اداکارہ میرا واشنگٹن سے لاہور پہنچ گئیں،لاہور کے ہوٹل میں قرنطینہ اختیار کرلیا

 

لاہور:(ویب ڈیسک) اداکارہ میرا غیرملکی ائیرلائن کے ذریعے واشنگٹن سے لاہور پہنچ گئیں۔اداکارہ میرا نے متعدد ویڈیوز میں حکومت پاکستان سے اپیل کی تھی کہ وہ امریکا میں پھنسی ہوئی ہیں لہٰذا ان کی وطن واپسی میں مدد کی جائے جس کے بعد پاکستانی سفارتخانہ ان سے مسلسل رابطے میں تھا۔اب اداکارہ میرا پاکستان پہنچ چکی ہیں اور لاہور کے ہوٹل میں انہوں نے قرنطینہ اختیار کرلیا ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ دنوں میرا نے وزیراعظم عمران خان سے ہاتھ جوڑ کر وطن واپسی کی اپیل کی تھی،ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس پیسے ختم ہو گئے ہیں،وہ ہوٹل کے کمرے میں قید ہو کر رہ گئی ہیں۔میراکاکہنا تھا کہ نیویارک قبرستان بنتا جا رہا ہے،،اور وہ نیویارک میں مرنا نہیں چاہتیں ، انہیں وطن واپس لانے کے لیے مدد فراہم کی جائے۔تاہم میرا کا یہ بھانڈہ جلد ہی پھوٹ گیا جب کہ میرا کے مبینہ سسر راجہ پرویز نے نجی ٹی وی سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا دو ماہ سے ان کے گھر میں ہی مقیم ہیں اور کسی ہوٹل میں نہیں بلکہ وہ اپنے مبینہ شوہر کیپٹن نوید کے ساتھ گھر میں پارٹیوں میں مصروف ہیں۔اس حوالے سے اداکارہ میرا نے اپنے ویڈیوپیغام میں کہا کہ وزیراعظم سے وطن واپس لانے کی درخواست میرا بنیادی حق ہے،کچھ لوگوں نے میری اپیل کو نیا رنگ دینےکی کوشش کی جو قطعاً مناسب نہیں ہے۔

سروایڈ اور ذکاءفارمیسی غیر قانونی بھا رتی دواﺅں اورفارمولوں کا گڑھ،کھلے عام فروخت

لاہور (ویب ڈیسک )پاکستان میں ادویات کے تمام فارمولے ہونے کے باوجود حکومت نے مختلف دواو¿ں کے 467 فارمولے بھارت سے منگوا لیے، ان فارمولوں کی آڑ میں سینکڑوں بھارتی ادویات بھی پاکستان آنے لگیں ، سر وایڈ اور ذکا ءفارمیسی سمیت دیگر میڈیکل سٹوروں پر مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہیں،85فیصد ادویات کے فارمولے ایسے ہیں جو پاکستان کی لوکل فارما انڈسٹری خود بھی تیار کر رہی ہیںاس کے باوجود حیرت انگیز طور پر وفاقی وزارت صحت نے بھارت سے ادویات منگوانے کی اجازت دے دی ،خبریں ، چینل فائیو کی ٹیم نے بھارتی دوائیں حاصل کرنے کے لیے صوبائی دارالحکومت کے سروایڈ فارمیسی اور ذکاءفارما سمیت مختلف میڈیکل اسٹورز میں بھارتی دوائیں چیک کی جو آسانی سے میسر تھیں۔ بھارت سے جان بچانے والی ادویات منگوانے کے نام پر وٹامن سمیت سینکڑوں ادویات ملک میں درآمد ہو کر بھاری داموں فروخت ہونے لگیں ہیں۔نامور فارمیسی سروایڈ سمیت متعدد فارمیسیاں پر بھارت سے آنے والی دوائی MY Hep اور دیگر ادویات کی فروخت زور شور سے جاری ہے ۔ یادرہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارت کو کشمیر سے الحاق کرنے کے فیصلے کے بعد وفاقی حکومت نے 9 اگست کو بھارت کے ساتھ ہر طرح کی تجارت معطل کردی تھی ۔ خبریں کو موصول ہونے والی 5 مئی کو وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کی گئی وزارت قومی صحت کی دستاویز کے مطابق بی سی جی ، پولیو اور اینٹی ٹیٹنس ویکسین سمیت متعدد ویکسینیں سمیت بی 1 ، بی 2 ، بی 6 ، بی 12 ، ڈی 3 ، زنک سلفیٹ مونوہائیڈریٹ سمیت متعدد وٹامنز بھی بھارت سے درآمد کیے جارہے تھے۔ ابتدائی طور پر دوا سازی کی صنعت نے حکومت کے فیصلے سے قبل ہندوستان سے درآمد شدہ سامانوں کی منظوری کے لئے حکومت کے فیصلے میں نرمی کی اپیل کی تھی اپیل کے بعد حکومت نے قواعد میں نرمی کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔دوسری جانب ادویات ساز کمپنی مافیا نے یہ بھی دھمکی دے رکھی ہے کہ اگر بھارت سے ادویات اور خام مال درآمد کرنے پر لگائی گئی پابندی کو ختم کیا جائے ورنہ مستقبل میں ملک کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اگر بھارت سے ادویات اور ان کے خام مال کی درآمد پر پابندی عائد کردی گئی تو کینسر کے مریضوں کو تکلیف ہوگی۔

ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان حقیقی زندگی میں پاکستانیوں کے لیے ناقابل برداشت سوشل میڈیا پر اداکارہ کو پاکستانی صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا

انقرہ (ویب ڈیسک ) یورپ سے ملحقہ ملک ترکی میں آزاد زندگی گذارنے والی اداکارہ ایزبلجک کی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا اپلوڈ ہوئیں تو پاکستانی صارفین نے تنقید نشتر چلا دئیے،،، کوئی استغفراللہ کمنٹ کرتا رہا تو کوئی ان کے مسلمان ہونے پر سوال اٹھاتا رہا،،، دوسری جانب ترکش ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی پاکستان بھر میں مقبولیت میں دن بدن بے پناہ اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے،،، مغربی میڈیا اس ڈرامے کو سافٹ اسلامک بم سے تشبہہ دے کر اس کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کرتا بھی دکھائی دیتا ہے۔

ڈی آئی جی فیصل آباد سہیل چودھری کی خاتو ن افسر کے ساتھ رومانٹک تصاویروائرل

لاہور (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پرنازیبا ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونا ایک معمول کی بات بن گئی ہے۔ جیسے ہی کسی مشہور شخصیت کی کوئی نازیبا ویڈیو یا تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوتی ہے تو چند منٹوں میں پھیل جاتی ہے۔اسی طر ح سی پی او فیصل آباد ڈی آئی جی سہیل چو ہدر ی کی بیوروکریٹ خاتون کے ساتھ نازیبا تصاویر منظر عا م پر آنے کا انکشاف ہوا ہے۔ دوسری جا نب مذکو ر ہ تصاویر کے با رے میں سوشل میڈیا پر ہی فرازک ر پو رٹ بھی چل ر ہی ہے جسے جعلی قرا ر دیا جا ر ہا ہے۔ سوشل میڈیا پر چند تصاویر گردش کر رہی ہیں جنہیں سوشل میڈیا صارفین سماجی رابطوں کی تمام ویب سائٹ پر شئیر کر رہے ہیں۔ان تصاویر میں موجود خاتون کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ ڈپٹی ڈائریکٹر قومی تحقیقاتی ادارہ(ایف آئی اے) کی بیوی ہیں اور تصویر میں ان کے ساتھ موجود شخص سٹی پولیس ّفیسر( سی پی او) فیصل آباد کیپٹن سہیل ہیں۔مذکو ر ہ خاتون پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کی دیانت دار آفیسر اورڈائریکٹر مارکٹنگ پی ایچ اے لاہور کے طور پر فرائض انجام دے چکی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کے عہدے پر بھی کام کر چکی ہیں۔ مذکورہ خاتون بطور اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ بھی فرائض انجام دے چکی ہیں۔ان تصاویر کے بارے میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اور سی پی او فیصل آباد کیپٹن سہیل کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ان کی جانب سے ان تصاویر کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔ ذرا ئع کا مزید کہنا ہے کہ سی پی او فیصل آبا د جس مختلف دسٹر کٹ میں ڈی پی اور لاہور میں سی ٹی او بھی رہ چکا ہے کہ با رے میں کو ئی اچھی شہرت نہیں ملی ، ذرا ئع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی سہیل چو ہدر ی کے با رے میں مزید معلوم ہوا ہے کہ ان کا ہر پوسٹنگ میں ہی کو ئی سیکنڈل نکلا ہے ، ذرا ئع کا مزید کہنا ہے کہ مذکو ر ہ تصاویر کے منظر عا م پر آنے کے بعد ڈی آئی جی کی جا نب سے فیصل آبا د کے دو انسپکٹر اور تین سب انسپکٹر کے خلا ف بھی محکما نہ کا رروائی عمل میں لا ئی گئی اور ان پو لیس افسران کو ان تصاویر کے زمہ دار قرا ر دیا گیا ، دوسری جا بب سوشل میڈیا پر ہی انہیں تصاویر کی فرزا ک ر پو رٹ بھی چل ر ہی ہے جس میں تصاویر مبینہ طو ر پرآڈوپ فوٹو شاپ ہیں ، ان کی جانب سے ان تصاویر کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔جبکہ سوشل میڈیا پر ہی ان تصویروں کے فرازک رپورٹ بھی گردش کر رہی ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اس کا مزکور ہ تصاویر آڈوپ فوٹو شاپ سے ایڈیٹ کی گئی ہیں۔

