3 روز کیلئے سیف ڈیز کا آغاز، بازار اور مارکیٹیں بند رہیں گی

 

اسلام اآباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں 3 روز کے لیے سیف ڈیز کا آغاز، پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں آج سے تین روز کیلئے لاک ڈاو¿ن ہوگا، بلوچستان میں سمارٹ لاک ڈاو¿ن کے تحت کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں گی۔پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا میں بازار اور مارکیٹیں پیر کو دوبارہ کھلیں گی، اسلام اآباد میں بھی آج سے کاروبار تین روز کے لیے مکمل بند رہے گا۔ میڈیکل سٹور 24 گھنٹے، اشیائے ضروریہ کی دکانیں 5 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاو¿ن کورونا کا علاج نہیں، پابندیاں عارضی اقدام ہیں، کاروبار کی بندش سے معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، معیشت بحال ہونے تک غریب اور نادار طبقے کی مشکلات بھی بڑھیں گی، ہمیں اپنے فیصلے زمینی حقائق اور عوام کی حالت زار دیکھ کر کرنے ہیں۔وفاق نے صوبوں سے پبلک ٹرانسپورٹ چلانے سے متعلق سفارشات بھی مانگ لی ہیں۔ صوبے اآج نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اآپریشن کے اجلاس میں اپنی سفارشات پیش کریں گے۔ پنجاب نے سخت ایس او پیز کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کی سفارشات مرتب کرلی ہیں، صوبوں کی سفارشات کی روشنی میں حتمی فیصلہ ہوگا

وفاقی حکو مت کے اہم ترین وزیر نیب کے ریڈا ر پر

اسلا م اآ با د(ویب ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب) نے وفاقی وزیر غلام سرور خان کیخلاف اثاثہ جات کیس کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔نیب راولپنڈی نے وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کے تمام اثاثوں کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ نیب نے وفاقی وزیر کی اہلیہ، بچوں کی پراپرٹیز کا ریکارڈ بھی مانگ لیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے غلام سرور خان کی زرعی، رہائشی اور کمرشل جائیدادوں کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا ہے۔نیب کی جانب سے جاری نوٹس میں ریونیو حکام کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ جمعہ کی صبح غلام سرور خان کے اثاثوں کا ریکارڈ پیش کریں۔

کرونا وائرس کے مریضو ں کے لئے بڑی خو شخبری،مو ثر دوا دریا فت،معاون خصو صی ڈا کٹر ظفر مرزا

لاہو ر (ویب ڈیسک)کرونا وائرس کے مریضو ں کے لئے بڑی خو شخبری،مو ثر دوا دریا فت،معاون خصو صی ڈا کٹر ظفر مرزا نے این سی او میں ایک بریفنگ میں بتا یا ہے کہ امریکی کمپنی گلیڈنے پا کستان کو اینٹی وائرل دوا ریمیڈ یسیو بنانے کی اجازت دیدی ہے ۔ دنیا میں صرف دو مما لک کو اس دوا کے بنا نے کی اجا زت ملی ہے۔گلیڈ نے جنو بی ایشیا کے پا نچ مینو فیکچررز سے معا ہدہ کیا ہے۔ڈا کٹر ظفر مرزا نے بتا یا کہ ڈرگ ریگو لیٹری اتھارٹی کی اجازت کے بعد یہ دوا پا کستان میں بھی بننی شروع ہو جا ئیگی،جو ترجیحی بنیا دوں پر اس دوا کے بنا نے کی اجا زت دیدیگی۔جاپانی حکا م نے بھی اس دوا کو اپنے ملک میں بنا نے کی اجا زت دی ہے۔پاکستانی ادارہ معاہدے کے تحت دنیا کے 127مما لک کو یہ دوا سپلائی کر سکے گا۔

فیصلے زمینی حقائق اور عوام کی حالت دیکھ کر کرنے ہیں، لاک ڈاﺅن کورونا کا علاج نہیں، عمران خان

