزد

جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ نئے نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کردیئے گئے ہیں، ان کے نام پر سابق وزیراعلی محمود خان اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرم خان دُرانی نے بھی اتفاق کیا ہے۔

گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان 90 سال کی عمر میں انتقال گرگئے تھے، جس کے بعد ان کی کابینہ بھی خود کار طریقے سے تحلیل ہوگئی۔

نئے نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تعیناتی کے حوالے سے مشاورت کے لئے گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے اہم اجلاس بلایا، جس میں سابق وزیراعلی محمود خان اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرم خان دُرانی کے علاوہ لیگل ٹیم اور صوبے کے انتظامی امور چلانے والے افراد شریک ہوئے۔

ملاقات میں نئے نگران وزیراعلیٰ کے نام پر غور کیا گیا، اور نئے نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا کے لئے جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ کا نام زیرغور آیا۔

محمود خان اور اکرام درانی نے نئے نگراں وزیراعلیٰ کے لئے جسٹس (ر) ارشد حسین کے نام پر اتفاق کیا۔ اور ارشد حسین شاہ کو خیبر پختون خوا کا نیا نگراں وزیراعلیٰ نامزد کردیا گیا۔

جسٹس ارشد حسین شاہ کا تعلق ایبٹ اباد سے ہے، اور وہ سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان کے چیف جج رہے ہیں، جب کہ نگران وزیر قانون بھی رہے ہیں۔

گورنرکے پی نے سابق وزیراعلی محمود خان اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرم خان دُرانی کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی سمری ارسال کی تھی۔

اگر 2018 والا الیکشن ہوا تو پہلےسے زیادہ مزاحمت کریں گے، رہنما جے یو آئی

جے یو آئی کے رہنما مولانا غفور حیدری کا کہنا ہے کہ اگر 2018 والا الیکشن ہوا تو پہلےسے زیادہ مزاحمت کریں گے، ابھی تک کسی پارٹی سے اتحاد کا سوچا نہیں ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے ب ات کرتے ہوئے جمیعت علمائے اسلام کے رہنما مولاناعبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ فلسطین میں مظالم اور نسل کشی ہورہی ہے، اور اقوام متحدہ صرف امریکا کی لابی بنی ہوئی ہے۔

غفور حیدری کا کہنا تھا کہ غزہ کی صورتحال پر عرب لیگ خاموش ہے، کوئی ان کا ضمیر نہیں جھنجھوڑرہا، آج جے یو آئی کے مری جلسے کا اہم موضوع فلسطین بھی ہے، جس میں مولانا فضل الرحمان عالم اسلام کا ضمیر جنھجوڑیں گے۔

رہنما جے یو آئی نے کہا کہ آج مری سے جلسوں کا سلسلہ شروع ہوگا، جلسوں کا یہ سلسلہ بہاولپور تک جائے گا، ملک میں صاف اور شفاف الیکشن ہونے چاہیے، اگر 2018 والا الیکشن ہوا تو قبول نہیں کریں گے، اور ہم ایسے الیکشن کیخلاف پہلے سے زیادہ مزاحمت کریں گے۔ ایک فاشسٹ حکومت کو پی ڈی ایم نے چلتا کیا، آج سربراہ جے یو آئی قوم کو یہی بتائیں گے کہ ہم نے اس حکومت سے نجات دلائی۔

عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ ابھی تک کسی پارٹی سے اتحاد کا سوچا نہیں ہے، سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی اجازت مرکزی قیادت نے دی ہے، سندھ میں ہم جے ڈی اے الائنس کا حصہ ہو سکتے ہیں، بلوچستان میں بھی سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے، مسلم لیگ ن ہر جگہ موجود نہیں ہے، صوبائی سطح پر بھی سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے۔

کراچی میں تین بچوں کے باپ کو گھر میں ذبح کردیا گیا

کراچی: سرجانی ٹاؤن کے رہائشی تین بچوں کے باپ کو نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ذبح کر دیا ، مقتول ایل پی جی کی تین دکانوں کا مالک تھا ، بیوی اور بچے سسرالی رشتے دار کی شادی میں گئے ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے مکان نمبرR/31 سیکٹر سیون اے گھر سے ایک شخص کی ذبح شدہ لاش ملی ، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا معائنہ اور فارنزک کی ٹیم کی مدد سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 45 سالہ عبد الساجد ولد عبد الشاہد کے نام سے کی گئی ، مقتول کے چھوٹے بھائی محمد ساجد نے بتایا کہ مقتول 3 بچوں ، دو لڑکے اور ایک لڑکی کا باپ تھا جبکہ اس کی سکیٹر سیون اے سرجانی ٹاؤن میں ایل پی جی گیس کی دو اور عبد اللہ آباد سرجانی ٹاؤن میں ایک گیس فروخت کرنے کی دکان ہے۔

