تازہ تر ین

کرکٹ ورلڈکپ: انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو 106رنز سے شکست دے دی

کارڈف(ویب ڈیسک) ورلڈکپ 2019 کے 12ویں میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے جیسن رائے کی 153 رنز کی بدولت بنگلا دیش کو جیت کے لیے 387 رنز کا ہدف دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ 2019 کا بارہواں میچ میزبان انگلینڈ اور بنگلادیش کی ٹیموں کے مابین کارڈف کے اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، بنگلہ دیش کے کپتان مشرفی مرتضیٰ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔انگلش ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز جیس رائے اور جونی برسٹو نے کیا، دونوں بلے بازوں نے پہلے ہی وکٹ پر ٹیم کی پوزیشن مستحکم بنائی اور 128 رنز جوڑے، بعد ازاں برسٹو 51 رنز اسکور کر کے کپتان مشرفی مرتضیٰ کی گیند پرآو¿ٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی دوسری وکٹ 205 رنز پر ا±س وقت گری جب جوروٹ 21 کے انفرادی اسکور پر سیف الدین کی گیند پر بولڈ ہوئے، اوپنز جیسن رائے نے 5 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 153 رنز کی اننگز کھیلی اور وہ 235 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے۔بعد ازاں 46ویں اوور میں بٹلر 64 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین واپس روانہ ہوئے، مورگن 340 کے مجموعی اسکور پر آﺅٹ ہوئے، بین اسٹروکس 341 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے۔انگلینڈ کی ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 386 رنز بنائے۔ جیسن رائے 153 کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ بٹلر نے 64 اور برسٹو نے 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، بنگلادیش کے باﺅلرمحمد سیف الدین اور مہدی حسن نے 2 ، 2 وکٹیں لیں جبکہ مشرفی مرتضیٰ نے ایک کھلاڑی کو ا?و¿ٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو 8 کے مجموعی اسکور پر سومیا سرکار آﺅٹ ہوئے، جس کے بعد تمیم اقبال اور شکیب الحسن نے مل کر شراکت داری قائم کرنے کی کوشش کی البتہ 63 کے مجموعی اسکور پر تمیم کو بھی آﺅٹ ہوکر پویلین کی راہ دیکھنا پڑی، نئے آنے والے بیٹسمین مشفق الرحیم نے اچھا ساتھ نبھایا اور ٹیم کی پوزیشن مستحکم بھی کی۔اننگز کا 29واں اوور بنگلا دیش کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا کیونکہ مشفق الرحیم کو 44 کے انفرادی جبکہ 169 کے مجموعی اسکور پر آﺅٹ ہوئے، بعد ازاں ایک رن اضافے کے بعد ہی نئے آنے والے بلے باز متھن بھی آﺅٹ ہوگئے، اننگز کے چالیسویں اوور میں بین اسٹوکس نے اپنی ٹیم کو بڑی کامیابی دلواتے ہوئے شکیب الحسن کو 121 کے انفرادی جبکہ 219 کے مجموعی اسکور پر کلین بولڈ کیا۔بنگلا دیش کی چھٹی وکٹ 254، ساتویں 261، آٹھویں 264، نویں اور دسویں 280 کے مجموعی اسکور پر گریں۔مشرفی الیون ہدف کے تعاقب میں 48.5 اوورز میں 280 رنز بنا سکی یوں ا±سے 106 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv