سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ضمانت منظور

 پشاور: تحریک اںصاف کے رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی درخواست ضمانت منظور ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ضمانت کے لیے اینٹی کرپشن عدالت کے جج بابر علی خان کے روبرو سماعت ہوئی۔

عدالت نے اسد قیصر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 80 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا، اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ان پر گجر خان میڈیکل کالج کے لیے سامان کی خریداری میں خورد برد کا الزام ہے۔

لاہور: پنجاب کے 6 اضلاع میں تعلیمی اداروں میں جمعہ اور ہفتے کی چھٹی دینے اور مارکیٹیں تین بجے کے بعد کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسموگ کے تدارک کے لئے منعقدہ کابینہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سمیت 6 ڈویژن میں جمعہ اور ہفتے کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے، مارکیٹیں، ریسٹورنٹ اور کاروباری ادارے تین بجے کے بعد کھولیں جا سکیں گے، اتوار کو تمام مارکیٹیں اور ادارے بند رہیں گے، جمعہ کو سرکاری دفاتر کھلیں گے،ہفتے کے دن 3بجے کے بعد کھلیں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ 29نومبر کو بارش کے لئے موزوں بادل ہوئے تو مصنوعی بارش برسائی جائے گی، لاہورمیں 10ہزار طلبہ کو سبسڈی پر الیکٹرک بائیک دی جائے گی، سرکاری ملازمین کو بھی لیز پر ای بائیک دی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ مال روڈ پر اتوار کے روز گاڑیوں کا داخلہ بند، صرف سائیکل آسکیں گی، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، ملتان اور ساہیوال ڈویژن پر اسموگ کے اثرات زیادہ ہونے کی وجہ سے فیصلوں کا نفاذ ہوگا۔

لاہور: پنجاب کے 6 اضلاع میں تعلیمی اداروں میں جمعہ اور ہفتے کی چھٹی دینے اور مارکیٹیں تین بجے کے بعد کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسموگ کے تدارک کے لئے منعقدہ کابینہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سمیت 6 ڈویژن میں جمعہ اور ہفتے کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے، مارکیٹیں، ریسٹورنٹ اور کاروباری ادارے تین بجے کے بعد کھولیں جا سکیں گے، اتوار کو تمام مارکیٹیں اور ادارے بند رہیں گے، جمعہ کو سرکاری دفاتر کھلیں گے،ہفتے کے دن 3بجے کے بعد کھلیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ 29نومبر کو بارش کے لئے موزوں بادل ہوئے تو مصنوعی بارش برسائی جائے گی، لاہورمیں 10ہزار طلبہ کو سبسڈی پر الیکٹرک بائیک دی جائے گی، سرکاری ملازمین کو بھی لیز پر ای بائیک دی جائیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ مال روڈ پر اتوار کے روز گاڑیوں کا داخلہ بند، صرف سائیکل آسکیں گی، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، ملتان اور ساہیوال ڈویژن پر اسموگ کے اثرات زیادہ ہونے کی وجہ سے فیصلوں کا نفاذ ہوگا۔

طالبان مخالف افغان رہنماؤں کا ماسکو میں اجلاس

افغانستان کی عبوری حکومت طالبان مخالف رہنماؤں نے روسی دارالحکومت ماسکو میں اجلاس کیا۔

افغان میڈیا کے مطابق ماسکو میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبان کے ممتاز مخالفین اور روسی حکام کے ایک اہم اجتماع کا اشارہ دیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اجلاس کے شرکاء میں افغان قومی مزاحمتی محاذ کے رہنما احمد مسعود بھی شامل تھے۔

اجلاس میں افغان حکومت کے مختلف سابق رہنماؤں اور اہم روسی سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

’ماضی اور مستقبل کے درمیان افغانستان‘ کے عنوان سے منعقد ہونے والی کانفرنس کا مقصد روسی جسٹس پارٹی کی جانب سے ملک کی اکیڈمی آف سائنسز کے اشتراک سے ایک کوشش ہے۔

