کرونا وائرس ،سری دیوی کی صاحبزادی جھانوی کپور کی گھر میں حالت کیسی ہے ؟ سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیاگیا

 

ممبئی (ویب ڈیسک) آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بڑی بیٹی اور بالی ووڈ کی نئی ا±بھرتی ہوئی اداکارہ جھانوی کپور نے اپنے ملازم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے، تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جھانوی کپور نے ایک طویل پیغام کی تصویر شیئر کی ہے، جس پر لکھا ہے کہ یہ پیغام بونی کپور کی جانب سے ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کردہ پیغام میں لکھا ہے کہ ’میں آپ سب کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہمارے گھر کام کرنے والے 23 سالہ چارن ساہو کا کوویڈ 19 (کورونا وائرس) کا ٹیسٹ مثبت ا?یا ہے۔ چارن کی طبیعت ہفتے کی شام سے خراب تھی جس کے بعد ا±سے آئیسولیشن میں بھیج دیا گیا تھا، ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہوا کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہے، جس کے بعد ا±سے فوری طور پر قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیا۔بونی کپور نے لکھا کہ میں، میرے بچے اور گھر میں موجود دیگر کام کرنے والے افراد بالکل ٹھیک ہیں، ہم میں سے کسی کو بھی کورونا وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں، جب سے لاک ڈاون شروع ہوا ہے ہم میں سے کوئی بھی اپنے گھر سے باہر نہیں نکلا۔انہوں نے لکھا کہ اگلے مزید 14 دن ہم اپنے آپ کو گھر میں ہی رکھیں گے۔ ہم بی ایم سی اور ا±ن کی ٹیم کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی احکامات پر بھرپور طریقے سے عمل کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ بونی کپور نے لکھا کہ اتنی جلدی ہماری مدد کرنے پر ہم مہاشٹرا حکومت اور بی ایم سی کے شکرگزار ہیں۔

امریکی اداکار و میزبان بریان آسٹن گرین اور اداکارہ میگن فاکس کی لو سٹوری کاپیک اپ

نیو یا ر ک (ویب ڈیسک)امریکی اداکار و میزبان 46 سالہ بریان آسٹن گرین نے 34 سالہ اداکارہ میگن فاکس سے علیحدگی کی تصدیق کردی تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ ان کے درمیان باضابطہ طور پر طلاق ہوچکی ہے یا نہیں۔میگن فاکس اور بریان آسٹن گرین کے درمیان گزشتہ 5 سال سے علیحدگیوں اور اختلافات کی خبریں چل رہی تھیں، تاہم اس عرصے کے دوران جوڑے کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش بھی ہوئی اور دونوں کو ایک ساتھ دیکھا بھی جاتا رہا مگر اس کے باوجود دونوں کے درمیان شدید اختلافات کی خبریں چلتی رہیں۔میگن فاکس اور بریان آسٹن کے درمیان علیحدگی کی خبریں آخری ڈھائی سال میں تیز ہوگئیں اور متعدد شوبز ویب سائٹس نے متعدد بار اپنے ذرائع سے بتایا کہ دونوں کے درمیان اب ماضی جیسے تعلقات نہیں رہے اور وہ شادی ختم کرنا چاہتے ہیں تاہم دونوں نے کبھی بھی اپنے کشیدہ تعلقات پر بات نہیں کی تھی۔لیکن اب بریان آسٹن گرین نے بیوی سے علیحدگی سے متعلق افواہوں پر کھل کر بات کرکے واضح کردیا کہ وہ اب ساتھ نہیں رہتے۔

‘ارطغرل غازی’ پر پاکستانی شوبز ستارے منقسم،نیا پنڈورا با کس کھل گیا

 

