کورونا کی ویکسین 2021 تک تیار نہیں ہوسکتی، عالمی ادارہ صحت

(ویب ڈیسک)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے واضح کیا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے کورونا وائرس کی وبا سے بچاو¿ کی ویکسین 2021 تک تیار نہیں ہوسکتی۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے یہ وضاحت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کہ حال ہی میں امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے بائیو ٹیک کمپنی موڈرینا کو تیار کردہ ویکسین کی آزمائش کے دوسرے مرحلے کی اجازت دی ہے۔ایف ڈی اے نے چند دن قبل ہی موڈرینا کو اپنی تیار کردہ ویکسین کے دوسرے آزمائشی مرحلے شروع کرنے کی اجازت دی تھی، موڈرینا وہ پہلی کمپنی تھی جس نے مارچ میں انسانوں پر اپنی ویکسین کی آزمائش شروع کی تھی۔مذکورہ کمپنی نے ویکسین کے انسانی ٹرائل کے پہلے مرحلے کو حال ہی میں مکمل کیا تھا جس کا مقصد اس ویکسین کے محفوظ ہونے اور مقدار کے بارے میں سمجھنا تھا اور اب دوسرے مرحلے میں محققین اس کی افادیت اور مضر اثرات کو 600 افراد پر دیکھیں گے۔امریکا کی اسی کمپنی کے علاوہ ایک اور امریکی کمپنی کا بھی انسانی ٹرائل جاری ہے جب کہ برطانیہ اور جرمنی کی کمپنیوں کی جانب سے تیار کردہ ویکسین کا انسانی ٹرائل بھی جاری ہے، تاہم باقی تینوں کمپنیوں کے یہ ابتدائی ٹرائل ہیں اور ان تمام ویکسین کے ٹرائلز مجموعی طور پر تین آزمائشی مراحل پر مشتمل ہوں گے۔امریکی کمپنی موڈریکا کی ویکسین ایم آر این اے 1273 کا دوسرا آزمائشی مرحلہ شروع ہوتے ہی عالمی ادارہ صحت نے واضح کیا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے، دنیا میں کوئی بھی کورونا سے بچاو¿ کی ویکسین 2021 کے آخر تک سامنے نہیں آ سکتی۔عرب نشریاتی ادارے العربیہ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ترجمان کے مطابق نئی ویکسین کی آزمائش کے تین مرحلے ہوتے ہیں، جس کے بعد مزید دو اور مرحلے بھی ہوتے ہیں اور ان تمام مراحل کو مکمل کرنے میں ڈیڑھ سال کا وقت لگ جائے گا اور یوں کوئی بھی ویکسین 2021 کے اختتام سے قبل دستیاب نہیں ہوگی۔عالمی ادارہ صحت کے عالمی وبا کے الرٹ اور ریسپانس سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر ڈیل فشر نے امریکی نشریاتی ادارے سی این بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا سے بچاو¿ کی ویکسین کی آزمائش کا دوسرا اور تیسرا مرحلہ پہلے مرحلے سے زیادہ مشکل ہوتا ہے اور اس میں بہت وقت لگتا ہے۔ڈاکٹر ڈیل فشر کے مطابق پہلے مرحلے کی کامیابی کے بعد دوسرے مرحلے میں بہت سارے لوگوں پر ویکسین کو آزمایا جاتا ہے اور ساتھ ہی اس دوران رضاکاروں کی صحت اور ویکسین کے نتائج کو بھی مانیٹر کیا جاتا ہے جو کہ ایک تھکا دینے والا مرحلہ ہے۔عالمی ادارہ صحت کے عہدیدار کے مطابق پہلے اور دوسرے مرحلے کی کامیابی کے بعد ویکسین کی آزمائش کا تیسرا اور سب سے اور بڑا مرحلہ شروع ہوتا ہے اور تیسرے مرحلے میں ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں لوگوں پر ویکسین کو آزمایا جاتا ہے۔ان کے مطابق لاکھوں لوگوں کو ویکسین دینے، ان کی صحت مانیٹر کرنے اور دوا کے رد عمل جانچنے میں نہ صرف بہت بڑی ٹیم اور فنڈز کی ضررت ہوتی ہے بلکہ اس میں کافی وقت بھی لگتا ہے۔ڈاکٹر ڈیل فشر نے بتایا کہ اگر تینوں آزمائشی پروگرام کامیاب بھی گئے اور ویکسین کے نتائج بھی بہتر ثابت ہوئے تو ویکسین کا چوتھا مرحلے اس کی تیاری کا ہے جو کہ خود ایک بہت بڑا چیلنج ہے، جس کے بعد آخری مرحلہ اس ویکسین کی تقسیم اور دور دراز علاقوں تک ترسیل کا ہے اور ان سب مراحل کو طے کرنے میں ڈیڑھ سال کا وقت لگ سکتا ہے۔انہوں نے واضح طور پر ویکسین کی دستیابی کے حوالے سے کسی مہینے یا تاریخ کا ذکر نہیں کیا، تاہم بتایا کہ اگر تمام مراحل توقعات کے مطابق طے کیے گئے تو بھی ویکسین کی فراہمی 2021 کے آخر سے قبل ناممکن ہوگی۔تاہم بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کسی بھی ویکسین کے تجربے اور تحقیق کے لیے بہت سارے وسائل فراہم کرکے ٹیم ورک کے طور پر کام کیا جائے تو ایک سال کے اندر ویکسین کی دستیابی ممکن ہو سکے گی یعنی پھر بھی دنیا کو کورونا سے بچاو¿ کی ویکسین 2021 کے وسط تک ہی مل پائے گی۔

