ریسٹورنٹ میں مینی کوئنز سے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کا حل

لاہور (ویب ڈیسک)ریسٹورنٹس میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے ہر دورسری میز پر مینی کوئنز کا استعمال۔ پاکستان میں بھی یہ طریقہ کار استعمال کر کے ریسٹورنٹس دیگر حفاظتی انتظامات کے ساتھ کھولے جا سکتے ہیں

مقامی ائیرپورٹس پر پروازیں شروع ہونے سے پہلے تیاریوں کے مناظر

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) سول ایوی ایشن ڈویڑن نے 16مئی سے اندرون ملک پروازیں بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 16مئی سے اندرون ملک پروازیں بحال کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے، سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پشاور ائیر پورٹ سے 4 اور کوئٹہ ائیرپورٹ سے ہفتہ میں 8 پروازیں چلیں گی جب کہ اسلام آباد اور علامہ اقبال ائیر پورٹ لاہور سے ہفتے میں 32 پروازیں چلیں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق جناح ائیرپورٹ کراچی سے ہفتے میں68 پروازیں چلیں گی جب کہ پی آئی اے اور سیرین ایر لائنز کو اندرون ملک پروازیں چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔

مریم میں ارطغرل کی خصو صیا ت کا بیان ، رائے میری ذاتی،پا رٹی پا لیسی کا اس سے کو ئی تعلق نہیں:حنا پر ویز بٹ

 

لاہور (شو بز رپو رٹر)مسلم لیگ ن کی رہنماءحنا پر ویز بٹ کہتی ہیں کہ میں سمجھتی ہو ں کہ مریم میں ارطغرل کی خصو صیا ت ہیں۔بو لیں ارطغرل بہادر تھا،جب سا زشیں بڑھ جا ئیں تو اللہ سے رجو ع کر تا ہے۔سب جا نتے ہیں کہ مر یم نے وا لد کے ساتھ بہادری سے گرفتا ری دی۔سو شل میڈیا پر پی ٹی آئی نے تنقید کی لیکن میڈیا نے میری با ت کو سر اہا۔کہتی ہیں کہ رائے میری ذاتی،پا رٹی پا لیسی کا اس سے کو ئی تعلق نہیں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بچوں کی پورن فلمیں بنانے کے ملزم کی رہائی پر ایف آئی اے حکام کو طلب کرلیا

لاہور(ویب ڈیسک)گزشتہ روز لاہورہائی کورٹ نے بچوں کی پورن فلمیں بیرون ملک بیچنے کے الزام میں سزا پانے والے ملزم کی سزا معطل کرکے اسے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جب کہ ملزم کو ضمانت کے عوض 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا کہا گیا ہے۔ملزم کی ضمانت منظور ہونے پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق اے خان نے ایف آئی اے حکام کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق اے خان نے کہا کہ سزا پانے والے ملزم کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ضمانت کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کریں گے۔ان کا کہنا تھاکہ ابھی تک ہائیکورٹ کے آرڈر کی کاپی موصول نہیں ہوئی تاہم اس معاملے پر ایف آئی اے تفتیشی افسر ہفتے کو ریکارڈ سمیت اٹارنی جنرل آفس میں پیش ہوں گے۔واضح رہے کہ سعادت امین نامی ملزم کو وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے 2017 میں پنجاب کے شہر سرگودھا سے گرفتار کیا تھا اور 2018 میں لاہور کی سائبر کرائمز سے متعلق عدالت نے اسے 7 برس قید اور 12 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

آسٹریلیا میں لا ک ڈا ﺅن کھلتے ہی بازاروں اور مارکیٹوں میں رش ،لو گ دیوانہ وا ر خریداری کے لئے امڈے چلے آئے

سڈنی (نمائندہ خصو صی)آسٹریلیا میں لا ک ڈا ﺅن کھلتے ہی بازاروں اور مارکیٹوں میں عوا م کا رش ،لو گ دیوانہ وا ر اشیائے ضروریہ کی خریداری کے لئے امڈے چلے آئے۔سٹر کوں پر گاڑیو ںکی لمبی قطا ریں لگ گئیں۔مار کیٹو ں میں مو جو د سا مان پلک جھپکتے ہی فرو خت ہو گیا۔عوام نے لاک ڈاﺅن کھلنے کا اقدام خو ش آئند قر ار دیدیا۔یادرہے کہ دنیا کے دو سرے مما لک کی طرح آسٹریلیا اور نیو زی لینڈ میں بھی سخت لاک ڈا ﺅن کا نفاذ کیا گیا تھا جس کی وجہ سے عوام کے روزانہ کے شیڈول تبدیل ہو گئے تھے۔