کرا چی (ویب ڈیسک)ترک ڈرامے ‘دیریلیش ارطغرل’ جسے اردو میں ڈبنگ کرکے ‘ارطغرل غازی’ کے نام سے چلایا جا رہا ہے پر پاکستانی شوبز شخصیات میں زبردست بحث شروع ہوچکی ہے۔ترک ڈرامے کی پاکستان میں مقبولیت کے بعد جہاں کچھ شوبز شخصیات ڈرامے کو سرکاری ٹی وی پر دکھائے جانے پر خفا دکھائی دے رہے ہیں، وہیں کچھ شخصیات نے اسلامی فتوحات پر بنائے گئے ڈرامے کو پی ٹی وی پر نشر کرنے کو مثبت قرار دیا۔’ارطغرل غازی’ کو سرکاری ٹی وی پر دکھائے جانے پر جہاں اداکار شان شاہد برہمی کا اظہار کر چکے ہیں، وہیں اداکارہ ریما نے بھی ترک ڈرامے کو نشر کرنے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔شان شاہد نے رواں ماہ کے آغاز میں کہا تھا کہ وہ ترک ڈراموں کے خلاف نہیں ہیں مگر وہ ایسے ڈراموں کو سرکاری ٹی وی پر چلانے کے خلاف ہیں، کیوں کہ وہ عوام کے ٹیکس سے چلتا ہے اور سرکاری سطح پر بیرون ممالک کے ڈراموں کی تشہیر نہیں ہونی چاہیے۔اسی طرح ریما کا بھی کہنا تھا کہ اس وقت جب پاکستانی ڈراما انڈسٹری مشکلات کا شکار ہے اور پاکستانی اداکاروں کو کام نہیں مل رہا، ایسے وقت میں غیر ملکی ڈرامے چلانا افسوس ناک ہے تاہم بعد ازاں انہوں نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ترک ڈرامے کے خلاف نہیں ہیں۔یاسر حسین نے بھی ‘ارطغرل غازی’ کو پی ٹی وی پر نشر کرنے کے معاملے پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ لنڈے کے کپڑے اور ترک ڈرامے پاکستانی انڈسٹری کے لیے تباہی ہیں۔یاسر حسین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ’ارطغرل غازی‘ کو پی ٹی وی پر نشر کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ پی ٹی وی کو چاہیے کہ وہ ایک تاریخی ڈراما بنائے اور وہ اپنے فنکاروں اور تکنیکی ماہرین کی خدمات حاصل کرے۔یاسر حسین نے لوگوں کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ جب ان کے بھائی کو بینک سے، بہن کو اسکول سے اور ابو کو نوکری سے نکال کر ترک لوگوں کو نوکریاں دی جائیں گی تب انہیں اندازہ ہوگا وہ کیا کہہ رہے ہیں۔یاسر حسین کی جانب سے ترک ڈرامے پر سخت تنقید کے بعد کچھ شوبز شخصیات نے بھی ان کے بیان سے اختلاف کیا، جس کے بعد یاسر حسین کو ایک اور سوشل میڈیا پوسٹ کرنی پڑی۔متعدد فنکاروں کی تنقید کے بعد یاسر حسین نے اپنی سوشل میڈیا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جو اداکار کہہ رہے ہیں کہ ہمیں اپنا مواد بہتر کرنے کی ضرورت ہے تو کیا وہ سیٹ پر جا کر ڈرامے کا مواد بہتر کرلیتے ہیں؟‘ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ یہ کام اداکاروں کا نہیں بلکہ اداروں کا ہے۔یاسر حسین کے بعد دیگر فنکاروں کی رائے بھی سامنے آئی اور معروف اداکار احمد علی بٹ نے بھی اپنی سوشل میڈیا اسٹوری شیئر کی، جس میں انہوں نے ترک ڈرامے کی تعریف بھی کی۔اپنی اسٹوری میں احمد علی بٹ نے لکھا کہ ہر کسی کو اپنی رائے کے اظہار کی آزادی حاصل ہے اور یاسر حسین نے جو کہا وہ اس کی اپنی مرضی اور حق تھا مگر وہ ان سے اتفاق نہیں کرتے۔