اسلام آباد ائرپورٹ سے انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

 اسلام آباد: ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائرپورٹ پر ایک بڑی کارروائی میں انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار کیے گئے انتہائی مطلوب دہشت گرد کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی۔  وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق دہشت گرد کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران حراست میں لیا گیا۔ اشتہاری ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔

محمد علی درانی نے قومی حکومت کا نیا فارمولا پیش کر دیا

سابق وزیر اطلاعات محمد علی درانی نے قومی حکومت کا نیا فارمولا پیش کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی  کو خصوصی انٹرویو میں سابق وزیر اطلاعات محمد علی درانی نے کہا ’’میرا اگلا فارمولا منتخب ’نیشنل یونٹی گورنمنٹ‘ کا ہے، اس میں تمام سیاسی جماعتیں ہوں گی۔‘‘

درانی نے کہا ’’بہترین نیشنل حکومت وہی ہے جسے عوام منتخب کرے، نیشنل حکومت کا پہلا پوائنٹ یہ ہوگا کہ اس میں تمام سیاسی جماعتیں ہوں گی، دوسرا ان جماعتوں میں سب سے زیادہ نشستوں والی جماعت وزیر اعظم کے لیے 3 نام دے، ان میں سے جس کو اسمبلی منتخب کرے وہ وزیر اعظم بنے۔‘‘

سابق وزیر نے کہا ’’منتخب نیشنل یونٹی گورنمنٹ کا تیسرا نکتہ یہ ہے کہ کابینہ میں 30 سے زیادہ وزرا نہیں ہونے چاہئیں، چوتھا پوائنٹ یہ ہے کہ 6 ماہ میں بلدیاتی انتخابات ہوں جن کی مدت اسمبلیوں کے برابر ہو، یہ بھی طے ہو کہ آئندہ قومی و صوبائی انتخابات کے ساتھ بلدیاتی انتخابات بھی ہوں۔‘‘

محمد علی درانی کے مطابق ’’اس وقت ہماری جمہوریت چند الیکٹیبلز کے گرد گھوم رہی ہے، ہم نے نظام کو پاکستان، عوام اور ان کے اداروں کے مفاد میں لانا ہے۔‘‘

انھوں نے کہا انتخابات سے پہلے سیاسی جماعتیں تحریری معاہدے پر دستخط کریں، اور اس معاہدے میں اقرار کریں کہ الیکشن کے بعد ہم سب مل کر حکومت بنائیں گے، نواز شریف آئے تو 70 فی صد لوگوں نے ان کی مفاہمت کی بات کو پسند کیا، مفاہمت پر مائنس پی ٹی آئی کا ابھی تک کوئی آئینی اور قانونی ثبوت نہیں ہے۔‘‘

حادثے میں 6 افراد کی ہلاکت، کم عمر ڈرائیور کیخلاف قتل کے مقدمے کی درخواست

لاہور: گاڑیوں کے ٹکرانے میں 6 افراد کی ہلاکت کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا۔ مدعی مقدمہ رفاقت علی نے کم عمر ڈرائیور کے خلاف ایک اور درخواست دیدی۔

ڈیفنس میں حادثے کے دوران 6 افراد کی ہلاکت کے معاملے میں مدعی مقدمہ رفاقت علی نے درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ کم عمر ڈرائیور افنان نے دانستہ طورپرگاڑی کوٹکرماری۔ ملزم افنان کامقصد گاڑی میں سوارتمام افرادکی جان لیناتھا۔

پولیس نے درخواست وصول کرتےہوئے ضمنی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مقدمے کی تفتیش قتل کی دفعات کےتحت کی جائےگی۔

واضح رہے کہ 3 روز قبل لاہور کے علاقے ڈیفنس میں کار حادثے میں 6 افراد کو ہلاک کرنے والا ڈرائیور 16 سالہ افنان اسکول کا طالب علم نکلا، جس کا پولیس کو دیا گیا ویڈیو بیان سامنے آ گیا ہے، جس میں اس نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ گاڑی کی رفتار 100 سے زیادہ تھی۔

ملزم افنان نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ آٹھویں جماعت کا طالب علم ہے ۔ گاڑی چلاتے ہوئے تقریباً ایک سال کا عرصہ ہو گیا ہے ۔ کزن سے گاڑی چلانا سیکھی، والد اور والدہ نے جانے سے منع کیا، مگر ضد کرکے چلا گیا۔ گاڑی 110 کی رفتار پر تھی کہ اچانک سامنے سے گاڑی آ گئی ۔