سرجانی ٹاؤن کی دکانیں آمنے سامنے ہیں جہاں کی دیکھ بھال وہ خود کرتا تھا جبکہ عبد اللہ آباد کی دکان پر میں ( محمد ساجد ) بیٹھتا تھا ، عبد الساجد کے سالے کی بیٹی کی شادی تھی جس میں اس کے بیوی بچے گزشتہ تین دن سے گئے ہوئے تھے ، ہفتے کو بارت تھی۔

انہوں نے بتایا کہ آج بارات میں انہیں بھی اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ جانا تھا ، شام کے وقت اس نے عبد الساجد کو متعدد بار موبائل فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم فون بند مل رہا تھا ، جس پر وہ ان کی دکان پر پہنچا اور کاریگروں سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ دن ساڑھے بارہ بجے سے فون بند ہے انہوں نے بھی متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم رابطہ نہیں ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ بھائی اکثر دوپہر میں گھر جا کر سوجاتا تھا جس پر وہ ان کے گھر گئے کافی دیر تک گیٹ پر دستک دیتے رہے کوئی جواب نہیں ملا تو دوستوں کی مدد سے چھت پر چڑھ کر اندر گئے تو دیکھا کہ عبد الساجد کی رسی سے ہاتھ پاؤں بندھی خون میں لت پت گلا کٹی لاش پڑی ہوئی تھی۔

گلے پر دوپٹہ بندھا ہوا تھا جبکہ چہرے میں تکیہ رکھا ہوا تھا ، علاقہ مکینوں کی مدد سے فوری طور پر پولیس کو اطلاع کر دی تھی جس کے بعد پولیس موقعے پر پہنچ گئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں کے بیان کے مطابق تین افراد نے گھر میں گھس کر عبد الساجد کو قتل کیا ، واقعہ پراسرار ہے تاہم تحقیقات کے بعد حقائق سامنے آئنگے ۔

جواد احمد کے والد انتقال کرگئے

لاہور: معروف گلوکار اور برابری پارٹی کے سربراہ جواد احمد کے والد انتقال کرگئے۔

جواد احمد نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں اپنے والد پروفیسر توقیر احمد کے انتقال کی اطلاع دی، گلوکار نے بتایا کہ اُن کے والد لاہور میں انتقال کرگئے ہیں۔

گلوکار نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں یہ بھی بتایا کہ اُن کے والد کی نماز جنازہ آج اُن کی رہائش گاہ جوہر ٹاؤن میں بعد نمازِ ظہر ادا کی جائے گی۔

جواد احمد نے اپنی پوسٹ میں والد کے انتقال سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین اور شوبز شخصیات کی جانب سے جواد احمد کے والد کے انتقال کی خبر دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

ٹرین کی زد میں آکر نگراں وزیر میرخدا بخش مری کا بھائی جاں بحق

کراچی: اسٹیل ٹاؤن گھگرپھاٹک قادرنگر کے قریب ٹرین کی زد میں آکر نگراں صوبائی وزیر کا حقیقی بھائی جاں بحق ہو گیا.

تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن تھانے کےعلاقے گھگھرپھاٹک قادرنگر کے قریب ٹرین کی زد میں آکرایک نوجوان جاں بحق ہوگیا ، جس کی شناخت محمد حسن مری کے نام سے کی گئی۔

متوفی نوجوان کی لاش قانونی کارروائی کے قریب قریبی اسپتال منتقل کی گئی ہے ، ایس ایس پی ملیرطارق الہیٰ مستوئی نے ایکسپریس کو بتایا کہ ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والا نوجوان نگراں صوبائی وزیر میرخدا بخش مری کا حقیقی بھائی ہے۔
متوفی نوجوان مال مویشی کو دیکھ کے لیے علاقے میں گیا تھا جہاں کچھ اور مہانوں بھی آنا تھا ، متوفی نوجوان وہ کانوں میں ہینڈ فری لگا کرگھوم رہا تھا اور چلتے چلتے ٹرین کی پٹری پر آگیا اوراچانک ٹرین کی ٹکر سے نوجوان محمد حسن مری موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

انھوں نے بتایا کہ پولیس موقع پر موجود ہے اور واقعے کی پہلووں سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہے دوسری جانب علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متوفی نوجوان بکریاں چراتےہوئے ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوا ہے ۔۔۔

کینیڈا میں سکھ برادری کا ایک اور رکن بیٹے سمیت دن دیہاڑے قتل

طٹورنٹو: کینیڈا کے شہر ایڈمنٹن میں سکھ برادری کے ایک اور رکن اور اس کے 11 سالہ بیٹے کو قتل کر دیا گیا۔

