حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے سے متعلق وزارت خزانہ کے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 145 روپے 82 پیسے برقرار رکھی جائے گی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 142 روپے 62 پیسے اور مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 116 روپے 53 پیسے پر برقرار رہے گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 114 روپے 7 پیسے رہے گی۔

فصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کورونا کا نیا ویرینٹ اومیکرون بہت تیزی سے پھیلتا ہے،عوام اپنی ویکسی نیشن فوری مکمل کروائے،پاکستان نے کورونا کے خلاف بڑی شاندار جنگ لڑی ہے،عوام کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ماسک کی پابندی یقینی بنائیں،شہریوں سے اپیل ہےکہ کورونا کے خلاف حفاظتی تدابیرجاری رکھیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شفاف الیکشن کے لیے ای وی ایم کا استعمال بہت ضروری ہے،صرف ای وی ایم پر ہونے والے انتخابات کی فنڈنگ ہو سکے گی،کسی بھی جمہوری ملک میں حکومت سازی  کیلئے شفاف انتخابات انتہائی اہم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ این اے133کے ضمنی انتخاب میں ووٹوں  کی مبینہ خریداری پر تشویش ہے،الیکشن کمیشن کو مبینہ ویڈیوز کے حوالے سےکوئی اقدام اٹھانا چاہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 3ارب ڈالر دیئے جا رہے ہیں جبکہ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.67فیصد کمی آئی ہے،ایک ماہ میں چینی کی قیمت میں 60روپے کمی ہوئی،بد قسمتی سےکراچی اور حیدر آباد میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں،ٹماٹر، پیاز، چکن، ایل پی جی، چاول سمیت دیگر اشیا سستی ہوئیں۔

وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ یوریاکی عالمی منڈی میں قیمت ساڑھے8ہزارروپےفی بیگ اورپاکستان میں1700روپےہے۔

بارسلونا میں آتشزدگی کا افسوسناک حادثہ ، 4 پاکستانی شہید

تفصیلات کے مطابق اسپین کے شہر بارسلونا کے نواحی شہر تیتوان میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعہ میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی فیملئ کے چار افراد شہید ہو گئے۔

آگ رہائشی کمرے میں لگے ہیٹر سے لگی ، شہید ہونے والوں میں میاں ، بیوی اور ان کے دو بچے شامل ہیں جن کی عمریں ایک سے تین سال تک بتائی جا رہی ہیں ۔

حادثے کی اطلاع ملنے پرپاکستان کے قونصل جنرل عمران علی چوہدری نے پولیس اور ہاسپٹل کے حکام کے ساتھ رابطہ کیا ہے۔

 قونصل جنرل عمران علی نے کہا ہے کہ قونصلیٹ کی کوشش ہو گی کہ شہداء کے جسدِ خاکی جلد از جلد پاکستان  بھجوائے جائیں۔

اسپینش حکام کے مطابق آگ صبح 6 بجے لگی تھی، اور جس رہائشی کمرے میں یہ حادثہ ہوا وہ ایک بینک کے آفس کے طور پر استعمال ہوتا تھا۔

مقامی پولیس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ آتشزدگی کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ فی الحال انہوں نے شہید ہونے والی پاکستانی فیملی کے ناموں سے آگاہ نہیں کیا۔

دسمبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان

اوگرا نے دسمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 14 روپے 31 پیسے فی کلو گرام کمی کی گئی ہے، 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 168 روپے 90 پیسے سستا ہوگیا ہے۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر 2021ء کیلئے ہے۔
ایل پی جی کی ایک کلوگرام کی نئی قیمت 202 روپے مقرر کر دی گئی ہے، گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2390 روپے 44 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ نومبر میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2559 روپے 35 پیسے کا تھا۔

دسمبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان

اوگرا نے دسمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 14 روپے 31 پیسے فی کلو گرام کمی کی گئی ہے، 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 168 روپے 90 پیسے سستا ہوگیا ہے۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر 2021ء کیلئے ہے۔
ایل پی جی کی ایک کلوگرام کی نئی قیمت 202 روپے مقرر کر دی گئی ہے، گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2390 روپے 44 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ نومبر میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2559 روپے 35 پیسے کا تھا۔