راکھی ساونت کی پاکستانی ٹی وی شو میں شرکت، مداح اچنبھے میں

پاکستان کے مقبول میزبان ومصنف آفتاب اقبال کے شو میں بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی آمد کی خبر نے سوشل میڈیا صارفین کو اچنبھے میں ڈال دیا۔

حال ہی میں اسلام قبول کرنے والی بھارتی اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت نے اپنے یوٹیوب چینل پرایک ویڈیو شئیر کی ہے۔

شئیر کی گئی ویڈیو میں آفتاب اقبال کو راکھی ساونت کے برابر میں بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں آفتاب اقبال کو راکھی ساونت کو ’خوش آمدید‘ کہتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ ساتھ دیگر لوگوں کا کہنا ہے کہ دبئی میں ایک بھونچال آںے والا ہے، راکھی ساونت آفتاب اقبال کے شو میں شرکت کریں گی۔

جھوٹے دعوے نہ کیے جائیں، تین مرتبہ وزیراعظم بن چکا، عہدے کا لالچ نہیں، نواز شریف

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہم نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا اس لئے یہ حال ہے، جھوٹے دعوے نہ کیے جائیں، تین مرتبہ وزیراعظم بن چکا، عہدے کا لالچ نہیں، ہمارے بعد کی حکومت نے سب کچھ تباہ کردیا۔

مری میں ورکرز سے ملاقات کے بعد خطاب کرتے ہوئے لیگی قائد نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہاں کے بھائیوں سے بہت پرانا رشتہ ہے، یہ میرا دوسرا گھر ہے، اور میرا یہاں سے رشتہ بہت مضبوط ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم ہوگئی تھی، ہم نے دن رات محنت کرکے منصوبے مکمل کیے، اور 11 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی، ملک میں کوئلے کے بڑے ذخائر ہیں، استعمال نہ کیے تو کوئلے کے ذخائر کا کیا فائدہ، ہمارے دور میں پہلی بار کوئلے پر کام شروع ہوا، اور ہم نے وہاں سے بجلی پیدا کی، اب بھی اس کوئلے سے ہزاروں لاکھوں میگا واٹ بجلی بن سکتی ہے۔

نوازشریف نے کہا کہ اللہ دھوکا دینے اور جھوٹ بولنے والے کو کیسے معاف کرے گا، میں سیاست میں جھوٹ نہیں بولتا، جو بات کہیں وہ سوچ سمجھ کر کریں اور عمل کریں، جھوٹ بول کرعوام سے ووٹ نہیں مانگے جاتے، مجھے اللہ نے سب کچھ دیا ہے، مجھے عہدے یا منصب کا کوئی لالچ نہیں، میں تین بار ملک کا وزیراعظم بن چکا ہوں۔

لیگی قائد کاکہنا تھا کہ ہم نے پہلے بھی پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، پاکستان کو گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ میں لے کرگئے، مجھے کہا گیا کہ 5 ارب ڈالر لے لو دھماکے نہ کرو، لیکن میں نے کئے، میرے دور میں سبزیاں 10،10 روپے کلو ملتی تھیں، لوگ خوشی خوشی بجلی کے بل ادا کرتے تھے، اس دور میں ہرچیز کی فراوانی تھی۔

نوازشریف نے کہا کہ ہمارے بعد کی حکومت نے سب کچھ تباہ کردیا، غریب کے گھر کا چولہا تک بجھ گیا ہے، آج 25 ہزار روپے کمانے والا شخص گزارا نہیں کرسکتا، ملک کو اس حال پرکس نے پہنچایا ہے، ان لوگوں نے پاکستان کے ساتھ ظلم کیا ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 92 ، 99 اور 2017ء میں مجھے فارغ کردیا گیا، میرے خلاف کچھ نہ ملا تو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا گیا، مجھے اور مریم کو جیل میں رکھ کر انہیں اقتدار میں لایا گیا، ہم نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا، اس لئے یہ حال ہے، ہمارے دور میں ملک ترقی کر رہا تھا۔

