ٹاﺅنٹن(ویب ڈیسک)پاکستان اور آسٹریلیا بدھ کو ورلڈ کپ کے میچ میں آمنے سامنے ہوں گے اور دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ کے لیے باﺅنسی وکٹ تیار کی گئی ہے۔آسٹریلیا کے خلاف بدھ کو ہونے والے ورلڈ کپ میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں۔پیر کو پاکستان کرکٹ ٹیم نے خوشگوار موسم میں تین گھنٹہ طویل پریکٹس سیشن کیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ کی خصوصی ڈرلز بھی کیں۔پاکستان ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی ٹریننگ کے موقع پر گراﺅنڈ میں موجود تھے جو ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے طویل مشاورت بھی کرتے دکھائی دیئے۔آج موسم بہتر تھا جس کی وجہ سے پاکستان ٹیم مینجمنٹ کو وکٹ دیکھنے کا بھی موقع ملا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے میچ کے لیے تیار کی گئی وکٹ پر گھاس موجود ہے اور امکان ہے کہ میچ میں فاسٹ بولرز کو مدد ملےگی۔اگر میچ کے روز تک پچ پر گھاس برقرار رہی تو پاکستانی ٹیم ایک اضافی فاسٹ بولر کے ساتھ میدان میں اتر سکتی ہے۔فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نیٹس پر بھرپور محنت کرتے دکھائی دیئے۔یاد رہے کہ انہیں اب تک ورلڈ کپ میں کوئی میچ کھیلنے کا موقع نہیں ملا ہے تاہم وہ ورلڈ کپ کو یادگار ایونٹ بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ٹاﺅنٹن کے موسم میں پہلے سے بہتری آئی ہے تاہم بدھ کو بارش کے امکانات اب بھی موجود ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم میچ بارش سے متاثر ہونے کی صورت میں اوپنگ آرڈر کو جارح کرنے کے لئے بھی پلاننگ کر رہی ہے۔دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم بھارت کے خلاف میچ میں شکست کے بعد ٹاﺅنٹن پہنچ چکی ہے جہاں منگل کو وہ پریکٹس سیشن منعقد کرے گی۔
Monthly Archives: June 2019
بھارتی آل راﺅنڈر یوراج سنگھ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
ممبئی(ویب ڈیسک) کرکٹ ورلڈکپ 2011 کے ہیرو بھارتی آل راﺅنڈر یوراج سنگھ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔37 سالہ یوراج سنگھ نے 40 ٹیسٹ، 304 ون ڈے اور 58 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کی۔ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں 3 سنچریوں اور 11 نصف سنچریوں کی بدولت 1900 رنز بنائے۔یوراج سنگھ نے 304 ایک روزہ میچز میں 36 کی اوسط سے 14 سنچریوں اور 52 نصف سنچریوں کی مدد سے 8 ہزار 701 رنز بنائے جب کہ ٹی ٹوئنٹی کیرئیر میں انہوں نے 8 نصف سنچریوں کی بدولت ایک ہزار 177 رنز بنائے۔یوراج سنگھ نے سال 2000 میں 18 برس کی عمر میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور بھارتی ٹیم میں مڈل آرڈر بلے باز کی حیثیت سے کھیلتے رہے۔یوراج سنگھ کا شمار ٹی ٹوئنٹی کے بہترین کھلاڑیوں میں کیا جاتا ہے، 2007 کے عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ میں انہوں نے انگلینڈ کے فاسٹ باﺅلراسٹیورٹ براڈ کے ایک ہی اوور میں چھ چھکے لگائے تھے۔انہوں نے 2011 کے کرکٹ ورلڈکپ میں بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا، ایونٹ میں یوراج سنگھ نے ایک سنچری، 4 نصف سنچریاں اور 15 وکٹیں حاصل کیں۔کرکٹ ورلڈ کپ 2011 کے بعد یوراج سنگھ میں کینسر کے مرض کی تشخیض ہوئی جس کے بعد انہیں کچھ عرصے کے لیے کرکٹ سے دور ہونا پڑا۔تاہم دوبارہ صحت یاب ہونے کے بعد وہ ایک مرتبہ پھر ٹیم میں شامل ہوئے وقفے وقفے سے ٹیم میں ان اور آﺅٹ ہوتے رہے تاہم آج ممبئی میں پریس کانفرنس کے دوران باقاعدہ طور پر انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔
بہادری کی وجہ سے لوگ ہم سے ڈرتے ہیں، عروہ اور ماورا
لاہور (ویب ڈیسک)پاکستانی اداکاراﺅں عروہ اور ماورا حسین کو زیادہ تر لوگ جڑواں سمجھتے ہیں، تاہم ان کی عمر میں ایک سال کا فرق ہے۔عمر میں تھوڑے سے فرق کے باوجود انہیں جہاں جڑواں سمجھا جاتا ہے، وہیں ان دونوں کے درمیان پائی جانی والی کئی مشترک چیزوں کی وجہ سے بھی وہ مداحوں میں شہرت رکھتی ہیں۔دونوں بہنیں نہ صرف ایک دوسرے سے سیکھتی ہیں بلکہ دونوں مشکل وقت میں بھی ایک دوسرے کا ساتھ دیتی ہیں۔دونوں میں اگرچہ بعض چیزیں مشترک نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود دونوں میں متعدد چیزیں مشترک ہیں،

جیسے دونوں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارائیں ہیں، جیسے دونوں کے چہروں میں مشابہت پائی جاتی ہے، دونوں کے انسٹاگرام پر لاکھوں فالوﺅرز ہیں اور جیسے دونوں کے ناموں کے آخر میں ’حسین‘ کی انگریزی اسپیل میں ’ایس‘ کے بجائے ’سی‘ آتا ہے۔دونوں بہنیں جہاں سوشل میڈیا پر سرگرم رہتی ہیں اور جس قدر انہیں آن لائن تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اسے دیکھ کر ایسے لگتا ہے کہ دونوں غصے والی ہوں گی، لیکن جب آپ ان سے ملتے ہیں اور

بات کرتے ہیں تو وہ آپ کو اپنے اندازوں سے کہیں مختلف دکھائی دیں گی۔دونوں اداکاراﺅں نے خود کو آن لائن تنقید کا نشانہ بنائے جانے سمیت اپنے پروفیشن اور ذاتی زندگی کے حوالے سے نجی اخبار کے ’آئکون‘ میگزین سے بات کی۔دونوں بہنوں کو جڑواں بھی سمجھا جاتا ہے۔دونوں اداکاراﺅں نے بتایا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ انہیں آن لائن تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، تاہم انہیں اس بات پر خوشی ہے کہ سوشل میڈیا پر متحرک ہونے کی وجہ سے ان کے فالوﺅرز کی تعداد بڑھتی ہے اور لاکھوں لوگ ان کی عزت کرتے ہیں۔

آصف زرداری کی گرفتاری، پیپلزپارٹی کا کل سندھ بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان
کراچی(ویب ڈیسک) سابق صدرآصف علی زرداری کی گرفتاری پر پیپلزپارٹی نے کل سندھ بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی صدر پیپلزپارٹی نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کی گرفتاری پر پیپلزپارٹی کل سندھ بھر میں یوم سیاہ منائے گی، ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں کارکنان سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کریں گے۔نثار کھوڑو نے کہا کہ احتجاج سندھ بھر کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں ہوگا، احتجاج مکمل طور پر پر امن ہوگا۔پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نے کہا کہ وفاقی حکومت اپوزیشن کے قائدین کے خلاف کارروائیاں کرواکر اپنی نااہلی نہیں چھپا سکتی، عدالتوں کا احترام کرتے ہیں مگر متنازع فیصلوں پر پرامن احتجاج کا بھی حق رکھتے ہیں۔نثار کھوڑو نے کہا کہ متنازع فیصلوں کے باوجود عدالتوں میں ہی بے گناہی ثابت کرنے پر یقین رکھتے ہیں، متنازع عدالتی فیصلوں کے ذریعے پیپلزپارٹی کو جھکایا نہیں جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ کچھ دیر قبل نیب ٹیم نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو گرفتار کرلیا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے آصف زرداری کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔سابق صدر آصف علی زرداری کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا اور ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔خیال رہے نیب نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف رزداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے، کیس میں آصف زرداری، فریال تالپورکی عبوری ضمانت میں 6 بار توسیع کی جا چکی تھی۔
حکومت وکلاءسے ہمیشہ آئین اور قانون کی بالادستی کی توقع رکھتی ہے، صوبائی وزیر قانون
لاہور (ویب ڈیسک)صوبائی وزیر قانون وبلدیات راجہ بشارت کا معزز ججوں کے خلاف ریفرنس کے حوالے سے خصوصی بیان۔حکومت وکلا ئ برادری سے ہمیشہ آئین اور قانون کی بالادستی کی توقع رکھتی ہے۔معزز ججوں کے خلاف موجودہ ریفرنس مکمل طور پر آئینی مسئلہ ہے جو کہ عدلیہ سے متعلق ہے اور حتمی فیصلہ عدلیہ نے ہی کرنا ہے ۔معزز عدلیہ اس ریفرنس پر جو بھی فیصلہ کرے گی، حکومت اسے قبول کرے گی۔موجودہ حکومت مکمل طور پر آئین اور قانون کی بالادستی پریقین رکھتی ہے۔چند شر پسند عناصر اپنے ذاتی مقاصد کے لیے اس مسئلہ کو اچھال رہے ہیں ۔وکلا ءبرادری سے اپیل ہے کہ وہ کسی غیر آئینی اور تخریبی سرگرمی کا حصہ نہ بنے۔احتجاج یا ہڑتال سے ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچا ہے جو کہ بیرونی طاقتوں کا ایجنڈا ہے۔
قانون سب کیلئے برابر ہے، حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں، صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری
لاہور (ویب ڈیسک)وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام علی بخاری کا آصف زرداری کی ضمانت مسترد ہونے پر تبصرہ ۔زرداری صاحب نے گرفتاری دے کر بہتر فیصلہ کیا۔قانون سب کیلئے برابر ہے، حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں۔ نیب کو موجودہ حکومت نے بنایا اور نہ ہی زرداری صاحب پر کیسز۔شہبا زشریف کے آصف زرداری کیلئے حمائتی کلمات حیرانگی سے کم نہیں۔پھر ثابت ہو رہا ہے کہ ملک لوٹنے والے سارے اکٹھے ہیں۔نواز لیگ اور پیپلز پارٹی اپنا ملبہ موجودہ حکومت پر نہ ڈالیں۔ کرپٹ رہنماو¿ں کی جماعتوں کا بیانیہ بھی ایک ہونے جا رہا ہے۔حکومت عدالت کے حکم پر من و عن عمل کرے گی۔ عدالتیں آزاد ہیں،ہر ایک کو احتساب کے عمل کا سامنا کرنا ہوگا۔
ماضی میں عام آدمی کو بری طرح نظر انداز کیا گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار
لاہور (ویب ڈیسک) وطن عزیز میں حکومتیں تو بدلتی رہیں مگر عام آدمی کے حالات نہ بدلے۔تحریک انصاف کی حکومت کو عام آدمی کے مسائل کا احساس ہے۔ماضی میں عام آدمی کو بری طرح نظر انداز کیا گیا۔عام آدمی کو روٹی، کپڑا اور مکان کے نام پر دھوکہ دیا گیا۔70سال بعدتحریک انصاف کی حکومت عام آدمی کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے۔تحریک انصاف کی حکومت کی پالیسیوں کا مرکز و محور عام آدمی ہے۔غریب کی فلاح و بہبود کا ایجنڈا لے کر برسراقتدار آئے ہیں۔عام آدمی کی حالت کو بدلیں گے۔تحریک انصاف کی حکومت عوام کے حقوق کی نگہبانی کرے گی۔ عام آدمی کی فلاح و بہبود کی ذمہ داری کو فرض نہیں عبادت سمجھ کر پورا کریں گے۔
ملکی تاریخ کا بڑا سکینڈل بے نقاب
لاہور(ویب ڈیسک) آئی پی پیزسے متعلقہ 300 ارب کی مبینہ کرپشن کیس میں جاری تحقیقات پر نیب لاہور کی اہم پیش رفت۔ ارب مالیت کی مبینہ کرپشن کے الزام میں سابق ڈی جی نیپرا ملزم سید انصاف احمد گرفتار۔ ملزم سید انصاف احمد نے دانستہ بددیانتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نشاط چونیاں پاور لمیٹڈ (IPP) سے ٹھیکہ جات میں بجلی نرخ انتہائی مہنگے داموں مقرر کئے جو حکومتی خزانے کو 8 ارب کے نقصان کا موجب بنا۔ نشاط چونیاں پاور لمیٹڈ کیجانب سے 2010میں 200 میگا واٹ پر مشتمل پاور پلانٹ کی تنصیب کی گئی۔ معاہدہ کیمطابق تاحال 17 ارب روپے نشاط چونیاں پاور لمیٹڈ کو بجلی کی قیمت کی مد میں ادا کئے گئے۔ ملزمان کیجانب سے 8 ارب روپے کی رقم صرف نشاط چونیاں پاور لمیٹڈ کو غیرقانو ی طور پر منتقل کی گئی۔ آءپی پیز کیساتھ معاہدوں میں اختیارات کے ناجائز استعمال، مبینہ جعلسازی اور دھوکہ دہی سے غیر قانونی ٹیرف مقرر کئے گئے جسکی مد میں اربوں روپے کی زائد رقم آءپی پیز کو ادا کی گئی۔آئی پی پیز میں مبینہ بدعنوانی کے دیگر 5 کیسز کی تحقیقات بھی جاری رکھے ہوئے ہے جس میں مبینہ طور پر اربوں روپے کے غبن کے شواہد حاصل ہو رہے ہیں۔آئی پی پیز کو غیر قانونی ادائیگیوں کا براہ راست اثر بجلی کے نرخ اور ملکی معاشی حالات پر ہوا۔ماضی میں اداروں کی آپس کی ملی بھگت عوام اور حکومت دونوں کو اربوں روپے کے نقصان کا موجب بنی۔نیب حکام سابق ڈی جی ملزم سید انصاف احمد کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے کل احتساب عدالت لاہور پیش کرینگے۔دوران ریمانڈ ملزم سے شریک ملزمان کے حوالے سے اہم انکشافات اور مزید گرفتاریاں متوقع۔
