اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی حکومت گرانے کا پہلا الزام اپریل میں بیرونی سازش یعنی امریکہ پر لگایا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹویٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب 9 مہینے میں الزام محسن نقوی پہ آگیا ہے، پی ٹی آئی سے درخواست ہے لیڈر نوں چیک کراؤ (لیڈر کو چیک کرائیں)۔
Monthly Archives: January 2023
کل ملک میں کھیل کھیلا گیا، خرم دستگیر کے حکم پر پلانٹس بند کیے گئے، حماد اظہر
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حماد اظہر نے الزام عائد کیا ہے کہ کل ملک میں ایک کھیل کھیلا گیا، خرم دستگیر کے حکم پر پلانٹس بند کیے گئے۔
سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دوبارہ چلانے پر ان کی فریکونسی گر گئی اور ملک کو اربوں کا نقصان ہوا، پاکستان معاشی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کے خلاف عدالت میں ثبوت بھی پیش کریں گے، جمہوریت میں جو لوگ مداخلت کریں گے ہم اقتدار میں آ کر ان کو مثال بنائیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے جانبداری دکھائی تو قانون جو سزا دیتا ہے وہ آپ برداشت نہ کر پائیں گے، ہم الیکشن کے قریب کھڑے ہیں بہت جلد الیکشن ہوں گے۔
عمران خان عدم استحکام لانے کی جدوجہد کر رہے ہیں، رانا ثنا اللہ
لندن: (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان ملک میں عدم استحکام لانے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی بریک ڈاؤن کی تحقیقات کے لیے وزیر اعظم نے کمیٹی بنا دی ہے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ کے لیے اس بات کو ممکن بنایا جائے گا کہ دوبارہ ایسا بریک ڈاؤن نہ ہو۔
مریم نواز کی وطن واپسی سے متعلق رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مریم نواز پاکستان جا رہی ہیں اور ہم بھی ان کے ساتھ جا رہے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب میں اکثریت حاصل کرے گی اور ہم نواز شریف کی قیادت میں اس الیکشن میں حصہ لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے خود ہی استعفے دیئے اور اب دھکے کھا رہے ہیں، اب کہتے ہیں ہمارے استعفے قبول نہ کیے جائیں تو پھر پہلے استعفے دیئے کیوں تھے؟ اب کہتے ہیں آئینی مسئلہ بنا ہوا ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان پاکستان میں عدم استحکام لانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور پاکستان کے عوام کو ووٹ کی طاقت سے عمران خان کو باہر کرنا چاہیے۔
وزیر توانائی بریک ڈاؤن کے دوران مختلف دکانوں پر پائے کھاتے رہے، فواد چودھری
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیر توانائی بریک ڈاؤن کے دوران مختلف دکانوں پر پائے کھاتے رہے، ہمارے دور میں بریک ڈاؤن ہوا تو عمر ایوب 10 گھنٹے کنٹرول روم میں رہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب انتخابات کی تاریخ نہیں دیں گے تو آرٹیکل 6 کا سامنا کرنا پڑے گا، ان کے گلے میں وہی رسے پڑیں گے جو آئین نے دیے ہیں۔
فواد چودھری نے کہا کہ اقتدار ہمیشہ نہیں رہتا،ملک میں نئے انتخابات سے ہی استحکام آ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی حیثیت ایک منشی جیسی ہو گئی ہے۔آج ہم نے الیکشن کمیشن میں درخواست دی ہے، ہمارے ایوانوں میں 65 فیصد نشستیں خالی ہیں، صرف 35 فیصد کو بچانے کیلئے دوبارہ انتخابات ہونا ناممکن ہے، پارلیمنٹ کے اندر اس وقت 40 فیصد نشستیں خالی ہیں۔
سابق وزیر اطلاعات نے کہا جو لوگ 25 مئی میں براہ راست ملوث تھے ان کو تعینات نہ کیا جائے، جب تک آپ کو سزا نہ دے دیں آپ کا پیچھا کریں گے، بادشاہی سدا نہیں رہتی، آپ 3 یا 4 ماہ کیلئے ہیں، راجہ ریاض کو ہٹانے کیلئے اعلان کیا تو استعفے منظور کرنے لگے، پہلے استعفے منظور ہی نہیں ہو رہے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو ہٹانا ہی ان کا مقصد رہ گیا ہے، ایسا لگ رہا ہے پی ڈی ایم حکومت کا پاکستان سے تعلق ہی نہیں، نگران وزیر اعلیٰ تو ایک چہرہ ہے پیچھے تو کوئی اور ہے، آج لاہور کے لوگوں نے ان کو مسترد کر دیا۔
