غیر قا نو نی بھارتی ادویات بیچنے کا الزام ،خبریں کی خبر پر ایکشن،سرویڈ کے وئیر ہا ﺅس پرمحکمہ صحت کا چھا پہ ،ریکا رڈ اٹھا لیا

لاہور (جنرل رپو رٹر)غیر قا نو نی بھارتی ادویات بیچنے کا الزام ،خبریں کی خبر پر ایکشن،سرویڈ کے وئیر ہا ﺅس پرمحکمہ صحت کا چھا پہ ،ریکا رڈ اٹھا لیا۔چیف ڈرگ انسپکٹر کی سر برا ہی میں ٹیم قا ئد اعظم انڈسٹریل جا پہنچی۔ادویا ت کو چیک کیا ۔ریکا رڈ کی جا نچ پڑ تا ل کی ۔خبریں اور چینل فا ئیو نے بھا رتی ادویا ت بیچنے پر سر ویڈ ،شا زو ا ور ذکا ءفا رمیسی کو بے نقا ب کیا تھا۔سیکرٹری ہیلتھ کا ایکشن۔

پاکستان کی آدھی آبادی کا ڈیٹا ڈارک ویب کو فروخت ہونے کا انکشا ف

 

کراچی(ویب ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے ساڑھے 11 کروڑ پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت ہونے سے متعلق وفاقی وزارت داخلہ، سیکرٹری آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نادرا اور دیگر کو از سر نو نوٹس جاری کردیے۔جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس یوسف علی سعید پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو ساڑھے 11 کروڑ پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت ہونے سے متعلق طارق منصور ایڈوکیٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالتی نوٹس کے باوجود فریقین نے جواب جمع نہیں کرایا۔ پی ٹی اے کے وکیل کی جانب سے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کرنے پر عدالت برہم ہوگئی۔جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے پاکستانی عوام کا حساس ڈیٹا چوری ہونا انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے۔ ڈیٹا چوری روکنے کی روک تھام کے لیے متعلقہ ادارے کیا اقدامات کررہے ہیں؟ ڈیٹا چوری ہونے کی سینیٹ میں بھی بات ہوئی ہے تو اداروں کو دیکھنا چاہئے۔ عدالت نے وفاقی وزارت داخلہ، سیکرٹری آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نادرا اور دیگر کو از سر نو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 29 مئی کو تفصیلی جواب طلب کرلیا۔

پنجاب حکومت نے رمضان کے آخری عشرہ اور یوم علی پر ہر قسم کے جلوس، اعتکاف پر پابندی عائد کر دی

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے رمضان کے آخری عشرہ اور یوم علی کے موقع پر ہر قسم کے جلوس اور اعتکاف پر پابندی عائد کر دی۔ خیبرپختونخوا میں بھی امام بارگاہوں میں ایس او پیز کے تحت صرف مجالس کی اجازت ہوگی، سندھ اور بلوچستان میں تمام مذہبی اجتماعات پر پابندی ہوگی۔ اعلامیے کے مطابق علما حضرات اجتماعات سے گریز کریں۔یوم حضرت علی? کے موقع پر پنجاب میں امام بارگاہوں اور گھروں میں مجالس کی اجازت ہوگی، ایس او پیز کے مطابق مجالس زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹہ تک جاری رکھی جا سکیں گی۔ ایس او پیز پر عمل نہ ہونے کی صورت میں مجالس کی انتظامیہ کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔پشاور سمیت صوبے بھر میں یوم علی? کے تمام جلوسوں پر پابندی عائد ہے۔ محکمہ ریلیف خیبر پختونخوا نے اعلامیہ جاری کر دیا۔ اعلامیے کے مطابق صرف امام بارگاہوں میں ایس او پیز کے تحت صرف مجالس کی اجازت ہوگی۔سندھ میں رمضان المبارک کے ا?خری عشرے پر مذہبی اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی۔ سندھ حکومت کے اعلامیے کے مطابق کراچی سمیت صوبے بھر میں جلسے اور جلوس کی برآمدگی ممنوع ہوگی، کسی کو بھی کھلے مقامات پر جلسے جلوس کی اجازت نہیں، شہری گھروں میں رہتے ہوئے عبادات کو انجام دیں۔کوئٹہ سمیت بلوچستان میں بھی تمام مذہبی اجتماعات پر پابندی ہوگی۔ محکمہ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق یوم علی? کے موقع پر اجتماعات کی اجازت نہیں ہوگی، علمائ حضرات اجتماعات سے گریز کریں۔