بیان میں ملزم نے مزید بتایا کہ دونوں سائیڈوں پر بیرئیرز تھے اور ہمارے پاس گاڑی نکالنے کا کوئی راستہ نہیں تھا ۔ گاڑی میں ملزم کے ساتھ کچھ دوست بھی سوار تھے ۔ ملزم دوستوں کے ہمراہ کھانا کھانے کے لیے جا رہا تھا ۔

دریں اثنا ٹریفک پولیس نے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف چالان کے بجاے مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹریفک پولیس لاہور کے مطابق آئندہ کم عمر ڈرائیورز پر چالان کے بجائے ایف آئی آر درج ہوگی، جس کے نتیجے میں کرمنل ریکارڈ ہونے کی وجہ سے ایسے لوگ سرکاری نوکری کے لیے بھی اہل نہیں ہوں گے، انہیں ویزا ملنے میں بھی مشکل ہوگا اور وہ ساری زندگی کے لیے مجرمانہ ریکارڈ کے حامل ہوں گے۔ اس حوالے سے اپیل کی گئی ہے کہ والدین اپنی ذمے داری نبھائیں اور اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت ہرگز نہ دیں۔

غیر ملکی کوچز اسٹاف کی مکمل چھٹی کا امکان، پی سی بی کا ملکی کوچز رکھنے پر اتفاق

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے غیر ملکی کوچز اسٹاف کو تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر کرکٹ مکی آرتھر کل پی سی بی ہیڈ کوارٹر جائیں گے، مکی آرتھر سمیت کوچ گرانٹ بریڈ برن اور بیٹنگ کوچ اینڈریو پوٹیک کی چھٹی کا امکان ہے۔

پی سی بی نے غیر ملکی کوچز کی جگہ ملکی کوچز رکھنے پر اتفاق کیا ہے اور اسی سلسلے میں سابق کپتانوں سے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی ملاقاتوں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔

پاکستان کے بولنگ کوچ مورنی مورکل مستعفی، پی سی بی نے بیان جاری کردیا

ذرائع کا بتانا ہے کہ 17 نومبر کو ذکا اشرف آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت جائیں گے اور بھارت روانگی سے قبل ذکا اشرف ٹیم مینجمنٹ اور کپتان بابراعظم سے ملاقات کریں گے جس میں ایشیاکپ اور ورلڈکپ کی کارکردگی پر بات چیت ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے جنوبی افریقی بولنگ کوچ مورنی مورکل نے استعفیٰ دے دیا تھا۔

ورلڈکپ سیمی فائنل؛ ٹکٹس بلیک میں فروخت، قیمت ڈھائی لاکھ تک پہنچ گئی

آئی سی سی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان پہلے سیمی فائنل سے قبل ٹکٹس کی بلیک میں فروخت کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں بدھ کے روز کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل سے قبل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے سیمی فائنل کے ٹکٹس کی بلیک میں فروخت کرنے والے آکاش کوٹھاری نامی شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس نے کوٹھاری ملاڈ میں واقع اسکی رہائشگاہ سے گرفتار کیا، ملزم مختلف واٹس ایپ گروپس میں ٹکٹس 25 ہزار سے 2.5 لاکھ روپوں تک بلیک میں فروخت کررہا تھا، جو ٹکٹ کی اصل قیمت سے 4 سے 5 گنا زیادہ ہے۔

ملزم کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 420 اور 511 کے تحت دھوکہ دہی کے الزامات درج کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب پولیس نے ٹکٹس بلیک میں فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کردی ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت کو نیوزی لینڈ کا چیلنج درپیش ہوا جبکہ دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔

لاہور ایک بار پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار

لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں دوبارہ پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔

صوبائی دارالحکومت میں ائیر کوالٹی انڈیکس 389 تک پہنچ گیا ہے جب کہ اسموگ اور آلودگی کنٹرول کرنے کے لئے سیف سٹی کیمروں کے ذریعے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی آپریشن تیز کر دیا گیا ہے۔

شہر کی فضاؤں پر گردوغبار، دھوئیں اور آلودگی کا راج برقرار ہے، اسکولوں، کالجوں اور دفاتر میں نگراں پنجاب حکومت کی چار روزہ چھٹیوں کی پالیسی بھی کارگر ثابت نہ ہو سکی۔

اسموگ کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بنائی گئی پالیسی کے کچھ روز بعد ہی لاہور پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آیا ہے۔

دوسری جانب سیف سٹی کیمروں کے ذریعے شہر کے مختلف علاقوں سے دھواں چھوڑنے والی 37 گاڑیاں کو پکڑ لیا گیا ہے۔

اس حوالے سے شہری انتظامیہ کے اسموگ سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات پر مطمئن دکھائی نہیں دیتے، ان کا کہنا ہے کہ اسموگ سے اب احتیاط خود ہی کرنا پڑے گی۔

لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ کے تدارک کے لئے ہفتے کے روز اسکول و کالج بند کرنے اور ہفتے میں دو روز ورک فراہم ہوم کی پالیسی پر عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔

وزیر قانون سندھ کے سیکرٹری تحسین فاطمہ سے اختلافات شروع

نگراں وزیر قانون سندھ عمر سومرو کے سیکریٹری انسانی حقوق تحسین فاطمہ سے بھی اختلافات شروع ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر سومرو اور تحسین فاطمہ کے درمیان اختلاف قیدیوں کو مفت قانونی مدد فرام کرنے کے لئے کنسلٹنٹ مقرر کرنے پر ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری تحسین فاطمہ نے وزیر قانون کو لکھا کہ وہ ٹینڈر کے ذریعے کنسلٹنٹ میرٹ پر مقرر کریں جس پر عمر سومرو ناراض ہوگئے اور انہوں نے تبادلےکے لئے وزیر اعلیٰ کو خط لکھ دیا۔

خیال رہے کہ تحسین فاطمہ 10 دن پہلے ہی سیکرٹری برائے انسانی حقوق مقرر ہوئی ہیں۔

پشاور؛ بارات کے دوران دلہا کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا

پشاور: بارات کے دوران دلہا کو قتل کیے جانے کے واقعے کا ڈراپ سین ہوگیا۔

پولیس کے مطابق دلہے کا قتل پسند کی شادی نہ ہونے کی وجہ سے کیا گیا۔ گرفتار کیے گئے ملزم جلال نے بتایا کہ وہ مقتول عدنان کی دلہن کو پسند کرتا تھا اور اسے راستے سے ہٹانے کے لیے قتل کردیا۔

تفتیش میں معلوم ہوا کہ مقتول دلہا عدنان کی اہلیہ، ملزم کی خالہ زاد ہے۔ پولیس کے سامنے اعتراف کرتے ہوئے ملزم نے بتایا کہ اس کی دلہن کے ساتھ کئی برس سے دوستی تھی۔ پولیس نے ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ 11 نومبر کو چارسدہ روڈ پر بارات میں دلہے کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں دلہا جاں بحق اور اس کا بھائی زخمی ہوگیا گھا۔

آئی ایم ایف نیا ٹیکس نہ لگانے پر رضامند، منی بجٹ کا خطرہ ٹل گیا

اسلام آباد: پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ جائزہ مشن کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات آج بھی جاری ہیں۔

مذاکرات میں سرکاری اداروں میں اصلاحات،نجکاری پروگرام کی پیش رفت،آمدن بڑھانے، اخراجات میں کمی، ڈالر اِن فلوز، ادارہ جاتی اصلاحات،قرض پروگرام کے دوران توانائی کے شعبے میں سبسڈی نہ دینے، بجٹ خسارہ کم کرنیکے اقدامات، پاور سیکٹراورپیٹرولیم سیکٹر کے لیے ری بیسنگ،ایڈجسٹمنٹ اور گردشی قرضے میں کمی کا پلان پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔

پہلے روز ہونیو الے مذاکرات میں آئی ایم ایف پاکستان کیلئے 9 ہزار 415 ارب کا سالانہ ٹیکس ہدف برقرار رکھنے پر رضامند ہوگیا جس کے بعد منی بجٹ نہیں آئے گا۔
دوسری جانب آئی ایم ایف نے پاکستان کو ایکسٹرنل فنانسنگ کے بارے میں ڈونر ممالک کے سفیروں سے رجوع کرلیاہے۔ یو اے ای نے پاکستان کو ایکسٹرنل فنانسنگ اور سرمایہ کاری کی یقین دہانی کروادی ۔

آئی ایم جائزہ مشن نے پاکستان میں یو اے ای کے سفیر سے اہم ملاقات کی جس میں پاکستان کی طرف سے ایکسٹرنل فنانسنگ پر دوست ممالک کی جانب سے کروائی جانیوالی یقین دہانیوں پر تبادلہ خیال کیا ۔

پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)جائزہ مشن کے درمیان 71 کروڑ ڈالر کی قسط کیلئے مذاکرات کے فیصلہ کن دور کے پہلے روز خصوصی سرمایہ کاری فیسلٹیشن کونسل کی جانب سے بریفنگ دی گئی تھی اور ایس آئی ایف سی کے تحت متوقع سرمایہ کاری اور اس پر دی جانے والی ٹیکسوں کی رعایت پر بھی غور کیا گیا ۔

آئی ایم ایف کی طرف سے نئے ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ نہیں آیا ہے البتہ رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور پاکستان پہلے جائزے کی کامیابی سے تکمیل کے لیے پرامید ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ پالیسی سطح کی بات چیت میں پاکستانی ٹیم کی قیادت نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کی ۔

مذکرات میں آمدن بڑھانے، اخراجات میں کمی، ڈالر اِن فلوز، ادارہ جاتی اصلاحات، نیشنل کلین ائرپالیسی، نیشنل کلائمیٹ فنانس اسٹریٹجی، ایکسچینج ریٹ، نئے قرض کے لیے سکوک بانڈز، ٹی بلز، انویسٹمنٹ بانڈزکا اجرا، قرض پروگرام کے دوران توانائی کے شعبے میں سبسڈی نہ دینے، بجٹ خسارہ کم کرنیکے اقدامات، پاور سیکٹراورپیٹرولیم سیکٹر کے لیے ری بیسنگ،ایڈجسٹمنٹ اور گردشی قرضے میں کمی کا پلان پر تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد حتمی فیصلے متوقع ہیں جنکی روشنی میں اقتصادی جائزہ کی تکمیل ہوگی

اس سے قبل پہلے روز ہونے والے پالیسی سطھ کے مذاکرات میں طے پایا نگران حکومت کوئی نیا ٹیکس نہیں لگائے گی، آئی ایم ایف کو آگاہ کر دیا گیاہے

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو ٹیکس ہدف کے حصول کا تحریری پلان فراہم کر دیا گیا ہے اور آئی ایم ایف کو 9415 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے جبکہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے ٹیکس چوری کے خاتمے کی بھی یقین دہانی کرادی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی کہ ٹیکس آمدن بڑھانے کے لیے ٹیکس حکام انتظامی اقدامات بہتر بنائیں گے۔ معیشت کو دستاویزی شکل دے کر ٹیکس نیٹ بڑھانے کا بھی پلان ہے

آئی ایم ایف کو ایکسچینج ریٹ پالیسی اور شرح سود پر بریفنگ دی گئی ۔ سرکاری اداروں میں اصلاحات،نجکاری پروگرام کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیاہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ پالیسی سطع کے مذاکرات کے پہلے روز آئی ایم ایف کی طرف سے کسی قسم کے نئے ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ نہیں کیا گیا ہے البتہ رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کا مطالبہ کیا ہے

ایف بی آر کی جانب سے آئی ایم ایف کو بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں مقررہ ہدف سے زیادہ ٹیکس وصولیاں کی ہیں

آئی ایم ایف نے کوئی نیا ٹیکس لگانے کا مطالبہ نہیں کیا مگر یہ ضرور کہا ہے کہ ہر صورت ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کیا جائے

اس کے علاوہ ریٹیلرز اور آئی ایم ایف کا پاکستان کی معاشی ٹیم پر زرعی شعبے اور ریئل اسٹیٹ سے مکمل ٹیکس وصولی کا بھی دباوؤ ہے تاہم نئے ٹیکس کی فی الحال کوئی ضرورت نہیں ہے آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ بجٹ پر مکمل عملدرآمد کیا جارہا ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ پر بات چیت جاری ہے ۔ آمدن بڑھانے، اخراجات میں کمی، ڈالر اِن فلوز، ادارہ جاتی اصلاحات، نیشنل کلین ائرپالیسی، نیشنل کلائمیٹ فنانس اسٹریٹجی، ایکسچینج ریٹ، نئے قرض کے لیے سکوک بانڈز، ٹی بلز، انویسٹمنٹ بانڈزکا اجرا، قرض پروگرام کے دوران توانائی کے شعبے میں سبسڈی نہ دینے، بجٹ خسارہ کم کرنیکے اقدامات، پاور سیکٹراورپیٹرولیم سیکٹر کے لیے ری بیسنگ،ایڈجسٹمنٹ اور گردشی قرضے میں کمی کا پلان بھی سامنے رکھا گیا ہے جن پر اگلے مزید دو دن تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد حتمی فیصلے متوقع ہیں جنکی روشنی میں اقتصادی جائزہ کی تکمیل ہوگی اور اسی تناظر میں مشترکہ اعلامیہ جاری ہوگا

