لندن: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو 25 مئی کو گرفتار ہو جانا چاہئے تھا، میں نے کابینہ سے اجازت مانگی تھی جو نہ ملی۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کرپشن کے ثبوت موجود ہیں گرفتاری کا فیصلہ اداروں نے کرنا ہے، مریم نواز کو وزیر اعلیٰ پنجاب ہونا چاہئے۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ مریم نواز نے ثابت کیا کہ وہ چیف آرگنائزر کے عہدہ کی اہل ہیں، نواز شریف الیکشن سے پہلے پاکستان واپس جارہے ہیں، تاریخ کا اعلان وہ خود کریں گے۔
Monthly Archives: January 2023
زاہد اختر زمان کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کر دیا گیا
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے زاہد اختر زمان کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کر دیا۔
وفاقی اسٹیبلیمشنٹ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، زاہد اختر زمان سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب تعینات تھے اور وہ ایڈیشنل سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب بھی کام کر چکے ہیں۔
واضح رہے محسن رضا نقوی کو الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب کا نگران وزیر اعلیٰ مقرر کیا گیا تھا، انہوں نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلے روز ہی صوبے میں دوسری بڑی تعیناتی کا حکم جاری کیا ہے۔
سکولوں میں بچوں کا 100 فیصد داخلہ یقینی بنانا ضروری ہے، ڈاکٹر عارف علوی
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سکولوں میں بچوں کے 100 فیصد داخلے کو یقینی بنانے اور ملک و قوم کی تیز رفتار سماجی و اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے احتیاطی صحت کے طریقہ کار کو فروغ دینے کے نئے اور اختراعی حل اپنانے چاہئیں۔
قومی کمیشن برائے انسانی ترقی (این سی ایچ ڈی) کے چیئرمین کرنل (ر) ڈاکٹر امیر اللہ مروت سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ ملک کے صرف 68 فیصد بچوں کے پرائمری سطح پر سکولوں میں داخلہ کی شرح پر تشویشناک ہے، سکولوں میں بچوں کے 100 فیصد داخلے کو یقینی بنانے کیلئے نئے اور اختراعی حل اپنانے کی ضرورت ہے۔
عارف علوی نے کہا کہ عوام اور ملک کی تیز رفتار سماجی و اقتصادی ترقی یقینی بنانے کیلئے احتیاطی صحت کے طریقہ کار کو فروغ دینا ہوگا، سکولوں میں بچوں کے 100 فیصد اندراج کو یقینی بنانا ضروری ہے، اس سلسلے میں زیادہ سے زیادہ بچوں کو تعلیم کی فراہمی کیلئے مساجد کو فجر سے ظہر تک بطور سکول استعمال کیا جاسکتا ہے، جہاں ممکن ہو تعلیم کے ہائبرڈ طریقوں کو استعمال کیا جانا چاہئے۔
صدر مملکت نے مقامی سطح پر تعلیم کی فراہمی ، رسمی اور غیر رسمی تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ کے پروگراموں کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ نوجوانوں کو قابل قدر ہنر فراہم کرنے کیلئے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی ٹولز اپنائے جائیں، پروفیشنل افراد سے ملک میں ہی مستفید ہونے کیلئے ایک جامع نظام کی ضرورت ہے۔
عارف علوی نے کہا کہ ڈاکٹرز، انجینئرز، آئی ٹی ماہرین سمیت دیگر شعبوں میں اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل افراد کی ذہانت، علم اور مہارت کو بروئے کار لانا ہوگا، قیمتی انسانی وسائل کے برین ڈرین کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات ضروری ہیں، پاکستانی تارکین وطن اپنے میزبان ممالک کی ترقی میں حصہ ڈال رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آن لائن اور ہائبرڈ پلیٹ فارمز کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کے علم اور مہارت سے پاکستان میں فائدہ حاصل کیا جانا چاہیے، انہوں نے کہا کہ خاندان کے بڑے سائز کو مانع حمل ادویات کی دستیابی ، تعلیم اور معاشی حالت بہتر بنا کر مناسب وقت میں کافی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔
صدر مملکت نے اساتذہ اور صحت کے کارکنوں کی استعداد کار میں اضافے اور تربیت میں این سی ایچ ڈی کے کردار کو سراہا، انہوں نے غربت کے خاتمے کیلئے ادارے کی کوششوں، تحقیقی مطالعات اور ڈیٹا اکٹھا کرنے اور عالمی وسائل کو متحرک کرنے میں کردار کی بھی تعریف کی اور این سی ایچ ڈی کو قومی مقصد کے حصول کیلئے کوششوں میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
اس موقع پر پاکستان ہیومن ڈویلپمنٹ فنڈ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف اور این سی ایچ ڈی کے سینئر ممبران بھی موجود تھے۔
ملک سیف الملوک کھوکھر کو مسلم لیگ (ن) لاہور کا صدر مقرر کر دیا گیا
لاہور: (ویب ڈیسک) ملک سیف الملوک کھوکھر کو مسلم لیگ (ن) لاہور کا صدر مقرر کر دیا گیا۔
مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کے مشاورت سے سیف الملک کھوکھر کو لاہور کا صدر بنایا گیا ہے، وہ پارٹی کے مخلص اور وفادار ساتھی ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت میں سیف الملوک کھوکھر کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، ان کے گھر پر بلڈوزر چلایا گیا، امید ہے کہ سیف الملوک کھوکھر پارٹی کو لاہور میں منظم کریں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا، اجلاس صبح 11 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا۔
کابینہ کے اہم اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہو گی، پنجاب خیبرپختونخوا کے الیکشن کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، نگران حکومتوں کا قیام اور آئندہ کی سیاسی حکمت پر اتحادیوں سے مشاورت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط سے متعلق اقدامات کی منظوری کا بھی امکان ہے، اس کے علاوہ وفاقی کابینہ ملکی معاشی صورتحال پر بھی غور کرے گی۔
اعتراض ہے تو فرح خان کو پنجاب کا نگران وزیر اعلیٰ لگا دیں، مریم نواز
لندن: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کا رونا دھونا شروع ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی کے نام پر اعتراض ہے تو فرح خان کو پنجاب کا نگران وزیر اعلیٰ لگا د یں۔پنجاب کو چلانے کا تجربہ فرح خان کے پاس ہے۔
عمران خان نے پاکستان کو برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی: نواز شریف
لندن: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کو تباہ اور برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
لندن میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کے ہاتھوں سے ہمارے ملک کو بچائے، عمران خان پاکستان کے لیے قہر تھا۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد نے مزید کہا کہ عمران خان پاکستان کیلئے اچھا پیغام نہیں تھا، ایسے بندوں سے نجات حاصل کرنا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔
دبئی میں 10 روز میں 60 کھرب کی پراپرٹی فروخت
دبئی: (ویب ڈیسک) دبئی میں رواں سال کے صرف دس روز میں 60 کھرب روپے کے گھر فروخت ہو گئے۔
دبئی میں رئیل سٹیٹ سے وابستہ نجی ادارے کے مطابق 2022 میں 1200 سے زائد ایسے گھروں کے سودے ہوئے جن کی قیمت ایک ارب روپے یا اس سے زائد تھی، 2023 کے پہلے پندرہ روز میں اب تک پینتالیس ایسے گھر فروخت ہو چکے ہیں۔