سابق انگلش کرکٹر نے بھی بابراعظم کے کپتانی چھوڑنے کے فیصلے کو درست قرار دیدیا

سابق انگلش کرکٹر ڈیوڈ لائیڈ نے بھی بابراعظم کے کپتانی چھوڑنے کے فیصلے کو درست قرار دیدیا۔

سابق کرکٹر نے غیر ملکی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی کپتانی کسی چیلنج سے کم نہیں، میدان میں ٹیم کو سنبھالنا آسان ہے لیکن سیاسی پہلوؤں سے نمٹنا مشکل ہوتا ہے۔

ڈیوڈ لائیڈ نے بابراعظم کو اسوقت دنیا کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک تسلیم کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ انہیں اپنی بیٹنگ پر توجہ دینی چاہیے۔

گزشتہ دنوں بابراعظم نے آئی سی سی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے استعفیٰ دیدیا تھا۔

سابق کپتان کے مستعفیٰ ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیسٹ کی قیادت شان مسعود جبکہ ٹی20 میں کپتانی کے فرائض شاہین شاہ آفریدی کے سپرد کردیئے ہیں۔

“میری بیٹی پیدائشی نابینا تھی”؛ نادیہ جمیل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی نوری پیدائشی طور پر نابینا تھی۔

نادیہ جمیل نے اداکار و میزبان عمران اشرف کے پروگرام “مزاق رات” میں اپنی بیٹی نوری کے ہمراہ شرکت کی جہاں اُنہوں نے بیٹی کی بینائی سے متعلق گفتگو کی۔

اس پروگرام کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں نادیہ جمیل نے کہا کہ “30 سال قبل میں نے یتیم بچوں سے ملنا شروع کیا، میری کوئی اولاد نہیں تھی لیکن میں نے کسی لالچ کے تحت یتیم خانوں میں کام شروع نہیں کیا تھا”۔

نادیہ جمیل نے کہا کہ “میں نے یتیم خانے میں جب نوری کو دیکھا تو وہ اُس وقت تین ماہ کی تھی اور وہ نابینا تھی، وہ بچی بہت خوش اور پُراعتماد تھی، میں نے نوری کو گود میں لیا اور اپنے شوہر علی کے پاس لیکر چلی گئی”۔

اداکارہ نے کہا کہ “میں نے اپنے شوہر سے کہا میں اس بچی کو گود لینا چاہتی ہوں تو علی نے فوراََ ہاں کردی، اس طرح اللہ نے ہماری خواہش پوری کردی کیونکہ ہم بیٹی چاہتے تھے”۔

اُنہوں نے کہا کہ “جب ہم نے ڈاکٹر سے نوری کا طبی معائنہ کروایا تو ڈاکٹر نے کہا کہ جب نوری ڈھائی سال کی ہوجائے گی تو پھر نوری کی پہلے ایک آنکھ کی سرجری ہوگی اور پھر دوسری آنکھ کی”۔

مزید پڑھیں: اسرائیل فلسطین کشیدگی؛ نادیہ جیمل پاکستان سمیت پوری اُمتِ مسلمہ پر برس پڑیں

نادیہ جمیل نے کہا کہ “ڈاکٹر نے ہمیں نوری کی بینائی کے لیے تجربے کے طور پر آنکھوں کے قطرے دیے تھے اور اللہ کی طرف سے معجزہ ایسا ہوا کہ اُن قطروں سے ہی نوری کی بینائی واپس آگئی تھی”۔

اداکارہ نے کہا کہ “میں لندن میں تھی اور نوری پاکستان میں علی کے پاس تھی، تو میرے شوہر علی نے مجھے بتایا کہ نوری کی بینائی واپس آگئی ہے، میں سُن کر حیران رہ گئی تھی اور میں نے یقین نہیں کیا”۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ “اُس کے بعد، علی نے مجھے ویڈیو کال کر کے دِکھایا تو واقعی میں نوری مجھے دیکھ سکتی تھی”۔

واضح رہے کہ نادیہ جمیل کے 4 لے پالک بیٹے اور ایک لے پالک بیٹی نوری ہے۔

اسلام آباد میں بچوں کا غزہ مارچ، فلسطینی بچوں کی ہمت کو خراج تحسین

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی اور ان کی ہمت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بچوں کا غزہ مارچ ہوا۔

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام بچوں کے غزہ مارچ میں اسلام آباد کے فیصل ایونیو پر ہزاروں بچے شریک ہوئے، جو اسرائیلی حملوں اور بمباری سے متاثر ہونے والے فلسطینی خاندانوں خصوصاً بچوں سے اظہار یکجہتی کررہے تھے۔

غزہ مارچ میں شریک بچوں نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر فلسطین کی آزادی اور عالمی برادری سے اسرائیلی جارحیت روکنے کے نعرے اور مطالبات درج تھے۔ بچوں کے غزہ مارچ سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے خطاب کیا۔
سراج الحق نے مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنے والے اسلام آباد کے بچوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ آج کا یہ مارچ فلسطین کے لوگوں کے لیے ہمت کا پیغام ہے کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ دن آئے جب ظالم کو سزا ملے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے پورے فلسطین کو قبرستان میں تبدیل کردیا ہے۔ وہاں مائیں اپنے بچوں کو دفنا رہی ہیں۔ آج کا یہ اجتماع مسجد اقصیٰ پر قبضہ کرنے والے ظالموں کے خلاف ہے۔ افسوس مسلمان حکمرانوں پر ہے۔ پوری دنیا غزہ کے ساتھ ہے، ہمارے حکمران بزدلی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔ اسرائیل سے پوچھتا ہوں اسے کس نے یہ حق دیا کہ دوسروں کی زمین پر قبضہ کرے۔

امیر جماعت کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے۔ اب تک فلسطین میں 14 ہزار سے زیادہ لوگ شہید ہو چکے ہیں۔ ہمارا خیال تھا کہ غزہ کے لیے سکیورٹی پلان بنایا جائے گا، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی تمام مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کا ساتھ نہ دینے پر تاریخ آج کے مسلمان حکمرانوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ اسرائیل ایک ولولہ بن چکا ہے، اسرائیل کو سزا ملے گی اور فلسطین ضرور آزاد ہوگا۔ او آئی سی اسرائیل کو دہشت گرد قرار دینے کے لیے اجلاس بلائے۔

پاکستان کے کچھ کھلاڑیوں کو میری کامیابی ہضم نہیں ہوئی، محمد شامی

بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے کہا ہے کہ پاکستان کے کچھ کھلاڑیوں کو میری کامیابی ہضم نہیں ہوئی، وہ سمجھتے ہیں ان کے تیز گیند باز بہتر ہیں۔

اسپورٹس برانڈ پوما کو دیے گئے انٹرویو میں محمد شامی نے کہا کہ حیران ہوں ایک سابق پاکستانی کھلاڑی نے بھارت پر ورلڈ کپ میں زیادہ فائدہ حاصل کرنے کے لیے مختلف گیندوں کا استعمال کرنے کا الزام لگایا، یقین نہیں آی ایک سابق کھلاڑی اس طرح کے دعوے کیسے کر سکتا ہے۔

بھارتی کرکٹر کا کہنا تھا کہ میں ورلڈ کپ کے دوران بھی ایسی باتیں سنتا رہا ہوں جب میں کھیل بھی نہیں رہا تھا، اپنے پہلے میچ میں 5 وکٹیں اور پھر اگلے مقابلے میں 4 اور پھر 5 وکٹیں حاصل کیں تو کچھ پاکستانی کھلاڑی اسے ہضم نہیں کر سکے، اب اس پر میں کیا کر سکتا ہوں۔

محمد شامی نے کہا کہ پاکستان کے کچھ کھلاڑی سوچتے ہیں کہ ان کے تیز گیند باز بہتر ہیں، البتہ میرے خیال میں بہترین وہ کھلاڑی ہیں جو صحیح وقت پر کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔

اس انٹرویو میں شامی نے سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر حسن رضا کی جانب سے بھارت پر گیند کی تبدیلی کے الزام اور آئی سی سی کی جانبداری کے حوالے سے کہا کہ اب آپ تنازعات پیدا کررہے ہیں کہ ہم لوگوں کو مختلف رنگ کی گیند دی جاتی ہے، الزام لگایا کہ ہمیں کسی دوسری کمپنی کی گیند دی جا رہی ہے، آئی سی سی کے پاس الگ الگ گیندیں ہیں۔

محمد شامی نے وسیم اکرم کی جانب سے حسن رضا کے بیان پر سخت ردعمل پر کہا کہ یہ ہی بات وسیم بھائی نے انٹرویو میں کہی تھی کہ کیسے گیندیں ڈبے میں آتی ہیں، کیسے اُن میں سے پھر کسی ایک گیند کا انتخاب کیا جاتا ہے، کون سی ٹیم انتخاب کرتی ہے، وسیم بھائی نے مکمل بات بتائی، لیکن آپ ایک سابق کھلاڑی ہیں اور اگر آپ اس طرح کی بات کرتے ہیں تو مجھے نہیں لگتا کہ لوگ اس پر ہنسنے کے علاوہ کچھ کریں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل حسن رضا کے بیان پر محمد شامی نے انسٹاگرام پر اسٹوری بھی پوسٹ کی تھی جس پر انہوں نے حسن رضا کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

محمد شامی ون ڈے ورلڈ کپ میں سب سے تیز 50 وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے ہیں، انہوں نے ورلڈ کپ 2023 میں سب زیادہ 24 وکٹوں حاصل کی تھیں۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں سموگ کے تدارک کیلئے اہم فیصلے کر لیے گئے۔ 29 نومبر کو مصنوعی بارش برسائی جائے گی۔ نگراں وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ لاہور سمیت 10 اضلاع میں جمعہ اور ہفتہ کو تعلیمی ادارے بند ہوں گے۔جمعے اور ہفتے کو مارکیٹیں تین بجے کے بعد کھلیں گی، اتوار کو صبح سے شام پانچ بجے تک مال روڈ صرف سائیکلنگ کے لئے کھلی ہوگی۔ اجلاس میں تدارک سموگ کیلئے اہم فیصلے کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ لاہور سمیت 10 اضلاع میں جمعہ اور ہفتہ کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ نگراں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اسموگ سے بچنے کے لئے ماسک کا استعمال ضرور کریں، تیاری کر رہے ہیں اور ممکن ہوا تو مصنوعی بارش کا اقدام بھی اٹھایا جائے گا۔ مصنوعی بارش کے حوالےسے نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ 29 نومبر کو لاہور والی سائیڈ پر اگر بادل آئے اور سازگار ہوئے تو ہم کوشش کریں گے کہ مصنوعی بارش کریں لیکن اس کے لیے ابھی اہم بہت پیچھے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مصنوعی بارش کے لیے بہت محنت کرنا پڑے گی، اس کے لیے ایک مخصوص قسم کے بادل چاہئیں جس کے بعد ہی آپ بارش برسا کر سکتے ہیں۔ محسن نقوی نے مزید کہا کہ طلبہ کو 10 ہزار الیکٹرک بائیکس فراہم کریں گے، اسموگ کے تدارک کیلئے لاہور میں ٹاور لگائے جائیں گے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں سموگ کے تدارک کیلئے اہم فیصلے کر لیے گئے۔ 29 نومبر کو مصنوعی بارش برسائی جائے گی۔

نگراں وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ لاہور سمیت 10 اضلاع میں جمعہ اور ہفتہ کو تعلیمی ادارے بند ہوں گے۔جمعے اور ہفتے کو مارکیٹیں تین بجے کے بعد کھلیں گی، اتوار کو صبح سے شام پانچ بجے تک مال روڈ صرف سائیکلنگ کے لئے کھلی ہوگی۔

اجلاس میں تدارک سموگ کیلئے اہم فیصلے کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ لاہور سمیت 10 اضلاع میں جمعہ اور ہفتہ کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