لاک ڈاﺅن نرم ‘ کورونا تیز ہوگیا، ایک دن میں 2 ہزار نئے کیسز، 21جاں بحق، تعداد 30 ہزار سے بڑھ گئی

(ویب ڈیسک)ملک میں کورونا وائرس سے مزید 21 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 659 جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 30346 ہو گئی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 245 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ پنجاب میں 192 اور سندھ میں 189 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 24، اسلام ا?باد 5 اور گلگت بلتستان میں 4 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کل ٹیسٹ: 283،517
صحتیاب مریض: 8023 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورتحال
آج اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 979 کیسز اور 21 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس میں سے خیبرپختونخوا میں 11 ہلاکتیں اور 160 کیسز ، سندھ میں 9 ہلاکتیں اور 709 کیسز جبکہ اسلام آباد میں ایک ہلاکت اور 32 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
بلوچستان میں 59، گلگت بلتستان میں 12 اور آزاد کشمیر میں 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سندھ
سندھ میں آج کورونا وائرس کے مزید 709 کیسز اور 9 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق صوبائی حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کی جانب سے کی گئی ہے۔مرتضیٰ وہاب کی جانب سے سوشل میڈیا جاری بیان میں بتایا گیا کہ سندھ میں 709 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں مریضوں کی تعداد 11480 ہو گئی ہے جب کہ مزید 9 اموات کے بعد ہلاکتیں 189 تک پہنچ گئی ہیں۔
پنجاب
پنجاب سے گزشتہ روز کورونا کے مزید 1060 کیسز سامنے ا?ئے جس کی تصدیق صوبائی ڈیزاسٹر میجمنٹں اتھارٹی نے کی۔پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 11093 ہوگئی ہے جب کہ اموات کی تعداد 192 ہے۔پی ڈی ایم اے نے دو روز قبل صوبے میں اموات کی تعداد 194 سے کم کر کے 191 کر دی تھی۔
پنجاب میں کورونا سے اب تک 4240 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔
بلوچستان
بلوچستان میں آج اب تک کورونا کے مزید 59 کیسز سامنے آ چکے ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے، نئے کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 1935 ہوگئی ہے۔صوبے میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 24 ہے جب کہ 222 افراد اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت میں آج کورونا وائرس کے مزید 32 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام ا?باد میں کیسز کی مجموعی تعداد 641 ہو گئی ہے جب کہ دارالحکومت میں وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اتوار کو مزید 12 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 442 ہوگئی ہے۔محکمہ صحت گلگت بلتستان کے مطابق مہلک وائرس سے اب تک 4 ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ کورونا سے متاثرہ 304 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
آزاد کشمیر
آزاد کشمیر سے آج کورونا کے 7 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔
پورٹل کے مطابق علاقے میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 86 ہوگئی ہے اور 60 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ اب تک کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی ہے۔
خیبرپختونخوا
خیبر پختونخوا میں اتوار کو مزید 11 افراد کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 245 تک جاپہنچی ہے۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں 8، مردان، سوات اور بٹگرام میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا۔
صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 160 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 4669 تک جاپہنچی ہے۔ محکمہ صحت کے پی کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا کے 1126 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں پیسیو امیونائزیشن تھراپی سے کورونا کا پہلا مریض صحت یاب