‘کل کے حالات دیکھ کر ایسا لگا جیسے لاک ڈاﺅن نہیں کورونا ختم ہونے کا اعلان کیا ہو’، اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور کورونا وائرس کے حوالے سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ گزشتہ روز جو حالات تھے ایسا لگا جیسے لاک ڈاو¿ن میں نرمی کا نہیں بلکہ کورونا ختم ہونے کا اعلان کیا ہو۔اسلام آباد میں ٹائیگر فورس کے رضاکاروں سے خطاب میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ حکومتی وسائل اتنے نہیں کہ اکیلے کورونا وبا سے لڑسکیں بلکہ عوام کوبھی مشکل وقت میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کل جو حالات تھے ایسا لگا جیسےلاک ڈاو¿ن میں نرمی کا نہیں کورونا ختم ہونے کا اعلان کیا ہو۔ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے جو احتیاطی تدابیر بتائی ہیں ان پرعمل کیا جائے، اگر بےاحتیاطی کی گئی تو مجبوراً دوبارہ بندشیں بڑھائی جائیں گی لہٰذا امید ہے شہری کورونا کی صورتحال کو سمجھیں گے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عید کی تیاری ضرور کریں مگر حفاظت بھی کریں، سارا پاکستان اس وقت متحد ہے۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے اعلان کے بعد گزشتہ روز پورے ملک میں لاک ڈاو¿ن میں مزید نرمی کرتے ہوئے کاروبار کھول دیے گئے تھے۔مارکیٹیں کھلنے سے بازاروں میں عوام کا رش لگ گیا تھا جبکہ اکثر شہروں میں حکومتی ضابطہ کار پر بھی عمل درا?مد نہیں کیا گیا۔

پاکستان میں آج اب تک کورونا سے مزید 18 اموات، 630 نئے کیسز رپورٹ

(ویب ڈیسک)ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 18 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 724 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 32674 تک جاپہنچی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 257 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 218 اور پنجاب میں 211 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 27، اسلام ا?باد 6، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر ممیں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

کل ٹیسٹ: 305,851
صحتیاب مریض: 8555 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)
آج کے کیسز کی صورتحال

