اپو زیشن لیڈر کی شرکت کے بغیرڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اہم اجلاس، کورنا وائرس کی صورتحال پر بحث

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اہم اجلاس، کورنا وائرس کی صورتحال پر بحث ۔ ارکان کی شرکت کو کورونا ٹیسٹ سے مشروط کیا گیا تھا۔ قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا اور ایس او پی جاری کر دیئے گئے، وقفہ سوالات، نکتہ اعتراض اور کورم کی نشاندہی نہیں ہوگی، کوئی تحریک استحقاق پیش نہیں کی جائے گی ارکان کی نشتوں کے درمیان ایک نشست خالی رکھی جائے گی۔دوسری طرف پی آئی اے کی خصوصی پرواز کراچی اور کوئٹہ سے 55 پارلیمنٹرینز کو لیکر اسلام آباد پہنچی، پرواز پر کراچی سے 49، کوئٹہ سے 6 پارلیمنٹرینز اسلام آباد آئے، پرواز 8352 کو خصوصی طور پر اراکین اسمبلی کو اسلام آباد لانے کے لئے آپریٹ کیا گیا۔ادھر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارٹی نے شہباز شریف کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت سے روک دیا، فیصلہ شہباز شریف کے ڈاکٹرز کی تحریری رائے کی تائید کرتے ہوئے کیا ہے، ڈاکٹرز نے سے منع کیا ہے کہ شہباز شریف اجلاس میں شرکت نہ کریں۔پارٹی نے قومی اسمبلی اجلاس میں بھرپور شرکت اور عوامی جذبات کی ترجمانی کا فیصلہ کیا ہے۔ شہباز شریف کی ہدایت پر سینئر پارٹی رہنماو¿ں سے رابطہ کیا، شہباز شریف نے قومی اسمبلی اجلاس کے لیے حکمت عملی کی منظوری دے دی۔

پی سی بی کا ایک اور چھکا، مردوں کے بعد قومی خواتین کرکٹرز کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ کا آغاز

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ویمن کرکٹرز کی آن لائن فٹنس جانچ آج سے شروع ہو گی، اڑتیس میں سے پہلی پانچ پلیئرز افطاری کے بعد اِن ایکشن ہوں گی، ٹیسٹ کا رزلٹ کچھ بھی ہو، پی سی بی سنٹرل کنٹریکٹ پر اثر انداز نہیں ہو گا۔پی سی بی کا ایک اور چھکا، مردوں کے بعد قومی خواتین کرکٹرز کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ کا آغاز آج سے ہو رہا ہے، ٹیم منیجمنٹ نے 38 ویمن کھلاڑیوں کو پولز میں تقسیم کر دیا۔ان میں سے پہلی پانچ پلیئرز آج افطاری کے بعد اپنا زور بازو دکھائیں گی، 20 مئی تک جاری رہنے والے فٹنس ٹیسٹ میں پرون ہولڈ، بلغارین اسکاٹس، ورٹیکل جمپس اور پش اپس شامل ہوں گے۔پی سی بی نے ساتھ ہی واضح کیا ہے کہ فٹنس ٹیسٹ کا مقصد صرف کھلاڑیوں کو گیم کے ساتھ اٹیچ رکھنا ہے، ٹیسٹ نتائج کا خواتین کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔

ارینج میرج کی ،شوہر لندن پولیس میں ملازم اور کافی کشادہ ذہن رکھتے ہیں:ادا کا رہ نمرہ خان

 

