دانش تیمور اور عائزہ خان کا طیارہ حادثے میں خود سے متعلق افواہوں پر برہمی کا اظہار

کراچی (ویب ڈیسک)پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے سندھ کے دارالحکومت کراچی آنے والے پاکستان ایئر لائنز (پی آئی اے) کے طیارے کے گر کر تباہ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر جہاں درست خبریں سامنے آئیں وہیں فوری طور پر غلط خبریں اور افواہیں بھی پھیل گئیں۔ان جھوٹی خبروں اور افواہوں سے جہاں عام لوگ پریشانی کا شکار ہوئے، وہیں کچھ معروف شخصیات سے متعلق بھی غلط خبریں پھیلائی گئیں۔حادثے کے شکار ہونے والے طیارے میں عملے کے 8 ارکان اور 91 مسافر سوار تھے اور طیارہ عین اس وقت حادثے کا شکار ہوا جب وہ لینڈنگ کے لیے تیار تھا۔حادثے کے فوری بعد سوشل میڈیا پر بدقسمت طیارے کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں جن میں طیارے کو آگ کے شعلوں میں جلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔بدقسمت طیارے کے مسافروں کی فہرست بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جب کہ متعدد نامور شخصیات کے بھی طیارے میں سوار ہونے کی افواہیں گردش کرنے لگیں اور ایسی خبریں پاکستان کے معروف جوڑے دانش تیمور اور عائزہ خان سے متعلق بھی پھیلائی گئیں۔خود سے متعلق افواہیں پھیلنے کے بعد دانش تیمور اور عائزہ خان نے سوشل میڈیا کے ذریعے وضاحت کی کہ ان سے متعلق تمام خبریں جھوٹی ہیں اور وہ طیارے کے مسافروں میں شامل نہیں۔دانش تیمور نے انسٹاگرام پر فیک نیوز کی گرافکس کے ساتھ مداحوں کو بتایا کہ وہ اور ان کی اہلیہ خیریت سے ہیں اور وہ گھر پر ہی ہیں۔انہوں نے خود سے متعلق چلنے والی افواہوں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے حادثے کا شکار ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دکھ کا اظہار بھی کیا۔دوسری جانب عائزہ خان نے بھی انسٹاگرام پر اپنے متعلق جھوٹی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اس کی تردید کی۔عائزہ خان نے سادہ الفاظ میں خود سے متعلق ہونے والی معلومات کو جھوٹا قرار دیا۔خیال رہے کہ حادثے کا شکار طیارے میں 90 مسافر اور عملے کے 8 افراد سوار تھے جن میں سے تقریباً 30 خواتین اور بچے بتائیں جا رہے ہیں جب کہ طیارے میں مرد مسافروں کی تعداد 60 بتائی جارہی ہے۔حادثے کے حوالے سے سول ایوی ایشن (سی اے اے) اور پی آئی اے انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ تکنیکی خرابی کے باعث حادثہ پیش آیا، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ کس طرح کی تکنیکی خرابی ہوئی۔مذکورہ حادثے کو کراچی میں پیش آنے والا اب تک کا سب سے بڑا حادثہ قرار دیا جا رہا ہے اور فوری طور پر اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

وزیراعظم عمران خان کا طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دیدیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں پی آئی اے حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ اداروں کو ریلیف، ریسکیو اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کی ہدایت کی جب کہ وزیراعظم نے طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وہ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ارشد ملک سے رابطے میں ہیں جو کراچی روانہ ہوچکے ہیں۔واضح رہے لاہور سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا مسافر طیارہ گرکرتباہ ہوگیا جس میں جہاز عملے سمیت 100 سے زائد افراد سوار تھے۔

کراچی پی آئی اے طیارہ حادثہ : بینک آف پنجاب کے سربراہ ظفرمسعودمعجزانہ طور پر میں محفوظ

کراچی (ویب ڈیسک)کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) میں سوار کئی مسافروں کے معجزانہ طور پر بچ جانے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہے۔حادثے میں معجزانہ طور پر بچ جانے والوں میں بینک آف پنجاب کے سربراہ ظفرمسعود شامل ہیں اور انہیں دار الصحت اسپتال منتقل کردیا گیا۔انتظامیہ دارلصحت کے مطابق صدر پنجاب بینک کے کولہے اور کالر کی ہڈی فریکچر ہوئی ہے اور ان کے جسم پر جلنے کا کوئی زخم نہیں، صرف خراشیں آئیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کی دارالصحت اسپتال آمد
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نے بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود کی عیادت کی۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق مراد علی ساہ نے ظفر مسعود کی عیادت کی، الحمد اللہ ظفر مسعود کی حالت مستحکم ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے ظفر مسعود سے مختصر گفتگو بھی کی۔ترجمان وزیر اعلیٰ کے مطابق ظفر مسعود نے مراد علی شاہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا اللہ پاک نے رحم کیا، وزیراعلیٰ سندھ نے ظفر مسعود کو آرام کرنے کا کہا۔دوسری جانب اب تک جناح اسپتال میں ایک بچے سمیت 7 زخمیوں کو لایا گیا ہے جب کہ 15 افراد کے جاں بحق ہونے کی بھی تصدیق ہو گئی ہے۔پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق طیارے میں مجموعی طور پر 91 مسافر اور عملے کے 7 ارکان سوار تھے۔

لاہور سے کرا چی جانیوا لا پی آئی اے کا طیا رہ گر گیا،85افرا د کے ہلا ک ہو نے کی اطلا عا ت

کرا چی (ویب ڈیسک)لاہور سے کرا چی جانیوا لا پی آئی اے کا طیا رہ گر گیا،ذرا ئع کے مطا بق طیا رہ میں سو ار85فرا د کے ہلا ک ہو نے کی اطلا عا ت ہیں،طیا رہ لاہور سے کرا چی آ رہا تھا۔وا قعہ کرا چی کی ما ڈل کا لو نی کے قر یب پیش آ یا ہے۔سی اے اے کی تحقیقات جا ری ہیں۔

عید الفطر کے فوری بعد تھیٹر اور ریسٹورنٹس کو بھی اجازت دینے کا فیصلہ

لاہور: (ویب ڈیسک) حکومت پنجاب نے عید الفطر کے فوری بعد تھیٹر اور ریسٹورنٹس کو بھی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ نے تھیٹر اور ریسٹورنٹس عید کے بعد کھولنے کی اصولی منظوری دے دی۔سردار عثمان بزدار نے محکمہ اطلاعات و ثقافت سے تھیٹرز بارے ایس اوپیز مانگ لئے۔ وزیراعلی نے انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کو ریسٹورنٹس بارے ایس او پیز مرتب کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔ذرائع کے مطابق سخت ایس او پیز کے تحت ان شعبوں کو بھی سرگرمیوں کی اجازت ہوگی، حکومت پنجاب فنکار برداری کی معاشی مشکلات دیکھتے ہوئے تھیٹرز کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔

شوگر مافیا کا سب سے بڑا سرغنہ شریف خاندان ہے: سینیٹر شبلی فراز

اسلا م آ با د (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے پوری قوم جانتی ہے کہ شوگر مافیا کا سب سے بڑا سرغنہ شریف خاندان ہے۔گزشتہ روز ایف آئی اے کی جانب سے جاری کردہ چینی کمیشن رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ شریف خاندان نے سیاست کو کاروبار کے لیے استعمال کیا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ دولت کی ہوس شریف خاندان کی سیاست کا محور رہا، شریف خاندان نے اداروں کا بے دردی سے استعمال کیا، شریف مافیا نے ہمیشہ عوام کا استحصال کیا۔ان کا کہنا تھا پوری قوم جانتی ہے شوگر مافیا کا سب سے بڑا سرغنہ شریف خاندان ہے جب کہ عمران خان کی سیاست غریب عوام کے حقوق کے لیے ہے۔