نگراں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اسموگ سے بچنے کے لئے ماسک کا استعمال ضرور کریں، تیاری کر رہے ہیں اور ممکن ہوا تو مصنوعی بارش کا اقدام بھی اٹھایا جائے گا۔

مصنوعی بارش کے حوالےسے نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ 29 نومبر کو لاہور والی سائیڈ پر اگر بادل آئے اور سازگار ہوئے تو ہم کوشش کریں گے کہ مصنوعی بارش کریں لیکن اس کے لیے ابھی اہم بہت پیچھے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ مصنوعی بارش کے لیے بہت محنت کرنا پڑے گی، اس کے لیے ایک مخصوص قسم کے بادل چاہئیں جس کے بعد ہی آپ بارش برسا کر سکتے ہیں۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ طلبہ کو 10 ہزار الیکٹرک بائیکس فراہم کریں گے، اسموگ کے تدارک کیلئے لاہور میں ٹاور لگائے جائیں گے۔

پی ٹی آئی چیرمین سے ملاقات کیلئےلیگل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی

چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے لیگل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی، ملاقات کانفرنس روم میں ہوگی۔

تحریک انصاف کی قانونی ٹیم عمران خان سے ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہے، لیگل ٹیم کانفرنس روم میں پی ٹی آئی چیئرمین سے ملاقات کرےگی۔

لیگل ٹیم کیسز کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی سے مشاورت کرے گی۔

پاکستان غزہ میں جنگ بندی کا منتظر ہے، دفترخارجہ

اسلام آباد: دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان غزہ میں جنگ بندی کا منتظر ہے۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے موقف پر قائم ہے۔ غزہ میں جنگ بندی کے منتظر ہوں کیونکہ جنگ بندی سے غزہ کے متاثرین تک امداد پہنچانے میں مدد ملے گی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ گزشتہ روزبچوں کا عالمی دن منایا گیا۔ غزہ میں اب تک 6 ہزار سے زائد بچے شہید ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی جارحیت سے متاثرغزہ کے بچوں کے لیے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہیں ۔
دفترخارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بچے بھی بھارتی افواج کے مظالم کا شکار ہورہے ہیں۔ بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔

دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ یو اے ای کے دورہ کے دوران دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر اعظم یکم دسمبر کو یواے ای میں ورلڈ کلائمٹ سمٹ میں شرکت کریں گے۔رواں ہفتے ڈنمارک، سویڈن اور فن لینڈ کیساتھ باہمی مشاورت کے دور منعقد کیے گئے جس میں موسمیاتی تبدیلیوں سمیت کثیر الجہتی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے بلوچستان کے سیاستدان سندھ میں سرگرم

بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے رہنما ن لیگ میں شمولیت کے بعد سندھ میں سرگرم ہو گئے ہیں اور سندھ کی بڑی جماعتوں کے ارکان سے رابطے کررہے ہیں۔

حال ہی میں مسلم لیگ ن میں شمولیت کرنے والے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما اب سندھ میں سرگرم ہوگئے ہیں، اور دیگر جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطے تیز کردیئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ نواب ذوالفقار کے ذریعے خالد مگسی اور نواب ذوالفقار مگسی سندھ کی اہم شخصیات سے رابطے کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے جی ڈی اے کے مرتضیٰ جتوئی اور پیپلزپارٹی سے ناراض ٹھٹھہ کی شیرازی برادری سے بھی رابطہ کیا گیا ہے، اور شیرازی برادری سے معاملات حتمی سطح تک پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 15 نومبر کو مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور سابق وزیراعظم شہبازشریف نے کوئٹہ میں بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ ایک تقریب میں سابق وزیر اعلیٰ جمال کمال سمیت 30 سے زائد سیاسی شخصیات نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہم ہمیشہ سب کو ساتھ لے کر چلے، سب کو ساتھ لے کر چلنے کی روایت پر آئندہ بھی چلیں گے، سب کے ساتھ تعاون کا رشتہ جوڑا تھا، اس رشتے کو مزید مضبوط بنائیں گے۔