فردوس عاشق اعوان کو لابنگ سے وزارت ملی ، اہل نہیں تھیں، فواد چوہدری کا انکشاف

 

اسلام آباد(ویب ڈیسک): وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان نے لابنگ کے ذریعے وزارت حاصل کی تھی اور وہ اس وزارت کی اہل نہیں تھیں۔وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک انٹرویوکے دوران کہا کہ فردوس عاشق اعوان وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی کبھی بھی اہل نہیں تھیں، اس وزارت کوسنبھالنا آساان نہیں کیونکہ یہ اب ایک بہت بڑا پلیٹ فارم ہے، ان کو بہت پہلے ہٹا دینا چاہیے تھا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان نے لابنگ کے ذریعے وزارت توحاصل کرلی تھی پروہ اسے چلا نہیں سکیں جس کا پی ٹی آئی سمیت وزیراعظم آفس کو بہت نقصان ہوا۔فواد چوہدری نے کہا کہ وزارت اطلاعات میں عاصم سلیم باجوہ کی شمولیت سے وزیراطلاعات شبلی فرازکو بڑی مدد ملے گی کیونکہ عاصم سلیم باجوہ کومیڈیا کے حوالے سے سارے کام آتے ہیں۔وفاقی وزیرسے جب کورونا وبا کے باعث لاک ڈاون کے متعلق پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ دوا سازکمپنیوں کے مطابق اگلے سال ستمبرسے پہلے ویکسین کی تیاری ممکن نہیں توڈیڑھ سال ملک بند نہیں کیا جاسکتا اسی لیے لاک ڈاو¿ن میں نرمی کی گئی ہے اورنرمی سے متعلق فیصلے صوبوں اورماہرین کی مشاورت سے روزکیے جاتے ہیں۔

لوگ بغیر ماسک کے سڑکوں اور مارکیٹوں میں،پاکستانی لوگوں کا رویہ دیکھ کر مجھے رونا آرہا ہے: شنیرا اکرم

لاہور: (ویب ڈیسک) شنیرا اکرم کا کہنا ہے کہ اس ملک (پاکستان) میں لوگوں کا رویہ دیکھ کر مجھے رونا آرہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں بھر میں کورونا وائرس کے بعد وفاقی حکومت سمیت صوبائی حکومتوں کی طرف سے لاک ڈاو¿ن میں نرمی کی گئی ہے جس کے بعد عوام کی طرف سے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کے باعث صرف ایک روز کے دوران پاکستان میں دو ہزار سے زائد کیسز سامنے ا?ئے ہیں۔ اس صورتحال نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو پریشان کر دیا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے عندیہ دیا ہے کہ اگر صورتحال مزید خراب ہوئی تو جلد لاک ڈاو¿ن کی طرف واپس جا سکتے ہیں۔ عوام کو ہرحال میں سماجی فاصلہ اور اپنا خیال رکھنا ہو گا۔وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی طرح پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ فاسٹ باولر وسیم اکرم کی اہلیہ نے بھی ملک میں بڑھتے ہوئے رش کے باعث مایوسی کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی شنیرا اکرم نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ لاک ڈاو¿ن کو ختم کرنے کے بعد پاکستانی عوام نے سماجی فاصلہ رکھنا چھوڑ دیا ہے۔ٹویٹر پر انہوں نے مزید لکھا کہ سڑکوں پر ٹریفک بلاک کی ویڈیوز دیکھی ہیں، سینکڑوں کی تعداد میں لوگ بغیر ماسک کے گنجان سڑکوں اور مارکیٹوں میں نظر آہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ اس ملک (پاکستان) کی حالت کو دیکھ کر مجھے رونا ا? رہا ہے۔ٹویٹر پر ٹویٹ کرنے کے بعد ان کے مداحوں نے بھی ملتے جلتے رد عمل کا اظہار کیا۔

