تیرا کروڑ افراد کو آٹا، دال ، گھی پر 30 فیصد سبسڈی

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے ملک کے 13 کروڑ افراد کے لئے آٹا، دال اور گھی پر 30 فیصد سبسڈی کا حامل 120 ارب روپے مالیت کا تاریخی ریلیف پیکج پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے کے لئے پوری کوشش کر رہی ہے، عالمی سطح پر مہنگائی میں 50 فیصد کے مقابلے میں پاکستان میں یہ شرح صرف 9 فیصد ہے، اقتصادی اشاریئے درست سمت گامزن ہیں، مافیاز چوری کیا گیا پیسہ واپس لائیں وعدہ کرتا ہوں کہ مہنگائی میں 50 فیصد کمی کروں گا، کامیاب پاکستان پروگرام کےلئے 1400ارب روپے مختص کئے

جا رہے ہیں، ہر خاندان سے ایک فرد کو ہنر مند بنایا جائے گا، 60 لاکھ تعلیمی وظائف کے لئے 47 ارب روپے مختص کئے جا رہے ہیں، برآمدات، زراعت اور تعمیرات کے شعبے کو کورونا کے دوران بچایا گیا۔میڈیا انصاف اور غیر جانبداری پر مبنی تعمیری تنقید کرے۔ بدھ کو قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فلاحی ریاست کی جانب قدم بڑھاتے ہوئے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا فلاحی پروگرام عوام کے سامنے رکھ رہا ہوں، احساس کی ٹیم نے تین سال کی محنت سے اعداد و شمار جمع کر کے ملک کے ہر خاندان کے حالات سے آگاہی حاصل کی، یہ مشکل کام تھا، اب اس بنیاد پر اس فلاحی پروگرام کا اعلان کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں ورثہ میں جو پاکستان ملا اس میں ملک کے معاشی حالات انتہائی خراب تھے، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا خسارہ اور قرضہ ملا، زرمبادلہ کے ذخائر نہ ہونے کے برابر تھے اور قرض ادا کرنے کےلئے رقم نہ تھی، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے تعاون کیا، مشکل حالات میں پاکستان کی مدد کی جس کی وجہ سے پاکستان ڈیفالٹ ہونے سے بچا، ڈالرز کی کمی کے باعث آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اپنی حکومت کے پہلے سال ہم اپنی معیشت کو مستحکم کرتے رہے پھر کورونا وبا آ گئی، اس سے جتنا نقصان ہوا، اتنا سو سال میں بھی نہیں ہوا، اس سے ساری دنیا متاثر ہوئی، غریب امیر تمام ممالک متاثر ہوئے تاہم غریب ممالک پر اس کا زیادہ اثر پڑا۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل مرحلہ میں این سی او سی کی ٹیم نے جس طرح اعدادو شمار پر مبنی فیصلے کئے، پاکستان کی معیشت کو بچانے میں اس کا بڑا کردار تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران ہمیں ایک خوف یہ تھا کہ اگر حالات بد تر ہوتے گئے تو بھارت کی طرح ہسپتالوں میں ہمیں جگہ میسر نہیں ہو گی جبکہ لاک ڈان سے معیشت کی تباہی کا خوف تھا، پاکستان نے اس صورتحال میں درمیانہ راستہ نکالا جس میں این سی او سی کا بڑا کردار تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ پاکستان کی جانب سے بہترین طریقے سے اس مرحلے پر نکلنے پر عالمی سطح پر ہمارا اعتراف کیا گیا، عالمی بینک، عالمی ادارہ صحت اور ورلڈ اکنامک فورم نے پاکستان کی مثال دی، اکنامک میگزین نے بہترین طریقے سے حالات معمول پر لانے والا تیسرا ملک پاکستان کو قرار دیا۔

بھارت اور افغانستان کا میچ ‘فکسڈ’ ؟ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