احمد علی بٹ نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ پاکستان میں بھی ‘ارطغرل غازی’ جیسے ڈرامے ضرور بننے چاہیے اور حکومت ایسے ڈراموں کے لیے خصوصی بجٹ بھی مختص کرے اور بلاشک ایسے منصوبوں کے لیے حکومت کچھ قوائد و ضوابط بھی بنائے۔انہوں نے لکھا کہ اچھی بات ہے کہ ‘ارطغرل غازی’ کو پی ٹی وی پر نشر کیا جا رہا ہے اور شائقین اسے سراہا ہے۔احمد علی بٹ کے مقابلے کے اداکارہ منشا پاشا نے مختلف رائے کا اظہار کیا اور انہوں نے یاسر حسین پر تنقید کرنے والے افراد کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔منشا پاشا نے اپنی دو ٹوئیٹس میں لکھا کہ پاکستان میں اچھے مواد بنانے کی ضرورت ہی کیا ہے؟ یہاں پر حکومت شوبز انڈسٹری کو کوئی سبسڈی دیے بغیر اپنی مدد آپ کے تحت بنائے گئے ڈراموں یا فلموں کو بند کروا سکتی ہے، یہاں تک اگر کسی ڈرامے یا فلم کو کلیئرنس سرٹیفکیٹ دے بھی دیا جائے تو بھی اسے رکوایا جاسکتا ہے۔منشا پاشا نے اپنی دوسری ٹوئٹ میں فلم ساز سرمد کھوسٹ کی فلم زندگی تماشا کی مثال دی اور اس بات پر حیرانی کا اظہار کیا کہ پاکستانی شوبز کا مواد اتنا اچھا کیوں نہیں ہے؟ساتھ ہی انہوں نے اپنے سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ چوں کہ دوسرے ممالک کی شوبز انڈسٹری کو ریاستی مدد حاصل ہوتی ہے اور ہماری انڈسٹری کو یہ سہولت میسر نہیں، اس لیے ہمارا مواد اتنا اچھا نہیں۔منشا پاشا کے برعکس اداکار علی کاظمی نے ‘ارطغرل غازی’ کی تعریف کرتے ہوئے اسے پی ٹی وی پر نشر کرنے کو اچھا قرار دیا۔اداکار نے لکھا کہ یہ اچھی بات ہے کہ ہم دوسرے ممالک کے اچھے انٹرٹیمینٹ مواد کو دکھا رہے ہیں اور اس سے اچھی بات یہ ہے کہ شائقین بھی ایسے مواد کو بہت پسند کر رہے ہیں۔علی کاظمی کی طرح گوہر مرزا نے بھی ترک ڈرامے کی تعریف کی اور کہا کہ اس ڈرامے کو ہماری انڈسٹری کے لوگوں کو اپنے لیے خطرہ نہیں سمجھنا چاہیے۔گوہر مرزا نے اپنی دو ٹوٹیٹس میں لکھا کہ یہ اچھی بات ہے کہ ملک میں بیرون ممالک کا مواد دکھایا جا رہا ہے اور پاکستانی شائقین اسے پسند بھی کر رہے ہیں مگر اس کو اپنے لیے خطرہ سجھنے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے لکھا کہ اگر پاکستانی شوبز انڈسٹری کو اس جنگ میں جیت حاصل کرنی ہے تو وہ ارطغرل غازی سے بھی اچھی چیز بنائیں اور فتح حاصل کرلیں۔انہوں نے اگرچہ اپنی ٹوئیٹس میں ڈرامے پر تنقید کرنے والے اداکاروں کا نام نہیں لکھا، تاہم اندازہ ہوتا ہے کہ انہوں نے ان شوبز شخصیات کو جواب دیا جو ارطغرل غازی کو پاکستان میں نشر کرنے پر نالاں ہیں۔ان کی طرح عثمان خالد بٹ نے بھی ارطغرل غازی کی تعریف کی اور وہ اس بات پر خوش دکھائی دیے کہ ترک ڈرامے کی توسط سے سرکاری ٹی وی کی کمائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ساتھ ہی انہوں نے مشورہ دیا کہ پی ٹی وی کو بھی ارطغرل غازی جیسے ڈرامے بناکر اپنی تاریخ کو سامنے لانا چاہیے، اگر بلکل اسی طرح کے ڈرامے نہیں بنائے جا سکتے تو دیگر تاریخی معاملات پر مواد تیار کیا جائے۔