اس سے قبل 2018 سے 2022 تک صرف 150 ایسے گھر فروخت ہوئے تھے جن کی قیمت ایک ارب روپے یا اس سے زیادہ تھی۔
واضح رہے دبئی میں جائیداد کی خریدوفروخت اور منتقلی کا کام بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، 2022 میں دبئی میں جائیداد کی خریدو فروخت میں کھربوں روپے کے سودے ہوئے، پہلی بار رئیل اسٹیٹ میں کی گئی ٹرانزیکشنز کی مالیت تین سو کھرب روپے تک پہنچ گئی۔
دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے رئیل اسٹیٹ کے شعبے کی غیر معمولی کارکردگی کو سراہتے ہوئے دبئی کو دنیا کے تین بڑے شہروں میں سے ایک بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پنجاب میں ٹرانسفر پوسٹنگ اور نئے ترقیاتی منصوبوں پر پابندی عائد کر دی گئی
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب بھر میں ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی عائد کر دی گئی، الیکشن کمیشن نے نگران سیٹ اپ کیلئے ہدایات جاری کر دیں۔
صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی اور تمام متعلقہ حکام کو مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے، صوبہ بھر میں ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی کے علاوہ نئے ترقیاتی منصوبوں پر بھی پابندی عائد ہے۔
الیکشن کمیشن نے سابق وزیر اعلیٰ اور تمام وزراء سے پروٹوکول و سرکاری گاڑیاں واپس لینے، رہائش گاہ، سرکاری ہاسٹل و گیسٹ ہاؤسز کو خالی کرنے اور نگران سیٹ اپ کو روٹین کا کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔
قومی آل راؤنڈر شاداب خان نے نکاح کرلیا
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی آل راؤنڈر شاداب خان نے نکاح کرلیا جس کی اطلاع انہوں نے اپنے مداحوں کو ٹوئٹر پر دی۔
اپنی ٹوئٹ میں شاداب نے لکھا کہ ’الحمد اللہ آج میرا نکاح تھا، یہ میری زندگی کا بہت بڑا دن تھا اور آج ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے، برائے مہربانی میرے انتخاب اور میری اہلیہ و ہمارے خاندان کا احترام کریں۔ آپ سب کیلئے دعائیں اور ڈھیر سارا پیار۔‘
اپنی ٹوئٹ میں شاداب خان نے بتایا کہ ’میں اپنے مینٹور ثقی بھائی کے خاندان کا حصہ بن رہا ہوں، جب میں نے کرکٹ کھیلنی شروع کی تب سے میں اپنی نجی زندگی کو علیحدہ رکھنا چاہتا تھا، میری فیملی نے بھی اسی عمل کو ترجیح دی ہے، میری اہلیہ کی بھی یہی خواہش ہے، وہ چاہتی ہیں کہ ان کی زندگی نجی ہی رہے۔ میں آپ سب سے مؤدبانہ گزارش کرتا ہوں کہ میری اہلیہ اور ہمارے خاندان کی چوائس کا احترام کریں ۔۔پھر بھی اگر آپ سلامی بھیجنا چاہتے ہیں تو میں اکاؤنٹ نمبر بھیج دوں گا۔‘
خیال رہے کہ شاداب خان کا نکاح پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے ہوئی ہے۔
بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، پٹرول پمپ بند ہونے لگے
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کے باعث مختلف شہروں میں پٹرول پمپ بند ہونے لگے جس سے پٹرول بحران پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا۔
راولپنڈی کے بیشتر پٹرول پمپس بند ہونے پر شہریوں نے ایجنسیوں کا رخ کر لیا جہاں پر موٹر سائیکل والوں کا شدید رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔
ضلع چارسدہ میں پٹرول کا بحران شدت اختیار کر گیا، متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول ختم ہو گیا، پمپس کے باہر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
مسافروں اور گاڑیوں کے ڈرائیور شدید مشکلات سے دوچار ہیں، چارسدہ میں گزشتہ کئی ہفتوں سے سی این جی پمپس بند ہونے سے پٹرول پمپوں پر نجی اور پبلک ٹرانسپورٹ سمیت تمام قسم کی گاڑیوں کا رش بڑھ چکا ہے۔
