تازہ تر ین

سندھ حکومت کی نااہلی کے باعث سب سے ذیادہ مہنگائی کراچی میں ہے، فرخ حبیب

فرخ حبیب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی نااہلی کے باعث سب سے ذیادہ مہنگائی کراچی میں ہے۔

وزیر مملکت اطلا عات و نشریات فرخ حبیب نے بلاول زرادری کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ کی تاریخ میں اگر کسی جماعت کا ناکام ترین جلسہ ہوا  ہے تو وہ پیپلز پارٹی کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاش بلاول آج سندھ میں 13سالہ اقتدار کی کارکردگی بھی پیش کر دیتے، 13سالوں میں سندھ حکومت نے کوئی ایک بڑا کام کیا ہے تو سامنے لائے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی نااہلی اور ذخیرہ اندوزوں کی پشت پناہی کے باعث سب سے ذیادہ مہنگائی کراچی میں ہے، پنجاب میں 20کلو آٹے کا تھیلا 1100روپے میں جبکہ کراچی میں 1400روپے کا فرخت ہورہا ہے۔

وزیر مملکت اطلا عات و نشریات  نےکہا کہ سندھ کے عوام کو ٹینکر مافیا، گرانفروشوں اور لینڈ مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑا گیا ہے، جعلی ڈومیسائل پر نوکریوں کا اعزاز بھی پیپلز پارٹی حکومت کو ہی حاصل ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں اربوں کی گندم چوری کر لی جاتی ہے اور جب معاملہ اوپن ہوتا تو کہا جاتا ہے کہ چوہے کھا گئے ہیں، کاغذوں میں سندھ میں اربوں روپے صحت اور تعلیم کے شعبے پرخرچ ہوئے لیکن آج بھی سندھ کے ہسپتالوں میں ایمبولینس نہیں ہیں، تعلیمی اداروں میں جانور باندھے ہوئے نظر آتے ہیں۔

فرخ حبیب نے کہا کہ گرین لائن،سندھ کے پسماندہ علاقوں کی ترقی، نالوں کی صفائی سمیت ہر بڑا کام وفاق حکومت کر رہی ہے، سندھ حکومت سوائے کرپشن کے کچھ نہیں کررہی، بلاول کی باتوں سے ثابت ہوچکا ہے کہ  پیپلز پارٹی کا مقابلہ پی ڈی ایم کے ساتھ ہے،یہ آپس میں ہی لڑتے رہیں گے۔

وزیر مملکت اطلا عات و نشریات  کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ دونوں نے اپنے اپنے ادوار میں ملکی خزانے کو بے دردی سے لوٹا، بلاول کے ریکارڈ کی درستگی کے لئے بتانا چاہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی 7مرتبہ آئی ایم ایف کے پاس گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت ماضی کے بے ہنگم قرضوں اور ان پر سود کی ادائیگی کے لئے بیرون قرض لینے پر مجبور ہے، بلاول صاحب،واقعی ہی سندھ میں عوام کا بینا دوبھر ہوچکا ہے، سندھ کے عوام پیپلز پارٹی سے ہر صورت میں نجات چاہتی ہے ۔

 وزیر مملکت اطلا عات و نشریات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی اور عوام خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہے،سوائے بلاول،شبہاز کے سب جانتے ہیں، ماضی میں اووسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زرسے معیشت چلانے والے آج اووسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے خلاف کھڑے ہیں۔

فرخ حبیب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے الگ الیکٹورل کالج کی تجویز اس وقت کیوں یاد نہیں آئی جب ان کی اپنی حکومت تھی، بلاول جلسوں میں شہداء کو سلام تو کرتے ہیں لیکن آج تک دہشت گردی کا شکار ہونے والے مسلح افواج، سیکورٹی فورسز کے شہداء کے گھرنہیں گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی دور میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بھی کرپشن کا بازار گرم تھا، سماجی تحفظ کے لئے احساس پرگرام کے لئے رواں سال 260ارب مختص کیے گئے ہیں،احساس کے تحت 34پروگرامات کامیابی سے چل رہے ہیں۔

وزیر مملکت اطلا عات و نشریات فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ  2018 کے الیکشن میں عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا اس کو پورا کرنے کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان سابق فاٹا سمیت تمام پیچھے رہ جانے والے علاقوں اور انکے عوام کو قومی دھارے میں لانے کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

 واضح رہے اس سے قبل چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کارکنوں کویوم تاسیس مبارک ہو ، پیپلزپارٹی مظلوموں اورغریبوں کی جماعت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نےجمہوریت کیلئےسب سےزیادہ قربانیاں دی ہیں ، خیبرپختونخوا کے لوگوں نے کبھی پیپلزپارٹی کومایوس نہیں کیاہے ، سلیکٹڈ نے پیپلزپارٹی کو پشاور میں جلسےکی اجازت نہیں دی ، آج لوگوں کاجم غفیردیکھ لیں،لوگ پیپلزپارٹی کیساتھ ہیں۔

 چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پی ڈی ایم کا پشاورجلسہ بھی ناکام رہا ، کاغذی وزیراعلیٰ نے جلسہ رکوانے کی کوشش کی ،  غربت اوربےروزگاری کےخاتمےکیلئےپیپلزپارٹی بنائی  گئی تھی ، پیپلزپارٹی نےہمیشہ غریبوں کیلئےآوازبلندکی ہے ، آج دیکھ لیں ،پورا پشاور جلسے میں موجودہے۔

 بلاول بھٹو نے کہا کہ آصف زرداری نےاس وقت حکومت سنبھالی تھی جب پوری دنیامیں معاشی بحران تھا ، ہم نےبینظیرانکم سپورٹ پروگرام جیسےانقلابی منصوبےشروع کیے ، پیپلزپارٹی حکومت نےپنشن اورتنخواہوں میں اضافہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے3سال سےپی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کی مخالفت کررہی ہے، پی ٹی آئی نے ایم ایف ڈیل کا بوجھ عام آدمی پر ڈالا ہے۔




خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv