لاہو ر (ویب ڈیسک)20 مئی 1965 کوپی آئی اے کے جہاز بوئنگ 707 اپنی افتتاحی پرواز پر مصر کے قاہرہ ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا اور اس میں سوار 124 مسافر جاں بحق ہوئے۔
6 اگست 1970
پی ا?ئی اے کا فوکر طیارہ ایف 27 راولپنڈی میں گر کر تباہ ہوا اور اس میں سوار تمام 26 مسافر جاں بحق ہوگئے۔
26 نومبر 1979
پی ا?ئی اے کا بوئنگ 707 طیارہ سعودی عرب سے حاجیوں کو واپس لاتے ہوئے جدہ ائیرپو رٹ سے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہو ا اور اس میں سوار 156 افراد جاں بحق ہو گئے۔
23 اکتوبر 1986
پی ا?ئی اے کا فوکر جہاز ایف 27 پشاور میں لینڈنگ کے دوران تباہ ہوا اوراس حادثے میں طیارے میں سوار 54 افراد میں سے 13 جاں بحق ہوئے۔
17 اگست 1988
امریکی ساختہ فوجی جہاز سی 130 بہاولپور شہر کے قریب گر کر تباہ ہوا جس میں سوار فوجی صدر جنرل محمد ضیائ الحق سمیت 30 فوجی جنرل اور امریکی سفیر جاں بحق ہوئے۔
25 اگست 1989
پی آئی اے کا فوکر طیارہ 54 مسافروں کو لے کر گلگت سے اڑان بھرنے کے بعد گر کر تباہ ہوگیا۔ اس طیارے کا ملبہ ا?ج تک نہیں مل سکا۔
28 ستمبر 1992
پی ا?ئی اے کا ائیربس اے 300 نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو ائیرپورٹ پر خراب موسم کے دوران لینڈنگ کرتے ہوئے گر کر تباہ ہو گیا اور اس میں سوار 167 افراد جاں بحق ہو گئے۔
19 فروری 2003
پاکستان ائیرفورس کا فوکر ایف 27 کوہاٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ اس حادثے میں اس وقت پاکستان ائیرفورس کے سربراہ ائیرچیف مارشل مصحف علی اپنی اہلیہ اور 15 دیگر افراد سمیت جاں بحق ہوگئے۔
24 فروری 2003
سیسنا 402 بی چارٹرڈ طیارہ جس میں افغانستان کے ایک وزیر محمد محمدی، چار دیگر افغان حکام، ایک چینی ماہر اور دو پاکستانی کریو ممبر سوار تھے، بحیرہ عرب میں حادثے کا شکار ہوا۔
10 جولائی 2006
پی ا?ئی اے کا فوکر طیارہ ایف 27 ملتان سے لاہور جاتے ہوئے پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ہوا میں تباہ ہو گیا۔ اس حادثے میں 41 مسافر اور عملے کے 4 ارکان جاں بحق ہوئے۔
28 جولائی 2010
پاکستان کی نجی کمپنی ائیربلیو کا کراچی سے اسلام ا?باد جانے والا طیارہ لینڈنگ کے دوران مارگلہ کی پہاڑیوں میں گر کر تباہ ہو گیا۔ اس حادثے میں طیارے میں سوار 152 مسافر جاں بحق ہو گئے۔
5نومبر 2010
اطالوی تیل کی کمپنی دو انجنوں والا طیارہ کراچی سے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار 21 افراد ہلاک ہوگئے۔
28 نومبر 2010
جارجیا کی ائیرلائن سن وے کا روسی ساختہ طیارہ کارگو ا?ئی ایل 76کراچی سے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر ا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوئے۔
20 اپریل 2012
بھوجا ائیرلائن کا ائیربس 737 طیارہ کراچی سے اڑان بھرنے کے بعد اسلام ا?باد کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ اس حادثے میں طیارے میں سوار 121 مسافر اور عملے کے 6 ارکان ہلاک ہوگئے۔
8 مئی 2015
پاکستان ا?رمی کا ہیلی کاپٹر گلگت کے قریب حادثے کا شکار ہوا۔ اس حادثے میں 8 افراد ہلاک ہوئے جن میں ناروے، فلپائن اور انڈونیشیا کے سفرائ جب کہ ملائیشین اور اندونیشن سفیروں کی بیویاں شامل تھیں۔
7 دسمبر 2016
پی ا?ئی اے کا اے ٹی ا?ر طیارہ چترال سے اسلام ا?باد ا?تے ہوئے حادثے کا شکار ہوا۔ اس حادثے میں جنید جمشید سمیت 48 افراد جاں بحق ہوئے۔
22 مئی 2020
پی ا?ئی اے کا مسافر طیارہ ائیربس اے 320 لاہور سے کراچی ا?تے ہوئے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈنگ سے چند سیکنڈز قبل ا?بادی پر گر کر تباہ ہو گیا۔
اس طیارے میں عملے کے 7 افراداور Bv91 مسافر سوار تھے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق حادثے میں 3 مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
Monthly Archives: May 2020
ہا ئے ری غر بت ،کروڑوںکمانے وا لے کر کٹرز کے کوچ نے بچوں کا پیٹ پا لنے کی خا طرریڑھی لگا لی
لاہور(ویب ڈیسک) رانا صادق لاہور کی کارسن میں قائم پاکستان کرکٹ بورڈ کے دو رجسٹرڈ کلبوں غلام قادر کلب اور ظفر میموریل کرکٹ کلب میں کوچنگ کے فرئض انجام دیتے ہیں لیکن کووڈ-19 کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں معطل کیا ہوئیں تو رانا صادق پھل فروش بن گئے ہیں۔ رانا صادق لاہور کے علاقے گڑھی شاہو کے مین بازار کے شروع میں ہی تازہ موسمی پھلوں کی ریڑھی سجاتے ہیں اور پھل فروخت کرکے اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں۔رانا صادق نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ وہ 15 برسوں سے کوچنگ کے شعبے سے وابستہ ہیں، انہیں کھیلوں کے میدانوں اور نوجوانوں کی ٹریننگ سے پیار ہے جب کہ انہیں گراس روٹ لیول پر نوجوانوں کو تربیت دینا اچھا لگتا ہے۔ رانا صادق نے کہا کہ وہ ڈسڑکٹ انڈر 19 کے کوچ رہ چکے ہیں، وہ سینئر ڈسٹرکٹ گریڈ ٹو کوچ بھی رہ چکے ہیں جب کہ وہ نارتھ زون کے ساتھ منسلک ہیں لیکن اب اپنا اور بچوں کا پیٹ بھی تو پالنا ہے، کلب بند ہیں، کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہیں تو روزگار کے لیے انہوں نے پھل فروخت کرنے شروع کردیے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ کہ وہ ایج گروپ لیول پر سیکڑوں نوجوانوں کی ٹریننگ کر چکے ہیں، ان میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کپتان بابرا عظم بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بابر اعظم جب انڈر 16 کرکٹ کھیل رہے تھے تو ان کی کوچنگ کی جب کہ حسین طلعت اور آغا سلمان کی بھی کوچنگ کر چکے ہیں۔رانا صادق نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں پہلے ہی ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بند ہونے کی وجہ سے بے روزگاری پھیل رہی ہے، دوسری کسر اب کورونا وائرس نے نکال دی ہے، ہم تو کچھ اور نہیں مانگتے ، ہماری تو بس یہی درخواست ہے کہ لاک ڈاو¿ن کی ہر جگہ نرمی ہو رہی ہے کھیلوں کے میدانوں کے لیے بھی اس میں نرمی ہونی چاہیے تاکہ ہم بھی اپنی سرگرمیاں شروع کریں اور عزت سے اپنا روز گار کما سکیں۔
شو بز کی ایک اور جوڑی حقیت بن گئی ،حنا الطاف اور آغا علی نے جمعتہ الودا ع کے روز نکاح کرلیا
کر اچی (ویب ڈیسک)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ حنا الطاف اور اداکار و گلوکار آغا علی گزشتہ روز نکاح کے بندھن میں بندھ گئے۔اس ضمن میں حنا الطاف کی جانب سے انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کی گئیں۔اداکارہ نے اپنے چاہنے والوں کو نکاح کی خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ کس طرح آغا علی اور وہ پہلے ایک دوسرے کو نا پسند کرتے تھے، پھر یہ دوست بنے اور اب ایک دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا۔حنا الطاف نے بتایا کہ آغا علی نے ان کا دل جیت لیا اور پھر دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ پوری زندگی گزارنے کا فیصلہ کرلیا۔اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے جمعتہ الودع والے دن یعنی گزشتہ روز نکاح کیا ہے۔
میں خیریت سے ہو ں، اداکارہ عائزہ خان کی جہاز حادثہ میں ہلا کت کی خبروں با رے وضاحت
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی مشہور اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان افواہوں کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا جا رہا تھا کہ پی آئی اے طیارے حادثے میں سوار تھیں۔سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ انسٹا گرام پر پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے کہا کہ میں اور میرے شوہر دانش تیمور اپنے گھر پر ہیں اور محفوظ ہیں، پی آئی اے طیارے میں ہونے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے اسے جعلی خبر قرار دیدیا۔
’والد کی دعائیں ساتھ تھیں، ورنہ میں بھی اس بدقسمت طیارے میں موجود ہوتا‘ گلوکار زوہیب حسن کا انکشاف
لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان کے نامور گلوکار زوہیب حسن کے والد کا رواں ماہ 15 مئی کو کراچی میں انتقال ہوگیا تھا اور ان کے جنازے میں شرکت کے لیے زوہیب حسن لندن سے فوری طور پر پاکستان روانہ ہوئے۔گلوکار کے مطابق ان کے والد کی تدفین 21 مئی کو کراچی میں کی جانی تھی اور وہ لندن سے لاہور پہنچے تھے اور جلد سے جلد کراچی پہنچنا چاہتے تھے۔زوہیب حسن کے مطابق اگر ان کے ساتھ ان کے والد کی دعائیں نہ ہوتی تو وہ بھی لاہور سے کراچی آنے والے پاکستان ایئر لائنز (پی آئی اے) کے بدقسمت طیارے میں موجود ہوتے۔
کل بروز اتوا ر پاکستان میں عید الفطر ہوگی؟تہلکہ مچ گیا،رویت ہلال کمیٹی والے بھی حیران
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے مطابق کل پاکستان میں عید الفطر ہوگی، کل چاند کی پیدائش ہوچکی، آج غروب آفتاب کے بعد سانگھڑ، بدین اور ٹھٹھہ میں دیکھا جا سکے گا۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا مشکلات پر قابو پانا ہی زندگی ہے، انشااللہ مشکل وقت سے نکلیں گے، مذہبی تہواروں کو یکجہتی کی وجہ بننا چاہیئے، رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہمیشہ سے تنازع کا شکار رہا، ریاست فرقہ واریت سے بالاتر ہوتی ہے، دنیا میں چاند دیکھنا اب کوئی مسئلہ نہیں رہا، آئندہ چند سالوں میں لوگ عید چاند پر بھی کرسکیں گے، سائنس کی ترقی سے چاند دیکھنے کا عمل آسان ہوگیا۔فواد چودھری کا کہنا تھا اسلام ہمیں علم حاصل کرنے کی جستجو کی تعلیم دیتا ہے، چاند کو زمین کے گرد چکر مکمل کرنے میں 29 دن سے کچھ زیادہ لگتا ہے، سورج کی روشنی میں چاند نظر نہیں آتا، سورج غروب ہونے اور چاند نکلنے میں 38 منٹ کا فرق ہونا چاہیے، چاند کی اونچائی 6.5 ڈگری ہونی چاہیے، چاند نظر آنے کا کم سے کم زاویہ 9 ڈگری کا ہونا چاہیے، 22 مئی کی رات 10 بجکر 39 منٹ پر شوال کے چاند کی پیدائش ہوچکی ہے۔
شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
لاہو ر (ویب ڈیسک)اجلاس کی صدارت کمیٹی کے مرکزی چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے۔چاند دیکھنے کے لیے زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقررہ مقامات پر منعقد ہوں گے جہاں سے چاند نظر آنے یا نہ آنے سے متعلق شہادتیں دی جائیں گی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دعوی کیا تھا کہ عید الفطر 24 مئی بروز اتوار کو ہوگی۔اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ رویت ہلال کمیٹی 25مئی کو عید منانا چاہتی ہے۔ سائنس کے جدید دور میں رویت ہلال کمیٹی کی ضرورت نہیں ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ ایک پریس کانفرنس میں حقائق عوام کے سامنے لائیں گے اور یہ بھی بتائیں گے کہ رویت ہلال کمیٹی پیر کو عید کیوں کرناچاہتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس دفعہ کلینڈر کے مطابق عید 24 مئی کو ہوگی اور دلچسپ بات یہ ہے کہ پوری دنیا میں 24 تاریخ کو عید ہوگی۔