لاہور کے جنرل ہسپتال میں آرتھوپیڈک وارڈ کے 18 ڈاکٹر کورونا سے متاثر

 

لاہور(ویب ڈیسک)لاہور کے جنرل ہسپتال میں آرتھوپیڈک وارڈ کے 18 ڈاکٹر کورونا سے متاثر ہوگئے، وارڈ کے سربراہ ڈاکٹر حنیف نے 10 روز کےلئے وارڈ بند کرنے کے لیے انتظامیہ کوخط لکھ دیا۔ایم ایس جنرل ہسپتال نے ابتدائی طور پرآرتھوپیڈک وارڈ کو 3 روز کےلئے بند کردیا۔لاہور کے جنرل ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق آرتھوپیڈک وارڈ کے 18 ڈاکٹروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد آرتھوپیڈک وارڈ کے سربراہ نے پرنسپل کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا کہ وارڈ کے باقی ڈاکٹروں کو کورنٹائن کردیا گیا ہے، اس لیے آرتھوپیڈک وارڈ کو دس روز کے لیے بند کردیا جائے۔ایم ایس جنرل ہسپتال محمود طارق کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں کیسز سامنے آنے پرابتدائی طور پر وارڈ کو 3 دن کے لئے بند کرکے جراثیم سے پاک کیاجارہا ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنس کے 3 ڈاکٹروں اور 2 نرسزکا بھی کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے۔

31 جولائی تک حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں میں جھاڑو پھر جائے گا، شیخ رشید

 

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ایک بار پھر سیاسی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 31 جولائی تک حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں میں جھاڑو پھر جائے گا۔ چینی، آٹے اور آئی پی پیز والے سب عوام کے سامنے پیش ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق ، شیخ رشید احمد نے راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر ٹرینوں کی آمدورفت کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین آپریشن جزوی طور پر بحال ہو گیا ہے۔ تاہم آن لائن ٹکٹ میں خامیاں ہیں جسے دور کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ملتان، سکھر، کراچی، کوئٹہ، پشاور اور راولپنڈی سے ٹرینیں چلی ہیں۔ پوری کوشش ہے کہ ایس او پیز پر عمل ہو۔ پوری دنیا میں 70 فیصد مسافروں کے ساتھ فاصلہ رکھا گیا ہے، ہم نے 60 فیصد مسافروں کے ساتھ فاصلہ رکھا۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے صرف صرف ٹی وی پر اعتراض کیا۔ خسارہ تو ہوگا مگر ریلوے عوام کی ہے، ان کی خدمت کرنی ہے، ہم نے آڑھت نہیں کرنی۔شیخ رشید نے سیاسی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ 31 جولائی تک بہت سی تحقیقات ہوں گی، جھاڑو پھرے گا۔ شہباز شریف ٹارزن بنا ہوا ہے، اس کو پتا ہے میرا نام ای سی ایل میں آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی، آٹے اور آئی پی پیز والے سب عوام کے سامنے پیش ہوں گے۔

سابق گورنر و رکن بلوچستان اسمبلی سید فضل آغا کا کورونا کے باعث انتقال ہو گیا

کو ئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچستان اسمبلی کے رکن اور سابق گورنر سید فضل آغا کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔سید فضل آغا کا کورونا ٹیسٹ کچھ روز قبل مثبت آیا تھا۔نجی ٹی وی سے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال کوئٹہ کے ایک ڈاکٹر نے کہا کہ سید فضل آغا کو علاج کے لیے ابتدائی طور پر اسی ہسپتال لایا گیا تھا۔تاہم ان کی حالت بگڑنے کے بعد انہیں کراچی منتقل کردیا گیا تھا۔سید فضل آغا کے ایک عزیز نے بھی ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی۔سید فضل آغا، بلوچستان اسمبلی میں جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رکن بھی تھے۔وہ 1997 سے 1999 تک بلوچستان کے گورنر رہے جبکہ 80 کی دہائی کے آخر میں سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین کے فرائض بھی انجام دیے تھے۔واضح رہے کہ بدھ کو ہی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ا?ئی) کی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا بھی کورونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئی تھیں۔60 سالہ شاہین رضا کو علیل ہونے پر 17 مئی کو پہلے گوجرانوالہ کے سول ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا تاہم طبیعت بگڑنے پر 3 روز قبل انہیں لاہور کے میو ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ان کے علاوہ یہ وائرس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، گورنر سندھ عمران اسمٰعیل، وزیر خزانہ بلوچستان ظہیر بلیدی، رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید کو بھی متاثر کرچکا ہے جو خوش قسمتی سے اس سے صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے۔