آج مساجد و دینی مدارس میں اجتماعی اعتکاف نہیں ہوگا،مساجد میں 5 سے 6 افراد کے اعتکاف کی اجازت

لاہور: (ویب ڈیسک ) آج ملک بھر میں فرزندان اسلام نماز عصر اور مغرب سے قبل اعتکاف میں بیٹھیں گے تاہم حکومت و تمام مکاتب فکر کے مشترکہ اعلامیہ کی روشنی میں امسال مساجد و دینی مدارس میں اجتماعی اعتکاف نہیں ہوگا۔مساجد میں 5 سے 6 افراد کے اعتکاف کی اجازت دی گئی ہے۔ صرف کشادہ مساجد میں اعتکاف کی اجازت ہوگی، جن مساجد میں ایس او پیز کے تحت سماجی فاصلہ رکھنے کی گنجائش نہیں وہاں اعتکاف کی اجازت بھی نہیں دی جائے گی۔ اسی طرح چھوٹی مساجد میں دو سے چار افراد اعتکاف بیٹھ سکیں گے۔
ذرا ئع کے مطا بق محکمہ اوقاف کی پنجاب بھر کی 5 سو سے زائد مساجد میں اعتکاف کا فیصلہ نہ ہو سکا جبکہ دیگر مساجد کی انتظامیہ نے محدود تعداد میں اعتکاف کی تیاریاں کر لی ہیں۔ داتا دربار مسجد میں دو، جامعہ نعیمیہ میں 4 ،جامعہ اشرافیہ میں چند افراد کو اعتکاف کی اجازت ہو گی۔ بادشاہی مسجد میں بھی 4 سے 5 افراد اعتکاف بیٹھیں گے۔

ایس او پی کی خلاف ورزی پر پانچ بڑی مارکیٹیں سیل، ایک اندازے کے مطابق 3 ہزار دکانیں ہیں

کراچی: (ویب ڈیسک)حکومت سندھ کے طے کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ نے گل پلازہ اور زینب مارکیٹ سمیت 5 مارکیٹوں کو سیل کردیا۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر صدر آصف رضا چانڈیو پولیس نفری کے ہمراہ فوارہ چوک کے قریب کاروباری مراکز پہنچے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر زینب مارکیٹ، وکٹوریہ مارکیٹ، مدینہ سٹی اور انٹرنیشنل مارکیٹ کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہم حالت جنگ میں ہیں، تاجروں کو بتادیا گیا تھا شرائط پر عمل نہیں ہوا تو مارکیٹیں بند کردیں گے، دو دن سے خلاف ورزیاں کی جارہی تھیں، دکاندار ماسک پہن رہے تھے اور نہ سینیٹائزر کا استعمال کیا جارہا ہے۔ اسی وجہ سے کارروائی کی گئی اور جہاں بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی دیکھی جائے گی وہاں فوری ایکشن ہوگا۔اس موقع دکانداروں نے نعرے بھی لگائے، پولیس اہلکاروں سے ان کی تلخ کلامی بھی ہوئی۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے مارکیٹ عہدیداروں کی یقین دہانی کے بعد دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔ دوسری کارروائی میں اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول نے گل پلازہ کو بھی طے کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کردیا۔ سیل کی گئی پانچوں مارکیٹوں میں ایک اندازے کے مطابق تقریبا 3 ہزار دکانیں ہیں۔

ملک بھر میں کورونا کے 35788 مصدقہ کیسز، جاں بحق افراد کی تعداد 770 ہوگئی

 