وزیر اطلاعات پنجاب کا وزیر اعظم عمران خان کے پیغام پر تبصرہ
لاہور (ویب ڈیسک )وزیر اطلاعات سید صمصام علی بخاری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا قوم کے نام پیغام وقت کی آواز ہے۔ عمران خان ملک و قوم کو اپنے پاو¿ں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔ ماضی میں ملک لوٹا گیا، ہم خزانہ دوبارہ بھرنا چاہتے ہیں۔ ترقی یافتہ ملکوں کی طرح ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرنا ہوگا۔عوام ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ قیادت نیک نیت ہوتو ہر شہری ساتھ دے گا۔ عمران خان کا مشن ملک کو ہر قیمت پر آگے لے جانا ہے۔ کرپشن کرنے والے “سٹیٹس کو”کے حامی ہیں۔ خزانہ لوٹا نہ جاتا تو آج ملک کے یہ حالات نہ ہوتے۔ وزیراعظم نے قوم سے سچ بولا ہے، سب کو ساتھ دینا ہوگا۔ اپوزیشن جماعتیں بھی وسیع تر قومی مفاد میں حکومت کا ساتھ دیں۔ اربوں روپے کی کرپشن کرنیوالے عوام کو دوبارہ گمراہ نہیں کر سکیں گے۔
ویسٹ انڈیز کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
لندن(ویب ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے 14ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ساﺅتھ ایمپٹن کے روز باﺅل گراﺅنڈ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ آج بارش کا امکان ہے جس کا فائدہ بعد میں بیٹنگ کرتے ہوئے ہوسکتا ہے اس لیے پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دیں گے۔گزشتہ ماہ ون ڈے سیریز میں اسی میدان پر انگلینڈ اور پاکستان نے 273 اور 361 رنز بنائے تھے اور آج کا میچ بھی ہائی اسکورنگ ہونے کا امکان ہے۔دونوں ٹیموں میں دو دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، جنوبی افریقی ٹیم میں جے پی ڈومنی اور تیریز شمسی کی جگہ ایڈن مارکرم اور بیرون ہیڈرکس کو شامل کیا گیا ہے جب کہ ویسٹ انڈیز نے آندرے رسل اور این لیوس کی جگہ ڈیرن براوو اور کیمر روچ کو شامل کیا ہے۔پروٹیز ٹیم کوئنٹن ڈی کوک، ہاشم آملہ، کپتان فاف ڈوپلیسی، ایڈن مارکرم، ریسی وین ڈی دوسن، ڈیوڈ ملر، ایندلے پھلکوایو، کرس مورس، کگیسو رابادا، بیرون ہیڈرکس اور عمران طاہر پر مشتمل ہے۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم کرس گیل، ڈین براوو، شائے ہوپ، نکولس پورن، شمرون ہیٹمیر، کپتان جیسن ہولڈر، کارلوس بریتھ ویٹ، کیمر روچ، ایشلے نرس، شیلڈن کوٹریل اور اوشانے تھومس شامل ہیں۔
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ
کراچی(ویب ڈیسک )انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔عیدالفطر کے بعد پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک بار پھر مستحکم ہونا شروع ہوگیا۔کاروباری کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 15 پیسے مہنگا ہوگیا جس سے اس کی قدر 150.75 روپے ہوگئی جب کہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت خرید 150.50 روپے ہے۔انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے سے اوپن مارکیٹ میں بھی قیمت بڑھ گئی جس کے بعد ڈالر 2.70 روپے اضافے سے 151.50 کا ہوگیا۔
آسٹریلوی ٹیم پھر بال ٹیمپرنگ کی زد میں آگئی
