آرٹیکل 62 ،63 پرعملدرآمد کروانے کی درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹسز جاری

آئین کے آرٹیکل 62 ،63 پرعملدرآمد کروانے کیلئے متفرق درخواست پر الیکشن کمیشن، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو نوٹسز جاری کردیئے گئے۔

لاہور ہائی کورٹ میں آئین کے آرٹیکل 62 ،63 پرعملدرآمد کروانے کیلئے متفرق درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی۔

درخواست شہری منیراحمد نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سےدائرکی، جس میں مؤقف پیش کیا کہ عام انتخابات 8 فروری کو ہونے جارہے ہیں، ہماری درخواست ہے کہ جو امیدوارالیکشن لڑنے میدان میں اترے اس کا تمام ڈیٹا الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پرموجود ہو۔

درخواست میں مؤقف پیش کرتے ہوئے استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کو مراسلے لکھے گئے لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا، عدالت الیکشن کمیشن کو ڈیٹا مرتب کرکے ویب سائٹ پر جاری کرنے کی ہدایت کرے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن، وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹسز جاری کردئیے اور سماعت ملتوی کرد

ورلڈکپ؛ آسٹریلوی ٹیم پر دولت کی برسات ہوگئی

کراچی: ورلڈکپ میں فتح سے کینگروز پر دولت کی برسات ہوگئی، چیمپئنز آسٹریلیا کو سب سے زیادہ 3.42 ملین پاؤنڈ ملیں گے۔

آسٹریلیا نے احمد آباد میں میزبان بھارت کو 6 وکٹ سے شکست دے کر چھٹی مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا، چمچماتی گولڈن ٹرافی کے ساتھ آسٹریلوی ٹیم کو اس شاندار کامیابی پر 3.2 ملین پاؤنڈ انعامی رقم بھی ملے گی، رنراپ رہنے والی بھارتی ٹیم کو 1.6 ملین پاؤنڈ کا چیک ملا، سیمی فائنلسٹ ٹیمیں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کو فی کس 6 لاکھ 42 ہزار پاؤنڈ ملیں گے۔

ایونٹ میں شریک دوسری ٹیموں کو فی کس 80 ہزار پاؤنڈ ملیں گے تاہم اس کے ساتھ گروپ راؤنڈ میں ہر کامیابی پر 32 ہزار پاؤنڈ الگ سے ملنے ہیں، پاکستان ٹیم نے اس ٹورنامنٹ میں 9 میں سے 4 میچز میں کامیابی حاصل کی، جس کی بدولت اسے مجموعی طور پر 2 لاکھ 8 ہزار پاؤنڈ ملیں گے۔

آسٹریلیا کی مجموعی انعامی رقم 3.42 ملین ڈالر بنے گی جبکہ فائنل سے قبل کھیلے گئے اپنے تمام میچز میں ناقابل شکست رہنے والی بھارتی ٹیم کو مجموعی طور پر 1.89 ملین پاؤنڈ ملیں گے، اس ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم 8 ملین پاؤنڈ تھی۔

فائنل میں شکست؛ بھارتی فینز میکسویل کی اہلیہ کو توہین آمیز جملے کسنے لگے

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کو شکست ہندوستانی فینز کو ہضم نہ ہوسکی۔

آسٹریلیا کے جارح مزاج بیٹر گلین میکسویل کی بھارتی نژاد اہلیہ وینی رامن کو سوشل میڈیا ہندوستانی فینز کی جانب سے غیر مناسب کمنٹس اور گالیاں دی گئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو اَپ لوڈنگ سائٹ انسٹاگرام پر وینی رامن نے اسٹوری شیئر کی، جس میں انہوں نے نفرت آمیز دھمکیاں دینے والوں کے نام پیغام میں لکھا کہ ’’یہ سب کہنے کی ضرورت تو نہیں ہے لیکن بطور بھارتی اپنے اس ملک کو سپورٹ کرنا جس میں آپ پیدا ہوئے، پلے بڑھے اور سب سے بڑھ کر اس ٹیم کو سپورٹ کرنا جس کے لیے آپ کے شوہر اور آپ کے بچوں کے والد کھیلتے ہیں آپ کا حق ہے تاہم بے سبب غصہ کرنے کے بجائے پرسکون رہیں اور اپنے غصے کا رخ دنیا کے زیاہ اہم مسائل کی طرف موڑ دیں‘‘۔

آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی فینز آگ بگولہ ہوگئے اور متعدد صارفین نے وینی رامن کے انسٹا تبصروں کا سیکشن میں توہین آمیز جملے کسے۔

اس سے قبل میگا ایونٹ میں ہوم گراؤنڈ پر شرمناک شکست کے بعد بھارتی کرکٹ فینز آپے سے باہر ہوگئے تھے۔ فائنل میں سنچری بنانے والے آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ کی بیوی اور ایک سالہ بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں بھی دیں تھی۔

ویرات کوہلی کا اپنے آئی پی ایل کے ساتھی میکسویل کیلیے خصوصی تحفہ

احمد آباد: ویراٹ کوہلی نے آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل کو خصوصی تحفہ دے دیا۔

بھارتی بیٹر ویراٹ کوہلی نے ورلڈکپ کے فائنل میں شکست کے بعد آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل کو خصوصی تحفہ دے دیا۔

دونوں آئی پی ایل میں ایک ہی فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے کھیلتے ہیں، فائنل کے بعد کوہلی نے اپنی نیشنل ٹیم جرسی میکسویل کو تحفے میں دی، انھیں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے گلے سے بھی لگایا۔

آئی سی سی کی جانب سے اس موقع کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی گئیں۔

اسرائیل سے جنگ بندی معاہدے کے قریب ہیں، اسماعیل ہنیہ

دوحا: حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے جنگ بندی معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں رہنما حماس اسماعیل ہنیہ کا کہنا تھا کہ حماس نے اسرائیل سے جنگ بندی کے بارے میں اپنا موقف ثالثوں اور قطر کے بھائیوں تک پہنچا دیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کے عارضی معاہدے کے تحت ابتدائی 5 روز میں زمینی حملے بند اور فضائی حملوں کو کم کیا جائے گا جبکہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی بچوں اور خواتین سمیت 300 فلسطینیوں کو رہا کیا جائے گا۔
دوسری جانب اسرائیل کے جنگی طیاروں نے گزشتہ رات مغربی کنارے میں بمباری کی۔ اسرائیلی کی جانب سے نوسیرت پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملے میں 17 افراد شہدی ہوگئے۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے اسرائیل 7 اکتوبر سے اب تک اسپتالوں اور طبی مراکز پر 335 حملے کرچکا ہے۔

دورہ آسٹریلیا، حارث کی دستبرداری پر سوال اٹھنے لگے

کراچی: حارث رؤف کی دورہ آسٹریلیا سے دستبرداری پر سوال اٹھنے لگے۔

پاکستان کی جانب سے آسٹریلیا کے ٹیسٹ ٹور کیلیے گذشتہ روز اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تاہم اس میں حارث رؤف شامل نہیں تھے، ان کی جانب سے آخری لمحات میں ٹور سے دستبرداری اختیار کی گئی جس پر سوال اٹھائے جارہے ہیں۔

خود نئے چیف سلیکٹر وہاب ریاض بھی فاسٹ بولر کے اس فیصلے پر مایوس دکھائی دیے، انھوں نے اسے پاکستان کرکٹ کیلیے بھی نقصان دہ قرار دیا۔

پریس کانفرنس کے دوران وہاب کا کہنا تھا کہ حارث رؤف ایک امپیکٹ پلیئر اور ہمیں ان کی صلاحیتوں سے ٹیسٹ کرکٹ میں فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے، ہم نے ان سے صرف ایک دن میں 10 سے 12 اوورز کرانے کا مطالبہ کیا، اتنے تو وہ حال ہی میں ون ڈے کرکٹ میں کرتے رہے ہیں، ٹیم مینجمنٹ نے ان سے بات کی تھی مگر وہ راضی نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے وہ بولرز جوکہ 140میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرتے ہیں وہ ان فٹ ہیں، اس لیے ایک پلیئر ہونے کے ناطے آپ کو قربانی دینے کی ضرورت ہوتی ہے، آپ کو پاکستان کیلیے کھیلنا چاہیے نہ کہ پیٹھ دکھائیں۔

بھارت اپنے کھودے گڑھے میں خود منہ کے بل گر پڑا

کراچی: بھارت نے جو گڑھا آسٹریلیا کیلیے کھودا اس میں خود گرپڑا، فیصلہ کن معرکے کیلیے سلو پچ کا انتخاب کیا مگر آسٹریلوی بولرز نے کٹرز، سلوور باؤنسرز، ریگولر باؤنسرز سے توڑ کرلیا۔

بھارت نے ممبئی میں اپنی من پسند پچ پر نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل میں شکست دی، اس کی خوش قسمتی تھی کہ ٹاس بھی وہ خودجیتا تھا، جس کی وجہ سے پہلے بیٹنگ کی، اس پر پچ فکسنگ کے ساتھ ٹاس میں گڑبڑ کا بھی الزام عائد ہوا، جس کی پروا نہ کرتے ہوئے بھارت نے احمد آباد اسٹیڈیم میں فائنل کیلیے بھی ایک سلو پچ کا انتخاب کیا، جس پر وہ پاکستان ٹیم کو شکست دے چکا تھا، تاہم اس بار قسمت نے اس کا ساتھ نہیں دیا اور وہ ٹاس ہارگیا۔

اگرچہ میزبان کپتان روہت شرما نے اس وقت کہا کہ وہ ٹاس جیتتے بھی تو پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے تاہم سلو ٹریک کی صورت میں بھارت نے جو گڑھا کینگروز کیلیے کھودا اس میں خود گرپڑے۔

آسٹریلوی بولرز نے کٹرز، سلوور باؤنسرز، ریگولر باؤنسرز سے کنڈیشنز کا توڑ کرتے ہوئے اسٹارز سے سجی بھارتی بیٹنگ لائن کو پویلین واپس بھیج دیا اور پھر ٹریوس ہیڈ کی سنچری اور مارنس لبوشین کی ففٹی کی بدولت ہدف آسانی سے 4 وکٹ پر حاصل کرلیا۔

مقابلے سے قبل آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز سے اسٹیڈیم میں ایک لاکھ سے زائد ہوم کراؤڈ کے حوالے سے سوال کیا جاتا رہا، جس پر ان کا کہنا تھا کہ وہ کراؤڈ کو خاموش کرنے کی کوشش کریں گے اور پھر میچ میں ان کی ٹیم نے یہ کر بھی دکھایا جب دنیا کے سب سے بڑے اسٹیڈیم میں گنجائش کے قریب تماشائیوں کی موجودگی کے باوجود سناٹا چھایا ہوا تھا۔

کمنز کا ورلڈکپ جیتنے کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کہنا تھا کہ مجھے سب سے زیادہ اسٹیڈیم کا سناٹا پسند آیا، کرکٹ میں ون ڈے ورلڈکپ میں فتح سے بڑھ کر اور کوئی بھی بڑا اعزاز نہیں ہے۔

بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان، صارفین پر 40 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا

اسلام آباد: ملک میں بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے، جس سے صارفین پر 40 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی صارفین پر40ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں بجلی کی قیمت 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ بڑھائے جانے کا امکان ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست دائرکردی ہے۔ 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ کا اضافہ اکتوبر 2023ء کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔
بجلی مزید مہنگی کرنے کی سی پی پی اے کی درخواست پرنیپرا29نومبرکو سماعت کرے گا۔ ذرائع کے مطابق من وعن اضافےکاجی ایس ٹی سمیت بجلی صارفین پر تقریباً 40 ارب روپےکابوجھ پڑے گا ۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا ۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیاں 45 ویں روز بھی جاری، شہدا کی تعداد 13 ہزار 300 سے متجاوز

غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیاں بلاتعطل جاری ہیں، اور فلسطینی شہدا کی تعداد 13 ہزار 300 سے تجاوز کر گئی ہیں، جن میں 6 ہزار سے زائد بچے شامل ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیاں 45 ویں روز بھی جاری ہیں، اسرائیلی بمباری میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 13 ہزار 300 سے زائد ہوگئی ہے، اور ان میں 6 ہزار سے زائد بچے شامل ہیں۔

انڈونیشین اسپتال پر اسرائیلی فوج کے حملے میں 12 فلسطینی شہید ہوگئے، جس کے بعد اسرائیلی ٹینکس نے اسپتال کا محاصرہ کرلیا، اور قریبی آبادیوں سے لوگوں کا انخلا تیز ہوگیا ہے۔ فلسطینی حکام نے الشفاء اسپتال سے حماس کا سرنگ ملنے کی اسرائیلی دعوے کو جھوٹ کہہ کر مسترد کردیا ہے۔

اس وقت اسرائیلی بمباری کا مرکز جنوبی علاقوں کی طرف ہے ہیں، جنگی جہازوں نے رفاہ میں نجار اسپتال کے قریب دو گھروں پر بمباری کردی، اسرائیلی فوج نے دو گھروں کو دھماکے سے اڑا دیا، اور الزام عائد کیا کہ انہوں نے دو غیرمتعلقہ افراد کو پناہ دی ہوئی تھی، غزہ سے بچوں کو مصر منتقل کرنے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔

ادھر مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر مظالم میں اضافہ کر دیا ہے، ہیبرون میں نوجوان کی شہادت پر ماحول سوگوار بن گیا، مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیوں کے بعد ہر طرف کھنڈرات نظر آرہے ہیں، لبنان سرحد پر بھی کشیدگی برقرار ہے، حزب اللہ نے اسرائیلی فوجی تنصیبات پر راکٹ داغ دیے۔

یمن کے حوثیوں نے بحیرہ احمر میں اسرائیلی تاجر کا بحری جہاز اغوا کرلیا، خبر ایجنسی کے مطابق جہاز ترکیہ سے بھارت جارہا تھا، جہاز پر عملے کے 25 افراد موجود ہیں۔

اسرائیل نے جہاز کے اغوا کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حوثیوں کو ایران کی حمایت حاصل ہے، وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ جہاز پر کوئی اسرائیلی موجود نہیں ہے۔

دسری جانب ایران نے جہاز کے اغوا میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کو غزہ میں شکست کا سامنا ہے اور الزام تراشی کا مقصد دنیا کی توجہ شکست سے ہٹانا ہے۔

بیت اللحم کے مسیحیوں نے غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے تمام مسیحی فرقوں نے کرسمس نہ منانے کا اعلان کردیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ کرسمس کی صرف مذہبی تقریبات ہوں گی، کرسمس ٹری بھی روشن نہیں کیا جائے گا۔

غزہ پر ایک طرف اسرائیلی فوج حملے کر رہی ہے تو دوسری طرف یہودی آباد کار بھی فلسطینیوں کے گھر مسمار کر رہے ہیں، صہیونی حکومت نے آبادکاروں میں اسلحہ بھی تقسیم کیا۔

بھارت میں فلسطینی جھنڈا لے کر گراؤںڈ میں گھسنے والے کا دلچسپ ریکارڈ آگیا

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان احمد آباد میں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 فائنل کے دوران جب ویرات کوہلی اور کے ایل راہول نے بھارت کے لیے مستحکم شراکت قائم کرنے کی کوششوں میں مصروف تھے تو اس دوران ایک شخص سیکورٹی اہلکاروں سے بچ میدان میں بھاگنے اور کوہلی کے پاس جانے میں کامیاب رہا جس کی ویڈیو خوب وائرل ہوئی۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے وین جانسن نامی اس شخص کو فوری طور پر پکڑ لیا گیا تھا۔

پچ پر حملہ کرنے والے وین جانسن نے ویرات کوہلی کو گلے لگانے کی کوشش کی جس کے بعد اسے گرفتار کرتے ہوئے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں اسٹنٹ کرنے کے جرم میں پولیس کی تحویل میں بھیج دیا گیا۔

سرخ شارٹس میں ملبوس وین نے سفید رنگ کی ٹی شرٹ پہنرکھی تھی جس کے سامنے ’فلسطین پر بمباری بند کرو‘ اور پیچھے ’فلسطین کو آزاد کرو‘ لکھا ہوا تھا۔ انہوں نے فلسطین کے رنگوں سے رنگا ماسک بھی چہرے پر لگا رکھا تھا۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب جانسن نے اس طرح کا اسٹنٹ کیا ہو۔اگست میں جانسن نے انگلینڈ اور اسپین کے درمیان ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال فائنل کے دوران پچ پر حملہ کیا تھا۔

اس موقع پر جانسن نے ’فری یوکرین‘ ٹی شرٹ پہن کھی تھی جس کے فرنٹ پر ’اسٹاپ پٹلر‘ لکھا ہوا تھا۔ اس رکاوٹ کی وجہ سے ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے پہلے ہاف میں تاخیر ہوئی تھی۔

یہی نہیں، وین جانسن نے 2020 میں ایک رگبی میچ میں بھی خلل ڈالتے ہوئے ’فلاس‘ ڈانس کیا تھا۔ اس اسٹنٹ کے لیے ان پر 200 ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

اتوار کے روز جانسن کے اسٹنٹ کی وجہ سے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں بھی وقفہ ہوا۔

جانسن وین کون ہے؟
جانسن وین ایک آسٹریلوی ٹک ٹاکر ہے جو انسٹاگرام پر پیجاما مین کے نام سے جانا جاتا ہے۔

کرائم برانچ کی جانب سے پیر کے روز جاری کردہ ریلیز کے مطابق جانسن اس طرح کے اسٹنٹ پبلسٹی کے لیے کھینچتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جانسن کو کسی بھی موجودہ بین الاقوامی مسئلے سے خود کو جوڑنے اوربطور ٹک ٹاکر شہرت حاصل کرنے کے لیے میدانوں پر حملہ کرنے کی عادت ہے۔

تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ جانسن کے والد چینی نژاد ہیں جبکہ والدہ کا تعلق فلپائن سے ہے۔

سڈنی میں رہنے والا جانسن وین ایک سولر پینل فرم کے ساتھ کام کرتا ہے۔

کرکٹ ٹیم کی ناکامی برداشت کرنے میں بھارتیوں کو مشکل، ایک نے خودکشی کرلی

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کی شکست سے دل برداشتہ ہوکر مغربی بنگال کے بانکورا ضلع میں 23 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پرخودکشی کرلی۔

واقعہ اتوار کی رات بانکورا کے بیلیٹور سنیما ہال علاقے کے قریب پیش آیا۔

پولیس کے مطابق خود کشی کرنے والے کی شناخت راہول لوہار کے نام سے ہوئی ہے جو ’کرکٹ مینک‘ کے نام سے بجانا جاتا تھا، آسٹریلیا اور انڈیا کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے اُس نے چھٹی لی تھی۔

فائنل میچ میں بھارت کی شکست کے بعد راہول نے کمرے میں لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