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)ملک بھر میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 35 ہزار 788 ہوگئی ہے جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد 770 تک جاپہنچی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 13 ہزار 51 ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد کورونا کے مجموعی طور پر 3 لاکھ 30 ہزار 750 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1452 نئے کیس سامنے آئے ہیں، جس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمصدقہ کیسزکی تعداد 35 ہزار 788 ہوگئی۔ جن میں سے 9 ہزار 695 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 25 ہزار 323 ہے۔اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 13 ہزار 561، سندھ میں 13 ہزار 341، خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 252، بلوچستان میں 2 ہزار 239، اسلام آباد میں 822، گلگت بلتستان میں 482 جب کہ آزاد جموں کشمیر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 91 ہوگئی ہے۔پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 33 اموات ہوئیں، جس کے بعد ملک میں ہونے والی اموات کی تعداد770 ہوگئی ہے جب کہ پاکستان میں کورونا کے300 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر آئی سی سی کے جانبدارانہ رویے پر برس پڑے

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر سوشل میڈیا پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے جانبدارانہ رویے پربرس پڑے۔ ا±ن کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے غیرجانبداری کو مکمل نظر انداز کردیا ہے۔شعیب اختر نے دو روز قبل سوشل میڈیا پر تبصرے میں کہا تھا کہ وہ اسٹیو اسمتھ کو تین باﺅنسرز کرانے کے بعد چوتھی گیند پر آﺅٹ کردیتے۔شعیب اختر کے اس بیان کے جواب میں آئی سی سی نے طنزیہ پوسٹ کردی جس پر شعیب اختر نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی کی پوسٹ سے صاف ہوگیا کہ کونسل نے کس طرح غیر جانبداری کو کھڑکی سے باہر پھینک دیا ہے۔سابق فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ لگتا ہے ا?ئی سی سی میں اب معاملات ایسے ہی چل رہے ہیں۔

کوئی پروپیگنڈا عمران خان کی نا اہلی اور خراب حکمرانی چھپا نہیں سکتا، شہباز شریف

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ پر افسوس ہے،کوئی پروپیگنڈا آپ کی نا اہلی اور خراب حکمرانی چھپا نہیں سکتا۔اپنے بیان میں ن لیگ کے سربراہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ پروپیگنڈے کے پرانے گھسے پٹے ہتھکنڈے استعمال کر رہاہے، یہ بدترین نا اہلی اور چینی، گندم، ادویات اور بی آرٹی پشاور میں اپنی کرپشن چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پہلے عمران خان نے الزام لگایا کہ پاناما کیس میں خاموشی اختیارکرنے پر 10 ارب روپے دینے کی پیشکش کی، پھر ملتان میٹرو میں گڑبڑ کا الزام لگایا جب کہ چین نے اس بے بنیاد الزام کو مسترد کیا۔ان کا کہنا تھا کہ آج تک عدالت میں ان الزامات کے حق میں ایک ثبوت پیش نہیں کیا جاسکا ہے۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے درجنوں کمپنیاں اپنے ملازمین کے نام پر بنائی ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے جن ملازمین کے نام پرکمپنیاں بنائی گئیں ان کی تنخواہیں 18 ہزار سے 70 ہزار تک ہیں اور ثبوت کے طور پر چیک کی کاپیاں بھی موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سب ملازمین کے بے نامی اکاو¿نٹس میں 17 ارب 40کروڑ روپے جمع ہوئے جب کہ یہ سب ملازمین ان کے ہیں اور ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) میں رجسٹرڈ ہیں، ایک 18 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ والے ملازم کے اکاو¿نٹ میں 450 ملین ٹرانسفر کیے گئے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ یہ تمام شواہد نیب کے پاس موجود ہیں، نیب کو چاہیے یہ مقدمہ تیار ہے اسے فائل کرے، یہ تمام تحقیقات ہو چکی ہیں، میرے اختیار میں گرفتاری نہیں ہے، اگر میں نے غلط بیانی کی ہے تو شہباز شریف بے شک لندن میں مقدمہ کریں میں تیار ہوں۔