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس غیر معمولی صورتحال میں ہمیں بھوک اور وبا کی روک تھام کے حوالے سے حفاظتی اقدامات میں توازن برقرار رکھنا ہے، ہماری آبادی کو جس قدر خطرہ لاک ڈاو¿ن سے ہے اس سے کہیں زیادہ بھوک و افلاس ہے،ہمیں کورونا کی روک تھام اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے وضع شدہ قواعد و ضوابط پرعملداری کو ہر صورت ممکن بنانا ہے تاکہ عوام کی زندگی محفوظ رہے، پولیس عوام پر سختی کی بجائے دوستانہ رویہ اختیار کرے،میڈیا عوام کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے اور قواعد وضوابط پر عمل کرنے کی ترغیب دلانے میں مزید موثر کردار ادا کرے۔ وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار ان کی زیر صدارت کوویڈ-19کی صورتحال کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا ۔اجلاس میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نےکورونا وائرس کے ملک بھر میں متاثرین کے اعدادوشمار، مصدقہ کیسز، جغرافیائی پھیلاو¿، ٹیسٹنگ کی تعداد اور کیسز میں اضافے کے تناسب کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں مستقبل کے اعدادو شمار اور بدلتی صورتحال کے مطابق ہسپتالوں میں بستروں کی دستیابی، طبی آلات کی فراہمی اور پیشہ ور عملے کی موجودگی یقینی بنانے کے حوالے سے امور پر گفتگو ہوئی اور صحت کی سہولیات اور ہسپتالوں کی استعداد میں اضافے کے حوالے سے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا ۔وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاو¿ن اور اس کے نتیجے میں عام آدمی کی روزمرہ کی زندگیوں پرپڑنے والے منفی اثرات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس غیر معمولی صورتحال میں ہمیں بھوک اور وبا کی روک تھام کے حوالے سے حفاظتی اقدامات میں توازن برقرار رکھنا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری آبادی کو جس قدر خطرہ لاک ڈاو¿ن سے ہے اس سے کہیں زیادہ بھوک و افلاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاو¿ن کورونا کا علاج نہیں بلکہ عارضی اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے فیصلے زمینی حقائق اور عوام کی حالت زار دیکھ کر کرنے ہیں۔ ہمیں یہ ذہن نشین کر لینا چاہیے کہ اس صورتحال میں جب تک ہماری معیشت بحال نہیں ہو جاتی، ہمارے غریب اور نادار طبقے کی مشکلات بھی بڑھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ادراک ہے کہ کاروبار کی بندش سے معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے لیکن یہ اقدام نہایت مجبوری میں اٹھانا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ایک حقیقت ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہمیں کورونا کی روک تھام اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے وضع شدہ قواعد و ضوابط پرعملداری کو ہر صورت ممکن بنانا ہے تاکہ عوام کی زندگی محفوظ رہے۔وزیراعظم نے حفاظتی تدابیر پرعملدرامد یقینی بنانے کے حوالے سے ایک عوام دوست اور آگاہی پر مبنی طرز عمل اپنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے زور زبردستی اختیار کرنےکی بجائے عوام میں اس ضمن میں شعور اجاگر کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس عوام پر سختی کی بجائے دوستانہ رویہ اختیار کرے۔ وزیراعظم نے ذرائع ابلاغ اور میڈیا نمائندگان کے عوامی آگاہی میں کلیدی کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے کردار کو سراہا اور کہا کہ میڈیا عوام کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے اور قواعد وضوابط پر عمل کرنے کی ترغیب دلانے میں مزید موثر کردار ادا کرے۔اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ نے ٹرانسپورٹ کے حوالے سے عام آدمی کو درپیش مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹ کی بندش سے عام آدمی کا کاروبار اور نقل و حرکت شدید متاثر ہوئی ہے۔ آٹو موبیلز سیکٹر خصوصاً موٹرسائیکل مینوفیکچررز اور شاپنگ مالز ایسوسی ایشن کے مطالبات بھی وزیرِ اعظم کو پیش کیے گئے۔ وزیرِ اعظم نے وزیر صنعت کو ہدایت کی کہ ان مطالبات کا جائزہ لیا جائے تاکہ اس حوالے سے فیصلہ کیا جا سکے۔ وزیر اعظم نے اس امر کا اعادہ کیا کہ لاک ڈاو¿ن کے حوالے سے حکومتی پالیسی نہایت واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی زندگیوں کو غیر ضروری خطرے میں ڈالے بغیر ہر اس شعبے میں سہولت فراہم کی جائے گی جس سے عوام خصوصاً غریب اور سفید پوش افراد کے کاروبار وابستہ ہیں۔