اسلام آباد‘ لاہور (صباح نیوز‘ اے این این)ایف بی آر کے مطابق رمضان شوگر ملز نے بھی جعلی اکا?نٹس کے ذریعے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشنز کیں، ٹیکسی ڈرائیور کے نام پر جعلی اکا? نٹ بنایا گیا۔ ایف بی آر نے ٹیکسی ڈرائیور کو نوٹس جاری کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق رمضان شوگر ملز نے ٹیکسی ڈرائیور عاقل عباسی کے نام پر بنائے گئے اکا? نٹ سے ٹرانزیکشن کی۔ جعلی اکا?نٹس سے ٹرانزیکشنز پر ایف بی آر نے ٹیکسی ڈرائیور کو نوٹس جاری کر دیا۔ ٹیکسی ڈرائیور سے کہا گیا کہ بتایا جائے آپ کے اکا?نٹ میں اتنے پیسے کہاں آئے؟۔دوسری جانب ٹیکسی ڈرائیور نے بتایاکہ رمضان شوگر ملز کا علم ہے نہ ہی کروڑوں کی ٹرانزیکشن سے کوئی تعلق ہے، اس کے نام سے اکا? نٹ کسی نے بنایا اور کیا ٹرانزیکشنز ہوتی رہیں، ان تمام معاملات کے بارے میں وہ کچھ نہیں جانتا۔ نیب کی جانب سے شریف فیملی کی مبینہ کرپشن اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ میں غیر ملکی بنکوں کی برانچوں کے ملازمین کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔نیب لاہور نے سہولت کار بنک مینیجر کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔جو کہ شریف فیملی کے کالے دھن کو سفید دھن میں تبدیل کرتا تھا۔ عبدالقیوم غیر ملکی ترسیلات اپنے اکاو¿نٹ میں منتقل کر کے اسے وائٹ منی شو کرتا تھا۔نیب ذرائع کے مطابق عبد القیوم نے سرکلر روڈ برانچ میں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز سمیت شریف فیملی کے دیگر لوگوں کے اکاو¿نٹ کھولے ہوئے تھے۔عبدالقیوم شریف فیملی کے ملازمین کے اکاو¿نٹس سے رقم حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے اکاو¿نٹ میں منتقل کرتا تھا۔نیب نے مذکورہ برانچ میں شریف فیملی کے اکاو¿نٹس کی مکمل تفصیلات حاصل کر لی ہیں۔نیب نے شریف فیملی کے ملازمین اور عبدالقیوم کو رو برو بٹھا کر تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق شریف خاندان نے منی لانڈنگ کے ذریعے 85 ارب کے غیر قانونی اثاثے بنائے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ شریف خاندان کے خلاف نیب کے پاس منی لانڈرنگ کے ثبوت موجود ہیں جن کی بنیاد پر حمزہ اور سلمان شہباز کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شریف خاندان منی لانڈرنگ میں ملوث ہے، شہباز شریف کے دور حکومت میں منی لانڈرنگ کی گئی۔جس کے ذریعے 85 ارب کے غیر قانونی اثاثے بنائے گئے۔شہباز شریف کے وزارت اعلیٰ کے دور میں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے اثاثوں میں آٹھ ہزار گنا اضافہ ہوا۔ سلمان شہباز اس وقت تین ارب کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ جبکہ حمزہ شہباز نے 2003ئ میں 2 کروڑکے اثاثے ظاہرکیے تھے، جس کے بعد شہباز شریف کے دور میں حمزہ شہباز کے اثاثوں میں 2 ہزار فیصد اضافہ ہوا۔ یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ میں ملوث شریف خاندان کے قریبی ساتھیوں اور معاونین کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس سلسلے میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔ نیب کی زیر حراست موجود شریف خاندان کے قریبی ساتھیوں نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔
Monthly Archives: June 2019
چینل ۵ کے پروگرام ”ضیاشاہد کے ساتھ“ میں شاہد خاقان عباسی کے انٹرویو کو یوٹیوب پر سینکڑوں ناظرین نے دیکھا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے نائب صدر، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا 6جون کو چینل ۵ پر نشر ہونے والا انٹرویو سینکڑوں ناظرین نے دیکھا۔ شاہد خاقان عباسی کا یہ طویل انٹرویو چیف ایڈیٹر خبریں ضیا شاہد نے کہا تھا جس میں ان سے ملکی سیاسی صورت حال اور بالخصوص ن لیگ کے آئندہ سیاسی لائحہ عمل بارے سوالات کئے۔ اس انٹرویو کو عوامی حلقوں میں بھرپور پذیرائی ملی جہاں اس انٹرویو کو چینل ۵ پر بڑی دلچسپی سے دیکھا گیا وہاں یوٹیوب پر بھی ناظرین نے بھرپور دلچسپی لی اور سینکڑوں کی تعداد میں ناظرین نے چینل ۵ پر سبکرائب کیا۔
بڑا یُدھ ، آسٹریلیا اور بھارت آج آمنے سامنے
لندن (ویب ڈیسک)انگلینڈ میں جاری ورلڈکپ مقابلوں کا ایک بڑا مقابلہ آج آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔لندن کے اوول گراو¿نڈ میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے مدمقابل ہوں گی۔ایونٹ کی دونوں مضبوط ٹیمیں جیت کے لیے پرعزم ہیں، آسٹریلوی ٹیم اب تک ایونٹ میں دو میچز کھیل چکی ہے اور دونوں میں ہی اس نے کامیابی حاصل کی جب کہ بھارت اب تک ایک میچ کھیلی اور اس میں فتح یاب رہی۔آج کے میچ کے لیے آسٹریلوی ٹیم میں کوئی تبدیلی کا امکان نہیں جب کہ بھارتی ٹیم میں فاسٹ بولر محمد شامی کو شامل کیا جاسکتا ہے۔بھارت کے خلاف ممکنہ آسٹریلوی ٹیم ڈیوڈ وارنر، کپتان ایرون فنچ، عثمان خواجہ، اسٹیو اسمتھ، گلین میکسویل، مارکس اسٹونس، الیکس کیری، نیتھن کولٹر نیل، پیٹ کمنس، مچل اسٹارک اور ایڈم زمپا پر مشتمل ہے۔بھارت کے ممکنہ گیارہ کھلاڑیوں میں روہت شرما، شیکر دھاون، کپتان ویرات کوہلی، کیل راہل، ایم ایس دھونی، کیدر جادیو، ہردک پانڈیا، بھونیشور کمار، کلدیپ یادیو، جیسپرت بھمرا اور یزوندرا چاہل شامل ہیں۔پوائنٹ اسکورنگ ٹیبل پر اس وقت آسٹریلیا 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور بھارت 2 پوائنٹس کے ساتھ 7ویں نمبر پر ہے۔
لڑکی کی شادی پر شادی ، پولیس کو کیا حق ہے کہ لوگوں کے نکاح تڑوائے : ضیا شاہد ، محبت کی شادی کے جرم میں نوجوان پر لڑکی کے گھر والوں کی طرف سے جھوٹی ایف آئی آر درج کروائی گئی: اشرف عاصمی کی چینل ۵ کے پروگرام ” ہیومین رائٹس “ میں گفتگو
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لیگل ایڈوائزر اشرف عاصمی نے کہا ہے کہ قصور میں محلے کی لڑکی رمشائ سے محبت اور شادی کے جرم میں نوجوان بلال پر لڑکی کے گھر والوں کی طرف سے جھوٹی ایف آئی آر کٹوا دی گئی موجودہ چیف جسٹس نے جیسے ہی عہدہ سنبھالا تو انہوں نے کہا تھا جھوٹی گواہیوں کے باعث ہمارا نظام عدل تباہ ہو گیا ہے ایسے لوگ فوری قابل سزا ہیں۔یہ کیس بھی جھوٹی گواہی کا شاخسانہ ہے۔ چینل فائیو کے پروگرام ہیومین رائٹس واچ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری شریعت میں تو پسند کی شادی کی ممانعت نہیں اس کیس میں پولیس فرنٹ مین بنی اور ایف آئی آر درج کر دی کہ نوجوان نے لڑکی کی چھوٹی بہن سے شادی کی جو نابالغ تھی مقدمے میں چھوٹی بہن کا نام بڑی سے تبدیل کیا گیا۔یہ بڑا المیہ ہے بات کچھ ہوتی ہے عدالتوں میں تفتیش میں ثابت کچھ کر دی جاتی ہے۔لڑکے پر زیادتی کی ایف آئی آر کاٹ دی گئی جبکہ جس لڑکی سے اس نے شادی کی تھی اس کی بغیر طلاق آگے شادی کر دی گئی جو شریعت کا مذاق ہے۔پولیس کے ساتھ عدالتی نظام بھی ذمہ دار ہے جو بڑا کمزور ہے۔عدالت کو گمراہ کرنے غلط تفتیش پر ذمہ دارااان کو پینل کورٹ سیکشن193 کے تحت سات سال قید ہو سکتی ہے۔یونین کونسل ،نکاح رجسٹرار یہ گورنمنٹ ریکارڈ کے محافظ ہوتے ہیں ان کے خلاف تواینٹی کرپشن،فراڈ ،جھوٹے معاملات پر ان کے خلاف پینل کورٹ میں مقدمہ چل سکتا ہے۔بغیر طلاق دوبارہ شادی داماد پر جھوٹا کیس بڑا گھنا?نا کھیل ہے۔ہمارا سسٹم ڈیڈ ہو گیا۔نکاح رجسٹرار چوبیس گھنٹے جیب میں مہریں رکھتے ہیں بغیر تحقیق کے نکاح ناموں پر مہر لگا کر پیسے بنا لیتے ہیں۔ عورت کی بغیر طلاق دوسری شادی زنا ہے بچے بھی ہوگئے۔دونوں لڑکیوں کے والدین ذمہ دار ہیں پولیس کو تو پیسے چاہئیں۔غربت کا یہ مطب نہیں بے غیرت بن جائیں۔مدعی کو چاہئے مجسٹریٹ اور اینٹی کرپشن میں درخواست دے۔انہوں نے کہا اصل علمائے کرام ایسے جعلی کام نہیں کرتے۔نادرا میں جعلی نکاح نامے،شناختی کارڈ بھی بن رہے ہیں۔72سال سے ہم معلق ہیں پاکستان فلاحی ریاست نہیں بن سکا۔ سینئر صحافی ضیائ شاہد نے کہا صرف پولیس ہی نہیں ہمارے لوگ بھی قابل اصلاح ہیں۔لڑکی کے گھر والوں نے لڑکی کی دوسری شادی بھی کر دی یہ سب کیا ہو رہا ہے آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے۔اس معاملے پر میں نے اپنی ٹیم کے انچارج کو دوبارہ تحقیقات کرنے کو کہا جس کے لئے انہوں نے ایک ہفتہ مزید لیا لیکن رزلٹ وہی نکلا یہ بڑا ظلم ہے پولیس کون ہوتی ہے لوگوں کے گھروں میں گھس کر نکاح تڑوائے اور پھر نکاح کرائے۔میں علمائ مساجد کا بڑا احترام کرتا ہوں بشرط وہ خود بھی اس قابل بنیں ایسے معاملات میں نکاح خواںپرلے درجے کا قانون شکن بن جاتا ہے۔جب میں جنگ میں ہوا کرتا تھا ایک دن خبر آئی اداکارہ انجمن نے شادی کر لی جب رپورٹر نے انجمن سے پوچھا تو انہوں نے کہا میری کوئی شادی نہیں ہوئی ہم نے خبر کے ساتھ نکاح نامہ چھاپ دیا بعد میں پتہ چلا جس نے شادی کرائی وہ جعلی شادیاں کرانے کا ماہر تھا۔حالانکہ خفیہ شادی کوئی شادی نہیں ہوتی یہ تو اعلانیہ ہوتی ہے یہ کیا بات ہوئی نکاح کا کوئی گواہ ہی نہ ہو صرف نکاح خواں ہی موجود ہو۔شرح تو صحیح کام پر مجبور کرتی ہے لیکن اسے جعلی شادیوں کا ذریعہ بنا دیا گیا۔پورا کیس لے کر وزیر قانون راجہ بشارت کے پاس جائیں انہوں نے کہا ہے ہیومین رائٹس واچ پروگرام میں جو کیس آئے گا اس پر کارروائی کروں گا۔چینل فائیو کے نمائندے سجاد انصاری نے بتایا کہ بلال نے تھانہ میں اپنے سسر کے خلاف نکاح پر نکاح کی درخواست دے دی ہے لیکن ابھی تک پولیس نے ایف آئی آر درج نہیں کی۔ٹی ایس آر عمران اور پولیس کی ملی بھگت سے یہ سارا معاملہ ہوا۔بلال نے بتایا میں نے اپنی بیوی کو طلاق نہیں دی اگر ایسا کرنا ہوتا تو ہائیکورٹ جا کر شادی کیوں کرتا۔میرے ساتھ زیادتی ہوئی نکاح کے جعلی کاغذات بنوائے گئے میں ساڑھے چار ماہ جیل میں رہا جب واپس آیا تو پتہ چلا بغیر طلاق میری بیوی کی شادی کہیں اور کر دی گئی۔میرے ساتھ انصاف کیا جائے۔ لڑکے کی ماں نے بتایا کہ میرے بیٹے کو سسرالیوں نے تھپڑ بھی مارے اس پر جھوٹا مقدمہ درج کرایا حکومت ہمیں ہر حال میں انصاف دے۔