مودی حکومت مقبوضہ وادی میں آبادی کا تناسب تبدیل کر رہی ہے :وزیراعظم عمران خان

اسلا م آ با د (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہندوتوا نظریے والی مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے۔وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ سری نگر میں گزشتہ روز قابض بھارتی فوج نے 15 گھروں کو آگ لگا دی، مودی حکومت مقبوضہ وادی میں آبادی کا تناسب تبدیل کر رہی ہے جو جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ 9 لاکھ بھارتی فوج کشمیریوں پر وحشیانہ مظالم ڈھا رہی ہے، ہندوتوا نظریے والی مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے۔وزیراعظم پاکستان نے ایک بار پھر دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے، بھارت توجہ ہٹانے کےلیے فالس فلیگ آپریشن کرے گا۔

کورونا کے مرکز ووہان میں تمام جنگلی جانوروں کا گوشت کھانے پر پابندی عائد

بجنگ (ویب ڈیسک)برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ووہان میں سرکاری طور پر جنگلی جانوروں کا شکار اور ان کو کھانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جو سائنسی تحقیق، وبائی امراض اور دیگر حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ووہان میں چند روز قبل دوبارہ سے کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔یاد رہے کہ کورونا وائرس کا ا?غاز چین کے شہر ووہان میں قائم جنگلی جانوروں کی مارکیٹ سے ہوا تھا جہاں پر چمگادڑوں سمیت کئی جانوروں کو فروخت کیا جاتا ہے۔ جس سے یہ شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ وائرس چمگادڑوں اور چوہوں وغیرہ کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوا ہے۔بعدازاں چین کی اعلیٰ قانون ساز کمیٹی نے چین میں تمام تر وائلڈ لائف کی تجارت اور انہیں بطور خوراک استعمال کرنے پر پابندی عائد کرنے پر غور کیا جس کے بعد ان جانوروں کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد کردی گئی، چین میں ان جانوروں کو ہی قاتل کورونا وائرس کے پھیلنے کا اہم سبب قرار دیا جارہا ہے۔ابھی تک یہ بات غیر تصدیق شدہ ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلنے کا اصل سبب کیا ہے۔ اس سے متعلق سائنس دانوں کی مختلف قیاس ا?رئیاں ہیں کہ یہ چمگادڑ، پینگولن یا اس جیسے دوسرے جانوروں سے پھیلا ہے۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ سارس وائرس چمگادڑوں میں ا±بھرا تھا، اس کے بعد یہ مشک بلاو¿ کے ذریعے سے انسانوں میں منتقل ہوا۔چین کی مارکیٹوں میں مشک بلاو¿، چمگادڑ، سانپ، چھپکلی نما جانور اور زندہ بھیڑیے کے بچے ملتے ہیں جنہیں لوگ بطور خوراک استعمال کرتے ہیں۔واضح رہے کہ چین میں کورونا وائرس سے اب تک 82 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 4 ہزار 634 افراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔

ڈولفن فورسز نے تلاشی کے بہانے عیدی مہم شروع کردی، سادہ لوح شہری لٹنے لگے

لاہور (خصوصی ر پورٹر)12ارب رو پے کی لا گت سے بنے والی دولفن فورس ، شہریو ں کو تلا شی کے بہا نے عیدی مہم سٹاٹ کردی ، شہر میں پو ش علاقوں میں ڈولفن کے اہلکا ر برینڈ گا ڑیو ں میں سورا شہریو ں سے مبینہ طو ر پر عیدی لے کر جا نے لگے ہیں ، کمزور گرو فت کی حا مل ایس پی دولفن عا ئشہ بٹ کے پا س چار ج ملنے کے بعد ڈولفن فورس میں کرپشن مزید بڑ ھنے لگی اور گا ر گردگی مزید متا ثر ہو نے لگی ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق شہر میں وارداتوں کا سلسلہ بد ستور جاری ہے ،اور مو ثر گشت نہ ہو نے کے با عث شہر میں ڈکیتی مزا حمت پر قتل سمیت دیگر واقعا ت بڑھنے لگے ہیں ، سابق حکومت کے دور میں12ارب کی لا گت سے بنا ئی گئی ڈولفن فورس جس کا مقصد خصوصی طو ر پر شہر میں سٹر یٹ کرا ئم کے خا تمہ کے لئے بنا ئی گئی لیکن گزشتہ چند ما ہ سے کا ر گردگی ما یوس کن ہو گئی جبکہ شہر بھر میں عید سے قبل دولفن فورس نے ”عیدی مہم“ عروج پرشہر بھر میںپو ش علاقوں میں ڈولفن فورس شہر میں برینڈڈ گا ڑیو ں کو رو ک کر شہریو ں سے 2ہزا ر سے لے کر5 ہزا ر رو پے رشوت لینی شروع کردی ہے ۔اس حوالے سے شہریو ں کی متعد د شکا یا ت بھی مو صو ل ہو ئی ہے جس میں سادہ لوہ شہریوں سے عیدی بٹوری جاری ہے۔دوسری جا نب کمزور گرفت کی حا مل ایس پی دولفن کی تعینا تی کے بعد سے ڈولفن فورس میں کرپشن سمیت شہریو ں سے رشوت کی شکا یا ت میں اضا فہ ہو نے لگا ہے ۔ اس حوالے سے ایس پی ڈولفن فورس عا ئشہ بٹ کا کہنا ہے کہ شکا یات ملنے پر کا رروائی عمل میں لا ئی جا ئے گئی ۔´ اس حوالے سے سی سی پی او لا ہور ذولفقار حمید نے خبریں سے گفتگو کرتے ہو ئے بتا یا کہ ایسی شکا یت پر خفیہ انکوائر ی کی جا ئے گئی اور زمہ دارو ں کے خلا ف کا رروائی عمل میں لا ئی جائے گئی۔