اجلاس میں وفاقی وزرائ اسد عمر، حماد اظہر، سینٹرشبلی فراز، مخدوم خسرو بختیار، سید فخر امام، مشیران ڈاکٹر عبدا لحفیظ شیخ، عبدالرزاق داو¿د، معاون خصوصی لیفٹنٹ جنرل (ر) عاصم باجوہ، ڈاکٹر ظفر مرزا، ڈاکٹر معید یوسف ، چیئرمین این ڈی ایم اے، وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے کوویڈ-19 ڈاکٹر فیصل و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے جبکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی بھی اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ وزیراعظم عمران خان نے ایک بارپھر واضح کیا ہے کہ سمگلنگ کے خلاف کارروائی میں کسی قسم کی رعایت یا کمپرومائز نہیں ہوگا، تمام متعلقہ اداروں کی جانب سے سمگلنگ کی روک تھام اور سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی رپورٹ ہر پندرہ دن بعد پیش کی جائے،حکومت کی جانب سے پٹرول اور خصوصاً ڈیزل کی قیمتوں میں کمی لانے کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا تھا، فیول کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام الناس تک پہنچائے جانے کو یقینی بنایا جائے اس سلسلے میں صوبائی حکام متحرک کردار ادا کریں۔ جمعرات کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت انسدادِ سمگلنگ اور بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں وزیرصنعت محمد حماد اظہر، وزیرِ برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داو¿د، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی، چیئرمین ایف بی آرموجود تھے ۔چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز، ہوم سیکرٹرییز اور آئی جی صاحبان بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے قانون کو مزید موثر بنانے کےلئے حکومت کی جانب سے آرڈیننس کا اطلاق کیا گیا ہے جس میں کرنسی اور اشیائے ضروریہ کی سمگلنگ میں ملوث عناصر سے نمٹنے کے لئے قانون کو مزید سخت کیا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ سرحدوں کی پانچ کلومیٹر کی حدود کے اندر اور ائیرپورٹس پر قانون نافذ کرنے والے مجاز اداروں کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ سمگلنگ کی کاروائی کے خلاف ایکشن کر سکیں،نئے قانون کے تحت متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سمگلنگ میں ملوث عناصر کو حفاظتی تحویل میں لینے کا بھی اختیار دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ، کسٹم حکام، حساس اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان کوارڈینیشن کو مزید بہتر کیا گیا ہے تاکہ سمگلنگ کی موثر روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔ چیئرمین ایف بی آر نے اجلاس کو انسدادِ سمگلنگ آرڈیننس کے نفاذ کے بعد اب تک اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ صوبائی چیف سیکرٹری صاحبان کی جانب سے سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمگلنگ ملکی معیشت کےلئے ناسور ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمگلنگ ملکی معیشت کو دو طریقوں سے نقصان پہنچاتی ہے،اول، سمگلنگ کی وجہ سے ملکی فوڈ سیکیورٹی کو خطرات لاحق ہو جاتے ہیں اور عوام الناس کے استعمال کی بنیادی اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہونے کی وجہ سے عوام کو مشکلات اورپریشانی کا سامناہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سمگلنگ کی وجہ سے ملکی صنعت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے جس سے صنعتی عمل رک جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمگلنگ کے خلاف کاروائی میں کسی قسم کی رعایت یا کمپرومائز نہیں ہوگا۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ اداروں کی جانب سے سمگلنگ کی روک تھام اور سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی رپورٹ ہر پندرہ دن بعد پیش کی جائے تاکہ اس حوالے سے پیش رفت پر مسلسل نظر رکھی جا سکے۔ صوبائی چیف سیکرٹری صاحبان نے وزیر اعظم کو گندم کی پیداوار، کٹائی اورمجموعی صورتحال سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور ان قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے صوبائی چیف سیکرٹری صاحبان نے وزیراعظم کو تفصیلی طور پر بریف کیا۔ مختلف صوبائی حکومتوں کی جانب ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کی گئی کاروائی کی رپورٹ بھی وزیرِ اعظم کو پیش ہوئے ۔ وزیرِ برائے صنعت محمد حماد اظہر نے نے سیمنٹ، اسٹیل، کوکنگ آئل وغیرہ کی قیمتوں میں ممکنہ کمی لانے کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر اجلاس کو بریف کیا۔ ملک بھر میں موجود یوٹیلیٹی اسٹورز پر کنٹرول نرخوں پر عوام کو اشیائے ضروریہ کی فراہمی کی صورتحال کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ممکنہ کمی لانے کے لئے اقدامات کے حوالے سے وزیرِ اعظم نے صوبائی حکام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے پٹرول اور خصوصاً ڈیزل کی قیمتوں میں کمی لانے کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ فیول کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام الناس تک پہنچائے جانے کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں صوبائی حکام متحرک کردار ادا کریں۔