(ویب ڈیسک)پاکستان میں پیسیو امیونائزیشن تھراپی سے کورونا وائرس کا پہلا مریض صحت یاب ہونے کے بعد گھر منتقل کردیا گیا۔ماہر امراض خون اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز( این آئی بی ڈی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا ہے کہ کورونا کے ایک مریض کو 30 اپریل کو پلازمہ لگایا گیا اور وہ 8 مئی کو مکمل صحت یاب ہوگیا تھا۔ڈاکٹر طاہر شمسی کے مطابق مریض کا کوورنا کا دوبارہ کیا گیا ٹیسٹ منفی آیا ہے اور وہ اب گھر بھی منتقل ہوگیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا ہے کہ اِس وقت 12 سے زائد مریضوں پر پیسیو امیونائزیشن تھراپی استعمال کی جارہی ہے۔خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 659 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ ڈاکٹر طاہر شمسی کی تجویز پر گذشتہ ماہ محکمہ صحت سندھ نے کورونا وائرس کے علاج کے لیے پیسیو امیونائزیشن کی اجازت دی تھی جب کہ وفاق اور دیگر صوبائی حکومتیں بھی اس کی اجازت دے چکی ہیں۔ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا تھا کہ فی الحال کورونا وائرس سے نمٹنے کی کوئی ویکسین نہیں ہے، اس لیے پیسیو امیونائزیشن کا طریقہ استعمال کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ پیسیو امیونائزیشن کا طریقہ 100 سال سے رائج ہے اور جب ویکسینیشن نہیں تھی تو پیسیو امیونائزیشن کی جاتی تھی۔اس طریقہ کار میں کسی وائرس سے صحت یاب ہونے والے شخص کے خون سے اینٹی باڈیز لے کر متاثرہ شخص میں داخل کی جاتی ہیں اور یہ تجربہ کار اینٹی باڈیز وائرس کے خلاف جنگ میں اس کی مدد کرتی ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی اور 3 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری اور اسمبلی کے 3 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔گزشتہ ہفتے دوست محمد مزاری دبئی سے لاہور پہنچے تھے جہاں 24 گھنٹے مقامی ہوٹل میں آئسولیٹ ہوئے تھے اور ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے پر گھرچلے گئے تھے۔ملک میں آج کورونا سے مزید 21 افراد جاں بحق، ہلاکتیں 659 اور متاثرہ مریضوں کی تعداد 30334 ہوگئی۔ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے مطابق نجی لیبارٹری سے کورونا ٹیسٹ کرایا تو منفی ا?یا ہے لیکن سرکاری لیب سے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میری طبیعت بہتر ہے اور کوئی علامت نہیں ہیں، سیلف آئیسولیشن میں ہوں لیکن چند روز میں دوبارہ ٹیسٹ کراو¿ں گا۔ دوسری جانب ذرائع پنجاب اسمبلی کے مطابق اسمبلی کے 3 ملازمین میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں فوٹو کاپی برانچ کے شمیر ،قانون برانچ کے سلیمان اور ایک ڈی ایس پی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق دو روز قبل ہونے والے اجلاس میں آنے والے افراد اور سرکاری ملازمین کے ٹیسٹ لیے گئے تھے۔ا±دھر ترجمان پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کا تین روز قبل کا ٹیسٹ منفی تھا لیکن اب کا کچھ نہیں کہ سکتے، کس کا ٹیسٹ مثبت ہے یا منفی اس پر رپورٹ فی الحال عام نہیں کریں گے۔خیال رہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے اب تک 192 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 11 ہزار سے زائد ہے۔

پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کے وکیل کا بیان مسترد کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کے وکیل کا بیان مسترد کر دیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق کلبھوشن جادھو کے وکیل ہریش سالوے نے آن لائن لیکچر میں حقائق کے برعکس بات کی ہے، لہذا ان کے بیان کو مسترد کیا جاتا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق کلبھوشن جادھو کو قونصلر رسائی دی اور پاکستان عالمی عدالت انصاف کے فیصلوں پر عمل پیرا رہے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ برس 17 جولائی کو عالمی عدالت انصاف نے پاکستان سے گرفتار ہونے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کی بریت کی بھارتی درخواست مسترد کر دی تھی۔عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن کی رہائی اور بھارت واپسی کی بھارتی درخواست بھی مسترد کی تھی جب کہ کلبھوشن کی پاکستان کی فوجی عدالت سے سزا ختم کرنے کی بھارتی درخواست بھی رد کردی گئی تھی۔عالمی عدالت انصاف نے پاکستان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ کلبھوشن کو قونصلر رسائی دے اور اسے دی جانے والی سزا پر نظر ثانی کرے۔اس فیصلے کے بعد پاکستان نے بھارت کو کلبھوشن جادھو تک قونصلر رسائی کی مخلصانہ پیش کش کی تھی لیکن ہٹ دھرم بھارت نے اس پیش کش کو مسترد کر دیا تھا۔3 مارچ 2016 کو پاکستان نے ملک میں دہشتگردوں کے نیٹ ورک کیخلاف ایک اہم کامیابی حاصل کرنے کا اعلان کیا اور بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کو ایران کے سرحد ی علاقے ساروان سے پاکستانی صوبے بلوچستان کے علاقے مشاخیل میں داخل ہوتے ہوئے گرفتار کیا۔بھارتی جاسوس کے قبضے سے پاسپورٹ ، مختلف دستاویزات، نقشے اور حساس آلات برآمد ہو ئے۔ابتدائی تفتیش میں بھارتی جاسوس نے اعتراف کیا کہ وہ انڈین نیوی میں حاضر سروس کمانڈر رینک کا افسر ہے اور 2013 سے خفیہ ایجنسی ‘را’ کیلئے کام کررہا ہے جبکہ پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کروانے، بلوچستان اور کراچی کو پاکستان سے علیحدہ کرنا اس کا اہم مشن تھا۔بھارتی جاسوس چابہار میں مسلم شناخت کے ساتھ بطور بزنس مین کام کررہا تھا اور 2003 ، 2004 میں کراچی بھی آیا جبکہ بلوچستان اور کراچی میں دہشتگردی کی کئی وارداتوں میں بھی اس کے نیٹ ورک کا ہاتھ تھا۔24 مارچ 2016 کو پاکستان نے ابتدائی تحقیقات کے نتائج میڈیا کے سامنے رکھے، 25 مارچ 2016 کو پاکستان نے بھارتی سفیر کو طلب کر کے ‘را’ کے جاسوس کے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے اور کراچی ، بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے پر باضابطہ احتجاج کیا۔ اسی روز پاکستان نے P5 اور یورپی یونین کو بھی کلبھوشن جادھو کے معاملے پر بریف کیا۔29 مارچ 2016 کو کلبھوشن جادھو کے اعترافی بیان کی ویڈیو جاری کی گئی، 8 اپریل 2016 کو ابتدائی ایف آئی آر سی ٹی ڈی کوئٹہ میں درج کی گئی جس کے بعد باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔2 مئی 2016 سے 22 مئی 2016 تک بھارتی جاسوس سے تفتیش کی گئی جبکہ 12 جولائی 2016 کو جے آئی ٹی کی تشکیل ہوئی۔22 جولائی 2016 کو کلبھوشن جادھو نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنا اعترافی بیان ریکارڈ کروایا۔ 6 ستمبر 2016 کو کلبھوشن کے مجسٹریٹ کے سامنے اعترافی بیان کی روشنی میں اس کی معاونت کرنے والے 15افراد کے خلاف سی ٹی ڈی کوئٹہ میں دوسری ایف آئی آر درج کی گئی۔21 ستمبر 2016 کو کلبھوشن جادھو کیخلاف ملٹری کورٹ میں کارروائی کا آغاز کیا گیا۔ 24 ستمبر کو شہادتیں ریکارڈ کی گئیں جس کے بعد تین سے زائد سماعتیں ہوئی جس میں چوتھی سماعت 12 فروری 2017 کوہوئی۔23 جنوری 2017 کو پاکستان نے کلبھوشن کیس میں تحقیقات کیلئے بھارتی حکومت سے معاونت کی درخواست کی۔21 مارچ 2017 کو پاکستان نے بھارت سے تحقیقات میں معاونت کا مو¿قف ایک بار پھر دہرایا اور یہ واضح کیا کہ کلبھوشن جادھو تک کونسلر رسائی کیلئے معلومات کا تبادلہ ضروری ہے۔10 اپریل 2017 کو ملٹری کورٹ نے کلبھوشن جادھو کے پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے جرم میں سزائے موت کا حکم دیا جس کی توثیق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی۔بھارت کی جانب سے عالمی عدالت میں معاملہ لے جانے کے سبب کلبھوشن کی سزا پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 25 دسمبر 2017 کو کلبھوشن جادھو کی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات کرائی جب کہ اس ملاقات میں کلبھوشن نے والدہ اور اہلیہ کے سامنے جاسوسی کا اعتراف کیا۔

