بھارتی گجرات مودی کے غنڈوں کا مسلمانوں کے گھر میں گھس کر تشدد، ویڈیو سامنے آگئی

کورونا اور لاک ڈاﺅن میں مودی کی مسلم دشمنی کھل کر سامنے آگئی،ایک ویڈیو میں آر ایس ایس کے غنڈے اور گجرات پولیس خواتین اور ڈیڑھ سالہ بچے پر تشدد کر رہے ہیں۔ مسلمان شکایت درج کرانے جائیں تو کوئی پوچھنے والا نہیں، تھانے سے ڈرا دھمکا کر واپس بھیج دیا جاتا ہے۔گجرات کی مساجد میں لاﺅڈ اسپیکر پر اذان کی پابندی ہے جو اذان دینے کی جرا¿ت کرتا ہے اسے گرفتار کرلیا جاتا ہے، اب تک 179 مقدمات بھی درج ہوچکے ہیں

جب تک ویکسین نہیں آجاتی اُس وقت تک وائرس کنٹرول نہیں ہوگا ،ہمیں وائرس کے ساتھ ہی رہنا ہے، مزید لاک ڈاو¿ن کے متحمل نہیں ہوسکتے: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک ویکسین نہیں آجاتی اُس وقت تک وائرس کنٹرول نہیں ہوگا، اب ہمیں اس وائرس کے ساتھ رہنا ہے اور مزید لاک ڈاو¿ن کے متحمل نہیں ہوسکتے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا وائرس کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں مہلک وائرس کے ملکی معیشت پر پڑنے والے اثرات پر غور کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کو لاک ڈاو¿ن میں نرمی کے بعد کورونا صورتحال پر بریفنگ دی گئی جبکہ لاک ڈاو¿ن میں نرمی سے پہلے اور بعد کی صورتحال کا تقابلی جائزہ پیش کیا گیا۔اجلاس کے بعد بریفنگ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاو¿ن کھولنے کے فیصلے پرطبی عملے کی فکر تھی کہ اسپتالوں پر دباو¿ بڑھے گا، ہمیں طبی عملے کی پریشانیوں کا پوری طرح احساس ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کے جمع ہونے پرکورونا تیزی سے پھیلتا ہے، جب تک ویکسین نہیں آجاتی ا±س وقت تک وائرس کنٹرول نہیں ہوگا، اب ہمیں اس وائرس کے ساتھ رہنا ہے اور دیکھنا یہ ہے کہ وائرس کے ساتھ گزارا کیسے کرنا ہے؟وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھی دوسری دنیا کی طرح کورونا وائرس کے ساتھ گزارا کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہی 2 مہینے کا لاک ڈاو¿ن ہوچکا ہے، کیا ہم لاک ڈاو¿ن کے مزید متحمل ہوسکتے ہیں دیکھنا ہوگا؟ پاکستان میں مشکل سے 8 ارب ڈالر کا ریلیف پیکج دیا اور امریکا نے 2 ہزار ارب ڈالر کا پیکج دیا ہے، کیا ہم لاک ڈاو¿ن کرکے بزنس بند کرسکتے ہیں؟ ہم وہ لاک ڈاو¿ن نہیں کرسکتے جو یورپ، امریکا اور چین نے کیا، ان ملکوں میں وہ غربت نہیں جو پاکستان میں ہے۔ ‘ 12 ہزار روپے کتنی دیرتک ایک خاندان کیلئے کافی رہیں گے؟’زیراعظم نے کہا کہ ہمارے ہاں مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ ہے، لاک ڈاو¿ن سے 15 کروڑ لوگ پاکستان بھر میں متاثر ہیں اور یہ 12 ہزار روپے کتنی دیرتک ایک خاندان کیلئے کافی رہیں گے؟ ابھی ملک میں کورونا کیسز اور بڑھنے ہیں، آج اگر لوگوں کو روزگار نہ دیا تو بھوک سے مرنے کا مسئلہ زیادہ ہوگا۔ان کا کہنا ہے کہ میں 10 دفعہ سوچتا ہوں کہ سفید پوش لوگ کیسے گزارا کررہے ہوں گے، ہم اپنے لوگوں کو بھوک سے مرنے سے بچا رہے ہیں۔