پنجاب بھر میں فنکاروں کو بیس ہزار روپے فی کس امداد

لاہور(وےب ڈےسک)پنجاب بھر میں فنکاروں کو بیس ہزار روپے فی کس امداد فراہم کر دی گئی، امدادی پروگرام کے تحت صوبے کے 1300فنکاروں نے استفادہ کیا۔اس اقدام کے حوالے سے شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب کے محکمہ ثقافت نے فنکار برادری کیلئے بے لوث مالی امدار کا قدم اٹھایا ہے۔شاہد حمید،شان،معمر رانا،شاہدہ منی،میگھا،ماہ نور،مسعود بٹ،اچھی خان،جرار رضوی،نادیہ علی،ہانی بلوچ،مایا سونو خان،عامر راجہ،آغا قیصر عباس،سہراب افگن،حاجی عبد الرزاق،یار محمد شمسی صابری،بینا سحر،ثنائ بٹ،سدرہ نور،بی جی، عباس باجوہ،ندا چوہدری،ہنی شہزادی،اسد نذیر،نادیہ جمیل،عقیل حیدر،گلفام،طاہر انجم،طاہر نوشاد،ڈاکٹر اجمل ملک،ملک طارق،ارشد چوہدری،ڈیشی راج،آفرین خان،آشا چوہدری،احسن خان،نیلم منیر،رزکمالی،وہاج خان،اسد مکھڑا،گڈوکمال،جہانزیب علی،ثمینہ بٹ،ناصر چنیوٹی،تابندہ علی،بابرہ علی،قیصر لطیف،ذیشان منیر،سلیم بزمی، لاڈا،ظفر عباس کھچی،مومنہ بتول،عائشہ جاوید،اکرم اداس،عارف بٹ،شاہد خان،ظفر ارشاد،عاصم جمیلِ،عینی رباب،حمیرا،عروج،روبی انعم،اظہر بٹ،آغا حیدر اور رضی خان نے کہا کہ کورونا وباءکے سبب فنی و ثقافتی سرگرمیاں نہ ہونے سے فنکار بری طرح سے متاثر ہیں، پنجاب حکومت فنکار برادری کی فلاح و بہبود کو اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے، لاک ڈاو¿ن کے دوران بھی محکمہ ثقافت فنکار برادری سے مسلسل رابطے میں رہا جو انتہائی خوش آئند بات ہے۔ یاد رہے کہ اس سلسلے میں ایڈیشنل سیکرٹری کلچر ثمن رائے کا کہنا ہے کہ کورونا کے ممکنہ خطرے کے باوجود درخواستیں لی جاتی اور پروسیس کی جاتی رہیں۔ سینئر فنکاروں کو امداری رقوم کی فراہمی کے تمام مراحل میں پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی نے اہم کردار ادا کیاہے۔جبکہ تھیٹر سے وابستہ چھوٹے فنکاروں کا کہنا ہے کہ ہمیں تو امداد کلی مد میں حکومت سے ایک روپیہ بھی نہیں ملا ہے یہ رقم کن فنکاروں کو ملی ہے اس بارے میں تو حکومت ہی بہتر جانتی ہے۔

سندھ حکومت کا پبلک ٹرانسپورٹ اور سفری سہولیات کی دیگر سروسز پر پابندی ہٹانے سے انکار

کراچی: وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کی اپیل کے باوجود سندھ حکومت نے سفری سہولیات کی دیگر سروسز اور پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس شاہ نے کراچی سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث موجودہ صورتحال میں پبلک ٹرانسپورٹ کی بحالی کے امکان کو مسترد کردیا۔انہوں نے وزیراعظم کی تجویز پر تنقید کی اور کہا کہ وہ کورونا وائرس کے معاملے، اس کے خطرات اور احتیاطی تدابیر پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے سے قبل ماہرین سے مشورہ کریں۔سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ ملک کے وزیراعظم کی حیثیت سے ہم ان کے خیالات اور مشوروں کا احترام کرتے ہیں۔خیال رہے کہ صوبائی وزیر کا مذکورہ بیان وزیراعظم کی جانب سے ٹی وی پر نشر کیے گئے خطاب کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے کورونا وائرس کے خطرے سے جڑی کئی تجاویز اور مستقبل کے امکانات پر بات کی تھی۔تاہم سید اویس شاہ نے ہم پبلک ٹرانسپورٹ سروس بحال کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، ہم ہر روز کیسز میں اضافہ دیکھ رہے ہیں اور ایسی صورتحال میں بسوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کے دیگر ذرائع کو بحال کرنے کی اجازت دینا لوگوں کو زندگیوں کو خطرے میں ڈالنا بالکل غلط فیصلہ ہوگا۔انہوں نے رواں ہفتے کے آغاز میں لاک ڈاو¿ن میں نرمی کے بعد تاجروں اور خریداروں دونوں کی جانب سے اسٹینڈر آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) اور حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی کا حوالہ دیا اور دعویٰ کیا کہ اس سے کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی آئی۔اویس شاہ نے ایسی ہی صورتحال مختلف صنعتی یونٹس کو آپریشنز بحال کرنے کی اجازت دینے کے بعد دیکھی گئی لیکن وہ اپنے وعدوں پر پورا اترنے، سماجی دوری پر عمل اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد میں ناکام ہوگئے۔خیال رہے کہ سندھ حکومت نے ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ سروس پر 23 مارچ کو باضابطہ طور پر لاک ڈاو¿ن کے نفاذ سے قبل مارچ کے تیسرے ہفتے سے پابندی لگائی ہوئی ہے۔لاک ڈاو¿ن کے نفاذ کے رائیڈ- شیئرنگ سروسز کے آپریشنز بھی معطل ہیں جس کے باعث لوگ ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کے لیے نجی یا ذاتی گاڑیوں پر انحصار کررہے ہیں۔