سوشل میڈیا صارفین نے بھارت اور افغانستان کے ٹی 20ورلڈ کپ کے میچ کو’ فکسڈ’ قرار دے دیا ہے۔
ٹی 20ورلڈ کپ میں افغانستان اور بھارت کے مابین گروپ 2 کا اہم میچ کھیلا جارہا ہے جس میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 211رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا جس کے تعاقب میں افغان ٹیم کی بیٹنگ مشکلات کا شکار دکھائی دے رہی ہے۔
بھارت کو اپنے گزشتہ دو میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے بھارت کو اپنے 3 میچز بڑے مارجن سے جیتنے بھی ہونگے جبکہ دوسری ٹیم کی ہار پر بھی نظر رکھنی ہوگی۔
افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بھارتی اوپنرز نے جب باؤلرز کی پٹائی شروع کی تو ٹوئٹر پر ٹرینڈ چل گیا کہ بھارت اور افغانستان کے درمیان میچ فکسڈ ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے فکسڈ میچ کےحوالے سے ٹوئٹ کئے جارہے ہیں جن میں افغان فیلڈرز کی جانب سے مس فیلڈ کی ویڈیو شیئر کی جارہی ہے جبکہ ٹاس کے حوالے سے بھی ٹوئٹ کئے جارہے ہیں۔
یاد رہے کہ ٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان مسلسل 4 میچز جیت کر پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکا ہے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ابھی تک ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت کی ٹورنامنٹ میں پہلی فتح

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 2 کے میچ میں بھارت نے افغانستان کو 66 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی، یہ بھارت کی ٹورنامنٹ میں پہلی فتح ہے۔
افغانستان کی ٹیم بھارت کی جانب سے دیا گیا 211 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنا سکی۔
افغانستان کی جانب سے کریم جنت نے 42 جب کہ محمد نبی نے 35 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے محمد شمی نے تین جب کہ ایشون نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
بھارت کی جانب سے اننگز کا آغاز روہت شرما اور کے ایل راہول نے کیا اور اپنی دھواں دار بیٹنگ سے میدان کے چاروں اطراف چھکے چوکوں کی بارش کر ڈالی۔
روہت شرما نے 74 اور کے ایل راہول نے 69 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ ہاردک پانڈیا نے 35 اور پنت نے27 رنز بنائے۔
افغانستان کی جانب سے کریم جنت اور گلبدین نائب نے ایک ،ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
افغانستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
ٹاس کے بعد افغان کپتان محمد نبی نے کہا کہ اوس کی وجہ سے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کے میچ میں اوس نے اہم کردار ادا کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو کم اسکور تک محدود رکھنے کی کوشش کریں گے۔
بھارت کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں سوریا کمار اور روی ایشون کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، انگلینڈ کے ٹائیمل ملز انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر ٹائیمل ملز  انجری کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر  ٹائیمل ملز سری لنکا کے خلاف چوٹ لگنے کی وجہ سے انجری کا شکار ہوئے۔

ٹائیمل ملز کی جگہ ریس ٹوپلی  کو اسکواڈ میں  شامل کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ  انگلینڈ پوائنٹس ٹیبل پر 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔

Best Bookmakers & Roulette Site Conditions For Greatest House Edge

What is the best casino game to playwith? That’s a question that most players pose when they step into a casino. The response to this question depends on personal tastes and on the sort of casino you’re stepping into. You should check out online reviews before you make any final decisions. After all, the place where you decide to devote your Continue reading Best Bookmakers & Roulette Site Conditions For Greatest House Edge

سیمی فائنل تک رسائی پر فخر ہے مگر کام ابھی مکمل نہیں ہوا: بابراعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پے درپے فتح کو بھی نامکمل قرار دے دیا۔

ٹوئٹر پر بابر اعظم نے ٹیم کی دو تصاویر شیئر کیں اور کہا فخر کی بات ہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے لیکن کام ابھی تک مکمل نہیں ہوا۔

بابر اعظم نے مزید لکھا کہ یہ سب زیادہ کوششوں، زیادہ توجہ، زیادہ ٹیم کارکردگی اور زیادہ عزم سے ہورہا ہے۔

قومی کپتان کا کہنا تھا کہ ہماری توجہ ایک وقت میں ایک کھیل پر ہے۔

خیال رہے کہ بابراعظم ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی میں دنیا کے نمبر ون بیٹسمین بن گئے ہیں ۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی رینکنگ جاری کی ہے جس میں بابراعظم نے انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان سے نمبر ون ہونے کا اعزاز چھین لیا ہے ۔