حکومت کا ای وی ایم سے انتخابات نہ کروانے پر الیکشن کمیشن کے فنڈزروکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات نہ کروانے کی صورت میں الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات نہ کروانے کی صورت میں الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت صرف اسی صورت الیکشن کے لیے فنڈز جاری کرے گی جب انتخابات ای وی ایم پر ہوں گے۔

فواد چودھری نے رانا شمیم کو ن لیگ کا نائب صدر قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج انہوں نے ہائی کورٹ میں کہا ہے کہ یہ میرا حلف نامہ ہی نہیں، یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک شخص کا حلف نامہ اخبار میں چھپ جائے اور اس کو معلوم ہی نہ ہو؟ لگ رہا ہے کہ نواز شریف کے کہنے پر اخبار میں وہ حلف نامہ چھپا۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بتایا کہ سندھ حکومت کراچی اور حیدرآباد میں قیمتوں پر قابو نہیں کر پارہی، جس کے اثرات پورے ملک پر پڑ رہے ہیں، حیدرآباد میں آٹا سب سے مہنگا ہے جب کہ کراچی میں چینی سب سے مہنگی ہے وزیر اعلی سندھ قیمتوں کو کنٹرول کریں۔

وزیراطلاعات نے بتایا کہ کابینہ نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ عوام کو کورونا کی ویکسین لگوائیں، کیوں کہ کورونا کی پانچویں لہر پاکستان میں آکر رہے گی اور ہم اسے شکست دیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کابینہ نے امین اسلم کو لاہور میں اسموگ کے تدارک کے لیے طویل المدتی پالیسی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

کرتارپور گوردارے کے احاطے میں فوٹو شوٹ کروانے والی ماڈل صالحہ امتیاز نے اپنی حرکت پر معافی مانگ لی۔

گزشتہ روز کرتار پور گوردارے کے احاطے میں خاتون ٹک ٹاکر کی ماڈلنگ اور فوٹو شوٹ کی تصاویر سامنے آئی تھی جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اپنی اس حرکت پر معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ ماڈل صالحہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر’سوری‘ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ میں نے اپنے اکاؤنٹ پر ایک تصویر اپ لوڈ کی جو کسی فوٹو شوٹ کا حصہ نہیں تھی بلکہ میں نے سکھ کمیونٹی کے مقدس مقام کرتار پور کا دورہ کیا تھا‘‘۔ صالحہ نے مزید لکھا کہ تصاویر اپ لوڈ کرنے کا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا لیکن میری اس حرکت سے اگر کسی کو تکلیف پہنچی تو میں ان تمام لوگوں سے معافی مانگتی ہوں اور میں سکھ ثقافت کی قدر وعزت کرتی ہوں۔
میں نے لوگوں کو تصاویر بناتے ہوئے دیکھا تو میں نے اپنی تصاویر بھی بنوالی جب کہ میں نے وہاں موجود سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو بھی تصاویر بنائی‘‘۔اس سے قبل ڈیزائنر شہریاریوسف نے کہا کہ گوردوارہ دربارصاحب میں کسی برانڈ کا کوئی فوٹوشوٹ نہیں کروایا، ایک خاتون ٹک ٹاکر نے ان کے برانڈ کا ڈریس پہن کر ذاتی حیثیت میں فوٹوگرافی کروائی ہے تاہم سکھ قوم کی دل آزاری اور گوردوارہ صاحب کی بے حرمتی پر معافی مانگتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے وزراء کو بیرون ملک سفر سے روک دیا