ارتغرل کے مداحوں نے ڈرامے میں کوہلی اور عثمان شنواری کے ہم شکل کو ڈھونڈ لیا

انقرہ(وےب ڈےسک)ترکی سمیت دنیا کی مختلف زبانوں میں ڈب کر کے چلایا جانے والا ڈرامہ ارتغرل پاکستان میں ترکی سے بھی زیادہ مقبول ہو رہا ہے۔پاکستان میں ارتغر ل کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہ ڈرامہ یوٹیوب پر پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ڈرامہ بن گیا ہے۔دوسری جانب ارتغرل ٹوئٹر پاکستان کے ٹرینڈنگ پینل پر سرفہرست ہوتا ہے جب کہ ڈرامے کی کردار ‘حلیمہ’ بھی خوب مقبول ہو رہی ہیں۔لیکن اب ارتغرل کے مداحوں نے ڈرامے میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عثمان شنواری کے ہم شکل کو بھی ڈھونڈ لیا ہے۔اس ضمن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا جس میں انھوں نے ڈرامے کے ایک کردار کی تصویر شیئر کی جو کہ کافی حد تک ویرات کوہلی سے مشابہت رکھ رہا تھا۔دوسری جانب ایک صارف نے ارتغرل کے ایک اور کردار کی تصویر شیئر کی جو کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عثمان شنواری سے مل رہا تھا۔ بعدازاں ٹوئٹر پر ویرات کوہلی اور عثمان شنواری جیسے دکھنے والے ارتغرل کے کرداروں کی تصاویر کو شیئر اور ری ٹوئٹ کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا اور صارفین کا کہنا ہے کہ یہ دونوں واقعی کھلاڑیوں سے بہت مشابہت رکھتے ہیں۔

کرونا وائرس کا خوف ،سابق ملکہ حسن بوائے فرےنڈ کے ساتھ گرفتار

 

منےلا(وےب ڈےسک) فلپائن کے صوبے سیبو سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ سابق ملکہ حسن ماریہ جائےگانٹے اور ان کے 35 سالہ ساتھی ایویئر فلوسا کیسٹرو کو لاک ڈاو¿ن کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے گرفتار کرلیا۔انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ دونوں سیبو کے شہر مولبال کے ایک ساحل پر تیراکی اور شراب پیتے ہوئے پکڑے گئے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے حکومت نے صوبے میں لاک ڈاو¿ن نافذ کررکھا ہے اور ایسے میں لوگوں کو ساحل سمندر جانے کی بھی اجازت نہیں۔جبکہ سیبو میں شراب نوشی پر بھی پابندی عائد ہے۔پولیس کے مطابق اس جوڑے سے قانون کی خلاف ورزی کی جس کے باعث انہیں گرفتار کیا گیا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ان دونوں نے چیک پوائنٹ سے گزرتے وقت انتظامیہ کی جانب سے اجازت نامہ دکھایا اور بتایا تھا کہ وہ لوگوں میں سامان تقسیم کرنے کی غرض سے آگے جارہے ہیں۔جس کے بعد پولیس نے جب ان دونوں کا پتا لگایا تو یہ ساحل سمندر پر تیراکی کرتے ہوئے پکڑے گئے جبکہ ان کے پاس سے شراب کی بوتلیں بھی برآمد ہوئیں۔پولیس نے ان دونوں کو گرفتار کرنے کے بعد ا?ئسولیشن سیل میں منتقل کردیا، کیوں کہ سیبو میں ہزاروں کی تعداد میں کورونا کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔

میو ہسپتال میں کورونا کے مزید4 مریض انتقال کرگئے، جاں بحق افراد کی تعداد 62 ہو گئی