وزیراعظم نے کورونا کی صورتحال پر بتایا کہ ہمارے ملک میں حالات کنٹرول میں ہیں، 14 مئی تک ہماری پروجیکشن کے مطابق کورونا کے مثبت کیسز کا اندازہ 52 ہزار695 اور اموات کا اندازہ ایک ہزار 324 لگایا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ ہمیں ذہنی طور پر تیار رہنا چاہیے لیکن ہماری منصوبہ بندی کے مطابق جون کے آخر تک اسپتالوں میں سہولیات مزید بڑھ جائیں گی۔انہوں نے اپیل کہ کہ دکانوں اور مارکیٹوں کے مالکان حکومت کی طے کردہ ضابطہ کار پر عمل درآمد کریں، عوام بھی احتیاط کریں تاکہ کاروبار کو کھولا جائے، جب تک عوام خود احتیاط نہیں کریں گے تو حکومت کچھ نہیں کرسکتی۔ ‘ٹرانسپورٹ پر پوری طرح فیصلہ نہیں ہوسکا کہ کھولیں یا نہیں’عمران خان کا کہنا ہے کہ سارے فیصلے سے مشاورت سے ہوتے ہیں اور ٹرانسپورٹ پر پوری طرح فیصلہ نہیں ہوسکا کہ کھولیں یا نہیں کیونکہ ایک دو صوبوں کو اعتراض ہے، کورونا وائرس سے جو مشکل میں ہے وہ غریب طبقہ ہے اور غریب ا?دمی کو کہیں جانا ہو تو اس کو پبلک ٹرانسپورٹ چاہیے، ٹرانسپورٹ بند کرتے ہیں تو سب سے زیادہ نقصان غریب کو ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ پبلک ٹرانسپورٹ کھول دیں، امریکا اور یورپ میں ہلاکتوں کے باوجود ٹرانسپورٹ اور ائیرٹریفک بند نہیں کی تو ہم نے کیوں کی ہوئی ہے؟ ہمارے لوگ بیروزگار ہوئے ہیں، ویب سائٹ پر بیروزگار ہونے کا بتانے والوں کو پرائم منسٹر ریلیف فنڈ سے پیر سے پیسے ٹرانسفر کریں گے۔
’ہمارے فیصلوں سے ایسی صورتحال نہیں پیدا ہوگی کہ اسپتالوں کا نظام مفلوج ہوتا نظر آئے‘
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و کورونا وائرس کے حوالے سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ میڈیا کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ کورونا آگاہی میں زبردست کردار ادا کیا اور عوام میں کورونا سے متعلق مو¿ثر پیغام پہنچایا، ہم ایک مربوط حکمت عملی کے تحت آگے چل رہے ہیں اور ہم ٹیسٹنگ کی صلاحیت کو بھی بتدریج بڑھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ این سی او سی کے اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لیا ہے اور ہم اگلے 6 ہفتوں کا بھی دیکھ رہے ہیں کہ ہمارے فیصلوں سے ایسی صورتحال نہیں پیدا ہوگی کہ اسپتالوں کا نظام مفلوج ہوتا نظر آئے۔خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے پیش نظر جزوی لاک ڈاو¿ن میں مزید نرمی کردی گئی ہے جس کے باعث کاروباری مراکز پوری طرح کھل گئے ہیں اور سماجی فاصلے اور طے کردہ ضابطہ کار پر بھی عمل درآمد نہیں کیا جارہا۔وہیں دوسری طرف ملک میں مہلک وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 822 تک جاپہنچی ہے جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 38 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

ماریشیس نے کورونا وائرس جنگ میں فتح کا اعلان کرتے ہوئے تمام مریضوں کو ڈسچارج کردیا