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء کو بیرون ملک سفر کرنے سے روک دیا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے حکم دیا کہ کوئی وزیر ملک سے باہر نہ جائے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے وزرا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا اور کہا کہ حکومت کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اپنی حکومت کے وزراء کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین ماہ تک بیرون ملک کے دورے نہ کریں ، حکومت کو مختلف چیلنجز درپیش ہیں، 3 ماہ میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کا ہدف ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی بحرانوں کا سامنا ہے۔ ایسی صورتحال میں وزراءغیرضروری بیرونی دورے نہ کریں۔ اپنی اپنی وزارتوں میں رہیں ۔
دوسری طرف وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ آئندہ تمام ضمنی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے کرانا لازمی ہیں۔ اگر الیکشن ای وی ایم کے ذریعے نہیں ہوتے تو ایک نقطہ نظر یہ ہے کہ حکومت اس کو فنڈ نہیں کرسکے گی کیونکہ قانون صرف ای وی ایم کے ذریعے انتخابات کو مانتا ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیر قانون کا بھی خیال ہے کہ بادی النظر میں جو حکومت ہے وہ الیکشن کمیشن کو تب ہی فنڈز دی سکے گی جب الیکشنز ای وی ایم کے ذریعے ہوں گے۔ ہم نے ایک کمیٹی بنائی ہے، وزارت قانون اس پر اپنی قانونی رائے دے گی۔ ہم صرف ان ہی انتخابات کو فنڈ کر سکیں گے جو ای وی ایم کے تحت ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن اس پر بھرپور طریقے سے کام کرے۔ پارلیمان نے چونکہ یہ لازم کیا ہے کہ الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ہوں گے لہٰذا اس کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر منتقل کیا جائے۔
لاہور میں ووٹ خریدنے سے متعلق ویڈیوز سامنے آنے پر فواد چودھری نہیں کہا کہ کابینہ نے اس پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ جس طرح سینیٹ کی انتخابات میں خریداریاں ہوئیں اگر اس وقت اس پر تیزی سے عمل کیا جاتا تو لاہور کے ضمنی انتخاب میں یہ صورت حال نظر نہ آتی۔ کسی بھی جمہوری ملک میں حکومت سازی کے لیے جہاں انتخابات بنیاد ہوتے ہیں تو وہاں بہت اہم ہے کہ الیکشن کا نظام بھی شفاف ہو۔

سندھ حکومت کی نااہلی کے باعث سب سے ذیادہ مہنگائی کراچی میں ہے، فرخ حبیب

فرخ حبیب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی نااہلی کے باعث سب سے ذیادہ مہنگائی کراچی میں ہے۔

وزیر مملکت اطلا عات و نشریات فرخ حبیب نے بلاول زرادری کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ کی تاریخ میں اگر کسی جماعت کا ناکام ترین جلسہ ہوا  ہے تو وہ پیپلز پارٹی کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاش بلاول آج سندھ میں 13سالہ اقتدار کی کارکردگی بھی پیش کر دیتے، 13سالوں میں سندھ حکومت نے کوئی ایک بڑا کام کیا ہے تو سامنے لائے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی نااہلی اور ذخیرہ اندوزوں کی پشت پناہی کے باعث سب سے ذیادہ مہنگائی کراچی میں ہے، پنجاب میں 20کلو آٹے کا تھیلا 1100روپے میں جبکہ کراچی میں 1400روپے کا فرخت ہورہا ہے۔

وزیر مملکت اطلا عات و نشریات  نےکہا کہ سندھ کے عوام کو ٹینکر مافیا، گرانفروشوں اور لینڈ مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑا گیا ہے، جعلی ڈومیسائل پر نوکریوں کا اعزاز بھی پیپلز پارٹی حکومت کو ہی حاصل ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں اربوں کی گندم چوری کر لی جاتی ہے اور جب معاملہ اوپن ہوتا تو کہا جاتا ہے کہ چوہے کھا گئے ہیں، کاغذوں میں سندھ میں اربوں روپے صحت اور تعلیم کے شعبے پرخرچ ہوئے لیکن آج بھی سندھ کے ہسپتالوں میں ایمبولینس نہیں ہیں، تعلیمی اداروں میں جانور باندھے ہوئے نظر آتے ہیں۔

فرخ حبیب نے کہا کہ گرین لائن،سندھ کے پسماندہ علاقوں کی ترقی، نالوں کی صفائی سمیت ہر بڑا کام وفاق حکومت کر رہی ہے، سندھ حکومت سوائے کرپشن کے کچھ نہیں کررہی، بلاول کی باتوں سے ثابت ہوچکا ہے کہ  پیپلز پارٹی کا مقابلہ پی ڈی ایم کے ساتھ ہے،یہ آپس میں ہی لڑتے رہیں گے۔