کیا کم کارڈیشین اور کینیا ویسٹ کے درمیان علیحدگی ہورہی ہے؟

امریکی ماڈل، اداکارہ اور بزنس وومن کم کارڈیشین ویسٹ اور ان کے شوہر امریکی ریپر کینیا ویسٹ اس وقت لاس اینجلس میں اپنے گھر میں قرنطینہ کیے ہوئے ہیں۔تاہم ایسی رپورٹس سامنے آرہی ہیں کہ اس دوران ان دونوں کے درمیان تعلقات اس حد تک کشیدہ ہوگئے ہیں کہ انہوں نے اپنے گھر کے دو الگ الگ حصوں میں رہنا شروع کردیا۔دی بلاسٹ کی رپورٹ کے

مطابق ایسی رپورٹس سامنے آنے کے بعد ان کے مداحوں میں یہ چھ مگوئیاں ہیں کہ جوڑے میں شاید علیحدگی ہی نہ ہوجائے۔ان دنوں سامنے آئی رپورٹس کے مطابق کم اور کینیا کے درمیان بچوں کو لے کر اور گھر کی ذمہ داریوں کی وجہ سے بہت زیادہ جھگڑے ہورہے ہیں۔رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ کم کو عموماً گھر میں رہنے کی عادت نہیں جس کی وجہ سے وہ اس دوران کافی غصے میں رہتی ہیں، جبکہ بچوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کے بعد انہیں شوہر سے بھی بےحد شکایات ہیں کہ وہ بچوں کا ٹھیک سے خیال نہیں رکھتے۔اور یہی وجہ ہے کہ دونوں نے الگ الگ کمروں میں رہنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا کہ کینیا ویسٹ اپنے کسی برانڈ کو بہت زیادہ وقت دے رہے ہیں جس کی وجہ سے کم ان سے ناراض ہیں کیون کہ وہ ان کے چاروں بچوں 6 سالہ نارتھ، 4 سالہ سینٹ، 2 سالہ شیکاگو اور 11 ماہ کے سالم کی دیکھ بھال میں بالکل مدد نہیں کررہے۔یو ایس ویکلی کی رپورٹ کے مطابق قرنطینہ کے دوران ان دونوں کے درمیان بہت زیادہ جھگڑے ہورہے ہیں اور کینیا ویسٹ کم کو غصہ دلا رہے ہیں۔جوڑے کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔البتہ اس دوران کم اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹس پر ایسی کئی تصاویر جاری کررہی ہیں جن میں وہ مختصر لباس میں موجود ہیں، رپورٹس کے مطابق کینیا کو سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر شیئر کرنا پسند نہیں جن میں کم مختصر لباس میں موجود ہوں اور اس وجہ سے بھی ان کے درمیان کشیدگی کی رپورٹس نے جنم لینا شروع کردیا۔خیال رہے کہ کم کارڈیشین ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ قانون کی تعلیم بھی حاصل کررہی ہیں۔کم کارڈیشین نے سال 2000 میں 19 سال کی عمر میں میوزک پروڈیوسر ڈومن تھومس کے ساتھ شادی کی تھی، تاہم 2003 میں ان دونوں کی طلاق ہوگئی۔بعدازاں 2011 میں اداکارہ نے امریکی باسکٹ بال کھلاڑی کرس ہمپرائز سے شادی کی لیکن 2 سال بعد ان کی یہ شادی بھی ختم ہوگئی۔