پی سی بی نے بنگلادیش پریمیئر لیگ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو وطن واپس بلا لیا
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کھیلنے والے کھلاڑیوں کو وطن واپس بلا لیا۔
پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں میں شامل کھلاڑیوں کو واپس بلایا گیا ہے، یہ اقدام فرنچائزز کی درخواست پر اٹھایا گیا ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو 2 فروری کو واپس آنے کا کہا گیا ہے، اس سے قبل پی ایس ایل ٹیموں میں شامل کھلاڑیوں کو 8 فروری تک اجازت تھی۔
پی سی بی کے مطابق فرنچائزز پی ایس ایل کیلئے کھلاڑیوں کو تازہ دم اور تیار دیکھنا چاہتی ہیں۔
بی پی ایل کھیلنے والوں میں حارث رؤف، محمد رضوان، محمد نواز، نسیم شاہ اور افتخار احمد سمیت دیگر شامل ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کے میچز 13 فروری سے شروع ہوں گے۔
بھنورا روبوٹ زراعت میں کامیابی کی جست بھرنے کے لیے تیار
الینوائے: (ویب ڈیسک) ہم ایک عرصے سے جانوروں سے متاثر ہوکر روبوٹ بنارہے اب جامعہ الینوائے کے سائنسدانوں نے ایک ایسا سادہ روبوٹ بنایا ہے جو جو کھیتوں اور فصلوں میں اچھل کر ان کی نگرانی کے ساتھ ساتھ ان کی صحت کے بارے میں آگاہ کرسکیں گے۔
ڈاکٹر سمیع توفیق اور ان کے ساتھیوں نے کئی برس تک پھدکنے والے بھنوروں کے ارتقا، جسمانی ساخت اور حرکات پر غور کررہے ہیں۔ انہوں نے اب اچھلنے والے بھنورے کا نقال روبوٹ بنایا ہے۔ یہ روبوٹ اپنی جسامت سے کئی گنا جست بھر سکتے ہیں۔ ڈاکٹر توفیق اور دیگر نے ایسا ایک روبوٹ بنایا ہے جس میں کوائل کھلتی اور بند ہوتی ہیں۔
اس روبوٹ کے اسپرنگ اور ایکچوایٹرز کئی ڈیزائن سے گزارے گئے ہیں۔ یہ اسنیپ بکلنگ کے عمل سے اچھلتا ہے اور عین بھنورے کی طرح کارکردگی دکھاتا ہے۔ روبوٹ بھنورے کی تحقیقات نیشنل اکادمی برائے سائنسِس کی پروسیڈنگز میں شائع ہوئی ہیں۔
اس روبوٹ کو مشکل جگہوں پر پہنچانے اور زرعی استعمال کے لیے بنایا گیا ہے۔ توفیق نے اب تک اس ایکچوایٹر کے چار ماڈل بنائے ہیں جس میں بھنوروں کی معلومات اور خود ریاضیاتی ماڈل بنایا ہے۔ آخر کار برسوں کی محنت کے بعد دوماڈل منظور کئے ہیں۔
ماہرین کا خیال ہے کہ یہ روبوٹ بڑے کھیتوں میں استعمال ہوسکتا ہے کیونکہ ڈرون اتنی بلندی پر رہتے ہوئے فصلوں کو اس طرح سے نہیں پرکھ سکتے ہیں جس طرح یہ روبوٹ بھنورا کرسکتا ہے۔ اس پر طرح طرح کے سینسر لگا کر ماہرین اپنے مقاصد پورے کرسکتے ہیں۔
پسینے میں بھاری دھاتیں شناخت کرنے والا سینسر
ساؤ پالو: (ویب ڈیسک) تانبے کی لچکدار پتری، ٹیپ، پلاسٹک، ناخن پالش اور ایسیٹون سمیت گھریلو اشیا سے ایک لچکدار سینسر بنایا گیا ہے جو انسانی جسم میں بھاری دھاتوں کی موجودگی کا انکشاف کرسکتا ہے جو پسینے سے خارج ہوتی ہیں۔
یہ بھاری دھاتیں صحت کے لیے مضر کارخانوں میں کام کرنے والے مزدوروں اور خواتین کے میک اپ میں بھی ہوسکتی ہیں جو انسان کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوتی ہیں۔
بیٹریوں میں سیسہ اور کیڈمیئم پایا جاتا ہے، کھانے کی پیکنگ اور میک اپ کی کئی مصنوعات میں شامل دیگر اقسام کی بھاری دھاتیں ہمارے اردگرد موجود ہیں۔ جسم میں جاکر کر یہ اعضا کو متاثر کرتی ہیں اور کئی جان لیوا امراض کی وجہ بن سکتی ہیں۔ انسانی جسم میں ان کی مقدار بڑھنے سے مختلف مائعات میں سے خارج ہوتی رہتی ہیں جن میں پسینہ بھی شامل ہے۔ اس کی شناخت کے نظام بہت مہنگے اور استعمال میں بھی مشکل ہیں اور اسی وجہ سے کم خرچ اور مؤثر سینسر بنایا گیا ہے۔
جرمنی، برازیل اور سویڈن کے سائنسدانوں نے مشترکہ طور پر یہ سینسر بنیا ہے جس کی تفصیلات کیموسینسرز میں شائع ہوئی ہیں۔ چونکہ سیسہ اور کیڈمیئم پسینے سے جھلک سکتا ہے اور اسی لیے لچکدار سینسر بہت آسانی سے اس میں ان دونوں دھاتوں کی موجودگی بتاسکتا ہے۔ یہاں تک کہ سینسر کو تجارتی پیمانے پر بہت کم خرچ میں تیار کیا جاسکتا ہے جبکہ یہ مسلسل کام کرتا رہتا ہے۔