لمبے عرصے تک روزگار نہیں چھینا جاسکتا، اسمارٹ لاک ڈاﺅن شروع کردیا ہے: اسد عمر

اسلام آباد (ویب ڈیسک)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ و وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ لمبے عرصے تک لوگوں سے روزگار نہیں چھینا جاسکتا، ایسے نظام کی ضرورت ہے کہ معیشت کا پہیہ بھی چلے اور لوگوں کا تحفظ بھی ہو جبکہ اسمارٹ لاک ڈاو¿ن کے نظام نے کام کرنا شروع کردیا ہے۔اپنے بیان میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ قومی فیصلے مشاورت سے ہورہے ہیں، کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں بڑے فیصلے کیے جا چکے ہیں اور اب عملدرآمد کا وقت ہے۔انہوں نے کہا کہ لمبے عرصے تک لوگوں سے روزگار نہیں چھینا جاسکتا، ایسے نظام کی ضرورت ہے کہ معیشت کا پہیہ بھی چلے اور لوگوں کا تحفظ بھی ہو۔ان کا کہنا ہے کہ بجائے تمام ملک کو بند کرنے کے کورونا سے متاثرہ مخصوص علاقے بند کریں گے، اسمارٹ لاک ڈاو¿ن کے نظام نے کام کرنا شروع کردیا ہے، پنجاب کے 359 اور خیبرپختونخوا کے 177 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاو¿ن کیا گیا ہے۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات تک ملک بھر میں 165 افراد وینٹی لیٹرز پر تھے، ایپ کے ذریعے ملک بھر کے اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کا اسٹیٹس اپ ڈیٹ کررہے ہیں، ایپ کے ذریعے مریض کو قریبی اسپتال اور وینٹی لیٹر کی دستیابی کا علم ہوسکے گا۔وفاقی وزیر نے عوام سے اپیل کی کہ کورونا علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کرائیں، یہ سب کے لیے ضروری ہے کیونکہ کورونا کی روک تھام ہر شخص کی انفرادی ذمہ داری ہے۔خیال رہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اب تک ساڑھے 600 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے ملک میں جاری لاک ڈاو¿ن میں 9 مئی سے مرحلہ وار نرمی کی جارہی ہے۔

سندھ حکومت کی تاجروں کو کل سے شام 5 بجے تک دکانیں کھولنے کی اجازت

کراچی(ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے کل سے تاجروں کو دن میں 11 گھنٹے دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تاجر تنظیموں کے نمائندوں کا اجلاس طلب کیا، تاجروں اور سندھ حکومت کے درمیان اہم بیٹھک سندھ اسمبلی میں ہوئی۔ترجمان کے مطابق تاجروں سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عوام کی صحت ہماری اولین ترجیح ہے، کیسز انتہا پر جا رہے ہیں، ہمارے لاک ڈاو¿ن سے فائدہ ہوا ہے، ہم وفاقی حکومت سے وقت وفتاً بات کرتے رہے، میں نے پبلک ٹرانسپوٹ اور ایئر پورٹ کھولنے پر اعتراض کیا تھا، وفاقی حکومت رات کو کاروبار کھولنا چاہتی تھی جس پر ہم نے اعتراض کیا، وفاقی حکومت نے ہماری بات تسلیم کی۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کاروبار بند رکھنے سے متعلق فیصلہ چاروں صوبوں اور وفاق کا متفقہ تھا، یہ مشکل فیصلہ کرتے ہوئے ہمارا بھی دل د±کھا، اب واپس کاروبار کھولنے والا فیصلہ بھی انتہائی مشکل ہے، میں نے وفاقی حکومت سے بھی بات کی ہے، کاروباری لوگ شدید مشکل میں ہیں، ہم کوشش کررہے ہیں کہ چھوٹے تاجروں کو قرضے دلوائیں۔ترجمان وزیراعلی سندھ سیکریٹری داخلہ نے تاجروں کو بتایا کہ کون سے کاروبار کھلیں گے اور ایس او پیز کیا ہوں گی جس میں بتایا گیا کہ دکانوں کے اندر اور گاہکوں میں تین فٹ کا فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا۔دوسری جانب تاجر رہنما سراج قاسم تیلی نے وزیراعلی سندھ کے اقدامات اور محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ جان ہے تو مال ہے، اس وائرس کی ایس او پیز پر ہمیں عمل کرنا ہوگا، ہمیں ہر شخص تک ایس او پیز پہنچانی ہے۔اس سے قبل وفاقی کی جانب سے لاک ڈاو¿ن میں نرمی کے اعلان کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے بھی وفاق کے فیصلوں پر عمل کروانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