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ نمرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے گھر والوں کی مرضی سے شادی کی، میری فیملی نے رشتہ ڈھونڈا، میں نے تصویر دیکھی اور ہاں کردی۔اس بات کا انکشاف انہوں نے ایک نجی ویب سائٹ کو انٹرویو میں کیا۔ نمرہ خان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی فیملی کی مرضی سے شادی کی، انہوں نے رشتہ ڈھونڈا، مجھے تصویر دکھائی، مجھے لڑکا پسند آ گیا، میں نے ہاں کر دی، باقی معاملات میرے والدین نے خود طے کیے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ میرے شوہر نہیں جانتے تھے کہ میں اداکارہ ہوں، نہ ہی انہوں نے شادی کے بعد مجھ پر شوبز کو خیرباد کہنے کی پابندی لگائی، اس لیے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ میرے شوہر نے میری شہرت سے شادی کی ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر لندن پولیس میں ملازم ہیں اور کافی کشادہ ذہن رکھتے ہیں، لہذا وہ شوبز میں کام کرنے کے حوالے سے اپنے فیصلے کرنے کے لیے آزاد ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب وہ دور گزر گیا جب شوبز میں لڑکیوں کو اپنی شادی کو چھپانا پڑتا تھا۔ ان کو ڈر ہوتا تھا کہ اگر شادی کے بارے میں بتا دیا تو ہمیں کام نہیں ملے گا، اب انڈسٹری خاصی ایڈوانس ہو چکی ہے۔

پیپلزپارٹی کے دو ایم پی ایز نے والد، دادا اور چچا قتل کیا، وزیراعلیٰ سندھ نے پارٹی میں قاتل بٹھارکھے ہیں:ام رباب کا انکشاف

 

سکھر :(ویب ڈیسک)سندھ کی بیٹی ام رباب کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے دو ایم پی ایز نے والد، دادا اور چچا کو قتل کیا، وزیراعلیٰ سندھ نے اپنی پارٹی میں قاتل بٹھارکھے ہیں، وہ انصاف دلانے میں مدد نہیں کرسکتے تورکاوٹ بھی نہ بنیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ کی بیٹی ام رباب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سکھر پریس کلب ہمیشہ مظلوموں کاساتھ دیتے آیا ہے، کسی سیاسی جماعت سےتعلق نہیں،عدالتوں پریقین رکھتی ہوں۔ام رباب کا کہنا تھا کہ جنوری2018میں میرےوالد،دادا،اورچچاکاقتل ہواتھا، میراگھرتباہ ہواہے،نہیں چاہتی کسی اورکاگھرتباہ ہو، پیپلزپارٹی کی قیادت ان قاتلوں کی سرپرستی کررہی ہے اور سندھ کی بیٹی انصاف کے لئے دہائیاں دے رہی ہے۔

سعادت حسن منٹوکا آج 108واں یوم پیدائش ، گوگل کاڈو ڈل تبدیل کر کے خراجِ عقیدت

 

لا ہو ر (ویب ڈیسک)سچائیوں کو افسانوں اور خاکوں کے قالب میں ڈھال کر امر ہو جانے والے سعادت حسن منٹو کی آج 108ویں یوم پیدائش کے موقع پر گوگل اپنا دوڈل تبدیل کر کے انہیں خراجِ عقیدت پیش کر رہا ہے۔سعادت حسن منٹو نے روایتی اردو افسانے کو نئی جہت دی، اردو ادب میں وہ آج بھی اس مقام پر کھڑے ہیں جہاں ان کے مقابل کوئی نہیں۔لیجنڈ افسانہ نگار سعادت حسن منٹو 11 مئی 1912 کو بھارت کے ضلع لدھیانہ میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم اپنے گھر میں حاصل کی، 1921 میں ایم او مڈل اسکول میں چوتھی جماعت میں داخلہ لیا۔پاکستان بننے کے بعد منٹو نے ٹوبہ ٹیک سنگھ، کھول دو، ٹھنڈا گوشت، دھواں اور بو سمیت کئی بہترین افسانے تخلیق کیے جو اردو ادب کے آسمان پر ہمیشہ جگمگاتے رہیں گے۔ منٹو نے ڈھائی سو سے زیادہ افسانے اور کہانیاں لکھیں جس میں سے حکومتِ وقت نے ان کے 5 افسانوں کو فحش قرار دے کر انہیں کٹہرے میں کھڑا کیا۔اردو کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کا انتقال 42 برس کی عمر میں 18 جنوری 1955 کو ہوا لیکن وہ آج بھی اپنی تحریروں کے ذریعے دنیائے ادب کے قلب میں بستے ہیں۔منٹو نے اپنی قبر کا کتبہ بھی خود لکھا کہ ‘یہ سعادت حسن منٹو کی قبر ہے، جو اب بھی سمجھتا ہے کہ اس کا نام لوحِ جہاں پر حرفِ مکرر نہیں’۔