پنجاب حکومت کا مارکیٹوں میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرانے کا اعلان

لاہور (ویب ڈیسک)پنجاب حکومت نے مارکیٹوں میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرانے کا اعلان کیا ہے۔لاہور میں صوبائی وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال نے لبرٹی مارکیٹ کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر صنعت کا کہنا تھا کہ مارکیٹوں میں تجاوزات کو ختم کیا جائے ورنہ انتظامیہ کرے گی، تاجروں نے ضابطہ کار (ایس او پیز) پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی تھی، جو مارکیٹ اس پر عمل نہیں کرے گی اسے بند کردیں گے۔ میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ مارکیٹوں میں کورونا ٹیسٹ کرائے جائیں گے جب کہ پیر سے عوام کو مارکیٹوں میں احتیاط کے حوالے سے ضابطہ کار پر عمل ہوتا نظر آئےگا۔انہوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ ماسک پہنیں اور خریداری کیلئے بچوں کو بازار نہ لائیں۔خیال رہے کہ پنجاب میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد13 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جب کہ 223 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم کا ایک اور دورہ ملتوی

لاہور (ویب ڈیسک)کورونا وائرس کے باعث پاکستان کی ایک اور سیریز ملتوی ہو گئی، پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ آئر لینڈ ملتوی کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل پاکستان کا دورہ نیدر لینڈز بھی ملتوی ہو چکا ہے۔ پاکستان نے نیدر لینڈز میں تین ون ڈے جبکہ آئر لینڈ میں دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنا تھے جو 12 اور 14 جولائی کو شیڈول تھے۔
پاکستان کا دورہ انگلینڈ کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت سے مشروط
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور کرکٹ آئرلینڈ کی جانب سے یہ مشترکہ فیصلہ آئرش حکومت کے 10 اگست سے قبل بند دروازوں کے پیچھے بھی میچوں کا انعقاد ممکن نہ ہونے کے اعلان کے بعد کیا گیا۔ ان دنوں پاکستان کرکٹ ٹیم 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کیلئے ممکنہ طور پر انگلینڈ میں موجود ہو گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر دورہ آئرلینڈ کے التواءپر دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ ان مشکل حالات میں کرکٹ آئرلینڈ کے فیصلے کا مکمل احترام کرتے ہوئے اس کی توثیق کرتے ہیں، ہم سب تسلیم کرتے ہیں کہ کھلاڑیوں، آفیشلز اور مداحوں کی صحت اور حفاظت سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے میچز کی تعداد میں اضافے کا امکان
انہوں نے کہا کہ ان حالات میں تمام ممالک کیلئے اپنی ہوم سیریز کا انعقاد کرنا مشکل ہے اور اس دوران ہم سب کو بطور کرکٹ فیملی مل کر کام کرنا ہوگا۔کرکٹ آئرلینڈ کے چیف ایگزیکٹو ویرن ڈاٹرم کا کہنا ہے کہ یکم مئی کو آئرش حکومت کے مرحلہ وار لاک ڈاو¿ن اٹھانےکے فیصلے کے بعد ان تاریخوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرنا ممکن نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے مختلف آپشنر پر غور کیا تاہم حکومتی قواعد وضوابط، بائیو سیکیورٹی، کورنٹائن سمیت کئی دیگر معاملات کے سبب ہمارے لیےان میچوں کا انعقاد کرنا ممکن نہیں ہے۔چیف ایگزیکٹو کرکٹ آئرلینڈ نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی ایک بہترین ٹیم کی میزبانی نہ کرپانے پر انہیں بہت افسوس ہے تاہم پاکستان اور آئرلینڈ کرکٹ بورڈ کے درمیان مضبوط تعلقات قائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے وقت کا انتظار رہے گا جب ہم ایک بار پھر کرکٹ کے میدان میں ایک دوسرے کے مدمقابل آسکیں۔

کورونا وائرس اونچی آواز میں بولنے سے بھی پھیل سکتا ہے، تحقیق

(ویب ڈیسک )ویسے تو کہا جارہا تھا کہ احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی جائیں اور سماجی فاصلے کا خیال نہ رکھا جائے تو کورونا تیزی سے پھیل سکتا ہے لیکن اب سائنسدانوں نے یہ انکشاف بھی کردیا کہ بولنے کے دوران منہ سے نکلنے والی ننھے ذرات فضا میں 10 منٹ سے زائد وقت کے لیے معلق رہ سکتے ہیں اور اس سے کوئی دوسرا بھی اس وائرس کا شکار ہوسکتا ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے ذیابیطس، نظام ہاضمہ اور گردے کے امراض کے نیشنل انسٹیٹیوٹ میں ایک تحقیق کی گئی، جہاں ایک شخص نے ایک بند ڈبے میں 25 سیکنڈ تک زور زور سے ’صحت مند رہیں‘ کا جملہ بولا۔سائنسدانوں نے زور سے بولنے کے نتیجے میں منہ سے نکلنے والے انتہائی ننھے ذرات کا لیزر پراجیکٹ کے ذریعے جائزہ لیا جس سے یہ انکشاف ہوا کہ تقریر یا اونچی آواز میں بولنا بھی کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کا سبب بن سکتا ہے۔یہ تحقیق امریکا کی نیشنل اکیڈمی آف سائنس کے جریدے میں شائع ہوئی، جس میں انکشاف کیا گیا کہ یہ ذرات فضا میں 12 منٹ تک زندہ رہے۔سائنس دانوں نے لعاب میں وائرس کی مقدار کو مد نظر رکھتے ہوئے اندازہ لگایا کہ ایک منٹ اونچا بولنے سے وائرس زدہ ایک ہزار ذرات منہ سے نکلتے ہیں جو بند ماحول میں 8 منٹ تک موجود رہ سکتے ہیں اور وائرس کے پھیلاو¿ کا باعث بن سکتے ہیں۔تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ دھیمی آواز میں بات کرنے سے منہ سے باہر آنے والے وائرس زدہ ذرات کی تعداد بھی کم ہوگی۔محققین کا کہنا تھا کہ اس سے تصدیق ہوتی ہے کہ بات چیت سے وائرس کی منتقلی ہوسکتی ہے اس لیے ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا جائے۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں 43 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر اور 2 لاکھ 97 ہزار سے زائد اموات کا سبب بننے والا مہلک کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب تک ملک میں مجموعی طور پر 36 ہزار 546 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ 779 اموات بھی ہوچکی ہیں۔سرکاری سطح پر فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج ابھی تک 1161 نئے کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔26 فروری 2020 کو پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، جس کے بعد سے اب تک کے ڈھائی ماہ سے زائد کے عرصے میں کورونا وبا کے پھیلاو¿ میں وقت کے ساتھ ساتھ تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

سندھ بھر میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات منسوخ، طلبہ کو پروموٹ کرنے کا اعلان