لوہار کےقریبی عزیز بابو اتم سور نے واقعہ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ک فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست قبول نہ کر پانے کے بعد راہول نے گھر میں اپنی گردن میں پردہ لپیٹ کر خودکشی کر لی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ واقعہ کے وقت گھر پر کوئی نہیں تھا۔

واقعے کے بعد مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر راہول کی لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی۔

بانکورا کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سدھارتھ ڈورجی نے واقعے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ تفتیش مکمل ہونے تک کچھ بھی کہنا ممکن نہیں۔ معاملے میں غیر فطری موت کا کیس درج کرتے ہوئے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بانکورا سمیلانی میڈیکل کالج اور اسپتال بھجوایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اتوار 19 نومبر کو بھارتی شہر احمد آباد میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ فائنل میں بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں چھ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس سے ان کے اس ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز بھی چھن گیا۔

سٹریلیا نے 241 رنز کا ہدف صرف 43 اوورز میں حاصل کرلیا، اس جیت میں ٹریوس ہیڈ نے 120 گیندوں پر 137 رنز بنا کراہم کردار ادا کیا۔

قانونی کارروائی کرنے پر رمضان ٹرانسمیشن کا معاوضہ دیا گیا، حنا خواجہ بیات

پاکستان کی نامور اداکارہ و میزبان حنا خواجہ بیات نے مداحوں کو رمضان ٹرانسمیشن کے دوران پیش آنے والے تلخ تجربے سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

حال ہی میں حنا نے ایک مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے موضوع کی مناسبت سے اپنے ساتھ پیش آنے والے تلخ واقعات پرکھل کر گفتگو کی۔

حنا خواجہ بیات نے کہا کہ ’میں نے بھی اپنی زندگی میں کئی غلطیاں کی ہیں، میں بھی ایک انسان ہوں جو غلطیاں کرسکتا ہے‘۔

اداکارہ نے اپنی غلطی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے ایک چینل کے ساتھ رمضان ٹرانسمیشن کیلئے دستخط کیے تھے۔ میں وہ انسان ہوں جو ایک جگہ کام کرنے پر یقین رکھتی ہوں۔ میں نے ان پر بھروسہ کرتے ہوئے حامی بھر لی‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’رمضان ٹرانسمیشن شروع ہوئی، دو تین دن بعد انہوں نے مجھے مکمل رمضان ٹرانسمیشن سونپ دی۔ میں نے بغیر کسی معاہدے کے ٹرانسمیشن کی میزبانی شروع کردی کیونکہ میں نے ان پراعتماد کیا‘۔

حنا بیات خواجہ نے اپنے تلخ تجربے پر روشنی ڈالتے ہوئے مزید کہا کہ ’رمضان ٹرانسمیشن مکمل کرنے کے بعد بھی مجھے اس کا معاوضہ نہیں ملا، انہوں نے مجھے بلاک کردیا۔ ڈھائی سال بعد قانونی طریقہ کار کے ذریعے مجھے میرا معاوضہ ملا‘۔

حنا خواجہ بیات پاکستانی کی نامور میزبان ہیں، انہوں نے اداکاری کی دنیا میں بھی خود کو منوایا ہے۔ ان کے مشہور ڈراموں میں ’عشق جلیبی‘، ’زندگی گلزار ہے‘ اور ’ایک جھوٹی لَو‘ اسٹوری شامل ہیں۔

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کی لہر، امریکی ڈالر بھی تنزلی کا شکار

100انڈیکس میں 420 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے اور انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 46 پیسے کمی ہوگئی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر ہی امریکی ڈالر روپے کے مقابلے میں تنزلی کا شکار ہوگیا اور انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 46 پیسے کمی ہوئی اور انٹربینک میں ڈالر 285.50 روپے پر آگیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بھی تیزی کا رجحان رہا، اور 100انڈیکس 420 پوائنٹس اضافے سے 57 ہزار 500 ہوگیا۔