کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین نے ایک میزائل حملے میں 400 روسی فوجیوں کو مارنے کا دعویٰ کیاہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کے مکیوکا شہر میں ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا جہاں بڑی تعداد میں روسی فوجی موجود تھے۔
دوسری جانب روس کی طرف سے میزائل حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کے اس کے نتیجے میں متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
روسی حکام کا کہنا ہے کے جنگ زدہ علاقے میں یوکرین کی طرف سے سال نوکے آغاز پر میزائل حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں ایک تعلیمی ادارے کی عمارت بری طرح متاثر ہوئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر ایک پیغام میں سابق روسی فوجی اہلکار کا کہناہے کہ حملے میں بلڈنگ مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔
یوکرین کے حکام نے الزام لگایا ہے کے روس کی طرف سے بھی نئے سال کے آغاز پر ڈرون سمیت جہازوں کے ذریعے بم برسائے گئے جسکے نتیجے میں بڑی تباہی ہوئی۔
روس کی طرف سے سخت سردی کے موسم میں یوکرین پر مسلسل حملوں کے دوران عمارتوں سمیت برقی تنصیات کو مستقل نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کے جس کے باعث ملک کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوباہوا ہے۔
Monthly Archives: January 2023
یورپ سے مذاکرات جاری،اسرائیلی دھمکیوں سے کوئی سروکار نہیں: ایران
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان نے کہا کہ ایرانی معاملات میں مداخلت کرکے ہم پر دباؤ ڈالنے کا مغربی خیال بالکل غلط ہے،جوہری معاہدے کے حوالے سے یورپ کیساتھ مذاکرات جاری ہیں۔
غیر ملکی خبررساں اداے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جوہری معاہدے کے حوالے سے کسی نتیجے پر پہنچنے کے لیے یورپ اور ایران کے درمیان پیغامات کا تبادلہ اب تک جاری ہے۔
ناصر کنعانی نے پریس کانفرنس میں یہ بھی کہا کہ مغرب اگر یہ سمجھتا ہے کہ وہ ایرانی معاملات میں “مداخلت” کر کے مذاکرات میں تہران پر دباؤ ڈال سکتا ہے تو “بالکل غلط” ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں یورپیوں کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ جوڑ توڑ سے گریز کریں اور مذاکرات اور معاہدے کا اعلان کرنے کے لیے سنجیدہ اور ٹھوس پالیسی پر عمل پیرا ہوں۔
ترجمان نے کہا کہ نے زور دیا کہ ان کا ملک اسرائیل کی حالیہ دھمکیوں پر کوئی توجہ نہیں دیتا، ایران جوہری مذاکرات کو مکمل کرنے کے لیے تیار ہے تاہم اس کے لیے ہماری تیاری ہمیشہ کے لیے نہیں رہے گی۔
دوسری طرف اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے کہا کہ وزارت دفاع نے اپنے بجٹ میں دس ارب شیکل اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔کارپوریشن نے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اس کی وجہ ایران میں فوجی کارروائی کے امکان کی تیاری ہے۔
2023 میں دنیا کا بڑا حصہ مہنگائی کے طوفان سے متاثر ہوگا، سربراہ آئی ایم ایف
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) انٹر نیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹلینا جارجیوا نے کہا ہے کہ 2023 میں دنیا کا بڑا حصہ مہنگائی سے متاثر ہوگا۔
عالمی خبر رساں ادار کے مطابق سربراہ آئی ایم ایف نے کہا ہے کے 10ماہ سے جاری روس یوکرین جنگ،دنیا بھر میں ہونے والی مہنگائی اور شرح سود میں اضافے سمیت چائنا سے اٹھنے والی کورونا کی نئی لہر کے باعث منہگائی کا طوفان آئے گا۔
ان کا کہنا تھاکہ 2022کے مقابلے 2023میں معاشی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا، امریک اور یورپ اس سے براہ راست متاثر ہوں گے۔
سربراہ آئی ایم ایف کا خیال ہے کہ دنیا کا ایک تہائی حصہ معاشی بحران کا شکار رہے گا جس کا سبب امریکا، یورپ اور چین کی معاشی سست روی ہے اور اس کے نتیجے میں بہتر معیشت رکھنے والے ممالک بھی متاثر ہوں گے۔
ان کا کہنا ہے کے 2023میں شروح نمو 2.7 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ اس کے مقابلہ 2022 اور 2021 میں شرح نمو بالترتیب 2.7فیصد اور 6فیصدر ہی۔