چین میں وائرس کی نئی لہر، جیلن شہر میں لاک ڈاﺅن

جیلن (ویب ڈیسک)چین کے شمال مشرقی شہر جیلن نے ایک مقامی کورونا وائرس کلسٹر کے وجود میں آنے کے بعد اپنی سرحدیں جزوی طور پر بند کر دی ہیں اور نقل و حمل کے رابطے منقطع کردیے ہیں۔شہر میں سامنے آنے والے نئے کیسز پر چین میں بیماریوں کی دوسری لہر کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔40 لاکھ سے زیادہ آبادی والے شہر جیلن نے بدھ کے روز بس سروس معطل کردی اور کہا کہ اس سے صرف اسی صورت میں رہائشیوں کو شہر چھوڑنے کی اجازت دی جائے گی جب ان کا گزشتہ 48 گھنٹوں میں کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آیا ہوگا اور انہوں نے ’سخت ا?ئی سولیشن‘ کی غیر معینہ مدت مکمل کی ہوگی۔مقامی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ تمام سنیما گھر، ان ڈور جم، انٹرنیٹ کیفے اور دیگر منسلک تفریحی مقامات کو فوری طور پر بند کرنا چاہیے جبکہ فارمیسیز کو بخار اور اینٹی وائرل ادویات کی تمام فروخت کی اطلاع دینی چاہیے۔ہفتے کے آخر میں شوالان کے نواحی علاقے میں انفیکشن کی ایک نئی لہر کی اطلاع ملی تھی، بدھ کے روز جیلن کے نائب میئر نے متنبہ کیا تھا کہ صورتحال ’انتہائی شدید اور پیچیدہ‘ ہے اور ’اس کے مزید پھیلاو¿ کا خطرہ ہے‘۔بدھ کے روز اس شہر میں 6 نئے کیس رپورٹ ہوئے یہ تمام کیسز شولان سے جڑے ہوئے ہیں جس سے مقامی لانڈری سے منسلک کیسز کی کل تعداد 21 ہوگئی ہے۔اتوار کے روز شہر سے جانے ہونے والی ٹرینوں کے ساتھ ساتھ شولان نے عوامی آمد و رفت بھی بند کردی۔سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے مطابق جیلن میں بدھ کی صبح مرکزی ریلوے اسٹیشن سے ٹرین سروسز بھی معطل کردی گئیں۔واضح ر ہے کہ چین بڑے پیمانے پر کورونا وائرس پر قابو پاچکا ہے جس کے بعد پورے ملک میں لاک ڈاو¿ن اور پابندی کو ختم کردیا گیا ہے۔حالیہ دنوں میں ووہان میں کئی ہفتوں تک کسی کیس کے سامنے نہ آنے کے بعد نئے کیسز سے اس شہر کے تمام ایک کروڑ 10 لاکھ رہائشیوں کی ٹیسٹنگ کرنے کی مہم چلائی جارہی ہے جہاں گذشتہ سال کے اواخر میں کورونا وائرس سامنے آیا تھا۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 4 لاکھ 83 ہزار ہوگئی ہے جبکہ وائرس کے 2 لاکھ 92 ہزار سے زائد افراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔

اذان سے متعلق متنازع ٹوئٹ پر جاوید اختر کو تنقید کا سامنا

ممبئی (ویب ڈیسک)بھارت کے مقبول اسکرپٹ رائٹر اور شاعر جاوید اختر نے حال ہی میں مسلمانوں کی اذان سے متعلق ایک متنازع ٹوئٹ کیا جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔بھارتی اسکرپٹ رائٹر نے گزشتہ دنوں لاو¿ڈ اسپیکر میں اذان دینے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر ایک ٹوئٹ کیا۔جاوید اختر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘بھارت میں تقریباً 50 سال تک لاو¿ڈ اسپیکر پر اذان دینا حرام تھا، بعد ازاں یہ حلال ہو گیا اور اس قدر حلال ہوا کہ اس کی کوئی حد نہ رہی’۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ‘اذان دنیا ٹھیک ہے لیکن لاو¿ڈ اسپیکر پر اذان دینے سے دوسروں کو پریشانی ہوتی ہے’۔جاوید اختر کے اس ٹوئٹ پر انہیں صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی گلوکار سونو نگم کا کہنا تھا کہ لاو¿ڈ اسپیکر میں اذان کی وجہ سے انہیں پریشانی ہوتی ہے، انہوں نے کہا تھا کہ ان کے گھر کے اس پاس بہت مسجدیں ہیں اور وہ اذان سننا نہیں چاہتے لیکن انہیں سننی پڑتی ہیں۔