جس دن لاک ڈاون ختم ہوگا تو سب سے پہلے نیٹس پر جا کر کرکٹ کھیلوں گی: عائشہ ظفر

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی عائشہ ظفر کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں سب سے مشکل مرحلہ کرکٹ نہ کھیل پانا ہے، اپنی کرکٹ روٹین، میچز کھیلنا، نیٹس پر جانا، سب بہت مس کر رہی ہوں، جس دن لاک ڈاون ختم ہوگا تو سب سے پہلے نیٹس پر جا کر کرکٹ کھیلوں گی۔ 25 سالہ قومی کرکٹر نے کہا کہ لاک ڈاون میں یوں لگا کہ جیسے زندگی رک سی گئی، لوگوں سے روابط محدود ہوگئے تھے اور روزانہ ایک سا ہی معمول بن گیا تھا۔انھوں نے کہا کہ کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ گھر سے بالکل باہر نہیں نکل پائیں گے، زندگی میں پہلی بار ایسا ہوا کہ 20 دن مکمل گھر پر ہی گزارے ہوں اور کہیں باہر نہیں گئی۔ان کا کہنا تھا کہ جب گھر پر ہوتے ہیں تو والدہ کے ساتھ کچن میں ہاتھ بٹا لیا جاتا ہے لیکن ساتھ ساتھ کوشش ہوتی ہے کہ فٹنس پر بھی کام جاری رکھا جائے۔تسیھ ایک روزہ میچز اور 17 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی عائشہ ظفر کا کہنا تھا کہ ان دنوں وہ خود کو فٹ رکھنے کے لیے زومبا ورک آوٹ کر رہی ہیں جس سے نہ صرف وقت اچھا گزرتا ہے بلکہ فٹنس بہتر کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔عائشہ ظفر کی دو بہنیں مدینہ ظفر اور فائزہ ظفر پاکستان کی قومی اسکواش پلیئرز ہیں اور قومی کرکٹر کہتی ہیں کہ اسکواش پلیرک بہنوں کے ساتھ گھر پر فٹنس میں مقابلہ رہتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنے اپنے اچھے میچز بھی ڈسکس کرتے ہیں اور ساتھ ساتھ بہترین فٹنس ورک آو¿ٹ پلان پر بھی آپس میں مقابلہ رہتا ہے۔

کورونا کا خوف ختم ،پاکستان اور انگلینڈ 3 ٹیسٹ،تین ٹی20 سیریز کھیلیں گے

 

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان رواں سال ہونے والی سیریز کا شیڈول طے پا گیا ہے اور پاکستانی ٹیم دورہ انگلینڈ کے دوران تین ٹیسٹ اور تین ٹی20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔کورونا وائرس کی وبا کا انگلینڈ میں زور ٹوٹنے کے بعد کرکٹ کی سرگرمیاں بحال ہونے کی امید پیدا ہو گئی ہے اور ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کا شیڈول طے ہوگیا ہے۔باوثوق ذرائع کے مطابق قومی ٹیم دورہ انگلینڈ میں 3 ٹیسٹ اور تین ٹی20 میچز کی سیریز کھیلے کی اور دورے کا آغاز 5اگست کو پہلے ٹیسٹ میچ سے متوقع ہے۔طے شدہ شیڈول کے مطابق پاکستانی ٹیم میزبان ٹیم کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ 5 سے 9اگست تک مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔
سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 13 سے 17 اگست جبکہ تیسرا ٹیسٹ 21 سے 25 اگست تک ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی20 میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی اور تینوں میچز اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں بالترتیب 28 اگست، 30 اگست اور یکم ستمبر کو منعقد ہوں گے۔پاکستانی ٹیم ممکنہ طور پر یکم جون سے لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں دورے کے لیے تیاریوں اور پریکٹس کا آغاز کرے گی اور 25 کھلاڑیوں کو خصوصی چارٹرڈ پرواز کے ذریعے انگلینڈ بھیجا جائے گا۔قومی ٹیم کی دورے کے لیے جولائی کے پہلے ہفتے میں دورے کے لیے روانگی متوقع ہے اور وہاں قومی ٹیم کو کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کے طور پر 14دن قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔انگلینڈ پہنچے کے بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے۔سیریز سے قبل پاکستانی ٹیم 2 پریکٹس میچز بھی کھیلے گی لیکن اس بات کا فیصلہ یورپ میں وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک انگلینڈ کی صورتحال کو دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔پاکستان دورے کے دوران 5 ٹیسٹ میچ کھیلنے کا خواہاں تھا لیکن موجودہ صورتحال میں دونوں ملکوں کے بورڈز نے تین ٹیسٹ میچوں کے انعقاد پر اتفاق کیا۔

اب خبریں پڑھنے کے لیے نیوز کا سٹر کے نخرے نہیں اٹھانا پڑینگے، متبادل تھری ڈی نیوز اینکر تیار

بیجنگ (ویب ڈیسک)چین کی سرکاری نیوز ایجنسی نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دنیا کی پہلی تھری ڈی نیوز اینکر متعارف کرادی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی جانب سے پیش کی جانے والی اس تھری ڈی نیوز اینکر کی یہ خاصیت ہے کہ یہ با آسانی گھوم سکتی ہے جب کہ یہ چہرے پر پیچیدہ تاثرات بھی ظاہر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔دوسری جانب یہ تھری ڈی نیوز اینکر اپنے بال اور لباس میں بھی تبدیلی لاسکتی ہے جب کہ یہ انسانوں کی طرح پلکیں بھی جھپکاتی ہے۔

ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر سمندر میں ڈوب کر ہلاک

 

لاس اینجلس (ویب ڈیسک)سابق ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) اسٹار شیڈ گیسپرڈ لاس اینجلس کے ایک سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے ایک بیان میں بتایا کہ ساحل پر موجود ایک شخص نے گشت کرنے والے افسران کو لاش کے ساحل پر آنے کی اطلاع دی۔بعدازاں پولیس نے لاش کی شناخت شیڈ گیسپرڈ کے نام سے کی اور پھر ان کے خاندان کو بھی مطلع کیا گیا۔پولیس کے مطابق شیڈ گیسپرڈ گزشتہ اتوار کو اپنے 10 سالہ بیٹے آریہ کے ساتھ تیراکی کرنے کے لیے ساحل پر گئے تھے جس دوران وہ سمندر میں ڈوب گئے جب کہ ان کے 10 سالہ بیٹے کو ریسکیو حکام نے باحفاظت نکال لیا۔پولیس نے بتایا کہ شیڈ گیسپرڈ جب ساحل سے 50 گز کے فاصلے پر تھے تب انہیں ا?خری مرتبہ ایک ریسکیو اہلکار نے دیکھا تھا اور بعد ازاں وہ ڈوب گئے تھے۔شیڈ گیسپرڈ کی ہلاکت پر ان کی اہلیہ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں انہوں نے ریسکیو حکام کا بیٹے کو بچانے اور شوہر کی لاش ڈھونڈنے پر شکریہ ادا کیا۔خیال رہے کہ 39 سالہ شیڈ گیسپرڈ نے اپنے ساتھی جے ٹی جی کے ساتھ ٹیگ ٹیم گروپ کرائم ٹائم کے نصف حصے کی حیثیت سے ڈبلیو ڈبلیو ای میں نمایاں مقام حاصل کیا تھا۔2010 میں ریٹائر ہونے کے بعد شیڈ گیسپرڈ نے کئی ٹی وی اور فلموں میں چھوٹے کردار ادا کیے جن میں 2015 کی کیون ہارٹ کامیڈی ‘گیٹ ہارڈ’ شامل ہے۔

’یہ وطن تمہارا ہے‘ شوبز شخصیات کا ڈاکٹرز اور نرسز کو خراج تحسین

کرا چی (ویب ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں سب سے آگے لڑنے والوں کو ایک ویڈیو کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا۔ویسے بھی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کئی ستارے اس مشکل وقت میں اپنے مداحوں کو محظوظ کرنے کے ساتھ ساتھ ضرورت مندوں کی مدد کرنے کے لیے بھی آگے آگے نظر آئے۔جہاں علیحدہ علیحدہ ان لوگوں نے ڈاکٹرز اور نرسز کو خراج تحسین پیش کیا وہیں اب انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یہ تمام ستارے اکٹھے ہوگئے۔موسیقار شانِ حیدر (نقش) نے مقبول نغمے ’یہ وطن تمہارا ہے‘ کو نئے انداز میں کمپوز کیا اور ساتھ ہی شوبز شخصیات کی مدد بھی لی۔اس ویڈیو میں عدنان صدیقی، عمران عباس، زارا نور عباس، فیصل قریشی، احسن خان، ڑالے سرحدی اور گوہر رشید جیسے ستارے جلوہ گر ہوئے۔یہ گانا قوم کے ان ہیروز کے نام کیا گیا جو کورونا کے خلاف جنگ میں سب سے ا?گے ہیں۔ویڈیو میں جہاں سب اس گانے کی گلوکاری کرتے نظرآئے وہیں عدنان صدیقی نے بانسری بجاکر اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