پارلیمنٹ کے ارکان و اسٹاف میں کورونا کیسز مثبت آنے کا انکشاف

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اب تک دو ارکان پارلیمنٹ کی مثبت رپورٹ جاری کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے 11 مئی کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرتے ہوئے اجلاس میں شرکت کے لیے ارکان کا کورونا ٹیسٹ کروانا لازم قرار دیا تھا، قومی اسمبلی کا اجلاس کل اور سینیٹ اجلاس منگل کو ہو گا اور اس کے لئے ارکان کے کورونا ٹیسٹ لئے جارہے ہیں اور پارلیمانی اجلاسوں سے قبل کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے لگے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ این آئی ایچ کے عملے نے ارکان پارلیمنٹ کے ٹیسٹ کے نمونے حاصل کر لئے ہیں، اب تک جن ارکان کے ٹیسٹ لئے گئے ہیں ان میں ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب، طاہرہ اورنگزیب، راجہ ظفرالحق، رانا ثنااللہ، مشاہد حسین،مائزہ حمید، عائشہ غوث پاشا، جنرل (ر)عبد القیوم اور سینیٹر سلیم ضیاءشامل ہیں، اور اب تک ان میں سے اب تک دو ارکان پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ کے اسٹاف کی کورونا رپورٹ مثبت آچکی ہے، جب کہ باقی ارکان کی ٹیسٹ رپورٹ بھی آج شام تک جاری ہو گی۔واضح رہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیئے گئے ہیں اور کورونا وائرس کا شکار ہونیوالے ارکان کا ایوانوں میں داخلہ بند ہو گا۔

خواتین کرکٹرز کے بھی آن لائن فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم اور ڈومیسٹک کرکٹرز کے گزشتہ ماہ فٹنس ٹیسٹ کے بعد اب ویمن کرکٹرز کے بھی آن لائن فٹنس ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔قومی خواتین کرکٹ کی منیجمنٹ نے 38 کھلاڑیوں کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ لینے کا اعلان کیا ہے۔پیر سے شروع ہونے والے آن لائن فٹنس ٹیسٹ 20 مئی تک جاری رہیں گے جس میں خواتین کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ میں پرون ہولڈ، بلغارین اسکاٹس، ورٹیکل جمپس اور پش اپس شامل ہوں گے۔ ماہ رمضان کے باعث خواتین کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ روزے کے مقررہ اوقات کار کے بعد لیے جائیں گے۔فٹنس ٹیسٹ کے نتائج کا خواتین کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ پر کوئی اثر نہیں ہوگا جب کہ ٹیسٹ کی نگرانی عمران خلیل کریں گے جنہیں فٹنس ٹرینر کی عبوری ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔اس ضمن میں چیف سلیکٹر قومی خواتین کرکٹ عروج ممتاز کا کہنا ہےکہ دور جدید کے تقاضوں کے مطابق کھلاڑیوں کو اپنا فٹنس لیول ہر وقت برقرار رکھنا ہے، اپنے سسٹم میں فٹنس کلچر کو فروغ دینا ہمارا ہدف ہے۔عروج ممتاز نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہم نے اس امر کویقینی بنانے کی کوشش کی ہے کہ تمام کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کسی بھی سامان کے بغیر اور انڈور ہی منعقد ہو سکیں۔چیف سلیکٹر نے کہا کہ اس موقع پر فٹنس کا مطلوبہ معیار حاصل نہ کرنے پر کھلاڑیوں پر کوئی پنالٹی نہیں لگا رہے تاہم تمام کرکٹرز کو ہدایت کرتے ہیں کہ بطور پروفیشنل کرکٹرز انہیں اپنا فٹنس لیول برقرار رکھنا چاہیے تاکہ جوں ہی کرکٹ کی سرگرمیاں بحال ہوں وہ اس میں شرکت کے لیے تیار ہوں۔

