اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ آج کوئی آسمان نہیں ٹوٹنا، سیاسی فیصلے الیکشن کمشنر نہیں عوام نے کرنے ہیں اور اصل فیصلہ عوام کا ہو گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چودھری نے کہا کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ دونوں کے فیصلے ہیں کہ تینوں جماعتوں کے کیسز کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرے۔
فواد چودھری نے کہا کہ الیکشن کمیشن ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے فنڈنگ معاملات کو دیکھنے کی زحمت نہیں کر رہا۔
Monthly Archives: August 2022
امریکی ریاست کینٹکی میں سیلاب، 37 افراد ہلاک، سڑکیں اور گھر زیر آب، ہزاروں لوگ بے گھر
کینٹکی : (ویب ڈیسک) امریکی ریاست کینٹکی میں موسمی صورتحال بدستور خراب، شدید بارشوں اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 37 تک جا پہنچی، اب تک 10 ہزار سے زائد گھروں اور عمارتوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بارش اور طوفان آنے کی پیش گوئی کی ہے، ریسکیو حکام کی جانب سے سیلاب میں پھنسے افراد کو کشتیوں کی مدد سے نکالا جارہا ہے، کینٹکی میں ہونے والی حالیہ بارشوں کو تاریخ کی بدترین بارش قرار دیا گیا ہے، سڑکیں اور گھر زیر آب آگئے ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے۔ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے کینٹکی کی 13 کاؤنٹیز شدید متاثر ہوئی ہیں۔
پہاڑی خطے میں آنے والے سیلاب سے پُل اور سڑکیں تباہ ہو گئیں جبکہ موبائل سروسز بھی متاثر ہوئی ہیں۔
سیلاب کے باعث ریاست میں ایمرجنسی نافذ ہے۔ ریسکیو ورکرز کشتیوں کی مدد سے پانی میں پھنسے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہے ہیں، کینٹکی نیشنل گارڈز ہیلی کاپٹرز کے زریعے متاثرہ علاقوں میں امادا پہنچا رہے ہیں۔ محمکہ موسمیات نے متاثرہ علاقوں میں مزید طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس سے قبل دسمبر میں طوفانی بگولوں سے ریاست میں 80 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
کورونا سے مزید 2 افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح میں کمی
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ 392 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں13 ہزار 822 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں392 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔
ملک میں مثبت کیسز کی شرح 2.84 فیصد رہی جبکہ کورونا کے شکار 156 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 2افراد جاں بحق ہوگئے۔
قوم آگے بڑھ کر تکلیف میں مبتلا بہن، بھائیوں کی مدد کرے، وزیراعظم کی اپیل
کیلیفورنیا : (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں مسلسل بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ہونے والی تباہی نا قابل بیان ہے، حکومت کے تمام اداروں نے ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے ریسکیو اور ریلیف کا کام اور تیز کر دیا ہے۔
اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر شہباز شریف کی جانب سے لکھا گیا کہ ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک متاثرین کی آبادکاری مکمل نہیں ہو جاتی، ہم سیلاب سے پیدا شدہ مشکل صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے کئی محاذوں پر کام کر رہے ہیں، چیلنج یقینا بہت بڑا ہے لیکن اس چیلنج سے نمٹنے کا ہمارا عزم اس سے بھی مضبوط تر ہے۔
میں پوری قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آگے بڑھے اور تکلیف میں مبتلا ہمارے بہن اور بھائیوں کی مدد کرے، میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں بھرپور کردار ادا کرنے پر وزیر اعلی بلوچستان، صوبائی انتظامیہ، این ڈی ایم اے اور افواج پاکستان کا خاص طور پر مشکور ہوں۔
منکی پوکس کے بڑھتے کیسز، امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایمرجنسی نافذ