41 سالہ ہرپریت سنگھ اپال اور ان کے بیٹے کو جمعرات کے روز ایک شاپنگ پلازہ کے باہر ان کی گاڑی میں دن دیہاڑے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

ایڈمنٹن پولیس نے بتایا کہ باپ بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے،گاڑی میں سوار ایک اور لڑکا محفوظ رہا، کینیڈا میں سکھ برادری کے ارکان نے کہا ہے کہ ہرپریت اور اس کے بیٹے کے قتل میں بھارتی حکومت کے ایجنٹ ملوث ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ستمبر میں پارلیمنٹ میں ایک بیان میں خالصتان تحریک کے ایک سرکردہ سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجرکے قتل میں بھارتی حکومت کے ایجنٹوں کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا تھا، نجر کو رواں برس 18 جون کو برٹش کولمبیا کے شہر سرے میں ایک گوردوارے کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

ٹروڈو کے اعلان کے بعد سے کینیڈا اور بھارت کے درمیان سفارتی تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں،دوسری طرفامریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سکھ علیحدگی پسند رہنما کے قتل کی تحقیقات میں تعاون کرے، جس کی وجہ سے نئی دہلی اور کینیڈا کے درمیان سفارتی تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔

انٹونی بلنکن نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ بہت اہم ہے کہ بھارت اپنی تحقیقات پر کینیڈا کے ساتھ کام کرے اور وہ اس فرق کو باہمی تعاون کے ساتھ حل کرنے کا راستہ تلاش کرے، انہوں نے کہا کہ بھارت تعاون کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جس پر میں نے بھارتی ہم منصبوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

الیکشن کمیشن قبل ازانتخابات دھاندلی کامنصوبہ بنا رہا ہے، تحریک انصاف کا دعویٰ

تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن قبل از انتخابات دھاندلی کامنصوبہ بنارہی ہے، افسران کودھاندلی پر خصوصی طور پر نوازا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن قبل از انتخابات دھاندلی کا منصوبہ بندی کررہا ہے، اور 17 اور 18 گریڈ کے افسران جن کی ریٹائرمنٹ میں ایک سال سے کم کا عرصہ رہ گیا ہے کہ انہیں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز تعینات کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے، یہ تعیناتیاں عام انتخابات میں دھاندلی کی واضح کوشش ہے۔

عمرایوب کا کہنا تھا کہ جو افسران دھاندلی کی ہدایات پر عمل کریں گے انہیں خصوصی طور پر نوازا جائے گا، اور ناکامی پر ان افسران کو ریٹائرمنٹ کی ”چھڑی“ دکھائی جائے گی، تاہم افسران کی اکثریب دھاندلی کرکے انعام پانے کا راستہ اختیار کرے گی۔

پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ پاکستان کو ایسے راستے کی جانب دھکیلا جارہا ہے جہاں سے جمہوریت کی بحالی کا کوئی راستہ نہیں بچے گا، عام انتخابات میں قبل دھاندلی کے منصوبے سے واضح ہورہا ہے کہ ہم سیاہ دنوں میں داخل ہو رہے ہیں۔

نوازشریف کل بلوچستان جائیں گے، 20 سے زائد اہم سیاسی شخصیات سے ملاقات ہوگی

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کل بلوچستان میں 20 سے زائد اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کل سے دیگر صوبوں میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ کل بلوچستان کے دورے پر کوئٹہ جائیں گے، اور ان کے ہمراہ شہبازشریف بھی ہوں گے۔

لیگی پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف 20 سے زائد اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے، اور بلوچستان کی ان اہم سیاسی شخصیات کی ن لیگ میں شمولیت متوقع ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہا ہے کہ ن لیگ اور بی اے پی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کےمعاہدوں کا بھی امکان ہے۔

قرضوں کے حجم میں سالانہ بنیادوں پر7.7 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد: بینکوں کے ڈپازٹس، سرمایہ کاری اور مختصر مدت کے قرضوں کے حجم میں اکتوبر کے دوران ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر میں بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 26398 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو ستمبر کے مقابلے میں0.3 فیصد اور گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں 17.8 فیصد اضافہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے مجموعی قرضوں میں 1675 ارب روپے کی نمایاں کمی
اکتوبر میں بینکوں کی جانب سے مختصر مدت کے قرضوں کے حجم میں ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر بالترتیب 0.3 فیصد اور 7.7 فیصد کا اضافہ ہوا۔

اکتوبر میں بینکوں کے مختصر مدت کے قرضوں کا حجم 11898 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو ستمبر میں 11897 ارب روپے اور گزشتہ سال اکتوبر میں 11052 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