ملک بھر میں طویل بریک ڈاؤن کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی بحال ہو گئی
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ہونے والے طویل بریک ڈاؤن کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی بحال ہونا شروع ہو گئی۔
نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے مطابق کالا شاہ کاکو اور نارنگ منڈی گرڈ سٹیشنز سے بجلی بحال ہو گئی، لیسکو کے مختلف گرڈ سٹیشنز پر بجلی بحالی کا عمل شروع ہو گیا، شیخوپورہ گرڈ سٹیشنز پر بجلی کی سپلائی بحال ہو گئی۔
این ٹی ڈی 220 کے وی بند روڈ، غازی، نیو کوٹ لکھپت اور اولڈ کوٹ لکھپت پر بجلی کی سپلائی بحال ہو گئی، لیسکو ذرائع نے بتایا کہ 132 کے وی گرڈ سٹیشنز کو مرحلہ وار سپلائی شروع کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق آئیسکو ریجن میں مختلف گرڈ سٹیشنز سے منسلک 90 فیڈرز پر بھی بجلی بحال ہو گئی، سسٹم کو اوور لوڈنگ سے محفوظ رکھنے کیلئے فیڈرز کو مرحلہ وار بحال کیا جا رہا ہے، گدو سے منسلک میپکو کے مزید گرڈ سٹیشن کو بجلی کی فراہمی بحال ہو گئی ہے۔
میپکو حکام کے مطابق 132 کے وی جام پور، فاضل پور، ڈی جی خان 1، داجل اور سنجر پور گرڈ سٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی بحال ہو گئی ہے، وارسک ڈیم اور اوچ پاور پلانٹ سے بجلی کی فراہمی موجود ہے، سیپکو کا بھی کہنا ہے کہ کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی کی جا رہی ہے، سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی ہو چکی ہے، نوشہرو فیروز، لاڑکانہ اور خیر پور ناتھن شاہ کے علاقوں میں میں بجلی بحال ہو گئی ہے۔
کیسکو ترجمان کے مطابق سبّی 220 کے وی ٹرانسمیشن لائن سے سبی تک بھی بجلی بحال ہو گئی ہے، اس وقت کوئٹہ شہر کو 132 کے وی سبی ٹرانسمیشن لائن سے بجلی فراہم کی جا رہی ہے جس کے بعد کوئٹہ کے تمام گریڈ سٹیشنز کو بجلی فراہمی بحال ہو چکی ہے۔
ڈیرہ مراد جمالی، روجھان جمالی اور گنداخہ، بھاگ، جھل مگسی، اُستہ محمد، صحبت پور، سوئی، سبّی، ڈھاڈر، مچھ اور دروازہ گریڈ سٹیشنز کی بجلی بھی بحال ہو گئی ہے، 220 کے وی دادو خضدار اور ڈیرہ غازی خان لورالائی ٹرانسمشین لائنز کی بحالی کے بعد صورتحال میں بہتری آئے گی۔
عمران خان نے توشہ خانہ کی چیزیں بیچ کر پیسہ بنایا: ناصر شاہ
کراچی: (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سید ناصر شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے توشہ خانہ کو ہول سیل کی دکان سمجھ لیا تھا، تھوک کے بھاؤ لیکر ریز گاری میں بیچ کر پیسہ بنایا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر ناصر شادہ نے کہا کہ عمران خان نے 2018 میں کھوسو صاحب کا نام دیکر واپس لیا تھا، سکھیرا صاحب ابھی گورنمنٹ سروس میں ہیں وہ کیسے نگران وزیر اعلیٰ بن سکتے ہیں؟، محسن نقوی ایک نیوٹرل اور میڈیا کا معتبر نام ہے اور یہ سب کو ساتھ لیکر چلیں گے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر شاہ نے کہا کہ عمران خان جمہوریت پر اخلاقیات نہ سکھائیں اپنے گریبان میں جھانکیں، دوسروں کے کندھوں پر بیٹھ کر اقتدار حاصل کیا آپ کی اخلاقیات اس وقت کہاں تھی؟ اگر زرداری صاحب نے توشہ خانہ سے گاڑی لی تو انہوں نے ڈکلیئر کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان تو قومی اسمبلی پر اسکائی لیب کی طرح گر رہے تھے، بعد میں پنجاب اور کے پی کے کی اسمبلیوں پر گر گئے، کراچی نے پی ٹی آئی کو بلدیاتی انتخابات میں مسترد کیا اب وہ ہر جگہ مسترد ہوں گے۔


