ماریشیس (ویب ڈیسک)ماریشیس نے کورونا وائرس کی جنگ میںفتح کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب اس میں کوئی بھی مریض متحرک نہیں اوران 17 دن میں کوئی بھی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔چھ ہفتوں میں اس کے پھیلنے سے صرف 332 متاثر ہوئے جن میں سے دس افراد ہلاک ہوگئے۔ افریقہ میں پہلا سخت ترین لاک ڈاون نافذ کیا ، جس کی وجہ سے شروع میں 10 دن تک سپر مارکیٹوں کو بند رکھا گیا اور اس سلسلے میں یکم جون تک توسیع کی گئی ہے۔وزیر صحت کیلیش جگوتپال نے قومی ٹیلی ویژن پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم بغیر کسی نئے کیس کے 17 ویں دن میں پہنچ گئے اور اب کوئی فعال کیسز نہیں ہیں۔”اور یہ سب عوام کے تعاون کی بدولت ہی ممکن ہوا۔

علی ظفر نے دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے فاﺅنڈیشن بنا لی

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان اور بھارت میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے میوزک اور فلموں کے سپر اسٹار علی ظفر نے دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے علی ظفر فاو¿نڈیشن بنالی۔اس سلسلے میں کورونا وائرس سے متاثرہ غریب مزدوروں اور روزانہ کی اجرت پر کام کرنے والوں کی عملی مدد کے لیے ہزاروں افراد میں راشن تقسیم کیا جارہا ہے۔ راک اسٹار علی ظفر کی فاو¿نڈیشن کے لیے شہرت یافتہ اداکار، فیشن ڈیزائنر اور بہت سے گلوکار ان کے ہاتھ مضبوط کرنے کے لیے میدان میں آگئے۔فلموں اور ڈراموں کے مشہور اداکار ہمایوں سعید، صبا قمر، مایا علی، مرینہ خان، ہانیہ عامر، منال خان، ماورا حسین، بلال مقصود، عدنان صدیقی، اشنا شاہ، ایمن منیب، اقرار الحسن، ماریہ واسطی، احسن خان اور فہد مصطفیٰ نے وڈیو پیغام میں علی ظفر کی کاوشوں کو سراہا اور ان کے نیک جذبات کی تعریف کی۔فن کاروں نے اپنے مداحوں سے اپیل ہے کہ وہ علی ظفر فاو¿نڈیشن کی جانب سے روزانہ مزدوری کرنے والے ہزاروں خاندانوں کو ان کی دہلیز پر کھانا فراہم کرنے کے مشن کو مکمل کرنے میں ان کی مدد کریں۔واضح رہے جب سے کورونا وائرس کی وبا پاکستان میں آئی ہے علی ظفر نے دکھی انسانیت کے لیے حوصلہ مند پیغامات دیے اور مختلف گانے بھی بنائے۔

اندرون ملک پروازیں بحال کر نے کا اعلان ہو گیا

 

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) سول ایوی ایشن ڈویڑن نے 16مئی سے اندرون ملک پروازیں بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 16مئی سے اندرون ملک پروازیں بحال کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے، سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پشاور ائیر پورٹ سے 4 اور کوئٹہ ائیرپورٹ سے ہفتہ میں 8 پروازیں چلیں گی جب کہ اسلام آباد اور علامہ اقبال ائیر پورٹ لاہور سے ہفتے میں 32 پروازیں چلیں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق جناح ائیرپورٹ کراچی سے ہفتے میں68 پروازیں چلیں گی جب کہ پی آئی اے اور سیرین ایر لائنز کو اندرون ملک پروازیں چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔

کرکٹ کی سرگرمیاں شروع نہ کی گئیں تو تمام بورڈز دیوالیہ ہو جائیں گے: عاقب جاوید

لا ہو ر (ویب ڈیسک)سابق ٹیسٹ کرکٹر اور لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر عاقب جاوید نے خبردار کیا ہے کہ اگر کرکٹ کی سرگرمیاں شروع نہ کی گئیں تو تمام کرکٹ بورڈز دیوالیہ ہو جائیں گے۔ کووڈ 19 کی وجہ سے التواء کا شکار کھیلوں کی سرگرمیوں کو اب بحال کرنے لیے ایس او پیز ترتیب دیے جانے لگے ہیں اور محدود پیمانے پر ٹریننگ کی سرگرمیاں بھی شروع ہونے جا رہی ہیں۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ دنیا کے تمام کرکٹ بورڈز کو بھی اب تیزی سے یہ سوچنا ہو گا کہ کب سے سرگرمیاں شروع کی جائیں، کورونا وائرس کے خاتمے میں سال یا اس سے بھی زیادہ لگ سکتا ہے اور اگر سرگرمیاں شروع نہ کی گئیں تو شاید پھر بورڈز بھی نہ رہیں اور کرکٹ بھی نہ رہے۔