ٹرمپ پر سیکس کا الزام لگانے والی اداکارہ کا انوکھا رو پ سا منے آگیا

 

نیو یا رک (ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر پیسوں کے عوض جنسی تعلقات استوار کرنے اور پھر اسی معاملے پر خاموش رہنے کے لیے پیسے دینے کے الزامات لگانے والی سابق فحش اداکارہ 41 سالہ اسٹارمے ڈینیئلز جلد ہی کامک کتاب میں ایک سحر انگیز ہیرو کے طور پر دکھائی دیں گی۔اسٹارمے ڈینیئلز کا اصل نام اسٹیفنی کلیفورڈ ہے اور انہوں نے ابتدائی طور پر 2016 میں صدارتی انتخابات سے قبل ہی ڈونلڈ ٹرمپ سے جنسی تعلقات ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔تاہم اس وقت امریکی میڈیا نے سابق پورن اسٹار کے دعوے کو ترجیح نہیں دی تھی اور پھر مارچ 2018 میں اداکارہ نے امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ایک مرتبہ پھر ڈونلڈ ٹرمپ سے جنسی روابط پر بات کی تھی۔اسٹارمے ڈینیئلز کا کہنا تھا کہ ان کے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ابتدائی طور پر 2006 میں تعلقات استوار ہوئے جو بتدریج بڑھ کر گہرے روابط میں بدل گئے اور پھر ان دونوں کے درمیان جنسی تعلق بھی قائم ہوئے۔اداکارہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کے ساتھ ایسے وقت میں جنسی تعلقات استوار کیے جب انہوں نے حالیہ بیوی میلانیا ٹرمپ سے شادی کر رکھی تھی۔اداکارہ نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 2016 کے امریکی انتخابات سے قبل انہیں ایک لاکھ 30 ہزار امریکی ڈالر کی خطیر رقم دے کر خاموش رہنے کا کہا تھا۔اداکارہ کے الزامات کے بعد گزشتہ برس ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکی و برطانوی میڈیا میں متعدد رپورٹس سامنے ا?ئیں اور ان کے خلاف تفتیش کا ا?غاز بھی کیا گیا اور ابتدائی طور پر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان الزامات کو مسترد کیا تھا۔تاہم بعد ازاں مئی 2018 میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اداکارہ کو خاموش رہنے کے لیے رقم دینے کا اعتراف کیا، جس کے بعد اس کیس کو میڈیا میں کم پذیرائی ملی۔لیکن اداکارہ کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف الزامات لگائے جانے کے چند ماہ بعد جولائی 2018 میں انہیں ریاست اوہائیو کے شہر کولمبس کے ایک ڈانس کلب سے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا مگر بعد ازاں انہیں رہائی دی گئی تھی۔بعد ازاں پولیس نے سابق پورن اسٹار کے خلاف الزامات کو مسترد کردیا تھا، تاہم اداکارہ نے اپنی گرفتاری کے خلاف کولمبس کی شہری حکومت کے خلاف قانونی جنگ کا آغاز کرتے ہوئے کولمبس کی مقامی حکومت کے خلاف عدالتے سے رجوع کیا تھا مگر شہری حکومت نے بدنامی کے ڈر سے ان کے ساتھ معاہدہ کرکے کیس ختم کروالیا تھا۔

اداکارہ ارمینا خان نے سوشل میڈیا سے بریک لے لی

 

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ ارمینا خان نے سوشل میڈیا سے مختصر طور پر بریک لے لیا۔انسٹاگرام پر ایک تصویرشیئر کرتےہوئے اداکارہ نے اپنے مداحوں کو اطلاع دی کہ وہ سوشل میڈیا سے مختصر وقفہ لے رہی ہیں۔ارمینا خان نے سوشل میڈیا پراپنی واپسی کی عید تک یاد دہانی بھی کروائی۔