گرمی کا پارہ، بچاﺅ صرف احتیاط
لاہور (ویب ڈیسک)گرمی میں تیزی کے پیش نظر محکمہ صحت ہیٹ سٹروک اور گیسٹرو سے بچاو کی احتیاطی تدابیر پہلے ہی جاری کرچکا ہے – ڈی جی ہیلتھ۔تیز دھوپ اور گرمی میں بلا احتیاط گھر سے نکلنا ہیٹ سٹروک کا باعث ہے ۔سردرد، چکر، بلڈ پریشر اور غنودگی ہیٹ سٹروک کی علامات ہوسکتی ہیں ۔دھوپ میں نکلتے وقت سرکپڑے سے ڈھانپ کر رکھیں ۔عیدی کی رقم سے کھلے بازاری کھانے او رمشروبات بچوں میں گیسٹرو کا موجب بن رہے ہیں ۔بازاری کھلے مشروبات،سموسے، پکوڑے،جوس وغیرہ سے پرہیزکریں ۔کھانے سے پہلے او ررفع حاجت کے بعد ہاتھ صابن سے ضروردھوئیں ۔دست اسہال کی صورت میں نمکول کا استعمال پانی کی کمی سے بچنے کا حل ہے ۔
عید الفطر پر شوبز انڈسٹری سے اچھی خبر
لاہور (ویب ڈیسک)اداکارہ و ماڈل ثنا سرفراز رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔ اداکارہ و ماڈل ثنا سرفراز کا نکاح محمد امین سے ہوا۔ نکاح کی تقریب گزشتہ روز لاہور میں منعقد ہوئی۔
ملک نواز حکومت لوٹ گئی، صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری
لاہور(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ سارا ملک نواز لیگ کی پالیسیوں کی سزا بھگت رہا ہے۔معاشی اہداف حاصل نہ ہونے کی وجہ سابق حکمرانوں کی کرپشن اور لوٹ مار ہے۔آج اوکاڑہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ حکو مت لانگ ٹرم پالیسیوں کے ذریعے ملک میں استحکام لائے گی،عمران خان سچ بول کر نیک نیتی سے آگے بڑھ رہے ہیں پی ٹی آئی اپنے تمام انتخابی وعدے پورے کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک لوٹنے والے دوبارہ اکٹھے ہونے جا رہے ہیں -گذشتہ 3 حکومتوں نے مدت پوری کی،اب بھی کرے گی کسی مڈ ٹرم الیکشن کے انعقاد کا جواز نہیں اور نہ ہی ایسی توقع کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مشکل فیصلے کیے لیکن بہتر مستقبل کے لئے یہ فیصلے ناگزیر تھے۔انہوں نے کہا کہ عوام باشعور ہیں اور وہ کرپٹ عناصر کا ساتھ نہیں دیں گے۔ عوام پی پی پی اور نواز لیگ کو دو دو مرتبہ آزما چکے ہیں -تحریک انصاف کو پورا وقت ملنا چاہیے اس کی حقیقی کارکردگی سامنے آجائے گی۔انہوں نے کہا کہ بعض عناصر مخصوص مقاصد کے لیے بے یقینی پھیلانا چاہتے ہیں۔صوبائی وزیر نے پاک فوج کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دھرتی ماں پر بیٹوں کی قربانیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ افواج پاکستان دفاع وطن کی نئی تاریخ رقم کر رہی ہیں،جوان اور افسران بلا تفریق جانیں قربان کر رہے ہیں پاکستان میں بارودی سرنگیں بچھانے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔انہوں نے کہا کہ عید پر کوئٹہ اور شمالی وزیرستان میں دہشت گردی قابل مذمت ہے-ملکی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ہر محب وطن شہری اپنے جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔اپوزیشن جماعتیں حکومت کے ساتھ قومی امور پر ایک پیج پر آئیں۔ ملکی تحفظ اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔
عیدپر پارکوں کو لاکھوں کی عیدی
لاہور (ویب ڈیسک)ڈائریکٹر جنر ل وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف نے کہا ہے کہ عید الفطر کی تین چھٹیوں کے دوران فول پروف سکیورٹی اور بہترین انتظامات کے باعث لاہورچڑیا گھر اور سفاری زو میں 2 لاکھ6 ہزارسے زائد افراد معیاری تفریح سے لطف اندوز ہوئے اورشدید گرمی کے موسم کے باوجودان دونوں تفریح گاہوں سے 65 لاکھ9 ہزار روپے سے زائد آمدن ہوئی ہے۔ انہوں نے یہ بات آج یہاں اپنے دفتر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ عید کی چھٹیوں کے دوران سیاحو ں کی حفاظت اور سکیورٹی کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے اور تمام سکیورٹی سٹاف ہمہ وقت تندہی سے اپنے فرائض انجام دیتا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاہورچڑیاگھر میں عید کی تین چھٹیوں کے دوران ایک لاکھ38 ہزار770 سیاح تفریح سے لطف اندوز ہو ئے اور چڑیا گھر کو48 لاکھ18 ہزار روپے سے زائد آمدن ہوئی جبکہ35 ہزار افراد نے سفاری زو لاہور کا وزٹ کیا اوراسے9 لاکھ روپے آمدن ہوئی۔اسی طرح بہاولپور چڑیا گھر میں 67 ہزار430 افراد تفریح کے لئے آئے اور اسے 4 لاکھ28 ہزار 180 روپے سے زائد آمدن ہوئی جبکہ ڈیرہ غازی خان کے چڑیا گھر میں 37 ہزار784 افراد نے وزٹ کیا اور اسے3 لاکھ62 ہزار820 روپے آمدن ہوئی۔ لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف نے صوبہ بھرکے وائلڈ لائف پارکس اور بریڈنگ سنٹرز کا ذکر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ عید کی چھٹیوں کے دوران3 لاکھ87 ہزار877 افراد تفریح سے مفت لطف اندوز ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ وائلڈ لائف عوام خصوصاً بچوں کو سستی تفریح اور مزید سہولیات کی فراہمی کا مشن جاری رکھے ہوئے ہے اور صوبہ کے چڑیا گھروں، وائلڈ لائف پارکس اور بریڈنگ سنٹروں میں موجود سرپلس جانوروں کی شفٹنگ اور نئے جانوروں کو نمائش کے لئے پیش کرنے کے لئے لائحہ عمل طے کر لیا گیا ہے جس پر عملدرآمد کی صورت میں ان تفریحی پارکس کار خ کرنیوالوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ کی توقع ہے۔
ورلڈکپ: ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری
ٹانٹون(ویب ڈیسک) کرکٹ ورلڈکپ کے تیرھویں میچ میں افغانستان کے 173 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔ٹانٹون میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے افغانستان کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، کیوی بولرز کی شاندار بولنگ کے سامنے حریف بیٹسمین جم کر نہ کھیل سکے اور پوری ٹیم صرف 172 رنز پر ڈھیر ہوگئی، افغانستان کی جانب سے حشمت اللہ شھیدی 59 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جب کہ حضرت اللہ 34 اور نور علی 31 رنز بنا کر نمایاں رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے کامیاب بولر جمی نیشن تھے جنہوں نے 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ فرگوسن نے 4 اور گرینڈہومے نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ایونٹ میں دونوں ٹیموں کا آج اپنا تیسرا میچ کھیل رہی ہیں، کیوی ٹیم 2 میچوں میں کامیابی حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر ہے جب کہ افغان ٹیم دونوں میچوں میں شکست کھا کر آخری نمبرپر ہے۔
ملک میں سب کچھ ہوسکتا ہے آصف زرداری اور نوازشریف کی حکومت نہیں،شیخ رشید
لاہور(ویب ڈیسک)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اس ملک میں سب ہو سکتا ہے لیکن آصف زرداری اور نوازشریف کی حکومت نہیں ہوسکتی۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید احمد نے کہا کہ جب معیشت بیٹھ جاتی ہے تو ملک بیٹھ جاتے ہیں، ملک میں سب کچھ ہوسکتا ہے لیکن آصف زرداری اور نواز شریف کی حکومت نہیں آسکتی۔ ملک میں سارا بحران چوروں کی وجہ سے آیا ہے، اس ملک کے اصل ڈریکولا گیس اور بجلی میں سبسڈی لینے والے ہیں، اس ملک کا سب سے بڑا دشمن شوگر مافیا ہے، چور اور ڈاکو قانون کی زد میں نہ آئے تو غریبوں کا لاوا پھٹ جائے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ شریف خاندان کا ایشو صرف یہ ہے کہ ملاقات نہیں ہونے دی، میری ماں مر گئی تو میں جیل میں تھا، نواز شریف اور شہباز شریف کی سیاست کا انداز مختلف ہے، شہباز شریف ابھی بھی وکٹ کے دونوں اطراف کھیل رہے ہیں، شہباز شریف نواز شریف کیلیے راستہ بنا رہے ہیں، شہبازشریف کو قائد حزب اختلاف بنانا سب سے بڑی غلطی تھی۔شیخ رشید نے کہا کہ پی ٹی آئی سے متعلق سوالات نہ پوچھے جائیں، ایسا وزیر نہیں جو کمپنی کی مشہوری کیلئے لگے رہتے ہیں، ہمیشہ نمبر ون سے دوستی اور دشمنی کرتاہوں، عمران خان میری بات سنتے ہیں، اسد عمر کو وزیر دیکھنا چاہتا تھا، عمران خان سے صرف ایک آدمی کی سفارش کی ہے، ان کے گھر مٹھائی بھیجی تو پتہ چلا وہ گھر چھوڑ گئے ہیں، عمران خان نے جو کیا بہتر کیا ہے، عمران خان ایک سال میں سارے مسائل حل کر لیں گے۔پاک بھارت تعلقات پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بھارت کو خط لکھا ہے، سب چاہتے ہیں کہ بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر ہونے چاہیئں۔ بھارتی میڈیا کے لیے اکیلا شیخ رشید کافی ہے، پوری قوم پاک فوج کو سلام پیش کرتی ہے، پاک بھارت کشیدگی کم کرانے میں آرمی چیف نے اہم کردار ادا کیا، دونوں ملکوں کے درمیان اگر کسی نے اس بار جنگ کو ٹالا ہے تو وہ جنرل قمر جاوید باجوہ ہیں۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ احتجاج اپوزیشن کا حق ہے لیکن اپوزیشن کے پاس کوئی شفاف چہرہ نہیں،سیاسی منظرنامے پر کوئی تبدیلی نہیں دیکھ رہا، بہت سے وزیر تبدیل ہوگئے لیکن کسی کو پتہ نہیں چلا۔کراچی سرکلر ریلوے سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ چیف جسٹس نے کراچی میں تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا ہے، بجٹ کے بعد سندھ جا رہا ہوں۔ بجٹ کے بعد کراچی سرکلر ریلوے چلا کر دکھاﺅں گا۔
مودی کے وزیراعظم بننے پر شاہ رخ سے معافی کا مطالبہ
ممبئی(ویب ڈیسک) نریندرمودی کے دوبارہ وزیراعظم بننے پربھارتی سوشل میڈیا صارفین اور انتہاپسندوں کی جانب سے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سے ملک چھوڑنے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔بھارت میں موجود ہندو انتہاپسند مسلمانوں اورمسلم فنکاروں پر تنقید کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، جب کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان تو ہر وقت انتہا پسندوں کے نشانے پر رہتے ہیں۔ نریندر مودی کے ایک بار پھر وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد بھارتی سوشل میڈیا صارفین شاہ رخ خان سے بھارت چھوڑنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔دراصل 2014 میں شاہ رخ خان کی ایک ٹوئٹ وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا میں دنیا کو چیلنج دیتا ہوں کہ اگر نریندر مودی وزیر اعظم بنے تو میں نہ صرف ٹوئٹر چھوڑدوں گا بلکہ بھارت بھی ہمیشہ کے لیے چھوڑدوں گا۔ لیکن یہ ٹوئٹ جعلی تھی اور کسی نے جعلی اکاﺅنٹ سے شاہ رخ خان کے نام سے وائرل کی تھی۔ بعد ازاں شاہ رخ خان نے اس ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ انہوں نے ایسی کوئی ٹوئٹ نہیں کی۔شاہ رخ خان کی وضاحت کے بعد یہ قصہ وہیں تھم گیاتھا، لیکن نریندر مودی کے دوبارہ وزیراعظم بننے پر یہ معاملہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اٹھا ہے اور شاہ رخ خان کے نام سے 5 سال قبل وائرل ہونے والی جعلی ٹوئٹ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور مودی کے بھگت بغیر جانچ پڑتال کیے شاہ رخ خان کے پیچھے ہاتھ دھوکر پڑ گئے ہیں۔مختلف سوشل میڈیا اکاو¿نٹس پر ہندو انتہا پسند نہ صرف اس جعلی ٹوئٹ کو پھیلار ہے ہیں بلکہ شاہ رخ خان سے بھارت چھوڑنے کا مطالبہ بھی کررہے ہیں۔ جب کہ کچھ لوگ شاہ رخ خان پر زور دے رہے ہیں کہ وہ اپنے اس بیان پر معافی مانگیں۔ تاہم اس معاملے پر ابھی تک شاہ رخ خان کا موقف سامنے نہیں آیا ہے۔
کرکٹ ورلڈکپ: انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو 106رنز سے شکست دے دی
کارڈف(ویب ڈیسک) ورلڈکپ 2019 کے 12ویں میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے جیسن رائے کی 153 رنز کی بدولت بنگلا دیش کو جیت کے لیے 387 رنز کا ہدف دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ 2019 کا بارہواں میچ میزبان انگلینڈ اور بنگلادیش کی ٹیموں کے مابین کارڈف کے اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، بنگلہ دیش کے کپتان مشرفی مرتضیٰ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔انگلش ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز جیس رائے اور جونی برسٹو نے کیا، دونوں بلے بازوں نے پہلے ہی وکٹ پر ٹیم کی پوزیشن مستحکم بنائی اور 128 رنز جوڑے، بعد ازاں برسٹو 51 رنز اسکور کر کے کپتان مشرفی مرتضیٰ کی گیند پرآو¿ٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی دوسری وکٹ 205 رنز پر ا±س وقت گری جب جوروٹ 21 کے انفرادی اسکور پر سیف الدین کی گیند پر بولڈ ہوئے، اوپنز جیسن رائے نے 5 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 153 رنز کی اننگز کھیلی اور وہ 235 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے۔