پنجاب حکومت کی  مزید نرمی،شاپنگ مالز کھولنے،پبلک ٹرانسپورٹ کی اجازت دینے کا بھی فیصلہ

لاہور:(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے مزید نرمی کرتے ہوئے شاپنگ مالز کھولنے اور پبلک ٹرانسپورٹ کی اجازت دینے کا بھی فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق ٹرانسپورٹ کی بندش سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے سے مشکلات میں اضافہ ہوا اور مجبوری کے باعث عوام مہنگے داموں کی پرائیویٹ گاڑیاں استمعال کر رہے ہیں لہٰذا ٹرانسپورٹ شعبہ کو ریلیف کے لیے اجازت ضروری ہے۔عثمان بزدار نے ٹرانسپورٹ کے لیے ایس او پیز بھی طلب کرلیے ہیں جنہیں حتمی شکل دینے کے لیے آ ٹرانسپورٹرز کے ساتھ اجلاس طلب کیا گیا ہے، اجلاس کے بعد پنجاب حکومت ایس او پیز اور اپنے اقدامات سے وفاقی حکومت کو آگاہ کرے گی۔ذرائع کے مطابق شہر کے اندر اور ایک سے دوسرے شہر کے لیے ٹرانسپورٹ کی اجازت دی جائےگی۔وزیر تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پیر سے شاپنگ مالز اور ا?ٹو موبائل انڈسٹری کو اجازت دےدی جائے گی، حکومت نے ا?ٹو موبائل انڈسٹری کے پیداواری یونٹس کو بھی کام کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، متعلقہ شعبوں کے ساتھ ایس او پیز کو حتمی شکل دےدی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاپنگ مالزکے اوقات کار کا بھی تعین کردیا گیا ہے، مالز میں ایس او پیز کا سختی سے نفاذ ہوگا، مالز میں تھرمل گن سے چیکنگ، ہینڈ سینٹی ٹائز اور ماسک کا استعمال یقینی بنایاجائے گا۔

آ ج یوم علی ،ملک بھر میں جلوسوں پر پابندی، لاہور’کراچی سے جلوس برآمد

 

کراچی: (ویب ڈیسک)ملک بھر میں جاری کورونا لاک ڈاو¿ن کے باعث جلسے جلوسوں پر پابندی کے باوجود چوتھے خلیفتہ الرسول حضرت علیؓ کے یوم شہادت کی مناسبت سے نکلنے والا جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو گیا۔حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کا یوم شہادت آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، ہر سال یوم علیؓ کی مناسبت سے مجالس اور جلسے جلوسوں کا اہتمام کیا جاتا ہے لیکن اس مرتبہ کوروبا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں جلسے جلوسوں پر پابندی عائد ہے۔کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں کیے گئے لاک ڈاو¿ن کے پیش نظر یوم علیؓ کے جلوسوں پر پابندی عائد ہے اور صرف امام بارگاہوں اور گھروں میں حفاظتی انتظامات کے ساتھ مجالس کی اجازت ہے۔کراچی میں یوم علیؓ کے موقع پر نشترپارک میں مجلس عزا منعقد کی گئی ، مجلس مقررہ وقت سے قبل شروع کی گئی جس سے علامہ شہنشاہ نقوی نے خطاب کیا۔مجلس ختم ہونے کے بعد نشتر پارک سے جلوس برآمد ہوا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیاں ایرانیاں کھارادر پرختم ہوگا۔دوسری جانب شہر میں نشتر پارک اور اس سے منسلک شاہراوں پر کنٹینرز رکھنے کا عمل جاری ہے تاکہ جلوس نہ نکالے جا سکیں۔پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعہ کی عبادات اور یوم علیؓ پر عزاداری گھروں میں کرنے کی اپیل کی ہے۔

آئی ایس پی آر نے کورونا کیخلاف لڑنے والے طبی عملے کی رہنمائی کیلئے دستاویزی فلم تیار کرلی

 

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کورونا وبا کیخلاف صف اول میں لڑنے والے طبی عملے کی رہنمائی کیلئے دستاویزی فلم تیار کرلی، جس میں حفاظتی سامان یا آلات کے استعمال سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی مدد سے دستاویزی فلم کا اجراء کر دیا، آئی ایس پی آر نے صرف چھیانوے گھنٹے کے قلیل وقت میں دستاویزی فلم تیارکی۔دستاویزی فلم میں بتایا گیا کہ کب، کس وقت، کن حالات میں کونسا انفرادی حفاظتی سامان یا آلات استعمال کرنا ہیں جبکہ انفرادی حفاظتی سامان اور آلات کے استعمال کا مکمل طریقہ کار واضح بتایا گیا ہے۔دستاویزی فلم ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈکس، شعبہ صحت سے وابستہ دیگر افراد کیلئے بہترین بصری مدد ہے ، فلم سے ڈاکٹرز کی معاونت اور وسائل کے بہتر استعمال میں مدد مل سکے گی اوراس اقدام سے انفرادی حفاظتی سامان اور آلات کے غیر ضروری استعمال کی حوصلہ شکنی ہوگی۔معاون خصوصی ڈاکٹرظفرمرزا نے اس حوالے سے کہا کہ کہ آئی ایس پی آر کی مدد سے طبی عملے کی تربیت کے لیے ویڈیو بنائی گئی ہے، فلم کورونا سے متاثرہ افراد کاعلاج کرنے والے طبی عملے کےلیے مدد گار ثابت ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف فرنٹ لائن ورکرز کا تحفظ ضروری ہے اور مذکورہ ویڈیو کا لنک جلد ویب سائٹ پر اپلوڈ کریں گے۔

حنا پرویز بٹ نے مریم نواز کو ’ارطغرل‘ سے تشبیہ دے دی

 

لاہور (ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ کی ایک ٹوئٹ سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں انہوں نے اپنی لیڈر سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو ارطغرل سے ملادیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں حنا پرویز بٹ نے لکھا کہ ’ا?ج کل میں ’ارطغرل غازی‘ دیکھ رہی ہوں اور مریم نواز ارطغرل جیسی قائدانہ صلاحیتوں کی مالک ہیں‘۔

ادا کا رہ ریما بھی ’ارطغرل غازی‘ کے پاکستان میں دکھائے جانے پر ناخوش

 

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان کے نامور اداکار شان شاہد کے بعد اداکارہ ریما خان نے بھی پاکستان میں ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ کی نشریات کے خلاف اآواز اٹھالی۔اداکارہ ریما خان کے مطابق اپنے ملک میں بےشمار ٹیلنٹ ہونے کے باوجود کسی دوسرے ممالک کا مواد اپنی اسکرینز پر چلانا پاکستان کے ان فنکاروں کے ساتھ ناانصافی ہے جو پہلے سے ہی مشکل کا شکار ہیں۔خیال رہے کہ ریما خان ان دنوں ایک نجی چینل پر رمضان نشریات کی میزبانی کررہی ہیں۔اپنے اس ہی پروگرام کے دوران اداکارہ نے کہا کہ ’چند روز قبل شان شاہد نے بھی اس حوالے سے بات کی تھی۔ میں ان سے بالکل حامی بھرتی ہوں، یہ غلط ہے کہ ہم پاکستان میں غیر ملک پروجیکٹس کی تشہیر کریں، خاص طور پر تب جب یہاں کے فنکاروں گھروں پر بیٹھے ہیں جن کو کام نہیں دیا جارہا‘۔ریما خان نے مزید کہا کہ ’پاکستان کے فنکار اس ملک کے ٹیکسز بھرتے ہیں، وہ نہیں جن کا کام اسکرینز پر چلایا جارہا ہے، یہ فرق غلط ہے اور اس کے خلاف ا?واز اٹھانی چاہیے‘۔خیال رہے کہ چند روز قبل اداکار شان شاہد نے بھی ’ارطغرل غازی‘ کے پی ٹی وی چینل پر نشر ہونے کے خلاف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا تھا۔شان کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ انہیں علم ہے کہ جب حالیہ معاشی بحران میں ہم بیرون ممالک کی چیزیں امپورٹ نہیں کر پا رہے تو پھر ہمارا ریاستی ٹی وی پی ٹی وی کیوں بیرون ممالک کے ڈرامے دکھا رہا ہے؟انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا تھا کہ ہمیں اپنے ٹیلنٹ پر یقین رکھنا چاہیے اور انہیں آگے بڑھانے کے لیے کوشاں رہنا چاہیے۔

