سری نگر کے علاقے نواکدل میں قابض بھارتی سکیورٹی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کی بدترین اور وحشیانہ کارروائی ،15 رہائشی عمارتوں کو بارودی دھماکوں سے تباہ کردیا

نواکدل (ویب ڈیسک)سری نگر کے علاقے نواکدل میں قابض بھارتی سکیورٹی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کی بدترین اور وحشیانہ کارروائی کے دوران 15 رہائشی عمارتوں کو بارودی دھماکوں سے تباہ کردیا، کروڑوں روپے کی مالیت کا گھریلو سازو سامان، قیمتی اشیاءاور گاڑیاں جل کر راکھ ہوگئی۔

آ ج لیلتہ القدر عقیدت و احتر ام سے منا ئی جا ئیگی

لاہو ر (ویب ڈیسک)لیلتہ القدر آج ہو گی۔آ ج 27رمضا ن کی شب مسلمان مساجداور گھرو ں میں اللہ کے حضو ر عبا دت او ر نوا فل ادا کرینگے۔یا د رہے کہ کرونا وا ئرس کی احتیا طی تدا بیر اور ایس او پیز کی وجہ سے مسا جد میں رش کم ہوگا۔زیا دہ تر لو گو ں کو گھروں میں رہ کر ہی عبا دت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پنجا ب بھر کی جیلوں میں خواتین سے زیا دتی کا انکشا ف

لاہور (خصو صی رپو رٹر)حوا زادی کہیں بھی محفو ظ نہیں۔پنجا ب بھر کی جیلوں میں خواتین سے زیا دتی کا انکشا ف۔عملے پر ہی نہیں ڈی آئی جی جیل خانہ جات پر بھی منہ کا لاکرنے کا الزام۔سو شل میڈ یا پر وا ئرل ہونے وا لی ویڈیو میں انکشا ف ہوا ہے کہ پنجا ب کی جیلو ں میں را ت کو اعلی حکا م اپنے دفا تر میں حوا زادیوں کی عزتو ں سے کھلوا ڑ کر تے ہیں۔زیادتی کی شکا ر قیدی عو رت نے سو شل میڈیا پر آ کر تہلکہ مچا دیا۔ویڈیو میں نا معلوم خا تو ن نے الزا م عا ئد کیا ہے کہ ڈی آ ئی جی جیل خانہ جا ت پنجا ب سمیت دیگر افسران اس سکینڈل میں مبینہ طو ر پر ملو ث ہیں۔خاتو ن کے ویڈیو بیا ن کے مطا بق وہ ڈسٹرکٹ جیل لا ہور میں قید ہے اور سزا کا ٹ رہی ہے۔جبکہ دو سری طرف آئی جی جیل خانہ جا ت کا عملہ صفا ئیاں دینے کیلئے میدا ن میں کو د پڑا ہے۔کہتا ہے کہ خوا تین کی بیرکیں ہی الگ ،ایسا ہونہیں سکتا۔

بھارتی ہیکرز شیطانیت پر اتر آئے،پاکستان کے حساس ادارو ں تک رسائی کی مذموم کو شش

لاہور (نیٹ نیوز )بھارتی ہیکرز شیطانیت پر اتر آئے،پاکستان کے حساس ادارو ں تک رسائی کی مذموم کو شش کا انکشا ف ۔وفا قی حکو مت کی بھارتی ہیکرزسے متعلق تمام وزارتوں کو ہدا یا ت جا ری ۔محتاط رہنے کی ہدایت جا ری کر دی گئی۔تفصیلا ت کے مطا بق وفا قی حکو مت نے بھارت ہیکرز سے متعلق تمام وزارتوں کو مرا سلہ جا ری کردیاجس میں لکھا ہے کہ بھارتی ہیکر ز گروپ اے پی ٹی حساس معلو مات تک رسائی کیلئے سر گرم ہوگیا ہے جو ہمارے سو ل اور عسکری اداروں تک رسائی کی مذمو م کو شش کر سکتا ہے۔

لڑکی کے پیٹ میں دو کلو وزنی بالوں کا گچھا،ڈاکٹرز کی سخت محنت کے بعد آخر کا ر نکل ہی گیا

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں ڈاکٹرز نے آپریشن کرکے لڑکی کے پیٹ سے حیران کن طور پر 2 کلوگرام بال نکال کر سالوں کا درد ختم کر دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے ایک ہسپتال میں میڈیکل ٹیم نے 20 سالہ لڑکی کے پیٹ سے حیران کن طور پر بالوں کا گچھا نکال لیا جس کا وزن دو کلو گرام تھا۔خبر رساں ادارے کے مطابق لڑکی سالوں سے پیٹ درد میں مبتلا تھی اور آپریشن تک درد کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تھی، درد بڑھنے پر لڑکی کو طائف کے کنگ عبدالعزیز ہسپتال لایا گیا جہاں بڑے پیمانے پر طبی معائنہ کیا گیا اور مختلف ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں آخرکار درد کا سبب بننے والے عوامل کا پتہ لگا لیا گیا۔بال نکالنے کے بعد لڑکی کا سالوں سے ہونا والا پیٹ کا درد ختم ہوگیا اور پیٹ کے بھاری پن سے بھی جان چھوٹ گئی تاہم اسے اب بھی ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی اسپتال میں رکھا گیا ہے۔