بعد ازاں 46ویں اوور میں بٹلر 64 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین واپس روانہ ہوئے، مورگن 340 کے مجموعی اسکور پر آﺅٹ ہوئے، بین اسٹروکس 341 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے۔انگلینڈ کی ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 386 رنز بنائے۔ جیسن رائے 153 کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ بٹلر نے 64 اور برسٹو نے 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، بنگلادیش کے باﺅلرمحمد سیف الدین اور مہدی حسن نے 2 ، 2 وکٹیں لیں جبکہ مشرفی مرتضیٰ نے ایک کھلاڑی کو ا?و¿ٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو 8 کے مجموعی اسکور پر سومیا سرکار آﺅٹ ہوئے، جس کے بعد تمیم اقبال اور شکیب الحسن نے مل کر شراکت داری قائم کرنے کی کوشش کی البتہ 63 کے مجموعی اسکور پر تمیم کو بھی آﺅٹ ہوکر پویلین کی راہ دیکھنا پڑی، نئے آنے والے بیٹسمین مشفق الرحیم نے اچھا ساتھ نبھایا اور ٹیم کی پوزیشن مستحکم بھی کی۔اننگز کا 29واں اوور بنگلا دیش کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا کیونکہ مشفق الرحیم کو 44 کے انفرادی جبکہ 169 کے مجموعی اسکور پر آﺅٹ ہوئے، بعد ازاں ایک رن اضافے کے بعد ہی نئے آنے والے بلے باز متھن بھی آﺅٹ ہوگئے، اننگز کے چالیسویں اوور میں بین اسٹوکس نے اپنی ٹیم کو بڑی کامیابی دلواتے ہوئے شکیب الحسن کو 121 کے انفرادی جبکہ 219 کے مجموعی اسکور پر کلین بولڈ کیا۔بنگلا دیش کی چھٹی وکٹ 254، ساتویں 261، آٹھویں 264، نویں اور دسویں 280 کے مجموعی اسکور پر گریں۔مشرفی الیون ہدف کے تعاقب میں 48.5 اوورز میں 280 رنز بنا سکی یوں ا±سے 106 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جانے والا میچ منسوخ ، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ
برسٹل (ویب ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ کرکے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیدیا گیا، شدید بارش کی وجہ سے میچ کا ٹاس بھی نہ ہوسکا۔تفصیلات کے مطابق برسٹل گراﺅنڈ میں کرکٹ ورلڈ کپ کا پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والا میچ مسلسل بارش کے باعث انتظامیہ نے منسوخ کردیا۔میچ منسوخی کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔ بارش کی وجہ سے میچ میں ٹاس بھی نہیں ہوسکا تھا، ورلڈ کپ کا گیارہواں میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہونا تھا تاہم اب اس کی منسوخی کا اعلان کردیا گیا ہے۔برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق آج برسٹل میں رات تک مسلسل بارش ہوگی، دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اپنے ابتدائی دو میں سے ایک ایک میچ جیت چکی ہیں۔پاکستان اور سری لنکا کرکٹ ورلڈکپ میچز میں اب تک 7 بارآمنے سامنے آئے ہیں اور پاکستان نے ساتوں میچزمیں سری لنکا کو شکست دی ہے ، تاہم آج برسٹل میں تیز بارش کے سبب میچ منسوخ ہونے پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا ہے۔


