کرسٹینا جار جیوا کا کہنا ہے کے چین میں کرونا پابندیوں کے خلاف عوامی احتجاج اور اس کے نتیجے میں کرونا کے پھیلاؤ سے نہ صرف خطہ بلکہ پوری دنیا متاثر ہو گی۔
پالتو بلی 38 ہیئر بینڈ نگل گئی، طبعیت بگڑنے پر آپریشن کرنا پڑگیا
نارتھ کیرولینا: (ویب ڈیسک) امریکا میں شریر پالتو بلی نے اس وقت ڈاکٹروں کو آزمائش میں ڈالدیا جب اس نے بال باندھنے والے موٹے ربڑ نگل لئے جنہیں بڑی مشکل سے اس کے پیٹ سے نکالا گیا۔
چارلسٹن اینیمل سوسائٹی کے دفتر میں ساؤتھ کیرولینا کی پالتو بلی جولیٹ لائی گئی جو بظاہر بہت بیمار لگ رہی تھی۔ اسے فوری طور پر ایک ہسپتال لے جایا گیا جہاں سرجری کرکے اس کے پیٹ سے ایک دو نہیں بلکہ 38 ایسے موٹے ربڑ کے چھلے نکالے گئے جو ہیئرڈریسنگ میں استعمال ہوتے ہیں۔ اب یہ بلی تیزی سے روبہ صحت ہے۔
ہسپتال لانے والے شخص نے بتایا کہ بلی ایک گھر کے باہر حالتِ غیر میں ملی تھی کیونکہ اس کے مالکان دوسرے شہر منتقل ہوتے وقت اسے چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ ڈاکٹروں نے اسے کھلانے کی بہت کوشش کی لیکن اس نے کچھ نہیں کھایا۔
تاہم اس کے بعد ریڈیوگراف ٹیسٹ سے معلوم ہوا کہ اس کی آنتوں میں غیرمعمولی رکاوٹ ہے۔ مزید ٹیسٹ سے تصدیق ہوئی کہ اس کے پیٹ میں ربڑ کے چھلوں کا پورا گچھا موجود ہے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس سے قبل انہوں نے ایسا کوئی منظر نہیں دیکھا تھا۔
سب سے اہم بات یہ ہے بلی کا جگر شدید متاثر ہوچکا تھا جسے ادویہ سے دوبارہ بحال کردیا گیا ہے اور اب بلی نارمل ہوچکی ہے۔ اگلے مرحلے میں الیکٹرولائٹ والی غذاؤں سے اس کا علاج کیا جائے گا۔
بھارتی شہری نے کورونا وائرس سے مرنے والی بیوی کا مجسمہ بنوا ڈالا
کولکتہ: (ویب ڈیسک) کولکتہ کے ایک شہری نے بیوی کا سلیکون مجسمہ بنانے کے لیے ڈھائی لاکھ روپے خرچ کر دیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلیکون مجسمہ کو بنانے میں 6 ماہ سے زائد کا عرصہ لگا جس کو گھر میں ایک صوفے پر بنایا گیا ہے جو کہ خاتون کی پسندیدہ جگہ تھی۔
65 سالہ شخص نے اپنی اہلیہ کی خواہش پوری کرتے ہوئے مجسمہ بنایا، گھر میں آنے والا ہر شخص مجسمے کو دیکھ کر تجسس میں پڑ جاتا ہے اور اسے یوں لگتا ہے کہ کوئی زندہ خاتون بیٹھی ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران تپاس سندیلیا کی اہلیہ اِندرانی وفات پا گئی تھیں۔
پہلی مرتبہ دھات اور پالیمر کے ملاپ سے تھری ڈی نینو ساخت کا کامیاب مظاہرہ
اسٹینفرڈ: (ویب ڈیسک) اگرچہ تھری ڈی پرنٹر سے بڑی اشیا بنائی جاتی ہیں لیکن اب ماہرین نے نینوپیمانے کا انتہائی باریک ڈیزائن تیار کیا ہے لیکن اس کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس میں پالیمر میں دھات ملائی گئی ہے جو اس سے پہلے ممکن نہ تھی۔
دوسری اہم بات یہ ہے کہ اسٹینفرڈ یونیورسٹی کا چھاپہ گیا لوگو نہ صرف بہت خوبصورت ہے بلکہ بہت ٹھوس بھی ہے۔ اسے بہت تیزرفتاری سے بنایا گیا ہے۔ اس کا خاص مقصد خردبرقیات میں نازک پرزوں کو محفوظ کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ ایک عام پالیمر میں دھات کے ایٹم ملاکر اسے تیار کیا گیا ہے جسے ’نینوکلسٹر‘ بھی کہا جاسکتا ہے۔
اس نینوساخت کو ٹوفوٹان لیتھوگرافی سے کاڑھا گیا ہے جس ایک گاڑھے مائع (اس تجربے میں پالیمر کا ملغوبہ) پر لیزر ڈالی جاتی ہے۔ مائع کے درمیان دھات کے نینوذرات رکھے جاتے ہیں اور جہاں لیزر پڑتی ہے وہاں مائع سخت ہوجاتا ہے۔ اس طرح مخصوص جگہوں پر لیزر ڈال کر حسبِ خواہش شکل یا ساخت بنائی جاتی ہے۔ کیمیائی عمل سے ایک سے زائد پالیمر بھی جڑجاتے ہیں اور یوں نینوساخت بہت مضبوط اور ٹھوس بن جاتی ہے۔
سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ اس نینوساخت کو شوپیس نہ سمجھاجائے کیونکہ اسے ان گنت طبی کاموں میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