کراچی (ویب ڈیسک)کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر میٹرک اور انٹر بورڈز کے امتحانات منسوخ کردیے گئے۔وزیر تعلیم سندھ نے طلبہ کو امتحان کے بغیر اگلی جماعت میں پروموٹ کرنے کا اعلان کردیا اور کہا کہ پرانے نتیجے کی بنیاد پر نویں کا طالب علم دسویں اور دسویں کا گیارہویں کلاس میں چلا جائے گا۔
جو طلبہ ابھی نویں اور گیارہویں میں ہیں وہ اس سال امتحان نہیں دیں گے،شفقت محمود
میٹرک کے طلبہ کا رزلٹ نویں جماعت اور انٹرکے طلبہ کا نتیجہ گیارہویں کے رزلٹ کی بنیاد پر تیار کیا جائے گا۔تمام طلبہ کے نمبرز میں 3 فیصد کا اضافہ بھی کیا جائے گا۔ پچھلے سال کسی پرچے میں فیل ہونے والوں کو اس مضمون میں پاسنگ مارکس دے دیے جائیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ بورڈ کے امتحانات منسوخ کرنےکا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد سندھ میں میٹرک اور انٹر کے پرچے نہیں ہوں گے اور طلبہ کوپروموٹ کیا جائے گا۔انہوں نےکہا کہ امتحانات نہ لینے کا فیصلہ سندھ حکومت کی تعلیمی اسٹیئرنگ کمیٹی نے کیا ہے اور بچوں کو اگلی جماعت میں پروموٹ کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے لیکن طلبہ کو اگلی جماعت میں پروموٹ کرنے کے لیے قانون تبدیل ہوگا کیونکہ امتحانی بورڈ کے موجودہ قانون کے تحت طلبہ کو بغیر امتحان پروموٹ نہیں کرسکتے۔وزیرتعلیم سندھ نے بتایا کہ طلبہ کی پرسنٹیج تبدیل کی جائے گی تاکہ انہیں اگلی کلاس میں داخلہ لینے میں پریشانی نہ ہو۔واضح رہے کہ سندھ میں اس سے قبل صرف پہلی سے آٹھویں کلاس کے طلبہ کو پروموٹ کرنے کافیصلہ کیا گیا تھا۔وزیرتعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ اسکولوں کو بند نہیں رکھا جاسکتا، بچوں کی تعلیم کو بھی دیکھنا ہے، اسی لیے کچھ دنوں میں آن لائن تعلیمی نظام کا اعلان کرنے جارہے ہیں۔

فٹنس مسائل نے حسن علی کے کیریئر کو ایک بار پھر داﺅ پر لگادیا

لاہور(ویب ڈیسک) فٹنس مسائل نے فاسٹ بولر حسن علی کے کیریئر کو ایک بار پھر داو¿ پر لگادیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل میں شرکت کے بعد فاسٹ بولر حسن علی ان دنوں دوبارہ کمر کی تکلیف کا شکار ہیں۔ پی سی بی ان کے علاج کے لیے غیرملکی ڈاکٹرز سے بھی مشاورت کررہا ہے جس کے بعد ان کی سرجری یا ری ہیب کے ذریعے ہی علاج کا فیصلہ ہوسکے گا۔گزشتہ برس سے شروع ہونے والے کمر اور دوسرے فٹنس ایشوز کی وجہ سے حسن علی کرکٹ کے میدانوں سے باہر ہیں۔ چند ڈومیسٹک میچز کے بعد وہ پی ایس ایل میں ہی شرکت کرسکے۔ اب کمر کی تکلیف بڑھنے کے بعد ان کے ایکشن میں نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔ فوری علاج شروع ہونے کے بعد بھی انہیں مکمل ریکوری کے لیے 5 سے 6 ماہ لگ سکتے ہیں۔واضح رہے کہ غیر معیاری پرفارمنس اور فٹنس ایشوز کی بنا پر حسن علی کو پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ لسٹ سے بھی باہر کردیا ہے۔

کیا ہم کورونا وبا کے باعث اس سال عید مختلف اندازمیں نہیں مناسکتے؟ صنم سعید

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان کی خوبرواداکارہ صنم سعید کا کہنا ہے کہ کیا ہم اس سال کورونا وبا کے باعث عید مختلف اندازمیں نہیں منا سکتے ہیں۔ڈراموں اورفلموں میں جانداراداکاری کے باعث مشہوراداکارہ صنم سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرعوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کیا ہمیں اب بھی عید کی شاپنگ کے لیے بازاروں میں جانے کی ضرورت ہے؟ کیا ہم اب بھی بغیرکسی تبدیلی کے اپنے پرانے طریقوں کی طرف واپس جائیں گے۔اداکارہ نے عوام سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ براہ کرم احتیاط سے باہرجائیں کیونکہ یہ وقت ہمارے لیے خطرناک ہے جہاں سب ایک ساتھ مجمع لگارہے ہیں۔ صنم سعید نے کہا کہ کیا ہم اس سال کورونا وبا کے باعث عید مختلف اندازمیں نہیں مناسکتے ہیں۔