بھارتی انٹیلی جنس راءکا ایک اور مخبر کراچی سے پکڑا گیا۔

کراچی (ویب ڈیسک)آصف صدیقی سرکاری محکمے میں سترہ گریڈ کا آفیسر تھا۔ مجرم کے لیپ ٹاپ سے انتہائی حساس معلومات ، تصاویر، وڈیوز اور اہم نوعیت کا ڈیٹا برآمد کرلیا گیا۔ ملزم گزشتہ آٹھ ماہ سے سرکاری ایجینسیوں کی واچ لسٹ پر تھا، جسے گزشتہ شب بھارتی خفیہ ایجنسی کو بذریعہ ای میل حساس معلومات فراہم کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ آصف صدیقی کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم اسلحے کی ترسیل میں بھی ملوث تھا۔ اس اہم گرفتاری کے بعد راءکے سلیپر سیلز بے نقاب ہونے کے امکانات روشن ہوگئے

کرکٹ کے لیجنڈز کا موجودہ کھلاڑیوں کوویڈیو ٹپس کا سلسلہ مکمل، کھلاڑیوں نے آن لائن لیکچرز کو مفید قرار دیدیا

 

لاہور: (ویب ڈیسک) کرکٹ کے لیجنڈز کا موجودہ کھلاڑیوں کوویڈیو لنک کے ذریعے ٹپس دینے کا سلسلہ مکمل ہوگیا۔ سابق کرکٹرز کی جانب سے27 اپریل سے شروع ہونے والا یہ سلسلہ 9 مئی کو اختتام پذیر ہوا، جہاں ماضی میں پاکستان کوشاندار فتوحات دلانے والے معروف کھلاڑیوں جاوید میانداد، وسیم اکرم، راشد لطیف، مشتاق احمد، معین خان، یونس خان، محمد یوسف اور شعیب اختر نے خصوصی شرکت کی۔ لاک ڈاو¿ن کے سبب سابق کرکٹرز نے آن لائن سیشنز کے ذریعے موجودہ اور ایمرجنگ کرکٹرز کو کارکردگی نکھارنے اور صلاحیتوں کے بھرپور اظہار کےمفید گ±ر سیکھائیں۔ اس دوران ماضی کے عظیم کرکٹرز نے شرکائ کو اپنے کیرئیر کے اتار چڑھاو¿ کی کہانیاں سنانے کے ساتھ ساتھ انہیں کھیل میں نظم و ضبط،سخت محنت، خوداعتمادی اور یقین محکم کا جذبہ اپنانے کی ہدایت کی۔ان سیشنز میں تقریباَ 45 موجودہ اور ایمرجنگ کرکٹرز نے حصہ لیا، آن لائن سیشنز کا مقصد مستقبل کے بہترین کھلاڑیوں کو ان غیرمعمولی حالات میں کھیل سے جوڑنے اور عظیم کھلاڑیوں کے علم سے مستفید کرنا تھا۔ ہیڈ کوچ مصباح الحق بعد ازاں قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا کہ وہ اپنے قیمتی وقت میں سے آن لائن سیشنز کا حصہ بننے والے عظیم کھلاڑیوں کے مشکور ہیں، ان غیرمعمولی حالات میں گھروں تک محدود کرکٹرز کے لیےان مخصوص سیشنزکا انعقاد ایک بہترین تجربہ ثابت ہوا ہے، وہ پرامید ہیں کہ جاوید میانداد، وسیم اکرم، مشتاق احمداور یونس خان جیسے معروف کھلاڑیوں کی کہانیاں موجودہ کرکٹرز کے لیے حوصلہ افزائی کا سبب بنیں گی۔ انہوں نے کہاکہ عظیم کھلاڑیوں کے تجربات کی روشنی میں کھیل کےایک طالب علم کی حیثیت سے یہ آن لائن سیشنز ان کے لیے بھی مفید رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے انٹریکٹو سیشنزموجودہ اور سابقہ کھلاڑیوں کو ایک دوسرے سےتبادلہ خیال کا موقع فراہم کرتے ہیں ، جو نوجوانوں کے کھیل میں نکھار اور کرکٹ کی مختلف نسلوں میں دوری کو کم کرنے کا سبب بنتے ہیں سرفراز احمد 49 ٹیسٹ، 116ایک روزہ اور58 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے کہاکہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ ان کا تعلق ایک ایسے شہر سے جس نے مختلف ادوار میں پاکستان کے لئےعظیم وکٹ کیپرزپیدا کیے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہی شہر سے تعلق کے سبب وہ معین خان اور راشد لطیف سے اکثر رہنمائی لیتے رہتے ہیں مگر دونوں سابق کھلاڑیوں کے ساتھ گزری ہر نشست ان کے علم میں اضافہ کا سبب بنتی ہے، معین خان اور راشد لطیف نے آن لائن سیشنز کے ذریعے ان کےاعتماد میں اضافہ کیا، ماضی کے تجربہ کار وکٹ کیپرز کی ٹپس ان کے لیے مشعل راہ ہیں۔ یاسر شاہ 39 ٹیسٹ میچوں میں 213 وکٹیں حاصل کرنے والے لیگ اسپنر یاسر شاہ کاکہنا ہے کہ مشتاق احمد نے ہر مشکل وقت میں ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی، سابق کرکٹر نےمشکل کنڈیشنز میں بہتر باو¿لنگ کے گ±ر سیکھائے، ماضی میں پاکستان کی نمائندگی کے علاوہ انگلینڈ اور کاو¿نٹی ٹیموں کی کوچنگ کے باعث انہوں نے مشتاق احمد سے انگلش کنڈیشنز میں مو¿ثر حکمت عملی سے لیگ اسپن کرنے سے متعلق ہدایات لی ہیں جس کا فائدہ دورہ انگلینڈ میں ہوگا۔ شاہین آفریدی قومی کرکٹ ٹیم کے20 سالہ فاسٹ باو¿لر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ سابق کرکٹرز کی موجودگی میں آن لائن سیشنز میں شرکت ایک اچھا تجربہ رہا، ان سیشنز میں انہوں نے سابق کرکٹرز کے تجربات کی روشنی میں دباو¿ سے نمٹنا سیکھا، وسیم اکرم کے آن لائن سیشن کا حصہ بننا وہ اپنی خوش قسمتی سمجھتے ہیں،عظیم فاسٹ باو¿لرنے انہیں پراعتماد اور بے خوف باو¿لنگ کا سبق دیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے کہاکہ وسیم اکرم ان کے آئیڈیل کھلاڑی ہیں اوروہ ان کی طرح کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے سخت محنت جاری رکھیں گے۔