پاکستانی تا ریخ کا نیا سنگ میل،بر اعظم ایشیاء کے پہلے وزیر اعظم عمران خان آج ورلڈ اکنا مک فو رم اجلا س کی صدا رت کرینگے

 

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)پاکستانی تا ریخ کا نیا سنگ میل،بر اعظم ایشیاءکے پہلے وزیر اعظم عمران خان آج ورلڈ اکنا مک فو رم اجلا س کی صدا رت کرینگے۔ ورلڈ اکنامک فورم کا اہم ترین اجلاس آج طلب کر لیا گیا، وزیر اعظم عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔وزیراعظم عمران خان کو ویڈیو لنک کے ذریعے ورلڈ اکنامک فورم اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم موجودہ عالمی صورت حال پر ورلڈ اکنامک فورم سے کلیدی خطاب کریں گے اور عالمی فورم کو کورونا وبا کے دوران پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کریں گے، دنیا بھر کے سربراہان مملکت اور عالمی رہنما اجلاس میں شرکت کریں گے۔

غر بت کے باعث بس کا ٹکٹ تک خریدنے کی اوقا ت نہ تھی، ویرات کوہلی

 

ممبئی:(ویب ڈیسک)بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بار انھیں ٹکٹ نہ ہونے کی وجہ سے لوکل بس سے اتار دیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں دہلی میں کرکٹ ٹریننگ کیلئے مقامی بس پر سفر کرتا تھا، میرے پاس اکیڈمی کا پاس عام طور پر ہوتا تھا، کچھ لڑکے ٹکٹ کے پیسے بچانے کیلئے خود کو سٹاف ممبر ظاہر کرتے، میں نے بھی ایک بار کوشش کی مگر کنڈیکٹر نے مجھ سے ایسے سوال پوچھے کہ میں نے بس سے اتر جانے میں ہی عافیت محسوس کی۔خود کو سٹاف ممبر کہنے والے لڑکوں میں الگ ہی درجے کا اعتماد ہوتا تھا مگر میرے تو منہ پر لکھا آجاتا تھا کہ جھوٹ بول رہا ہوں۔

عید الفطر کےلئے اپنی اور بچوں کےلئے کوئی خریداری نہیں کی:ادا کارہ ثناءکا انکشا ف

لاہور(ویب ڈیسک): فلمسٹار ثنا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے گھر سے نکلنے سے مکمل گریز کر رہی ہوں اور امسال عید الفطر کےلئے اپنی اور بچوں کےلئے کوئی خریداری نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ایک حقیقت ہے اور ہمیں اسے سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ آج کل عید الفطر کی وجہ سے بازاروں میں شدید رش ہے اور کسی طرح کے ایس او پیز پر عمل نہیں کیا جارہا۔ہمیں اپنی اور دوسروں کی زندگی کو خطرات لا حق نہیں کرنے چاہئیں اس لئے گھروں سےنکلنے سے گریز کیا جائے۔ا نہوں نے کہا کہ اگر ہم امسال عید الفطر پر نئے کپڑے نہیں پہنیں گے تو کوئی قیامت نہیں ٹوٹ پڑے گی لیکن بد قسمتی سے لوگ اس بات کو سمجھنے کے لئے ہی تیار نہیں نہیں ہیں۔

باسکٹ بال کے امریکی پلئیر مائیکل جارڈن کے جوتوں نے نیلا می میں نیا ریکا رڈ قا ئم کر دیا

نیویارک: (ویب ڈیسک) باسکٹ بال لیجنڈ امریکا کے مائیکل جارڈن کے ابتدائی سیزن میں پہنے جوتے ریکارڈ قیمت 5 لاکھ 60 ہزار ڈالرز میں فروخت ہو گئے ہیں۔1985ء میں مائیکل کے لیے ڈیزائن کئے گئے ائیر جارڈن نامی شوز کی نیلامی اس کی 35ویں سالگرہ کے موقع پر کی گئی۔ باسکٹ بال لیجنڈ مائیکل جارڈن کے جوتے معروف کمپنی نے ائیر جارڈن کے نام سے 1985ء میں ڈیزائن کیے تھے۔ایک جوتے کا سائز 13 اور دوسرے کا 13.5 پانچ ہے۔ منتظمین کو توقع تھی کہ آن لائن نیلامی میں مائیکل کے استعمال شدہ اور آٹوگراف والے یہ شوز ایک لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ ڈالرز میں نیلام ہوں گے۔تاہم ان کی قیمت 5 لاکھ 60 ہزار ڈالرز لگی جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ اس سے پہلے اسی کمپنی کے 1972ءمیں بنائے مون شو نامی جوتے 4 لاکھ 37 ہزار پانچ سو ڈالرز کے فروخت ہوئے تھے۔

آفریدی کی بیٹی اسمارہ کی8 ویں سا لگرہ،سو شل میڈیا پر مداحوں کی مبارکبادیں

 