کورونا کی احتیاطی تدابیر میں ورچوئل موٹر اسپورٹس کا میلہ سج گیا

 

لندن: (ویب ڈیسک) کورونا کی احتیاطی تدابیر میں ورچوئل موٹر اسپورٹس کا میلہ سج گیا، اسپینش گراں پری کا پری پول سیشن برطانیہ کے جارج رسل نے جیت لیا، آن لائن ریس میں بھی تیز رفتاری اور مشکل ڈرائیونگ کی مہارتیں نظر آئیں۔موذی وائرس کے پیش نظر موٹر اسپورٹس کے شیدائیوں کی احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے فارمولا ون سرکٹ کا آن لائن مقابلہ ہوا، اسپینش گراں پری کی پول پوزیشنفراٹے بھرتی کاروں کے اسٹائل جاذب نظر، تیز رفتاری پر کنٹرول اور آگے نکلنے کے جذبے نے ایونٹ کو دلچسپ بنا دیا، گاڑیوں کی ٹکریں ہوتی ہوتی بچیں۔ستائیس لیپس کی پول پوزیشن، برطانیہ کے جورج رسل نے میدان مار لیا، چارلس لیکرک معمولی فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔

کورونا وائرس کے موجودہ حالات کی پیشگوئی کرنیوالی 17 سالہ پرانی ٹی وی سیریز حرف بحر ف سچ نکلی

بیجنگ (ویب ڈیسک)گزشتہ سال چین سے دنیا بھر میں پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس کے پھیلنے سے قبل ہالی وڈ کی ٹی وی سیریز ‘دی ڈیڈ زون’ میں کورونا وائرس کی پیشگوئی کی گئی تھی۔ 17 سال قبل ایک امریکی ٹی وی سیریز ‘دی ڈیڈ زون’ کا مرکزی کردار ایک ایسے وائرس کو پیشگی دیکھ لیتا ہے جس کا آغاز چین سے ہونا تھا۔حیرت انگیز طور پر یہ امریکی ٹی وی سیریز آج کے دور میں عالمگیر وبا کورونا وائرس کے سبب پیدا ہونے والے حالات سے مماثلت رکھتی ہے۔اس ٹی وی سیریز میں اس بات کا بھی ذکر ہے کہ وائرس کے پھیلاو¿ پر ماسک پہننے کی ضرورت تھی اور ا±س وائرس کا علاج کولوروکوئن ہی سے ممکن تھا۔