شادی کے بعد والدہ سے پہلی روایتی عیدی ملنے پراقراعزیز خوشی سے نہال

 

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کی خوبرواداکارہ اقرا عزیز نے شادی کے بعد پہلی عیدی ملنے پربے حد خوشی کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کی دلکش ٹی وی اداکارہ اقرا عزیزقرنطینہ میں مختلف سرگرمیوں سمیت کھانا پکانے میں مصروف نظرآئیں۔ اداکارہ نے قرنطینہ میں بوریت کا بھی اظہارکیا اور کچھ منفرد وڈیوز بھی اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کیں اور لکھا کہ یہ قرنطینہ کے اثرات ہیں۔انسٹاگرام پراداکارہ نے ایک وڈیو شیئر کی جس میں کچن میں موجود افطار کی تیاری کر رہی ہیں جہاں ان کی والدہ اچانک ہی اداکارہ کے گھرروایتی پہلی عیدی لے کرپہنچ جاتی ہیں۔ اقرا عزیز شادی کے بعد پہلی عیدی ملنے پر خوشی کا اظہارکرتی ہیں اورساتھ ساتھ والدہ کے گلے لگ کر ان کا شکریہ بھی ادا کرتی ہیں۔

باکسر عامر خان نے کورونا وائرس کے دوران باکسنگ بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا

 

لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان نے کورونا وائرس کے دوران باکسنگ بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ کورونا وائرس کے باعث باکسنگ سمیت کھیلوں کی تمام سرگرمیا ں معطل ہیں اور دنیا بھر میں کھیلوں کے شعبے سے وابستہ ہزاروں افراد متاثرہیں اور کھیلوں کے میدان بند ہونے کے باعث کھلاڑی گھروں میں ہی ٹریننگ کرنے پر مجبور ہیں۔ ایسے میں سابق عالمی چیمپین عامر خان کا کہنا ہے کہ بند دروازوں کے پیچھے باکسنگ نہیں کرنا چاہتا، بڑے معاوضے کے باوجود میں باکسنگ کے دستیاب نہیں ہوں گا۔ عامرخان نے کہا کہ اپنے کیرئیر کا مداحوں کے سامنے اچھا اختتام کرنا چاہتا ہوں ، کورونا وائرس کے باوجود باکسنگ بحال ہونی چاہیے۔ دوسری جانب برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ جولائی میں جزوقتی طور پر باکسنگ بحال ہونے کا امکان ہے۔ برطانیہ اس وقت امریکا کے بعد کورونا وبا سے متاثرہ دوسرا بڑا ملک ہے جہاں اموات کی تعداد ساڑھے 31 ہزار تک پہنچ چکی ہے جب کہ 2 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