اس سینسر کو بہت آسانی سے کسی شفاف ٹیپ پر چپکایا جاسکتا ہے اور بار بار استعمال کرنا ممکن ہے۔ پسینہ لگنے کے بعد اسے ایک آلے ’پوٹینٹواسٹیٹ‘ سے جوڑا جاتا ہے جو بتاتا ہے کہ پسینے میں دونوں مضر دھاتوں کی مقدار کس درجے پر ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ اس کے نتائج کسی اسمارٹ فون اور کمپیوٹر پر دیکھے جاسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کنووں اور پانی کے ذخائر کے لیے بھی بہت موزوں ہے جہاں بھاری دھاتوں کی آمیزش کا خطرہ ہر وقت موجود رہتا ہے۔
پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
کراچی: (ویب ڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے منفی اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے اور قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 14 ڈالرز اضافے سے 1938 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1150روپے اور 986روپے کا اضافہ ہوگیا۔
جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر 189300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھکر 162294 روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2100 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1800.41 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
اٹارنی جنرل کی تعیناتی میں تاخیر کا اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوٹس لے لیا
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل کی تعیناتی میں تاخیر پر نوٹس لیتے ہوئے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔
دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ اٹارنی جنرل کیوں تعینات نہیں ہو رہا؟ سیکرٹری قانون و انصاف دو ہفتے میں جواب جمع کرائیں۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ آرڈر 27 کے تحت نوٹس موصول ہوگیا ہ، اٹارنی جنرل کی تعیناتی ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔
عدالت نے کہا کہ اٹارنی جنرل کی عدم تعیناتی پر آرڈر 27 اے کے تحت عدالتی معاونت نہیں ہو سکی۔ عدالت نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے خلاف کیس میں احکامات جاری کردیے۔
عزیر بلوچ لیاری آپریشن میں پولیس پر حملہ سمیت مزید تین مقدمات میں بری
کراچی: (ویب ڈیسک) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے لیاری آپریشن کے دوران پولیس پر حملے، پولیس مقابلے اور اقدام قتل کے مقدمے میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو عدم ثبوت کی بنیاد پر رہا کردیا۔
کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے لیاری آپریشن کے دوران پولیس پر حملے سے متعلق پولیس مقابلہ اور اقدام قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنایا
۔ پراسیکیوشن ایک بار پھر گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ اور ذاکر ڈاڈا پر جرم ثابت کرنے میں ناکام رہی۔ جس پر عدالت نے پولیس مقابلہ اور اقدام قتل کے مقدمے میں عذیر بلوچ اور ذاکر ڈاڈا کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کردیا۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزمان کسی اور مقدمہ میں نامز نہیں تو انہیں رہا ردیا جائے۔ عزیر بلوچ کے وکیل عابد زمان ایڈوکیٹ نے موقف دیا تھا کہ میرے مؤکلین کیخلاف استغاثہ کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکا ہے لہذا انہیں بری کیا جائے۔
پولیس کے مطابق 2012 میں کلاکلوٹ میں پولیس آپریشن کے دوران ملزمان نے پولیس پر حملہ کیا تھا۔ ملزمان کیخلاف تھانہ کلاکوٹ میں پولیس مقابلہ اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
’پٹھان‘ نے ریلیز سے قبل ٹکٹوں کی فروخت کا ریکارڈ قائم کردیا
ممبئی: (ویب ڈیسک) سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کے صرف پہلے دن کیلئے چار لاکھ سے زائد ٹکٹ فروخت ہوئے ہیں۔