پنجاب پولیس میں پہلی بار خواجہ سرا پولیس اہلکار بھرتی ،برادری کے بھنگڑے

راولپنڈی (ویب ڈیسک ) پنجاب پولیس میں پہلی بار خواجہ سرا پولیس اہلکار بھرتی ہو گیا ،برادری کے بھنگڑے،یہ آئندہ چند روز میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لے گا۔ بتایا گیا ہے کہ ریم شریف نامی خواجہ سرا کو تمام قانونی تقاضے پورے کرکے بھرتی کیا گیا۔ جس کے بعد انہیں پولیس سٹیشن میں آنے واکے لوگوں اور خاص طور پر خواجہ سراو¿ں کے مسائل حل کرنے سے متعلق تربیت دی گئی۔ریم شریف تعیناتی راولپنڈی کی خواتین پولیس سٹیشن میں کی جائے گی۔ انہیں وہی یونیفارم دیا جائے گا جو خواتین پولیس اہلکاروں کو دیا جاتا ہے۔ ریم شریف جینڈر کے حقوق کیلئے بھی بہت سرگرم رہے ہیں، یہ بات بھی قابل غور رہے کہ راولپنڈی کے اس ضلع میں خواجہ سراو¿ں کی تعداد تین ہزار سے زائد ہے۔ یہ بات بھی قابل غور رہے کہ پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن و سابق بے نظیر بھٹو نے راولپنڈی میں پہلا خواتین پولیس س ٹیشن بنا یا گیا تھا اس کہ علاوہ ہر پولیس ٹیشن میں بنانے کی منظوری دی گئی۔شی میل رائٹس آف پاکستان کی سربراہ الماس بوبی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت خواجہ سراو¿ں کی تعداد ساڑھے دس ہزار کے قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھیک مانگنے والے خواجہ سرا نہیں ہیں۔ یاد رہے اس سے قبل پاکستان بیت المال نے پشاور سے تعلق رکھنے والے سائٹ انجینئر خواجہ سرا ڈولفن ایان کے پی ایچ ڈی تک تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ایان نے معاشرتی رویوں کے باعث تعلیم ادھوری چھوڑ کر ناچ گانے کو اپنانے کے متعلق اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تھی جو وائرل ہوگئی۔خوش شکل اور ہونہار خواجہ سرا کی تعلیم پوری کرنے کی خواہش کی ویڈیو منظرعام پر سماجی تنظیموں کے ساتھ ساتھ بیت المال کی نظر میں بھی آگئی۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان بیت المال کے چیئرمین عون عباس نے اسلام آباد آکر ڈولفن ایان سے ملاقات کی اور ان کی امداد کا اعلان کیا۔

سوشل میڈیا پر جاری ڈریم پیئر مہم ، راشد لطیف کے مداحوں نے سابق وکٹ کیپر معین ، سرفراز ،کامران اکمل کومات دے دی

لاہور (ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر جاری ڈریم پیئر مہم میں راشد لطیف کے مداحوں نے سابق وکٹ کیپر معین خان، سرفراز احمد اور کامران اکمل سب کو مات دے دی ہے۔ 37 ٹیسٹ میچوں میں وکٹوں کے پیچھے 130 شکار کرنے کے ساتھ 1381 رنز بنانے والے راشد لطیف مقبولیت میں سب پر سبقت لے گئے ہیں۔سوشل میڈیا پر جاری ڈریم پیئر مہم میں 6 لاکھ سے زائد صارفین نے شرکت کی، اس مہم میں شارٹ لسٹ کیے گئے 8 وکٹ کیپرز کی اہلیت کا معیار ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کے پیچھے کم از کم 50 شکار مقرر کیا گیا تھا۔اس فہرست میں امتیاز احمد، وسیم باری، سلیم یوسف، معین خان، راشد لطیف، کامران اکمل، سرفراز احمد اور عدنان اکمل شامل تھے۔اس موقع پر سابق کرکٹر شعیب اختر نے راشد لطیف کو اپنا فیورٹ وکٹ کیپر چنا تاہم فہرست میں شامل سرفراز احمد اور کامران اکمل نے 1990 کی دہائی 2 عظیم وکٹ کیپرز راشد لطیف اور معین خان کا انتخاب کیا۔ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے اپنی سابقہ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو چنا۔

میرا نے سوشل میڈیا پر مشکل کی اس گھڑی کرونا سے نجات کیلئے دعا کرانے کے ساتھ حمد پیش کی

لاہور(ویب ڈیسک) اداکارہ میرا نے سوشل میڈیا پر مشکل کی اس گھڑی سے نجات کیلئے دعا کرانے کے ساتھ حمد پیش کی۔اداکارہ میرا نے معروف نعت خواں جنید جمشید مرحوم کی پیش کی گئی حمد ” میرا دل بدل دے “ سنائی۔ اداکارہ میرا نے سوشل میڈیا پر اپنے دوستوں اور پرستاروں کے ساتھ اپنی آواز میں پیش کی گئی حمد باری تعالیٰ شیئر کی۔

پاک فوج کا میجر کورونا کے خلاف جنگ میں فرائض انجام دیتے شہید

راولپنڈی (ویب ڈیسک)پاک فوج کا میجر کورونا وائرس کے خلاف کے خلاف جنگ میں فرائض انجام دیتے ہوئے شہید ہو گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق میجر محمد اصغر طورخم بارڈر پر افغانستان جانے والوں کی سکریننگ کی ذمے داریاں ادا کر رہے تھے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق میجرمحمد اصغرکو سانس کی تکلیف کے باعث سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا تھا، انھیں ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ وزیراعلیٰ پنجا ب عثمان بزدار سمیت اہم شخصیا ت کا اظہار تعزیت۔

50 روز بعد آج سے کاروباری سرگرمیاں بحال کراچی ،لا ہو ر سمیت اہم شہروں میں لاک ڈا ﺅن کھل گیا محدود کاروبار کی اجازت،پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی سینما، سی ویو ، تفریحی مقامات سمیت حجام، بیوٹی پارلر اور جمز ، شاپنگ مالز بدستوربند

کراچی ،لاہور (ویب ڈیسک) سندھ میں صبح آٹھ سے شام چار بجے تک محدود کاروبار کی اجازت، شاپنگ مالز بدستوربند رہیں گے، ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیدیا گیا۔کراچی میں 50 روز بعد آج سے کاروباری سرگرمیاں بحال ہو جائیں گی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ایس او پیز کے تحت ہفتے میں چار دن صبح آٹھ بجے سے شام چار تک شاپنگ مالز کے علاوہ مارکیٹس کھولنے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔ ادھر میئر کراچی وسیم اختر نے بڑے شاپنگ مالز اور پلازے کھولنے کا مطالبہ کر دیا۔تفصیل کے مطابق تاجر برادری سندھ حکومت کو قائل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے پیر سے مارکیٹیں صبح ا?ٹھ سے شام چار بجے تک کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔بڑے شاپنگ مالز پر پابندی کو برقرار رکھا گیا ہے۔اس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار، میڈیکل اور ٹیکنیکل عملہ، کوریئر، صحافیوں، گڈز ٹرانسپورٹ اور سماجی کارکنوں کو نقل وحرکت کی اجازت ہوگی۔کریانہ، گوشت اور پھل سبزی کی دکانوں کو کھلے رہنے کی اجازت ہوگی۔ ریٹیل مارکیٹ ایس او پی کے تحت کھلے گی۔ جلوس اور عوامی اجتماعات پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔
سینما، سی ویو اور دیگر تفریحی مقامات سمیت حجام، بیوٹی پارلر اور جمز بند رہیں گے۔ گیمنگ زونز اور کیفے بھی نہیں کھولے جائیں گے۔ سندھ حکومت نے پیر سے مخصوص محکموں کے دفاتر بھی کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔اسی طرح لا ہور میں بھی حالات و وا قعات کراچی جیسے ہونگے مگر لاہو ر یو ں کو شا م پا نچ بجے تک کا روبا ر کی اجا زت ہو گی۔محکمہ اوقاف، انسانی حقوق، صنعت وتجارت، انفارمیشن، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری، اقلیتی امور، سوشل ویلفیئر، یونیورسٹیز اینڈ بورڈ اور محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے دفاتر ایس او پیز کے تحت کھلے رہیں گے۔

ملک میں کورونا سے مزید 28 افراد انتقال کر گئے ، اموات کی مجموعی تعداد 666 ہوگئی

لاہور (ویب ڈیسک)ملک میں کورونا وائرس سے مزید 28 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 666 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 30903 تک جاپہنچی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 245 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ پنجاب میں 197 اور سندھ میں 189 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 26، اسلام آباد 5 اور گلگت بلتستان میں 4 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