آج بروز منگل ملک بھر سے کورونا کے اب تک مزید 630 کیسز اور 18 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن میں سندھ سے 593 کیسز 18 ہلاکتیں اور اسلام آباد سے 37 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سندھ
سندھ میں آج کورونا کے مزید 593 کیسز سامنے آئے ہیں اور ایک روز میں سب سے زیادہ 18 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں کل 4064 ٹیسٹ ہوئے جن میں سے 593 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 18 اموات بھی ہوئیں جو اب تک سندھ میں ایک روز میں ہونے والی سب سے زیادہ اموات ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعدد 12610 ہوگئی ہے اور 218 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔
سندھ میں اب تک کورونا وائرس سے 2149 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت سے ا?ج کورونا وائرس کے مزید 37 کیسز سامنے آئے ہیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام ا?باد میں کیسز کی مجموعی تعداد 716 ہو گئی ہے جب کہ دارالحکومت میں وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔
پنجاب
پنجاب میں پیر کو کورونا سے مزید 14 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد انتقال کرجانے والوں کی مجموعی تعداد 211 ہوگئی۔ صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے مطابق مزید 301 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 11869 تک جاپہنچی ہے۔
خیبرپختونخوا
خیبر پختونخوا میں پیر کو مزید 12 افراد کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 257 تک جاپہنچی ہے۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں 6، مردان میں تین اور سوات اپر دیر اور نوشہرہ میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا۔صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 206 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 4875 تک جاپہنچی ہے۔محکمہ صحت کے پی کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا کے 1256مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
بلوچستان
بلوچستان میں پیر کو کورونا وائرس کے 44 نئے کیسز اور ایک ہلاکت سامنے ا?ئی جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 27 ہوگئی۔صوبائی محکمہ صحت نے نئے کیسز تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں مریضوں کی مجموعی تعداد 2061 ہوگئی ہے جب کہ 242 افراد اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں پیر کو مزید 15 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 457 ہوگئی ہے۔محکمہ صحت گلگت بلتستان کے مطابق مہلک وائرس سے اب تک 4 ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ کورونا سے متاثرہ 320 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
آزاد کشمیر
آزاد کشمیر میں آج بروز منگل اب تک کورونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔
آزاد کشمیر میں پیر کے روز کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت سامنے آئی جس کی تصدیق آزاد کشمیر کے ترجمان ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر نے کی۔ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر نے بتایا کہ 85 سال کے مریض کو کورونا کے باعث 8 مئی کو آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 86 ہے اور اب تک 64 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سابق کرکٹر نے عمران اور میانداد کو ڈریم کپتان و نائب کپتان چن لیا

لاہورو (ویب ڈیسک)سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے عمران خان اور جاوید میانداد کو اپنا ڈریم کپتان اور نائب کپتان چن لیا ہے۔ 1992کے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑی کہتے ہیں کہ عمران خان دیگر کپتانوں سے دس اوورز آگے ہوتے تھے۔ جاوید میانداد اسٹریٹ اسمارٹ تھے جس سے ٹیم کو فائدہ ہوتا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈریم پیئرز کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے سوشل میڈیا پر فینز سے کپتان اور نائب کپتان کے پیئر بنانے کو کہا۔ پاکستان کے سابق کرکٹرز نے بھی اس مہم میں اپنی رائے دینا شرو ع کردی۔ سابق کرکٹر اور لیگ اسپنر مشتاق احمد نے عمران خان اور جاوید میانداد کو اپنا ڈریم کپتان اور نائب کپتان منتخب کرلیا۔مشتاق احمد نے کہا کہ عمران خان دیگر کپتانوں سے دس اوورز آگے ہوتے تھے، انہیں گیم کا اندازہ تھا کہ کب جارح ہونا ہے اور کب دفاعی کرکٹ کھیلنا ہے۔ انہیں معلوم تھا کہ کس بولر کو کب استعمال کرنا ہے اور ایک لیڈر کی سب سے بڑی نشانی یہ ہوتی ہے کہ وہ آگے بڑھ کر ذمہ داری لے۔ انہیں یہ بھی معلوم تھا کہ اپنی ٹیم کیسے تشکیل دینی ہے اور کس بندے سے کس طرح کام لینا ہے۔نائب کپتان کے لئے جاوید میانداد کا نام لیتے ہوئے مشتاق احمد نے کہا کہ جاوید میانداد کی عمران خان سے بہت زبردست پارٹنرشپ تھی، وہ اسٹریٹ اسمارٹ تھے اور چھوٹی چھوٹی حکمت عملی بنانے میں اہم کردار ادا کرتے تھے اور اکثر بولرز کو مفید مشورے دیتے تھے۔ عمران خان اور جاوید میانداد کا کامبی نیشن بہت زبردست ہے اور ہر پلیئر چاہے گا کہ ان کی قیادت اور نائب کپتانی میں کھیلے۔