یاد رہے کہ پاکستان نے گروپ میچز میں مسلسل چار فتوحات حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

اسرائیل نے شام پر میزائل حملہ کردیا

فلسطین پر ناجائز قبضہ کرنے والے اسرائیل نے اسلامی ملک شام کے دارلحکومت دمشق کے نواح میں ایک دیہی علاقے پر میزائل حملہ کردیا ہے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق صہیونی فورسز نے شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب حملہ کیا، حملے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، صرف املاک کو نقصان پہنچا۔
میڈیا رپورٹس کا کہنا تھا کہ صہیونی فورسز نے شامی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
اسرائیل کے فضائی حملے میں متعدد میزائل داغے گئے۔ اس کے نتیجے میں مادی نقصان پہنچا۔
چند روز قبل بھی اسرائیل نے دمشق کے نواحی دیہی علاقے کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا تھا۔ کارروائی میں شامی فوج کے دو اہل کار زخمی ہو گئے تھے اور تھوڑا مالی نقصان بھی واقع ہوا۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے گذشتہ برسوں کے دوران میں شام میں درجنوں حملے کیے ہیں۔ ان حملوں میں شامی فوج کے ٹھکانوں کے علاوہ حزب اللہ کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیل کی جانب سے بہت کم ہی شام میں حملوں کا اعتراف کیا جاتا ہے۔

ایرانی فورسز نے امریکی بحریہ کی آئل ٹینکر پر قبضے کی کوشش ناکام بنادی

ایرانی فورسز نے امریکی بحریہ کی آئل ٹینکر پر قبضے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی بحریہ نے بحیرہ عمان میں ایران کے تیل بردار بحری جہاز کوقبضے میں لے لیا جبکہ امریکہ آئل ٹینکر سے تیل دوسرے بحری جہاز میں منتقل کرنا چاہتا تھا جس کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔
میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے بروقت آپریشن کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ سپیشل فورسز جہاز پراتاریں،فورسز جہاز کا کنٹرول واپس حاصل کرکے اسے ایرانی پانیوں میں لے آئیں ۔
امریکہ ہیلی کاپڑز اور جنگی جہاز کے ذریعہ جہاز کا پیچھا کرتا رہا جبکہ امریکہ دوسری بار جہاز پر قبضے کی کوشش میں ناکام رہا۔

ٹی 20ورلڈ کپ:نیوزی لینڈ نے سکاٹ لینڈ کو16رنز سے شکست دیدی

ٹی 20ورلڈ کپ کے 32ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے سکاٹ لینڈکو 16رنز سے شکست دے دی ہے۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں میگا ایونٹ کے گروپ 2 کا میچ کھیلا گیا جس میں سکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
کیویز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5وکٹوں کے نقصان پر 172رنز بنائے،اوپنر مارٹن گپٹل نے طوفانی اننگز کھیلتے ہوئے 7چھکوں اور 4چوکوں کی مدد سے 56گیندوں پر 93رنز بنائے جبکہ گلین فلپس 33سکور بناکر نمایاں بیٹر رہے،براڈ وہیل اور سفیان شریف نے 2،2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
173رنز ہدف کے تعاقب میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے خوب مقابلہ کیا مگر قسمت نے ان کا ساتھ نہ دیا اور5وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20اوورز میں 156رنزبناسکی ،میتھیو کراس نے 27،جارج منسے22،رچی بیرنگٹن20رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ مائیکل لیسک سب سے زیادہ 42رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور ایش سوڈھی نے 2،2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

(وزیر اعظم عمران خان کا قوم سے خطاب)