وزیر مملکت اطلا عات و نشریات  کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ دونوں نے اپنے اپنے ادوار میں ملکی خزانے کو بے دردی سے لوٹا، بلاول کے ریکارڈ کی درستگی کے لئے بتانا چاہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی 7مرتبہ آئی ایم ایف کے پاس گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت ماضی کے بے ہنگم قرضوں اور ان پر سود کی ادائیگی کے لئے بیرون قرض لینے پر مجبور ہے، بلاول صاحب،واقعی ہی سندھ میں عوام کا بینا دوبھر ہوچکا ہے، سندھ کے عوام پیپلز پارٹی سے ہر صورت میں نجات چاہتی ہے ۔

 وزیر مملکت اطلا عات و نشریات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی اور عوام خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہے،سوائے بلاول،شبہاز کے سب جانتے ہیں، ماضی میں اووسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زرسے معیشت چلانے والے آج اووسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے خلاف کھڑے ہیں۔

فرخ حبیب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے الگ الیکٹورل کالج کی تجویز اس وقت کیوں یاد نہیں آئی جب ان کی اپنی حکومت تھی، بلاول جلسوں میں شہداء کو سلام تو کرتے ہیں لیکن آج تک دہشت گردی کا شکار ہونے والے مسلح افواج، سیکورٹی فورسز کے شہداء کے گھرنہیں گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی دور میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بھی کرپشن کا بازار گرم تھا، سماجی تحفظ کے لئے احساس پرگرام کے لئے رواں سال 260ارب مختص کیے گئے ہیں،احساس کے تحت 34پروگرامات کامیابی سے چل رہے ہیں۔

وزیر مملکت اطلا عات و نشریات فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ  2018 کے الیکشن میں عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا اس کو پورا کرنے کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان سابق فاٹا سمیت تمام پیچھے رہ جانے والے علاقوں اور انکے عوام کو قومی دھارے میں لانے کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

 واضح رہے اس سے قبل چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کارکنوں کویوم تاسیس مبارک ہو ، پیپلزپارٹی مظلوموں اورغریبوں کی جماعت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نےجمہوریت کیلئےسب سےزیادہ قربانیاں دی ہیں ، خیبرپختونخوا کے لوگوں نے کبھی پیپلزپارٹی کومایوس نہیں کیاہے ، سلیکٹڈ نے پیپلزپارٹی کو پشاور میں جلسےکی اجازت نہیں دی ، آج لوگوں کاجم غفیردیکھ لیں،لوگ پیپلزپارٹی کیساتھ ہیں۔

 چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پی ڈی ایم کا پشاورجلسہ بھی ناکام رہا ، کاغذی وزیراعلیٰ نے جلسہ رکوانے کی کوشش کی ،  غربت اوربےروزگاری کےخاتمےکیلئےپیپلزپارٹی بنائی  گئی تھی ، پیپلزپارٹی نےہمیشہ غریبوں کیلئےآوازبلندکی ہے ، آج دیکھ لیں ،پورا پشاور جلسے میں موجودہے۔

 بلاول بھٹو نے کہا کہ آصف زرداری نےاس وقت حکومت سنبھالی تھی جب پوری دنیامیں معاشی بحران تھا ، ہم نےبینظیرانکم سپورٹ پروگرام جیسےانقلابی منصوبےشروع کیے ، پیپلزپارٹی حکومت نےپنشن اورتنخواہوں میں اضافہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے3سال سےپی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کی مخالفت کررہی ہے، پی ٹی آئی نے ایم ایف ڈیل کا بوجھ عام آدمی پر ڈالا ہے۔


وزیراعظم کے اعلان کردہ کورونا ریلیف پیکج میں اربوں کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

 بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) میں 25 ارب روپے سے زائد اور نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) میں 4 ارب 80 کروڑ روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

کورونا وبا کے دوران حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے بڑے بڑے دعوے کیے مگر  آڈٹ رپورٹ نے حکومتی دعوے کی نفی کردی ہے۔

 وزیر اعظم نے 1200 ارب روپے کے تاریخی ریلیف پیکج کا اعلان کیا تھا، اس میں سے 500 ارب روپے مزدوروں اور غریبوں کو فوری ریلیف فراہم کرنےکے لیے مختص کیےگئے مگر عوام کے لیے صرف 116 ارب روپے جاری کیےگئے، ان میں سے بھی 35 ارب روپے سے زائد خلا ف ضابطہ ادائیگیاں کیے جانےکا انکشاف ہوا ہے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق کورونا ریلیف پیکج کے تحت خریداری کے دوران بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں کی گئیں، ایک ارب 80 کروڑ روپے کی ادائیگیاں ایسے افراد کو گئیں جو مستحق نہیں تھے۔