ارشد شریف قتل کا ازخود نوٹس، سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل کا از خود نوٹس سماعت کیلئے مقرر کر دیا، چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ 5 جنوری کو سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے صحافی ارشد شریف قتل کیس پر ازخود نوٹس کی سماعت دن ایک بجے ہوگی اس حوالے سے عدالت عظمیٰ نے سپیشل جے آئی ٹی سے تحقیقات کی عبوری رپورٹ بھی طلب کر رکھی ہے جبکہ سماعت سے قبل رجسٹرار سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے ہیں۔
واضح رہے معروف صحافی ارشد شریف کو کینیا میں پولیس کی جانب سے بے رحمانہ طریقے سے قتل کیا گیا تھا اس بعد کینین پولیس نے موقف اختیار کیا تھا کہ ارشد شریف غلط شناخت کی وجہ سے گولیوں کا نشانہ بنے ہیں، لیکن پوسٹمارٹم رپورٹ نے کیس کا رخ یکسر تبدیل کر کے رکھ دیا۔
سابق گورنر چودھری سرور کی مخدوم ہاؤس لاہور آمد، احمد محمود، یوسف گیلانی سے ملاقات
لاہور: (ویب ڈیسک) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی لاہور میں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی۔
پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد کی رہائش گاہ مخدوم ہاؤس لاہور میں سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی آمد اور مخدوم احمد محمود سے اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی اور رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی بھی موجود تھے۔
ملاقات میں ملکی اقتصادی، معاشی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات پر اتفاق ہوا کہ موجودہ ملکی حالات میں تمام سیاسی پارٹیوں اور دینی جماعتوں سمیت محب وطن پاکستانیوں کو ملکر ملکی تعمیرو ترقی عوام کی خوشحالی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہئیے۔
اس موقع پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اداروں کا سیاست میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ جمہوریت کی فتح ہے، اگر اسٹیبلشمنٹ نے اپنا وعدہ پورا کیا تو ملکی ترقی و جمہوری اداروں اور جمہوریت کی مضبوطی سے کوئی نہیں روک سکتا، اگر کوئی آرٹیکل 6 جیسی حرکتیں کرے گا تو پھر ملکی آئین و قانون کے مطابق اسکا بندوبست کیا جائیگا۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے کوشش کی ہے شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو آگے لے کر جائیں، ہم نے جمہوری طریقے سے عدم اعتماد کے ذریعے پہلی بار تاریخ میں پارلیمان کے اندر عدم اعتماد کو کامیاب کر کے وزیراعظم کو گھر بھیجا، یہ پہلا وزیراعظم ہے جسے جمہوری و آئینی طریقے سے نکالا گیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ آصف علی زرداری کا کریڈٹ بائیڈن کو دینا چاہ رہے ہیں، اس کو امریکی صدر نے نہیں پیپلز پارٹی کے جیالوں نے نکالا، وائٹ ہاؤس نہیں بلاول بھٹو نے گھر بھیجا ہے۔
ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو مزدوروں اور کسانوں کی اصل نمائندہ تھیں، وہ جھوٹ کی نہیں سچ کی سیاست پر یقین رکھتی تھیں، وہ تقسیم نہیں یکجہتی کی سیاست پر یقین رکھتی تھیں۔
مخدوم احمد محمود نے کہا کہ آمریت بندوق کی طاقت سے آپ کی آزادی چھینتی ہے، دہشت گرد خوف پھیلا کر آپ کے حقوق سلب کرتے ہیں، شہید بی بی کہتی تھیں دہشت گردی اور آمریت ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، ہم جھوٹ کی سیاست کو رد کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس ملک کو ہم جوڑیں گے، کٹھ پتلیوں کی جھوٹ کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کریں گے اور یکجہتی کے ساتھ شہید قائد کے نامکمل مشن کو مکمل کریں گے۔
ضمانت منظور ہونے کے باوجود اعظم سواتی کی رہائی ممکن نہ ہو سکی
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سینیٹر اعظم سواتی کی رہائی کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے باوجود سواتی کی رہائی آج ممکن نہ ہو سکی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ تاحال جاری نہ ہو سکا، تحریری فیصلہ جاری نہ ہونے کے باعث ضمانتی مچلکے بھی جمع نہ ہو سکے جس کی وجہ سے سینیٹر اعظم سواتی کی آج رہائی ممکن نہ ہوئی۔
بتایا گیا ہے کہ اعظم سواتی کیس کا تحریری حکم نامہ اور مچلکے اب کل جمع ہوں گے، ضمانتی مچلکے جمع ہونے پر ٹرائل کورٹ اعظم سواتی کی رہائی کی روبکار جاری کرے گی۔