‏پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے ویلفیئر پروگرام کو اناؤنس کر رہا ہوں
‏بغیر ڈیٹے کے سبسڈی دینا آسان نہیں تھا
‏احساس پروگرام کی ٹیم نے 3سا ل میں ڈیٹا اکٹھا کیا
‏ہمیں جب حکومت ملی تھی تب معاشی حالات بہت خراب تھے
‏سعودی عرب، یو اے ای، اور چین کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہماری مدد کی
دوست ملک کی سپورٹ پر ان کے شکر گزار ہیں کیونکہ ان کی مدد سے روپیہ کو سنبھالنے میں مدد ملا۔
‏مشکل حالات کی وجہ سے ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا
‏ایک سال معیشت کو مستحکم کرنے میں لگا اور اس کے بعد کورونا آگیا
‏کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان ہی نہیں پوری دنیا متاثر ہوئی ہے
‏خوف تھا کہ کورونا کیسز بڑھے تو حالات خراب ہوجائیں گے
‏این سی او سی کی ٹی میں ٹاپ کے ڈاکٹرز، فوج اور دیگر لوگ شریک تھے
‏بھارت میں کرفیو لگا تو ہم پر کافی پریشر تھا کہ آپ کیوں نہیں لاک ڈاون لگاتے
‏پاکستان نے بہتر طریقے سے کورونا کا مقابلہ کیا
‏کورونا کو بہتر طریقے سے ہینڈل کرنے پر دنیا نے ہماری تعریف کی
‏لاک ڈاون کے باعث بھارت میں غربت میں اضافہ ہوا
‏امریکہ نے لاک ڈاون لگایا تو ان کی معیشت نیچے چلی گئی
‏ہم نے کورونا کے دوران 8ارب روپے معیشت کو بچانے پر خرچ کیا
‏کورونا کےد وران خوف تھا کہ لوگ بے روزگار ہوجائیں گے
‏ہم نے چھوٹے اور اسمار ٹ لاک ڈاون لگا کر اپنی معیشت کو بچایا
حالات اچھے ہو رہے ہیں، مزید اچھے ہوں گے
ہماری ‏چاول کی پیدوار13.4فیصد ہے گندم اور مکئی کی پیدوار میں بھی اضافہ ہوا ہے
‏کپاس کی پیدوار میں بھی 81فیصد اضافہ ہوا ہے
‏اس بار زراعت کے شعبے میں1100ارب روپے اضافی گیا ہے
‏تعمیرات کے شعبے میں 600 ارب روپے کے شعبے چل رہے ہیں
‏لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں 13فیصد اضافہ ہوا ہے
‏گاڑیوں کی فروخت میں 131فیصد اضافہ ہوا ہے
‏ٹیکس وصولیوں میں 37فیصد اضافہ ہوا ہے

‏آئی ٹی کے شعبے میں 47فیصد اضا فہ ہوا ہے

‏مہنگائی کا مسئلہ ہے، اپوزیشن کا کام تنقید کرنا ہے اور تنقید سے فائدہ ہوتا ہے
میڈیا تھوڑا بیلنس کرے کہ کیا ہماری وجہ سے مہنگائی بڑھی ہے؟ یا دنیا بھر میں مہنگائی ہوئی ہے
امریکا میں 116 فیصد، یورپ میں 300 فیصد جبکہ پاکستان میں گیس کی قیمت میں اضافہ نہیں ہورہا،
سردیوں میں گیس کی قلت کا مسئلہ آنے والا ہے
کشتیوں میں سامان آتا ہے فریٹ کی قیمتوں میں ساڑھے 300 فیصد اضافہ ہوا ہے۔جو مہنگائی باہر سے آرہی ہے

‏عالمی سطح پر ضروری اشیا کی قیمتوں میں 50 اور پاکستان میں 9 فیصد اضافہ ہو ہے

‏بھارت میں فی لیٹر پیٹرول 250 روپے ہے

‏بنگلہ دیش میں پیٹرول 200 اور پاکستان میں 138روپے فی لیٹر ہے
‏آج پاکستان میں پیٹرول پورے خطے میں سب سے سستا ہے
‏ہمارا خسارہ بڑھتا جارہا ہے، پیٹرول کی قیمت بڑھانی پڑے گی