کیلیفورنیا : (ویب ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں منکی پوکس کے بڑھتے کیسسز، گورنر کیلیفورنیا نے ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کردیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق امریکہ میں منکی پاکس کیسوں کی تعداد 5 ہزار 800 تک پہنچ گئی ہے، منکی پاکس کے 800 کیس کیلیفورنیا میں پائے گئے ہیں۔
کیلیفورنیا ، نیویارک اور الینوائے کے بعد تیسری ریاست ہے جس نے منکی پوکس کے خطرے کے پیش نظر ریاستی ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس کو عالمی ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیا ہے، تاہم بائیڈن انتظامیہ نے ایمرجنسی کا اعلان نہیں کیا ہے۔ گورنر کا کہنا ہے کہ کیلیفورنیا حکومت تمام سطحوں پر فوری طور پر منکی پوکس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے، اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ سب سے زیادہ خطرے والے افراد ویکسین، علاج اور ہماری توجہ کا مرکز رہیں تاکہ اس وبا کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔
واضح رہے کہ افریقا میں منکی پاکس بنیادی طور پر چوہوں جیسے متاثرہ جنگلی جانوروں سے لوگوں میں پھیلتا ہے۔ اس نے ماضی میں کبھی وبائی شکل اختیار نہیں کی اور نہ یہ کسی متاثرہ ملک سے سرحدپارپھیلی ہے۔
تاہم یورپ، شمالی امریکااور دیگر جگہوں پرمنکی پاکس کا وائرس ان لوگوں میں بھی پھیل رہا ہے جن کا جانوروں سے کوئی تعلق نہیں یا جنھوں نے حال ہی میں افریقا کا سفر بھی نہیں کیا ہے۔
منکی پاکس کا شکار ہونےوالے افراد میں بخار، سردی لگنا، تھکن اور جسم دردر کی شکایات نمایاں ہوتی ہیں۔وائرس سے زیادہ متاثر ہونےوالے افراد کو شدید خارش اور جسم کے مختلف حصوں پر دانے نکلنے کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
منکی پاکس وائرس کے علاج کے لیے فی الحال دو ویکسین استعمال کی جا رہی ہیں۔ جو سمال پاکس یا چیچک کے علاج کے لیے تیار کی گئی تھیں۔
افغانستان: ایمن الظواہری امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا،القاعدہ مکمل ختم کر دی،جوبائیڈن
امریکہ : (ویب ڈیسک) القاعدہ کا رہنما ایمن الظواہری افغانستان میں مبینہ طور پر مارا گیا ہے، امریکی میڈیا کے مطابق القاعدہ کا رہنما ایمن الظواہری سی آئی اے کے ڈرون حملے میں ہلاک ہوا، جس کی تصدیق امریکی صدر جوبائیڈن نے خود کی۔
امریکہ کی جانب سے کارروائی افغانستان میں کی گئی، امریکی سینئررہنما کا کہنا ہے کہ امریکی کارروائی میں کسی سویلین کی ہلاکت نہیں ہوئی۔
دوسری جانب طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملہ کابل میں شیر پور کے علاقے میں ایک مکان پر کیا گیا۔ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، حملہ بین الاقوامی اصولوں اور دوحا معاہدے کی خلاف ورزی ہے، اس طرح کے حملے امریکا، افغانستان اور خطے کے مفادات کے خلاف ہیں۔
دوسری جانب امریکی صدرجوبائیڈن نے قوم سے خطاب میں ایمن الظواہری کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایمن الظواہری افغانستان میں کامیاب آپریشن میں مارا گیا۔ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے رواں سال ایمن الظواہری کی موجودگی کا پتہ لگا لیا تھا۔ہم نے القاعدہ کو مکمل طور پر ختم کردیا۔ ایمن الظواہری نائن الیون حملے کی منصوبہ بندی میں شامل تھا۔امریکی ڈرون حملے میں کسی عام شہری کی ہلاکت نہیں ہوئی۔جو لوگ ہمارے لیے خطرہ ہیں ان کا تعاقب کریں گے، ہر قیمت پر امریکہ کا دفاع کریں گے۔
امریکی صدرنے کہا کہ ایمن الظواہری نے حالیہ ہفتوں میں امریکہ اور اتحادیوں پر حملے کے لیے ویڈیوز جاری کیں، جن میں ایمن الظواہری نے ویڈیوز میں اپنے چاہنے والوں کو امریکہ اور اتحادیوں پر حملے کرنے کا کہا تھا۔
بیلٹ پیپرز پر سیریل نمبر ثابت ہوئے تو یہ آئین کی خلاف ورزی ہو گی، لاہور ہائی کورٹ
لاہور : (ویب ڈیسک) اسپیکر پنجاب اسمبلی الیکشن کے خلاف درخواست پر سماعت کا تحریری فیصلہ جاری، لاہور ہائی کورٹ کےدو رکنی بینچ نے چار صفات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے درخواست پر فریقین کو نوٹسزجاری کر دئیے گئے، جس پر ان سے 16گست کو جواب طلب کیا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بھی معاونت کے لیے طلب کرلیا ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بیلٹ پیپرز پر ایم پی ایز کے دستخط اور سیریل نمبر ثابت ہوتے ہیں تو یہ آریٹکل 226 کی خلاف ورز ہو گی، عدالت کا موقف ہے کہ کیا عدالت اس بنیاد پر الیکشن نتائج کو کالعدم قرار دے سکتی ہے؟ فریقین آئندہ سماعت پر پیش ہو کر اپنا موقف پیش کریں۔