جی 20 ممالک سے 2 ارب ڈالر ریلیف پیکج ملے گا، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے منظور دیدی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)جی 20 ممالک سے 2 ارب ڈالر ریلیف پیکج ملے گا، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے منظور دیدی۔ترقی یافتہ ممالک سے قرضے مو¿خر کرنے، پاور سیکٹر کے قرضوں کی ادائیگی کیلئے 10 ارب کے فنڈز کی منظوری۔موبائل فون مینو فیکچرنگ پالیسی کیلئے حماد اظہر کی سربراہی میں کمیٹی قائم، رمضان ریلیف پیکج کا اختیار بھی دیدیا۔وزیر اعظم کورونا ریلیف پیکج پر پالیسی بنانے کیلئے کمیٹی بنا دی گئی، سربراہی عمران خان کریں گے۔وسائل اور ذرائع موجود، پاکستان کمرشل قرضوں کی ری فنانسنگ کیلئے کسی سے رجوع نہیں کرے گا

ڈرگ اتھارٹی کے چھاپے،بھارتی ادویات کی فروخت پر 2 میڈیکل سٹور سیل، 36 کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا

لاہور (جنرل رپورٹر )پنجاب بھر میں بھارتی ادویات کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے ۔لاہور میں غیر ملکی و اسمگل شدہ ادویات کی بھرمار کے خلاف خبریں چینل فائیو کی خبر پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کا ایکشن،شہر بھر کے 38 میڈیکل اسٹورز پر چھاپے کے دوران بھارتی اسمگل شدہ ادویات چیک کیں جبکہ غیر ملکی ادویات اور قواعدو ضوابط کے برعکس کام کرنے والے 2 میڈیکل سٹور سیل کردیئے گئے، داتا گنج بخش ٹاﺅن میںپنجاب فارمیسی ، رانا فارمیسی کو سیل کیا گیا دوسری جانب نشتر ٹاﺅن میں داتا میڈیکل سٹور ، احسن فارمیسی ، عزیز بھٹی ٹاﺅن میں اکرام فارمیسی ، منصب میڈیکل سٹور ، پاک فارمیسی ، الشیخ میڈیکل سٹور ، داتا گنج بخش ٹاﺅن میں ڈیسینٹ فارمیسی ، عابد فارمیسی ، عثمان اینڈ برادرز فارمیسی ، الہیٰ فارمیسی ، رحمن فارمیسی ، پاک میڈیکوز ، سمیت دیگر فارمیسی اور میڈیکل سٹور میں بھارتی اسمگل شدہ ادویات چیک کی گئیں ۔ خبریں ، چینل فائیو ٹیم کے ہمراہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر شعیب گرمانی اور ان کی ٹیم نے فارمیسیوںپر چھاپہ مارا تو وہاں پر کوالفائیڈ پرسن یا فارما سسٹ موجود نہ تھا ، جبکہ چا ر افراد جو کہ ڈسپنسر بھی نہ تھے ڈاکٹر کے نسخہ جات کے بغیر شہریوں کو بھارتی ادویات فروخت کر رہے تھے کمپیوٹرائزڈ بل بھی نہ دئیے جارہے تھے ان کے خلاف قانونی کاروائی کا حکم دیا ۔سی ای او ہیلتھ لاہور ڈاکٹر شعیب گرمانی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اپنی ڈیوٹی جانفشانی سے سرانجام دے رہی ہے۔ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور بھارتی اسمگل شدہ ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ پابندی والی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی ہوگی۔ یا درہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اور فارما سیوٹیکل مافیا کے گٹھ جوڑ کے بعد بھارت سے جان بچانے اور وٹامنز کی آڑ میں مختلف دواو¿ں کے 467 فارمولے بھارت سے منگوا ئے گئے تھے حیرت انگیز طور پر 85فیصد ادویات کے فارمولے ایسے تھے جو پاکستان کی لوکل فارما انڈسٹری خود بھی تیار کر رہی ہیں ۔ خبریںاور چینل فائیو نے اس بات کی نشاندہی کی تھی کہ صوبائی دارلحکومت کے متعدد میڈیکل سٹور اور فارمیسیوں پر بھارتی اسمگل شدہ ادویات فروخت کی جا رہی ہیں ۔