امریکی صدر پر کرونا ہلاکتوں کا الزام، “ٹرمپ ڈیتھ کلاک” لگادی گئی

نیو یارک (ویب ڈیسک)امریکہ میں کورونا وائرس سے 80ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں صدر ٹرمپ کی جانب سے فوری اقدامات نہ کرنے کی وجہ سے ان ہلاکتوں کی ذمہ داری ان پر عائد کی جارہی ہے۔کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 80 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ مریضوں کی تعداد 13 لاکھ سے زائد ہے۔امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکہ میں وائرس سے مزید 830 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔اس دوران نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں ایک نیا بل بورڈ نصب کیا گیا ہے۔اس بل بورڈ کو “ٹرمپ ڈیتھ کلاک”کا نام دیا گیا ہے، اس بورڈ س پر امریکہ میں ہونے والی ہلاکتوں کی وہ تعداد بتائی جا رہی ہے جو بورڈ کے تخلیق کار کے مطابق صدر ٹرمپ کے بروقت اقدام سے نہ ہوتیں۔تخلیق کار فلم میکر یوجین جاریکی ہیں جنہوں نے یہ ’کلاک‘ ٹائمز اسکوائر کی ایک بلڈنگ کی چھت پر نصب کی ہے جو کورونا وائرس کے دوران خالی پڑی ہے۔ذرائع کے مطابق پیر کو اس کلاک پر 80 ہزار ہلاکتوں میں سے 48 ہزار اموات ایسی بتائی جا رہی تھیں جن کی جانیں تخیلق کار کے مطابق صدر ٹرمپ کے بروقت اقدامات سے بچائی جا سکتی تھیں۔ذرائع کے مطابق ” کلاک” اس مفروضے پر چل رہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اگر بروقت سماجی فاصلوں اور اسکولوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کرتی تو اب تک ہونے والی اموات میں سے 60 فیصد کم ہوتیں۔کلاک لگانے والے یوجین جاریکی نے اپنے بل بورڈ پر وضاحت کی ہے کہ اگر 9 مارچ کو لاک ڈاو¿ن کیا جاتا تو زیادہ اموات سے بچا جا سکتا تھا۔

افغانستان: جنازے میں خودکش حملہ، 25 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

دوسری جانب کابل میں سرکاری میٹرنٹی ہوم پر دہشتگردوں نے فائرنگ کردی
کابل(ویب ڈیسک) افغان صوبہ ننگرہار ایک بار پھر خود کش دھماکے سے گونج اٹھا، جنازے میں خود کش حملے کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور 55 سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ننگرہار حکومت کے ترجمان آیت اللہ خوگانی نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔افغانستان میں ایک ہی دن دہشت گردانہ حملے کے دو واقعات پیش آئے۔ دوسری جانب کابل کے مغرب میں سرکاری میٹرنٹی ہوم پر دہشتگردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد ہلاک ہوئے۔حکام کا کہنا ہے کہ 3دہشت گردوں نے اسپتال پرحملہ کیا جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تینوں شدت پسند مارے گئے، سیکورٹی فورسز نے اسپتال کو کلیئر کردیا۔میٹرنٹی ہوم سے 80 بچوں اور خواتیں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق حملے کی ذمے داری تاحال کسی شدت پسند گروہ نے قبول نہیں کی البتہ یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ حملہ طالبان کی جانب سے ہوسکتا ہے کیوں کہ اس سے قبل بھی متعدد ایسے حملے کیے جاچکے ہیں۔

ممکن ہے اسکول 6 ماہ تک نہ کھلیں: وزیر تعلیم سندھ

کراچی(ویب ڈیسک) وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہےکہ ممکن ہے کورونا وائرس کے سبب اسکول مزید 6 ماہ تک نہ کھلیں اس لیے چند روز میں آن لائن تعلیمی نظام کا اعلان کرنے جارہے ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہاکہ سندھ میں اسکول یکم جون سے نہیں کھول رہے اور نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے بعد اب ہمیں اپنا لائف اسٹائل تبدیل کرنا ہے تاہم بچوں کی تعلیم جاری رکھنے کے لیے مختلف ماڈلز پر کام کررہے ہیں کیونکہ ممکن ہے اسکول 6 ماہ تک نہ کھلیں، اس لیے ہم ذہنی طور پر تیار ہیں۔وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ اسکولوں کو بند نہیں رکھا جاسکتا، بچوں کی تعلیم کو بھی دیکھنا ہے اسی لیے کچھ دنوں میں آن لائن تعلیمی نظام کا اعلان کرنے جارہے ہیں۔بچوں کو بغیر امتحانات کے پروموٹ کرنے سے متعلق سعید غنی نے کہا کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود خود کہہ رہے ہیں کہ میٹرک اور انٹر کے طلبہ کو پروموٹ کرنے میں کچھ مسائل ہیں کیونکہ بورڈز کے قوانین کے مطابق امتحانات کے بغیر پروموٹ نہیں کیا جاسکتا یہی وجہ ہے کہ کمیٹی بنائی گئی ہے تاکہ طلبہ کے حوالے سے تمام مسائل حل کیے جاسکیں۔وزیرتعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ طلبہ کو مستقبل میں قانونی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑے اسی لیے پہلی سے آٹھویں کلاس کے طلبہ کو پروموٹ کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے البتہ ان کو بھی پروموٹ کرنے میں مسائل کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو پروموٹ کرنا ہے تو ان کی پچھلی جماعت کی کارکردگی کو دیکھنا ہو گا کیونکہ اگر کوئی طالب علم کسی مضمون میں فیل ہے تو پھر اس مضمون کا امتحان حالات بہتر ہونے پر لیا جائے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں کورونا وائرس کے حوالے سے قائم قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں 9 مئی سے لاک ڈاو¿ن مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور ساتھ ہی تعلیمی اداروں کو بھی 15 جولائی تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