عاطف اسلم نے رمضان المبارک کی پہلی طاق رات پر ٹوئٹر کے ذریعے ‘اسمائ الحسنیٰ’ کی ویڈیو ریلیز کر دی

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم نے اس مشکل وقت میں امید اور اظہار یکجہتی کے لیے ‘اسمائ الحسنیٰ’ کا خاص تحفہ پیش کیا ہے۔عاطف اسلم نے اللہ تعالیٰ کے 99 ناموں ‘اسمائ الحسنیٰ’ کو اپنی خوبصورت ا?واز میں پڑھ کر سب کو محظوظ کیا۔عاطف اسلم نے رمضان المبارک کی پہلی طاق رات کے دن ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر اپنی خوبصورت ا?واز میں ‘اسمائ الحسنیٰ’ کی ویڈیو ریلیز کی۔گلوکار کا کہنا تھا کہ ‘جیسے کہ ہم ان اوقات میں انسانیت کے ساتھ کھڑے ہیں، یہ امید اور یکجہتی کا ایک شائستہ اظہار ہے’۔عاطف اسلم کی جانب سے ویڈیو شیئر کرنے کے فوراً بعد ہی پاکستان ٹوئٹر کے ٹرینڈنگ پینل پر عاطف اسلم کا نام ٹرینڈ کرنے لگا۔

کورونا وبا: پاکستان میں 36 ہزار 865 کیسز، 10ہزار سے زائد افراد صحتیاب، جبکہ اموات 792 تک جا پہنچی ہیں

 

لاہو ر (ویب ڈیسک)پاکستان میں پھیلے مہلک کورونا وائرس کے مریض دن بدن بڑھتے جارہے ہیں اور آج بھی نئے متاثرین سامنے آنے کے بعد مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 36 ہزار 865 ہوگئی ہے جبکہ اموات 792 تک جا پہنچی ہیں، تاہم 10 ہزار سے زائد مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔سرکاری سطح پر سامنے آنے والے اعداد و شمار کے مطابق آج ابھی تک 77 نئے مریضوں کا اضافہ دیکھا گیا۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں اب یومیہ ہزار سے زائد کا اضافہ دیکھا جارہا ہے جبکہ اموات کی شرح بھی بڑھ رہی ہے۔26 فروری کو سامنے آنے والے پہلے کیس کے بعد سے پاکستان میں اس وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے مختلف طرح کی بندشیں اور بعدازاں جزوی لاک ڈاو¿ن لگایا گیا تھا۔تاہم اس کے باوجود یہ وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور مئی کے آغاز میں اس کے کیسز میں اچانک تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔اعداد و شمار کو دیکھیں تو 26 فروری سے 30 اپریل تک 2 ماہ سے زائد کے عرصے میں ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد ساڑھے 16 ہزار سے زائد تھی جبکہ اموات 385 ہوئی تھیں۔تاہم رواں ماہ یعنی مئی کے ابتدائی 14 روز میں پاکستان میں 20 ہزار سے زائد کیسز اور 400 سے زائد اموات ریکارڈ کی گئیں جو تشویش ناک صورتحال کو ظاہر کرتی ہیں۔آج (15 مئی) کو بھی ملک میں کورونا وبا کے نئے کیسز اور اموات کا اضافہ ہوا، تاہم اس وائرس کے شکست دے کر صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی بڑھ گئی۔