شاہ رخ خان کی نئی فلم نے تمام تر بائیکاٹ مہم اور تنازعات کے باوجود مداحوں کو مایوس نہیں کیا اور فلم کی ریلیز سے قبل ہی 500 ملین انڈین روپے کے ٹکٹ پیشگی فروخت ہوچکے ہیں۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق فلم کے پہلے دن کیلئے 230 ملین روپے، دوسرے دن کیلئے 130 ملین روپے اور اگلے دنوں کیلئے 140 ملین انڈین روپے کے ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔
’پٹھان‘ کو پوری دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں ریلیز کیا جائے گا اور اس فلم کے ساتھ کنگ خان کی چار برس بعد بڑے پردے پر واپسی ہوگی۔
شاہ رخ اور دیپیکا پڈوکون کی فلم نے ایڈوانس بکنگ پر ہریتھیک روشن اور ٹائیگر شیروف کی فلم ’وار‘ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جو 2019 کو ریلیز ہوئی تھی۔
ایکشن تھرلر کل (25 جنوری) سے سینما کی زینت بنے گی اور اس میں جان ابراہام ولن کے کردار میں نظر آئیں گے۔
نریندر مودی گجرات قتل عام میں براہ راست ملوث ہے: سابق برطانوی سیکرٹری خارجہ
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق برطانوی سیکرٹری خارجہ نے نریندر مودی کو براہ راست گجرات قتل عام کا ذمہ دار قرار دے دیا۔
سابق برطانوی سیکرٹری خارجہ جیک سٹرا نے تصدیق گزشتہ دنوں بی بی سی کی دستاویزی رپورٹ میں کی، جیک سٹرا نے کہا کہ گجرات نسلی فسادات پر 2002ء کی ٹونی بلئیر حکومت نے غیر معمولی تحقیقات کرائیں تھیں، تحقیقات برطانیہ میں قابل ذکر گجراتی نژاد مسلمانوں کے دباؤ پر کرائی گئی تھیں۔
سابق برطانوی سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ برطانیہ میں موجود ہزاروں گجراتی مسلمانوں کے نسل کشی پر شدید تحفظات تھے، 2002ء میں بھارت میں برطانوی ہائی کمیشن نے غیر معمولی تحقیقات کے بعد رپورٹ برطانوی وزارت خارجہ کو بھجوائی، جس میں مودی کو گجرات کے فسادات کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔
جیک سٹرا نے کہا رپورٹ میں مودی کو نسلی قتل عام و فسادات کا ہال مارک قرار دیا گیا تھا، بھارتی وزیر اعظم کی 27 فروری کو سینئر پولیس حکام سے ملاقات کا انکشاف بھی کیا گیا، ملاقات میں مودی نے پولیس افسران کو فسادات میں مداخلت سے روکا تھا، رپورٹ ملنے کے بعد اس وقت کی واجپائی حکومت اور بھارتی وزیر خارجہ جسونت سنگھ سے رابطے کئے۔
دوسری جانب بھارتی وزارت خارجہ نے بی بی سی کی دستاویزی رپورٹ کو پروپیگینڈا قرار دیا ہے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی حالیہ اقوام متحدہ کانفرنس میں مودی کو گجرات کا قصائی قرار دیا تھا، بھارتی رہنما اسدر الدین اویسی نے بھی رپورٹ پر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
واضح رہے بھارت کے موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی گجرات میں مسلم کش فسادات کے دوران وزیر اعلیٰ تھے، ان کی سرپرستی میں گجرات کے مسلم کش فسادات میں ہزاروں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا۔
امریکی ریاست میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ، 7 افراد ہلاک
کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں دو روز میں فائرنگ کا دوسرا واقعہ، گزشتہ روز مونٹیری پارک میں فائرنگ کے واقعے میں 10 افراد ہلاک ہوئے تھے، آج ہاف مون میں فائرنگ کے واقعے میں مزید 7 افراد ہلاک جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کیلیفورنیا کے شہر ہاف مون بے کے فارم ہاؤس میں پیش آیا جس میں 7 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، مسلح شخص نے فارم ہاؤس میں دو الگ الگ مقامات پر فائرنگ کی۔
رپورٹ میں پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ فارم ہاؤس کے ایک مقام سے 3 جبکہ دوسرے مقام سے 4 لاشیں ملیں، پولیس نے ملزم کی فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا، ملزم کی گاڑی سے ایک خودکار پستول بھی برآمد ہوا ہے۔
قتل کے محرکات کا تعین نہیں ہوسکا تاہم فائرنگ سے ہلاک ہونے والے 7 افراد سے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ کھیتی باڑی کے شعبہ سے منسلک تھے۔


