یوٹیلٹی اسٹورز کے لیے چینی کی خریداری میں 1 ارب 40 کروڑ ،گھی کی خریداری میں 1 ارب 60 کروڑ اور آٹے کی خریداری میں9 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد کی بے ضابطگی سامنے آئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ دیہاڑی دار ملازمین کے لیے اعلان کیےگئے 200 ارب روپے میں سے صرف16 ارب جاری ہوئے، پناہ گاہوں اور لنگرخانوں میں150 ارب میں سے145 ارب تقسیم ہوئے، یوٹیلٹی اسٹورز کو 50 ارب میں سے صرف 10 ارب روپےدیے گئے ،بجلی اورگیس پر 100 ارب کی سبسڈی میں سے صرف 15 ارب روپے دیےگئے۔

آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ  بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 25 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیاں ہوئیں، سرکاری ملازمین ، پینشنرز اور غیر مستحق افراد کو بھی ادائیگیاں کی گئیں، 250 بستروں کے آئیسولیشن اسپتال کے لیے ملنے والی رقم خرچ نہیں کی گئی، ایک کروڑ 60 لاکھ روپے کی ادائیگیاں تو ٹیکس فائلرز کو بھی کردی گئیں۔

رپورٹ میں این ڈی ایم اے میں 4 ارب 80 کروڑ روپے کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی۔

میڈیکل سے متعلق سامان خریدنے کے لیے50 ارب روپے میں سے 8 ارب 58 کروڑ روپے جاری کیے گئے، ان میں سے 8 ارب ایک کروڑ روپے دفاعی سروسز کو جاری کیےگئے، صحت کے شعبے میں کام کرنے والوں کو ایک ارب 33کروڑ روپے کا سامان فراہم ہی نہیں کیا گیا۔

آرمی چیف سے چیف آف اسٹاف بحرین نیشنل گارڈ کی ملاقات

آرمی چیف سے چیف آف اسٹاف بحرین نیشنل گارڈ نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چیف آف اسٹاف بحرین نیشنل گارڈ میجر جنرل شیخ عبدالعزیز نے ملاقات کی جس میں افغانستان کی حالیہ سیکورٹی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان بحرین سے دیرینہ روابط برقرار رکھنا چاہتا ہے ، خطے کے امن و استحکام کے لیے افغان عوام کی معاشی بہتری کی مربوط کوششوں کے ساتھ افغانستان پر عالمی اشتراک کی ضرورت ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چیف آف اسٹاف بحرین نیشنل گارڈ نے پاکستان کی مسلح افواج کے پروفیشنلزم کو سراہا۔

بھارت میں مشتعل ہجوم کی چرچ میں تھوڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی

بھارت میں مشتعل ہجوم نے چرچ پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کی جس کے نتیجے میں نہ صرف چرچ کی عمارت کو نقصان پہنچا بلکہ ایک شخص زخمی بھی ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مٹیالہ روڈ پر حال ہی میں قائم کیے گئے چرچ پر مشتعل افراد نے اُس وقت حملہ کردیا جب وہاں پہلی بار دعائیہ تقریب کی جا رہی تھی۔
مشتعل ہجوم اور چرچ میں عبادت کے لیے آنے والوں کے درمیان تکرار لڑائی جھگڑے تک جا پہنچی جس میں چرچ کو نقصان پہنچا اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
عبادت کیلیے آنے والوں کا کہنا تھا کہ یہ عارضی عبادت گاہ ہے جب کہ مشتعل ہجوم نے کہا کہ چرچ کو بعد میں مستقل طور پر تعمیر کردیا جائے گا۔ جس کے بعد یہ مسئلہ پولیس تک پہنچا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی شرپسندوں کے ایک گروپ نے گودام کو چرچ میں منتقل کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے عبادت کے لیے آنے والوں کو روکا جس پر جھگڑا ہوگیا۔
پولیس نے چرچ میں عبادت کے لیے آنے والوں پر کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرلیا جب کہ دوسرے گروپ پر چرچ پر حملے اور تھوڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کیا گیا۔