کراچی :(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ٹوئٹر پر ٹرینڈ پینل پر سرفہرسٹ ٹرینڈز میں ’اسمارہ‘ بھی شامل ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی کی اہلیہ نادیہ شاہد نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں اسمارہ کی آٹھویں سالگرہ کے موقع پر لی گئیں تصویریں شیئر کیں جنہیں شاہد آفریدی نے بھی اپنے اکاو¿نٹ پر شیئر کیا۔گولڈن فراک اور سر پر دلکش بینڈ پہنے اسمارہ کی تصویریں جلد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔اسمارہ کی سالگرہ کا کیک بھی انتہائی منفرد تھا، کیک پر 8 کا ہندسہ بھی لگا دکھائی دے رہا تھا، ٹنکر بیل کارٹون کا کردار بھی دکھائی دے رہا تھا اور ساتھ ہی اسمارہ کی بچپن کی ایک یادگار تصویر بھی لگی ہوئی تھی۔مداحوں کی جانب سے اسمارہ کے لیے سالگرہ کے موقع پر نیک تمناو¿ں کے پیغامات شیئر کئے گئے۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی شادی نادیہ شاہد سے سال 2000 میں ہوئی تھی، ان کی پانچ بیٹیاں اقصیٰ، عنشہ، اجوا اور اسمارہ اور عروہ ہیں۔

سعودی عرب میں بھی تبدیلی آگئی، کوڑے مارنے کی سزا ختم

 

ریا ض (ویب ڈیسک)سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا۔سعودی عرب کی وزارتِ انصاف نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ’اب کوڑوں کے متبادل کے طور پر جیل یا جرمانے یا دونوں سزائیں دی جائیں گی، عدالتیں مقدمات کی سماعت کریں گی، ان کا جائزہ لیں گی اور ہر مقدمے کا اس کی نوعیت کے اعتبار سے منصفانہ فیصلہ کریں گی۔‘عرب خبررساں ادارے کے مطابق اس ضمن میں سعودی عرب کے وزیر انصاف ولید السمعانی نے گزشتہ روز تمام عدالتوں کو ایک سرکلر جاری کیا جس میں عدالت عظمیٰ کے اس فیصلے سے آگاہ کیا گیا ہے کہ عدالتوں کو تعزیر کے طور پر اب کوڑے لگانے کی سزا دینے کے بجائے قید یا جرمانہ یا دونوں سزائیں دینا ہوں گی۔

با بر کت ماہ صیا م میں قومی کرکٹر وہاب ریاض کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش

 

کرا جی (ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر مبارکباد کا تانتا بندھ گیا،وہاب ریاض نے ٹوئٹر پر اپنی دوسری بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی۔قومی کرکٹر نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘میں اور میرے خاندان نے آج حورین سکندر کو اپنے گھر میں خوش آمدید کہا ہے، حورین میری دوسری بیٹی کا نام ہے، اللہ کا شکر ہے کہ وہ میری ہاتھوں میں ہے’۔وہاب ریاض نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ‘اس وقت جب میں یہ ٹوئٹر پیغام دینے میں مصروف ہوں ، میری اہلیہ میرے ساتھ موجود ہیں جب کہ دوسری بیٹی کی پیدائش پر ہم بے انتہا خوش ہیں جسے میں بیان نہیں کرسکتا’۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی خوشی بیٹی کی پیدائش کی خوشی کے مقابلے کے لائق نہیں ہے کیونکہ بیٹی اللہ کی رحمت ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ ایسے والدین پر رحم فرماتا ہے جن کے پاس بیٹیاں ہوں۔قومی کرکٹر نے اس لمحے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ آج میرے والدین میرے ساتھ ہوتے اور اسے اپنی گود میں اٹھاتے۔وہاب ریاض کو بیٹی کی پیدائش پر قومی کھلاڑی سمیت متعدد معروف شخصیات کی جانب سے مبارکباد دینےکا سلسلہ جاری ہے۔

گوجرانوالہ سے پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کا کورونا وائرس سے انتقال

 

 

لاہور (ویب ڈیسک)سی ای او میو اسپتال ڈاکٹر اسد اسلم نے ایم پی اے شاہین رضا کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شاہین رضا میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ڈاکٹر اسد اسلم کا کہنا ہے کہ بیگم شاہین رضا بلڈ پریشر اور شوگر کی بھی مریضہ تھیں۔شاہین رضا کو 17 مئی کو طبیعت خراب ہونے پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں سے انہیں لاہور ریفر کر دیا گیا۔شاہین رضا خواتین کی مخصوص نشست پر پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے منتخب ہوئی تھیں اور ان کی عمر تقریبا 60 برس تھی۔ڈپٹی کمشنر آفس گوجرانوالا کے مطابق مرحومہ شاہین رضا کی تدفین مقامی قبرستان میں کی جائےگی۔وزیراعظم عمران خان نے رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان میں اب تک کورونا سے 45 ہزار 898 افراد متاثر ہو چکے ہیں جس میں سے 985 افراد جاں بحق بھی ہو چکے ہیں۔