خلیل الرحمان قمر کا اسلامی تاریخ پر مبنی ڈرامہ لکھنے کا اعلان

لاہور (ویب ڈیسک)معروف ڈرامہ نگار اور مصنف خلیل الرحمان قمر نے اسلامی تاریخ پر مبنی ڈرامہ لکھنے کا اعلان کیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ وہ ترک ڈرامے ارتغرل کی طرز پر ایک تاریخی پراجیکٹ پر کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہماری نئی نسل میں اپنے ایسے ہیروز کو متعارف کرانے کا ہے جنہیں وہ نہیں جانتے۔خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ انہوں نے عظیم اسلامی ہیرو پر ایک سیریل لکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے وہ تحقیق کررہے ہیں اور کئی کتابیں بھی پڑھ رہے ہیں جب کہ رواں ہفتے ہی ڈرامے کی تحریر بھی شروع کردیں گے۔ڈرامہ نگار نے کہا کہ وہ ایک بار پھر ان کے شہرہ آفاق ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کی کاسٹ کو لیں گے اور ڈرامے میں مرکزی ہیرو کا کردار اداکار ہمایوں سعید ادا کریں گے جب کہ ندیم بیگ اس ڈرامے کے ڈائریکٹر ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 12 سال سے ہمایوں سعید سے اس طرح کا کوئی پراجیکٹ کرنے کا کہہ رہے ہیں لیکن محدود وسائل کی وجہ سے وہ اپنے خواب کو حقیقت میں نہیں بدل سکے۔خلیل الرحمان قمر نے سیریل کی مزید تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیریل بین الاقوامی معیار کی ہوگی جس میں تمام حقائق موجود ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس پراجیکٹ کا باقاعدہ اعلان کرنے کے لیے جلد ہی اپنی ٹیم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔اس موقع پر خلیل الرحمان قمر نے ارتغرل ڈرامے کی بھی تعریف کی اور اس کی کاسٹ کی زبردست حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ارتغرل مسلمانوں کا ہیرو تھا، چاہے یہ سیریل ترکی میں بنے یا کسی بھی ملک میں لیکن ہیرو تبدیل نہیں ہوتا۔واضح رہے کہ سرکاری ٹی وی پی ٹی وی پر دکھائے جانے والے ترکی ڈرامے ارتغرل نے پاکستان میں شہرت کی بلندیوں کو چھوا ہے۔

‘ارطغرل غازی’ کا ریمیک نہیں،پاکستان کا سب سے گرینڈ ڈراما بنارہے ہیں، ہمایوں سعید

 

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان کے نامور مصنف و ہدایت کار خلیل الرحمٰن قمر نے چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ وہ ‘ارطغرل غازی’ جیسے ایک ڈرامے کا اسکرپٹ لکھ رہے ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے ہمایوں سعید سے بات بھی کرلی ہے۔خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ وہ کئی سالوں سے ہمایوں سعید سے اس قسم کے ڈرامے پر کام کرنے کے حوالے سے بات کررہے تھے اور اب انہوں نے اس کا اسکرپٹ لکھنا بھی شروع کردیا ہے۔اور اب اداکار ہمایوں سعید نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ ایک تاریخی ڈراما بنانے جارہے ہیں۔
ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ 2 سال قبل انہوں نے ‘ارطغرل غازی’ دیکھا تھا اور اس وقت یہ ضروری سوچا تھا کہ وہ بھی ایسا تاریخی ڈراما بنائیں گے۔ہمایوں سعید کے مطابق اب جبکہ یہ ڈراما پی ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے اور کامیاب ثابت ہورہا ہے تو وہ ضرور ایک تاریخی ڈرامے پر کام کریں گے۔ہمایوں سعید نے بتایا کہ خلیل الرحمٰن قمر اس ڈرامے کا اسکرپٹ تحریر کریں گے ویسے تو اب تک کچھ فائنل نہیں ہوا البتہ ہمایوں سعید کا ماننا ہے کہ یہ پاکستان کا سب سے گرینڈ ڈراما ہوگا۔

پا کستا ن تاریخ میں پہلی با ر کم قیمت پر تیل خریدے گا

اسلام آ باد(ویب ڈیسک)پا کستا ن تاریخ میں پہلی با ر کم قیمت پر تیل خریدے گا،گلف سے دو سال ک تیل خریدنے کی تیا ری،عا لمی ما ر کیٹ میں خا م تیل کی قیمت مزید کم ہو گئی۔گرا وٹ نے سعو دیہ کی جا نب سے پیدا وا ر میں کمی کے اعلا ن کا اثر بھی کم کر دیا ۔زیا دہ تیل سعو دیہ سے خریدا جائیگا۔