اس سے قبل متنازعہ ٹوئٹس سے متعلق کیس میں اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے دلائل کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے مزید وقت کی استدعا کی، عدالت نے دلائل سننے کے بعد اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا، بعد ازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اعظم سواتی کی ضمانت منظور کر لی اور پی ٹی آئی سینیٹر کی رہائی کا حکم دے دیا۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ تبدیل، اب 9 جنوری کو ہو گا
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ تبدیل کر دی گئی اب گیارہ جنوری کے بجائے 9 جنوری کو ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی نے 11 جنوری کے بجائے 9 جنوری کو دو بجے دن اجلاس طلب کرلیا ہے، اس حوالے سے اسمبلی سیکرٹریٹ نے گزٹ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں غالب امکان ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی تحریک شروع کی جائے گی جس میں پی ٹی آئی اور اپوزیشن کے اتحاد کے درمیان مقابلے ہو گا۔
تحریک کے دوران اگر اپوزیشن اتحاد 186 کا نمبر پورا کرنے میں ناکام ہو گئی تو عمران خان کی جانب سے اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان پر عملدرآمد کیا جائے گا، دوسری جانب پی ٹی آئی بھی نمبر پورے ہونے کا دعویٰ کر رہی ہے۔
کسٹمز حکام کا چھاپہ، 15 کروڑ سے زائد مالیت کی سمگل شدہ اشیا پکڑ لیں
لاہور: (ویب ڈیسک) کسٹمز انٹیلی جنس لاہور کی سمگلرز کے خلاف بڑی کارروائی، 15 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی سمگل شدہ اشیا پکڑ لیں۔
تفصیل کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کسٹمز انٹیلی جنس فیض احمد چدھڑ کی سمگلرز کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت پر کسٹمز انٹیلی جنس لاہور نے ایڈیشنل ڈائریکٹر رضوان بشیر کلیر کی نگرانی میں کارروائیوں کے دوران 3 ملزم گرفتار کر لئے۔
ملزموں کے قبضہ سے سمگل شدہ برینڈڈ جوتے، کپڑے، پیٹرولیم جیلی پکڑی گئی، ملزموں سے سمگل شدہ 3 لگژری گاڑیاں بھی برآمد ہوئیں۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس رضوان بشیر کلیر نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل کی ہدایت کے مطابق سمگلرز کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، سمگلرز کیخلاف مقدمات درج کر کے تین ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں استحکام، پاکستان میں ریکارڈ اضافہ
کراچی: (ویب ڈیسک) کاروباری ہفتے کے پہلے روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم رہی جبکہ پاکستان میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا جس کی وجہ سے قیمت 1824 ڈالر کی سطح پر برقرار رہی۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 87 ہزار 200 روپے ہو کر نئی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت میں 2829 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 60 ہزار 494 روپے کی سطح پر آ گئی۔
محکمہ فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں کھلے دودھ کی فروخت پر پابندی کا عندیہ
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب کے صوبائی دار الحکومت میں خالص دودھ کا حصول سب سے بڑا چیلنج بن گیا جس کے پیش نظر ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی نے شہر میں کھلے دودھ کی فروخت پر پابندی کا عندیہ دے دیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کا کہنا تھا کہ سال 2023ء میں کھلے دودھ کی ترسیل کو یقینی ٹریس ایبل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کھلے دودھ پر پابندی مختلف مراحل میں لگائی جائے گی، پائلٹ فیز میں لاہور کے کچھ علاقوں میں پابندی کا اطلاق کیا جائے گا۔
مدثر ریاض ملک نے بتایا کہ کھلے دودھ پر پابندی کے حوالے سے گوالا ایسوسی ایشن اور تمام سٹیک ہولڈرز سے بات چیت جاری ہے، پیک کیے گئے دودھ کے معیار کی چیکنگ کرنا اور معیار میں کمی کی صورت میں ایکشن لینا آسان ہو گا۔


