لاہور(ویب ڈیسک)میو ہسپتال میں کورونا کے مزید4 مریض انتقال کرگئے،میوہسپتال میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 62 ہو گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق سی ای او ڈاکٹر اسد اسلم نے کہاہے کہ میو ہسپتال میں کورونا کے مزید4 مریض انتقال کرگئے،میوہسپتال میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 62 ہو گئی۔ڈاکٹر اسد اسلم نے کہاکہ جاں بحق ہونے والے افراد دیگر موذی امراض میں بھی مبتلا تھے۔

رمضان المبارک کے اِس آخری عشرے میں اللّہ تعالیٰ سے گناہوں کی بخشش کی دعا کیجئے: اداکارہ نمرہ خان

 

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ نمرہ خان نے کہا ہے کہ جتنا ہوسکے اللّہ تعالیٰ سے د±عا کیجئے کہ وہ ہمیں جلد از جلد اِس مشکل گھڑی سے نکال دے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری اپنے پیغام کے ساتھ نمرہ خان نے اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں اداکارہ کے ہاتھ میں ’قرآن پاک‘ پکڑا ہوا ہے۔اِس خوبصورت تصویر کے ساتھ اداکارہ نے اپنے مداحوں سے کہا کہ رمضان المبارک کے اِس آخری عشرے میں اللّہ تعالیٰ سے گناہوں کی بخشش کی دعا کیجئے۔انہوں نے مزید کہا کہ بے شک وہ معاف کرنے والا ہے اور وہ ہمارے گناہوں اور ہماری غلطیوں کو بخش دے گا آمین۔

پنجاب یونیورسٹی نے گریجویشن اور ماسٹرز کی سطح پر امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا

 

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب یونیورسٹی نے گریجویشن اور ماسٹرز کی سطح پر امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ بی اے، بی ایس سی پارٹ ٹو کے امتحانات 22 جولائی سے شروع ہوں گے۔ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق ایم اے، ایم ایس سی، بی کام پارٹ ٹو کے امتحانات 7 ستمبر سے شروع ہوں گے۔ پارٹ ٹو کا امتحان دینے والے امیدوار روایتی اور ایم سی کیو بیسڈ آن لائن امتحان دینے کی تیاری کریں۔ 15 جولائی کے بعد یونیورسٹی کھلی تو پارٹ ٹو کے امتحانات روایتی انداز میں ہوں گے۔15 جولائی کے بعد یونیورسٹی بند رہنے پر پارٹ ٹو کا امتحان آن لائن ایم سی کیو بیسڈ ہوگا۔ کسی وجہ سے آن لائن امتحانات نہ دینے والوں کو یونیورسٹی کھلنے پر روایتی امتحان دینے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق راویتی امتحان لینے کا فیصلہ حکومتی اجازت سے مشروط ہوگا۔ بی اے، بی ایس سی، ایسوسی ایٹ ڈگری ان آرٹس/ سائنس پارٹ ون کے سالانہ امتحانات یکم اکتوبر سے ہوں گے۔ ایم اے، ایم ایس سی، بی کام، ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس پارٹ ون کے امتحانات 2 نومبر سے شروع ہوں گے۔

پاکستان میں 38 ہزار 512 کورونا کیسز، صحتیاب افراد کی تعداد 10 ہزار، 823 افراد انتقال کرچکے ہیں

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاو¿ میں کمی نہ آسکی اور اب تک اس وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 38 ہزار 512 ہوگئی ہے جبکہ 823 افراد ایسے بھی ہیں جو انتقال کرچکے ہیں۔دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لینے والے مہلک کورونا وائرس کا آغاز گزشتہ سال کے آخری ماہ میں چین کے صوبے ہوبے کے شہر ووہان کی ایک سی فوڈ مارکیٹ سے ہوا تھا۔چین سے شروع ہونے والا یہ وائرس اب تقریباً پوری دنیا میں ہی پھیل چکا ہے اور اس سے اب تک دنیا بھر میں 45 لاکھ سے زائد لوگ متاثر جبکہ 3 لاکھ سے زیادہ لقمہ اجل بن چکے ہیں۔پاکستان میں بھی یہ وائرس اگرچہ خطے کے دیگر ممالک کی نسبت دیر سے آیا تاہم اس وائرس کو ملک میں ڈھائی ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔تاہم ماہ مئی کا آغاز وائرس کے کیسز میں اضافے کی ایک نئی لہر کے ساتھ ہوا اور صرف نصف مئی یعنی 15 روز کے اندر کیسز کی تعداد میں 21 ہزار سے زائد نئے مریضوں کا اضافہ ہوا جبکہ 438 اموات بھی اسی دوران ہوئیں۔آج (16 مئی) کو بھی پاکستان میں کورونا کے مصدقہ کیسز سامنے آئے جبکہ اسی دوران صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بھی بڑھی۔