پاکستان آئی ایم ایف پالیسی سطح کے مذاکرات15نومبر تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔ پاکستان آئی ایم ایف کی بیشتر شرائط پوری کر چکا، اقتصادی ڈیٹا بھی شیئر کیا جاچکا،اقتصادی جائزے کی کامیابی پر پاکستان کو تقریباً 71 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط ملے گی ۔ اسٹاف لیول معاہدے کی صورت میں حتمی منظوری آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ دے گا۔

اسرائیلی فوج کا غزہ میں بچوں کے اسپتال سے حماس کا اسلحہ ملنے کا دعویٰ

سرائیل نے غزہ میں بچوں کے اسپتال کے تہہ خانے سے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے ہتھیار برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز اسرائیل نے غزہ میں بچوں کے ایک اسپتال کے تہہ خانے کی تصاویر جاری کیں جس میں اسلحہ دکھایا گیا ہے اور اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ یہ اسلحہ اسپتال کے تہہ خانے سے ملا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ اسلحے میں گرینیڈز اور خودکش جیکٹوں سمیت دیگر دھماکا خیز مواد شامل ہے۔

اسرائیلی فوجی کے ترجمان نے تہہ خانے میں ناصرف حماس کے ہتھیاروں بلکہ اسرائیلی یرغمالیوں کے رکھے جانے کا بھی دعویٰ کیا۔

ترجمان نے دعویٰ کیا کہ تہہ خانہ ایک کوارٹر کے طور پر بھی استعمال ہوا ہے جس میں ایک چھوٹا کچن شامل ہے جب کہ اس میں ایک سرنگ بھی ہے جو حماس کے سینئر نیول کمانڈر کے گھر تک جاتی ہے، حماس اسی اسپتال سے غزہ پر کنٹرول اور اسرائیل کے خلاف جنگ کرتا ہے۔

فوجی ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے تہہ خانے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی ہے جس پر گولیوں کے نشان موجودہیں۔

190 ملین پاؤنڈ کیس: نیب کا عمران خان کی گرفتاری کیلئے مختلف آپشنز پر غور

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں عمران خان کی گرفتاری کے لیے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق نیب کو گرفتاری کے 24 گھنٹوں میں ملزم کو عدالت میں پیش کرنا ضروری ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے وزارت قانون کا نوٹیفکیشن ضروری ہے، کوشش ہے کہ کچھ دیر میں جیل سماعت کا نوٹیفکیشن جاری ہوجائے گا۔

نوٹیفکیشن جاری ہونے کی صورت میں احتساب عدالت کے جج محمدبشیر اڈیالہ جیل میں سماعت کریں گے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز اسلام آباد کی احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے اور عدالت نے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیلئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل کو ہدایات جاری کی تھیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی پہلے ہی سائفر کیس میں اڈیالا جیل میں قید ہیں اور سکیورٹی خدشات کے باعث ان کا ٹرائل جیل میں ہی ہو رہا ہے، سائفر کیس میں ان پر فرد جرم عائد کی جاچکی ہے۔

’بابر بھائی ہیں برو‘، ہانیہ عامر کی دلچسپ تردید

** شوبزانڈسٹری کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے متعلق قیاس آرائیوں پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے صورتحال واضح کی ہے۔**

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بابر اعظم اور ہانیہ عامر کی ایک ایڈیٹڈ ویڈیو وائرل ہورہی تھی، جس نے سوشل میڈیا صارفین کو کشمکش میں مبتلا کردیا تھا۔

تاہم ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اداکارہ نے اپنے حوالے سے بابراعظم سے منسلک ان قیاس آرائیوں کی تردید کردی ہے۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پراس حوالے سے لکھا کہ ’بابر بھائی ہیں برو‘۔

وائرل ویڈیو میں ہانیہ عامر کو بابر اعظم کو خود سے زیادہ کیوٹ کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ بابر اعظم نے ایک انٹرویو کے دوران ہانیہ عامرکے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

اس وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا کو گرماتے ہوئے ساتھ ہی صارفین کو بھی حیرت میں مبتلا کردیا تھا۔

اداکارہ ہانیہ عامر نے کم عمری میں ہی اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا، انہوں نے اب تک کئی مقبول ڈراموں میں اداکاریہ کے جوہر دکھائے ہیں۔

سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر پھر گرفتار

ڈی آئی خان: پولیس نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو کوئٹہ سے آتے ہوئے درہ زندہ کے قریب گرفتار کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ علی وزیرپر اداروں کے خلاف تقاریر اور نقص امن کے مقدمات