‏عالمی سطح پر گھی قیمتوں میں ڈبل اضافہ ہوچکا ہے
ہماری مجبوریاں ہیں، تیل اور گھی باہر سےمنگوانا پڑتا ہے
‏پاکستان میں بھارت اور بنگلہ دیش کی نسبت سستا آٹا ہے
‏پاکستان کے دو کروڑ خاندانوں کے لیئے آج 120 ارب روپے کا بڑا پیکج دے رہے ہیں جس سے 13 کروڑ پاکستانی مستفید ہونگے۔ آٹا گھی اور دال پر 30 فیصد سبسڈی دی جائے گی۔

‏”دو کروڑ خاندان اس سے مستفید ہونگے 13 کروڑ پاکستانیوں کو اس میں 3 چیزیں گھی آٹا اور دال اس میں دکان سے آپکو %30 ڈسکاؤنٹ ملے گا یہ اگلے 6 مہینے تک ہے تاکہ مشکل وقت نکل جائے، یہ پیکج ٹیکس بڑھتے جائے تو انشاءاللہ ہم آگے بھی بڑھا سکتے ہیں
‏40 لاکھ خاندانوں کیلئے سود کے بغیر قرضوں کا پروگرام لا رہے ہیں،
‏جب کسان خوشحال ہوتا ہے تو ملک خوشحال ہوتا ہے۔ کسان کی فلاح کے لئے تاریخی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
‏کسانوں کو پانچ لاکھ کا قرضہ دیا جائے گا جس پہ سود نہیں ہو گا
‏کامیاب پاکستان 1400 ارب روپیہ مختص کیا گیا ہے 40 لاکھ خاندانوں کیلئے سود کے بغیر قرضوں کا پروگرام، گھر بنانے کیلئے قرضے، کسان کیلئے 5 لاکھ کا قرضہ، شہروں میں کاروبار کیلئے 5 لاکھ، ہر خاندان کے 1 شخص کو ٹیکنیکل ٹریننگ دی جائے گی
‏غریب کی مدد کے لئے ہی شوکت خانم بنا اور اب ہر پاکستانی کے خاندان کو ہیلتھ انشورنس دلواؤں گا مارچ تک پنجاب کے ہر خاندان کے پاس ہیلتھ کارڈ ہو گا جو سات سے دس لاکھ تک کا علاج سرکاری اسپتال میں کرواسکے گا
‏جو اپوزیشن سڑکوں پہ نکلی ہے .میری دو خاندانوں سے اپیل ہے آپ جو پیسہ ملک سے باہر لیکر گئے ہیں وہ لے آئیں میں قیمتیں آدھی کر دوں گا

ایف آئی اے کی کوئٹہ میں کارروائی، چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم گرفتار

ایف آئی اے نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم پر فرانزک رپورٹ میں پورنو گرافی ثابت ہوگئی۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی حکام کے مطابق کارروائی کوئٹہ کے علاقے فقیر محمد روڈ پر کی گئی جس میں چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم جاوید اقبال گرفتار کر لیا گیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے قبضے سے دو موبائل بھی برآمد ہوئے، جس کی فرانزک رپورٹ میں پورنو گرافی ثابت ہوئی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اسرائیل نے شام پر میزائل حملہ کردیا

فلسطین پر ناجائز قبضہ کرنے والے اسرائیل نے اسلامی ملک شام کے دارلحکومت دمشق کے نواح میں ایک دیہی علاقے پر میزائل حملہ کردیا ہے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق صہیونی فورسز نے شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب حملہ کیا، حملے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، صرف املاک کو نقصان پہنچا۔
میڈیا رپورٹس کا کہنا تھا کہ صہیونی فورسز نے شامی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
اسرائیل کے فضائی حملے میں متعدد میزائل داغے گئے۔ اس کے نتیجے میں مادی نقصان پہنچا۔
چند روز قبل بھی اسرائیل نے دمشق کے نواحی دیہی علاقے کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا تھا۔ کارروائی میں شامی فوج کے دو اہل کار زخمی ہو گئے تھے اور تھوڑا مالی نقصان بھی واقع ہوا۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے گذشتہ برسوں کے دوران میں شام میں درجنوں حملے کیے ہیں۔ ان حملوں میں شامی فوج کے ٹھکانوں کے علاوہ حزب اللہ کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیل کی جانب سے بہت کم ہی شام میں حملوں کا اعتراف کیا جاتا ہے۔