لندن(ویب ڈیسک ) آسٹریلوی اسپنر ایڈم زمپا کی چند مشکوک تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جس کے بعد ان پر بال ٹیمپرنگ کے الزامات عائد کیے جارہے ہیں۔آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں گزشتہ روز لندن کے اوول گراو¿نڈ میں مدمقابل تھیں اور بھارت نے دفاعی چیمپئن کو 36 رنز سے شکست دی۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے سپورٹرز کی جانب سے میچ کے دوران ہی کئی ایسی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں جن سے یہ تاثر ملتا رہا کہ شاید ایڈم زمپا مشکوک چیز کے ذریعے گیند سے چھیڑ چھاڑ کر رہے ہیں۔ ایڈم زمپا کی بعض تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جس میں آسٹریلوی اسپنر کے ہاتھ میں سفید رنگ کی مشکوک چیز دیکھی جاسکتی ہے۔ایک ویڈیو سے اس طرح کا تاثر ملتا ہے جیسے ایڈم زمپا مشکوک چیز کو ٹراو¿زر کی ایک جیب سے دوسری جیب میں منتقل کر رہے ہیں۔دوسری جانب آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے بال ٹیمپرنگ کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اس طرح کی تصاویر یا ویڈیوز نہیں دیکھیں اس لیے اس پر کچھ تبصرہ نہیں کرسکتے۔ایرون فنچ نے مزید کہا کہ ایڈم زمپا ہر میچ میں اپنے ساتھ ‘ہینڈ وارمر’ رکھتے ہیں اور میرے خیال میں ان کی جیب میں ہیڈ وارمر ہی تھا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل یا دونوں ٹیموں کے کرکٹ بورڈز کی جانب سے اب تک باضابطہ طور پر کوئی شکایت سامنے نہیں آئی اور نہ ہی اس کا کوئی نوٹس لیا گیا ہے۔یاد رہے کہ سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں ایک سال پابندی کی سزا مکمل کرنے کے بعد حال ہی میں ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں۔
لاہور میں جھلسا دینے والی گرمی‘ درجہ حرارت 45ڈگری ہوگیا
لاہور(خبر نگار) ملک بھر کی طرح پنجاب بالخصوص صوبائی دارالحکومت لاہور میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے اور صوبہ کے میدانی علاقوں میں سورج آگ برسا رہا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو سفر کرنے سمیت روز مرہ کے امور کی انجام دہی میں شدیدمشکلات کا سامنا رہا۔محکمہ موسمیات کے اعداد وشمار کے مطابق اتوار کے روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شدید گرمی کے باعث شہر کی بیشتر سڑکیں ویرانے کا منظر پیش کرتی رہیں جبکہ لاہور کے وسط سے گزرنے والی نہر شہریوں بالخصوص نوجوانوں سے پابندی کے باوجود دن بھر کچھا کچھ بھری رہی اس کے علاوہ شہر کے دیگر چھوٹے و بڑے سوئمنگ پولز اور واٹر پارکس میں لوگوں کا جم غفیر تھا جو ٹھنڈے پانی میں ڈبکیاں لگا کر گرمی کو دورکرنے کی تک و دو میں لگا رہا۔شدید گرمی کے باعث شہر میں ٹھنڈے مشروبات اور شربت کی دکانوں کو بھی لوگوں نے پیاس بجھانے کا مسکن بنائے رکھا جبک شہر میں برف کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہیں ہیں اور شدید گرمی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے برف فروشوں نے برف کی قیمتوں میں دو سو گنا اضافہ کر د یا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں ،مشرقی بلوچستان،سرگودھا،راولپنڈی،گوجرانوالہ،لاہور،اسلام آباد گلگت بلستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائیں اور آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت28اور زیادہ سے زیادہ45ڈگری،فیصل آباد میں زیادہ سے زیادہ44،ملتان میں 45ڈگری سینٹی گریڈ اور سرگودھا ڈویڑن میں 44ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ موسم شدید گرم اور خشک رہا۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ پنجاب خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں، مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا، مالا کنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویڑن، اسلام آباد گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواو¿ں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں، مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں شدید گرم رہا ہے۔ مالا کنڈ ڈویڑن کشمیر اور گلگت میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ریکارڈ کی گئی۔


