درخواست میں سبطین خان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، وکیل درخواست گزار نے کہا ہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن میں دھاندلی کی گئی، جب بھی ووٹ ڈالا جاتا ہے تو سیریل نمبر موجود نہیں ہوتا، مگر اس بار بغیر سیریل نمبر کے ساتھ ووٹ کاسٹ کئے گئے. استدعا میں کہا گیا ہے کہ عدالت سپیکر صوبائی اسمبلی کے الیکشن کو کالعدم قرار دے۔
پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ کچھ دیر میں، سیکورٹی سخت، چیف الیکشن کمشنر پہنچ گئے
لاہور : (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج سنائے گا۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کاز لسٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں نثار احمد راجہ اور شاہ محمد جتوئی پر مشتمل بینچ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر2022 کی دفعہ 6 کے تحت فیصلہ سنائے گا۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس 8 سال تک زیر سماعت رہا ،14 نومبر 2014 کو تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے یہ کیس دائر کیا تھا اور اس کا فیصلہ 21جون کو محفوظ کیا گیا تھا۔
تحریک انصاف نے 30 مرتبہ التوا مانگا جبکہ 6 بار کیس کے ناقابل سماعت ہونے کی درخواستیں دائر کیں، الیکشن کمیشن نے 21 بار تحریک انصاف کو دستاویزات اور مالی ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
خیال رہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں کئی مرتبہ کیس کا جلد فیصلہ کرنے کا مطالبہ کر چکی ہیں جبکہ تحریک انصاف کا موقف تھا کہ دیگر جماعتوں کا فارن فنڈنگ کیسز کا فیصلہ بھی ساتھ کیا جائے۔
عمران خان کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ
ادھروفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اور ریڈ زون میں پولیس و ایف سی کے ایک ہزار جوانوں کو ڈیوٹی پر مامور کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن عمارت کے باہر سیکورٹی کے تین سرکل ہیں،پہلے سرکل میں پولیس ،دوسرے میں رینجرز اہلکاروں نے پوزیشن سنبھال لی ہیں،تیسرے سرکل میں ایف سی کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
ریڈ زون میں غیر متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت نہیں ہو گی، میڈیا افراد اور ریڈ زون میں واقع دفاتر جانے والے لوگ اپنی شناخت کے بعد داخل ہو سکیں گے۔
ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتوں کے کارکنان کو ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی، امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے رینجرز کوا سٹینڈ بائی پر رکھا جائے گا،ریڈوزون میں داخلے کے لیے مارگلہ روڈ اور سیرینا چوک کو استعمال کیا جا سکے گا۔
آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر لاپتہ ہونے کے معاملے پر عمران خان کی ٹوئٹ
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اوتھل سے کراچی جاتے ہوئے پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی بھی سوار ہیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر 12 کور سمیت 6 افراد سوار تھے اور ہیلی کاپٹر سے فلڈ ریلیف آپریشن کا معائنہ کررہے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر کا ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے اور ہیلی کاپٹر لسبیلہ میں فلڈ ریلیف آپریشن میں مصروف تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی تلاش کا آپریشن جاری ہے۔
اب اس معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ ’پریشان کن خبر ہے کہ آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگیا ہے، میں اس میں سوار تمام افراد کیلئے دعا گو ہوں۔‘
خیال رہے کہ ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاکستان کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد اور 12 کور کے انجینیئر بریگیڈیئر خالد سوار ہیں۔