4آسٹریلوی کپتا نوں کا انوکھا ریکا رڈ، 5با ر ورلڈ کپ جیت کر تا ریخ میں نا م رقم کیا

میلبورن(ویب ڈیسک)4آسٹریلوی کپتا ن ایسے ہیں جنہوں نے اپنی ٹیم اور قو م کے لئے 5با ر ورلڈ کپ جیت کر تا ریخ میں نا م رقم کیا ہے۔ایلن با رڈر کو کون نہیں جا نتا ،انہوں نے 1987میں،سٹیو وا گ 1999،رکی پو نٹنگ2003اور 2007،جبکہ ما ئیکل کلا رک نے 2015میں ورلڈ کپ جیتا تھا۔اس طرح کپتا ن رکی پو نٹنگ نے سب سے زیا دہ یعنی دو مر تبہ ور لڈ کپ جیت کر اپنا اور آسٹریلو ی ٹیم کا نا م پو ری دنیا میں بلند کیا۔

اداکار شان کے بعدجبران ناصر کی ارتغرل غازی پر تنقید

لاہور (ویب ڈیسک)ترکی سمیت دنیا بھر میں مقبول ہونے والے ڈرامے ‘ارتغرل غازی’ کو حال ہی میں اردو زبان میں ڈب کرکے پاکستان ٹیلی ویڑن نیٹ ورک پی ٹی وی ہوم پر نشر کیا گیا ہے۔ڈرامہ سیریل کو پاکستان میں بے حد مقبولیت حاصل ہورہی ہے جب کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے اسٹارز کی جانب سے بھی شہرہ آفاق ڈرامے کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔حمزہ علی عباسی، بلال اشرف اور اداکار ہارون کی جانب سے ڈرامے ارتغرل غازی کو بے حد پسند کیا گیا جب کہ فلم اسٹار شان نے ترکش ڈرامہ پاکستان میں نشر کرنے پر تنقید بھی کی۔اداکار شان شاہد کے بعد سیاست دان و سماجی کارکن جبران ناصر نے ارتغرل غازی پاکستان میں نشر کرنے کے حوالے سے تنقید کی تھی۔

بجٹ میں سرکاری ملازمین کے ریلیف کی تیاریاں، تنخواہوں اور پنشن میں 20 فیصد اضافہ کا امکان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لیے بڑے ریلیف کی تیاریاں، تنخواہوں اور پنشن میں 20 فیصد اضافے کی تجویز سامنے آئی ہے۔نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کے لیے ایڈہاک ریلیف بھی ضم ہوسکتا ہے، بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافی 142 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، تنخواہوں کے لیے 299 ارب روپے مختص کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق پنشن کے لیے 503 ارب روپے مختص کیے جانے پر غور ہوگا، گریڈ ایک تا 22 ملازمین کے لیے تنخواہوں میں اضافے کی تجویز ہے، وزارت خزانہ ملازمین کے لیے 2016 سے 2019 تک ایڈہاک ریلیف تنخواہ کا حصہ بنانے پر غور ہوگا۔ذرائع کے مطابق گریڈ 21 اور 22 کے سول اور ملٹری افسران کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا، گزشتہ بجٹ میں گریڈ 21 اور 22 کے ملٹری افسران کی تنخواہ منجمند کی گئی تھی۔