خیال رہے کہ جب سے فواد چوہدری نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا قلمدان سنبھالا ہے وہ رویت ہلال کمیٹی کے خلاف رہے ہیں۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ قمری کیلنڈر کے بعد رویت ہلال کمیٹی کی کوئی ضرورت نہیں۔ وزارت مذہبی امور اور ان کی وزارت میں اختلاف ہے۔ سال میں زونل رویت ہلال کمیٹی کے 12 اورمرکزی رویت ہلال کمیٹی کے 4 اجلاس ہوتے ہیں۔قبل ازیں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک میں ایسا بے شعور طبقہ موجود ہے جس سے بات ہی نہیں کی جا سکتی تاہم باشعور طبقے کو بتانا چاہتا ہوں کہ عقل و علم سے ہی آگے بڑھ سکتے ہیں۔ رویت ہلال کمیٹی میں 80،80 سال کے بابے نہیں ہونے چاہئیں۔
ارطغرل غازی’ کی کا سٹ نے بھی پا کستانی طیارہ حادثہ پر افسوس کا اظہار کردیا
انقرہ (ویب ڈیسک)پاکستان ایئر لائنز (پی آئی اے) کے لاہور سے کراچی آنے والے طیارے کے گر کر تباہ ہونے کے واقعے پر جہاں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والی کئی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا وہیں اب پی ٹی وی پر نشر ہونے والے ترک ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ کے اداکار نے بھی افسوس کا اظہار کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی وی کے اکاو¿نٹ پر ٹوئٹ کے ذریعے بتایا گیا کہ اس مشکل وقت میں ‘ارطغرل غازی’ کی پوری کاسٹ پاکستان کی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ٹوئٹ میں مزید لکھا گیا کہ ڈرامے کی کاسٹ کراچی میں ہونے والے المناک حادثے پر تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔اس ٹوئٹ میں ’ارطغرل غازی‘ کے اداکار کیوٹ سیٹن گیونر کی جانب سے ایک خاص پیغام بھی شیئر کیا گیا، جو اس ڈرامے میں دوگن ایلپ کا کردار نبھارہے ہیں۔اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ’مجھے کراچی میں ہونے والے طیارے حادثے کی خبر سن کر بےحد دکھ ہوا‘۔خیال رہے کہ حادثے کا شکار طیارے میں 90 مسافر اور عملے کے 8 افراد سوار تھے جن میں سے تقریباً 30 خواتین اور بچے بتائیں جا رہے ہیں جب کہ طیارے میں مرد مسافروں کی تعداد 60 بتائی جارہی ہے۔حادثے کے حوالے سے سول ایوی ایشن (سی اے اے) اور پی آئی اے انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ تکنیکی خرابی کے باعث حادثہ پیش آیا، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ کس طرح کی تکنیکی خرابی ہوئی۔
طیارہ حادثہ: بھارتی وزیر اعظم مودی ،را ہول گاندھی ،بالی وڈ اداکاروں کا اظہارِ افسوس
ممبئی (ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکار اور معروف بھارتی شخصیات کی جانب سےکراچی میں طیارے کو پیش آنے والے حادثے پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا جب کہ جاں بحق افراد اور ان کے لواحقین سے تعزیت کی۔ بھارت کے حزبِ اختلاف کی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے طیارہ حادثے پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی۔ بھارتی اداکار انوپم کھیر نے طیارہ حادثے پر شدید رنج و غم کا اظہار کرنےکے ساتھ جاں بحق افراد اور ان کے لواحقین کے لیے دعائیں بھی کیں۔بالی وڈ کے مقبول ترین اداکار انیل کپور نے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا جب کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی، جاں بحق افراد اور ان کے لواحقین کے لیے دعائیں کیں۔
کووڈ 19 کے خلاف چین کی پہلی ویکسین کے ابتدائی نتائج حوصلہ افزا قرار
بیجنگ(ویب ڈیسک)دنیا بھر میں متعدد کمپنیوں کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ویکسینز کی تیاری پر کام ہورہا ہے، مگر بہت کم انسانی آزمائش کے مرحلے میں داخل ہوسکی ہیں۔ان ابتدائی ویکسینز میں سے ایک چین میں تیار ہورہی ہے اور ابتدائی انسانی آزمائش کے نتائج حوصلہ افزا رہے ہیں۔چینی کمپنی کین سینو بائیو لوجک کی جانب سے ویکسین کی ابتدائی آزمائش 108 صحت مند رضاکاروں پر کی گئئی تھی اور انہیں کم، میڈیم اور زیادہ 3 ڈوز دیئے گئے تھے۔اس آزمائش میں زیادہ توجہ ویکسین کے محفوظ ہونے پر دی گئی تھی اور یہ بھی دیکھا گیا تھا کہ مدافعتی ردعمل کیا ہوتا ہے۔دی لانسیٹ میں یہ نتائج شائع ہوئے اور یہ پہلی ویکسین ہے جس کے نتائج کسی موقر طبی جریدے میں شائع ہوئے ہیں۔
طیارہ حادثہ،کتنے مسافر زندہ بچنے میں کامیاب اور لاشیں کتنی ملیں؟ پاک فوج نے اعلان کردیا
راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز تباہ ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کی جائے حادثہ سے 97 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار نے بتایا ہے کہ پی آئی اے طیارہ حادثے میں 2 مسافر محفوظ رہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ 25 متاثرہ مکانات کو کلیئر کر دیا گیا ہے، جبکہ متاثرہ مکانات کے رہائشی مختلف مقامات پر رہائش پزیر ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ آرمی کے دستے، رینجرز اور سماجی بہبود کی تنظیموں کے ذریعے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز دوپہر کو لاہور سے کراچی آنے والی قومی فضائی ادارے (پی آئی اے) کی پرواز کراچی میں لینڈنگ سے 30 سیکنڈ قبل حادثے کا شکار ہوگئی تھی۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 نے دوپہر 2 بج کر 40 منٹ پر جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا۔طیارہ لینڈنگ اپروچ پر تھا کہ کراچی ایئر پورٹ کے جناح ٹرمینل سے محض چند کلومیٹر پہلے ملیر ماڈل کالونی کے قریب جناح گارڈن کی آبادی پر گر گیا۔حادثے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی جس نے قریب کی آبادی کو بھی لپیٹ میں لے لیا، جبکہ طیارے کے مختلف حصے ٹوٹ کر آبادی میں بکھر گئے جنہوں نے مکانات کو نقصان پہنچایا تھا۔پاک فوج، رینجرز، پولیس، سول ایوی ایشن، فائر بریگیڈ اور دیگر اداروں کی جانب سے امدادی کارروائیاں کی گئی تھیں۔
پی آئی اے کے بدقسمت طیارے میں ماڈل زارا عابد کی بھی موجودپی آئی اے کے بدقسمت طیارے میں ماڈل زارا عابد کی بھی موجودگی کی اطلاعاتگی کی اطلاعات
کراچی (ویب ڈیسک)کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں پاکستانی ماڈل زارا عابد کی بھی موجودگی کی اطلاعات ہیں۔حادثے کا شکار ہونے والے مسافر طیارے میں عملے کے 7 ارکان سمیت 98 افراد سوار تھے اور لینڈنگ کے دوران طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ مسافروں کی فہرست میں ماڈل گرل زارا عابد کا نام بھی شامل ہے جن کا سیٹ نمبر 24 اے تھا۔زارا عابد کے حوالے سے متضاد اطلاعات زیر گردش ہیں تاہم ان کی خبروں کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔اداکارہ مہوش حیات نے بھی ماڈل گرل کے بچ جانے کے حوالے سے ٹوئٹ کی تھی جسے بعد ازاں انہوں نے ہٹادیا اور کہا کہ زارا کے بچ جانے کی مصدقہ ذرائع سے تصدیق نہ ہونے پر ٹوئٹ ہٹا دی ہے اور دعا گو ہوں کہ یہ خبر سچ ہو۔خیال رہے کہ پی آئی اے کے طیارے کے حادثے میں اب تک 3 مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے ہیں جن میں 2 مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔
حادثے کا شکار طیارے میں کوئی خرابی نہیں تھی، تحقیقات میں سب واضح ہوگا، ارشد ملک
کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئے اے) کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) ایئر ماشل ریٹائرڈ ارشد ملک کا کہنا ہے کہ کراچی میں آبادی پر گر کر تباہ ہونے والے طیارے میں کوئی خرابی نہیں تھی تاہم تحقیقات کے بعد تمام حقائق سامنے آئیں گے۔پی آئی اے کے ٹریننگ سینٹر میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ارشد ملک نے کہا کہ ‘شہید پائلٹ کے اہل خانہ کا حوصلہ دیکھ کر مجھے بھی حوصلہ ملا، اللہ طیارہ حادثے میں شہید ہونے والوں کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔’انہوں نے بتایا کہ ‘جہاز ٹیک آف کرنے سے پہلے انجینیئر سے کلیئر کرایا جاتا ہے، جہاز تکنیکی طور پر پوری طرح محفوظ تھا، جہاز کو لینڈنگ کی اجازت دے دی گئی تھی جس کے بعد پائلٹ گو راو¿نڈ کرتا ہے جس سے متعلق کوئی شکوک و شبہات نہ رکھے، ہمارے پاس فرلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور بلاک باکس ہوتا ہے جس میں ہر چیز سامنے آجاتی ہے۔’ان کا کہنا تھا کہ ‘جہاز کے گو راو¿نڈ کے بعد پائلٹ نے دوسری اپروچ کے لیے اسٹیبلش کرنے کی کال دی، جب وہ دوسری اپروچ کے لیے اسٹیبلش کرتے ہیں تو وہاں ان کے ساتھ کچھ ہوا جس سے متعلق وائس ریکارڈنگ اور ڈیٹا ریکارڈنگ میں بات سامنے آئے گی۔’ارشد ملک نے کہا کہ ‘تحقیقات میں تمام حقائق سامنے آئیں گے کہ کیا جہاز کو کوئی تکنیکی مسئلہ ہوا، ناہر سے کوئی چیز ٹکرائی یا کوئی اور مسئلہ ہوا، جبکہ حادثے کی انکوائری وزارت ہوا بازی مسلمہ بین الاقوامی اصولوں کے مطابق مکمل کرے گی۔’ان کا کہنا تھا کہ ‘جب جہاز اچانک بہت نیچے آیا تو ایئر ٹریفک کنٹرول سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کو کوئی مسئلہ ہے، جس پر پائلٹ نے کہا کہ جی میرے ساتھ مسئلہ ہے جس کے بعد رابطہ ختم ہوگیا اور المناک حادثہ پیش آیا۔’سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ ‘ہم نے ایئرپورٹ ہوٹل خالی کرالیا ہے تاکہ جو لواحقین آنا چاہیں وہ وہاں قیام کر سکتے ہیں، خوش قسمتی سے جہاز ایک گلی میں گرا جس سے قریب کے مکانات کو نقصان ضرور ہوا لیکن کوئی عمارت گری نہیں جبکہ اب وہاں کوئی لاش بھی موجود نہیں ہے۔تاہم انہوں نے کہا کہ ‘ریسکیو آپریشن جاری ہے جسے مکمل ہونے میں دو سے تین روز لگیں گے۔’ان کا کہنا تھا کہ ‘حادثے سے متعلق میڈیا میں کچھ لوگ شر اور فساد پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ یہ شہیدوں کے لواحقین کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے، میں میڈیا سے درخواست کروں گا کہ نام نہاد ماہرین سے خبردار رہیں، میں اور میری ٹیم، حکومت پاکستان، افواج پاکستان، این ڈی ایم اے اس سانحے میں متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں شفاف معلومات دیں گے۔’واضح رہے کہ پی آئی اے کا لاہور سے کراچی آنے والا مسافر طیارہ اے 320 ایئربس جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کے قریب رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا، جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 60 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا کہ واقعہ ماڈل کالونی کے علاقے جناح گارڈن میں پیش آیا، جہاں طیارہ رہائشی مکانات پر جاگرا جس میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی۔پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ نے واقعے کی تصدیق کی اور کہا کہ پی آئی اے کی پرواز 8303 لاہور سے 91 مسافروں اور عملے کے 8 افراد کو لے کر کراچی آرہی تھی۔طیارے میں نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے ڈائریکٹر پروگرامنگ انصار نقوی بھی موجود تھے، اس کے علاوہ بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود بھی طیارے میں موجود تھے|


