ہیلی کاپٹر میں سوار افراد میں پائلٹ میجر سعید، معاون پائلٹ میجر طلحہٰ اورکریو میں چیف نائیک مدثر بھی شامل ہیں۔
قوم اللہ تعالیٰ کے حضور وطن کے بیٹوں کی سلامتی کیلئے دعا گو ہے، وزیراعظم
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کی گمشدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ٹوئٹر پر ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کی گمشدگی تشویش ناک ہے، پوری قوم اللہ تعالیٰ کے حضور سیلاب متاثرین کی مدد پر نکلنے والے وطن کے ان بیٹوں کی سلامتی، حفاظت اور بخیریت واپسی کے لیے دعا گو ہے، ان شاء اللہ۔
خیال رہےکہ اوتھل سےکراچی جاتے ہوئے پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی 12 کور بھی سوار ہیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں کورکمانڈر 12 کور سمیت 6 افراد سوار تھے اور ہیلی کاپٹر سے فلڈ ریلیف آپریشن کا معائنہ کر رہے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹرکا ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے اور ہیلی کاپٹر لسبیلہ میں فلڈ ریلیف آپریشن میں مصروف تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی تلاش کا آپریشن جاری ہے۔
ایٹمی جنگ کوئی جیت نہیں سکتا، ایسی جنگ کبھی نہیں چھڑنی چاہیے: پیوٹن
لندن: (ویب ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ایٹمی جنگ میں کوئی فریق کامیابی حاصل نہیں کرسکتا اور ایسی جنگ کبھی نہیں چھڑنی چاہیے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق معاہدہ جوہری عدم پھیلاؤ کانفرنس کے شرکاء کو لکھے گئے خط میں پیوٹن نے کہا کہ ایٹمی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوسکتا، ایسی جنگ کبھی نہیں چھڑنی چاہیے، ہم عالمی برادری کے تمام ارکان کے مکمل اور غیر منقسم سکیورٹی کے لیے پرعزم ہیں۔
خیال رہے کہ پیوٹن نے یہ خط ایسے وقت میں لکھا ہے جب روس خود یوکرین کے ساتھ فروری سے اب تک حالت جنگ میں ہے۔
بارشوں میں سندھ حکومت کی کوششیں قابل ستائش ہیں: بلاول بھٹوز رداری
کراچی: (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حالیہ ریکارڈ بارشوں کے دوران سندھ حکومت کے نمائندوں کا عوام میں رہ کر مسائل کے حل کی کوششیں قابل ستائش ہے۔
بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی بی بی فریال تالپور بھی موجود تھیں۔
ملاقات کے موقع پر پی پی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی، پی پی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی، صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن، کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب، واٹر بورڈ کے وائس چیئرمین نجمی عالم، صوبائی وزیر ساجد جوکھیو، نعمان شیخ، سلمان عبداللہ مراد، کرم اللہ وقاصی اور خلیل ہوت بھی موجود تھے۔
اس موقع پر بلاول کو سندھ حکومت کے نمائندوں نے بارشوں کے بعد کی صورت حال اور حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ حالیہ رکارڈ بارشوں کے دوران سندھ حکومت کے نمائندوں اور پی پی پی رہنماؤں کا عوام کے درمیان رہ کر مسائل کے حل کی کوشش قابل ستائش ہے۔ وفاقی حکومت قدرتی آفات کا سامنا کرنے والے ملک بھر کے عوام کی مدد کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔ پی پی پی عام آدمی کی جماعت ہے، مصیبت میں ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لاپتہ، کمانڈر 12 کور سمیت 6 اہلکار سوار
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) بلوچستان میں سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں کے لیے جانے والے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کا رابطہ منقطع ہو گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا گیا کہ پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ایک ہیلی کاپٹر جو لسبیلہ، بلوچستان میں سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں پر تھا، اے ٹی سی سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق کور کمانڈر 12 کور سمیت 6 افراد جہاز میں سوار تھے جو بلوچستان میں سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی تلاش کا آپریشن جاری ہے۔


