پاکستان میں کورونا واک کا ریکا رڈ ٹوٹ گیا ایک ہی دن میں 20 جاں بحق ،مجموعی تعداد 47 ہزار سے تجاوز

اسلام آباد،کراچی،پشاور،لاہور(نمائندگان خبریں) ملک بھر میں کرونا وائرس کے باعث مزید 50 افراد جاں بحق ہو گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباََ دو ہزار کیسز سامنے آئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں مجموعی طور پر کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 986 ہو گئی ہے جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 45 ہزار776ہو گئی ہے۔ صوبہ پنجاب میں16ہزار 600 کیسز جبکہ اموات 290 ہو چکی ہیں، دیگر صوبوں میں بھی حالات زیادہ مختلف نہیں صوبہ سندھ میں 17 ہزار 947 کیسز جبکہ 299 اموات ہوئیں۔خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 554 کیسزسامنے آچکے جبکہ 345 افراد جاں بحق ہوئے۔ بلوچستان میں کیسز کی تعداد 2885، اموات 38، گلگت بلتستان میں کیسز 556 ،اموات 4 ہو چکی ہیں۔ دارلحکومت اسلام آباد میں 1034 کیس سامنے آئے ، جبکہ 9 افراد جاں بحق ،آزاد کشمیر میں 115 جبکہ ایک شخص اس مہلک وبا کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شرقپور شریف کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سمیت پانچ ڈاکٹرز اور چھ نرسوں اور دو وارڈ بوائز میںکورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شرقپور کے میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر غلام مصطفی نے اپنے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو حفاظتی کٹس اور دیگر ساما ن فراہم نہیں کیا جس کے باعث وہ خود اور ان کا عملہ کورونا کا شکار ہوگیا تاہم رابطہ کرنے پر ڈاکٹر غلام مصطفی نے بتایا کہ صرف تین ڈاکٹرز کو کورونا ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں اور بوگس بلوں کے ذریعے طبی آلات کی فرضی خریداری کا الزام غلط ہے ، دریں اثناءڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ میں بھی کنفرم کورونا مریضوں کی تعداد 22ہوچکی ہے ۔ فرنٹ لائن پرلڑنے والی پنجاب پولیس بھی کورونا کی زد میں آگئی، پنجاب بھر میں 486 پولیس اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، 40 فیصد کروائے گئے ٹیسٹوں کے نتائج کا انتظار ہے۔ کورونا کے باعث لاہور پولیس کے 2 اہلکارشہید بھی ہوچکے ہیں، کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر محکمہ صحت نے وزیراعلیٰ پنجاب کو عید کے بعد مکمل لاک ڈاو¿ن کی تجویز دے دی۔پو لیس حکام کے مطابق متاثرہ ملازمین میں 146 اہلکار صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں جبکہ 340 مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، سب سے زیادہ کورونا سے لاہور کے 141 اہلکار متاثر ہوئے ہیں، ملازمین کے روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں۔کورونا وائرس کے شکار پہلے پولیس ملازم سمیع اللہ کا کہنا تھا کہ وہ 27دن زیرعلاج رہا اور وہاں پر متعلقہ ملازمین و افسران نے بہت ساتھ دیاجبکہ صحت یاب ہونے کے بعد افسران نے چھٹی کے لیے کہا لیکن اس نے ڈیوٹی کوترجیح دی ہے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 709 نئے کیس، تعداد 16685 ہو گئی۔عام شہروں میں سب سے ذیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 368 نئے مریض سامنے آئے۔ بہاولپور 1، بھکر 2، ڈی جی خان 3، فیصل آباد 47، گوجرانوالہ میں 59 نئے کیس سامنے آئے۔جھنگ 1، جہلم 5، قصور 16، خانیوال 1، خوشاب 2، لودھراں 1، ملتان 61، ننکانہ میں 3 نئے کیس سامنے آئے۔ناروال 4، راولپنڈی 79، رحیم یار خان 8، ساہیوال 3، سرگودھا 16، شیخوپورہ 28، ٹوبہ میں 1 نیا کیس سامنے آگیا۔ کورونا وائرس سے اب تک کل 290 اموات ہو چکی ہیں۔ اب تک کل 180450 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے عوام سے گزارش کی ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔

چینی اسکینڈل کا فرانزک آڈٹ مکمل، ٹیکسوں کی مد میں اربوں کے فراڈ کا انکشاف

لاہور(ویب ڈیسک) ایف آئی اے نے چینی اسکینڈل کا فرانزک آڈٹ مکمل کرلیا ہے جس میں ٹیکسوں کی مد میں اربوں روپے کے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے چینی اسکینڈل کا فرانزک آڈٹ مکمل کرلیا، جس کی رپورٹ آئندہ چند روز میں وزیر اعظم عمران خان کو بھی بھجوا دی جائے گی، رپورٹ میں شوگر مل انتظامیہ کے بیانات بھی ریکارڈ کا حصہ بنائے گئے ہیں۔ایف آئی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی اسکینڈل کی تحقیقات میں پہلی بار فرانزک اڈٹ کروایا گیا، جس میں بڑے بڑے انکشافات سامنے آئے ہیں، شوگر مافیا کا تعلق تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہے، یہ مافیا آج تک پالیسی ہی نہیں بنانے دے سکا، اسٹیٹ بینک اور مسابقتی کمیشن سمیت دیگر ادارے بھی ملوث ہیں، تحقیقات شروع ہوئی تو سب ایک ہوگئے، تحقیقاتی کمیشن کے کئی افسران کو سنگین نتائج کی دھمکیوں کے ساتھ ساتھ کروڑوں روپے کی پیشکش بھی کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شوگر مافیا کسانوں کا استحصال بھی کرتے ہیں، کسانوں سے گنا خریدنے کے بعد کئی کئی سال اربوں روپے کی ادائیگی نہیں کرتے، جس کی وجہ سے کسان مجبوری میں گنا فروخت کرتے ہیں۔ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی بنانے کےعمل سے نکلنے والے بگاس پھوک شیرا، مولاسیسز اور گار کو فروخت کر کے اربوں روپے کمائے جاتے ہیں، گنے سے چینی کے علاوہ دیگر بننے والی مصنوعات کو بیرون ممالک بھی فروخت کیا جاتا رہا ہے، شوگر مل مالکان نے بھی چینی بنانے کے ساتھ ساتھ اس عمل کے دوران گنے سے بننے والی دیگر مصنوعات سے اربوں روپے کمائے لیکن ان اشیائ کی فروخت کا اکثر شوگر مل مالکان ریکارڈ ہی نہیں رکھتے، ان اشیائ کی فروخت پر ٹیکسوں کی مد میں اربوں کا فراڈ کیا جاتا ہے،فرانزک اڈٹ کے دوران شوگر مل مالکان کی جانب سے مختلف بینکوں میں ٹرپل اینٹریز بھی کی گئی جو ٹیکس چوری کی وجہ بنی۔ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ شوگر مافیا تمام اخراجات نکال کر بھی فی کلو 10 سے 15 روپے کماتے ہیں، شوگر مافیا کو سبڈی دینے کی ضرورت نہیں، جتنی سبسڈی دی جاتی ہے اگر حکومت خود امپورٹ کرے تو سستی چینی پڑتی ہے۔